ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق نے کرم کے علاقہ پارہ چنار میں مظلوم انسانوں کے قتل عام کی شدید الفاظ مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ غزہ اور کربلا کی یاد تازہ کرنے والی بربریت ہے جس کا اب رستہ رکنا ضروری ہے ، محب وطن پاکستانیوں کو چاہئے کہ وہ یکجا ہو کر امت بن جائیں اور خوارج و دہشت گردوں کے عزائم کو خاک میں ملا دیں ۔۔
گلگت ۔۔۔
سابق وزیر اعلی و صدر مسلم لیگ ن گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کا ایل پی جی ائیر مکس پلانٹ کا دورہ، ادارے کے زمہ داران کا صورتحال پر بریفنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں۔۔
گلگت۔۔۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے بلچی بگروٹ دورے کے موقع پر عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بگروٹ تاریخی اور ثقافتی اعتبار سے اہمیت کا حامل خطہ ہے۔ حکومت بگروٹ کے عوام کو درپیش مسائل حل کرے گی۔ بگروٹ کے عوام میں پائے جانے والی محرومیوں کا ازالہ کیا جائے گا۔ گلگت بلتستان میں تعمیر و ترقی کے سفر کو عملی جامعہ پہنانے کیلئے مستقل قیام امن اور بھائی چارگی کے فضاء کو فروغ دینا لازمی ہے۔ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ گلگت بلتستان کو امن کا گہوارہ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ ماضی میں سیاسی سطح پر میرٹ کی بنیاد پر فیصلہ نہ ہونے کی وجہ سے مسائل میں اضافہ ہوا۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ گلگت بلتستان کے عوام کالینڈ ریفارمز کے حوالے سے دیرینہ مطالبہ بہت جلد پورا ہوگا جس کے تحت خالصہ سرکاری کو ختم کرکے گلگت بلتستان کے زمینوں کی ملکیت یہاں کے عوام کو دی جائے گی۔ کابینہ سے لینڈ ریفارمز ایکٹ منظور ہوا ہے اور بہت جلد اسمبلی سے بھی منظور ہوگا۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر چراء تا دتوچی روڈ کا اعلان کرتے ہوئے محکمہ تعمیرات کوہدایت کی کہ اس منصوبے کی فزبلٹی جلد تیار کرے تاکہ اس اہم منصوبے کو اے ڈی پی میں شامل کیا جاسکے۔ وزیر اعلیٰ نے بگروٹ میں لنک روڈز کی تعمیر کا بھی اعلان کیا اور بگروٹ میں بوائز انٹر کالج کے قیام
یکم نومبر، ڈوگرہ راج سے آزادی اور مملکت پاکستان سے وفاداری کے عہد کے دن کی مناسبت سے اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن، گلگت بلتستان کے غیور عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہے۔
لاہور ۔۔۔
انڈونیشا میں کھیلی جانے والی چھٹی ایشین تیکووانڈو چیمپئن شپ میں لاہور گریژن یونیورسٹی کی طالبہ نے ملک کا نام روشن کردیا۔ تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا میں چھٹی ایشین تیکووانڈو چیمپئن شپ میں 73کلو گرام کیٹیگری میں لاہور گریژن یونیورسٹی کی طالبہ ملیحہ علی نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے کانسی کا تمغہ جیت لیا۔ ملیحہ علی کا تعلق ہنزہ گلگت بلتستان سے ہے ۔ لاہور گریژن یونیورسٹی خصوصی پروگرام کے تحت ملک کے دوردراز علاقوں کے ہونہار اور باصلاحیت طالب علموں کو اعلی تعلیم کے مواقع فراہم کر رہی ہے۔ لاہور گریژن یونیورسٹی کے وائس چانسلر نےکہا کہ ملیحہ علی کی کامیابی ہمارے ادارے کا طرہ امتیاز ہے ۔ ایشین تیکووانڈو چیمپئن شپ کی 73کلو گرام کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ جیتنے پورے سٹاف کی طرف سے باصلاحیت طالبہ کو مبارک باد دیتا ہوں ۔ یہ کامیابی وطن عزیز کے عالمی وقار اور گلگت بلتستان کی عزت میں اضافےکا موجب بنی ہے۔ لاہور گریژن یورنیورسٹی اپنے ہونہار طالب علموں کی نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں بھرپور حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھے گی۔
وزارت اطلاعات و نشریات نے شنگھائی تعاون تنظیم کے 23 ویں سربراہ اجلاس میں شرکت کرنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کے لئے نغمہ جاری کر دیا
نغمے میں پاکستان کے رنگا رنگ ثقافتی ورثے اور مہمان نوازی کی روایت کی ایک جھلک پیش کی گئی ہے
نغمے میں پاکستان کے خوبصورت مقامات، تاریخی اور اہم عمارتیں اور متنوع ثقافت کو بڑی خوبصورتی سے پیش کیا گیا ہے
نغمے کے بول میں پاکستان کے لوگوں کی مہمان نوازی اور ایس سی او سربراہان مملکت کو خوش آمدید کہنے کا جذبہ سمو آیا ہے
اس کے علاوہ پاکستان کی ترقی کے لئے پاکستان کے عوام کی محنت، لگن اور جذبے کو بھی بہت خوبصورتی سے اجاگر کیا گیا ہے
یہ نغمہ پاکستان کے نامور گلوکار عمیر جسوال نے گنگنایا ہے
وزارت اطلاعات و نشریات نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ نغمہ مہمانوں کو پاکستان کی ثقافت سے روشناس کرائے گا اور ان کے دلوں میں پاکستان کے لئے محبت پیدا کرے گا
چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا نے سرسید احمد خان گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول گلگت اور فاطمہ جناح ڈگری کالج فار ویمن گلگت کا دورہ کیا،جس کا مقصد تعلیمی سہولیات کا جائزہ لینا تھا۔
ان کے ہمراہ سیکریٹری سکول ایجوکیشن فرید احمد،کمشنر گلگت ڈویژن کمال خان،ڈپٹی کمشنر گلگت امیر اعظم حمزہ،،ڈائریکٹر ایجوکیشن گلگت ڈویژن،اسسٹنٹ کمشنر گلگت اویس عباسی،ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن گلگت ڈویژن عبد الوہاب میر و دیگر آفیسران موجود تھے۔
تفصیلات کے مطابق چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا کا سرسید احمد خان گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول گلگت پہچنے پر پرنسپل نے معیاری تعلیم فراہم کرنے اور ایک سازگار تعلیمی ماحول کو فروغ دینے کے حوالے سے جاری کوششوں پر بریفننگ دی۔اس موقع پر چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے کہا کہ معیاری تعلیم میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،انہوں نے پرنسپل کو ہدایت دی کہ وہ تعلیم میں کوتاہی برتنے اور عدم دلچسپی کے مرتکب اساتذہ کی شفلنگ کریں۔انہوں نے اسکول انتظامیہ اور عملے کو طلباء کے لیے بہترین اور سازگار تعلیمی ماحول فراہم کرنے پر زور دیا۔چیف سیکریٹری نے مختلف کلاس رومز،آئی ٹی لیب،لائبریری اور دیگر شعبہ جات کا معائنہ بھی کیا، طلباء سے سوالات بھی پوچھے،اور ان کے
گلگت ۔۔۔
عید میلاد النبی کے موقع پر ایف سی این اے گلگت بلتستان میں 21 توپوں کی سلامی
ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی عید میلاد النبی مذہبی عقیدت اور جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔
اس سلسلے میں گلگت بلتستان بھر میں ریلیوں، جلوسوں اور محافل کا انعقاد کیا گیا ہے۔
گلگت بلتستان کے شہر گلگت میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔
آج ربیع الاول کا وہ مقدس دن ہے جب تاجدارمدینہ، فخر موجودات، رحمت العالمین حضرت محمد مصطفیﷺ کی ولادت باسعادت ہوئی۔
جشن عید میلاد النبی ﷺ کے پر مسرت موقع پر گلگت بلتستان کے ہر چھوٹے بڑے شہر، قصبے اور گھر گھر میں عید کا سماں ہے۔
محسن انسانیت حضرت محمد ﷺ اس وقت دنیا میں تشریف لائے جب تمام دنیا کے انسان جہالت، پستی اور کفر کے اندھیروں میں ڈوبے ہوئے تھے۔
گلگت۔۔۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے چائینز سرمایہ کاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپیشل اکنامک زون کے قیام کیلئے حکومت گلگت بلتستان سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ ہماری ترجیح ہے کہ سپیشل اکنامک زون میں ماحول دوست اور گلگت بلتستان کے وسائل سے استفادہ حاصل کرنے سے متعلق انڈسٹریز کو فروغ دیا جائے۔ اس حوالے سے اتھارٹی اور کمپنی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے بھی انڈسٹریل زون کے قیام کیلئے دلچسپی رکھنے والے سرمایہ کاروں کو پرکشش مراعات دی گئی ہے۔ سرمایہ کاروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ون ونڈو آپریشن کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ گلگت میں سپیشل اکنامک زون کے قیام کیلئے درکار زمین مختص کی گئی ہے۔ سرمایہ کاری کے حوالے سے گلگت بلتستان میں معدنیات، سیاحت اور ہائیڈرو کے شعبوں میں وسیع مواقع موجود ہیں۔ گلگت بلتستان میں سرمایہ کاری سے ہمسایہ ملک چین کے ساتھ اقتصادی ترقی، ثقافت کے تبادلے اور عوام کے مابین تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔ صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے کہ دوست ملک چائنہ کے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کیاجائے۔ اس موقع پر چائینز سرمایہ کاروں کے وفد نے گلگت بلتستان میں سپیشل اکنامک زون، زراعت، معدنیات سمیت دیگر شعبوں میں سر
گلگت۔۔۔
سابق وزیراعلیٰ و صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن سے صحافتی تنظیم فریڈم نیٹ ورک کے اعلیٰ عہدادار اقبال خٹک کی سربراہی میں وفد کی ملاقات
ملاقات میں گلگت بلتستان میں صحافتی، سیاسی اور دیگر اہم امور پر تفصیلی گفتگو
گلگت ۔۔۔
سابق وزیر اعلی و صدر مسلم لیگ ن گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کا افراد باہم معذوری کو خود مختار بنانے کے ادارے کا دورہ، ادارے کے سربراہ امجد ندیم نے ویلکم کیا۔ ادارے کے مختلف شعبہ جات کا خصوصی دورہ کروایا۔ سابق وزیر اعلی خصوصی بچوں میں گھل مل گئے۔ ادارے میں سکھائے جانے والے تربیتی شعبوں کی کارکردگی کو سراہا۔ اس ادارے کے ساتھ تعاون کرنے والے اداروں کے تعاون کو سراہا خدمات انجام دینے والے اساتذہ کی خصوصی تعریف کی اور ادارے کا ساتھ مکمل تعاون کرنے اور مستقبل میں اس ادارے کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔۔