Daily Awaz Times KP

Daily Awaz Times KP humans right
(3)

07/06/2025

آج عیدالاضحی کے مبارک دن کے موقع پر بوشہرہ یوتھ آرگنائزیشن کے صدر جناب عابد ملیار نے قوم سے خطاب کیا۔ اس موقع پر صدر نے موجودہ صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے حکومت کا ضلع کرم میں امن کی جانب اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ امن کا ساتھ دیا ہے اور دیتے رہینگے کیونکہ امن میں ہم سب کی بقا ہے۔ انہوں نے بوشہرہ قوم کے اندر ہر قسم اختلافات ختم کرنے اور آپس میں بھائی چارے اور باہمی اتفاق اتحاد قائم و دائم رکھنے پر زور دیا۔ صدر نے مزید کہا کہ اگر کوئی امن کیلئے ایک قدم آگے بڑھیں گے تو ہم پانچ قدم آگے بڑھیں گے۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ علاقہ میں پائدار امن کے قیام کیلئے اقدامات جاری رکھیں اور بدامنی پھیلانے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔ آخر میں قوم، ملک اور تمام عالم اسلام کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔۔۔۔

07/06/2025

اپر کرم بوشہرہ نماز عید

07/06/2025

عید الاضحی مبارک ہوں میری طرف سے سارے مسلمان بھائیوں کو۔۔۔۔

06/06/2025

عید کی رات سارے ضلع کرم میں بچے مل کر "مرگن" تیار کرکے اس کو جلاکر نغمے گاتے ہیں اور مختلف انداز میں خوشیاں مناتے ہے۔

بوشھرہ مظلوموں و شہداء کی سرزمین جہاں ہر گھر میں کم از کم ایک شھید کے یتیم بچے، بہنیں بھائی اور مظلوم والدین اس خوشی کے دن اپنے پیاروں کو یاد کرتے ہیں۔ اس تکلیف اور محصورین نے آج بھی حالات کا مقابلہ کیا اپنے زخمی جسموں سے، یتیم بچوں کی کفالت کرنے والوں نے روائیتی طور پر مرگن اور دیگر تفریحی انداز سے عید رات بڑے زور و شور سے منائی۔

درد تکلیف اور سخت حالات زندگی کا حصہ ہے، ہم نے اس سخت حالات کے باوجود خود کو سنبھالنا ہوگا اپنے آنے والے مستقبل کے لئے اپنے نسلوں کی بقاء کے لئے منظم انداز سے، روایات کو جاری رکھتے ہوئے ذندگی کے غم اور خوشیوں کو ایک ساتھ مل کر گزارنے ہیں۔

اتنے تکالیف کے بعد یہ بچے یہ یتیم معصوم چہرے ہماری منظم ہو جانے سے، ہمارے اتفاق و اتحاد سے مستقل میں ایسے درد ناک حالات کا سامنا نہیں کریں گے۔

اللہ سے دعا ہے عید کی یہ خوشیاں بوشھرہ سے برے وقت کے سائے ہمیشہ کے لئے ختم کر دے، ظالموں کے اللہ کے غضب کا سامنا ہو اور یہ جنت نظیر گاؤں ہمیشہ شاد و آباد رہے۔

05/06/2025

ضلع کرم میں سوشل میڈیا، خصوصاً ٹک ٹاک پر اشتعال انگیز ویڈیوز اپلوڈ کرنے کے الزام میں پولیس نے منور خان نامی شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ منور خان کا تعلق سنٹرل کرم سے ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق، ملزم کی ویڈیوز میں اشتعال انگیز مواد شامل تھا، جس سے علاقے میں امن و امان کی صورتحال متاثر ہونے کا خدشہ تھا۔
ضلع کرم میں منور خان کی گرفتاری اس بات کی علامت ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز اور غیر قانونی مواد کے خلاف سخت اقدامات کر رہے ہیں۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا کا استعمال ذمہ داری سے کریں اور ایسے مواد سے گریز کریں جو معاشرتی ہم آہنگی کو متاثر کر سکتا ہے۔

‏ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کے مقدمے میں اہم پیشرفت، اسلام آباد پولیس نے سی سی ٹی وی اور دیگر شواہد کی بنیاد پر ملزم کی شنا...
03/06/2025

‏ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کے مقدمے میں اہم پیشرفت، اسلام آباد پولیس نے سی سی ٹی وی اور دیگر شواہد کی بنیاد پر ملزم کی شناخت کر لی، گرفتاری کےلئے ٹیمیں تشکیل، ٹک ٹاکر کی نعش آبائی علاقے چترال روانہ

ثنا یوسف ٹک ٹاکر کو ابھی کسی نے اس G13 اسلام آباد میں گولی مارکر قتل کردیا ھے۔
02/06/2025

ثنا یوسف ٹک ٹاکر کو ابھی کسی نے اس G13 اسلام آباد میں گولی مارکر قتل کردیا ھے۔

01/06/2025
صدہ ہسپتال میں ڈاکٹر رحیم گُل ان چند شخصیات میں شمار ہوتا ہیں جنہوں نے دن رات محنت کرکے ضلع بھر کے غریب عوام کو بہترین ع...
01/06/2025

صدہ ہسپتال میں ڈاکٹر رحیم گُل ان چند شخصیات میں شمار ہوتا ہیں جنہوں نے دن رات محنت کرکے ضلع بھر کے غریب عوام کو بہترین علاج کیا۔

غریب عوام کی بات کی جائے تو ان کی خدمت کے لئے ڈاکٹر صاحب نے اپنے ذندگی وقف کی ہے۔ صدہ ہسپتال کی تاریخ آج تک ڈاکٹر رحیم گُل کی خدمات سر فہرست ہے چاہئے وہ "او ٹی" میں ہو یا دوسرے پلیٹ فارمز پر ۔ لوئر اینڈ سنٹر کرم کے عوام کے لئے ڈاکٹر رحیم گُل کسی مسیحا سے کم نہیں۔

لوئر اینڈ سنٹرل کرم کی عوام کا خیال تھا کہ کرپٹ ڈی ایچ اوز کے جانے کے بعد چلو ہمیں ایک اچھا اور ایماندار شخص ڈاکٹر رحیم گل صاحب ڈی ایچ او مل گیا ہیں لیکن یہاں پر عوام کیا دیکھتی ہے کہ وزیر صحت نے ڈاکٹر رحیم گُل جیسے شریف النفس و عوامی خدمت گار ڈاکٹر کو "ڈی ایچ او" کے عہدے سے ہٹا دیا۔

ڈاکٹر رحیم گُل صاحب جیسے خوش اخلاق و خوش طبع شخص کو بغیر کسی وجہ کے "ڈی ایچ او " کے عہدے سے ہٹانے کے بعد عوام چپ بیٹھنے والی نہیں۔

ڈاکٹر رحیم گل صاحب کا قصور مندرجہ ذیل تھا
ڈاکٹر صاحب نے صدہ ہسپتال کے ڈاکٹرز کو حاضر سروس کیا یہ وہ ڈاکٹرز تھے جو پیچھلے ڈی ایچ اوز نے ہر مہینے میں 30000 روپے لیتے تھے
ڈاکٹر صاحب نے کلاس 4 کو خاضر کیا جس کلاس فورز سے پیچھلے ڈی ایچ اوز نے ہر مہینے میں 10000 روپے لیتے تھے
ڈاکٹر صاحب نے ہسپتال کو کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر کو لگایا
ڈاکٹر صاحب نے کارڈیالوجسٹ مریضوں کے سہولیات فراہم کی
ڈاکٹر صاحب نے چلڈرن وارڈ بنایا
ڈاکٹر صاحب نے 37 ویکسنٹر اور آؤٹ ریچ وارکرز کو بغیر کسی ڈیمانڈ لگایا
ڈاکٹر صاحب آرتھوپیڈک سرجن کو لگایا
یہ تھے ڈاکٹر صاحب کے گناہ اور ہمارے منسٹرز یہ چاہتے نہیں کیونکہ کہ وہ کہتے ہیں کہ جو کرپشن نہیں کرتے وہ ٹھیک نہیں

منسٹر صاحب آپ نے منسٹری سے تو چلے جانا ہیں لیکن ڈاکٹر رحیم گُل صاحب عوام کے ساتھ تھے ان کے دل میں صدہ و گرد و نواح کے غریب عوام کا درد ہیں وہ یہی رہے گا ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتیں ہیں کہ ڈاکٹر رحیم گُل صاحب کو اپنے عہدے پر واپس بحال کریں۔

ہمیں امید ہیں کہ ڈاکٹر رحیم گُل صاحب نے بغیر کسی لالچ کے صدہ ہسپتال کو اتنے اچھے طرح کے ہنڈیل کیا اگر اس کو دوبارا ڈی ایج او بنا دیا جائے تو ہمارے غریب عوام پشاور کے ہسپتالوں میں جانے کے لئے محتاج نہیں ہوں گے۔

منسٹر صاحبِ اگر آپ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو ٹھیک کرنا ہے تو ہر ہسپتال پر ڈاکٹر رحیم گل جیسے ڈاکٹرز کو ڈی ایچ او بنائیں تاکہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں کرپشن ختم ہو جائے اور ہسپتالوں کو ٹھیک کردیں اور چھپے ہوئے ڈاکٹروں کو خاضر سروس کریں ہر ہسپتال میں 10ـ12 ڈاکٹرز اپنے گھروں میں تنخواہیں لیتے ہیں اور ڈیوٹی نہیں کرتے ہے اس کے پوچھنے والا کوئی نہیں لیکن جو کرپشن نہیں کرتے ہے اس کو عہدے سے ہٹائے جاتے ہیں

ہم اعلیٰ خکام سے درخواست کرتے ہیں کہ عوامی ردعمل آنے سے پہلے پہلے ڈاکٹر صاحب کو واپس بحال کریں۔

ضلع کرم صدہ کے ہسپتال کو کباڑہ بنانے والے عناصر کے بارے میں خبر لیں
تحریر سلمیر خان اورگزائی

ضلع کرم سے تعلق رکھنے والے سوشل میڈیا کے دو نوجوان جنہوں نے کچھ عرصہ پہلے رئیل اسٹیٹ اور پراپرٹی کی کاروبار شروع کیا تھا...
01/06/2025

ضلع کرم سے تعلق رکھنے والے سوشل میڈیا کے دو نوجوان جنہوں نے کچھ عرصہ پہلے رئیل اسٹیٹ اور پراپرٹی کی کاروبار شروع کیا تھا بہت کم عرصے میں انہوں نے کامیابی حاصل کرکے آج Kurram Developer کے نام سے اپنی کمپنی رجسٹرڈ کی۔۔ جو عید کے بعد عنقریب پشاور میں افتتاح ہوگی۔۔
ہم محمد زبیر اور شفیع مرجان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنی مقاصد میں کامیاب کرے۔۔

کرم ڈیویلپر کمپنی پشاور میں آسان اقساط پر پلاٹس فراہم کر رہی ہے۔ اگر آپ بھی پلاٹ خریدنے کے خواہشمند ہیں تو "کرم ڈیویلپرز" آپ کے لیے ایک بہترین اور قابلِ اعتماد پلیٹ فارم ہے۔

31/05/2025

"ہنسی بانٹنے والا چھوٹا بلال، ہمیشہ کے لیے خاموش ہو گیا"

28/05/2025

آج شبلان میرداد حیل گاؤں مین روڈپر نامعلوم افراد کے فاہرینگ سے دو افراد ہلاک اور ایک زخمی 1- سید ثقی عباس ولد سید منور علی شاہ عمر 22سال زخمی سکنہ زیڑان
2- سید مرتضی حسین ولد سید منور علی شاہ عمر 19سال جابحق سکنہ زیڑان
3- سید انور حسین ولد سید عبدلحسین جابحق سکنہ کچکینہ

Address

Peshawar
25000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Awaz Times KP posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share