Awaz Times Online

  • Home
  • Awaz Times Online

Awaz Times Online News Agency

چمن، احتجاج کے حوالے سے اہم خبر آگئی، جس کا سب کو انتظار تھاwww.awaztimes.com.pk
29/11/2023

چمن، احتجاج کے حوالے سے اہم خبر آگئی، جس کا سب کو انتظار تھا
www.awaztimes.com.pk

چمن (روزنامہ آواز ٹائمز)گورنر بلوچستان سے پرلت کمیٹی کی ملاقات، تمام معاملات پر غور کیا گیا، گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ سرحدی تجارت سے آگر مقامی س...

29/11/2023

میٹرو پولٹین کارپوریشن کوئٹہ کے چیف فائربریگیڈ آفیسر عبدالحق اچکزئی کی والدہ محترمہ انتقال کرگئیں، جس کی نماز جنازہ قلعہ عبداللہ نزد سیدبرات نیکہ قبرستان میں 11بجے ہوگی۔

28/11/2023

*عمران خان پارٹی چیئرمین شپ سے دستبردار، انٹرا پارٹی الیکشن میں نئے نام کا فیصلہ خود کریں گے*

*پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان انٹرا پارٹی انتخابات میں چیئرمین کے امیدوار نہیں ہوں گے۔*

*ذرائع کے مطابق عمران خان نے جیل سے پارٹی کی کور کمیٹی کو پیغام پہنچا دیا اور وہ انٹراپارٹی انتخابات میں چیئرمین کے امیدوار نہیں ہوں گے۔*

*ذرائع کا کہنا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں سزا کے باعث انٹراپارٹی الیکشن میں بطور چیئرمین نیا امیدوار ہوگا اور انٹراپارٹی انتخابات میں دوسرا رکن بطور چیئرمین منتخب کیا جائے گا*

*ذرائع نے بتایاکہ تحریک انصاف پارٹی چیئرمین اور نائب چیئرمین اور تنظیمی عہدوں پر انتخابات ہوں گے، چیئرمین پی ٹی آئی پارٹی کے تنظیمی اموراورفیصلوں کی توثیق خودکریں گے۔*

*پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سزا ختم ہونے پر دوبارہ عمران خان بحیثیت چیئرمین انٹراپارٹی انتخابات میں حصہ لیں گے جبکہ ابھی نئے چیئرمین کے لیے نام کا فیصلہ خود عمران خان کریں گے، اس کے علاوہ پارٹی میں نئی شمولیت اور ٹکٹوں کے سب فیصلے چیئرمین پی ٹی آئی کریں گے۔*

*عمران خان کے وکیل و پارٹی کے سینیئر نائب صدر شیرافضل مروت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی انتخابات میں حصہ نہ لینے کی تصدیق کردی اور کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔*

*خیال رہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے تحت تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن جمعے کو ہوں گے*

28/11/2023
27/11/2023

بلوچستان میں لاکھوں لوگ روڈ ایکسیڈنٹ میں متاثر ہوئے، کوئٹہ کراچی اور کوئٹہ پنجاب روڈوں پر جلد موٹر وے بنانا چاہیے۔

پاکستان کا واحد صوبہ جس میں 70 سے ایک موٹر وے نہیں
👇

27/11/2023

کوئٹہ، شہری پر تشدد کرنے والے بروری تھانے کے 3 پولیس اہلکار معطل

بروری روڈ پر پولیس اہلکاروں نے نجی سکول کے چوکیدار کوشدید تشدد کانشانہ بنا کر زخمی کردیا، بروری روڈ کے علاقے بدل خان اسٹریٹ کا رہائشی قدیر احمد، جان محمد روڈ پر واقع نجی سکول کا چوکیدار ہے، چوکیدار کونائٹ ڈیوٹی ختم کرکے گزشتہ شب پیدل گھر جاتے ہوئےبدل خان اسٹریٹ کے قریب پولیس کی گشتی گاڑی نے روکاتلاشی لینے پر کچھ نہ ملا تواور اسے گاڑی میں بیٹھا کرکلاشکوف کے بٹ مار کر شدید زخمی کردیا، متاثرہ شخص نے ایس پی صدر ڈویژن محمد آصف یوسف زئی سے رابطہ کر کے واقعے سے آگاہ کیا، ایس پی صدر نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈیوٹی پر موجود بروری تھانے کے تین اہلکاروں کانسٹیبل غلام علی کانسٹیبل محمد آصف اور محمد عمران کو معطل کردیا ایس ایچ او بروری نصیر احمد نوتکانی نے تینوں اہلکاروں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیاجبکہ ایس پی نے پولیس اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی بھی ہدایت کر دی ہے۔

27/11/2023

ڈاکٹر ساجدہ نورین کو ان کے عہدے سے فارغ کردیا گیا۔

سرداربہادرخان ویمن یونیورسٹی کی سابقہ وائس چانسلر ڈاکٹر ساجدہ نورین کے خلاف ایک اعلی سطحی انکوائری جوکہ ان کے دور میں مالی بے ضابطگیاں ٗغیر قانونی تقرریاں ٗ غیر قانونی پرموشن ٗملازمین کو ہراساں کرنے اور یونیورسٹی کے مسلسل گرتے ہوئے معیار کو مد نظررکھتے ہوئے یہ انکوائری شروع کی گئی تھی مگر محترمہ نے نہ صرف انکوائری کمیٹی کے ساتھ غیر پیشہ وارانہ سلوک کیا بلکہ ریکارڈ دینے سے بھی گریزاں کیا جس پر ہائیر ایجوکیشن کی جانب سے مقررہ کا کمیٹی نے گورنر بلوچستان کو بذریعہ درخواست کی کہ غیر جانبدارانکوائری کی تکمیل تک وائس چانسلر ڈاکٹر ساجدہ نورین و عارضی بنیاد پر تعینات رجسٹرار فرحت صفدر ٗگل غٹی کو ان کی پوسٹوں سے ہٹایا جائے تاکہ انکوائری کمیٹی ریکارڈ کے حصول میں کامیاب ہوکر اپنی غیر جانبدارانہ رپورٹ مرتب کرسکے مگر سابقہ وائس چانسلر ڈاکٹر ساجدہ نورین نے نہ صرف ان کی رپورٹ کو ہوا میں اڑا دیا بلکہ گل غٹی کو ہی رجسٹرار تعینات کردیا جس پرگورنر/چانسلر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ نے تعلیم دوستی کا ثبوت دیتے ہوئے رجسٹرار کو ان کے عہدے سے فارغ کیا اور ڈاکٹر ساجدہ نورین کو بھی ان کے عہدے سے ہٹا کر پروفیسر ڈاکٹر زینب بی بی (آئی ایم ایس) یونیورسٹی آف بلوچستان کو تعینات کردیا تاکہ انکوائری احسن طریقے مکمل ہوسکے اور یونیورسٹی میں خوف اور ہو کا عالم ختم ہوسکے۔

27/11/2023
27/11/2023
26/11/2023

*پولس تھانہ زرغون آباد کی سنیچرز کیخلاف کاروائی*

*ایس ایچ او بابر بلوچ معہ اےایس آئی خداۓدادخان واے ایس آئی ثناءاللہ ہمراہ آپریشن اسٹاف کے ڈکیتی میں ملوث گینگ کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے ذیل ملزمان کو گرفتار کرکے برآمدگی عمل میں لائی ہے*:

*1-مقدمہ فرد نمبر2023/169بجرم 392ت پ میں ملزمان 1-نجیب اللہ ولد گلاب خان قوم اچکزئی سکنہ کلی رئیسانی ہزار گنجی کوئٹہ*

*-2-حکمت اللہ ولد عبدالمحمد قوم نورزئی سکنہ کلی رئیسانی ہزار گنجی کوئٹہ* -

*3-رحمت اللہ ولد اصل دین قوم دولت زئی سکنہ کلی مسلم آباد اختر آباد مغربی بائی پاس کوئٹہ کو گرفتارکیا جنکے قبضے سے چھینی ہوئی موٹرسائیکل نمبرMR-9655برآمد*۔

*2-واردات میں ملزمان زیر استعمال ہونے والی موٹرسائیکل بھی برآمد ہے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، چھینی ہوئی رقم /14ہزار روپے اور ایک عدد چھینا ہوا موبائل TECNO بھی برآمد کیا گیا ہے ملزمان کو مقدمہ ہذا میں حسب ضابطہ گرفتار کیا جا کر مزید تفتیش انویسٹی گیشن آفیسر حضرت نور SI عمل میں لا رہے ہیں*

16/11/2023

روزنامہ آواز ٹائمز اسلام آباد کو پنجاب اور تمام ضلعوں سے بیوروچیفس کی ضرورت ہے، خواہشمند حضرات رابطہ کریں۔ رابطہ نمبر: 03088172513

16/11/2023

بلوچستان پولیس، ڈسٹرکٹ پولیس بلوچستان کے تمام اضلاع میں خالی آسامیاں

19/10/2023

آواز ٹائمز چینل کو وٹ ایپ پر فالو کرکے ہرقسم کی خبریں حاصل کریں۔ شکریہ

12/09/2023

*ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کیخلاف کریک ڈاؤن، آخری معرکے کی تیاریاں*

پاکستان میں ڈالر ذخیرہ اندوزی کےخلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)، حساس ادارے اور اسٹیٹ بینک نے گرینڈ آپریشن کیلئے کمر کس لی۔

ذرائع کے مطابق ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کرنے والی کمپنیر اور افراد کی نشان دہی کرکے فہرستیں تیار کرلی گئیں

ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے اور حساس اداروں نے ایکسچینج کمپنیوں کا دو سال کا ڈیٹا حاصل کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر معمولی تعداد میں ڈالر لینے والوں کی فہرست بھی تیار کرلی گئی ہے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ بینکوں سے لاکر مالکان اور سامان کی تفصیلات بھی جمع کی جا رہی ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایف آئی اے اور اسٹیٹ بینک کو اطلاعات ہیں کہ ڈالرز کی بڑی تعداد میں بینک لاکرز میں ذخیرہ ہیں، ایف آئی اے ڈالرز ریکوری آپریشن میں جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے بینک لاکرز کو اسکین کرسکیں گے۔

ایف آئی اے اور حساس اداروں کو ڈالرز کریک ڈاؤن سے ڈالرز کی قدر میں بڑی کمی کا یقین ہے

12/09/2023

پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ
دن کے آغاز میں امریکی ڈالر 297 کا ہوگیا

روزنامہ آواز ٹائمز اسلام آباد

10/09/2023

آواز ٹائمز

07/09/2023

آواز ٹائمز آن لائن

04/09/2023

Awaz Times Online

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Awaz Times Online posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share