Pakistan News پاکستان نیوز

  • Home
  • Pakistan News پاکستان نیوز

Pakistan News پاکستان نیوز Gilgit baltistan,s most beautyfull tourists places information desk,.

Covid updates today
16/05/2020

Covid updates today

😂😂😂
16/05/2020

😂😂😂

Pm imran khan
16/05/2020

Pm imran khan

16/05/2020

*گلگت لاک ڈاون الرٹ*

گلگت الرٹ بروز اتوار 17 مئی گلگت مکمل لاک ڈان ہوگا
اشیاء خوردونوش سمیت میڈیکل اسٹورز ٹرانسپورٹ پر سفر پر پابندی عائد ہوگی
ضلعی انتظامیہ گلگت

17مئی بروز اتوار مکمل لاک ڈان ہوگا خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی کپٹن ریٹائرڈ اسامہ مجید چیمہ اسسٹنٹ کمشنر گلگت

وزیراعلی صاحب السلام علیکم ہفتےمیں تین دن دکانیں کھولنےکاحکم اوردکانوں کےسامنےنہرکھدواکے ٹھیکدارغائب ؟؟؟کیوں آخرکسی غریب...
16/05/2020

وزیراعلی صاحب السلام علیکم
ہفتےمیں تین دن دکانیں کھولنےکاحکم اوردکانوں کےسامنےنہرکھدواکے ٹھیکدارغائب ؟؟؟کیوں آخرکسی غریب کےروزگارکی فکرنہیں ہے یہ کام مکمل کیوں نہیں ہوتاہے براہ کرم فرماکےایکشن لیکرعیدسےپہلےاس کام کومکمل کرائیں لوگوں کےگھروں کاخرچ دکانوں سےوابسطہ ہےاس کام کومہینہ سےاوپرہوئےہیں مگرکام شروع ہی نہیں ہوتا

16/05/2020

کل مورخہ 17 مئی بروز اتوار کو پورے گلگت بلتستان کو لاک ڈاؤن کیا جائے گا. ساری دکانیں اور ٹریفک بھی بند ہوگا. ذرائع

16/05/2020

گلگت آغاخان ہیلتھ چھلمس داس
کے 13 سٹاف میں کرونا پوزیٹیو
کرونٹاین منتقل

را نیٹ ورک کے خلاف تابڑ توڑ کارروائیاں جاری ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیررزم ونگ کی کراچی میں اہم کارروائی اسپیشل برانچ پولیس کا...
16/05/2020

را نیٹ ورک کے خلاف تابڑ توڑ کارروائیاں جاری

ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیررزم ونگ کی کراچی میں اہم کارروائی

اسپیشل برانچ پولیس کا اے ایس آئی گرفتار۔ ایف آئی اے

اے ایس آئی مصور نقوی را سلیپرسیل کا اہم رکن ہے۔ ایف آئی اے

ملزم کراچی ایئرپورٹ پر سرویلنس یونٹ میں ڈیوٹی کر رہا تھا ایف آئی اے

ملزم 1991 میں سندھ پولیس میں بھرتی ہوا تھا ایف آئی اے حکام

محمود صدیقی کی ہدایت پر ملزم کو رقم فراہم کی جاتی تھی۔ ایف آئی اے

ملزم 2008 میں ٹریننگ کے لیے انڈیا بھی جا چکا ہے ایف آئی اے

ملزم ایئرپورٹ پر ساتھیوں کی آمدورفت میں سہولت کاری بھی کرتا تھا ایف آئی اے

ملزم ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث رہا ہے ایف آئی اے

گرفتار ملزم کا تعلق ایم کیوایم لندن سے ہے۔ حکام کا دعویٰ

کراچی پولیس کا ایک اے ایس آئی پہلے بھی گرفتار کیا جا چکا ہے ۔حکام

بھارتی خفیہ ایجنسی را کے 6 مبینہ ملزمان پہلے ہی گرفتار ہو چکے ہیں۔حکام

گرفتار ملزمان سے جے آئی ٹی تحقیقات کر رہی ہے ۔حکام

معاون فاونڈیشن کی جانب سے راشن تقسیم کا تیسرا دن۔۔معاون فاونڈیشن کی جانب  سے بروز جمعرات گھانچھے میں 500 اور دیامر میں  ...
16/05/2020

معاون فاونڈیشن کی جانب سے راشن تقسیم کا تیسرا دن۔۔معاون فاونڈیشن کی جانب سے بروز جمعرات گھانچھے میں 500 اور دیامر میں 575 خاندانوں کے لئے راشن ڈپٹی کمشنرز کے حوالے کیا گیا ۔۔گلگت بلتستان میں 4420 مستحق خاندانوں میں راشن کی تقسیم کی جائے گی۔ اس ضمن میں سکردو، کھرمنگ اور گلگت ، گھانچھے اور دیامر میں راشن ڈپٹی کمشنرز کے حوالے کیا جاچکا ہے۔۔۔۔

15/05/2020

Hamza gilgiti

رونا قیدی اوریورپ کی ایک صبح...........حمزہ گلگتی

باقاعدگی سے باہر گئے ہوئے لگ بھگ دو ماہ کا عرصہ بیت چکا تھا۔۔۔سب جانتے ہیں کہ ایک ہی چاردیواری کے اندر پتھر کے دیواروں کے پیچھے مجبوری میں انسان چاہے تو بھی سکون کی زندگی نہیں گزار سکتا ہے۔۔ان دو مہینوں میں سارا شیڈول ہی تبدیل ہوا تھا۔۔جب ماہِ رمضان آیا تو دن راتیں اور ہماری راتیں دن بن گئیں۔۔چنانچہ کئی کئی دن اچھی طرح سے دن بھی نہیں دیکھا۔۔ضروری سامان تین سو میٹر کے فاصلے پر موجود مارکیٹ سے دوست لاتے ایک ساتھ کئی دنوں کیلئے۔یوں دن گزرتے گئے اور ہم انٹرنیٹ کے ذریعے ہی دنیا کی سیر کرتے رہے۔چونکہ کورونانامی مرض نے حد درجہ احتیاط کرنے کی ذمہ داری ہمارے کاندھوں پر بھی ڈال دی تھی۔ سو ہم بھی قیدیوں کی طرح کمروں میں ہی رہے۔ انتہائی ضرورت کے بغیر خال خال ہی باہر جانا نصیب ہوا۔ایک ہی جگے میں رہ رہ کر اور یکساں سرگرمیوں سے تنگ آکر آج دوستوں کی معیت میں احتیاطی تدابیر کو بروئے کارلاتے ہوئے باہر جانے کا پروگرام بنا۔

یاد رہے یورپ کا شمار حالیہ تباہی مچانے والے وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے خطوں میں ہوتا ہے۔یہاں کیسس اور مرنے کا ریشو کافی اوپر چلا گیا ہے۔مگر ان سب کے باوجود احتیاط کے دائرے میں رہ کر یہاں کے باسی زندگی گزارنے کیلئے ضروری کام انجام دیتے ہیں اور باہر بھی جاتے ہیں، جاب پہ بھی جاتے ہیں۔ ہر ایک کو اپنی ذمہ داری کا احساس بھی ہے۔ ہر کام میں کھینچ کر حکومت کو نہیں لاتے بلکہ اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے جی رہے ہیں۔ حکومت نے ماسک پہننے کو لازمی قرار دیا ہے تو کسی کو بھی ماسک کے بغیر نہیں دیکھاجائے گا، حکومت نے ایک جگہ ہجوم سے منع کیا ہے کوئی ہجوم ڈھونڈ نے سے نہیں ملیگا، حکومت نے سائن بورڈز لگا کر دیکھادیا ہے کہ بس میں سوار ہوتے وقت دودو میٹر کا فاصلہ رکھ کر سوار ہواجائے، اس پر سختی سے عملدرآمد کرتے پاؤگے۔ اب حکومت ہر ایک کے سر میں ڈنڈالیکر کھڑابھی تو نہیں رہ سکتی، اس لئے سب اپنی ذمہ داریاں نبھارہے ہیں۔ ڈرائیورز کے پورشن کو سیل کرکے الگ کردیا ہے اس طرف نہ جانے کا چھوٹا سا سائن اندر لگاکر مقامی اور انگلش زبانوں میں یہ درج کیا گیا ہے کہ ڈرائیوروں کی زندگیاں بچیں گیں تو آپ کو بلا تعطل ٹرانسپورٹیشن میسر آئے گی۔۔۔اب مجال ہے کہ کوئی اس طرف قدم بھی بڑھاتا ہو، ورنہ ٹیپ کی نازک سی پٹی کو اتار پھینک کر اس طرف جاکے بیٹھنا کوئی مشکل بھی تو نہیں۔ لیکن یہ لوگ ایسا کرتے نہیں،کیونکہ ان کی سرشت میں یہ رکھا نہیں اور ان کے تربیت کی بنیاد یہ نہیں۔ صبح نو بجے سے دن بارہ بجے تک مارکیٹوں میں سامان لانے کی باری بوڑھوں کی ہے، بارہ سے شام جوانوں کیلئے مخصوص ہے، مجال ہے کسی کو اپنے اپنے اوقات کار کے علاوہ مارکیٹ میں دیکھوگے۔ یہی اچھے قوموں کے رویے ہیں جن کا ہمیں بتایا جاتا رہاہے مگر ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے سر پر حکومت ہر وقت ہر کام کیلئے لٹھ لیکرکھڑی رہے، تب ہی جاکے ہم اپنی ذمہ داریاں نبھالیں گے۔۔۔مختصر یہ کہ ہم سنتے سناتے ہیں لیکن اوپر سے لیکر نیچے تک عمل کرنے کیلئے کوئی تیار ہی نہیں۔ اس لئے بجائے کم ہونے کے ہمارے مسائل میں اضافہ ہوتا جاتا ہے۔

خیر سحری کے بعد ہم نے پروگرام بنالیا، فجر باجماعت اداکی اور سفر پر نکلے۔آج ہم نے پہاڑیوں اور جنگلوں میں جانے کا تہیہ کر رکھا تھا۔ کراچی سے ہمارے دوست انجنیئر سعد جو کہ الیکٹریکل انجنئیر ہے، پروگرام بناکے نہ جانے کو اپنی روایت بنارکھا تھا۔گھومنے جانے کا پلان بنانا اور مخصوص کراچی والے لہجے میں ہونٹوں کو گھماگھما کر تیار ہونے کیلئے روز روز بھاشن دینا کوئی ان سے سیکھے۔ اس لئے جب بھی وہ مخصوص اوقات میں جذباتی ہوکر کہتا کہ آج میں فلاں جگہ چلوں گا تو میں فوراً گویا ہوتا ” نہیں جاؤگے” اس پر سب کی قہقہیں بلند ہوتی اور وہ پیچ وتاب کھاکر کہتے کل دیکھنا مگر ہم نے نہ وہ کل دیکھا نہ سعد کو اپنی بھاری بھرکم ڈیجیٹل کیمرے کیساتھ کہیں جاتے دیکھا۔ یوں میرا کہنا سچ ہی ثابت ہوتا۔۔ آج جب ہم تیار ہوکے اس کے کمرے میں پہنچے تو بیڈ پر لیٹا تھا۔۔ میں اس زعم میں کہ آج تو یہ نا نہیں کریگا۔۔ بولاکہ تیار ہوتے اب تک؟اٹھ بیٹھااور آنکھیں ملتے ہوئے گویاہوا۔۔ حمزہ بھائی وہ کیاہے کہ میں نے رات کو نہایاتھا تو سردی نہ لگے اس لئے آج مجھے تومعاف رکھے، وہ دیکھو چپل بھی گیلے ہیں۔۔۔”تو نہیں جائے گا“۔۔۔اب دکھتی رگ پر ہاتھ رکھنے کامرحلہ تھا۔ میں نے وہی پر ہتھوڑی ماری اور ہنستے ہوئے باہر نکلنے ہی لگاتھا کہ بولا چلومیں بھی آنے لگاہوں۔ یہ ہوئی نا بات۔۔

دوسرا ہمارا بہت ہی پیارا دوست کمپیوٹر انجنیئرشعیب علی ہے، جھنگ جیسے خوبصورت شہر چھوڑ کریورپ پڑھنے آیا ہے۔یہ اپنے کپتان کا باکمال پلئیر ہے۔ (یاد رہے کپتان سے مراد عمران خان نہیں)اور سب کا فرمانبردار ہے۔ان کی کمزوری یہ ہے کہ یہ روز روزکمزور ہوتا جارہا ہے۔کمزور ذہنی طور پر نہیں جسمانی۔ بڑی جتن کررہا ہے کہ کسی طرح فربہ ہوجاؤں مگر سب بے سود۔۔اسی جتن میں فروٹ چاٹتا رہتا ہے۔سو کر جب اٹھتا ہے تو ایسا موڈ بنابیٹھا رہتا ہے جیسے ابھی کسی نے ڈانٹا ہو، ہم لاکھ جتن کرے اور یہ بولے ہی نا۔ہم آپس میں پوچھتے ہوتے ہیں آج بھائی کو کیا ہوا ہے مگر بھائی ہے کہ روٹھے ہی رہے۔۔۔ مارکیٹ سے سامان لانے کی ذمہ داری لیتا ہے۔۔۔گویا کہ ہم نے اسے وزیر خوراک بنارکھاہے۔

آخری دوست ہمارے مٹیریالسٹک یعنی مٹیریل سائنٹسٹ ڈاکٹر اویس قادر ہے جو یہی ہماری بھابھی کیساتھ رہتاہے، بھابھی یہی سے ہے وہ بھی ہماری کمپنی کا حصہ ہے۔اویس میرے اکیلے دنوں کا دوست میرے فیصلوں کا ساتھی، کوئی بھی کام یا فیصلے کا اس سے پوچھے تو یہ براہے نہیں کہے گا، بس اس کی ڈکشنری میں سب ہی اچھا ہے۔۔ ایک دن چڑ کران سے کہا تھا کبھی یہ بھی تو کہوکہ یہ ٹھیک نہیں،امپرومنٹ چاہئے۔ او مائی گاڈ۔.یہی ڈاکٹر اویس آج ہمارا گائیڈ تھا۔ ان کا یہ کہنا مشہور ہے کہ میں کرونگا میں لیکرجاؤنگا مگر کبھی کبھار نہ کچھ کرنا نظر آتا ہے اور نہ ہی ہم کہیں لیجائے جاتے ہیں۔ خیر ان دوستوں کی معیت میں ہم باہر نکلے۔ابھی پرندے اپنے گھونسلے چھوڑ چکے تھے مگر ستارے صبح کی ا ٓمد سے آخری سانسیں لے رہے تھے ہم خراماں خراماں منزل کی جانب نکلے۔آپس کی بات ہے ایک پاکستانی طریقہ یہاں ہم نے بھی اپنالیا۔۔۔جنگلوں سے ہوتے ہوئے پہاڑی کی چوٹی کی جانب بڑھتے رہے۔۔ابھی دھوپ نکلنے میں گھنٹہ باقی تھا ہم منزل کی جانب محوِ سفر تھے۔۔عرصے بعد باہر نکل کر کچھ اور ہی محسوس کر رہے تھے۔۔میں نے ایک جگہ رکنے کو کہا اور بولا کہ سانس بھی روک کے آنکھیں موند کے کچھ دیر محسوسات کی دنیا میں چلے جانا۔مسحور کن مناظر میں رس گھولتی آوازیں انواع و اقسام کے درخت۔۔ایسے لمحات کو محسوس ہی کیا جاسکتا ہے الفاظ میں ڈھالنا ممکن نہیں۔۔۔”پس تم اپنے رب کی کون کونسی نعمت کو جھٹلاؤگے“۔۔صبح سویرے پرندوں کی چہچاہٹ،ہلکی سی ہوا سے گھنے جنگل میں اقسام کے درختوں کے پتوں کی سرسراہٹ۔۔اللہ کی نعمتیں یاد دلاتی رہیں۔ دوستوں کیساتھ دو ماہ کے طویل عرصے بعد آج جنگلوں، پہاڑوں اور آبادی سے الگ چند گھنٹے گزار کرانجوائی کی۔ چوٹی سے بدھاپسٹ سٹی کا خوبصورت منظر بیان کرنے کیلئے الفاظ کم پڑجاتے ہیں۔

المیہ کبھی اس بورڈ پر  baseen_family_park #  لکھا ہوا ہوتا تھا زیادہ وقت نہیں گزرا ہے چند ماہ قبل اس پارک کی افتتاحی تقر...
15/05/2020

المیہ
کبھی اس بورڈ پر baseen_family_park # لکھا ہوا ہوتا تھا
زیادہ وقت نہیں گزرا ہے چند ماہ قبل اس پارک کی افتتاحی تقریب وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان کے ہاتھوں سے ہونا کرار پائی تھی
بسین میں تعلیم یافتہ اور مہذب لوگ بستے ہیں جو ایسا گھٹیا کام نہیں کر سکتے ہیں پارک میں انتظامی امور کو سنبھالنے کے لئے شاید کوئی پڑھا لکھا بندہ موجود نہیں ہے جسکی وجہ سے یہ سب ہورہا ہے۔اس ساتھ گیٹ کی نچلے حصے کی ایک ڈنڈی بھی ٹوٹ چکی ہے جس کے ذریعے بچوں کے ساتھ کتے دیگر جانور بھی آسانی سے داخل ہوسکتے ہیں الغرض
مجھے اب اس پارک کے مستقبل کے بارے میں سوچتے ہوئے خوف آتا ہے جس طرح بورڈ کو نوچا گیا ہے اس طرح پارک کی حالت بھی ویسی ہی نہ ہو جائے جس طرح بورڈ کی ہوئی ہے کیونکہ اب بورڈ کے اوپر پارک کا (P) اور فیملی کا (Y ) سحیح نظر اتا ہے باقی الفابیٹ یا تو چوری کئے گئے ہیں یا شاید توڑ دیئے گئے۔ بورڈ کے اوپر اب بسین کا نام نظر نہیں آتاہے

Student pkg
15/05/2020

Student pkg

15/05/2020

ہمارے بزرگوں نے پاکستان کا انتخاب کیا، ہمارے جوان برضاورغبت آج بھی پاکستان کی دفاع میں اگلی محاذوں میں جنگ لڑرہے ہیں، شجاعت و بہادری کے جوہر دکھا رہے ہیں جو انہیں تربیت میں ملی ہوئی ہے، ہمارے بزرگوں نے اپنے چاروں طرف نگاہ ڈالنے کے بعد اسلامی جمہوریہ پاکستان کا انتخاب کیا تھا ظاہر ہے ہم اپنے بزرگوں اور شہیدوں کے وارث ہیں اس لیے ہم ہر سازش کا مقابلہ کریں گے اور پاکستان کی عزت پر حرف آنا نہیں دیں گے، جہاں تک حقوق نہ ملنے کی بات ہے تو اس میں قصور ہمارا ہے ہم باب العلم کے ماننے والے ہونے کے باوجود تعلیم و تربیت سے دور رہے جس کی بنیاد پر ہم قانون سازی کے عمل سے باہر رہے۔ اب آہستہ آہستہ ہمارے جوان اپنی قابلیت، حب الوطنی اور شجاعت و حمیت کی بنیاد پر آگے بڑھ رہے ہیں ایک طرف دفاعی اداروں کی شان بن رہے ہیں تو دوسری جانب پاکستان کے مختلف اداروں میں اپنی اہمیت کا احساس دلارہے ہیں، انشاء اللہ وہ دن دور نہیں کہ ہم بحیثیتِ پاکستانی امتِ مسلمہ کے لیے امید کی کرن ثابت ہونگے۔ کوئی بھی عقلمند فرد حویلی سے ناطہ توڑ کر ایک کمرہ میں منتقل ہونے کی بات نہیں کرتا بلکہ وہ اس حویلی میں رہنے والے تمام منتشر افراد کے لیے فکرمند رہتا ہے اور حویلی میں چھپے ہوئے دشمن کے آلہ کار کو آشکار کرنے کے لیے خاندان والوں کی اس انداز میں تربیت کرتاہے کہ وہ اس حویلی میں سازشی، مکار، بدخواہ، طوطا چشم، موقع پرست اور ہر وقت سربراہِ خاندان کے کان بھرکر خاندان میں پھوٹ ڈالنے، علیحدہ ہوکر اپنی طاقت کھونے کی جال بننےاور بچھانے والوں کو پہچان سکیں۔

پریس رلیزسکردو(پ ر) پاک فوج کی جانب سے بلتستان ڈویژن کے دور افتاء علاقوں میں راشن کی تقسیم کا عمل جاری ہے۔ آرمی چیف  پکی...
15/05/2020

پریس رلیز
سکردو(پ ر) پاک فوج کی جانب سے بلتستان ڈویژن کے دور افتاء علاقوں میں راشن کی تقسیم کا عمل جاری ہے۔ آرمی چیف پکیج کے تحت پاک فوج کی ڈیڈیکیٹڈ ٹیموں کی طرف سے ضلع سکردو کے 5131 اور ضلع شگر کے 3540 مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیاگیا۔جبکہ اُدھر ضلع کھرمنگ کے 2320 اور ضلع گانچھے کے 3232 مستحق خاندانوں میں راشن کے تقسیم کے عمل کو پایہ تکمیل تک پہنچایاگیا۔کمانڈر FCNA کی سپیشل ہدایت پہ بلتستان کے معزور اور شہداء کے گھروں تک راشن اور ضرورت کی اشیاء پہنچا دی گئ۔جن کی ڈٹیلز کچھ یوں ھیں۔
۔ سکردو کے 154 شہداء اور 271 معزور افراد میں راشن تقسیم کیا گیا۔
۔ شگر کے 41 شہداء اور 240 معزور افراد میں راشن تقسیم کیاگیا۔
۔ کھرمنگ کے 119 شہداء اور 200 معزور افراد میں راشن تقسیم کیاگیا۔
۔ گانچھے کے 76 شہداء اور 237 معزور افراد میں راشن تقسیم کیاگے۔
بلتستان میں راشن کے تقسیم کا عمل عید تک جاری راھیگا۔

15/05/2020
15/05/2020

17 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق۔گلگت 14
استور 3

بغیر امتحان کے پاس کیے جانے والے طلباء کا پہلا کارنامہ 🙄😅😅😅
14/05/2020

بغیر امتحان کے پاس کیے جانے والے طلباء کا پہلا کارنامہ 🙄😅😅😅

غذر:گاہکوچ کے مقام پر کار حادثے کا شکار۔۔۔کوئی جانی نقصان نہیں۔۔۔
14/05/2020

غذر:
گاہکوچ کے مقام پر کار حادثے کا شکار۔۔۔کوئی جانی نقصان نہیں۔۔۔

امیر تنظم اہلسنت والجماعت گلگت بلتسان وکوہستان جناب قاضی نثاراحمد مدظلہ کا خطباء اہلسنت والجماعت گلگت کے نام  خط...
14/05/2020

امیر تنظم اہلسنت والجماعت گلگت بلتسان وکوہستان جناب قاضی نثاراحمد مدظلہ کا خطباء اہلسنت والجماعت گلگت کے نام خط...

 #چلاس۔گلگت امیر تبلیغی جماعت گلگت بلتستان مبلغ اسلام عبدالودود  رحمہ اللہ  کی نماز جنازہ ائرپورٹ میں ادا کی گئی۔ ہزاروں...
09/05/2020

#چلاس۔گلگت
امیر تبلیغی جماعت گلگت بلتستان مبلغ اسلام عبدالودود رحمہ اللہ کی نماز جنازہ ائرپورٹ میں ادا کی گئی۔
ہزاروں کی تعداد میں فرزندان اسلام کی شرکت۔
نماز جنازہ ان کے فرزند مولانا عبدالباری نے پڑھائی۔

  تبلیغی جماعت دیامر کے امیر حاجی عبدالودود دل کا دورہٴ پڑنے سےانتقال کرگئےان کی عمر تقریباً 110 سال تھی لیکن اس کے باوج...
09/05/2020


تبلیغی جماعت دیامر کے امیر حاجی عبدالودود دل کا دورہٴ پڑنے سےانتقال کرگئے
ان کی عمر تقریباً 110 سال تھی لیکن اس کے باوجود پانچ وقت نماز باجماعت ادا کیا کرتے تھے
اللہ تعالیٰ حاجی صاحب کو جنت فردوس نصیب کریں۔ امین

08/05/2020

وادی نگر کرونا فری ضلع بن گیا۔
آخری مریض بھی صحتیاب ھوگیا۔

Pakistani Students 😂😂😂
08/05/2020

Pakistani Students 😂😂😂

08/05/2020

ٹیکر
گلگت:جاگربسین میں فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص جاں بحق ایک زخمی,پولیس ذرائع
گلگت: جاگربسین میں قتل ہونے والا حمید ولد حکم خان ساکن سونی کوٹ سٹی ہسپتال میں ڈرائیور تھا,پولیس ذرائع

08/05/2020

بسین میں قتل ھونے والا حمید ولد حکم خان ساکن سونی کوٹ سٹی ہسپتال میں ڈرائیور تھا۔
پولیس ذرائع

07/05/2020

Pakistan loc

07/05/2020

قرنطینہ سنٹرز میں لوگوں کو ٹروٹ فش دیتے ہیں ۔وزیرعلیٰ کی دنیا نیوز سے گفتگو
ویڈیو بشکریہ دنیا نیوز

Alhumdulillah another District wise Ramzan Packge Distribute In Shigar valley
07/05/2020

Alhumdulillah another District wise Ramzan Packge Distribute In Shigar valley

 #گلگت:محمد طلحہ محمود فاٶنڈیشن  کے زیراہتمام کنوداس میں لاک ڈاؤن سے متاثر 350 نادار اور مستحق گھرانوں میں امدادی اشیاء ...
06/05/2020

#گلگت:محمد طلحہ محمود فاٶنڈیشن کے زیراہتمام کنوداس میں لاک ڈاؤن سے متاثر 350 نادار اور مستحق گھرانوں میں امدادی اشیاء پر مبنی پیکج تقسیم کیاگیا امدادی پیکج کی تقسیم کا افتتاح قائد اہلسنت والجماعت گلگت بلتستان و کوہستان مولانا قاضی نثار احمد نے کیا۔اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مولاناقاضی نثار احمد نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں زیادہ سے زیادہ عبادات اور معمولات زندگی کی درستگی پر توجہ دی جائے۔رمضان المبارک کے ان ایام کوغنیمت جانتے ہوئے اللہ تعالی کی خوشنودی و رضا گڑگڑا کر مانگیں۔انہوں نے طلحہ محمود فاٶنڈیشن کے کرادر کو سراہتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی انہیں اس نیک کام کے بدلے اجر عظیم عطاء فرمائے۔تقریب سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوٸے فاونڈیشن کے چیرمین سینیٹر محمد طلحہ محمودنے کہا کہ فاٶنڈیشن کا بنیادی مقصد لاک ڈاون سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کرنا اور رمضان المبارک میں انکی مشکلات کو کم کرنے کی کوشش ہے فاٶنڈیشن گلگت بلتستان کے 20 ہزار گھرانوں کی معاونت کے لیے امدادی پیکج دے رہی ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوے وزیراعلی گلگت بلتستان کے معاون خصوصی عابدعلی بیگ نے فاٶنڈیشن کے زمہ داران سینیٹر طلحہ محمود سلطان گولڈن آغا شکور تنویر احمد اور کنوداس ویلیج کمیٹی کے ارکان کا منظم اور شفاف انداز میں امداد مستحقین تک پہنچانے پر شکریہ ادا کیا تقریب میں اسٹنٹ کمشنر ولی عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے چئیرمین مولانا سلطان رٸیس سمیت کثیر تعداد میں سماجی شخصيات نے شرکت کی اس موقع پر متاثرین نے فاٶنڈیش اور سینٹر طلحہ محمود کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ۔انہوں نے اس مشکل گھڑی میں گلگت بلتستان کے عوام کو یاد رکھا اور انکی مدد کے لیے آگے آٸے۔۔۔

*ایس ایچ او تھانہ داسو محمد حق ہاشمی کی بروقت کامیاب کاروای قتل میں ملوث ملزم 2 گھنٹوں کے اندر اندر گرفتار آلہ قتل برآمد...
06/05/2020

*ایس ایچ او تھانہ داسو محمد حق ہاشمی کی بروقت کامیاب کاروای قتل میں ملوث ملزم 2 گھنٹوں کے اندر اندر گرفتار آلہ قتل برآمد*
گزشتہ شب بوقت 4 بجے شلکھن آباد موڑ سے وقوع کی اطلاع ملی کہ ملزم سید صفاء ولد قمر دین قوم لرکھن خیل سکنہ شلکھن آباد نے اپنی زوجہ کو قتل کیا ہے جس پر ایس ایچ او تھانہ داسو محمد حق ہاشمی ہمراہ پولیس نفری کے موقع پر پہنچ گئے مختلف جگہوں پر ناکہ بندی کر کے ملزم سید سفاء کو آلہ قتل سمیت موقع سے گرفتار کیا مزید تفتیش جاری۔

وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے انفارمیشن ڈائریکٹوریٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔
06/05/2020

وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے انفارمیشن ڈائریکٹوریٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

‏ندیم عسکر گیلامن پشتین سمیت بنوں میں پکڑے جانے والے پی ٹی ایم کے دیگر دہشتگردوں کو جنہیں کل رات بنوں میں ریاست کے خلاف ...
06/05/2020

‏ندیم عسکر گیلامن پشتین سمیت بنوں میں پکڑے جانے والے پی ٹی ایم کے دیگر دہشتگردوں کو جنہیں کل رات بنوں میں ریاست کے خلاف نعرے بازی کرنے پر پولیس نے گرفتار کیا تھا انہیں کچھ دیر قبل بنوں کچہری میں پیش کیا گیا۔

دفاتر کی چھٹی کے باعث جج صاحبان نہیں ہیں اسلئے پی ٹی ایم کے یہ دہشتگرد بنوں سنٹر جیل منتقل کر دئیے گئے ہیں. حیرت ہے یہ چاہتے ہیں کہ یہ پاکستان کو گالی دیں، آئین کی خلاف ورزی کریں، اداروں کو گالی دیں لیکن انہیں کچھ نہ کہا جائے ورنہ انکا رونا دھونا شروع ایک بے غیرت کے سینے پہ سجا افغانستان کا جھنڈا بھی نظر آ رہا ہے....

خیر جب تک وقار سیٹھ جیسے دہشتگرد محافظ اور اطہر من اللہ جیسے آزادیِ رائے کے نام پہ دہشتگردوں کو تحفظ دینے والے عدلیہ میں موجود رہیں گے تو یہ تو ہوگا...

سکردو: طورمک میں 4 جی نہ ہونے، دو موڑ پر کام نہ کرنے، احساس پروگرام کے سنٹر نہ ہونے، ہارڈ ایریا قرار نہ دینے، ٹیچروں کی ...
05/05/2020

سکردو: طورمک میں 4 جی نہ ہونے، دو موڑ پر کام نہ کرنے، احساس پروگرام کے سنٹر نہ ہونے، ہارڈ ایریا قرار نہ دینے، ٹیچروں کی کمی اور یوٹیلیٹی سٹور کے لئے کی گئی علامتی احتجاج کی تصاویر جھلکیاں.

طلحہ محمود فاونڈیشن کی جانب جانب سے دیامر کے 6ہزار غریب اور مستحق گھرانوں میں راشن کی تقسیم کا عمل شروع کر دیا گیا۔
05/05/2020

طلحہ محمود فاونڈیشن کی جانب جانب سے دیامر کے 6ہزار غریب اور مستحق گھرانوں میں راشن کی تقسیم کا عمل شروع کر دیا گیا۔

05/05/2020

*چھوٹا دھماکہ، بڑا دھماکہ*
کرونا وائرس اصل میں وہ چھوٹا دھماکہ ہے، جسکے بعد ایک بڑا ۔۔۔ بلکہ آخری دھماکہ ہوگا _ اصل میں اس وائرس کے زریعے، تمام دنیا میں اسکی ویکسین لگوانا لازمی قرار دے دیا جائے گا _ آپ بغیر ویکسین لگوائے اور سرٹیفیکیٹ حاصل کیے ہوئے، نہ ہوائی سفر کرسکیں گے، نہ حج و عمرہ، نہ زیارتوں کو جا سکیں گے ، یہاں تک کہ نکاح نامہ یعنی شادی بھی نہ ہوسکے گی _ بچوں کو اسکول میں داخلہ نہیں ملے گا _ اس کام میں پہلے سے شامل بل گیٹس جیسے مخیر حضرات دل کھول کر غریب ممالک کی امداد کریں گے _
اب آپکی شاید سمجھ میں یہ بھی آ جائے ، کہ ایک کمپیوٹر سافٹویئر کی صلاحیت رکھنے والے دنیا کا امیر ترین شخص، اپنا کام چھوڑ کر ویکسین کی فیلڈ میں کیوں گھس گیا تھا
اس کام میں پانچ سال تک کا عرصہ لگ سکتا ہے _ مگر اسکے بعد تمام لوگوں کی رگوں میں یہ ویکسین دوڑ رہی ہوگی، یوں سمجھیں کہ ایک سرکاری وائرس دوڑ رہا ہوگا ، جسے کبھی بھی، کسی بھی طرح سے متحرک کیا جاسکے گا _ کبھی بھی کہیں بھی کوئی وبا پھیلائی جاسکے گی، اور کم خرچ اور بالا نشین انداز سے ایسا حملہ کیا جاسکے گا، کہ جس میں نہ ہتھیار استعمال ہونگے ، نہ املاک کو نقصان پہنچے گا _
اسی دوران دشمن کو ویکسین بیچ کر اور قرضہ دے کر مزید اپنے جال میں پھنسایا جا سکے گا _ تو بھائیوں، کرونا یا کووڈ-19, کا کام صرف آپکو ویکسین لگوانے کے لیے تیار کرنا ہے _ اصل دھماکہ اس کے بعد ہوگا _ اللہ ہم سب کو دجال کی چالوں اور فتنہ سے محفوظ رکھے _
*ایک* *نئی* *تھیوری* ...: کرونا وائرس، 5G اور ایجنڈہ نینو چپ ۔ ۔ ۔ ۔ !
اکانومسٹ میگزین اپریل 2020 شمارے میں 5 خفیہ پلانز کا اعلان کیا گیا ہے۔
اس تحریر میں پانچوں یہودی پلانز کو ڈی کوڈ کیا جائے گا۔
نمبر 1 : *Everything* *is* *Under* *Control*
اس کے معنی ہیں
"ہر چیز طے شدہ منصوبے کے مطابق ہمارے کنٹرول میں ہے"۔
ایک طرف پوری دنیا کرونا سے ڈر کر گھروں میں بیٹھی ہوئی ہے، حکومتیں سکڑ کر دارالحکومتوں تک محدود ہو گئیں،
عوام کو دو وقت کی روٹی کے لالے پڑ گئے، کئی ممالک کو اپنی حیثیت برقرار رکھنے کے خطرے کا سامنا ہے
لیکن آپ دیکھیں وہیں یہودی میگزین فخریہ کہتا ہے کہ Everything is Under Control.
یہ بات عقلمندوں کے کان کھڑے کرنے کے لئے کافی ہے۔
کرونا وائرس کے ذریعے جس جال کو بچھایا گیا ہے وہ بالکل توقعات کے عین مطابق پورا ہو رہا ہے
تبھی تو یہودی میگیزین فخریہ کہتا ہے کہ سب کچھ طے شدہ منصوبے کے مطابق ان کے کنٹرول میں ہے۔
نمبر 2 : *Big* *Government*
اس سے مراد عالمی حکومت ہے۔
اس بڑی حکومت کو یہودی دانا بزرگوں کی خفیہ دستاویزات
دی الیومیناٹی پروٹوکولز میں
"سپر گورنمنٹ" کے نام سے بار بار بیان کیا گیا ہے۔
جن کے مطابق پوری دنیا کی ایک ہی "عالمی سپر گورنمنٹ" بنائی جائے گی
جس کا حکمران فرعون و نمرود کی طرح پوری دنیا پر اپنے مسیحا کے ذریعے حکمرانی کرے گا
یہاں یہ بتانا بھی ضروری سمجھوں گا کہ ان کی عالمی حکومت بن چکی ہے۔
یہ اقوام متحدہ ہے۔
صرف اس کا اعلان نہیں کیا گیا۔
ان کا منصوبہ یہ ہے کہ مستقبل میں کسی بھی وقت دنیا میں کرائسز پیدا کرکے (جیسے اس وقت ہیں) اقوام متحدہ کو ایک عالمی سپر حکومت میں تبدیل کر دیا جائے گا۔
اقوام متحدہ کے جو بھی ادارے ہوں گے انہیں وزارتوں میں تبدیل کرکے اسے عالمی سپر گورنمنٹ قرار دے دیا جائے گا اور اس حکومت کی باگ دوڑ یہودی النسل ایسے شخص کے ہاتھ دی جائے گی
جو دجال کے لیے ہیکل سلیمانی تعمیر کرے گا اور یہودیوں کو چھوڑ کر باقی پوری دنیا کی اقوام کو اپنا غلام بنا لے گا۔
اب موجودہ دور میں آ جائیں،
برطانوی وزیراعظم سے لیکر بہت سے عالمی رہنماؤں نے اب کھل کر کہنا شروع کر دیا ہے کہ
ایک عالمی حکومت بننی چاہیے۔ یہ سب اسی عالمی سپر گورنمنٹ بنانے کی راہ ہموار کر رہے ہیں۔
اب اگر اقوام متحدہ کا کوئی ایسا حکمران بن جائے جو ویکسین دینے کا اعلان کر دے
تو دنیا کا کون سا ملک ہو گا جو اس کی حکمرانی تسلیم نہ کرے گا ؟؟
نمبر 3 : *Liberty*
لبرٹی کا مطلب ہے "آزادی"۔
یہاں آزادی سے مراد دنیا کو جو آزادی حاصل ہے اس کا کنٹرول اس "خفیہ ہاتھ" کے پاس ہے
جو اکانومسٹ نے بطور علامت اپنے کور فوٹو پر نمایاں کیا ہے۔
یہ وہ "خفیہ ہاتھ" ہے جو پردے میں رہ کر پوری دنیا کو چلاتا ہے۔
آپ اس ہاتھ کو یہودیوں کے 13 خفیہ خاندان سمجھیں
جو پوری دنیا کی معیشت، زراعت، میڈیا، حکومت الغرض ہر چیز کی باگ دوڑ سنبھالتے ہیں، ورلڈ بینک ہو یا آئی ایم ایف یہ تمام ادارے ان کے فنڈز سے چلتے ہیں،
اقوام متحدہ کا خرچہ پانی یہی دیتے ہیں، اقوام متحدہ کے تمام بڑے اداروں کے سربراہاں ان کے اپنے لوگ اور یہودی النسل ہیں۔
نمبر 4 : *وائرس*
یعنی کہ "کرونا وائرس" کا کنٹرول بھی اسی "خفیہ ہاتھ" کے پاس ہے۔ جب پوری دنیا وائرس کے خوف سے کانپ رہی ہے
تو یہ لوگ کون ہیں جو کہتے ہیں کہ وائرس ان کے قابو میں ہے؟
اسرائیلی وزیر دفاع خود کہتے ہیں کہ ہمیں وائرس سے کوئی پریشانی نہیں ہے.
کیونکہ جب 70 فیصد آبادی کو کرونا متاثر کر لے گا تو پھر ازخود ختم ہو جائے گا۔
یعنی وہ پہلے سے جانتے ہیں کہ اتنے فیصد آبادی متاثر ہو گی لیکن ساتھ ہی کسی قسم کی انہیں پریشانی بھی نہیں ہے،
یہ اس بات کی علامت ہے کہ پردے کے پیچھے وہ بہت کچھ جانتے ہیں جب ہی تو بالکل مطمئن ہیں،
اسی لیے نہ لاک ڈاؤن کرتے ہیں نہ ہی انہیں کوئی پریشانی ہے بلکہ اعلانیہ کہتے ہیں کہ وائرس ان کے قابو میں ہے۔
نمبر 5 : *The* *Year* *Without* *winter*
اس کو اگر ڈی کوڈ کریں تو اس کا مطلب ہو گا کہ اس سال دنیا کو موسم سرما گھروں میں قید رہ کر گزارنا پڑ سکتا ہے۔
یاد رہے اس وقت سال کا چوتھا مہینہ اپریل چل رہا ہے
لیکن انہوں نے اعلان کر دیا ہے کہ اس سال موسم سرما نہیں ہو گا
یعنی دنیا موسم سرما کے مزے اس سال نہیں لے سکے گی ۔
یہاں یہ بتانا ضروری سمجھوں گا کہ کرونا وائرس پر بنی فلم Contagion میں بھی ایک ڈائلاگ بالکل ایسا ہی سننے کو ملتا ہے۔
ایک لڑکی ویکسین کی عدم دستیابی پر اکتاتے ہوئی کہتی ہے کہ یعنی اس سال میرا موسم سرما برباد ہو جائے گا
کیونکہ مجھے گھر میں قید رہ کر گزارنا ہو گا۔
اکانومسٹ میگزین، کانٹیجئین فلم اور موجودہ صورتحال کا آپس میں بہت گہرا تعلق ہے۔
اسکے علاوہ ۔ ۔ ۔۔
کچھ اور عوامل بھی ہیں جنہیں ابھی تک اکانومسٹ میگزین نے نمایاں نہیں کیا۔
شاید اگلے مہینے کے شمارے میں ظاہر کر دیں۔ میں آپ کو پہلے ہی آگاہ کر دیتا ہوں۔
*پہلا* *پروجیکٹ* *5G* *ہے* :
سب سے پہلے 5G انسٹالیشن ہے جو لاک ڈاؤن کے دوران دنیا کے بیشتر ممالک میں چپکے سے کی جا رہی ہے۔
عالمی میڈیا کو اس کی رپورٹنگ سے روکا گیا ہے۔ میڈیا پر آپکو 5G کے متعلق کوئی خبر نہیں ملے گی۔
لندن میں مکمل لاک ڈاؤن ہے لیکن وہاں 5 جی انسٹالیشن کا عملہ پھر بھی دن رات پولز پر ٹاورز نصب کرنے میں مصروف ہے۔
پاکستان میں ٹیلی نار اور زونگ کمپنیوں نے اشتہارات کے ذریعے 5جی کی پروموش شروع کر دی ہے۔
آخر یہ 5G کیا بلا ہے؟
یہ دراصل انٹرنیٹ اسپیڈ کی تیز ترین رفتار ہے
جو اگر کسی علاقے میں لگا دی (انسٹال) کر دی جائے تو اس پورے علاقے کو ایک "سپر کمپیوٹر" کے ذریعے ہر وقت وڈیو پر دیکھا جا سکے گا،
علاقے کا کوئی فرد ایسا نہیں بچے گا جس کی جاسوسی ممکن نہ ہو۔
موبائل سے لیکر ٹی وی. ایل سی ڈی یا ایل ای ڈی ، فرج، آٹو پارٹس اور گھر کی تمام اشیاء میں نصب چھوٹے خفیہ کمیروں کے ذریعے چوبیس گھنٹے ہر فرد کی جاسوسی ممکن ہو جائے گی۔
ملٹری سطح پر یہ کام پہلے ہی دنیا کی بڑی افواج کرتی رہی ہیں
لیکن عوامی سطح پر اسے لانے کا بہت زیادہ سائنسی نقصان بھی ہے
کیونکہ اس ٹیکنالوجی کی شعائیں انسانی دماغ کے لئے انتہائی خطرناک ہیں،
ماہرین کے مطابق 5G سگنلز میں رہنے والا انسان ایسا ہو گا جیسے اسکا دماغ مائیکرو ویو اوون میں پڑا ہوا ہو۔
یہ انسان کو مختلف ذہنی بیماریوں کا شکار کر دے گی
لیکن خفیہ ہاتھ کو اس کی پرواہ نہیں کہ انسانوں کے دماغ پر کیا بیتتی ہے،
انہیں صرف پوری دنیا کو ڈجیٹلائیز کرنا ہے اور اس مقصد کے لئے لاکھوں انسانوں کو مارنا پڑا تو وہ اس سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔
دوسرا پروجیکٹ *Nano* *Chip* بذریعہ ویکسین :
حال ہی میں ایک آرٹیکل پڑھا جس میں بل گیٹس نے 1 بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا۔
یہ اعلان پوری دنیا کو ڈجیٹلائیز کرنے کے متعلق تھا۔ سوال یہ ہے کہ پوری دنیا کو ڈجیٹلائز کیسے کیا جائے گا؟
اسکا جواب ہے 5G اور Nano chip سے۔
دیکھیں 5G کے ٹاورز بظاہر تو آپ کو انٹرنیٹ کی تیز سپیڈ دینے کے لئے ہوں گے
لیکن ان کا اصل خفیہ مقصد انسانوں میں لگی نینو چپ
(بہت زیادہ چھوٹی چپ)
میں جمع ہونے والا ڈیٹا
(یعنی آپ کی دماغی سوچ) کسی خفیہ جگہ جمع کرنا ہو گا۔
وہ "خفیہ ہاتھ"جسے آپ اکانومسٹ میگزین پر دیکھ سکتے ہیں پوری دنیا کے انسانوں کے دماغوں میں پیدا ہونے والی سوچ کو کسی نامعلوم جگہ پر اپنے "سپر کمپیوٹر" کے ذریعے دیکھے گا۔
میں وثوق سے کہہ دیتا ہوں
وہ یہودیوں کا مسیحا ہو گا جو "اقوام متحدہ کی سپر گورنمنٹ" سنبھالتے ہی ان ٹیکنالوجیز سے انسانوں کے دماغ بھی پڑھ لے گا
بلکہ کسی کے بولنے سے پہلے اس کے خیالات بھی جان لے گا۔
بالکل ایسی ہی ایک حدیث بھی ملتی ہے کہ دجال ایک جگہ سے گزرے گا جہاں کسی شخص کے والدین فوت ہو گئے ہوں گے،
وہ شخص سوچ رہا ہو گا کہ کاش میرے والدین دوبارہ زندہ ہو جائیں،
دجال اس کی یہ سوچ اور خواہش پہچان لے گا اور اس کے بولنے سے پہلے ہی اس کے پاس جا کر اسے کہے گا کہ اگر میں تمہارے والدین کو زندہ کر دوں تو کیا تم مجھے خدا مان لو گے۔
وہ شخص بولے گا ہاں کیوں نہیں،
پھر دجال اپنے شیاطین کو حکم دے گا وہ اس شخص کے والدین کے مردہ اجسام میں داخل ہو کر زندہ ہو کر کھڑے ہو جائیں گے اور اس شخص کو کہیں گے کہ بیٹا یہ (دجال) تمہارا رب ہے اس کی بات مان لو، اس کی اطاعت کرو۔
یہاں یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ دجال اور اس کی قوتوں کو شیاطین کی مدد حاصل ہو جائے گی۔
یعنی وہ کسی ایسی ٹیکنالوجی حاصل کرنے میں بھی کامیاب ہو جائیں گے جس سے دنیا میں موجود غیر مرئی مخلوق یعنی "جنات" سے ان کا رابطہ ممکن ہو جائے گا اور اسی کی مدد سے دجال شیطانوں سے مدد لے گا۔
رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا :
اللہ روئے زمین کے تمام شیاطین کو دجال کے تابع کر دے گا
(تاکہ اس فتنہ عظیم سے دنیا کے آخری بہترین مسلمانوں کی آزمائش کرے)۔
اب اس سارے منظرعام کو اگر مختصر بیان کیا جائے تو یہ کچھ ایسا ہو گا کہ؛
"خفیہ ہاتھ" کامیاب ہو رہا ہے، ہر چیز طے شدہ منصوبے کے مطابق ان کے کنٹرول میں ہے۔
کرونا وائرس سے دنیا کو لاک ڈاؤن کروا کے وہ اپنے منصوبے میں کامیاب ہو رہے ہیں،
ساتھ ہی انہوں نے چپکے سے 5G انسٹالیشن شروع کر دی ہے
اور بل گیٹس نے نینو چپس کی شروعات کے لئے اقوام متحدہ سے 1 بلین ڈالر کا معاہدہ بھی کر لیا ہے ،
اس معاہدے میں ویکسین بنے گی اور اسی ویکسین کے اندر اتنی چھوٹی نینو چپ ہو گی کہ جو انسان کو خوردبین سے ہی نظر آ سکتی ہے،
وہ دنیا کے ہر انسان کو دی جائے گی۔ *Contagion* فلم میں جو ویکسین سب کو دی جاتی ہے وہ ناک میں ڈالی جاتی ہے اور ساتھ ہی ایک ڈجیٹل کڑا ہاتھ میں پہنا دیا جاتا ہے
جس سے ان کو کسی "خفیہ جگہ" سے مانیٹر کیا جا سکتا ہے۔
اب مجھے پورا یقین ہے
بل گیٹس بھی اقوام متحدہ کو چلانے والے "خفیہ ہاتھ" کے ساتھ مل کر ایسی ہی ویکسین بنائے گا جو ناک یا منہ میں ڈالی جائے گی اور اسی کے ذریعے نینو چپ بھی ہر انسان کے جسم میں داخل کی جائے گی۔
چونکہ چپ انتہائی چھوٹی ہے اور کسی بھی ویکسین کے ذریعے جسم میں ڈالی جا سکتی ہے
لہذا کسی انسان کو پتا ہی نہیں چلے گا کہ وہ چپ زدہ ہو چکا ہے۔
دجال کو دنیا میں خوش آمدید کہنے کی تیاریاں عروج پر ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
جو پہلے سے اس فتنے سے آگاہ ہوں گے وہی اس سے بچ پائیں گے ۔
جو لاعلم ہوں گے وہ پھنس جائیں گے، بہک جائیں گے، گمراہ ہو جائیں گے،
سیلابی پانی میں تنکوں کی طرح بہہ جائیں گے۔
خواتین و حضرات سے درخواست ہے کہ اس دجال کے فتنے کو قرآن و سنت کی روشنی میں سمجھنے کی بھر پور کوشش کریں
اور اس فتنے سے بچنے کے لئے دین اسلام میں جو راہنمائی دی گئی ہے اسے اپنی زندگیوں میں فوری طور پر اختیار کریں
تاکہ کہیں بے خبری میں اپنی دنیا و آخرت اپنے ہاتھوں سے برباد نہ کر لیں
دجال کے فتنے سے بچنے کے لئے سورہ الکہف کی پہلی دس آیات کی روزانہ تلاوت کریں اور دجال کے فتنے سے بچنے کی مسنون دعائیں یاد کر کے اپنے معمول کے اذکار میں
شامل فرمائیں
اللہ تعالیٰ ہمیں توبہ کرنے اور قرآن و سنت کے مطابق زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے
آمین ثم آمین

سوشل ڈسٹنسنگ کی حالت زار نادرا آفس کے باہر۔ عوام اپنے دشمن اپ نہ بنیں۔تصویر بشکریہ میر سمیع
05/05/2020

سوشل ڈسٹنسنگ کی حالت زار نادرا آفس کے باہر۔ عوام اپنے دشمن اپ نہ بنیں۔

تصویر بشکریہ میر سمیع

04/05/2020

لائن آف کنٹرول پر بھارتی بزدلوں کی جانب سے فائرنگ سے بٹل سیکٹر ضلع بھمبر میں 3 سیویلن زخمی پاک فوج کی جانب سے چن چن کر بھارتی گن شپ پوسٹ اڑائے جانے کی اطلاعات....

Address


Telephone

+923355624720

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan News پاکستان نیوز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Pakistan News پاکستان نیوز:

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share