Daily Awaz Times Manjhoo Shori

  • Home
  • Daily Awaz Times Manjhoo Shori

Daily Awaz Times Manjhoo Shori Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Daily Awaz Times Manjhoo Shori, Media/News Company, .

ٹاپ کورئیر سروسTop Courier Service
01/08/2023

ٹاپ کورئیر سروس
Top Courier Service

روزنامہ آواز ٹائمز کے چیف ایڈیٹر دادشاہ اچکزئی نے راضی خان مری  کو منجھوشوری سے رپورٹر مقرر کردیا، تمام سرکاری و غیر سرک...
19/03/2022

روزنامہ آواز ٹائمز کے چیف ایڈیٹر دادشاہ اچکزئی نے راضی خان مری کو منجھوشوری سے رپورٹر مقرر کردیا، تمام سرکاری و غیر سرکاری ادارے نوٹ فرمائیں۔ شکریہ

منجھو شوریڈپٹی کمشنر نصیرآباد اظہر شہزاد کی ہدایت پر تحصیلدار ڈیرہ مراد جمالی میر کامران خان رئیسانی نے نزد قومی شاہراھ ...
18/03/2022

منجھو شوری

ڈپٹی کمشنر نصیرآباد اظہر شہزاد کی ہدایت پر تحصیلدار ڈیرہ مراد جمالی میر کامران خان رئیسانی نے نزد قومی شاہراھ قبرستان والی گلی میں غیر قانونی تعمیرات اور چیزل آباد میں سفید پلاٹوں پرتعمیرات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تجاوزات کو مسمار کر دی گیا تحصیلدار ڈیرہ مراد جمالی میر کامران رئیسانی کا کہنا ہے کہ ہم ہرگز کسی بھی قبضہ ما فیہ کو غیر قانونی طور پر سرکاری زمین ہو یا قبرستان کسی صورت میں قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دینگے ایسے قبضہ مافیا کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لا ئی جائے گی

منجھو شوری رپورٹ ابراھیم بلوچجیکب آباد کے سیاسی وسماجی قبائلی  شخصیت حاجی شیر محمد مغیری نے غفور آباد میں سابق صوبائی وز...
18/03/2022

منجھو شوری رپورٹ ابراھیم بلوچ

جیکب آباد کے سیاسی وسماجی قبائلی شخصیت حاجی شیر محمد مغیری نے غفور آباد میں سابق صوبائی وزیر میر عبدالغفور لہڑی سے ان کے چچا کے انتقال پر تعزیت کی اس موقع پر سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی جیکب آباد،محمد آصف اور وڈیرہ علم دین مغیری بھی موجود تھے۔

06/03/2022
اشتہار براے ٹیسٹ انٹرویو
19/02/2022

اشتہار براے ٹیسٹ انٹرویو

شیڈول برائے ٹیسٹ انٹرویو
18/02/2022

شیڈول برائے ٹیسٹ انٹرویو

17/02/2022

مستحق خواتین کو احساس کفالت پروگرام کی جانب سے ملنے والی رقم میں کوئی بھی کیمونیکشن والے اگر کٹوتی کرتاہے تو ہم سے رابطہ کرے
رابطہ نمبر 03113972719

پولیس تھانہ سٹی کے حدود میں بمقام واڈ نمبر 3 میں مقامی مدرسہ میں مولانا کلیم اللہ ولد جمال دین قوم خاصخیلی سکنہ لانگہ مح...
17/02/2022

پولیس تھانہ سٹی کے حدود میں بمقام واڈ نمبر 3 میں مقامی مدرسہ میں مولانا کلیم اللہ ولد جمال دین قوم خاصخیلی سکنہ لانگہ محلہ نے محمد حرمین عمر 7/8 سال ولد نثار احمد قوم کٹبار کے ساتھ زیادتی زرائع

نظامت کھیل بلوچستان میں 29 آسامیاںنظامت کھیل (اسپورٹس) ڈپارٹمنٹ بلوچستان کو ڈسٹرکٹ آفس گوادر و دیگر ضلعی دفاتر میں مندرج...
16/02/2022

نظامت کھیل بلوچستان میں 29 آسامیاں

نظامت کھیل (اسپورٹس) ڈپارٹمنٹ بلوچستان کو ڈسٹرکٹ آفس گوادر و دیگر ضلعی دفاتر میں مندرجہ ذیل مستقل و عارضی آسامیوں کو پر کرنے کیلئے بلوچستان کے لوکل ڈومیسائل امیدواراں سے درخواستیں مطلوب ہیں

آخری تاریخ: 17 مارچ 2022 ہے

لہڑی ہاؤس ڈیرہ مراد جمالی میںنصیر آباد کے سیاسی وسماجی معروف قبائلی شخصیت میر محمد اشرف مینگل سے میر گل محمد مینگل میر ث...
15/02/2022

لہڑی ہاؤس ڈیرہ مراد جمالی میں
نصیر آباد کے سیاسی وسماجی معروف قبائلی شخصیت میر محمد اشرف مینگل سے میر گل محمد مینگل میر ثناء اللہ لہڑی سیاسی صورتحال پر بات چیت کرتے ہوئے اس موقع پر ریئس محمد حیات میروانی بھی موجود تھے

14/2/2022لہڑی ہاؤس ڈیرہ مراد جمالی میںسابق صوبائی وزیر میر عبد الغفور لہڑی سے نصیر آباد کے سیاسی وسماجی معروف قبائلی شخص...
14/02/2022

14/2/2022
لہڑی ہاؤس ڈیرہ مراد جمالی میں
سابق صوبائی وزیر میر عبد الغفور لہڑی سے نصیر آباد کے سیاسی وسماجی معروف قبائلی شخصیت میر محمد اشرف مینگل ملاقات کررہے ملاقات میں علاقے صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر ریئس گاجی خان زہری رئیس محمد حیات میروانی رحیم مینگل ودیگر موجود تھے

نصیر آباد کے سیاسی وسماجی معروف قبائلی شخصیت میر محمد اشرف مینگل نے کہا ہے کہ سابق صوبائی وزیر میر عبد الغفور لہڑی کی قی...
04/02/2022

نصیر آباد کے سیاسی وسماجی معروف قبائلی شخصیت میر محمد اشرف مینگل نے کہا ہے کہ سابق صوبائی وزیر میر عبد الغفور لہڑی کی قیادت میں پانچ فروری کو ڈیرہ مراد جمالی میں یوم کشمیر یکجہتی ریلی میں اہلیا نصیر آباد کے عوام بھرپور انداز میں شرکت کرے گی

5فروری یوم یکجہتی کشمیر ریلیبلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی نائب صدر سابق صوبائی وزیر میر عبدالغفور لہڑی نے کہا ہے کہ5فرور...
03/02/2022

5فروری یوم یکجہتی کشمیر ریلی

بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی نائب صدر سابق صوبائی وزیر میر عبدالغفور لہڑی نے کہا ہے کہ5فروری کو ڈیرہ مراد جمالی میں یوم یکجہتی کشمیر ریلی صبح گیارہ بجے نکالی جائے گی حلقہ پی پی گیارہ اور حلقہ پی بی بارہ کے عوام سپوٹرز دوست و احباب سے کہاگیا ہے کہ وہ صبح دس بجے لہڑی ہاوس ڈیرہ مراد جمالی اور میر سکندر علی خان عمرانی کی رہائشگاہ ڈیرہ مراد جمالی پر پہنچ جائیں

03/02/2022

نیوز
میر عبدالغفور لھڑی کے قیادتِ میں 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ریلی نکالی جائے گی

30/01/2022

ڈیرہ مراد جمالی میں اور تو اور مگر صحافی بھی خیرمحفوظ 14 ماہ گزرنے کے باوجود بھی صحافی نبی بخش عمرانی کی چوری برآمد نہ ہوسکا۔آئی جی بلوچستان، ڈی آئی جی نصیرآباد اور ایس ایس پی نصیرآباد سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ۔۔۔

*اطلاع برائے ٹیسٹ و انٹرویو محکمہ زراعت توسیع*محکمہ زراعت توسیع میں مندرجہ ذیل آسامیوں کیلئے جن امیدواراں نے درخواستیں ج...
22/01/2022

*اطلاع برائے ٹیسٹ و انٹرویو محکمہ زراعت توسیع*

محکمہ زراعت توسیع میں مندرجہ ذیل آسامیوں کیلئے جن امیدواراں نے درخواستیں جمع کروائے تھے، درج زیل ڈویژن، اضلاع اور صوبائی سطح کے ٹیسٹ ملتوی کیے گئے تھے اب دوبارا ان کے ٹیسٹ و انٹرویو ذیل نئی تاریخوں میں ہونگے

ڈیرہ مراد جمالی رپورٹ ابراھیم بلوچڈیرہ مراد جمالی سیول ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر ایاز جمالی نے نیشنل پریس کلب نص...
21/01/2022

ڈیرہ مراد جمالی رپورٹ ابراھیم بلوچ

ڈیرہ مراد جمالی سیول ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر ایاز جمالی نے نیشنل پریس کلب نصیر آباد کے صحافیوں کو ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا دورا کروایا سیول ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر ایاز جمالی کا کہنا تھا کہ
ڈیرہ مراد جمالی کے سیول ہسپتال میں جدید ٹیکنالوجی مشنری اور آپریشن تھیٹر کی بحالی کے لیے کام شروع کردیا گیا اب خواتین کے لیے سی سیکشن آپریشن ماہر لیڈی ڈاکٹروں کی نگرانی جلد ہی شروع کیا جائے گا جس میں غریب عوام پرائیویٹ کلینکوں میں ہزاروں روپے خرچ کرتے اب وہ سیول ہسپتال میں خواتین کا مفت آپریشن کیا جائے گا۔۔
سیول ہسپتال میں ڈائلسز کے مریضوں کا علاج بھی مفت کیا جا رہا ہے امراض چشم کے مریضوں کے لیے ہر ہفتے ہسپتال میں گمبٹ کے ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں بیس سے زائد سے مریضوں کا سندھ کے شہر گمبٹ میں مفت علاج ہو رہا ہے ان کا کہناہے کہ دل کے مریضوں کا علاج بھی ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی ای سی جی کے ساتھ جدید مشین کے ذریعےٹیسٹ بھی ہو رہے ہیں ایکسرے روم میں بھی جدید مشینری نصب کر دی گئی ہیں جیسے مریضوں کے ایکسرے بھی بآسانی سے کیا جائے گا ۔ان کا مزید کہنا ہے کہ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی میں سیکورٹی کے حوالے سے محکمہ آئی ٹی سیکشن بلوچستان کی جانب سے ہسپتال کے چاروں اطراف سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کردیئے گئے ہیں جس کی24 گھنٹےمانیٹرنگ کی جا رہی ہے ۔ انہوں کہا کہ ہسپتال میں ادویات کا مسائل بھی جلد ہی حل ہو جائے گا جس سے غریب عوام کو ریلیف فراہم ہوگا ۔ ۔۔

نصیر آباد کے سیاسی وسماجی معروف قبائلی شخصیت میر محمد اشرف مینگل نے اپنے ایک جاری کردہ مذمتی بیان میں کہا ہے کہ ایس ایم ...
18/01/2022

نصیر آباد کے سیاسی وسماجی معروف قبائلی شخصیت میر محمد اشرف مینگل نے اپنے ایک جاری کردہ مذمتی بیان میں کہا ہے کہ ایس ایم ہیڈ کوارٹر سبی سکاوٹس رانا محمد اسلم صاحب دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں جام شہادت نوش کرلی رانا محمد اسلم صاحب سبی سکاوٹس کے ایک قابل اور بہادر آفیسر تھے جو کہہ آج دہشتگردوں سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرلی ہم اس عظیم فوجی کی شہادت کو ہمیشہ یاد رکھیں گے

ایف سی بلوچستان نے بلوچستان میں امن و امان کے لیے اپنے فوجی آفیسرز کی قربانی دی ہے ہم ایف سی بلوچستان کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں مزید انہوں نے کہا کہ بزدل دہشت گرد ایک مرتبہ پھر شہر اور صوبے کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی ایسے بزدلانہ حملے کرنے سے سیکیورٹی فورسز کو ان کےفرض کی ادائیگی سے نہیں روک سکتےاور ہمیشہ سیکیورٹی اہلکاروں نے اپنی جانوں کی قربانی دے کر ہماری آزادی کو یقینی بنایا ہے، نہ ہی ایسے حملے قوم کے عزم کو کمزور کرسکتے ہیں۔ دہشت گرد اپنے نا پاک ارادوں میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے ہم اپنے ملک پاکستان کے حفاظت اور پاک فوج ایف سی کے ساتھ ہمیشہ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور دعا کرتے ہےاللہ پاک شہید وطن کو جنت الفردوس میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین..

نصیر آباد باری شاخ گولہ واہ میں نصیر آباد کے سیاسی وسماجی معروف قبائلی شخصیت میر محمد اشرف مینگل کو گولہ واہ گوٹھ مزار خ...
13/01/2022

نصیر آباد
باری شاخ گولہ واہ میں
نصیر آباد کے سیاسی وسماجی معروف قبائلی شخصیت میر محمد اشرف مینگل کو گولہ واہ گوٹھ مزار خان گولہ پہنچے پر پھول نچھاور کرکے اور پھولوں کی ہار پہنا کر گولہ برادری نے شاندار استقبال کیا

نصیرآباد۔ (نیشنل پریس کلب)پولیس تھانہ منگولی کی حدود میں رات کے وقت چوروں نے شاہ دوست بگٹی نامی شخص کے دکان سے پیسے ودیگ...
31/12/2021

نصیرآباد۔ (نیشنل پریس کلب)

پولیس تھانہ منگولی کی حدود میں رات کے وقت چوروں نے شاہ دوست بگٹی نامی شخص کے دکان سے پیسے ودیگر سامان چوری کرلیا۔چوروں نے دکان کے چھت کو تھوڑ کر پیسے و دیگر سامان چوری کر کے لے گئے۔دکان مالکان کے مطابق منگولی تھانہ کے حدود میں یہ دوسری واقع پیش آرہا ہے۔علاقے میں مسلسل دوسری مرتبہ منگولی پولیس کے ناک کے نیچے سے چوری کی وجہ سے علاقے میں خوف و عراس پھیل گیا۔علاقہ مکینوں نے ڈی آئی جی نصیرآباد اور ایس ایس پی نصیرآباد سے اپیل کیا منگولی پولیس تھانہ کے حدود میں مسلسل ہونے والے چوری کی وارداتوں کے خلاف نوٹس لیں۔

عمرانی ہاؤس ڈیرہ مراد جمالی میں پاکستان پیپلز پارٹی نصیر آباد ڈویژن کے صدر میر بلال احمد عمرانی سے اوستہ محمد کے سماجی ن...
21/12/2021

عمرانی ہاؤس ڈیرہ مراد جمالی میں

پاکستان پیپلز پارٹی نصیر آباد ڈویژن کے صدر میر بلال احمد عمرانی سے اوستہ محمد کے سماجی نوجوان رہنما میر احسان علی رند ملاقات کررہے ہیں اس موقع پر ارشاد علی جمالی بھی موجود ہے

نصیر آباد رپورٹ ابراھیم بلوچچھتر 15 دسمبر ایف سی 72 ونگ نصیر آباد کی تاون سے چھتر میں ایک روزہ فری ویٹر نیری میڈیکل کیمپ...
16/12/2021

نصیر آباد رپورٹ ابراھیم بلوچ
چھتر 15 دسمبر

ایف سی 72 ونگ نصیر آباد کی تاون سے چھتر میں ایک روزہ فری ویٹر نیری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا فری میڈیکل کیمپ کا کمانڈر کرنل احمد خان نے معائنہ اور جائزہ لیا اس موقع پر تحصیل چھتر کے رہائشیوں کا کہنا تھا کہ جانوروں اور مال مویشیوں کی صحت برقرار رکھنے کیلئے انکی مستقل نگہداشت ضروری ہے محکمہ کی جانب سے مال مویشیوں کی بہتر صحت۔ پیداوار اور دودھ کی صلاحیت کو بڑھانے اور بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے منعقد ایک روز فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ایک خوش آئند عمل ہےامید ہیکہ آیندہ بھی ایف سی 72 ونگ کی تاون سے تحصیل چھتر میں اس طرح اقدامات کریں گئے ویٹرنری میڈیکل کیمپ میں مالداروں کے جانوروں اور مال مویشیوں کی ایک بڑی تعداد کو ویکسین اور ڈرئیج اور مختلف بیماریوں کا علاج کیا گیا ہے جبکہ ویٹرنری کیمپ میں مال مویشیوں کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے حفاظتی ٹیکے بھی لگائے گئے ہیں

سینیٹر کامران مرتضیٰ ایڈوکیٹ ایک ایماندار، قابل اور مظلوم دوست انسان ہے اور موصوف ملک کے قابل ترین قانون دانوں میں شمار ...
07/12/2021

سینیٹر کامران مرتضیٰ ایڈوکیٹ ایک ایماندار، قابل اور مظلوم دوست انسان ہے اور موصوف ملک کے قابل ترین قانون دانوں میں شمار ہوتے ہیں، وکیل کا حق ہے وہ کسی کا بھی کیس لڑے لیکن جج نے ثبوت کو دیکھ کر ہی فیصلہ کرنا ہوتا ہے۔
لہٰذا تنقید ہر کسی کا حق ہے لیکن کسی کردار کشی نہیں ہونی چاہیے اور نزید آغا ایڈوکیٹ بھی ہمارے لئے قابل احترام ہے۔

نصیرآباد رپورٹ ابراھیم بلوچ تحصیل چھتر میں گزشتہ دنوں 23 نومبر کو ایف سی نصیر آباد 72ونگ سوئی رائفلز کی جانب سے اور محکم...
30/11/2021

نصیرآباد رپورٹ ابراھیم بلوچ

تحصیل چھتر میں گزشتہ دنوں 23 نومبر کو ایف سی نصیر آباد 72ونگ سوئی رائفلز کی جانب سے اور محکمہ صحت نصیرآباد کے تعاون سے غریب نادار عوام و مریضوں کے لئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا افتتاح ایف سی نصیر آباد 72ونگ کے کمانڈر کرنل احمد خان نے کیا ان کے ہمراہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر منظور احمد ابڑو ڈاکٹر عرفان علی ہڈر ڈاکٹر عبد الرحمن ہاشمی لیڈی ڈاکٹر اسٹاف سمیت دیگر افسران تھے میڈیکل کمیپ میں ایف سی اور محکمہ صحت نصیرآباد کے ماہر خواتین اور مرد ڈاکٹروں نے ایک ہزار سے زائد او پی ڈی کی اور غریب مریضوں کا نہ صرف علاج کیا گیا بلکہ ان کو مفت ادویات بھی دی گئی اور فری میڈیکل کیمپ کے دوران ایف سی 72ونگ کے کمانڈر کرنل احمد خان ںے مختلف شعبوں کادورہ کیا اس موقع پر ایف سی 72ونگ کے کرنل کمانڈر احمد خان نے وہاں کے مختلف قبائلی شخصیت سے ملاقات کی قبائلی شخصیت کی جانب سے کرنل احمد خان کو چائے کی پارٹی کی دعوت بھی دی گئی اس فری میڈیکل کیمپ میں آنے والے افراد سے کرنل احمد خان نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ چھتر نصیرآباد کی پسماندہ تحصیل ہے فری میڈیکل کمیپ لگانے کا مقصد چھتر کے عوام کو ان کی دہلیز پر صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہے اور کہاکہ ایف سی بلوچستان مادر وطن کی سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ اپنی عوام کی بھی خدمت کررہی ہے فری میڈیکل کیمپ جو ہم لگاتے ہیں یہ ایف سی کے جوانوں کی ادویات ہے ہم بچاکر اپنے غریب لوگوں کو فراہم کررھے ہیں تاکہ صحت کے حوالے ان کی مدد کی جاسکے علاقہ ازیں چھتر کی عوام نے ایف سی 72ونگ کے کمانڈر کرنل احمد خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے چھتر میں میڈیکل کیمپ لگا کر غریب عوام کو علاج معالج کی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کیں چھتر کے دور دراز سے آئے ہوئے غریب مریضوں کو ایف سی نصیر آباد کی جانب سے کانے کی بھی بندبست کی گئی تھی اس بھترین اقدام کو چھتر کے عوام نے خوب سراہا

نصیرآباد رپورٹ ابراھیم بلوچصوبائی وزیر ایریگیشن حاجی میر محمد خان لہڑی  سی ٹی ایس پی میل /فیمل اساتذہ  میں ارڈر تقسیم کر...
27/11/2021

نصیرآباد رپورٹ ابراھیم بلوچ

صوبائی وزیر ایریگیشن حاجی میر محمد خان لہڑی سی ٹی ایس پی میل /فیمل اساتذہ میں ارڈر تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں

نصیر آباد رپورٹ ابراھیم بلوچنصیر آباد کے سیاسی وسماجی معروف قبائلی شخصیت میر محمد اشرف مینگل نے اپنے جاری کردہ ایک بیان ...
26/11/2021

نصیر آباد رپورٹ ابراھیم بلوچ

نصیر آباد کے سیاسی وسماجی معروف قبائلی شخصیت میر محمد اشرف مینگل نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ جکھرانی برادری کے وڈیرہ قمردین جکھرانی وڈیرہ ربنواز جکھرانی وڈیرہ شمس دین جکھرانی وڈیرہ شربت خان جکھرانی ودیگر ساتھیوں سمیت بلوچستان عوامی پارٹی کے نائب صدر سابق صوبائی وزیر میر عبدالغفور لہڑی کی قیادت میں شمولیت کرنے پر مبارکباد دیتے ہیں میر محمد اشرف مینگل نے کہا کہ سابق صوبائی وزیر میر عبد الغفور لہڑی کے قیادت میں جوک در جوک قبائلی عمائدین اپنی برادری سمیت شمولیت کررہے ہیں جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے انہوں نے کہاکہ 2023کے عام الیکشن میں میر عبدالغفور لہڑی کی سربراہی میں حاجی محمد خان لہڑی کی کامیابی یقینی ہے حاجی محمد خان لہڑی کی عوام دوست پالیسیوں کے سبب عوام میں بے پناہ مقبولیت حاصل کر چکے ہیں

نصیر آباد رپورٹ ابراھیم بلوچ 2023 کے الیکشن کی عوامی رابط مہم کےسلسلے میں بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما سابق صوبائ...
26/11/2021

نصیر آباد رپورٹ ابراھیم بلوچ

2023 کے الیکشن کی عوامی رابط مہم کےسلسلے میں بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیرمیرعبدالغفور لہڑی کی قیادت میں جکھرانی برادری کی جانب سے بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کا اعلان ہم نصیرآباد کےعوام کی خدمت اورعلاقے کی تعمیرو ترقی اورخوشحالی پریقین رکھتے ہوئے مثبت سیاست کے ذریعے اپنا مثبت کردار ادا کررہےہیں سابق صوبائی وزیرمیرعبدالغفور لہڑی کا شمولیتی پروگرام کے شرکاء سےخطاب بلوچستان عوامی پارٹی عوام کی حقیقی نمائندہ تنظیم ہے جوکہ بلالوث لوگوں کی خدمت کو اولین ترجیح دے رہی ہے لوگ پارٹی کی عوام دوست پالیسوں سے متاثر ہوکر بی اے پی میں شمولیت اختیار کررہےہیں سابق صوبائی وزیر میر عبدالغفور لہڑی خطاب بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیرمیرعبدالغفورلہڑی صوبائی وزیرآبپاشی حاجی محمد خان نے متوقع 2023 الیکشن کےورک کا آغاز کرتے ہی نصیرآباد میں شمولیتی پروگرموں میں تیزی آگئی گوٹھ وڈیرہ قمردین جھکرانی میں وڈیرہ قمردین جھکرانی وڈیرہ ربنوازجکھرانی وڈیرہ شمس الدین جکھرانی وڈیرہ شربت خان جھکرانی مقدم حاجی نظام الدین جھکرانی میر لنجا خان جھکرانی وڈیرہ شمس الدین جکھرانی صوفی محمد وارث جھکرانی نے اپنے اپنے برادری سمیت سابق صوبائی وزیر میرعبدالغفورلہڑی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پرقبائلی سیاسی وسماجی شخصیات ماما محمد ابراہیم مری قبائلی رہنما وڈیرہ احمد نواز جتک ممتاز زمیندار میرممتاز علی جتک۔میرنعمان غفور لہڑی معروف ٹھیکداریار محمد ہاڑا قبائلی شخصیت حبیب الرحمن محمد حسنی حاجی سرورخان مینگل سمیت دیگر قبائلی سیاسی وسماجی سماجی قبائلی معتبرین اور معززین بھی موجود تھے مہمانوں کےاعزاز میں وڈیرہ قمرالدین جھکرانی کی جانب سے پروتکلف ظہیرانہ دیا گیااس موقع پر وڈیرہ علی حسن غلام حیدر جکھرانی فقیر شاہ مراد جھکرانی محکم الدین یار محمد جھکرانی سمجھو فقیر ضمیر عام جکھرانی سوشل ورکر کبیر جکھرانی سمیت دیگر علاقے کےقبائلی سیاسی وسماجی شخصیات موجود تھے

کوئیٹہ سیول سیکریٹریٹ میںصوبائی وزیر ایگیشن حاجی میر محمد خان لہڑی سے نصیر آباد کے سیاسی وسماجی معروف قبائلی شخصیت میر م...
24/11/2021

کوئیٹہ سیول سیکریٹریٹ میں
صوبائی وزیر ایگیشن حاجی میر محمد خان لہڑی سے نصیر آباد کے سیاسی وسماجی معروف قبائلی شخصیت میر محمد اشرف مینگل ملاقات کررہے ہیں

آج مورخہ 19/11/2021کوئیٹہ لہڑی ہاؤس میں صوبائی وزیر ایریگیشن میر حاجی محمد خان لہڑی سے نصیر آباد کے سیاسی وسماجی معروف ق...
19/11/2021

آج مورخہ 19/11/2021
کوئیٹہ لہڑی ہاؤس میں صوبائی وزیر ایریگیشن میر حاجی محمد خان لہڑی سے نصیر آباد کے سیاسی وسماجی معروف قبائلی شخصیت میر محمد اشرف مینگل ملاقات کررہے ہیں ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

آج مورخہ 19/11/2021کوئیٹہ لہڑی ہاؤس میں بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیر میر عبد الغفور لہڑی سے نصیر...
19/11/2021

آج مورخہ 19/11/2021
کوئیٹہ لہڑی ہاؤس میں بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیر میر عبد الغفور لہڑی سے نصیر آباد کے سیاسی وسماجی معروف قبائلی شخصیت میر محمد اشرف مینگل ملاقات کررہے ہیں ملاقات میں علاقی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

نصیر آبادنصیرآباد میں  64  ایکڑ اراض پر بننے والی اسپورٹس کمپلیکس نے گزشتہ چار دہائیوں سے رہائش پذیر لوگوں کو اپنے گھروں...
18/11/2021

نصیر آباد

نصیرآباد میں 64 ایکڑ اراض پر بننے والی اسپورٹس کمپلیکس نے گزشتہ چار دہائیوں سے رہائش پذیر لوگوں کو اپنے گھروں سے بے گھر کردیا حکومت بلوچستان نے ہمارے اوپر ظلم کے پہاڑ گرا دیئے ہیں ہماری زمینوں پر اسپورٹس کمپلیکس کے نام سے بلڈنگ تعمیر کرکے ہمیں بے گھر کررہی ہے ہمیں اس کے بدلے رہائش گھر بنانے کیلئے زمین دیاجائے خاتون کلپورہ بی بی کا پریس کانفرنس

نزد بیدار پل گوٹھ گل خان رئیسانی کے رہائشی خاتون کلپورہ بی بی زوجہ عبدالواحد رئیسانی نے نیشنل پریس کلب نصیرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے نصیرآباد میں 64 ایکڑ اراض پر بننے والی اسپورٹس کمپلیکس نے وہاں کے گزشتہ 44 سالوں سےرہائش پذیر لوگوں کو اپنے گھروں سے بے گھر کردیاہے ۔
حکومت نے ہمارے اوپر ظلم کے پہاڑ گرا دیئے ہیں ہماری زمینوں پر اسپورٹس کمپلیکس کے نام سے بلڈنگ تعمیر کرکے ہمیں بے گھر کررہی ہے انہوں نے کہا کہ ہم سن 1977 سے لیکر اب تک یہاں آباد ہیں ہم انتہائی غریب ہیں اور ہماری گزر سفر اس ہی زمینوں کو آباد کرکے کیا کرتی تھی اور اپنے بچوں کا پیٹ پالتی تھی مگر وہ زمین بھی حکومت ہم سے چھین رہی ہے۔ان کا کہنا تھی ہم اب جائیں تو کدھر جائیں ہمارے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں رہائش کیلئے کوئی مکان نہیں ہے اور ناہی دوسری کوئی زمین ہے حکومت ہمیں اپنے گھروں سے بے دخل کرکے ہمیں بے گھر کردیا ہے ۔ ہمارے اوپر ظلم پہاڑ گرا دیئے ہیں ان کا مزید کہنا ہے کہ ہم وزیر اعظم پاکستان عمران خان ، وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو ، اور چیف سیکریٹری بلوچستان اور کمشنر نصیرآباد سے پر زور مطالبہ کرتی ہوں کہ خدارا ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے اور میری داد رسی کی جائے ہمیں اپنے گھروں سے بےدخل نہ کیا جائے ۔ یا ہمیں اس کے بدلے رہائش کی خاطر گھر بنانے کیلئے زمین دیاجائے

نصیر آباد رپورٹ ابراھیم بلوچنصیر آباد کے سیاسی وسماجی معروف قبائلی شخصیت میر محمد اشرف مینگل کہا کہ صوبائی وزیر حاجی میر...
15/11/2021

نصیر آباد رپورٹ ابراھیم بلوچ

نصیر آباد کے سیاسی وسماجی معروف قبائلی شخصیت میر محمد اشرف مینگل کہا کہ صوبائی وزیر حاجی میر محمد خان لھڑی کو بطور صوبائی وزیر محکمہ آبپاشی و توانائی قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا یہ سب میر عبدالغفور لہڑی کی مجموعی محنت کا ثمر ہے جس میں نصیر آباد عوام کی فلاح و بہبود کی خاطر محکمہ آبپاشی کا انتخاب کیا کیونکہ نصیر آباد بلوچستان میں گرین بیلٹ کہلایا جاتا ہے حاجی محمد خان لہڑی کی وزارت آبپاشی کا قلمدان سنبھالنے سے نصیر آباد عوام کی محرومیاں دور کرینگےانہوں نے کہا کہ نصیرآباد عوام کی نیک خواہشات حاجی محمد خان لہڑی اور میر عبد الغفور لہڑی کے ساتھ ہیں جس طرح حاجی محمد خان لہڑی محکمہ تعلیم میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی میگا پراجیکٹس کے ساتھ ساتھ محکمہ تعلیم میں بہت سی خالی آسامیاں میں سینکڑوں خاندانوں کو پورے بلوچستان میں روزگار کی زیور سے آراستہ کیا حاجی محمد خان لہڑی اپنے دور اقتدار میں بہت سی اہم کام انجام دیئے انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ حاجی محمد خان لہڑی محکمہ آبپاشی ؤ توانائی میں بھی اچھے پرفارم کرینگے اور ایسے ہی میگا پراجیکٹس نصیر آباد میں لاکرایک مرتبہ پھر تاریخ رقم کرینگے انہوں نے کہا کہ نصیر آباد عوام کی دعائیں حاجی محمد خان لہڑی اور میر عبدالغفور لہڑی کے ساتھ ہیں انشاء اللہ وہ اس لگن ؤ محنت سے کام کرکے نصیر آباد عوام کی ضرورت بن جائنگے

ڈیرہ مراد جمالی ڈیرہ مراد جمالی وارڈ نمبر 15 کے ممتاز قبائلی رہنما اللہ بخش مینگل نے  مسلم لیگ (ن) نصیرآباد کے ضلعی صدر ...
11/11/2021

ڈیرہ مراد جمالی

ڈیرہ مراد جمالی وارڈ نمبر 15 کے ممتاز قبائلی رہنما اللہ بخش مینگل نے مسلم لیگ (ن) نصیرآباد کے ضلعی صدر میر خان جان بنگلزئی کی بہترین کارکردگی سے متاثر ہوکر انکے پارٹی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا ہے ۔۔۔

اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر خان جان بنگلزئی ، ضلعی جنرل سیکریٹری خلیل احمد بنگلزئی اور مسلم لیگ (ن) کے ضلعی ایس ایم ٹی خان بھائی ساسولی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انشاء اللہ تعالیٰ آنے والے الیکشن میں اگلا حکومت مسلم لیگ (ن) کا ہوگا مسلم لیگ (ن) وہ واحد پارٹی ہے جس نے اپنے دور اقتدار میں مہنگائی اور بے روز گاری کو ختم کرکے غریب عوام کو روز گار کے مواقع اور عوام کو تمام تر سہولیات فراہم کیئے ہیں اور انشاء اللہ تعالیٰ آنے والے دور میں بھی مسلم لیگ (ن) عوام کی خدمت میں پیش پیش ہوگا انہوں نے کہاہے کہ 17 اکتوبر کو کوئیٹہ میں پی ڈی ایم کا ایک بہت بڑا جلسہ ہوگا اور اس جلسے میں شرکت کیلئے ہم 16 اکتوبر کو روانہ ہونگے جس میں تمام پی ڈی ایم پارٹیز اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنان بڑی تعداد میں شرکت کرینگے اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر خان جان بنگلزئی ، ضلعی جنرل سیکریٹری خلیل احمد بنگلزئی اور مسلم لیگ (ن) کے ضلعی ایس ایم ٹی خان بھائی ساسولی نے۔ کہا ہے کہ ہم ڈیرہ مراد جمالی وارڈ نمبر 15 کے ممتاز قبائلی رہنمااللہ بخش مینگل کا شکر گزار ہیں جنہوں نے ہماری پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔۔

نصیرآبادڈیرہ مراد جمالی میں زر تعمیر بائی پاس پر بارودی سرنگ کا دھماکانصیرآبادبارودی سرنگ مشنری کے روٹ پر نصب کیا گیا تھ...
10/11/2021

نصیرآباد
ڈیرہ مراد جمالی میں زر تعمیر بائی پاس پر بارودی سرنگ کا دھماکا

نصیرآباد
بارودی سرنگ مشنری کے روٹ پر نصب کیا گیا تھا جس سے ڈمپر ٹکرا گیا

نصیرآباد
ڈمپر کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

نصیرآباد
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر مزید تفتیش شروع کردی۔

کوئیٹہ لہڑی ہاؤس میں نصیر آباد کے سیاسی وسماجی معروف قبائلی شخصیت میر محمد اشرف مینگل میر حاجی محمد خان لہڑی کو صوبائی و...
09/11/2021

کوئیٹہ لہڑی ہاؤس میں
نصیر آباد کے سیاسی وسماجی معروف قبائلی شخصیت میر محمد اشرف مینگل میر حاجی محمد خان لہڑی کو صوبائی وزیر کا حلف اٹھانے پر ہارپہناکر مبارک باد دے رہے ہیں

پاکستان مسلم لیگ (ن) نصیراباد کے صدر میر خان جان بنگلزئی نے سلیکٹڈ حکومت کی جانب سے ملک میں مہنگائی کا خود ساختہ طوفان ب...
09/11/2021

پاکستان مسلم لیگ (ن) نصیراباد کے صدر میر خان جان بنگلزئی نے سلیکٹڈ حکومت کی جانب سے ملک میں مہنگائی کا خود ساختہ طوفان برپا کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی جب حکومت میں نہیں تھے تو کنٹینر پر کھڑے ہوکر وقت کے حکمرانوں کو برا بھلا کہا کرتے تھے بد قسمتی سے آج عوام سلم لیگ ن کی حکومت کے لئے ترس رہے ہیں عمران نیازی نے عوام کو گھر دینے کا وعدہ کر کے عوام کو بے گھر کردیا اور نوکریاں دینے کا وعدہ کرکے بے روزگار کردیا چیزوں کو سستی کرنے کا وعدہ کیا تو نہ گائی کرکے مہنگائی سے عوام کا کمر توڑ دیا انصاف دینے کا کہا تو ملک میں بے انصافیاں عروج پر ہیں عوام کی طاقت سے میان نواز شریف شہباز شریف اور محترمہ مریم نواز جلد ہی ٹی آئی حکومت کا خاتمہ کرکے عوام انصاف فراہم کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا میر خان جان بنگلزئی نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت کی طرف سے پاکستان کے عام لوگوں کو بڑھتی ہوئی مہنگائی سے ریلیف دینے کے لئے پیکیج کے اعلان کے بعد مہنگائی کے سیلاب کو روکنے والا بند ٹوٹ گیا ہے اور یہ سیلاب آگے بڑھتا ہوا لوگوں کی جینے کی امنگوں کو بہالے جا رہا ہے انہوں نے کہاکہ یوں محسوس ہو رہا ہے کہ وزیر اعظم کا قوم سے خطاب ایک ایسی وارننگ تھا ، جو اس وقت لوگوں کو دی جاتی ہے ، جب کسی بند پر سیلاب کے پانی کا دبائو بڑھ جاتا ہے اور بند توڑنے سے پہلے لوگوں سے کہا جاتا ہے کہ وہ یا تو علاقے خالی کر دیں یا محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں ۔ اس وارننگ سے حکومت اپنی ذمہ داری سے بری ہو جاتی ہے اور پھر لوگوں پر منحصر ہوتا ہے کہ وہ اپنا بچائو کیسے کرتے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ جس دن وزیر اعظم نے ریلیف پیکیج کا اعلان کیا ، اس دن سے ہی ملک میں چینی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو گیاہے ۔اور کہاکہ چینی ملک کے مختلف شہروں میں 120 سے 165روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہونے لگی ہے ۔اور کہاکہ اس طرح پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ کر دیا گیا جس کے ساتھ ہی ہر چیز کی قیمت بڑھ گئی ۔ وزیر اعظم کی طرف سے جس ریلیف پیکیج کا اعلان کیا گیا ہے ، اس سے مہنگائی کے سیلاب کے متاثرین کو فوری طور پر کوئی ریلیف نہیں ملے گا ۔ اگر وہ دو وقت کی روٹی نہیں کھا سکتے تو انہیں فوری طور پر روٹی نہیں ملے گی ۔ اگر وہ بیماری میں اپنا علاج نہیں کراسکتے تو بیمار پڑے رہیں ۔ اگر وہ بجلی اور گیس کے بل ادا نہیں کر سکتے تو ان کے بجلی اور گیس کے کنکشن کاٹ دیئے جائیں گے ۔ یہ ریلیف پیکیج مختلف اشیاء پر سبسڈیز کی صورت میں ہے ، جن کے اربوں روپے مہنگائی کرنے والے کارٹیلز اور مافیاز کی جیبوں میں جائیں گے۔ میر خان جان بنگلزئی کا مزید کہنا تھاکہ وزیر اعظم عمران خان کی باتوں سے یہ امر ثابت ہو گیا ہے کہ صرف باتوں سے تبدیلی لانے کی کوشش کررہےہیں لیکن باتوں سے کبھی بھی تبدیلی نہیں آتی ہے ۔ تبدیلی کے لئےلڑائی لڑنا پڑتی ہے اور گہرے پانیوں میں اترنا پڑتا ہے۔ پاکستان کا جو ریاستی ، اقتصادی اور سیاسی ڈھانچہ ہے ، وہ کسی حقیقی تبدیلی کو برداشت ہی نہیں کر سکتا ۔ عمران خان میں ملک چلانے کی صلاحیت نہیں ہے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت سے نہ پہلے یہ امید تھی کہ وہ اس سسٹم کے خلاف لڑے گی جیسا کہ پاکستان سمیت دیگر تیسری دنیا کے ملکوں کی بعض سیاسی جماعتوں نے لڑائی کی ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف کی سیاست اور حکومت کرنے کی حکمت عملی نے حالات کو اتنا بھی قابو میں نہیں رکھا ، جتنا غیر جمہوری یا آمرانہ حکومتیں رکھتی ہیں۔ اقتصادی غارت گری سے وقتی طور پر بچنے کےلئے اس سسٹم نے اتنی بھی کوشش نہیں کی ، جتنی آمرانہ حکومتیں کرتی رہیں ۔ مافیاز ہمیشہ سیاسی قوتوں کے خلاف غیر سیاسی قوتوں کا بڑا آلہ کار رہی ہیں لیکن اس قدر بے قابو کبھی نہیں ہوئیں ، جس قدر موجودہ حکومت میں ہیں ۔ اس حکومت نے معاملات کو کنٹرول کرنے کے غیر سیاسی نظام کو بھی آزمائش میں ڈال دیا ہے ۔ ملک کی تاریخ میں سب سے نااہل اور کمزور ترین حکومت پی ٹی آئی کی ہے جس میں گورننس تو ہے ہی نہیں آج پی ٹی آئی کے ہاتھوں مہنگائی اور غارت گری کے سیلاب نے عوام کو ذہنی مریض بنا رکھا ہے پاکستان مسلم لیگ (ن) وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو عوام کو بھر پور ریلیف دینے کے ساتھ ساتھ پٹرولیم مصنوعات روز مرہ کے خورد و نوش اشیاء سمیت ادویات کی قیمتوں پر چیک اینڈ بیلنس رکھ کر گڈ گورننس قائم کرنے میں کامیاب و کامران رہی ہے جبکہ تحریک انصاف کی ناکام سیاست اور حکومت چلانے کی غلط حکمت عملیوں سے ایک ایسی تیسری ملک میں انارکی پہیل رہی ہے کہ لوگ مہنگائی سے خود کشیاں کر نے پر مجبور ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ نیازی حکومت کے ریلیف پیکیج سے فوری طور پر لوگوں کو ریلیف نہیں مل رہا ہے بلکہ عوام کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہور ہا ہے ۔ لوگوں کی سیاسی بے چینی کو کسی قسم کا سیاسی راستہ نہ ملا تو یہ بات بہت خطرناک ہو گی اور تمام تر ذمہ داری عمران نیازی پر عائد ہوگی انہوں نے کہاکہ طوفانی مہنگائی سے عوام تنگ ہوکر موجودگی حکومت کے خاتمہ کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں مسلم لیگ ن جلد عوام کو سلیکٹڈ حکومت سے نجات دلائےگی۔

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Awaz Times Manjhoo Shori posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share