Pakistan news

  • Home
  • Pakistan news

Pakistan news Pakistan political news

18/01/2024
رومانیہ کا خوفناک تجربہ ۔ بچپنوہارا امباکربچہ سیکھنے کی جبلت رکھتا ہے۔ پیر کا انگوٹھا منہ میں لے کر چوسنا، دوڑتے ہوئے ٹک...
18/01/2024

رومانیہ کا خوفناک تجربہ ۔ بچپن
وہارا امباکر

بچہ سیکھنے کی جبلت رکھتا ہے۔ پیر کا انگوٹھا منہ میں لے کر چوسنا، دوڑتے ہوئے ٹکرا جانا، کلکاری پر یا چیخ پر دوسروں کا ردِعمل، کھیل، لوری، یہ سب کچھ بچے کو اس دنیا میں رہنے کا طریقہ سکھا رہے ہیں۔

مشرقی یورپ میں کمیونزم کے دور میں 1966 میں رومانیہ کے صدر نکولائی چاوٗشسکو کے ذہن میں ایک خیال وارد ہوا۔ “ہمارے ملک کی آبادی کم ہے۔ اس کا مطلب یہ کہ کام کرنے والے ہاتھ کم ہیں۔ اس لئے ہم ترقی نہیں کر پا رہے۔ ہم نے اپنی تعداد بڑھانی ہے اور زیادہ بچے پیدا کرنے ہیں۔”

مانع حمل طریقوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔ حکومتی ڈاکٹر خواتین کا معائنہ کرتے کہ ہر کوئی ملک کی آبادی بڑھانے کی پوری کوشش کر رہا ہے۔ ان خاندانوں پر ٹیکس عائد کیا گیا جن کے بچوں کی تعداد پانچ سے کم ہوتی۔ دس سے زیادہ بچے کرنے والی خوانتین کو ہیروئن ماں کا میڈل دیا جاتا۔ اقدامات موثر رہے۔ شرحِ پیدائش میں نمایاں اضافہ ہو گیا۔

کئی غریب خاندان ان کی پرورش نہیں کر سکتے تھے۔ انہوں نے اپنے بچے پالنے کے لئے حکومتی اداروں کے حوالے کر دئے۔ حکومت نے دھڑا دھڑ ایسے ادارے کھولنے شروع کئے جہاں بچوں کو پالا جاتا تھا۔ جب تک چاوٗشسکو کی حکومت ختم ہوئی، ایک لاکھ ستر ہزار بچے ان اداروں میں رہائش پذیر تھے۔

سائنسدانوں نے جلد ہی پتا کر لیا کہ یہ بچوں کے ذہنی ڈویلپمنٹ کے لئے کس قدر برے نتائج کا حامل تھا۔ سرکاری پالیسیز نے کتنا زیادہ نقصان پہنچایا تھا۔ اس پر بوسٹن ہاسپٹل کے ڈاکٹر نیلسن نے جب اپنی سٹڈی کی تو دیکھ کر حیران رہ گئے کہ ان ننھے منے بچوں کے ساتھ مشینوں کی طرح سلوک کیا جاتا تھا۔ خوراک، کپڑوں، صفائی یا دوسری چیزوں کا مسئلہ نہیں تھا۔ مسئلہ توجہ کا تھا۔ پندرہ بچوں کی دیکھ بھال کرنے کے لئے ایک شخص۔ اس کو ہدایت تھی کہ بچہ چاہے روئے یا کچھ کرے، اس کی طرف توجہ نہیں دینی۔ اٹھانا نہیں ہے، پیار نہیں کرنا۔ وہ خود ہی عادی ہو جائے گا۔ اتنی افرادی قوت نہیں کہ ان کے ناز نخرے اٹھائے جائیں۔ ان سے محبت جتانا منع تھا۔ بچوں نے جلد ہی رونا بند کر دیا تھا۔

ان کو ایک طرح کا لباس، ایک طریقے سے ٹوائلٹ ٹریننگ، ایک جیسی حجامت، وقت پر کھانا دیا جاتا۔

اس کا ایک اور نتیجہ یہ نکلا کہ یہ محبت کے بھوکے تھے۔ جب نیلسن ان بچوں کے کمرے میں گئے تو وہ بتاتے ہیں کہ ہر کوئی ان کے پاس آ گیا کوئی بازو پر چڑھ گیا، کوئی گود میں بیٹھ گیا، کسی نے ہاتھ پکڑ لیا، کوئی ان کے ساتھ چلنے لگا۔ یہ پہلی نظر میں تو پیاری چیز لگتی ہے لیکن نظرانداز کئے گئے بچوں کا یہ طریقہ ہے۔ اور یہ ہر جگہ نظر آتا ہے۔ جب بچپن میں والدین یا بڑوں سے محبت و شفقت نہ ملی ہو تو پھر زندگی میں کسی سے بھی بغیر نتائج کی پرواہ کئے تعلق بنانے کی کوشش، رشتے بنانے کے مسائل، لمبی مدت کی اٹیچ منٹ میں مشکلات۔

نیلسن یہ حالات دیکھ کر پریشان ہو گئے۔ انہوں نے چھ ماہ سے تین سال تک کے 136 بچوں کو سٹڈی کیا جو شروع سے یہیں رہ رہے تھے۔ ان کے آئی کیو لیول عام سے کم رہ گئے تھے۔ ان کے دماغ کی ٹھیک نشوونما نہیں ہوئی تھی۔ جب ان کی ای ای جی کی تو نیورل ایکٹیویٹی کم تھی۔

ایسا ماحول جہاں جذباتی وابستگی نہ ملے اور ذہن محرک نہ رہے، اس میں دماغ نشوونما نہیں پاتا۔

نیلسن کی سٹڈی کی ایک مثبت سائیڈ بھی ملی۔ دماغ جلد ریکور کر سکتا ہے۔ ایسے بچے جن کو محفوظ اور پیار کرنے والے ماحول میں منتقل کر دیا جائے وہ بڑی حد تک نارمل ہو جاتے ہیں۔ دو سال تک کے بچے تو پوری طرح نارمل ہو جاتے ہیں۔ اس سے بڑے بھی بہت حد تک بہتر ہو سکتے ہیں۔

بچے مشینیں نہیں۔ اچھا انسان بننے کے لئے وقت، محبت اور توجہ مانگتے ہیں۔

ہم کہاں ہیں؟ اس کا بڑا گہرا تعلق اس بات سے ہے کہ ہم کہاں رہے ہیں۔

اس پر رپورٹ یہاں سے

How can scientists act ethically when they are studying the victims of a human tragedy, such as the Romanian orphans?

01/02/2021

منڈی بہاوالدین
پھالیہ:1 سال بعد قتل کے مقدمے کا فیصلہ، جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزائے موت کا حکم
پھالیہ:1 سال بعد قتل کے مقدمے کا فیصلہ، جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزائے موت کا حکم

ایڈیشنل سیشن جج عرفان صفدر پھالیہ کی عدالت سے جرم ثابت ہونے پر محمد سلیم مختار کو سزائے موت کا حکم .مقدمہ نمبر 170/19، دفعہ 302 ، تھانہ قادر آباد تحصیل پھالیہ ضلع منڈی بہاؤالدین میں درج تھا

منڈی بہاوالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز یکم فروری 2021) جاوید اقبال سندھرانہ کو قتل کرنے والے ملزم محمد سلیم کو تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے سزائے موت کا حکم دیاگیا جبکہ لیاقت علی سیف اللہ ،ممریز احمد تینوں ملزمان کو شک کی بنا پر بری کر دیا گیا۔ مجموعی طورملزم کو 5لاکھ روپے جرمانہ بھی اداکرناہوگا۔ عدم ادائیگی پر6 ماہ سزا کا بھی حکم دیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں: پھالیہ: 2 سال بعد قتل کے مقدمے کا فیصلہ، جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزائے موت کا حکم

ملزم نے سابقہ دشمنی کی بنا پر ایک سال پہلے جاوید اقبال ولد محمد عنایت قوم سندھرانہ سکنہ بھیروال تحصیل پھالیہ ضلع منڈی کو کلاشنکوف سے وار کرتے ہوئے قتل کردیا تھا. سرغنہ ملزم محمد سلیم ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین میں قید ہیں

14/12/2020

‏سردی کی وجہ سے
45 لاکھ لوگ جلسہ میں آن لائن شامل تھے
اس لیے نظر نہیں آئے
حامد میر 🤣🤣

03/12/2020

‏جے ایف 17
15منٹ بھارتی سرحد کا چکر لگاتا رہا. بھارتی ریڈارز جام کرنے کا JF-17 تھنڈر کا کامیاب تجربہ
الحمداللہ 💪 🇵🇰🌹

19/11/2020

سنیارا /زرگر/ جیولر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سونے کا دھندہ

میں آپ کو سمجھاتا ھوں کہ جیولرز کیسے اچھے خاصے پڑھے لکھے سمجھدار لوگوں کو ایک روایتی طریقے سے بیوقوف بنا لیتے ہیں اور ان پڑھ لوگوں کی تو بالکل مت ہی مار دیتے ہیں
مثلا
ایک تولہ سونا میں 11.664 گرام ھوتے ہیں
اسی طرح 1 تولہ سونے میں 12 ماشے ھوتے ہیں

اگر آپ 1 تولہ زیور بنا سونا فروخت کرتے ہیں تو سنیارا اگر تو اس نے زیور آپ کو خود بنا کر دیا ھے 2 ماشے کٹوتی کرتا ھے اور اگر آپ نے کسی اور سے بنوایا اور فروخت کسی اور سنیارے کو کر رھے تو وہ ایک تولہ سونے کی 3 ماشے کٹوتی کرے گا

نوٹ: اس اوپر بیان کیے گئے داو کو سنیارا ایک رتی ماشہ یا 2 رتی ماشے کا نام دے گا

آپ نے اگر 1 تولہ سونا زیور فروخت کیا تو کٹوتی کے نام پہ آپ کے زیور سے 3 ماشے گئے
ایک ماشے کی اندازہ قیمت 9000 روپے ھے آج کل
یعنی ایک تولہ سونا زیور بیچنے سے سنیارے نے آپ کے 27000 کٹوتی کے نام پہ کاٹ لیے

اب دوسری طرف آتے ہیں یعنی اگر آپ زیور بنواتے ہیں تو 👇
ایک تولہ سونا 24 قیراط ھوتا ھے
پہلے آپ کو سمجھاتا ھوں کہ قیراط کس بلا کا نام ھے

#قیراط
قیراط (Carat) سونے کے خالص پن کو ناپنے کا معیار کا نام ھے۔
تقریبا سو فیصد خالص سونا 24 قیراط ھوتا ھے جتنے قیراط کم ھوں گے مطلب اتنی اس سونے میں ملاوٹ شامل ھے
ویسے یہ 99.99 ٪ خالص ہوتا ھے۔
12 قیراط مطلب 50 فیصد ملاوٹ اور 18 قیراط 75 فیصد خالص اور 25 فیصد ملاوٹ ھے۔
قیراط کمیت (وزن) کے پیمانے کے لیے بھی استعمال ہوتا ھے
ہیرے جواہرات اور قیمتی پتھروں کا وزن عام طور پر قیراط میں ناپا جاتا ہے۔
(ویسے قیراط عربی زبان کے ایک وزن کا نام بھی ھے جو 5 جو کے برابر ھوتا ھے ۔ ایک قیراط 200 ملی گرام یعنی 0.007,055 اونس یا 3.086 گرین حبہ (grains) کے برابر ہوتا ھے)

اب آتے ہیں اصل بات کی جانب کہ جب آپ سونا بنواتے / خریدتے ہیں تو
سنیارے عام طور پہ 15 یا 18 قیراط سونا بنا کے دیتے ہیں اور پاکستان میں چند ایک بڑے جیولرز کو چھوڑ کر کسی کے پاس 21 قیراط سے زیادہ سونا بنانے کی مشین نہیں ھے
22 قیراط بس کراچی میں ایک 2 جیولرز بنا کے دیتے ہیں

اگر سنیارے نے آپ کو 18 قیراط زیور بنا کر دیا ھے تو اس نے سونے میں 25 فیصد ملاوٹ کی ھے
مطلب اگر ایک تولہ زیور بنا کر دیا ھے تو مثلا ایک تولہ ایک لاکھ کا ھے تو سنیارا آپ کو 75000 کا سونا دے کر ریٹ ایک لاکھ روپے لگا رھا ھے

اسی طرح اگر سنیارے نے آپ کو 21 قیراط زیور بنا کر دیا ھے تو اس کا مطلب یہ ھے کہ زیور آپ کو 87500 کا دے رھا جبکہ قیمت آپ کو 1 لاکھ سونے کی لگا رھا ھے

سیدھی سے بات ھے کہ ایک تولہ زیور ملاوٹ کر کے آپ کو بس 75000 سے 87500 کا دیں گے اور قیمت پورے تولے کی ایک لاکھ لگائیں گے

دوسرا داو ان کا پالش کے نام پہ ھوتا ھے ایک آدھ ماشہ الگ سے لگا لیں گے کہ اتنا ہمارا سونا زیور بناتے ھوئے ضائع ھو گیا ھے جس کی ایک تولے کے پینچھے قیمت 9000 سے 10000 ھو گی
یاد رھے کہ سنیارے کی دوکان کا کوڑا بھی لاکھوں میں بکتا ھے اور ان کا کچھ ضائع نہی ھوتا

آخر پہ انہوں نے مزدوری ڈالی ھوتی ھے
آپ کے بہت زیادہ اصرار پہ آپ کو مزدوری کا 2000 سے 4000 چھوڑ کر آپ پہ بہت بڑا احسان کریں گے اور کہیں گے آپ نے ہمیں بچنے کچھ نہی دیا اور یہ مزدوری بس آپ کو چھوڑ رھے ہیں کیونکہ آپ کے ساتھ ہمارا دوسری یا تیسری نسل سے تعلق ھے بلا بلا بلا بلا

سونا بیچتے وقت سونے کی ڈلی بنوائیں (وہ بھی اعتماد والے بندے سے ۔ رعایت خیر وہ بھی نہی کرتا) مطلب ملاوٹ نکال دی جاتی ھے اور خالص 24 قیراط سونا رہ جاتا ھے

پھر اس ڈلی یعنی خالص 24 قیراط سونے کو اس دن کے سرکاری ریٹ پہ بیچیں
ورنہ آپ کو بہت بڑا چونا لگ جائے گا

زیور بنواتے وقت پہلے طے کریں کہ سونا 21 قیراط بناو گے 18 یا 15
جتنا خالص وہ سونا بنائے اس حساب سے 15، 18 یا 21 قیراط کے مطابق قیمت دیں نا کہ 24 قیراط کی قیمت ادا کریں

ساتھ دھمکی دیں کہ میں ابھی اسی مشین پہ چیک بھی کرواوں گا کہ یہ 15، 18 ھے یا 21 قیراط
اور وقت یا سہولت میسر ھو تو اس کو مشین پہ چیک بھی کروا لیں کے کتنے قیراط بنا اور آپ نے کتنے قیراط کے حساب سے قیمت ادا کی

میری ان سب باتوں سے ھو سکتا میرے چند دوست ناراض ھوں لیکن میرا بتانا فرض تھا تاکہ لوگ آگاہ ھوں

یہاں یہ بھی بتاتا چلوں کے ساری انگلیاں برابر نہی چند ایک اچھا کاروبار کرنے والے بھی ھوں گے
لیکن میرے خیال میں ان کی تعداد شاید 1 فیصد سے زیادہ نا ھو۔۔

نوٹ: چوری کے مال کی خریدوفروخت الگ ڈاکہ ھے

میری حکومت پاکستان سے اپیل ھے کہ سونے کی خریدوفروخت اور زیورات کی بناوٹ پہ باقاعدہ قانون سازی کی جائے

Caption this!
17/11/2020

Caption this!

❤❤❤❤
16/11/2020

❤❤❤❤

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی لاہور میں مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی عیادتصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چوہدری...
16/11/2020

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی لاہور میں مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی عیادت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چوہدری شجاعت کی صحت کے متعلق دریافت کیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی چوہدری شجاعت حسین کی جلد صحتیابی کی دعا۔

Address


Telephone

+923445662906

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share