Diary TV ڈائری ٹی وی

  • Home
  • Diary TV ڈائری ٹی وی

Diary TV  ڈائری ٹی وی خبر,سماجیات,ثقافت سیاست,تجارت اور فن کھیل کا مرکز"

پنجاب ایمرجینسی سروسز ریسکیو 1122اٹک27 دسمبر 2024افسوسناک خبر ۔۔۔ *فتح جنگ، الماس کلینک کے قریب موٹر سائیکل سوار ٹرک کی ...
27/12/2024

پنجاب ایمرجینسی سروسز
ریسکیو 1122اٹک
27 دسمبر 2024

افسوسناک خبر ۔۔۔

*فتح جنگ، الماس کلینک کے قریب موٹر سائیکل سوار ٹرک کی زد میں آ کر جاں بحق،*

تفصیلات کے مطابق تحصیل فتح جنگ میں الماس کلینک کے قریب ٹرک کی زد میں آ کر ڈھوک سیداں کا رہائشی 15 سالہ احمد ولد جاوید اقبال جاں ہو گیا

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122فتح جنگ کی ایمبولینس موقع پر پہنچی اور لاش کو تحصیل ہسپتال فتح جنگ منتقل کر دیا۔
نمائندہ ریسکیو

اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائے انکے درجات بلند فرمائے۔آمین۔





السلام علیکم۔۔۔صبح بخیرپنجاب سیف سٹی اتھارٹی اٹک کی جانب سے شہریوں کو انتباہ کے طور پر وارننگ ای چالان جاری کر دیے گئےہی...
27/12/2024

السلام علیکم۔۔۔صبح بخیر

پنجاب سیف سٹی اتھارٹی اٹک کی جانب سے شہریوں کو انتباہ کے طور پر وارننگ ای چالان جاری کر دیے گئےہیں۔ لہذا شہریوں سے التماس ہے کے کسی قسم کی پریشانی سے بچنے کے لئیے ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں

ترجمان اٹک پولیس
Punjab Police Pakistan
RPO Rawalpindi

26/12/2024

ماں باپ کی خدمت میں دنیا و آخرت کی کامیابی ہے۔
زبان کی شائستگی بیماروں کیلئے شفا کا کام کرتی ہے ۔

26/12/2024

مالک ! رحمت کی بارش عطاء فرما ۔آمین

کرسمس ڈے کے حوالے سے کرسچین کمیونٹی کے تحفظ کے لیے اٹک پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئےہیں۔ ضلع بھر...
25/12/2024

کرسمس ڈے کے حوالے سے کرسچین کمیونٹی کے تحفظ کے لیے اٹک پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئےہیں۔ ضلع بھر کے مختلف چرچ ہائے پر سیکورٹی کے لیے 300 سے زائد پولیس افسران و جوانان کے ساتھ ساتھ 17 ایلیٹ سیکشنز اور 10 موبائلز پٹرولنگ کے فرائض سر انجام دے رہی ہیں۔ چرچ میں داخل ہونے والے افراد کی چیکنگ پولیس اور چرچ انتظامیہ کے ذریعے عمل میں لائی جارہی ہے اور سیکورٹی انتظامات کو موثر بنانے کیلئے روف ٹاپ ڈیوٹی بھی لگائی گئی ہے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کا کہنا ہےکہ اقلیتی برادری کے تحفظ اور کرسمس کا پرامن انعقاد ہماری ذمہ داری ہے اور اس ذمہ داری کو ہم سب نے بطریق احسن پورا کرنا ہے۔

*ترجمان اٹک پولیس*

 #اٹک سی ای او کنٹونمنٹ بورڈ اٹک اور وائس پریزیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ اٹک شکیل خان بنگش کی جانب سے اٹک کینٹونمنٹ دفتر میں کرس...
25/12/2024

#اٹک

سی ای او کنٹونمنٹ بورڈ اٹک اور وائس پریزیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ اٹک شکیل خان بنگش کی جانب سے اٹک کینٹونمنٹ دفتر میں کرسمس کی کٹنگ کی تقریب کا انعقاد۔
بریگیڈیئر عدنان رشیدصاحب اور مہمان خصوصی ایم این اے شیخ آفتاب احمدصاحب نے کیک کاٹا اور کرسٹین کمیونٹی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔








 #اسلامآباد رائٹ سائزنگ کمیٹی کا اجلاس، وفاقی وزارتوں کے ماتحت اداروں کو مکمل ختم،30 فیصد آسامیاں کم کرنے پر غورDecemb...
25/12/2024

#اسلامآباد

رائٹ سائزنگ کمیٹی کا اجلاس، وفاقی وزارتوں کے ماتحت اداروں کو مکمل ختم،30 فیصد آسامیاں کم کرنے پر غور

December 25, 2024

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی رائٹ سائزنگ کمیٹی کی وزارتوں میں 30 فیصد آسامیاں کم کرنےپر غور۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی کابینہ کو رائٹ سائزنگ سے متعلق بنائی گئی کمیٹی نے سفارشات پیش کیں۔

اعلامیے کے مطابق سفارشات وزارت سائنس و ٹیکنالوجی، وزارت تجارت، وزارت ہاؤسنگ و ورکس، وزارت قومی غذائی تحفظ وتحقیق اور متعلقہ اداروں کی رائٹ سائزنگ سے متعلق سفارشات پیش کی گئی۔

کمیٹی نے وزارتوں کےکچھ اداروں کو مکمل بند اور کچھ کو ضم کرنے کی سفارشات پیش کیں اور وزارتوں کے سیکرٹریٹ میں اسٹاف کی پوسٹس 30 فیصد تک کم کرنے کی تجویز بھی دی اور کہاکہ سفارشات کی منظوری کے بعد قومی خزانے کو 42.1 ارب روپے کی بچت متوقع ہے۔

اعلامیے کے مطابق کابینہ اراکین نے ان سفارشات پر اپنی آرا دیں اور اس حوالے سے وزیراعظم نے ہدایت کی کہ کابینہ کی آرا کی روشنی میں وزارتوں کی رائٹ سائزنگ سے متعلق سفارشات اورعملدرآمد کا جائزہ لے کر وفاقی کابینہ میں دوبارہ رپورٹ پیش کی جائے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے وفاقی کابینہ کو پارا چنار کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی اور کہا کہ پارا چنار میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، وفاقی اورخیبرپختونخوا حکومتیں مل کر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پارا چنار سے مریضوں کو دوسرے شہر منتقل کرنے کے لیے وزیراعظم کے زیراستعمال ہیلی کاپٹرمختص کیاگیا، پارا چنار کےتمام اسپتالوں میں تمام ضروری ادویات دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے۔

رپورٹ
ڈیلی اوصاف






’’ہم سب پاکستانی ہیں اور ہم میں سےکوئی بھی سندھی ، بلوچی ، بنگالی ، پٹھان یا پنجابی نہیں۔ ہمیں صرف اور صرف اپنے پاکستانی...
25/12/2024

’’ہم سب پاکستانی ہیں اور ہم میں سےکوئی بھی سندھی ، بلوچی ، بنگالی ، پٹھان یا پنجابی نہیں۔ ہمیں صرف اور صرف اپنے پاکستانی ہونے پر فخر ہونا چاہیے۔‘‘ (15 جون، 1948)









زیورات میں یہ ایک چھوٹی سی چیز ہونے کی طاقت ہے جو آپ کی شخصیت کو منفرد کر سکتی ہے۔ in Store Now @ Siddiqi Road, Kamran m...
24/12/2024

زیورات میں یہ ایک چھوٹی سی چیز ہونے کی طاقت ہے جو آپ کی شخصیت کو منفرد کر سکتی ہے۔

in Store Now @ Siddiqi Road, Kamran market,sarafa bazar,Attock @ Gold House Jewellers

👉 For Inquiries on
057-2612094 and 057-2613094

Whatsapp : 0300-8522300










24/12/2024

مالک ! بے اولادوں کو نیک صالح اولاد نصیب فرما۔آمین

 #اٹک ہمیں بزرگوں نے بتایا تھا کہ ہماری روایات ہیں/ کہ گاوں دیہات میں کسی عزیز کا انتقال ہو جائے تو تین دن تک انکے گھر چ...
23/12/2024

#اٹک

ہمیں بزرگوں نے بتایا تھا کہ ہماری روایات ہیں/ کہ گاوں دیہات میں کسی عزیز کا انتقال ہو جائے تو تین دن تک انکے گھر چولہا نہیں جلتا /گھر کا کھانا دیہات کے لوگ پہنچاتے ہیں ۔ چہلم سے پہلے کسی کے گھر شادی کی خوشیاں منانے کا تو "تصور" بھی نہ تھا۔






 #اٹک اللہ والوں کے ساتھ جڑ جائیں  قلب کا سکون اور آرام اللہ کی یاد میں ھے  پروردگار عالم کے ذکر سے ہی بے سکونی ظلمتوں۔ ...
22/12/2024

#اٹک

اللہ والوں کے ساتھ جڑ جائیں قلب کا سکون اور آرام اللہ کی یاد میں ھے پروردگار عالم کے ذکر سے ہی بے سکونی ظلمتوں۔ روحانی بیماریوں کا خاتمہ ممکن ھے "اللہ ھو کانفرنس" میں مشائخ و علمائے کرام کا فکر انگیز خطاب۔

جامعہ انوار سیفیہ و انوار حقہ اٹک کے روح رواں معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر قاضی امجد حسین کاظمی سیفی کے زیر اہتمام ایک روزہ "اللہ ھو کانفرنس" میں اظہار خیال کرتے ھوئے مشائخ اکرام و علمائے کرام نے کہا ھے۔

کہ اللہ کا ذکر ہی ہمارے مسائل کا حل ھے موجودہ معاشرے میں جس تیزی سے اخلاقی اقدار ختم ھو رہی ہیں اور نفسانفسی اور مادہ پرستی کا دور دورہ ھے روحانی بیماریاں عام ہیں اس پر فتن دور میں انفرادی و اجتماعی ذکر اللہ کی ضروت ھے اللہ کے ذکر سے ہی مسائل کی گتھیاں خود بخود سلجھتی جاتی ہیں ذکر اللہ اور استغفار سے اپنی زبانوں کو تر رکھنے سے دنیا و آخرت میں کامیابی نصیب ھوتی ھے ۔
قرآن کریم بھی ہمیں اس بات کا درس دیتا ھے کہ انسانی قلب کا سکون اور آرام اللہ کی یاد میں ھے قرآن و سنت کی تعلیمات پر عمل میں ہی ہماری بھلائی ھے سلسلہ سیفیہ دنیا بھر میں ذکر اللہ کی صدائیں بلند کرنے اور اسلامی تعلیمات کے مطابق ذاکرین کی تربیت میں مصروف عمل ھے پیر اخونزادہ سیف الرحمان مبارک کے جلائے ھوئے چراغ پورے عالم میں اپنی روشنیوں سے قلوب و اذہان کو روشن کر رہے ہیں۔

کانفرنس سے حضرت علامہ پیر صاحبزادہ حبیب جان مبارک صاحب پیر طریقت میجر (ر) صاحبزادہ قاسم سیفی صاحبزادہ سیف اللہ علامہ ڈاکٹر قاضی امجد حسین کاظمی سیفی۔علامہ غلام محمد صدیقی ڈسٹرکٹ خطیب اٹک ۔مفتی ابو طبیب علامہ رفاقت علی حقانی علامہ نیاز حسین اعوان پیر آف باغ نیلاب سید سجاد حسین شاہ علامہ انور شاکر علامہ یوسف حقانی ۔علامہ حافظ قاری الہام الدین ۔
عبدالجبار سیفی محمد اسماعیل سیفی و دیگر نے بھی خطاب کیا کانفرنس میں ڈاکٹرز وکلاء میڈیا اراکین و سول سوسائٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔






22/12/2024

اللّٰه ھُو کانفرنس
بمقام: آستانہ عالیہ انوار سیفیہ محلہ حضرت علامہ قاضی انوار الحق رحمۃ اللہ علیہ شکردرہ موڑ اٹک







*تھانہ پنڈیگھیب پولیس کی کارروائی، سکول ٹیچر کی لاکھوں مالیتی گائے اور بچھڑی چوری کرنے والا ملزم گرفتار،* تفصیلات کے مطا...
20/12/2024

*تھانہ پنڈیگھیب پولیس کی کارروائی، سکول ٹیچر کی لاکھوں مالیتی گائے اور بچھڑی چوری کرنے والا ملزم گرفتار،*

تفصیلات کے مطابق سجاد احمد ولد غلام محمد سکنہ میرا شریف نے تھانہ پنڈیگھیب پولیس کو درخواست دی کہ سکول ٹیچر ہوں اور مال مویشی بھی پال رکھے ہیں گھر کے ساتھ ہی مال مویشیوں کا ڈیرہ ہے۔ آج صبح میں اپنے ڈیرہ پر گیا تو ایک گائے اور ایک بچھڑی غائب تھیں جو مجھے اپنے طور پر معلومات ملی کہ آصف، نثار اور محمد الطاف میری گائے اور بچھڑی کو لے کر تلہ گنگ منڈی میں بیچنے کے لیے گئے ہیں۔ تھانہ پنڈیگھیب پولیس نے سکول ٹیچر کی درخواست پر فوری طور پر مقدمہ درج کر کے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے گائے اور بچھڑی چورے کرنے والے ملزم محمد آصف ولد محمد بشیر سکنہ میرا شریف تحصیل پنڈیگھیب کو گرفتار کر لیا جس سے مزید تفتیش جاری ہے اور بقایا ملزمان کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے۔

*ترجمان اٹک پولیس*

20/12/2024

مالک ! ہماری خطائیں درگزر فرما ۔ہمیں صراطِ مستقیم پر چلنے کی توفیق عطا فرما۔آمین۔

Address


Telephone

+923333108533

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Diary TV ڈائری ٹی وی posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Diary TV ڈائری ٹی وی:

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share