KPC News samahni ajk

  • Home
  • KPC News samahni ajk

KPC News samahni ajk News, Ariticals, information, kashmir press club samahni news

https://youtu.be/LCNn3yOB6J8تازہ ترین خبروں اور حالات حاضرہ سے باخبر رہنے کےلئے ٹاپ ون نیوز چینل کو سبسکرائب کیجئے
14/05/2022

https://youtu.be/LCNn3yOB6J8
تازہ ترین خبروں اور حالات حاضرہ سے باخبر رہنے کےلئے ٹاپ ون نیوز چینل کو سبسکرائب کیجئے

Head Master Government Middle School Gaiyan Chaudhry Muhammad Rafiq Zia retired on completion of his term

https://youtu.be/qXAriMWhfbgتازہ ترین خبروں اور حالات حاضرہ سے باخبر رہنے کےلئے ٹاپ ون نیوز چینل کو سبسکرائب کیجئے!
05/05/2022

https://youtu.be/qXAriMWhfbg
تازہ ترین خبروں اور حالات حاضرہ سے باخبر رہنے کےلئے ٹاپ ون نیوز چینل کو سبسکرائب کیجئے!

Indian Black Cat Commandos brutally martyred 22 people in Seri Bandala on the night between 26 and 27 April 1998

https://youtu.be/YsWUBYzUtZYتازہ ترین خبروں اور حالات حاضرہ سے باخبر رہنے کےلئے ٹاپ ون نیوز چینل کو سبسکرائب کیجئے
22/04/2022

https://youtu.be/YsWUBYzUtZY
تازہ ترین خبروں اور حالات حاضرہ سے باخبر رہنے کےلئے ٹاپ ون نیوز چینل کو سبسکرائب کیجئے

Teachers enroll their children in government educational institutions District Education Officer Bhimber

https://youtu.be/ItrucH7ge9Aتازہ ترین خبروں اور حالات حاضرہ سے باخبر رہنے کےلئے ٹاپ ون نیوز چینل کو لائیک اور سبسکرائب ک...
18/04/2022

https://youtu.be/ItrucH7ge9A
تازہ ترین خبروں اور حالات حاضرہ سے باخبر رہنے کےلئے ٹاپ ون نیوز چینل کو لائیک اور سبسکرائب کیجئے!

Celebration in Samahni on Sardar Tanveer Ilyas becoming the Prime Minister of Azad Kashmir

https://youtu.be/0HyOGu9Sz5Y
10/03/2022

https://youtu.be/0HyOGu9Sz5Y

تحریک بلدیاتی انتخابات کو بیسک ڈیموکریسی فاونڈیشن میں تبدیل کر کے ادارہ قائم کر دیا گیا The local body election movement was transformed into the Basic Democ...

27 February surprise day in Samahni
27/02/2022

27 February surprise day in Samahni

27/02/2022

27 فروری سرپرائیز ڈے...... مقامی لوگوں کا پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے اور ملکی دفاع کےلئے ہر قربانی دینے کے عزم کا اظہار

14/01/2022
06/11/2021

وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت کی روشنی میں ہفتہ ایل او سی منانے کا سلسلہ جاری

03/11/2021

چیف سیکرٹری آزادکشمیر شکیل قادر خان کا دورہ لائن آف کنٹرول سماہنی بھمبر

سماہنی کی بیٹی ماہم تنویر نے 1100 میں سے 1100 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی congrats
29/10/2021

سماہنی کی بیٹی ماہم تنویر نے 1100 میں سے 1100 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی congrats

24/10/2021

یوم تاسیس کے موقع پر سب ڈویژن سماہنی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا... رپورٹ ڈاکٹر محمد اسحاق چودھری

23/10/2021

وزیر خوراک حکومت آزادکشمیر چودھری علی شان سونی کے اعزاز میں چودھری محمد شفیق (فرانس) کی طرف سے استقبالیہ تقریب.. رپورٹ ڈاکٹر محمد اسحاق چودھری سماہنی آزاد کشمیر

سماہنی/بھمبر ( ڈاکٹر محمد اسحاق چودھری) محکمہ امور دینیہ کی طرف سے ہونے والے ضلعی لیول کے مقابلہ میں بھمبر آزاد کشمیر  ک...
25/09/2020

سماہنی/بھمبر ( ڈاکٹر محمد اسحاق چودھری) محکمہ امور دینیہ کی طرف سے ہونے والے ضلعی لیول کے مقابلہ میں بھمبر آزاد کشمیر کےادارہ جامعہ دارالعلوم متصل جامع مسجد صدیق اکبر رسول پور کالونی بھمبر نے 9 پوزیشنز حاصل کیں۔ 5پاروں میں پہلی،15پاروں میں پہلی اور دوسری،پورے قرآن میں پہلی،بیان میں پہلی، تلاوت میں پہلی،نعت میں دوسری،اذان میں پہلی اور دوسری پوزیشنز حاصل کیں، اساتزہ اکرام اور پوزیشن ہولڈر طلباء کا ضلع مفتی میرپور مفتی ظفر اقبال فاروقی کے ہمراہ گروپ فوٹو.!

سماہنی( ڈاکٹر محمد اسحاق چودھری کے پی سی نیوز )سینئر وزیر حکومت چوہدری طارق فاروق نے کشمیر پریس کلب سماہنی (رجسٹرڈ)کے صد...
16/09/2020

سماہنی( ڈاکٹر محمد اسحاق چودھری کے پی سی نیوز )سینئر وزیر حکومت چوہدری طارق فاروق نے کشمیر پریس کلب سماہنی (رجسٹرڈ)کے صدر سید مظہر حسین جعفری کی قیادت میں جنڈی چونترہ میں صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحافی عوام کی درست سمت میں راہنمائی کر سکتے ہیں،آج کل سوشل میڈیا کا دور ہے،اچھے برے کی پہچان ختم اورتحقیق وتصدیق کے عمل کا فقدان ہے،ایک ہی لاٹھی سے سب کو ہانکنے کی روش خطرناک ہے،غیر جانبدارانہ صحافت ہی ایک بہتر معاشرے کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کر سکتی ہے، ایل او سماہنی کے پاس رہنے والے صحافیوں کی تعمیری سوچ کو داد دیتا ہوں سماہنی کے صحافی انتہائی مشکل حالات میں اپنا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں سماہنی کے صحافیوں کے مسائل حل کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کروں گا انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے دیگر اضلاع کی نسبت ضلع بھمبر کے عوام کو مسائل کے حل ہونے سے کوئی غرض نہیں یہاں کی عوام کی سیاسی تربیت ہونی بہت ضروری ہے،ضلع بھمبر کی عوام من وسلویٰ پر یقین رکھتی ہے،محنت کرنے والوں کو ہی صلہ ملتا ہے لیکن ہمارے ہاں یہ کلچر ہے کہ گھر بیٹھے ہی تمام سہولیات چاہتے ہیں،مظفر آباد سے وسائل بھمبر لانا کوئی آسان کام نہیں بلکہ یہ جان جوکھوں کا کام ہے،چار سال سونے والے الیکشن لڑتے ہیں جن سے عوام کوئی سوال نہیں کرتی،،عوام کو شعور بیدار کرنا ہو گا،بلدیاتی الیکشن ہو نا چاہیے،ہم نے بھمبر کے لیے قربانیاں دی ہیں یہ پروجیکٹس اور عوام کے حقوق لانے کے لیے مظفرآباد کے ایوانوں میں لڑتا ہوں،بھمبر میں تعلیم کا معیار اچھا ہے،لیکن ملازمتوں کے کوٹہ میں کمی ہے،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان ریاستی تاریخ کے انتہائی جرات مند،دلیر اور باصلاحیت وزیر اعظم ہیں جنکی قیادت میں مسلم لیگ کی حکومت نے زمین پر نظر آنے والا انقلاب لاتے ہوئے خطہ کو تعمیر و ترقی کے نئے سفر پرگامزن کر دیا ہے،حلقہ سماہنی میں بدقسمتی سے انتخاب ہار جانے کے باوجود عوامی مسائل و مشکلات کے حل کے لئے فراخ دلی سے فنڈ فراہم کئے،حلقہ کے ایم ایل اے کو بھی فنڈز دیے،حکومت کی نظر میں تمام عوام برابر ہوتے ہیں،حکومت ماں کی طرح کی ہوتی ہے جو زیادہ محنت کرے گا زیادہ پیار ملے گا،وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے جس بہادری کے ساتھ اور ڈٹ کر ہر فورم پر عوامی حقوق کی جنگ لڑی ہے،ان کے مقابلے میں اور کوئی لیڈر ہو ہی نہیں سکتا،تنقید کرنے والوں کے پاس عوام کی فلاح کا ہم سے بہتر ایجنڈا ہے تو سامنے لائیں،خالی تقریروں سے عوام کو بے وقوف نہ بنائے،ہم نے وہ کارہائے نمایاں سرانجام دیے جو ماضی کی کوئی حکومت نہیں کر سکی،آج بھی کہتا ہوں اور اسمبلی فلور پر بھی کہا ہے کہ گورننس کو بہتر طریقہ سے قائم کرنے میں جو مشکلات درپیش ہیں ان کو دور کیا جانا ضروری ہے منہ زور بیورکریسی کو قابو کرنا مشکل کام ہے،پاکستان میں عمران خان جیسا آدمی بیورو کریسی کے سامنے بے بس ہے موجودہ حکومت نے تعمیر و ترقی میں جو معیار قائم کیاوہ سابقہ حکومتوں سے کئی گناہ بہتر اور مضبوط ہے،13ترمیم کی منظوری سے آزادریاست جموں و کشمیر خود مختار بن چکی ہے،ہماری حکومت نے ریاستی بجٹ کو آٹھ ارب سے بائیس ارب تک پہنچا دیا ہمیں اپنی صاف شفاف قیادت میاں نواز شریف،راجہ فاروق حیدر خان پر فخر ہے، اس موقع پر انہوں نے ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے سامنے سینہ سپر عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ صرف اللہ تعالی کی ذات ہی ہے جو کشمیریوں کا واحد سہارا ہے اللہ پاک کشمیری عوام کو مصائب سے نجات دلائے، اور ہم سب کو آزادی کی نعمت عطا کرے تاکہ کشمیری بھی امن وسکون کیساتھ اپنی زندگی گزار سکیں،انہوں نے سماہنی کے صحافیوں کو یقین دلایا کہ وہ بھمبر کی طرح سماہنی میں بھی پریس کلب کے دفتر وصحافتی کالونی کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے

16/09/2020

سماہنی :اسسٹنٹ کمشنر سماہنی حافظ محمد علی کے کروونا کے باعث بند نجی و سرکاری تعلیمی ادارے کھلنے پر ادارہ جات کے دورے، ایک نجی سکول سیل کر دیا
سماہنی :بلدیہ سماہنی نے کوڑا دان نصب کرنے شروع کر دیئے
سماہنی :آزاد جموں و کشمیر بار کونسل نے کورونا ریلیف کے طور پر بار ایسوسی ایشن تحصیل سماہنی کےلیے امدادی چیک جاری کر دیا......... رپورٹ. ڈاکٹر محمد اسحاق چودھری کے پی سی نیوز سماہنی

سماہنی(ڈاکٹر محمد اسحاق چودھری /کے پی سی نیوز )پیرگلی کے مقام سے شاہراہ جموں بھاری سلائیڈنگ کے باعث ایک بار پھر بند ہو گ...
11/09/2020

سماہنی(ڈاکٹر محمد اسحاق چودھری /کے پی سی نیوز )پیرگلی کے مقام سے شاہراہ جموں بھاری سلائیڈنگ کے باعث ایک بار پھر بند ہو گئی،محکمہ شاہرات وضلعی انتظامیہ میرپور کی ناقص حکمت کھل کر سامنے آگئی،چند روز قبل حکام نے بغیر کسی حکمت عملی یا سرکنے والی زمین کو روک لگانے کے بجائے بند شاہراہ ٹریفک کے لئے کھول دی تھی،میڈیا نمائندگان وعوامی حلقوں کے خدشات درست ثابت ہوئے،وزیر اعظم آزادکشمیر،وزیر شاہرات تین اضلاع کے سنگم سے مین شاہراہ کی سلائیڈنگ کے باعث بار بار بندش اور محکمہ شاہرات حکام کی جانب سے حفاظتی اقدامات نہ کئے جانے کا نوٹس لیں،تفصیل کے مطابق سماہنی چڑھوئی کھوئی رٹہ کو میرپور سے ملانے والی مین
شاہراہ جموں پیرگلی کے بلندپہاڑی مقام سے حالیہ بارشوں میں بھاری سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہو گئی تھی جبکہ سڑک سے ملحقہ پہاڑی میں شگاف پڑنے وزمین سرکنے سے کئی روز تک شاہراہ بند رہنے اور قومی اخبارات میں مسئلہ کو اجاگر کئے جانے کے بعد ڈی سی میرپور اور ایکسین شاہرات میرپور نے بغیر کوئی حفاظتی اقدامات شاہراہ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا تھاجس پر عوامی حلقوں ومیڈیا نمائندگان نے خدشات کا اظہار کیا تھا کہ سڑک پر دوبارہ سلائیڈنگ ہو سکتی ہے اور کسی بڑے نقصان کا خطرہ ہے تاہم حکام کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی،جمعرات اور جمعہ کے روز پیرگلی کے مقام پر شاہراہ جموں پر مذکورہ جگہ سے دوبارہ بھاری سلائیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا جس نے سڑک کو مکمل طور پر بند کر دیا ہے،تحصیل سماہنی،چڑھوئی وکھوئی رٹہ کے علاقوں کا میرپور سے مرکزی شاہراہ کے ذریعہ رابطہ منقطع ہو گیا ہے،محکمہ شاہرات کے حکام عملی اقدامات کے بجائے تاحال زبانی جمع تفریق میں مصروف ہیں،سڑک کیساتھ پہاڑی میں شگاف پڑنے و زمین سرکنے سے پیرگلی پہاڑی پر موجود دس سے بارہ گھرانوں کے مکانات کو بھی شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں،مرکزی شاہراہ پر سلائیڈنگ کے وقت خوش قسمتی سے کوئی گاڑی نہ گزرنے کی وجہ سے کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا تاہم سڑک پر آنے والی سلائیڈنگ کوروکنے یا شاہراہ مذکورہ کا سروے تبدیل کرنے کے لئے محکمہ شاہرات کی کارکردگی تاحال صفر ہے،اہلیان علاقہ نے وزیر اعظم،وزیر شاہرات ودیگر متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

11/09/2020

آزاد جموں و کشمیر بار کونسل کی طرف سے بھمبر کے وکلاء میں لائسنس کی تقسیم..... رپورٹ ڈاکٹر محمد اسحاق چودھری /کے پی سی نیوز

سماہنی( ڈاکٹر محمد اسحاق چودھری /کے پی سی نیوز )پولیس تھانہ چوکی کے ڈی ایف سی مرزا محمد اکرم مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹ...
10/09/2020

سماہنی( ڈاکٹر محمد اسحاق چودھری /کے پی سی نیوز )پولیس تھانہ چوکی کے ڈی ایف سی مرزا محمد اکرم مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائرڈ ہو گئے سابق ایڈمنسٹریٹر ٹاؤن کمیٹی سماہنی راجہ ظفر اقبال نے ان کے الوداعی استقبالیہ دیا جس میں اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی. مقررین نے ڈی ایف سی محمد اکرم کی دوران ملازمت خدمات کو سراہا.

سماہنی(ڈاکٹر محمد اسحاق چودھری کے پی سی نیوز )یورپی ممالک میں نبی پاک ﷺ کی شان میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور صحابہ کرا...
09/09/2020

سماہنی(ڈاکٹر محمد اسحاق چودھری کے پی سی نیوز )یورپی ممالک میں نبی پاک ﷺ کی شان میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور صحابہ کرام واہلبیت کی شان میں گستاخی پر تجارتی مرکز چوکی بازار میں علمائے اہل سنت کونسل سماہنی کے زیر اہتمام تحفظ ناموس رسالت ﷺ و شان صحابہ و اہلبیت عظیم الشان ریلی،ریلی میں عاشقان رسول ﷺ کی بھرپور شرکت،فضا گستاخ نبی کی ایک ہی سزا،سر تن سے جدا،ہم اپنے نبی کے دیوانے،غلام ہیں غلام ہیں رسول کے غلام ہیں،غلامی رسول میں موت بھی قبول ہے،یورپی ممالک مردہ باد،شان صحابہ واہلبیت کے منکر مردہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی،ریلی میں مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام،تاجروں،صحافیوں وعوام علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی شرکائے ریلی نے پرجوش نعرے لگائے، ریلی کی قیادت وادی بھر کے علمائے کرام نے کی ریلی میں علمائے اہلسنت کونسل، انجمن تاجران چوکی،انجمن مہریہ نصیریہ سماہنی، لاثانی یوتھ فورس سماہنی،چیتا فورس سرسالہ،ینگ یونین چوکی سمیت صحافیوں نے بھی شرکت کی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سماہنی حافظ محمد علی نے ہمراہ اے ایس آئی تھانہ پولیس چوکی سید افتخار شاہ و اہلکاران ریلی کو مکمل سیکورٹی فراہم کی جبکہ اہلکاران ٹریفک پولیس اے ایس آئی چوہدری ذوالفقار علی کی قیادت میں ٹریفک کو کنٹرول کرتے رہے، ریلی سرسید کالج چوکی سے شروع ہو کر سلطانیہ مارکیٹ چوکی پہنچ کر جلسہ کی شکل اختیار کر گئی ریلی سے چیئرمین سنی اتحاد کونسل آزادکشمیر مفتی وسیم رضا،قاری غلام مصطفی طیب،قاری خوشنود احمد صدیقی سمیت بھمبرو وادی بھر سے آئے علمائے اکرام،صدر کشمیر پریس کلب سماہنی سید مظہر جعفری،انجمن تاجران کے اراکین راجہ عابد اسلم،چوہدری طاہر اقبال،سابق صدر بار سماہنی راجہ ذولفقار احمد خان ایڈووکیٹ سمیت دیگر نے خطاب کیامفتی وسیم رضا،قاری غلام مصطفی طیب ودیگر علمائے کرام نے کہا کہ ایک مسلمان کے لئے ناموس رسالت کے تحفظ کے لئے جان کی قربانی دینے سے بڑھ کر کوئی سعادت نہیں جب بھی ناموس رسالت ﷺپر حملہ ہوا عاشقان رسول میدان عمل میں نکلے اور اپنے پیارے آقا کی ناموس کی خاطر اپنی جان قربان کی اور گستاخان کو واصل جہنم کیا،مسلمان تمام انبیا کرام کو مانتے اور احترام کرتے ہیں کسی بھی نبی کا انکار کفر ہے لیکن نبی آخر الزمان ﷺ کی شان سب سے بڑھکر افضل ہے،مغربی ممالک نے تواتر سے گستاخی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس پر پاکستان کے حکمران خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں حکومت پاکستان ودیگر اسلامی ممالک اس معاملے پر دوٹوک موقف اختیار کریں،مسلمانوں کے جذبات کو مجروع کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے بصورت دیگر دنیا کا امن تہہ وبالا ہو جائے گا،گستاخان صحابہ واہلبیت کی شان میں گستاخی کرنے والوں کو بھی قرار واقعی سزائیں دی جائیں،صحابہ کرام واہلبیت سے محبت اہلسنت کا بنیادی عقیدہ ہے اس سے انکار کر نے والے مسلمان نہیں ہوسکتے،دیگر مقررین نے کہا کہ ہم اپنے آقا و مولا نبی آخر الزماں حضرت محمد ﷺکی ناموس کی خاطر مر بھی سکتے ہیں اور مار بھی سکتے ہیں ہم کسی صورت اپنے آقا کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کریں گے ہمارے جذبات سے کھیلنا بند کیا جائے۔

سماہنی  آزادکشمیر (ڈاکٹر محمد اسحاق چودھری کے پی سی نیوز ) این آر ایس پی کے زیر اہتمام پہلے مرحلے میں سب ڈویژ ن سماہنی ک...
09/09/2020

سماہنی آزادکشمیر (ڈاکٹر محمد اسحاق چودھری کے پی سی نیوز ) این آر ایس پی کے زیر اہتمام پہلے مرحلے میں سب ڈویژ ن سماہنی کے پانچ بازاوں میں کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کیلئے 4سو سے زاہد کوڑا دان کی تنصیب اور 5رکشے انجمن تاجران کے صدور اور ایڈمنسٹریٹر ٹاؤن کمیٹی سماہنی کے حوالے کر دیئے گئے، اس حوالے سے مقامی میرج حال میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی آزادکشمیر اعجاز خان،ڈپٹی کمشنر بھمبر قیصر اورنگزیب،ڈویژنل ڈی جی راجہ فیاض،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بھمبر ڈاکٹر محمد اقبا ل حسین،ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل بھمبر غلام احمد ربانی،ریجنل منیجر این آر ایس پی قاضی عتیق الرحمان، اسسٹنٹ کمشنر سماہنی حافظ محمد علی،ڈی ای او نسواں نائید اختر،ایڈمنسٹریٹرٹاؤن کمیٹی سماہنی راجہ مشتاق خان،تحصیلدار سماہنی کلیم عباس،صدر کشمیر پریس کلب سماہنی سید مظہر حسین جعفری بطور خاص شریک ہوئے،تقریب میں نیشنل رورل سپورٹ پروگرام سے منسلک خواتین تنظیموں کی عہدیداران اور گھریلو خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی،تقریب سے مہمان خصوصی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ آزادکشمیر اعجاز خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این آر ایس پی کی جانب سے گراس روٹ لیول پر صحت و صفائی کیلئے تحصیل یونین کونسل اور گاؤں سطح پر عملی اقدامات لائق تحسین ہیں کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کیلئے کوڑا دان کی تنصیب اور رکشوں کی فراہمی بڑا قدم ہے محکمہ لوکل گورنمنٹ این آر ایس پی کے ساتھ اپنا بھرپور تعاون جاری رکھے گی،محکمہ لوکل گورنمنٹ وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی سربراہی میں آزادکشمیر بھر میں دیہی ترقی کیلئے کوشاں ہے لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی کے زیر اہتمام ہزاروں سکیمیں پایہ تکمیل تک پہنچ چکی ہیں جبکہ مزید پر کام جاری ہے اربوں روپے کے منصوبہ جات پر وزیر اعظم آزادکشمیر اور ان کی کابینہ کے مشکور ہیں کیمونٹی انفراسٹریکچر کے منصوبہ جات پر عوام نظر رکھے کمیونٹی ہی ہماری اصل طاقت ہے،تقریب سے ڈپٹی کمشنر بھمبر راجہ قیصر اورنگزیب،ڈی ایچ او بھمبر ڈاکٹر محمد اقبال حسین،ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل بھمبر راجہ غلام احمد ربانی،،صدر پریس کلب سماہنی ڈاکٹر مظہر جعفری اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے این آر ایس پی کے تحت سب ڈویژن سماہنی کے تمام بازاروں میں کوڑا دان کی تنصیب اور رکشوں کی فراہمی کو سہراتے ہوئے کہا کہ این آر ایس پی کا یہ منصوبہ گندگی اور غلاظت سے پھیلنی والی لاتعداد بیماریوں کو روکنے کیلئے اہم قدم ہے جس پر تمام ذمہ داروں کے مشکور ہیں ہمیں اپنے گھر،گلی،محلے اور شہروں کو ہر صورت صاف ستھرا رکھنا ہے تاکہ ہم ایک بہتر معاشرے کی جانب گامزن ہو سکے،تقریب سے میزبان تقریب ریجنل منیجر این آر ایس پی قاضی عتیق ارحمان،ڈویژن انچارچ شبیر احمد نے مخاطب ہو کر کہا کہ این آر ایس پی کا ادارہ 1991سے اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے حکومت کی سرپرستی میں انفرادی اور اجتماعی سطح پر عوام کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں،خواتین کو خصوصی طور پر اس مشن میں شامل کیا گیا ہے تاکہ گراس روٹ لیول سے عوام کے معیار زندگی کو بہتر کیا جاسکے این آر ایس پی صحت مند معاشرے کیلئے غریب بچوں کی تعلیم و تربیت،صاف پانی کی فراہمی،صاف ستھرے ماحول کے قیام اور متوسط طبقہ کو ہنر مند بنانے کیلئے سرگرم عمل ہے جس کی کامیابی کیلئے کمیونٹی اور میڈیا کا رورل اہمیت کے حامل ہے،تقریب میں مہمان خصوصی راجہ اعجاز خان اور ڈپٹی کمشنر بھمبر راجہ قیصر اورنگزیب نے سماہنی ٹاون کمیٹی، پونا بازار،بنڈی بازار،چوکی بازار اور جنڈالہ بازار کے ذمہ داروں میں نئے رکشوں کی چابیاں حوالے کی،تقریب کے سٹیج سیکرٹری کے فرائض چوہدری محمد رفیق نے ادا کیے،دریں اثنا سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی اعجاز خان نے ہمراہ ڈپٹی کمشنر بھمبر،ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل بھمبر محکمہ لوکل گورنمنٹ سماہنی کے دفتر کا دورہ کیا دفتر کی قدیم عمارت کی بہتری کیلئے سکیم مرتب کرنے کا حکم نامہ جاری کیا سونا ویلی روڈ کنارے جھیل اور پبلک پارک کی جگہ کا معائنہ کیا،سیاحتی مقام جنڈی چونترہ میں کیبل کار اور پبلک پارک کے منصوبہ جات پر بریفنگ لی اور بعد ازں بھمبر کیلئے روانہ ہو گئے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سماہنی آزادکشمیر( کے پی سی نیوز )آوارہ کتے کے کاٹنے سے بچہ زخمی، بنڈالہ گڑھا ڈھیریاں تحصیل سماہنی گھر کے صحن میں مقامی ر...
09/09/2020

سماہنی آزادکشمیر( کے پی سی نیوز )آوارہ کتے کے کاٹنے سے بچہ زخمی، بنڈالہ گڑھا ڈھیریاں تحصیل سماہنی گھر کے صحن میں مقامی رہائشی محمد شکیل کا بیٹا کتے کے کاٹنے سے زخمی ہوگیا زخمی بچے کو یونائیٹڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن کی ایمبولیمس میں ریسکیو کرتے ہوئے علاج معالجہ کیلئے بھمبر پہنچا دیا گیا

09/09/2020

اعلان فوتگی
ذیلدار راجہ زمان علی خان المعروف راجہ بڈھے خان مرحوم کی زوجہ محترمہ انتقال کر گئیں ہیں انکی نماز جنازہ جمعرات کے روز موضع رملوہ میں ادا کی جائے گی. انا للہ و انا الیہ راجعون

09/09/2020

علمائے اہلسنت کونسل سماہنی کے زیر اہتمام چوکی میں تحفظ ناموس رسالت کے حق میں ریلی..... رپورٹ! ڈاکٹر محمد اسحاق چودھری کے پی سی نیوز سماہنی

بھمبر( کے پی سی نیوز )چنار فری ڈائیلائسز سنٹر بھمبر آزاد کشمیر کے سینئر نائب صدر چوہدری عتیق الرحمان برسالوی کی ایڈمنسٹر...
07/09/2020

بھمبر( کے پی سی نیوز )چنار فری ڈائیلائسز سنٹر بھمبر آزاد کشمیر کے سینئر نائب صدر چوہدری عتیق الرحمان برسالوی کی ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل راجہ غلام ربانی سے ملاقات. ادارے کی بارہویں سالگرہ کے موقعہ پر خصوصی دعوت دی،راجہ غلام ربانی نے ادارے کی کارکردگی کو زبردست الفاظ میں سراہا مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی.

07/09/2020

ہائی سکولز 15 ستمبر،
مڈل سکولز 22 ستمبر اور
پرائمری سکولز 30 ستمبر سے کھلیں گے

سماہنی( کے پی سی نیوز )ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل بھمبر راجہ غلام احمد  ربانی کا موضع تونین کے گاوں ٹھاکرا موڑہ کا دورہ مون س...
07/09/2020

سماہنی( کے پی سی نیوز )
ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل بھمبر راجہ غلام احمد ربانی کا موضع تونین کے گاوں ٹھاکرا موڑہ کا دورہ مون سون بارشوں کے دوران فہید اختر جن کا کچا مکان لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں زمین بوس ہوا اور حادثہ میں دو معصوم بچیوں کی المناک وفات پر متاثرہ فیملی سے اظہار تعزیت اور فاتخہ خوانی کی متاثرہ فیملی کو راجہ غلام احمد ربانی نے اپنی جانب سے امدادی رقم دی اس موقع پر لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ مقامات کا تفصیلی وزٹ کیا مقامی عمائدین نے ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل بھمبر کو لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں گاوں ٹھاکرا موڑہ بارے بریفنگ دی

Address

Samahni

Telephone

+923465117359

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when KPC News samahni ajk posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to KPC News samahni ajk:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share