Nowshera Dot Com نوشہرہ ڈاٹ کام

  • Home
  • Nowshera Dot Com نوشہرہ ڈاٹ کام

Nowshera Dot Com  نوشہرہ ڈاٹ کام حق بات کہے اور ڈٹ جائے

08/05/2023
24/03/2023

جمداد خان محلہ ضوانی خیل بقضاٸے الہی انتقال کرگٸے ہیں مرحوم پروفیسر جواد خان ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ زویالوجی گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نوشہرہ ,عاصم خان ,اعظم خان کے والدجبکہ انجینٸر ملک ثمین خان کے ماموں تھے مرحوم کا نماز جنازہ آج بروز جمعہ بتاریخ 24مارچ 2023 بوقت2:30ہسپتال ڈاگ نوشہرہ کلاں میں ادا کی جاٸے گی مرحوم کا رسم قل جامع مسجد ضوانی نوشہرہ کلاں خیل میں ادا کیجاٸے گی,

21/02/2023

نوشہرہ:کلرک شاہی کے کار نامے محکمہ تعلیم کے اہلکار کو سکول سے ڈیٹیل پر دفتر تبدیل کرکے کٸی ماہ سے تنخواہ محروم کردیا غریب اہلکار کے بچے اور بوڑھی بیمار والدہ فاقوں پر مجبور

18/02/2023

ھسپتال میں شرمناک کام۔۔
قاضی میڈیکل کمپلکس میں بورڈ کے ایک ممبر کا شرمناک اسکینڈل بہت جلد منظرعام پر، خاتون ملازمہ کی شکایت پر ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے ہسپتال انتظامیہ کو انکوائری کے لئے خاتون کی درخواست ارسال کردی مہینے گزر گئے معاملہ بدستور دبا دیا گیا ہے ۔
وٹس ایپ پر بھی خاتون ملازمہ کی تحریری شکایت گروپ میں شئیر کر دی گئ تھی !
نگران حکومت
قاضی میڈیکل کمپلیکس میں بورڈ کے ایک بزرگ ممبر کے شرمناک اسکینڈل کا نوٹس لیں۔
رہورٹ:
تفہیم الرحمان

جمعیت علما اسلام نوشہرہ کے سابق ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی محمد الیاس نے آٸندہ انتخابات میں بھر پور حصہ لینے کا اعلان کر تے ...
11/02/2023

جمعیت علما اسلام نوشہرہ کے سابق ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی محمد الیاس نے آٸندہ انتخابات میں بھر پور حصہ لینے کا اعلان کر تے ہوٸےکہا ہے کہ انشااللہ آٸندہ انتخابات میں جمعیت علما اسلام کی پارلیمانی بورڈ کو اپنے انتخابی ٹکٹ کےلیے درخواست دوں گا کیونکہ الحمد اللہ اپنے سیاسی استاد اور نوشہرہ میں جمعیت علما اسلام کے دیرینہ کارکن جو تادم مرگ جمعیت کا کاکن ہونے پر فخر کرتا تھا حاجی محمد یونس خان مرحوم کی سیاسی ,سماجی بصیرت کی بدولت اور اپنے علاقے کے عوام کی محبت سے ہمہ وقت تیار ہیں جبکہ دوسری اہم بات کہ الحمد اللہ صد الحمد اللہ اپنی پارٹی جمعیت علما اسلام کی بے لوث خدمت کی ہے اور اپنے نظریے کے ساتھ ہیں کبھی جمعیت علما اسلام کی پالیسیوں سے انحراف نہیں کیا جس کا پارٹی قیادت , مقامی کارکنان سمیت نوشہرہ بھر کے عوام بھی گواہ ہیں

گذشتہ روز گورنمنٹ گرلز ہاٸر سیکنڈری سکول کی پرنسپل کے خلاف لگاٸے گٸے الزامات میں کسی قسم کی کوٸی صداقت نہیں سکول ہذا کی ...
03/02/2023

گذشتہ روز گورنمنٹ گرلز ہاٸر سیکنڈری سکول کی پرنسپل کے خلاف لگاٸے گٸے الزامات میں کسی قسم کی کوٸی صداقت نہیں سکول ہذا کی ٹیچرز نے تردید کر ڈالی

نوشہرہ / نگران  صوبائی وزیر  شاہد خان خٹک   اٹے کے بحران  کے حوالے سے اہم فیصلےکل پیر کے روز صادر کرے گا   / کل پیر کے ر...
29/01/2023

نوشہرہ /
نگران صوبائی وزیر شاہد خان خٹک
اٹے کے بحران کے حوالے سے اہم فیصلےکل پیر کے روز صادر کرے گا /
کل پیر کے روز حکیم اباد اپنی رہائش گاہ میں اعلی سطحی اجلاس
میں انتظامی افسران محکمہ فوڈ کو طلب کر لیا ۔ نگران صوبائی وزیر شاہد خان خٹک نے اہلیان ضلع نوشہرہ کو دوپہر 2 بجے میری رہائش گاہ پر اکر اپنے اپنے علاقوں میں اٹے کے حوالے سے شکایات پیش کرے ۔
صوبائی وزیر شاہد خان خٹک نے
سینئر صحافی کامران خٹک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوشہرہ میں اب کوئی بھائی بہن لائن میں سبسڈی اٹے کے لئے قطاروں میں کھڑے نہی ہونگے ۔
تحریک انصاف کے کارکنوں میں اٹے کی بندر بانٹ کل سے ختم ہوگی ۔
کسی بھی پارٹی عہدے دار کو سبسڈی اٹےسے نہی نوازا جائے گا ۔ قوم سے مزید کھیلواڑ اب نہی چلے گا ۔
کسی پارٹی ورکر کو
سیاسی بنیاد پر اٹے کے کوٹے سے نوازا گیا تو اس افسر کے خلاف موقعے پر ایکشن لوں گا ۔ سرکاری اٹا پرانے اٹا گرین ڈیلرز کو ملے گی ۔
عوام
کل بروز پیر دو بجے حکیم اباد
میری رہائش گاہ پہنچیں اور محکمہ فوڈ نوشہرہ کا کوئی افسر یا ضلعی انتظامیہ
کا کوئی افسر آٹے میں ہیرا پیری
یا کرپشن میں ملوث ہو تو شکایت کرے موقعے پر فوری کاروائی کروں گا. ۔۔۔۔۔۔۔

حکومت کی جانب سے25روپے کی پکی پکاٸی روٹی کا مقرر کردہ وزن 140گرام لیکن نوشہرہ کینٹ سمیت ضلع بھر میں مقرر کردہ وزن سے بھی...
11/01/2023

حکومت کی جانب سے25روپے کی پکی پکاٸی روٹی کا مقرر کردہ وزن 140گرام لیکن نوشہرہ کینٹ سمیت ضلع بھر میں مقرر کردہ وزن سے بھی انحراف جاری ذمہ دار کون

گذشتہ روز نوشہرہ کینٹ تھانے کے ڈی آر سی واٸس چیٸرمین سابق بینکر , اپنے انتہاٸی شفیق دوست سردار حسین خٹک سے ان کے دفتر وا...
11/01/2023

گذشتہ روز نوشہرہ کینٹ تھانے کے ڈی آر سی واٸس چیٸرمین سابق بینکر , اپنے انتہاٸی شفیق دوست سردار حسین خٹک سے ان کے دفتر واقع تھانہ نوشہرہ کینٹ میں ملاقات ہوٸی سردار حسین خٹک بنیادی طور پربینکر ہے جبکہ وہ ایک امن پسند اور ترقی پسند سوچ رکھتے ہیں انہوں نے زندگی کے قیمتی 40سال یوناٸٹیٹڈ بینک میں اہم پوسٹوں پر گزارے اور سال 2012_2011میں یوناٸیٹیڈ بینک سے بطور زونل چیف اپنی نوکری سے سبکدوش ہوٸے علاقے میں سماجی سیاسی سرگرمیوں میں دلچسپی اور امن پسند و ترقی پسند سوچ رکھنے کی بنا پر انکوتھانہ نوشہرہ ڈی آر سی میں بطور ممبر کام شروع کیا اور دو سالوں کے قلیل عرصے میں وہ تھانہ نوشہرہ کینٹ ڈی آر سی کے واٸس چیٸرمین بن گٸے ہیں یہ انکی زبانی ایک مختصر سا بیان تھا اور یہ حقیقت بھی ہے کہ وہ ایک شریف النفس انسان اورذمہ دار و امن پسندشہری بھی ہے

08/01/2023

سینئر صحافی کامران خٹک نے
نوشہرہ میں اٹے کے بحران کا کچھا چھٹا کھول دیا ۔۔ کون کون زمہ دار ہیں سب اٹا ڈیلر نے بتا دیا /
نوشہرہ کینٹ اٹا ڈیلر اجمل خان
نے غریب عوام کی اٹے کی قوت خرید کے احوال پیان کرتے ہوئے کہا ہے
کہ عوام 50 روپے اٹا مجھ سے خریدنے اتے ہیں تو میرا کلیجہ پھٹنے کو اتا ہے ۔
ایک خاتون یہ کہہ کر اٹا خریدنے میرے شاپ آئی ۔ کہ
چالیس دن کا بچہ روز گھر چھوڑ کر سبسڈی اٹا خریدنے اتی ہوں لیکن اٹا نہی ملتا ۔
اجمل خان نے بتایا کہ مجھے رونا آیا اور سبسڈی اٹے کے دو تھیلے اس ضرورت مند خاتون کو دئے ۔
اجمل خان کے مطابق میں نے اٹے کی قوت خرید کی استطاعت
نہ رکنے کا اتنا بھیانک منظر پہلے کھبی نہی دیکھا ۔
وزیر اعظم شہباز شریف
اسکیم کا اٹا بھی عوام کو نہی پہنچ رہا ۔ ایم پی اے اختیار ولی اپنے ادمی فیاض کو نواز رہا ہے ۔
پاکستان مسلم لیگ( ن ) کےایم پی اے اختیار ولی نے نوشہرہ کینٹ کا اٹا مسلم لیگ ( ن )کینٹ کے صدر فیاض کو دے رکھا ہے مسلم لیگی کارکن
فیاض اٹے کے ٹرک سرعام چوراہوں میں تقسیم کرنے کی بجائے اٹے کے ٹرک اپنے گھر پر خالی کرتا ہے ۔
موصوف فیاضے اٹا کس کو دیتا ہے کسی کو اتہ پتہ نہی چلتا ۔
اسی طرح
تحریک انصاف نے ضلع نوشہرہ کے اٹے کے لئے ضلع بھر کے فلور ملوں سے
اپنے خاص منظور نظر افراد کو اٹے کے لائنسس بنارکھے ہوئے ہیں اپنے ان ورکروں کو اٹا حوالے کر رکھا ہے ۔
اور یہ کارکنان اٹا فلور ملوں
پر ہی جھوڑ دیتے ہیں اور ایک ٹرک کے 10/15 ہزار روپے ان فلور ملوں سے کماتے ہیں ۔
بڑے پیمانے پر پیدا گیری اٹے میں ہو رہی ہے جس طر ح اے این پی کے دور میں ہوتا تھا ۔
اب اسی طرح موجودہ ایم پی ایز نے پھی اٹے کا کاروبار خود سنھبال رکھا ہے ۔
اسی طرح نوشہرہ کینٹ میں تحریک انصاف نے اٹا اپنے ایک منظور نظر کو حوالے کررکھا ہے
جو اٹا اپنے گھر پر اتار دیتا ہے ۔
نوشہرہ کینٹ میں ہم تین ڈیلروں اجمل شاہ اکرم شاہ جان وحید کو
چند تھیلے سرکاری اٹا اتا ہے اور عوام کے سامنےلائن میں عوام کو تقسیم کرتے ہیں ۔
نوشہرہ میں خلیل فلور مل کے علاوہ باقی تمام فلور ملوں کا سرکاری بورا اٹا اتا ہے
جو کھانے کے قابل نہی ہے ۔
نوشہرہ بھر کے فلور ملوں والے سرکاری گندم سے میدہ سوجی نکالتے ہیں۔
اور پھر باقی بورا ہی بچ جاتا ہے جو غریب عوام کے نصیب میں لائنوں میں لگ کر خریدنے پر مجبور ہوتے ہیں ۔
سابق اے این پی دور حکومت میں اٹے کا کاروبار ایم پی ایز نے سنھبال رکھا تھا ۔
اب وہی صورتحال تحریک انصاف اور مسلم لیگ ( ن ) کے ایم پی اے نے پیدا کر رکھی ہے ۔
اپنے کارکنان کو اٹا حوالے کرکے پیدا گیری ہو رہی ہے ۔
اور عوام کو 3300روپے فی 20کلو گرام تھیلہ خریدنا پڑ رہا ہے ۔
پنجاب کا اٹا بند ہے۔
پنجاب سے ہم ڈیلر چوری چھپے فوڈ پنجاب اور پنجاب پولیس کی ملی بھگت سے 30ہزار روپے رشوت پنجاب میں ناکوں پر دے کر اٹا لاتے تھے ۔
لیکن اب پنجاب میں خیبر پختون خواہ کو اٹے کی سپلائی مکمل طور پر پند ہے ۔
اور اب چوری چھپے اٹا لانے کا طریقہ بھی خیبر پختون خواہ کے ڈیلروں پر پند کیا جا چکاہے ۔
اور ہمارے پاس پنجاب کا پرانا ریٹ کا اٹے کا ذخیرہ پڑا ہے یہ اٹا اسٹاک ہمارے پاس ختم ہو گا ۔
تو مزید اٹے کی گرانی ائے گی ۔
حکمران اللہ تعالی سے خوف کریں
اور اٹے پر پیدا گیری نہ کرے ۔
پنجاب خیبر بختون خواہ کو اٹے کی سپلائی پر پابندی ختم کریں ۔
کیا پنجاب اور خیبر پختون خواہ میں تحریک انصاف کی حکومت نہی ہے ؟
تحریک انصاف اور مسلم لیگ ( ن ) دونوں اٹے کی پیداگیری سے ہاتھ کھینچ لیں
اور اٹے کی سو فیصدی حوالگی ڈیلروں کو حوالے کرے پنجاب سے
خیبر پختون خواہ اٹے پر پابندی ختم کرے ۔
افغانستان کو اٹے کی اسمگلنگ بھی روکیں تو صورتحال بہتر ہو سکتی ہے ۔
اور یہی مسائل کا حل ہے ۔
رپورٹ ۔۔
کامران خٹک سے

نوشہرہ ۔۔ ملگری وکیلان خیبر پختون خواہ کے نائب صدر ضمیر محمد خان  ایڈوکیٹ نے نوشہرہ پریس کلب کی نئ کابینہ صدر تفہیم الرح...
02/01/2023

نوشہرہ ۔۔ ملگری وکیلان خیبر پختون خواہ کے نائب صدر ضمیر محمد خان ایڈوکیٹ نے نوشہرہ پریس کلب کی نئ کابینہ صدر تفہیم الرحمان ،
جنرل سیکرٹری شہنشاہ، سینئر نائب صدر سید ندیم شاہ ٹیپو ۔
نائب صدر کامران خٹک ۔
جائنٹ سیکرٹری خالد نظیر اور پوری کابینہ کو مبارکباد دی ۔
اور نو شہرہ پریس کلب میں باصلاحیت ٹیم پر مشتمل صحافتی کابینہ کی منتخپ ہونے پر
مظلوموں کی داد رسی کے لئے مزید تندہی سے فرائض ادا کرنے کے توقعات کا اظہار کیا ۔

23/12/2022

جمعیت طلباءاسلام خیبر پختونخواہ کےصوباٸی جماعت کے حکم پر جمعیت طلباء اسلام ضلع نوشہرہ کے زیر اہتمام ہونے والے تقریری مقابلہ مسجد باباکرم نوشہرہ میں منعقد ہوا

تقریب کے مہمان خصوصی ضلعی جنرل سیکرٹری مفتی حاکم علی حقانی صاحب امیر جے یو آئی قاری محمد اسلم صاحب جمعیت علماءاسلام کے صوباٸی رہنماء نوشاد کاکاخیل اور عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ُصوبائی مبلغ مولانا عابد کمال صاحب مولانا ایثار محمد مظھری صاحب پروفیسر قاری شیراز صاحب پروفیسر ظفر محمود صاحب اور جمعیت علماءاسلام ضلعی زمہ داروں نے شرکت کی۔

تینوں تحصیلوں میں ہونے والے پہلے راٶنڈز میں کوالیفاٸی کرنے والے مختلف سکولز کالجز یونیورسٹیز اور مدارس کے کُل تیس طلباء نے حصہ لیا جن میں سے درجہ زیل طلبہ نے بالترتیب پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی
> محمد عمر
- شاہ فیصل
> محمد لقمان
کامیاب اور بہترین پروگرام کے انعقاد پر جمعیت طلباء اسلام کے ضلعی کابینہ کو بالخصوص جبکہ جمعیت طلباء اسلام ضلع نوشہرہ کے تمام کارکنوں کو بالعموم مبارکباد پیش کرتا ہوں

پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخواہ کے صوبائی صدر سابق وزیر اعلیٰ پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ موجودہ وفاقی حکومت کی ناہلی ...
19/12/2022

پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخواہ کے صوبائی صدر سابق وزیر اعلیٰ پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ موجودہ وفاقی حکومت کی ناہلی کی وجہ سے ملک انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے،اور امپورٹیڈ حکومت کے آتے ہی ملک بھر میں ترقی کا جاری سفر روک گیا ہے، پاکستانی قوم اپنی ترقی میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کیلئے عمران خان اور پی ٹی آئی کا ساتھ دیں کیونکہ عمران خان اور پی ٹی آئی پاکستان کی ترقی و خوشحالی کی ضامن اور لازم و ملزوم ہے، خیبر پختونخواہ کی موجودہ حکومت صوبہ بھر میں کھیل کھود کی سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے کیونکہ جس معاشرے میں کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں ہسپتال ویران ہوجاتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ کے علاقہ پہاڑی کٹی خیلنو تعمیر سورٹس کمپلیکس کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا واضح رہے کہ پہاڑی کٹی خیل سپورٹس کمپلکس کی تعمیر کا کل لاگت تخمینہ تقریباً 10کروڑ روپے تھا افتتاحی تقریب سے سابق ایم این اے ڈاکٹر عمران خٹک، اور صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے بھی خطاب کیا جبکہ تقریب میں صوبائی مشیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن خلیق الرحمان، ایم پی اے ادریس خٹک نے بھی شرکت کی، پرویز خان خٹک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے ایم این ایزپہلے سے قومی اسمبلی سے استعفے دے چکے ہیں اور جب جمعے کو پنجاب سمیت خیبر پختونخواہ کی اسمبلیاں تحلیل ہو جائیں گی تو امپورٹڈ حکمرانوں کے پاس نئے انتخابات کے سوا دوسرا کوئی چارہ نہیں رہے گا،اور جب نئے انتخابات ہوں جائے گی تو نہ صرف پنجاب اور خیبر پختونخواہ بلکہ سندھ اور بلوچستان سمیت گلگت بلتستان میں بھی پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے برسر اقتدار میں آکر ترقی کے روکے ہوئے سفر کو جاری رکھے گی، انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے شروع دن سے اس قوم کو نوجوانوں کے حقوق کے حصول کی بات ہے اور ان کے حقوق میں سپورٹس گراونڈز کی تعمیر سر فہرست تھا انہوں نے کہا کہ بہت جلد نوشہرہ، پیرسباق، اور جہانگیرہ میں اسی طرح کے سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر پر کام شروع کردیا جائے گا جبکہ پبی میں زیر تعمیر گروانڈ تکمیل کے آخری مراحل میں جو جلد مکمل کردیا جائے گا، پرویز خٹک نے مزید کہا کہ 40سال سے اقتدار میں رہنے والے کس منہ سے اس عوام کے پاس جائیں گے کیونکہ انہوں نے تو صرف لوٹ مار کرپشن، اقربا پروری کا بازار گرم کر رکھا تھا اور اس کی بڑی دلیل یہ ہے آج وہی حکمران عوام میں جانے سے کترا رہے ہیں، اور ملک میں نئے انتخابات کی تاریخ دینے میں لیت و لعل سے کام لے رہے ہیں،۔اور ہم اس لئے ملک میں نئے اتخابات کا مطالبہ کر رہے ہیں چوروں، لٹیروں کو قوم پر مسلط کرنے سے ملک میں ترقی کا جاری سفر روک گیا ہے عمران خان، پی ٹی آئی اور انکی پوری ٹیم برسر اقتدار آکر ملک کو ترقی کے ایک نئے دور میں داخل کر دے گا

13/12/2022

نوشہرہ :جی ٹی روڈ پیرپیاٸی سٹاپ کے مقام پر ٹریفک حادثہ4افراد زخمی ہونے کی اطلاع

پشتو زبان کی مشہور گلوکارہ قمر گلہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئی وہ کنیڈا کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھی ۔۔۔
10/12/2022

پشتو زبان کی مشہور گلوکارہ قمر گلہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئی وہ کنیڈا کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھی ۔۔۔

05/12/2022

نوشہرہ فیسوں میں اضافہ طلبا کا احتجاج کٸی گھنٹوں سے روڈ بند مقامی پولیس تماشاٸی

نوشہرہ کے سر زمین پر جمعیت طلبہ اسلام  کے نوجوانان کیلئے اپنا اظہار ما فی الضمیر بیان کرنے کیلئے نادر موقع ، جلد سے جلد ...
04/12/2022

نوشہرہ کے سر زمین پر جمعیت طلبہ اسلام کے نوجوانان کیلئے اپنا اظہار ما فی الضمیر بیان کرنے کیلئے نادر موقع ، جلد سے جلد رابطہ کرے اور اپنے صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا یہ موقع اپنے ہاتھ سے ضائع نا دیں ۔۔۔
باقی معلومات و ہدایات کیلئے فارم میں دیئے گئے نمبرز پر رابطہ کریں ۔۔۔
ہدایات آپکو تفصیل کیساتھ واٹس ایپ پر مل جائے گی ان شاءاللہ ❤️۔۔۔عمیر اللہ قریشی (جنرل سیکرٹری جمعیت طلبہ اسلام ضلع نوشہرہ)

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس kpk کی ہدایات اور نگرانی پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس نوشہرہ نوشہرہ میں انٹر حلقہ گیمز 2022 کا انعقاد...
19/11/2022

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس kpk کی ہدایات اور نگرانی پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس نوشہرہ نوشہرہ میں انٹر حلقہ گیمز 2022 کا انعقاد کر رہا ہے جس میں PK-61, PK-62, Pk-63, PK-64 اور PK-65 شامل ہیں۔ جس کے لیے ہر حلقے میں ٹریل کی جائے گی۔ ٹریلز 21 نومبر 2022 سے شروع ہوں گے۔ گیمز میں کرکٹ ٹینس بال، فٹ بال اور والی بال شامل ہیں۔ گیمز یکم دسمبر سے شروع ہوں گے اور 3 دسمبر کو ختم ہوں گے۔ مزید معلومات کے لیے فیس بک پیج ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس نوشہرہ کا پیج وزٹ کریں۔

آج اپنے انتہاٸی پیارے دوست اور مرکزی انجمن تاجران کے سابق ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد ندیم کی ایک تصویر نظر سے گزری سوچ اپنے ...
05/11/2022

آج اپنے انتہاٸی پیارے دوست اور مرکزی انجمن تاجران کے سابق ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد ندیم کی ایک تصویر نظر سے گزری سوچ اپنے فیس بک وال اور صداٸے نوشہرہ کی وال پر اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ شیٸر کرکے یہ بھی اعلان کروں کہ محمد ندیم نے بھی مرکزی انجمن تاجران کے آٸندہ انتخابات میں بھر پور حصہ لینے کا بھی اعلان کیا

04/11/2022

پاکستان تحریک انصاف کے نظریاتی راہنما صفدر حسن یوسفزئی نے صحافی کامران خٹک سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے
کہ عمران خان پر قاتلانہ حملہ انتہائی قابل افسوس تشویشناک ہے بڑے سیاسی
جماعت کے سربراہ عمران خان کی حفاظت کی زمہ داری صوبائی اور وفاقی دونوں حکومتوں کی ہے ۔
عمران خان ہمارے لئے سرخ لکیر ہے اور سرخ لکیر کو پامال کرنے کی زمہ داران کو کڑی سزا ملے گی ۔
مدینہ منورہ میں
میں نے عمران خان کی سلامتی تندرستی اور درازی عمر اور دین امت مسلمہ کی سربلندی کی دعائیں کیں ۔۔

03/11/2022

محکمہ واپڈا کی ترسیل کمپنی پیسکو کنسٹرکشن کے افسران و اہلکاران کے بجلی ترقیاتی منصوبوں میں برق رفتاری مگر فائلوں میں،ماہ اپریل سے لیکر اب تک چند ماہ کے قلیل عرصے میں سینکڑوں ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈر کر دئیے گئے جبکہ بعض کنٹرزیکٹرز کئی سالوں سے بلز کی عدم ادائیگیوں کی بنا پر مالی طور پر دیوالیہ ہونے کو ہیں، پیسکو کسٹرکشن کے افسران و اہلکاران اپنی جیبیں گرم کرنے اور قومی خزانے کو ٹیکہ لگانے کیلئے ری ٹینڈر کا ڈرامہ رچاکر اپنے منظور نظر اور چہیتے کنٹریکٹرز کی ملی بھگت سے میٹریل اور لیبر کاسٹ کے نام پر سالانہ اربوں روپے ڈکارلیتے ہیں کوئی پرسان حال نہیں، اس حوالے سے واپڈا کنٹریکٹرز ایسو سی ایشن کے مرکزی صدر حاجی لعل زادہ خان نے بتایا کہ موجودہ پراجیکٹ ڈائریکٹر پیسکو نے ماہ اپریل میں اپنے عہدے کا چارج سنمبالا اور ماہ اپریل سے لیکر اب تل چند ماہ کے اس قلیل عرصے میں بجلی کے تقریبا 214 ترقیاتی منصوبوں کیلئے ٹینڈرزکئے جس کی مالیت اربوں روپے بنتی ہے ان تمام کی تفصیل کچھ یوں ہے کہ ماہ اپریل میں 102 ٹینڈرز ماہ ستمبر میں 48ماہ اکتوبر میں 32اور ماہ نومبر میں مزید 32ٹینڈرز کو ری ٹینڈرز کا نام دے کر عوام اور حکومت کی انکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ18 نومبر کو منعقد ہونے والے ٹینڈرزکو ری ٹینڈر کا نام دے دیا گیا ہے البتہ اس سے قبل بجلی کے 32ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرمیں نوشہرہ کیلئے بجلی کی ترقیاتی منصوبوں کی تعداد 2جبکہ اس بار ری ٹینڈر میں 4ہو گئی ہے جو کہ کسی تعجب سے کم نہیں اور اہم بات کہ چترال کے فیڈر کے منصوبوں میں نوشہرہ کے منصوبے شامل کئے گئے ہیں آخر کس منطق پر؟انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب سے قبل منعقدہ ٹینڈرز میں اربوں روپے میٹریل اور لیبر کاسٹ کے نام پر نکالے گئے جبکہ اب ایک بار پھر موجودہ پی ڈی پیسکو چند منظور نظر کنٹریکٹرز اور پیسکو کے دیگر افسران و اہلکاران کی ملی بھگت سے میٹریل اور لیبر کاسٹ کے نام پر اربوں روپے نکالنے پر تلہ ہوا ہے اور ان کا یہ منصوبہ آخری مراحل میں داخل ہونے میں چند ہی باقی ہے۔

02/11/2022

آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن نوشہرہ (ایپکا) کے صدر محمد ادریس ہاشمی نے نوشہرہ سمیت خیبر پختونخواہ بھر کی کلرکس برادری سے خصوصاً اور دیگر سرکاری ملازمین سے عموماً 8نومبر کے دھرنے میں بھر پور شرکت کی اپیل کردی

28/10/2022

جہانگیرہ کے عوام لانگ مارچ کیلئے تیار ہیں|jenagira k awam long march k Lea tyar hen| Pashto News-1

23/10/2022

عوامی ورکرز پارٹی خیبر پختونخواہ کے صوبائی صدر انجینئر حیدر زمان خان نے کہا ہے کہ چاہے پی ٹی آئی ہو یا پی ڈی ایم دونوں نے صرف وقتی نعرے لگا کر عوام کو اپنی دلفریب نعروں سے لوٹا ہے نہ کہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کچھ کیا عوامی خیر خواہ کوئی نہیں عوام کے ساتھ ہر کسی نے دھوکہ بازیاں کی ہیں 75سالوں سے اس ملک پر جاگیردار، سرمایہ دار اور اشرافیہ قابض ہیں اور وقت تقاضا کر رہی ہے کہ اس ملک کو ان مھٹی بھر سرمایہ داروں، جاگیرداروں اور اشرافیہ کی چنگل سے آزاد کرایا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی زیر صدارت منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقعہ پر عوامی ورکرز پارٹی کی صوبائی جنرل سیکرٹری ملکہ خان،نوشہرہ کے ارگنائزر فقیر شاہ فقیر، بونیر کے ارگنائزر گل رحمان،مالاکنڈ ڈویژن کے ارگنائزر عثمان فانوس گجر، مردان کے ارگنائزر کفایت اللہ ایڈوکیٹ اور صوبائی رہنما ریحانہ شکیل سمیت تمام صوبائی ممبران نے شرکت کی اور اجلاس میں اپنا اپنا اظہار خیال پیش کیا، اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور پارٹی انتخابات، تنظیم سازی سمیت دیگر پارٹی امورپر بھی سیر حاصل گفتگو ہوئی اجلاس میں مرحوم صدر یوسف مستی خان کیلئے فاتحہ خوانی کی اور اس کے مظلوم قومیتوں اور غریب عوام کے حقوق کیلئے جہد مسلسل کو سراہا۔ اجلاس میں مندرجہ ذیل فیصلے کئے گئے- ضلع سوات میں تنظیمی مسائل کے حل کیل? ایک کمیٹی کی توثیق کی گء جس میں ملکا خان جنرل سیکٹری، عثمان گجر یوتھ سیکٹری اور کفایت اللہ کسان سیکٹری شامل ھیں۔ فریقین کو اس کمیٹی کے سامنے پیش ھونے کی ھدایت کی گئی- اجلاس نیمتفقہ فیصلہ کیا کہ پختونخوا میں امن عامہ کے حصول کیلئے اولسی پا?ون کیساتھ مکمل حمایت اور اعانت کرینگے۔ اور ان کے جلسوں میں شریک ھونگے۔ - تمام اضلاع کے ارگنائزنگ کمیٹی کو تاکید کی گئی کہ وہ ممبر سازی کے مہم کو جاری رکھیں۔ اس سلسلے میں ممبر شپ کاپیاں جلد فراہم کی جایں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ۱۲ نومبر کو ضلع صوابی میں عوامی سطح پر مرحوم یوسف مستی خان کا شایان شان طریقے سے تعزیتی جلسہ منعقد کیا جائیگا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر انجینئر حیدرزمان خان نے مزید کہا کہ اس ملک کو ایک مخصوص ٹولہ 75سالوں سے کھارہا ہے بلکہ اسی ایک مخصوص ٹولے نے اس ملک کے غریب عوام کا خون چوس لیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ عوامی ورکرز پارٹی کی مرکزی، صوبائی اور مقامی و اضلاعی لیڈرشپ اور کارکنوں کا صرف ایک ہی مقصد ہے کہ اس ملک کے غریب عوام کے حق پر ڈاکہ دالنے والوں کا کھڑا احتساب کیا جائے کیونکہ ملککے 98%آبادی کی بربادی سے خوشحالی کا حل صرف اور صرف عوامی ورکرز پارٹی کے پاس موجود ہے ۔

گورنمنٹ پراٸمری سکول مرھٹی بانڈہ کے چوکیدار میر عالم خان بقضاٸے الہی انتقال کر گٸے ہیں مرحوم میجر عبدالرشید اور سکول ٹیچ...
16/10/2022

گورنمنٹ پراٸمری سکول مرھٹی بانڈہ کے چوکیدار میر عالم خان بقضاٸے الہی انتقال کر گٸے ہیں مرحوم میجر عبدالرشید اور سکول ٹیچر عزیز خان کے والد تھے مرحوم کا نماز جنازہ بروز اتوار16اکتوبر 2022کو 4بجے ترلاندی میرہ نظیر آباد میں ادا کی جائے گی

Address


Telephone

+923157111552

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nowshera Dot Com نوشہرہ ڈاٹ کام posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share