Urdu Bible

Urdu Bible اردو بائبل کا مقصد سب نوجوان بہنوں بھائیوں، بچوں اور بزرگوں تک خُدا کے زندہ کلام کے ساتھ پہنچنا ہے۔

16/12/2023
14/12/2023

Zaboor

کرسمس Christmas کیا ہے؟کرسمس دُنیا میں منایا جانے والا سب سے بڑا تہوار ہے۔ جو یسوع/عیسی مسیح کی پیدایش کے دن کے طور پر م...
11/12/2023

کرسمس Christmas کیا ہے؟
کرسمس دُنیا میں منایا جانے والا سب سے بڑا تہوار ہے۔ جو یسوع/عیسی مسیح کی پیدایش کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔
Christmas دو لفظوں سے مل کر بنا ہے CHRISTاور Mass۔
Christ لفظ کے معنی "مسیح" ہیں۔ اور massکا مطلب تہوار/فیسٹیول ہے۔ تو کرسمس کا مطلب ہوا مسیح کا تہوار۔
تو یہ مسیح کا کیا مطلب ہے؟ یہ لفظ یسوع /عیسی کے ساتھ کیوں لگایا جاتا ہے؟
کلام میں لکھا ہے
"یقیناً خداوند خدا کچھ نہیں کرتا جب تک کہ اپنا بھید اپنے خدمت گزار نبیوں پر پہلے آشکارا نہ کرے۔"
عاموس 3: 7
اسلیے خُدا نے تورات، زبور اور صحائف انبیا میں بتایا کہ خُدا "مسیح" کو بھیجے گا۔
ان تمام کتابوں کا سنٹر پوائنٹ مسیح کی زات ہے۔ سارے نبی جانتے تھے کہ خُدا مسیح کو بھیجے گا کیونکہ خُدا نے اپنے روح کے وسیلے اپنے نبیوں کی معرفت پیشین گوئیاں کی ۔ مسیح کے بارے میں تورات، زبور اور انبیا کے صحائف میں 450 کے قریب واضع پیشینگوئیاں موجود ہیں جنہیں Messianic Prophecies (مسیح کے متعلق نبوتیں)کے نام سے جانا جاتا ہے جو آنے والے مسیح کی زندگی کے متعلق تھیں۔
تورات کی پہلی ہی کتاب میں جہاں انسان کی تخلیق کا زکر اور حضرت آدم اور حوا کا زکر ہے وہاں خُدا نےاپنے مسیح کی بارے میں پہلی پیشین گوئی کی۔

اور خداوند خُدا نے سانپ سے کہا ۔۔۔۔ میں تیرے اور "عورت کے درمیان" اور تیری نسل اور "عورت کی نسل" کے درمیان عداوت ڈالوں گااور تُو اُسکے
سر کو کچلے گا۔
پیدایش 3: 15
تو حضرت آدم اور اماں حوا پر خُدا نے اپنے منصوبے کا تھوڑا سا حصہ ظاہر کیا کہ آنے والا مسیح عورت کی نسل سے ہو گا یعنی عورت سے پیدا ہو گا اور وہ شیطان کے سر کو کچلے گا اور گناہ اور موت کے سر کو کچلے گا۔
--
اور تیری نسل کے وسلیے زمین کی سب قومیں برکت پائیں گی۔
پیدایش 22: 18
حضرت ابراہیم جو کہ 2100 (قبل مسیح) پیدا ہوئے اُنہیں خُدا نے بتایا کہ خُدا کا منصوبہ ہے کہ آنے والے مسیح کو خُدا ابراہام کی نسل یعنی اسرائیل میں سے پیدا کرے گا اور اُسکے وسیلے صرف اسرائیل نہیں جو کہ خُدا کی چُنی ہوئی قوم ہے بلکہ دُنیا کی تمام قومیں برکت پائیں گی۔
--
حضرت داؤد کی معرفت خُدا نے مسیح کی شخصیت کو اور واضع کیا کہ وہ دُکھ اُٹھائے گا۔ اُسکی پوشاک پر قرعہ ڈالا جائے گا۔ اُسے ٹھٹھوں میں اُڑایا جائے گا۔ اور اُسکی تحقیر کی جائے گی۔
زبور 4 اور 22
--
کیونکہ تُو نہ میری جان کو پاتال میں رہنے دے گا نہ اپنے مقدس کو سڑنے دے گا۔
زبور 16: 10

اور زبور میں ہی خُدا نے (1000 سال مسیح سے پہلے) ظاہر کیا کہ مسیح مر کر زندہ ہو گا۔

--
حضرت یسعیاہ کی معرفت خُدا نے 700 ق م پہلے بتایا کہ مسیح بادشاہ ہو گا۔ وہ حکمرانی کرے گا۔ اور اُسکی سلطنت کا آخر نہ ہو گا۔ وہ ازل تک (جسکا کوئی آخر نہ ہو) حکمرانی کرے گا۔
--
مسیح کی پیدایش کے لیے جب وقت پورا ہوا تو خُدا نے اپنے فرشتہ کو اپنے منصوبہ کے مطابق اسرائیل کی ایک کنواری کے پاس بھیجا۔
"فرشتہ نے اُس سے کہا اے مریم خوف نہ کر کیونکہ خُدا کی طرف سے تجھ پر فضل ہوا ہے۔ اور دیکھ تُو حاملہ ہو گی اور تیرے بیٹا پیدا ہو گا۔ اُس کا نام "یسوع" رکھنا۔ وہ بزرگ ہو گا اور خُدا تعالیٰ کا بیٹا کہلائے گا۔اور خُداوند خُدا اُسکے باپ داؤد کا تخت اُسے دے گا۔ اور وہ یعقوب کے گھرانے پر ابد تک بادشاہی کرے گا۔ اور اُسکی بادشاہی کا آخر نہ ہو گا "
--
خُدا نے مسیح کا نام بھی فرشتے کی معرفت خود بھیجا۔ کہ اُسکا نام یسوع ہو گا۔ جسے انگریزی میں Jesusاور عربی میں عیسی کہا جاتا ہے اور عبرانی میں یشوع کہا جاتا ہے۔ تو اس نام کے پیچھے خُدا کا کیا مقصد تھا؟ وہ اس نام کے مطلب سے پتا چلتا ہے کہ جیسا کہ فرشتہ کی بابت کہا گیا کہ وہ گناہوں سے نجات دے گا۔ جی ہاں یسوع کا مطلب ہے گناہوں سے نجات دینے والا۔
خُداوند کے فرشتہ نے اُسے خواب میں دکھائی دے کر کہا اے یوسف ابنِ داؤد اپنی بیوی مریم کو اپنے ہاں لے آنے سے نہ ڈر کیونکہ جو اُسکے پیٹ میں ہے وہ روالقدس کی قدرت سے ہے اُسکے بیٹا ہوگا اور تُو اُسکا نام یسوع رکھنا۔ کیونکہ وہی اپنے لوگوں کو اُنکے گناہوں سے نجات دے گا۔ متی 1: 20- 21
--
تو تورات ، انجیل اور زبور میں یسوع جو کہ مسیح ہے کی بابت 450 ایسی ہی نبوتیں ہوئیں۔ جس میں مسیح کے پیدا ہونے کی جگہ، اُس وقت کے حالات اُسکی زندگی، موت، اور جی اُٹھنے کے بارے میں پیشن گوئیاں موجود ہیں۔

تو خُدا نے کیوں ایک شخص یعنی مسیح کی شخصیت کو باقی سب نبیوں سے الگ کیا۔ اُسکا پیدا ہونا عجیب، زندگی گزارنا عجیب، اُسکے معجزات کی قدرت عجیب، اُسکا مرنا عجیب، اُسکا مر کر تیسرے دن جی اُٹھنا عجیب، اور پھر آسمان پر چلے جانا عجیب ہے اور صرف یہی نہیں بلکہ واپس دوبارہ آنا اور ساری دُنیا 2000 سال سے مسیح کے واپس آنے کا انتظار کر رہی ہے۔ تو خُدا نے اس شخص کو عجیب کیوں رکھا کہ وہ زیادہ واضع ہو۔ اور تمام نبیوں نے صرف اُسی ایک شخص کے بارے میں بتایا اور اُسکا انتظار کیا۔

تو خُدا کا یسوع مسیح کو بھیجنے کا کیا مقصد ہے؟

اور ہمیشہ کی زندگی یہ ہے کہ وہ تجھ خُدائ واحد اور برحق کو اور یسوع مسیح کو جسے تُو نے بھیجا ہے جانیں۔
یوحنا 17: 3
جی، ہمیشہ کی زندگی۔
خُدا کی نظر میں انسان کے لیے جو سب سے اہم چیز ہے وہ اُسکی ہمیشہ کی زندگی ہے۔ تو خُدا کا یہ سب اہتمام کرنے کا مقصد تھا کہ انسان یسوع مسیح کو جانیں کیونکہ خُدا آُسکے وسیلے ہمیشہ کی زندگی دیتا ہے۔
"خُدا نے دُنیا سے ایسی محبت رکھی کہ اپنا اکلوتا بیٹا بخش دیا تاکہ جو کوئی اُس پر ایمان لائے ہلاک نہ ہو بلکہ ہمیشہ کی زندگی پائے" یوحنا 3: 16
کیا آپ خُدا کی اس دعوت کو قبول کرتے ہیں؟

--
مزید حوالہ جات
"مسیح کتابِ مقدس کے مطابق ہمارے گناہوں کے لیے موا، دفن ہوا اور تیسرے دن مُردوں میں سے جی اُٹھا۔
1 کرنتھیوں 15 : 3- 4
"کتاب مقدس کے مطابق"

جسکا زکرموسیٰ نے توریت میں موسی نے اور نبیوں نے کیا ہے وہ ہم کو مل گیا وہ یوسف کا بیٹا یسوع ناصری ہے۔
یوحنا 1: 43
--
مسیح کے متعلق مزید پیشین گوئیاں جو مسیح کے آنے سے 700 سال پہلے اور 2000-3000 سال پہلے نبیوں کی معرفت کتابِ مقدس میں کی گئیں۔

مسیح یہوداہ کے شہر بیت الحم میں پیدا ہو گا۔ میکاہ 5: 2
مسیح یہوداہ کی نسل سے پیدا ہو گا۔ پیدایش 49: 10
مسیح پیدا ہونے کے بعد مصر میں رہے گا۔ ہوسیع 11: 1
مسیح کی پیدایش کی جگہ پر بچوں کا قتل ہو گا۔ یرمیاہ 31: 15
ایک نبی مسیح کی راہ تیار کرے گا۔ یسعیاہ 40: 3- 5
مسیح کے اپنے لوگ یعنی اسرائیلی اُسے قبول نہ کریں گے۔ زبور 69: 8
اُسکا قریبی دوست اُسے پکڑوائے گا۔ زبور 41: 9
وہ چاندی کے تیس سکوں کے عوض بیچا جائے گا۔ زکریا 11: 12
وہ پیسے خُدا کے گھر میں پھینکے جائیں گے۔ زکریا 11: 13
اُن پیسوں سے کمہار کا کھیت خریدا جائےگا۔ زکریا 11: 12- 13
مسیح کو گنہگاروں کے درمیان صلیب دی جائے گی۔ یسعیاہ 53: 12
مسیح کے ہاتھ اور پاؤں چھیدے جائیں گے۔ زبور 22: 16 اور زکریا 12: 10
لوگ مسیح کے کپڑوں پر قرعہ ڈالیں گے۔ زبور 22: 18
مسیح کی کوئی ہڈی توڑی نہ جائے گی۔ پیدایش 12: 46 اور زبور 34: 20
مسیح کی پسلی چھیدی جائے گی۔زکریا 12: 10
مسیح انسان کے گناہوں کی خاطر قربانی ہو گا۔ یسعیاہ 53: 5- 1
مسیح مُردوں میں سے جی اُٹھے گا۔ زبور 16: 10 اور 49: 15

بائبل سُنیں۔
11/12/2023

بائبل سُنیں۔

Title | Book of Ruth | रूथ की किताब | Audio Recording | Urdu Bible StudioNarrated by | Music By | @...

جب یِسُو ع یہ باتیں ختم کر چُکا تو اَیسا ہُؤا کہ گلِیل سے روانہ ہو کر یَردن کے پار یہُودیہ کی سرحدّ وں میں آیا۔ اور ایک...
10/12/2023

جب یِسُو ع یہ باتیں ختم کر چُکا تو اَیسا ہُؤا کہ گلِیل سے روانہ ہو کر یَردن کے پار یہُودیہ کی سرحدّ وں میں آیا۔ اور ایک بڑی بِھیڑ اُس کے پِیچھے ہو لی اور اُس نے اُنہیں وہاں اچّھا کِیا۔ اور فرِیسی اُسے آزمانے کو اُس کے پاس آئے اور کہنے لگے کیا ہر ایک سبب سے اپنی بِیوی کو چھوڑ دینا روا ہے؟۔ اُس نے جواب میں کہا کیا تُم نے نہیں پڑھا کہ جِس نے اُنہیں بنایا اُس نے اِبتدا ہی سے اُنہیں مَرد اور عَورت بنا کر کہا کہ۔ اِس سبب سے مَرد باپ سے اور ماں سے جُدا ہو کر اپنی بِیوی کے ساتھ رہے گااور وہ دونوں ایک جِسم ہوں گے؟۔ پس وہ دو نہیں بلکہ ایک جِسم ہیں ۔ اِس لِئے جِسے خُدا نے جوڑا ہے اُسے آدمی جُدا نہ کرے۔ اُنہوں نے اُس سے کہا پِھر مُوسیٰ نے کیوں حُکم دِیا ہے کہ طلاق نامہ دے کرچھوڑ دی جائے؟۔ اُس نے اُن سے کہا کہ مُوسیٰ نے تُمہاری سخت دِلی کے سبب سے تُم کو اپنی بِیوِیوں کو چھوڑ دینے کی اِجازت دی مگر اِبتدا سے اَیسا نہ تھا۔ اور مَیں تُم سے کہتا ہُوں کہ جو کوئی اپنی بِیوی کو حرامکاری کے سِوا کِسی اَور سبب سے چھوڑ دے اور دُوسری سے بیاہ کرے وہ زِنا کرتا ہے اور جو کوئی چھوڑی ہُوئی سے بیاہ کر لے وہ بھی زِنا کرتا ہے۔
متّی 19:1‭-‬9
---

یہ بھی کہا گیا تھا کہ جو کوئی اپنی بِیوی کو چھوڑے اُسے طلاق نامہ لِکھ دے۔ لیکن مَیں تُم سے یہ کہتا ہُوں کہ جو کوئی اپنی بِیوی کو حرام کاری کے سِوا کِسی اَور سبب سے چھوڑ دے وہ اُس سے زِنا کراتا ہے اور جو کوئی اُس چھوڑی ہُوئی سے بیاہ کرے وہ زِنا کرتا ہے۔
متّی 5:31‭-‬32 See less

You will love to listen it again and again.
09/12/2023

You will love to listen it again and again.

اُس وقت یِسُو ع نے اپنے شاگِردوں سے کہا کہ اگر کوئی میرے پِیچھے آنا چاہے تو اپنی خُودی کا اِنکار کرے اور اپنی صلِیب اُٹھ...
09/12/2023

اُس وقت یِسُو ع نے اپنے شاگِردوں سے کہا کہ اگر کوئی میرے پِیچھے آنا چاہے تو اپنی خُودی کا اِنکار کرے اور اپنی صلِیب اُٹھائے اور میرے پِیچھے ہو لے۔ کیونکہ جو کوئی اپنی جان بچانا چاہے اُسے کھوئے گا اورجو کوئی میری خاطِر اپنی جان کھوئے گا اُسے پائے گا۔ اور اگر آدمی ساری دُنیا حاصِل کرے اور اپنی جان کا نُقصان اُٹھائے تو اُسے کیا فائِدہ ہو گا؟ یا آدمی اپنی جان کے بدلے کیا دے گا؟۔ کیونکہ اِبنِ آدم اپنے باپ کے جلال میں اپنے فرِشتوں کے ساتھ آئے گا ۔ اُس وقت ہر ایک کو اُس کے کاموں کے مُطابِق بدلہ دے گا۔
متّی 16:24‭-‬27

“مَوت اور زِندگی زُبان کے قابُو میں ہیں اور جو اُسے دوست رکھتے ہیں اُس کا پَھل کھاتے ہیں۔”‮‮امثال‬ ‭18‬:‭21‬
08/12/2023

“مَوت اور زِندگی زُبان کے قابُو میں ہیں اور جو اُسے دوست رکھتے ہیں اُس کا پَھل کھاتے ہیں۔”
‮‮امثال‬ ‭18‬:‭21‬

عَیب جوئی نہ کروO تُمہاری بھی عَیب جوئی نہ کی جائے گی O مُجرِم نہ ٹھہراؤ O تُم بھی مُجرِم نہ ٹھہرائے جاؤ گے O خلاصی دو...
08/12/2023

عَیب جوئی نہ کروO تُمہاری بھی عَیب جوئی نہ کی جائے گی O مُجرِم نہ ٹھہراؤ O تُم بھی مُجرِم نہ ٹھہرائے جاؤ گے O خلاصی دو O تُم بھی خلاصی پاؤ گےO دِیا کرو O تُمہیں بھی دِیا جائے گا O اچھّا پَیمانہ داب داب کر اور ہِلا ہِلا کر اور لبریز کر کے تُمہارے پلّے میں ڈالیں گے کیونکہ جِس پَیمانہ سے تُم ناپتے ہو اُسی سے تُمہارے لِئے ناپا جائے گاO
لُوقا 6:37‭-‬38

جو مُحبّت خُدا کو ہم سے ہے اُس کو ہم جان گئے اور ہمیں اُس کا یقِین ہے ۔ خُدا مُحبّت ہے اور جو مُحبّت میں قائِم رہتا ہے و...
07/12/2023

جو مُحبّت خُدا کو ہم سے ہے اُس کو ہم جان گئے اور ہمیں اُس کا یقِین ہے ۔ خُدا مُحبّت ہے اور جو مُحبّت میں قائِم رہتا ہے وہ خُدا میں قائِم رہتا ہے اور خُدا اُس میں قائِم رہتا ہے۔ اِسی سبب سے مُحبّت ہم میں کامِل ہو گئی ہے تاکہ ہمیں عدالت کے دِن دِلیری ہو کیونکہ جَیسا وہ ہے وَیسے ہی دُنیا میں ہم بھی ہیں۔ مُحبّت میں خَوف نہیں ہوتا بلکہ کامِل مُحبّت خَوف کو دُور کر دیتی ہے کیونکہ خَوف سے عذاب ہوتا ہے اور کوئی خَوف کرنے والا مُحبّت میں کامِل نہیں ہُؤا۔ ہم اِس لِئے مُحبّت رکھتے ہیں کہ پہلے اُس نے ہم سے مُحبّت رکھّی۔ اگر کوئی کہے کہ مَیں خُدا سے مُحبّت رکھتا ہُوں اور وہ اپنے بھائی سے عداوت رکھّے تو جُھوٹا ہے کیونکہ جو اپنے بھائی سے جِسے اُس نے دیکھا ہے مُحبّت نہیں رکھتا وہ خُدا سے بھی جِسے اُس نے نہیں دیکھا مُحبّت نہیں رکھ سکتا۔ اور ہم کو اُس کی طرف سے یہ حُکم مِلا ہے کہ جو کوئی خُدا سے مُحبّت رکھتا ہے وہ اپنے بھائی سے بھی مُحبّت رکھّے۔
۱-یُوحنّا 4:16‭-‬21 See less




everything he took.
06/12/2023

everything he took.

Baba
06/12/2023

Baba

03/12/2023

Zaboor 139

03/12/2023


Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Urdu Bible posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Urdu Bible:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share