MWM KPK

MWM KPK Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from MWM KPK, News & Media Website, .

This page is the provincial official page of Majlis-e-Wahdat-e-Muslimeen Khyber Pakhtunkhwa in which performance report information from all over the province is given.

*مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخواہ کے صوبائی کابینہ کا اجلاس* مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخواہ کے صوبائی کابینہ کا اجلاس بم...
03/12/2021

*مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخواہ کے صوبائی کابینہ کا اجلاس*
مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخواہ کے صوبائی کابینہ کا اجلاس بمورخہ 26دسمبر بروز جمعرات صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخواہ میں منعقد ہوا.
جس میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقبال رضوی,مرکزی سیکرٹری جنرل ایمپلائز ونگ ملک اقرار صاحب, مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی ایڈوکیٹ آصف بھائی اور مرکزی سیکرٹریٹ کے مسئول برادر ارشاد حسین بنگش نے شرکت کی.
اجلاس میں پورے صوبے کا کارکردگی رپورٹ پیش کیا گیا اور جو فیصلہ جات ہوئے وہ ذیل ہیں
شعبہ تنظیم سازی ,فلاح و بہبود اور تربیت مل کر کام کریں.
آفس کی مزید فعالیت برادر جلال حسین طوری کے ذمہ لگا گیا.
ضلعی شوری و تربیتی اجلاس بذمہ آغا مزمل حسین و جلال حسین طوری
میڈیا کے دوستوں سے رابطہ برادر قاسم بھائی
دورہ جات صوبائی کابینہ کریگی
انتظامی روابط محترم حاجی داد خان صاحب کریں گے.
اجلاس کے اختتام پے حجتہ الاسلام و المسلمین علامہ سید جواد ہادی صاحب و فرزند شہید سید حسین الحسینی سے ملاقات ہوئی.

14/11/2021
 #مہنگائی غریب عوام کی موت ہے۔علامہ وحید کاظمی
05/11/2021

#مہنگائی غریب عوام کی موت ہے۔علامہ وحید کاظمی

ملی یکجہتی کونسل خیبر پختون خواہ کا تنظیمی اجلاس 2 نومبر کو جماعت اسلامی کے المرکز اسلامی میں منعقد ہوا جس میں ملی یکجہت...
04/11/2021

ملی یکجہتی کونسل خیبر پختون خواہ کا تنظیمی اجلاس 2 نومبر کو جماعت اسلامی کے المرکز اسلامی میں منعقد ہوا جس میں ملی یکجہتی کونسل کی صوبائی تنظیم سازی مکمل کی گئی اجلاس میں صوبہ بھر سے کثیر تعداد میں علماء کرام نے شرکت کی۔مجلس وحدت مسلمین کی طرف سے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ وحید کاظمی مرکزی رہنما علامہ اقبال بہشتی،علامہ جبیب امینی،مولانا ارشاد علی،مولانا سید علم حسین الحسینی اور برادر جلال حسین صاحب نے شرکت کی اجلاس میں صوبائی صدر کے لیے جماعت اسلامی کے مولانا عبدالباسط نائب صدر کے لیے مجلس وحدت مسلمین کے مولانا ارشاد علی صاحب شعبہ ریسرچ کے لیے علامہ اقبال بہشتی صاحب جبکہ خطاب جمعہ کابینہ میں مجلس وحدت مسلمین خیبر پختون خواہ کے سیکرٹری جنرل علامہ وحید کاظمی کو نامزد کیا گیا جبکہ باقی عہدے بھی نامزد کیے گئے۔اجلاس کے آخر میں علماء کرام نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ ملک پاکستان میں رہنے والے تمام مسلمان یکجہ ہیں انشاءاللہ مسلمانان پاکستان میں دراڑ ڈالنے والے منہ کی کھائیں گے۔ہم پاکستان اور بلخصوص خیبر پختون خواہ کو فرقہ واریت سے پاک کریں گے۔اور موجودہ تنظیم سازی صوبہ بھر میں مسلکی تفریق کو ختم کرے گی۔

 #وحدت امت مسلمہ
20/10/2021

#وحدت امت مسلمہ

اجلاس شوری خیبرپختون خواہ
19/10/2021

اجلاس شوری خیبرپختون خواہ

صوبائی اجلاس شُورَىٰ‎ خیبر پختون خواہ صوبائی آفس پشاور میں منعقد ہوا جس میں صوبہ بھر سے تمام ڈویژنز نے شرکت کی جبکہ اجلا...
18/10/2021

صوبائی اجلاس شُورَىٰ‎ خیبر پختون خواہ صوبائی آفس پشاور میں منعقد ہوا جس میں صوبہ بھر سے تمام ڈویژنز نے شرکت کی جبکہ اجلاس کی صدارت مرکزی نمائندگان برادر آصف ایڈووکیٹ اور نثار علی فیضی نے کی اجلاس میں صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ وحید کاظمی سمیت تمام کابینہ موجود تھیں۔اجلاس میں صوبائی اور ضلعی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئیں۔ایک سوال کے جواب میں صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ وحید کاظمی کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں ہم پوری کوشش کر رہے ہیں کہ صوبے بھر کو اپنی بہتر کارکردگی سے آئیڈیل بنائیں اگر تمام اضلاع اپنی ذمہ داریوں کو مزید بہتر بنائیں تو انشاءاللہ صوبہ بہت جلد مسائل سے نکل سکتا ہے۔علامہ وحید کاظمی کا 12 ربیع الاول کے پروگرامات کے حوالے سے کہنا تھا کہ ہم تمام ملی جماعتوں کے ساتھ ساتھ اہل سنت جماعتوں کو بھی لے کر چلے گئے اور 12 ربیع الاول کو یہ پیغام دیں گے کہ یہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات ہی ہے کہ جس نے ہم عالم اسلام کو شیعہ سنی کی تفریق کے بغیر سچا محمدی بنایا ہوا ہے۔اجلاس کے آخر میں علامہ وحید کاظمی نے تمام ڈویژنز اور مرکزی نمائندوں کا بھر پور شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

مجلس وحدت مسلمین خیبر پختون خواہ کا صوبائی شوری کا اجلاس 17 اکتوبر بروز اتوار پشاور میں منعقد ہوا جس کی صدارت مرکزی سیکر...
17/10/2021

مجلس وحدت مسلمین خیبر پختون خواہ کا صوبائی شوری کا اجلاس 17 اکتوبر بروز اتوار پشاور میں منعقد ہوا جس کی صدارت مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی برادر ایڈووکیٹ آصف نے کی اجلاس میں صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ وحید کاظمی اور ان کی کابینہ موجود تھی اور خیبر پختون خواہ کے تمام اضلاع کے سیکرٹری جنرل و نمائندگان نے شرکت کی اجلاس میں صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ وحید کاظمی نے صوبہ کی کاکردگی رپورٹ پیش کی جس کے بعد تمام ڈویژنز سے سوالات کا سیشن ہوا جس کا صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ وحید کاظمی نے تسلی بخش جوابات دئیے اور کہا کہ محدود وسائل میں کوشش کر رہے ہیں کہ صوبے کی کارکردگی کو بہتر بنایا جائے صوبائی کاکردگی رپورٹ پیش ہونے کے بعد تمام ڈویژن کے سیکرٹری جنرل نے اپنے اضلاع کی کارکردگی پیش کی۔ڈویژنز کو پیش آنے والے معاملات پر صوبائی سیکرٹری جنرل و مرکزی رہنما نے معاملات کو جلد ٹھیک کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اجلاس کے آخر میں مرکزی رہنما برادر نثار علی فیضی نے موجودہ حالات کے تناظر میں مجلس وحدت کی ذمہ داری پر اجلاس کو اگاہ کیا۔نثار علی فیضی کا کہنا تھا کہ موجودہ دور تعلیم کا دور ہے اس لئے تمام ڈویژنز کو چاہئے کہ وہ تعلیم پر خصوصی توجہ دے تاکہ ہماری آنے والی نسل کسی میدان میں پیچھے نہ رہ جائے۔اس کے علاوہ برادر نثار علی فیضی کا کہنا تھا کہ تعلیم کے حوالے سے ہم ایک پروگرام شروع کر رہے ہیں جس کا عنوان " آو پڑھو سکول " ہے جو جلد شروع ہو جائے گا۔

صوبائی اجلاس شوری خیبر پختون خواہ پشاور سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما برادر نثار علی فیضی خطاب کر رہے ہیں۔ب...
17/10/2021

صوبائی اجلاس شوری خیبر پختون خواہ پشاور سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما برادر نثار علی فیضی خطاب کر رہے ہیں۔برادر نثار علی فیضی پاکستان کے موجودہ مسائل پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین خیبر پختون خواہ کا صوبائی شوری کا اجلاس پشاور میں جاری۔ جس میں مرکزی نمائندہ جناب نثار علی فیضی بھائی آ...
17/10/2021

مجلس وحدت مسلمین خیبر پختون خواہ کا صوبائی شوری کا اجلاس پشاور میں جاری۔ جس میں مرکزی نمائندہ جناب نثار علی فیضی بھائی آصف ایڈوکیٹ بھائی اور صوبائی کابینہ میں سیکرٹری جنرل علامہ وحید کاظمی ،سید اسد زیدی آغاجہانزیب بھائی،علی داد خان صاحب، قاری شیر افضل عسکری، آغا ارشاد علی ،علی رضا طوری، جلال حسین طوری،نوروز علی کربلائی کی شرکت جبکہ ڈویژنز میں پشاور،ڈیرہ اسماعیل خان ،ہنگو، بنوں ،نوشہرہ ،مانسہرہ ،ضلع کرم ، ہری پور ،پارہ چنار،چارسدہ ،اورکزئی ،ایبٹ آباد ڈویژن کی بھرپور شرکت اور کارکردگی رپورٹ پیش۔ایک نئے عزم کے ساتھ اگے بڑھنے کا عہد۔صوبائی اور ڈویژن کے کارکردگی کے حوالے سے بھر پور سوالات و جوابات کا سیشن۔

مجلس وحدت مسلمین خیبر پختون خواہ کا صوبائی شوری کا اجلاس پشاور میں منعقد جس میں صوبہ بھر سے نمائندگان کی شرکت۔صوبہ اور ڈ...
17/10/2021

مجلس وحدت مسلمین خیبر پختون خواہ کا صوبائی شوری کا اجلاس پشاور میں منعقد جس میں صوبہ بھر سے نمائندگان کی شرکت۔صوبہ اور ڈویژن کی کارکردگی رپورٹ پیش کی جا رہی ہے.ڈی آئی خان سے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ غضنفر نقوی کی شرکت۔

صوبائی شوری اجلاس خیبر پختون خواہ پشاور میں منعقد ہو رہا ہے۔اجلاس کی تصویری جھلکیاں
17/10/2021

صوبائی شوری اجلاس خیبر پختون خواہ پشاور میں منعقد ہو رہا ہے۔اجلاس کی تصویری جھلکیاں

24/09/2021

اربعین امام حسین علیہ السلام

20 صفر المظفرچہلم امام حسین علیہ السلام کے روایتی جلوسوں میں بھر پور شرکت کو یقینی بنا کر ملک پاکستان کے خلاف دشمن کی ہر سازش کو اپنے اتحاد کے ذریعے ناکام بنائیں
علامہ سید غضنفر علی نقوی
ڈویژنل سیکرٹری جنرل مجلس وحدت المسلمین

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MWM KPK posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share