CFP News HD

CFP News HD ظلم کرپشن مہنگائی اور ہر معاشرتی برائی کے خلاف آواز
ہم?

انا للہ وانا اليہ راجعون  اک عہد کا اختتام ہوا یاروں کا یار  ، ہر مشکل میں ہر دوست کی دل جوئی کرنے والا ، عزت دینے میں ت...
27/08/2022

انا للہ وانا اليہ راجعون اک عہد کا اختتام ہوا یاروں کا یار ، ہر مشکل میں ہر دوست کی دل جوئی کرنے والا ، عزت دینے میں تمہارا کوئی ثانی نہ تھا سب کو پیار کرنے والا پیار بانٹنے والا میرا ساتھی، مجھے صحافت کی دنیا سے متعارف کروانے والا دنیا صحافت سے وابسطہ میرے ادارے میں مجھ سے اصطلاحات کروانے والا بیٹھے بیٹھے خواب کو ادارے میں تبدیل کروا دینے کی صلاحیت رکھنے والا میرا تا حیات چیف ایڈیٹر جفا اور وفا کا پیکر دلیر و نڈر ساتھی آہ ! کے آج میری آنکھوں کو نم کر گیا میرا چوہدری یوسف امین دنیا فانی سے کوچ کر گیا

26/08/2022
Haji Muhammad Yousaf Amin sahab inteqal farma gy hain Allah pak unk darjat buland kry or unk ghar walon ko sabar dy amee...
26/08/2022

Haji Muhammad Yousaf Amin sahab inteqal farma gy hain Allah pak unk darjat buland kry or unk ghar walon ko sabar dy ameen sum ameen 😥

26/05/2022

حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرا دیا

قیمتوں میں 30 روپے فی لیٹر اضافہ
*پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے اضافے کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا*

25/05/2022

کشمیری حریت پسند رہنما یاسین ملک کو بھارتی عدالت نے عمر قید کی سزا سنا دی

25/05/2022
‏یسین ملک نے عدالت میں جج سے مکالمہ:بھارتی تحقیقاتی اداروں نے عدالت سے سزائے موت دینے کی درخواست کی۔یسین ملک نے جواب دیت...
25/05/2022

‏یسین ملک نے عدالت میں جج سے مکالمہ:
بھارتی تحقیقاتی اداروں نے عدالت سے سزائے موت دینے کی درخواست کی۔
یسین ملک نے جواب دیتے ہوئے عدالت سے کہا:
’میں یہاں کوئی بھیک نہیں مانگوں گا۔ آپ نے جو سزا دینی ہے دے دیجیے۔‘
لیکن میرے کچھ سوالات کا جواب دیجیے:
‏2/4
’اگر میں دہشت گرد تھا تو ملک(انڈیا) کے سات وزیراعظم مجھ سے ملنے کشمیر کیوں آتے رہے؟‘
’اگر میں دہشت گرد تھا تو اس پورے کیس کے دوران میرے خلاف چارج شیٹ کیوں نہ فائل کی گئی؟‘
’اگر میں دہشت گرد تھا تو وزیراعظم واجپائی کے دور میں مجھے پاسپورٹ کیوں جاری ہوا؟‘
‏3/4
’اگر میں دہشت گرد تھا تو مجھے انڈیا سمیت دیگر ملکوں میں اہم جگہوں ہر لیکچر دینے کا موقع کیوں دیا گیا؟‘
عدالت نے یسین ملک کے سوالات کو اگنور کیا اور کہا کہ ان باتوں کا وقت گزر گیا، اب یہ بتائیں کہ آپ کو جو سزا تجویز کی گئی ہے اس پر کچھ کہنا چاہتے ہیں تو بولیے:
‏4/4
یسین ملک: میں عدالت سے بھیک نہیں مانگوں گا۔ جو عدالت کو ٹھیک لگتا وہ کرے۔
عدالت نے اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا جو انڈیں وقت کے مطابق 25 مئی 2022 (بدھ) کو سہ پہر ساڑھے تین بجے سنایا جائے گا۔
سورس : اے بی پی نیوز انڈیا

*وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب کو ہٹا دیا* نوٹیفکیشن جاری
09/05/2022

*وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب کو ہٹا دیا* نوٹیفکیشن جاری

انویسٹی گیشن پولیس شاہدرہ  /  15سالہ بچہ تلاش کے بعد ورثاء کے سپردڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے ہدایات پر بچھڑوں کو اپنوں سے...
07/05/2022

انویسٹی گیشن پولیس شاہدرہ / 15سالہ بچہ تلاش کے بعد ورثاء کے سپرد

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے ہدایات پر بچھڑوں کو اپنوں سے ملوانے کی روایت برقرار۔

15سالہ محمد عمران علی گھریلو ڈانٹ ڈپٹ کی وجہ سے گھر سے چلا گیا تھا،ایس پی انویسٹی گیشن سٹی۔

انچارج انویسٹی گیشن شاہدرہ نے ہمراہ ٹیم محمد عمران کو تلاش کیا،ایس پی انویسٹی گیشن۔

بچے کے والد نے تھانہ شاہدرہ میں اس کے اغواء کے مقدمہ درج کروایا تھا،ایس پی۔

شہریوں کی شکایات پرفوری مقدمات کا اندراج پولیس کی اولین ترجیح ہے،ایس پی

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کی طرف سے پولیس ٹیم کو شاباش۔

04/05/2022

وزیراعظم شہباز شریف کی سروسز چیف سے ٹیلی فون پر گفتگو

وزیراعظم کی چئیرمن جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کو فن کیا اور انہیں عیدالفطر کی مبارک دی

وزیراعظم نے بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ، بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی اور فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سندھو کو بھی فون کیا اور انہیں عید کی مبارک دی

04/05/2022

وزیراعظم شہباز شریف کا صدر ڈاکٹر عارف علوی کو ٹیلی فون

وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت کو عیدالفطر کی مبارک دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا

وزیراعظم شہباز شریف کا ریاست
آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کو ٹیلی فون، اہل جموں وکشمیرکو عید کی مبارک باد

مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام پر نماز عید کے اجتماعات پر پابندیوں کی مذمت، کشمیریوں کو حق استصواب رائے ملنے تک بھرپور سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار

وزیراعظم شہباز شریف کی فون پر سندھ، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان کے وزرا اعلی، قائم مقام گورنر بلوچستان کو بھی مبارک

سید مراد علی شاہ، وزیر اعلیٰ بلوچستان کو کال کی وہ بیرون ملک تھے

وزیر اعلیٰ بلوچستان کے بیرون ملک دورے پر ہونے کی وجہ سے وزیراعظم کی بات نہ ہوسکی

وزیراعظم شہباز شریف کے تمام اتحادی جماعتوں کے قائدین، وزراء اعلی کو ٹیلی فون پر عید کی مبارک دی، نیک تمناؤں کا اظہار کیا

وزیراعظم نے سابق صدر آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو فون کیا اور عید کی مبارک دی

سابق صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے وزیراعظم کو مبارک دی اور فون کرنے پر شکریہ ادا کیا

وزیراعظم شہباز شریف کی پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے بھی فون پر گفتگو، عید کی مبارک اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا

مولانا فضل الرحمان نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے کامیاب دوروں پر وزیراعظم کو مبارک دی

وزیراعظم نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو فون کیا اور انہیں عیدالفطر کی مبارک دی، دونوں راہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا

وزیراعظم کی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود، محسن داوڑ، خالد مقبول صدیقی، سردار اختر مینگل، علامہ ساجد میر اور خالد مگسی سے بھی فون پر گفتگو، عید کی مبارک دی

وزیراعظم شہباز شریف نے محمود خان اچکزئی، علی نواز شاہ، شاہ زین بگٹی، اسلم بھوتانی، چوہدری سالک حسین سے بھی فون پر بات کی اور عید کی مبارک دی

وزیراعظم نے چوہدری سالک حسین سے چوہدری شجاعت حسین کی مزاج کرسی کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا

01/05/2022

*— مرکزی رویت ہلال کمیٹی اسلام آباد —*

*پنجاب سمیت ملک بھر میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا ۔ چیرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کا اعلان *

*کل ملک بھر میں 30 واں روزہ ہوگا، مرکزی رویت ہلال کمیٹی *

*اسلام آباد ۔۔انشاء اللہ تعالی عید الفطر یکم شوال بروز منگل 3 مئی کو ہوگئی، چیرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد *

01/05/2022

ٹیکر

مانگامنڈی شہر میں موٹر سائیکل چوری کی واردات کا معاملہ

مانگامنڈی ماسٹر الیکٹرانک سٹور سےLEL5940 موٹر سائیکل چوری ہوئی ہے

نامعلوم چور دکان کے باہر سے موٹر سائیکل لے اڑے

شہری کا کہنا ہےکہ میں گھر کے لیے الیکٹرانک کا سامان خریدنے آیا تھا

دکان کے باہر موٹر سائیکل کھڑی کرکے سامان خرید رہا تھا اور واپسی پر موٹر سائیکل نہیں ملی

شہری 15کال کر کے تھانہ مانگامنڈی کے شیرجوانوں کا انتظار کررہا ہے

انویسٹی گیشن پولیس مصری شاہ / 11سالہ بچے کے اغواء کا ڈراپ سین ۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے نوٹس پر بچے کو بحفاظت تلاش کر ...
01/05/2022

انویسٹی گیشن پولیس مصری شاہ / 11سالہ بچے کے اغواء کا ڈراپ سین ۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے نوٹس پر بچے کو بحفاظت تلاش کر کے ورثاء کے سپرد کر دیا گیا ۔

11سالہ ارسلان حیدراپنی والدہ کی ڈانٹ ڈپٹ کی وجہ گھر سے چلا گیا تھا،ایس پی انویسٹی گیشن سٹی ۔

انچارج انویسٹی گیشن مصری شاہ نے ہمراہ ٹیم ارسلان حیدر کورنگ روڈ سے تلاش کیا،ایس پی ۔

بچے کے والد عمر سعید نے تھانہ مصری شاہ میں اس کے اغواء کے مقدمہ درج کروایا تھا،ایس پی ۔

شہریوں کی شکایات پرفوری مقدمات کا اندراج پولیس کی اولین ترجیح ہے،ایس پی

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کی طرف سے مصری شاہ پولیس ٹیم کو شاباش ۔

01/05/2022

ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کی زیر صدارت اہم اجلاس

اجلاس میں شہر کی صفائی ستھرائی، ٹورسٹ پوائنٹس پر انتظامات، بسوں کے کرایوں اور دیگر معاملات پر بات چیت کی گئی.

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز ، سی او ایل ڈیلبیو ایم سی، سی او ایم سی ایل، سیکرٹری آر ٹی اے اور دیگر افسران کی شرکت.

اجلاس میں عید اور چاند رات کے موقع پر شہر میں صفائی ستھرائی کے انتظام کو بہتر رکھا جائے گا.

لاڈی اڈوں اور دیگر مقامات پر کرایوں کو چیک کیا جا رہا ہے.

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس لوگوں کی طرف سے زیادہ خریداری کے پیشِ نظر تمام مارکیٹوں میں متحرک رہے گے.

ایم سی ایل اور پی ایچ اے عملہ تمام پارکس میں لگے جھولوں کی فٹنس کو بھی چیک کرے گا.

عید کے ایام اور چاند رات کے موقع پر تمام انتظامیہ الرٹ رہے گی. ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ

30/04/2022

‏ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر محمد عابد خان نےشہر کے06 تھانوں کے SHOsکےتقرروتبادلےکے احکامات جاری کر دیئے۔

1.انسپکٹر بابر اشرف تھانہ سول لائنز سے SHO سرورروڈ،
2.انسپکٹر محمد علی تھانہ سرور روڈ سے SHO مصطفی آباد
3.انسپکٹر شاہزیب تھانہ مصطفی آباد سے SHO سول لائنز،
‏4.پولیس لائنز سے انسپکٹر آصف ذوالفقار SHO گرین ٹاؤن ,
5.سب انسپکٹر فاروق اعظم گرین ٹاؤن سے SHO مناواں,
6.اور پولیس لائنز سے انسپکٹر محمد اکرام کوSHO کاہنہ تعینات کردیا گیا
ڈی آئی جی آپریشنز کی تمام افسران کونئی تعیناتی کے مقام پر رپورٹ کرنے کی ہدایت،

28/04/2022

پرائس کنٹرول /اجلاس.

*ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد*.

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور دیگر افسران کی شرکت.

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے بریفنگ لی گئی.

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو مارکیٹس کے دوروں کی ہدایت.

مارکیٹس میں اشیائے خورد نوش کی فروخت سرکاری نرخوں پر یقینی بنائی جائے. (ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ)

ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ پر آویزاں کروایا جائے. (ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ)

اوورچارجنگ اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے لئے سخت اقدامات عمل میں لائے جائیں. (ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ)

منافع خوروں کو کسی صورت نہ بخشا جائے.

اسسٹنٹ کمشنرز بھاری جرمانے عائد کریں. (ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ)

آلو، ٹماٹر، پیاز ، چینی، آٹا اور دالیں کی قیمتیں چیک کی جائیں. (ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ)

موصول ہونے والی شکایات پر سخت ایکشن لیا جائے. (ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ)

28/04/2022

*ﻧﮉﺭ ﺗﮭﺎ،*
*ﺟﺮﻧﯿﻞ ﺗﮭﺎ، ﺗﺎﺟر ﺗﮭﺎ، ﮔﻮﺭﻧﺮ ﺗﮭﺎ،*
ﭘﮑﮍ ﮐﺮ ﻻﯾﺎ ﮔﯿﺎ،
*ﻣﺴﺠﺪ ﻧﺒﻮﯼ ﷺ* ﻣﯿﮟ ﺳﺘﻮﻥ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺑﺎﻧﺪﮪ ﺩﯾﺎ ﮔﯿﺎ

*،ﺭﺳﻮﻝ ﭘﺎﮎ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭ ﺳﻠﻢ* ```ﺗﺸﺮﯾﻒ ﻟﮯ ﮔﺌﮯ،، ﺩﯾﮑﮭﺎ، ﺧﻮﺑﺼﻮﺭﺕ ﭼﮩﺮﮦ، ﻟﻤﺒﺎ ﻗﺪ، ﺗﻮﺍﻧﺎ ﺟﺴﻢ، ﺑﮭﺮﺍ ﮨﻮﺍ ﺳﯿﻨﮧ، ﺍﮐﮍﯼ ﮨﻮﺋﯽ ﮔﺮﺩﻥ، ﺍﭨﮭﯽ ﮨﻮﺋﯽ ﻧﮕﺎﮨﯿﮟ، ایک حسین جوان ہے …

ﺣﮑﻤﺮﺍﻧﯽ ﮐﮯ ﺟﺘﻨﮯ ﻋﯿﺐ ﮨﯿﮟ ﺳﺎﺭﮮ ﭘﺎﺋﮯ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ،

ﺳرکار دوعالم ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭ ﺳﻠﻢ ﺁﮔﮯ ﺑﮍﮬﮯ، فرمایا :ﺛﻤﺎﻣﮧ ﮐﯿﺴﮯ ﮨﻮ؟

ﺛﻤﺎﻣﮧ ﺑﻮﻻ :
ﮔﺮﻓﺘﺎﺭ ﮐﺮﮐﮯ ﭘﻮﭼﮭﺘﮯ ﮨﻮ ﮐﯿﺴﺎ ﮨﻮﮞ؟۔

ﺭﺳﻮﻝ ﭘﺎﮎ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭ ﺳﻠﻢ نے ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ
: ﮐﻮﺋﯽ ﺗﮑﻠﯿﻒ ﭘﮩﻨﭽﯽ ﮨﻮ؟

ﮐﮩﺘﺎ ﮨﮯ : ﻧﮧ ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﺗﮑﻠﯿﻒ ﮐﯽ ﮐﻮﺋﯽ ﭘﺮﻭﺍﮦ، ﻧﮧ ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﺭﺍﺣﺖ ﮐﺎ ﮐﻮﺋﯽ ﺧﺪﺷﮧ، ﺟﻮ ﺟﯽ ﭼﺎﮨﮯ ﮐﺮ ﻟﻮ،

ﺭﺳﻮﻝ ﭘﺎﮎ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭ ﺳﻠﻢ نے ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ :
ﺑﮍﺍ ﺗﯿﺰ ﻣﺰﺍﺝ ﺁﺩﻣﯽ ﮨﮯ،
ﺍﭘﻨﮯ ﺻﺤﺎﺑﮧ ﮐﻮ ﺩﯾﮑﮭﺎ، ﭘﻮﭼﮭﺎ، ﺍﺱ ﮐﻮ ﺩﮐﮫ ﺗﻮ ﻧﮩﯿﮟ ﭘﮩﻨﭽﺎﯾﺎ؟

ﻋﺮﺽ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ```
*ﯾﺎ ﺭﺳﻮﻝ ﺍﻟﻠﮧ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭ ﺳﻠﻢ*
! ```ﮔﺮﻓﺘﺎﺭ ﮨﯽ ﮐﯿﺎ ﮨﮯ ﺩﮐﮫ ﮐﻮﺋﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﭘﮩﻨﭽﺎﯾﺎ،

آپ صلی اللہ علیہ وسلم ﻧﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ :
ﺛﻤﺎﻣﮧ ﺫﺭﺍ ﻣﯿﺮﯼ ﻃﺮﻑ ﺁﻧﮑﮫ ﺍﭨﮭﺎ ﮐﺮ ﺩﯾﮑﮭﻮ ﺗﻮ صحیح،

ﺛﻤﺎﻣﮧ ﮐﮩﺘﺎ ﮨﮯ :
ﮐﯿﺎ ﻧﻈﺮ ﺍﭨﮭﺎ ﮐﺮ ﺩﯾﮑﮭﻨﮯ ﮐﯽ ﺑﺎﺕ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﻮ، ﺟﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﺩﯾﮑﮭﺘﺎ، ﻣﺠﮫ ﮐﻮ ﻣﺎﺭﺍ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ ﺗﻮ ﻣﯿﺮﮮ ﺧﻮﻥ ﮐﺎ ﺑﺪﻟﮧ ﻟﯿﺎ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ،۔```

*حضرت ﻋﻤﺮ ﻓﺎﺭﻭﻕ( رضی اللّٰہ* ) ```ﮐﯽ ﭘﯿﺸﺎﻧﯽ ﺳﻠﻮﭨﻮﮞ ﺳﮯ ﺑﮭﺮ ﮔﺌﯽ،
ﺗﻠﻮﺍﺭ ﮐﮯ ﻣﯿﺎﻥ ﭘﺮ ﮨﺎﺗﮫ ﺗﮍﭘﻨﮯ ﻟﮕﺎ،
ﺍﺷﺎﺭﮦ ﺍﺑﺮﻭ ﮨﻮ ﺍﺱ ﮐﯽ ﮔﺮﺩﻥ ﮨﻮ،
حضرت ﻣﺤﻤﺪ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭ ﺳﻠﻢ ﮐﮯ ﻗﺪﻡ ﮨﻮﮞ،
ﯾﮧ ﮐﯿﺎ ﺳﻤﺠﮭﺘﺎ ﮨﮯ؟

ﻟﯿﮑﻦ ﺭﺣﻤۃ ﻟﻠﻌﺎﻟﻤﯿﻦ صلی اللہ علیہ وسلم ﮐﮯ ﮨﻮﻧﭩﻮﮞ ﭘﺮ ﻣﺴﮑﺮﺍﮨﭧ ﮨﮯ، ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ،
ﺟﺘﻨﺎ ﻏﺼﮧ ﮨﮯ ﺟﯽ ﭼﺎﮨﮯ ﻧﮑﺎﻝ ﻟﻮ، ﻟﯿﮑﻦ ﮨﻤﺎﺭﺍ ﭼﮩﺮﮦ ﺗﻮ ﺩﯾﮑﮫ ﻟﻮ …

ﺍﺱ ﻧﮯ ﻣﺪﯾﻨﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﮐﻮ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﮨﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﮭﺎ،

ﻟﻮﮔﻮ !
ﯾﮧ ﮨﮯ ﻭﮦ ﭘﯿﻐﻤﺒﺮ ﺭﺣﻤۃ ﻟﻠﻌﺎﻟﻤﯿﻦ صلی اللہ علیہ وسلم ﺟنﮐﮯ ﻧﻘﺶ ﻗﺪﻡ ﭘﺮ ہم ﻧﮯ ﭼﻠﻨﺎ ﮨﮯ،
تب۔۔۔۔۔۔ تھا، ﺗﺐ ﺑﮭﯽ ﮔﺎﻟﯿﺎﮞ ﮐﮭﺎﺋﯽ، ﺷﮑﻦ ﻧﮩﯿﮟ ﮈﺍﻟﯽ،

ﺁﺝ ﺗﺎﺟﺪﺍﺭ ہیں ﺍﭘﻨﮯ ﮔﮭﺮ ﻣﯿﮟ ﮔﺎﻟﯽ ﺳنتے ہیں ﻟﯿﮑﻦ ﭘﯿﺸﺎﻧﯽ ﭘﺮ ﺷﮑﻦ ﻧﮩﯿﮟ ﮈالتے ہیں …ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ :
ﮐﻮﺋﯽ ﺑﺎﺕ ﻧﮩﯿﮟ، ﻣﯿﺮﯼ ﺑﺴﺘﯽ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺗﻮ ﻧﮕﺎﮦ ﮈﺍﻟﻮ،

ﺍﺱ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ :
ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺭﻭﻡ ﻭ ﯾﻮﻧﺎﻥ ﺍﯾﺮﺍﻥ ﻭ ﻣﺼﺮ ﮐﯽ ﺑﺴﺘﯿﺎﮞ ﺩﯾﮑﮭﯿﮟ)
ﺍﺱ ﺑﺴﺘﯽ ﮐﻮ ﮐﯿﺎ ﺩﯾﮑﮭﻮﮞ؟

ﺭﺣﻤۃ ﻟﻠﻌﺎﻟﻤﯿﻦ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭ ﺳﻠﻢ ﻧﮯ فرمایا :
ﮐﻮﺋﯽ ﺑﺎﺕ ﻧﮩﯿﮟ،
ﺩﻭﺳﺮﮮ ﺩﻥ ﺁﺋﮯ ﭘﮭﺮ ﻭﮨﯽ ﺟﻮﺍﺏ،

ﺗﯿﺴﺮﮮ ﺩﻥ ﭘﺎﮎ ﭘﯿﻐﻤﺒﺮ ﷺ ﺁﺋﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ :
ﮨﻢ ﺗﺠﮫ ﺳﮯ ﮐﭽﮫ ﻧﮩﯿﮟ ﻣﺎﻧﮕﺘﮯ، ﺫﺭﺍ ﺩﯾﮑﮫ ﺗﻮ ﻟﻮ،۔
ﮐﮩﺘﺎ ﮨﮯ : ﻧﮩﯿﮟ ﺩﯾﮑﮭﺘﺎ، ﺍﺏ؟

ﮨﻤﯿﺸﮧ ﻣﺴﮑﺮﺍﻧﮯ ﻭﺍﻻ ﭘﺎﮎ ﭘﯿﻐﻤﺒﺮ صلی اللہ علیہ وسلم نے ﻣﺴﮑﺮﺍ کر ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ :
ﺟﺎﺅ ! ﮨﻢ ﻧﮯ ﺍﺳﮯ ﭼﮭﻮﮌ ﺩﯾﺎ ﮨﮯ،
ﭼﻠﮯ ﺟﺎﺅ، ﮨﻢ ﻧﮯ ﺍسے ﺭﮨﺎ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ ﮨﮯ،
ﮨﻢ ﺗﺠﮭﮯ ﮐﭽﮫ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﮩﺘﮯ،

ﺟﺎﺅ …ﺍﻭﺭ ﺍﭘﻨﮯ ﺻﺤﺎﺑﮧ ﮐﺮﺍﻡ ﮐﻮ ﺟﻦ ﮐﯽ ﺗﻠﻮﺍﺭﯾﮟ ﺛﻤﺎﻣﮧ ﮐﯽ ﮔﺮﺩﻥ ﮐﺎﭨﻨﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺑﮯ ﺗﺎﺏ ﺗﮭﯿﮟ،

ﺍن سے فرمایا :
ﺑﮍﺍ ﺁﺩﻣﯽ ہے ﻋﺰﺕ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﻟﮯ ﺟﺎ ﮐﺮ ﺍﺱ ﮐﻮ ﻣﺪﯾﻨﮧ ﺳﮯ ﺭﺧﺼﺖ ﮐﺮ ﺩﻭ،
ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﭼﮭﻮﮌﺍ، ﭘﻠﭩﺘﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺩﻝ ﻣﯿﮟ ﺧﯿﺎﻝ ﺁﯾﺎ،
ﺑﮍﮮ ﺣﮑﻤﺮﺍﻥ ﺑﮭﯽ ﺩﯾﮑﮭﮯ،
ﻣﺤﮑﻮﻡ ﺑﮭﯽ ﺩﯾﮑﮭﮯ، ﺟﺮﻧﯿﻞ ﺑﮭﯽ ﺩﯾﮑﮭﮯ

مگر
ﺍﺗﻨﺎ ﺣﻮﺻﻠﮧ ﻭﺍﻻ ﺗﻮ ﮐﺒﮭﯽ ﻧﮧ ﺩﯾﮑﮭﺎ،
ﺍﺱ ﮐﮯ ﭼﮩﺮﮮ ﮐﻮ ﺩﯾﮑﮭﻮﮞ ﮨﮯ ﮐﯿﺴﺎ …”
ﺑﺲ ﺍﮎ ﻧﮕﺎﮦ ﭘﮧ ﭨﮭﮩﺮﺍ ﮨﮯ ﻓﯿﺼﻠﮧ ﺩﻝ ﮐﺎ “

ﭘﮭﺮ ﺩﯾﮑﮭﺘﺎ ﮨﮯ،
ﺩﯾﮑﮫ ﮐﺮ ﺳﺮﭘﭧ ﺑﮭﺎﮔﺎ، ﺩﮌﮐﯽ ﻟﮕﺎ ﺩﯼ، ﺍﻭﺭ ﭘﮭﺮ….. !

ثمامہ کہتے ہی
کہ :” ﻗﺪﻡ ﺁﮔﮯ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺑﮭﺎﮒ ﺭﮨﮯ ﺗﮭﮯ ﺩﻝ ﭘﯿﭽﮭﮯ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺑﮭﺎﮒ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ “
ﺩﻭ ﻣﯿﻞ ﺑﮭﺎﮔﺘﺎ ﭼﻼ ﮔﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﺟﺘﻨﯽ ﺭﻓﺘﺎﺭ ﺳﮯ ﮔﯿﺎ ﺗﮭﺎ ﺍﺱ ﺳﮯ ﺩﮔﻨﯽ ﺭﻓﺘﺎﺭ ﺳﮯ ﻭﺍﭘﺲ ﭘﻠﭧ ﺁﯾﺎ

،ﻭﮦ ﻣﺎﮦ ﺗﻤﺎﻡ صلی اللہ علیہ وسلم ﻧﻨﮕﯽ ﺯﻣﯿﻦ ﭘﮧ ﺍﭘﻨﮯ ﺻﺤﺎﺑﮧ کرام ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺑﯿﭩھے ہوئے تھے

….ﺻﺤﻦ ﻣﺴﺠﺪ ﭘﺮ ﺁﯾﺎ ….```
*ﻧﺒﯽ ﮐﺮﯾﻢ صلی اللہ علیہ وسلم* ```ﻧﮯ ﻧﮕﺎﮦ ﮈﺍﻟﯽ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﺛﻤﺎﻣﮧ ﮐﮭﮍﺍ ﮨﮯ،

ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ
ﮨﻢ ﻧﮯ ﺗﻮ ﺗﺠﮭﮯ ﭼﮭﻮﮌ ﺩﯾﺎ ﺗﮭﺎ ﭘﮭﺮ ﺁ ﮔﺌﮯ

؟ﮐﮩﺎ،```
*ﻣﺠﮫ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﺎ ﺑﻨﺎ ﮐﺮ ﭼﮭﻮﮌ ﺩﯾﺎ، ”*
*ﮐﯿﺎ ﺍﺳﯿﺮﯼ ﮨﮯ اور ﮐﯿﺎ ﺭﮨﺎﺋﯽ ﮨﮯ”*

*ﭼﮭﻮﮌﺍ ﺗﺐ ﺗﮭﺎ*
*ﺟﺐ ﺁﭖ ﷺ ﮐﺎ ﭼﮩﺮﮦ ﻧﮩﯿﮟ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﺗﮭﺎ،*
*ﺍﺏ ﺁﭖﷺ ﮐﺎ ﭼﮩﺮﮦ ﺩﯾﮑﮫ ﻟﯿﺎ،*
*ﺍﺏ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﺑﮭﺮ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺁﭖ ﮐا* *ﻏﻼﻡ ﺑﻦ ﮔﯿﺎ ﮨﻮﮞ سبحان اللّہ*

*تیری صورت تیری سیرت زمانے سے نرالی ہے*
*تیری ہر ہر ادا پیارے دلیلِ بے مثالی ہے*.
ایک آخری بات عرض کرتا چلوں اگر یہ تحریر اچھی لگے تو مطالعہ کے بعد مزید تھوڑی سے زحمت فرما کر
اپنے دوستوں سے بھی شئیر کرلیں، یقین کیجئے کہ
اس میں آپ کا بمشکل ایک لمحہ صرف ہو گا لیکن ہو سکتا ہے کہ،
یہ تحریر ہزاروں لوگوں کے لیے سبق آموز ثابت ہو. ..

ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ

28/04/2022

*چکوال ماہِ رمضان کے مقدس ماہ میں چوآسیدن شاہ شہر کربلا کا منظر پیش کرنے لگا ۔7 دن سے شہر بھر کی عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئے۔*

*اے سی چوأ سیدن شاہ کی لاپروای چوآ سیدن شاہ شہر اور محلہ شیرازی کی عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئے۔ رمضان المبارک اور سخت گرمی کے موسم میں بھی 7 دن گزر جانے کے بعد بھی واٹرسپلائی بحال نہ ہوسکی ۔عوام سراپا احتجاج بن گئے۔ اعلیٰ حکام نوٹس لیں۔تفصیلات کے مطابق چوآ سیدن شاہ کی عوام کو پانی کی قلت کا سامنا ہے۔ محلہ شیرازی کی عوام اس گرمی کے موسم میں پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔ ہر چا ر یا پانچ دن بعد واٹر سپلائی کا پانی عوام کو صرف2گھنٹے ترتیب کے مطابق ملتا ہے۔ ایک ماہ میں 5دن پانی ملتا ہے جبکہ بل پورے ماہ کا300روپے جمع کرایا جاتا ہے۔لیکن اب کی بار 7 دن گزر جانے کے باوجود بھی پانی کی سپلائی بحال نہیں ہوسکی ۔ حلہ شیرازی کی عوام سخت گرمی کے موسم میں بوڑھے،مائیں،بہنیں،بچے بازار سے گیلن کے ذریعے پانی لانے پر مجبور ہیں۔ محلہ شیرازی میں پانی کے بورز کا ہونا بھی ناممکن ہے کیونکہ یہاں کوئلہ والا ایریا ہے اور اونچائی بھی ہے جسکی وجہ سے بور نہیں ہو سکتا۔اہلیان محلہ نے کمشنر راولپنڈی ،ڈی سی چکوال سے مطالبہ کیا ہے کہ محلہ شیرازی کے مکینوں کو ہر دوسرے دن پانی مہیا کیا جائے تا کہ انکو پانی کے حصول میں دشواری کا سامنا ہے

عید الفطر کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا
28/04/2022

عید الفطر کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

27/04/2022

*تھانہ صدر واہ کے مشہور منشیات CNSA-9c کے مقدمہ میں CB 372 محلہ نواب آباد واہ کینٹ تحصیل ٹیکسلا کے رہائشی امجد محمود عرف گھورا ولد خواج محمد کو باعزت بری کر دیا*

تفصیلات کے مطابق ملزم امجد محمود کے خلاف تھانہ صدر واہ میں 9c جرم کے تحت ایف آئ آر نمبر 949/2021 عمران ASI کی مدعیت میں درج تھا ۔ ملزم پر 2 کلو 105 گرام چرس قبضہ میں رکھ کر فروخت کرنے کا الزام تھا۔ ملزم کی پیروی ماہر قانون دان طاہر محمود راجہ ایڈوکیٹ ہائی کورٹ اور ان کی لیگل ٹیم(شاز علی خان ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، ماہین فاطمہ ایڈوکیٹ اور سحرش چغتائی ایڈوکیٹ) کر رہے تھے۔ جب کے ملزم کا ٹرائل خالد محمود چیمہ صاحب ایڈیشنل سیشن جج ٹیکسلا کی عدالت میں زیر سماعت تھااور تفتیشی افسر شفقت SI/NIU تھا۔ طاہر محمود راجہ ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے کہ لاوارث چرس ملزم پر پولیس کی ناجائز ڈیمانڈ پوری نہ کرنے پر از خود ڈال کر جھوٹا مقدمہ بنایا۔ طاہر محمود راجہ ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے کہ مقدمہ ہذا محض سابقہSHO خالق داد SI کی ایما اور ہدایت پر بنایا گیا اور 15/10/2021 کو ملزم کے خلاف 4 FIR's 947/21، 948/21 ، 949/21 ، 950/21 جھوٹے وقوعے بنا کر درج کئے گئے کیونکہ ملزم کے والد نے FIR بالا سے قبل اس وقت کے SHO خالق داد کے خلاف 22-A اور اعلیٰ پولیس افسران کو درخواستیں دے رکھی تھی اس رنج کی بناء پر سابقہSHO نے جھوٹے وقوعے بنا کر پرچے درج کئے۔ جو کہ استغاثہ اپنا کیس ثابت کرنے میں ناکام رہا جس پر عدالت نے ملزم کو باعزت بری کرنے کا حکم جاری فرما دیا۔

27/04/2022

گوجرانولہ دوران ڈکیتی خاتون کو زخمی کرنے کا معاملہ

ڈی ایس پی میاں معظم علی کی نگرانی میں ایس ایچ او اکرام الحق نے بھاری نفری کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتارکر لیا

گوجرانوالہ دوران ڈکیتی خاتون کو فائرنگ کرکے زخمی کرنیوالے ملزمان گرفتار

گوجرانوالہ دو ملزمان نے گھر میں موجود اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کر رہے تھے

گوجرانوالہ دوران مزحمت ملزمان نے شازیہ نامی خاتون کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کرکے فرار ہو گئے تھے

گوجرانوالہ ڈی ایس پی کھیالی میاں معظم علی کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ کھیالی اکرام الحق کی سربراہی میں پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا

گوجرانوالہ ڈی ایس پی میاں معظم علی اور ایس ایچ تھانہ کھیالی اکرام الحق زخمی خاتون کے گھر جا کر عیادت کی

26/04/2022

‏کراچی یونیورسٹی خودکش دھماکہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر۔۔ خاتون وین کا انتظار کرتی رہی جیسے ہی وین یونیورسٹی میں داخل ہوتی ہے تو خاتون خود کو دھماکے سے اڑالیتی ہے۔۔ بی ایل اے نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی.

‎ ‎ ‎

11/04/2022

شہبازشریف کی 3رہائش گاہیں وزیراعظم ہاؤس قرار

شہبازشریف کی 3 رہائش گاہوں کووزیر اعظم ہاؤس کا درجہ دے دیا گیا۔ لاہور میں ماڈل ٹاؤن، رائےونڈ، مرکزی سیکرٹریٹ کو وزیراعظم ہاؤس کادرجہ دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر توقیرشاہ کو پرنسپل سیکرٹری وزیراعظم تعینات کردیاگيا، ڈاکٹر توقیرشاہ کا نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا۔ وزیراعظم کی تقریب حلف برداری کیلئے اسحاق ڈار کو دعوت نامہ بجھوایا گیا۔

اس سے قبل شہبازشریف 174 ووٹ لے کر ملک کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے۔ شاہ محمود قريشی پی ٹی آئی اور شہبازشريف متحدہ اپوزيشن کی طرف سے اُميدوار تھے تاہم شاہ محمود قریشی کو کوئی ووٹ نہیں ملا کیونکہ تحریک انصاف نے الیکشن عمل کا بائیکاٹ کیا تھا۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ حق کی کامیابی ہوئی اور باطل کو شکست ہوئی، ساتھیوں کی کاوش سے آج پاکستان کو بچالیا ہے۔ مارچ کو نواز شریف نے ن لیگ کی سی ای سی کی میٹنگ کی۔ میٹنگ میں فیصلہ کیا کہ عدم اعتماد کی تحریک لیکر آئیں گے

‏قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے شہباز شریف کے وزیر اعظم منتخب ہونے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیانوٹیفیکیشن سیکرٹری قومی اسمبل...
11/04/2022

‏قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے شہباز شریف کے وزیر اعظم منتخب ہونے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا

نوٹیفیکیشن سیکرٹری قومی اسمبلی طاہر حسین کی طرف سے جاری کیا گیا

آئین کے آرٹیکل 91 کے تحت شہباز شریف ایوان کی اکثریت کے ووٹ لیکر وزیراعظم منتخب ہوئے

تحریک عدم اعتماد مسترد عمران خان نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کی سفارش صدر پاکستان کو بھیج دی
03/04/2022

تحریک عدم اعتماد مسترد عمران خان نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کی سفارش صدر پاکستان کو بھیج دی

وزیراعظم عمران خان ٹیلیفونک رابطے پر عوام سے بات کرتے ہوئے
02/04/2022

وزیراعظم عمران خان ٹیلیفونک رابطے پر عوام سے بات کرتے ہوئے

30/03/2022

*بجلی کی مین پاور میں خرابی ،تمام گریڈ اسٹیشنز کو باری باری چلایا اور بند کیا جارھا ھے ، دو سے تین دن یہ صورتحال رھے گی ،خرابی دور کی جارھی ھے ،ذرائع*

بریکنگ نیوز
28/03/2022

بریکنگ نیوز

Address


Telephone

+923044346557

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when CFP News HD posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to CFP News HD:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share