Haqooq Tv

Haqooq Tv welcome
Journalist tahsil Lahore Press Club tehsil KPK general Secretary mukhtiar momand

15/11/2023
15/11/2023

*‏گوجرانوالہ پی ٹی آئی کے امیدوار حلقہ پی پی 59 رانا افتخار عرف کھاری کو نامعلوم افراد نے 4 ساتھیوں سمیت گولیاں مار کر قتل کردیا۔*

13/11/2023

امارات جلسئ زلمئ تنظیم
zalmi

13/11/2023

اج عوام کی شکایت پر تحصیل لاہور جنرل سیکرٹری کا دورہ
#جلسئ

30/01/2023

یہ بچہ رونے میں ایک سوال ہے کہ میرا باپ دہشت گرد تو نہیں تھا میرا مسجد میں نماز پڑھنے کے لیے گیا تھا مرا کیوں۔ یہ سب کچھ کے پی کے میں کیوں۔ یہ خون کی ہولی مسجدوں میں کیوں

30/01/2023

برائے معلومات:

ریسکیو1122 کو پولیس لائن / سنٹرل جیل کے قریب دھماکے کی اطلاع،

ریسکیو1122 ایمبولینسز روانہ

27/01/2023

خوبصورت غزل اور دل کو چھونے والی
#صحتك

ڈی ایچ او DHO صوابی متوجہ ہوںچھوٹا لاہور (رپورٹ/ احمد فراز خان )تورڈھیر شہر کے رہائشی مدثر شاہ ولد محمد ابراہیم نے گائنی...
27/01/2023

ڈی ایچ او DHO صوابی متوجہ ہوں

چھوٹا لاہور (رپورٹ/ احمد فراز خان )

تورڈھیر شہر کے رہائشی مدثر شاہ ولد محمد ابراہیم نے گائنی ڈاکٹر آر ایچ سی تورڈھیر ڈاکٹر نازنین اور ان کے شوہر عزیر کے خلاف ڈی ایچ او صوابی کے نام تحریری درخواست میں الزامات لگائے ہیں کہ لیڈی ڈاکٹر نازنین ا جان بوجھ کر نا رمل ڈیلیوری کیسز کو اسپیشل کیسز بنا کر مریضوں کو ریفر کر دیتی ہے جبکہ ان کا شوہر آؤٹ سائیڈر ہو کر بھی گائنی وارڈ میں دندناتا پھرتا ہے لیڈی ڈاکٹر اور ان کے شوہر نے ہمارے نمائندے کی طرف سے موقف لینے کے لیے لئے رابطہ کرنے پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے سے مجبور آ مریضوں کو ریفر کرنا پڑتا ہے تفصیلات کے مطابق مدثر شاہ ولد محمد ابراہیم نے ڈی ایچ او DHO کے نام تحریر ی درخواست میں لکھا ہے کہ آر ایچ سی تورڈھیر (صوابی) کی لیڈی گائنی ڈاکٹر نازنین نے جان بوجھ کر ہماری دو ڈیلیوری کیسز کو اسپیشل کیسز بنا کر ہمیں آدھی رات کو ریفر کر دیا جب ہم بی ایم سی شا ہ منصور گئے تو وہ بالکل نارمل طریقے سے کلیئر ہوگئے انہوں نے تحریری درخواست میں بتایا کہ لیڈی ڈاکٹر اپنے گھر میں بیھٹی ہوتی ہے اور ڈلیوری کیسز آنے پر چوکیدار مشتاق کے کال پر جان بوجھ کر کر لیٹ آتی ہے تاکہ مالکان اپنے مریض دوسری جگہ لے جائے اور بدقسمتی سے اکثر ایسا ہی ہوتا آ رہا ہے انہوں نے اپنی درخواست میں گائنی ڈاکٹر کے شوہر ٕعزیر کے متعلق شکایت کرتے ہوئے درخواست میں لکھا ہے کہ آؤٹ سائیڈر ہو کر بھی وہ گائنی وارڈ کے سامنے دھندناتا پھرتا ہے اور مریضوں کے لواحقین کی طرف سے احتراز کرنے پر گالم گلوچ پر آتا ہے اس بارے جب ہمارے نمائندے نے گائنی ڈاکٹر نازنین سے رابطہ کیا تو اس نے اپنے موقف میں بتایا کہ یہ نارمل کیس نہیں تھے یہ ایک پرائیویٹ کلینک سے ہو کر ہمارے پاس آئے تھے نائٹ شفٹ میں ہمارے پاس نہ بلڈ بینک کی سہولت موجود ہے اور نہ او ٹی اور نہ لیب کی میں ایک سولر لائٹس پر ایسے کیسز تو نہیں لے سکتی انہوں نے کہا کہ ان سب کے باوجود خود میں نے تمام کاروائی ای با قاعدہ فائل کر کے انہیں ریفر کر دیا یا۔ لیڈی ڈاکٹر نے اپنے وضاحت میں مزید کہا کہ ہمیں نائٹ شفٹ کے لیے درکار سہولیات پرووائڈ کیے جائیں جائیں تو پھر کوئی مریض ریفر نہیں ہوگا #

صوابیتحصیل لاھور گاؤں جلسئ تحصیل لاھور پریس کلب کے مجلسِ عاملہ کے چیئرمین اور روزنامہ کندن کے نمائندہ صوابی اور اعوان نی...
27/01/2023

صوابی
تحصیل لاھور گاؤں جلسئ
تحصیل لاھور پریس کلب کے مجلسِ عاملہ کے چیئرمین اور روزنامہ کندن کے نمائندہ صوابی اور اعوان نیوز کے اڈیٹر ساجد آمین جانی کے والد محترم طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے ۔
نمازِ جنازہ بعد نماز مغرب گاؤں جلسی میں ادا کی جائے گی
۔روز نامہ پختونخوابلیٹن،
حقوق ٹی وی /مختیار مہمند

26/01/2023

امریکہ میں ایک فیکٹری میں دھماکہ۔
دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ لوگ میلوں دور تک پھینک دیئے گئے۔

آج کی بریکنگ نیوز ٹھنڈی  ہواؤں کے  ساتھ پارٹی کی روح گرم  کے طر ف
24/01/2023

آج کی بریکنگ نیوز ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ پارٹی کی روح گرم کے طر ف

23/01/2023

مانکئ جلسئ روڈ پر خصوصی پیغام روحان یوسفزئی

22/01/2023

اب بنے گا نیا پاکستان نہ حکم نہ حکمرانی اب بنے گا مانکی ٹو جلسئ سے روڈ جلسئ سے گیس پائپ لائن جو مہینوں سے حکم اور حکمران کے شکار/ نمائندہ پختونخوابلیٹن مختیار مہمند اس ویڈیو کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں

اعلان گمشدگیصوابی: گاؤں جلبئی سے  فالک شیر کا بیٹا 15سالہ سعد لاپتہ ہوگیا ہے اگر کسی نےکہیں دیکھا ہو یا کسی قسم کی معلوم...
21/01/2023

اعلان گمشدگی
صوابی: گاؤں جلبئی سے فالک شیر کا بیٹا 15سالہ سعد لاپتہ ہوگیا ہے اگر کسی نےکہیں دیکھا ہو یا کسی قسم کی معلومات ہو تو دئےگئے نمبر پر رابطہ کریں
03151915471

(اب بنے گا مانکی ء ٹو جلسے روڈ عوام کے ہاتھوں سے)!---دس سال کےپی کے حکومت میں جلسےء  ٹو مانکیء روڈ کے لئے صرف باتوں تک  ...
21/01/2023

(اب بنے گا مانکی ء ٹو جلسے روڈ عوام کے ہاتھوں سے)!---
دس سال کےپی کے حکومت میں جلسےء ٹو مانکیء روڈ کے لئے صرف باتوں تک منظوری دے رتا ہے میں کچھ نہ بنا نا تو بولتے ہیں کوئی آدمی ہو گیا ان لوگوں پہچانے میں غلطی کی عوام نے دس سال تک برداشت کرتا رہے اب عوام کے ہاتھ میں ووٹ یا 😭😭😭😭😭😭😭😭 نمائندہ/ حقوق ٹی وی / پختونخوابلیٹن ، مختیار مہمند اس ویڈیو کو کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں جلسئ مانکئ کے ہر گاؤں اور ہر محلے اور فراد تک پہنچے زیادہ سے زیادہ شیئر کریں

ضلع صوابی تحصیل چھوٹا لاہور گاؤں جلسئ ۔نمائندہ / پختونخوا بلیٹن  مختیار مہمند  تاریخی گاوٴں  جلسئ ضلع صوابیجلسئ کاوں ضلع...
21/01/2023

ضلع صوابی تحصیل چھوٹا لاہور
گاؤں جلسئ ۔
نمائندہ / پختونخوا بلیٹن مختیار مہمند
تاریخی گاوٴں جلسئ ضلع صوابی
جلسئ کاوں ضلع صوابی میں ایک تاریخی گاوں ہے ۔چھوٹا لاہور تحصیل کا درجہ رکھتا ہے۔
ضلع صوابی کے سب گاوں تاریخ کا حامل ہیں اور بہت مشہور ہے ۔اس میں ایک گاوں جلسئ بھی ہے۔جلسئ کے عوام بہت مخنتی اور مہمان دوست ہیں اور اپس میں بہت محبت رکھتے ہیں۔جلسئ کا رقبہ 100 مربع کلومیٹر پر محیط ہیں۔ اور ابادی چالیس ہزار سے زیادہ ہیں۔
اس گاوں کا ذکر ہمیشہ سے ہی سنہرے الفاظ میں لکھے جاتے ہیں۔ مسائل ہرجگہ ہوتے ہیں اور یہاں بھی ایسے مسائل موجود ہیں جو تاحال نظرانداز ہو رہے ہیں۔اور حکومت وقت ان مسائل سے نظریں چرا رہے ہیں۔
ایک اہم اور سنگین مسلہ اس گاوٴں میں لائن مین کا نہ ہونا ہے۔
ایک لائن مین تھا اور وہ ریٹائر ہوا تو ابھی دس ماہ سے دوسرا لائن مین نہیں آیا ۔اس گاوں میں 250 سے زیادہ ٹرانسفرمر ہیں اور جب کوئی مسلہ ہوتا ہے تو عوام اپنی مدد آپ کے تحت اوپر چڑھ کر ٹھیک کرنے کی کوشش کرتے ہیں جو خطرہ ہی خطرہ ہے اور بڑی نقصان کا سبب بن سکتا ہے۔
بارش اور ژالہ باری کے دوران جب کسی کی بجلی خراب ہوجائے تو بھی لوگ خود ٹھیک کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
بلوں میں ٹیکس دینے کا باوجود حکومت لائن مین کے مسلے میں سنجیدہ نہیں ہیں۔روز بروز بجلی کی قیمت بڑھتی جا رہی ہے اور ٹیکسز اس سے علیحدہ ہیں پھر بھی یہی حال ہے۔
ہم حکومت وقت اور انتظامیہ سے درخواست کرتے ہیں کہ اس مسلے کے بارے میں غور کریں اور جلسئ کے لئے ایک لائن مین کی منظوری دے دیں کیونکہ جلسئ کے عوام سراپا احتجاج ہیں

19/01/2023

یہ مانگیء ٹو جلسے روڈ دس سالہ کے پی کے حکومت کریم اور شاہرام 600 فٹ روڈ اب یہ معاملہ عوام کے اوپر کے جلسے روڈ ٹو مانگی/
نمائندہ روزنامہ پختونخواہ بلیٹن مختیار مہمند

*عام تعطیل اتوار کو آنے پر پیر کو چھٹی ہائ کورٹ کا فیصلہ محفوظ*
19/01/2023

*عام تعطیل اتوار کو آنے پر پیر کو چھٹی ہائ کورٹ کا فیصلہ محفوظ*

19/01/2023

جانگیر ریلوے سٹیشن ماسٹر کلیم اللّٰہ خان ایک اسٹیشن ماسٹر بلکہ مددگار ہر اور دوسرے کے مدد کرنےمیں مصروف رہتا ہے

ڈسٹرکٹ پولیس صوابی✍پریس ریلیز: مورخہ 16 جنوری 2023*تھانہ تورڈھیر نے 02 رکنی بین الاضلاعی موٹر سائیکل چور گروہ کا سراغ لگ...
17/01/2023

ڈسٹرکٹ پولیس صوابی
✍پریس ریلیز: مورخہ 16 جنوری 2023
*تھانہ تورڈھیر نے 02 رکنی بین الاضلاعی موٹر سائیکل چور گروہ کا سراغ لگا کر گرفتار کر لیا، 02 چوری شدہ موٹرسائیکلیں برآمد*

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے مدعی ارشد سکنہ تورڈھیر نے تھانہ تورڈھیر میں اپنی موٹرسائیکل چوری ہونے کی رپورٹ درج کرتے ہوئے بیان کیا کہ اس نے کسی کام کے سلسلے میں موٹر سائیکل کو لاک لگا کر پارک کیا تا ہم واپسی پر عدم موجود پایا۔
اس سلسلے میں ایس ڈی پی او لاہور شفیع الرحمن کی قیادت میں ایس ایچ او تورڈھیر مختیار خان بمع نفری پولیس نے تکنیکی خطوط پر تفتیش کرتے ہوئے دو رکنی چور گروہ تک رسائی حاصل کرلی جن کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزمان منصف ولد شمس احمد سکنہ مصری بانڈہ اور فہیم ولد سلیم سکنہ اکوڑہ ضلع نوشہرہ کو گرفتار کیا گیا۔
دوران انٹاروگیشن ملزمان کی نشاندہی پر دو عدد چوری شدہ موٹرسائیکلیں برآمد کی گئی ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
* #ترجمان صوابی پولیس*
Swabi news

15/01/2023

*صوابی پولیس کی بڑی کاروائی، نیشنل بینک زیدہ میں سیکورٹی گارڈ کو قتل اور ایک کروڑ روپے سے زائد رقم لوٹنے والا ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار، لوٹی ہوئی رقم، آلہ قتل اور DVR برآمد*

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز علی الصبح مقامی تھانہ زیدہ پولیس کو نیشنل بینک زیدہ میں چوکیدار کے قتل کی بابت اطلاع موصول ہوئی جس پر زیدہ پولیس فوری طور پر کرائم سین پہنچ گئی جبکہ اسی اثناء میں ڈی پی او صوابی کیپٹن (ر) نجم الحسنین نے بھی جائے وقوعہ کا وزٹ کرکے صورتحال کا جائزہ لیا۔
دریں اثناء بینک منیجر اختر اللہ سکنہ رسالپور نوشہرہ اورکیشئر عامر بھی بینک پہنچ گئے جہاں بینک منیجر نے مقامی تھانہ زیدہ پولیس کے روبرو رپورٹ درج کراتے ہوئے بیان کیا کہ اس کو صبح بینک سیکورٹی گارڈ نے بینک کا دروازہ کھلا ہونے اور سیکورٹی گارڈ فضل الرحمٰن کے قتل ہونے کی بابت اطلاع دی۔ موقع پر پہنچ کر سیکورٹی گارڈ کو قتل شدہ اور بینک کے اندر DVR بھی عدم موجود پایا تا ہم سیف لاکر کے کمرے کا تالہ درست طور پر مقفل تھا جو کہ کیشئر عامر کے پہنچنے پر سیف لاکر کا کمرہ کھول کر لاکر چیک کیا جو کہ وہ بھی درست طور پر مقفل تھا اور اس پر کسی قسم کے توڑنے کے نشانات نہیں تھے، اس دوران سیف لاکر کو چابی سے کھول کر پڑتال کیش کرکے جس سے 1 کروڑ روپے سے زائد عدم موجود پائی گئی۔ بینک منیجر کی رپورٹ پر تھانہ زیدہ میں مقدمہ درج رجسٹر کرکے تفتیش شروع کی گئی۔
اس ڈکیتی کے حوالے سے ڈی پی او صوابی نے ایس پی انوسٹی گیشن صوابی محمد فیاض کی سربراہی میں ڈی ایس پی صوابی فاروق زمان، ایس ایچ او زیدہ ناظم خا ن، تفتیشی افسران محتاج خان اور اے ایس آئی زاہد انچارج CFU پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر جنہوں نے تکنیکی بنیادوں پر تفیش کرتے ہوئے انتھک کوششوں کی بدولت ملزم مخدوم ولد نادر خان سکنہ پنج پیر تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کیا۔ دوران انٹاروگیشن معلوم ہوا کہ ملزم مخدوم سکنہ پنج پیر جو کہ بینک سیکورٹی گارڈز کا سپروائزر ہے اور حکمت عملی کے تحت اس نے وقوعہ کی رات بینک جا کر سیکورٹی گارڈ سے بات چیت کرکے اندر داخل ہوا اور اس کو فائرنگ سے قتل کرکے وہاں سے ڈوپلیکیٹ چابیوں کے ذریعے سیف لاکر کھول کر رقم متذکرہ بالا لوٹ لیا جبکہ اپنے ساتھ DVR سسٹم بھی لے کر فرار ہوا۔گرفتار ملزم سے سرقہ شدہ رقم، DVR اور آلہ قتل پستول بھی برآمد کی گئی ہے۔مزید تفتیش جاری ہے۔

15/01/2023

اس بچے سےاج صبح سویرے جھانگیر اڈے میں ملا قات ہوئی اور اس نے فریاد سنائی کہ کل رات سے گھر میں روٹی نہیں ہے اور میں اس ٹافی کو بیچ کر اپنے ماں کی روٹی خریدوں گا۔ 24 گھنٹے میں ایک وقت کی روٹی میسر نہیں اردگرد میں دیکھنے والوں کی مدد کریں۔

14/01/2023

ڈسٹرکٹ پولیس صوابی
✍پریس ریلیز: مورخہ 14 جنوری 2023*تھانہ اتلہ پولیس کی کامیاب کاروائی، 02 رکنی چور گروہ گرفتار، چوری شدہ زیورات اور رقم برآمد*

صوابی پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے کوشاں ہے اور اس مقصد کے حصول کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مدعی مزمل ولد شیر نواس سکنہ اتلہ نے مقامی تھانہ اتلہ پولیس کو رپورٹ درج کرتے ہوئے بیان کیا کہ وہ اور اس کے اہل و عیال بسلسلہ ڈیوٹی گھر سے باہر گئے ہوئے تھے واپسی پر گھر کے تالے ٹوٹے ہوئے اور سامان بکھرا ہوا پا کر پڑتال کرنے پر زیورات اور رقم عدم موجود پائی۔ اسی طرح مدعی امیر زادہ ولد شہزادہ سکنہ اتلہ نے بھی ان کی عدم موجودگی میں رقم چوری ہونے کی رپورٹ درج کی تھی۔
اس سلسلے میں میں ڈی پی او صوابی کیپٹن (ر) نجم الحسنین کے ٹاسک پر ایس ڈی پی او ٹوپی افتخار علی کی نگرانی میں ایس ایچ او اتلہ شمس القمر نے تفتیش کرتے ہوئے دو رکنی چور گروہ اسلام ولد رحیم خان اور کامران ولد حضرت حسین ساکنان اتلہ کا سراغ لگا کر گرفتار کرلئے جن کی نشاندہی پر چوری شدہ زیورات اور رقم مبلغ 40 ہزار روپے برآمد کئے گئے ہیں، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
* #ترجمان صوابی پولیس

مشتری ہوشیارباش،،،، عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے،،،کہ گاڑی مٹسوبیشی پیجارو نمبری BC0481 کراچی تھانہ چھوٹا لاہور پولیس ...
13/01/2023

مشتری ہوشیارباش
،،،، عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے،،،کہ گاڑی مٹسوبیشی پیجارو نمبری BC0481 کراچی تھانہ چھوٹا لاہور پولیس کو ،،،کیس دلاپانے میں مطلوب ہے،،،
لہذا س گاڑی کا کوئی بھی لین دین کرنے سے گریز کریں،،،
مطلوبہ گاڑی کے بارے مصدقہ معلومات دینے والے کو معقول نقد انعام دیا جائے گا ،،، اور اسکا نام صیغہ نام میں رکھا جائے گا ،،،
رابطہ نمبر،،،
تھانہ چھوٹا لاہور
0938300010
رابطہ نمبر گاڑی مالک
03009044877

*صوابی پولیس کی دیہہ لاہور اور تورڈھیر میں پیش آنے والی راہزنی کی تین واقعات کی تفتیش میں بڑی پیش رفت**01 ملزم گرفتار،چھ...
11/01/2023

*صوابی پولیس کی دیہہ لاہور اور تورڈھیر میں پیش آنے والی راہزنی کی تین واقعات کی تفتیش میں بڑی پیش رفت*
*01 ملزم گرفتار،چھینی گئی ویگن آرموٹرکار، موبائل فونز اور وقوعہ میں استعمال شدہ ڈاٹسن و موٹرکار برآمد*

صوابی پولیس نے ہمیشہ عوام کی جان و مال کے تحفظ اور جرائم میں ملوث افراد کی گرفتاری کا فریضہ بھر پور طریقے سے نبھایا ہے اور متعدد اہم کیسز انتہائی قلیل عرصے میں ٹریس کرکے ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے مدعی جہانگیر سکنہ نوشہرہ نے تھانہ تورڈھیر میں صوابی جہانگیرہ روڈ پر نامعلوم مسلح راہزنوں کی جانب سے اس سے ویگن آر موٹرکار ماڈل 2022 اور دیگر اشیاء چھیننے جبکہ مدعی عبدالرحمان سکنہ جہانگیرہ نے نامعلوم مسلح ڈاٹسن ڈرائیور کی جانب سے اس پر فائرنگ کرکے زخمی کرنے کی رپورٹ درج کی۔ اسی طرح مدعی عبدالرحیم سکنہ لاہور نے نامعلوم موٹرکار سواروں کی جانب سے اسلحہ کی نوک پر اس سے رقم اور موبائل فون چھیننے کی رپورٹ تھانہ لاہور میں درج کی۔
ان چیلنجنگ واقعات کی سراغ رسانی، ملزمان تک رسائی اور چھینی گئی اشیاء کی برآمدگی کے حوالے سے ڈی پی او صوابی کیپٹن (ر) نجم الحسنین نے ایس پی انوسٹی گیشن صوابی محمد فیاض کی سربراہی میں ڈی ایس پی لاہور شفیع الرحمٰن، ایس ایچ او لاہور عجب درانی, ایس ایچ او تورڈھیر مختیار خان، تفتیش افسران احمد علی و سید الامین اور انچارج CFU زاہد پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جنہوں نے تکنیکی بنیادوں پر تفتیش کرتے ہوئے ان وارداتوں میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا کر جن میں سے ایک ملزم واحد اللہ ولد اسحاق سکنہ پشاور کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ چھینی گئی ویگن آر موٹرکار، 02 عدد موبائل فونز اور وارداتوں میں استعمال شدہ ڈاٹسن اور موٹر کار بھی برآمد کئے گئے ہیں۔ دیگر ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس ٹیمز مصروف عمل ہیں جن کی گرفتاری بھی جلد عمل میں لائی جائے گی۔

ڈسٹرکٹ پولیس صوابی✍پریس ریلیز: مورخہ 10 جنوری 2023*صوابی پولیس کا تھانہ زیدہ کی حدود میں ایریا سینٹائزیشن آپریشن, 01 منش...
10/01/2023

ڈسٹرکٹ پولیس صوابی
✍پریس ریلیز: مورخہ 10 جنوری 2023
*صوابی پولیس کا تھانہ زیدہ کی حدود میں ایریا سینٹائزیشن آپریشن, 01 منشیات فروش سمیت 04 ملزمان گرفتار, اسلحہ و منشیات برآمد*

تفصیلات کے مطابق جرائم پر قابو پانے، امن و امان برقرار رکھنے اور قانون شکن افراد کی گرفتاری کے لئے صوابی پولیس کی ضلع بھر میں ایریا سینٹائزیشن آپریشنز اور دیگر کاروائیاں جاری ہیں۔
اس سلسلے میں ایس ڈی پی او صوابی فاروق زمان کی قیادت میں ایس ایچ او زیدہ ناظم خان بمع بھاری نفری پولیس نے تھانہ زیدہ کی حدود میں ایریا سینٹائزیشن آپریشن کیا جس میں اسلحہ و حفاظتی اشیاء سے لیس پولیس افسران و جوانان نے حصہ لیا۔ آپریشن سے پہلے ڈی ایس پی صوابی نے اس کے اعراض و مقاصد کے متعلق پولیس نفری کو مکمل بریف کیا جس کے بعد حکمت عملی کے تحت جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کی گئیں جس کے نتیجے میں منشیات فروش طیب ولد طیب ولد عبدالربی سکنہ ڈوڈھیر اور مجرمان اشتہاریوں کو پناہ و امداد دینے والے ملزمان ارشد ولد فضل محود، جواد ولد سید حبیب اور حمزہ ولد جہانزیب ساکنان زیدہ حراست میں لئے گئے، ملزمان سے 02 کلاشنکوف ، 01 رائفل, 01 پستول معہ 120 عدد کارتوس اور اور 52 گرام ہیروئن برآمد کی گئی، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے پابند سلاسل کیا گیا۔
* #ترجمان صوابی*

ڈسٹرکٹ پولیس صوابی✍پریس ریلیز: مورخہ 10 جنوری 2023*معاشرے سے منشیات کا صفایا کرنے کیلئے صوابی پولیس کوشاں، تھانہ ٹوپی او...
10/01/2023

ڈسٹرکٹ پولیس صوابی
✍پریس ریلیز: مورخہ 10 جنوری 2023
*معاشرے سے منشیات کا صفایا کرنے کیلئے صوابی پولیس کوشاں، تھانہ ٹوپی اور لاہور پولیس نے 02 منشیات فروش گرفتار کرلئے، 1625 گرام چرس برآمد*

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او صوابی کیپٹن (ر) نجم الحسنین کی ہدایات کے پیش نظر ضلع صوابی سے منشیات کا صفایا کرنے کے لئے ضلعی پولیس سرگرم عمل ہے۔
اس سلسلے میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے ایس ایچ او ٹوپی ہارون خان بمع نفری پولیس نے دوران گشت مشکوک شخص کو بغرض چیکنگ روک کر جس سے دوران تلاشی ایک پیکٹ چرس جو وزن کرنے پر 1020 گرام نکلی۔ ملزم نے دریافت پر اپنا نام حق نواز ولد جمعہ خان سکنہ ٹوپی بتلایا جس کے خلاف تھانہ ٹوپی میں مقدمہ درج کیا گیا۔
دریں اثناء ایک اور کاروائی کے دوران ایس ایچ او لاہور عجب درانی نے انبار انٹرچینج کے قریب دوران ناکہ بندی گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران گاڑی میں بیٹھے مشکوک شخص کی تلاشی لے کر جس سے دوران تلاشی 605 گرام چرس برآمد ہو کر ملزم شاہ خان ولد امین خان سکنہ باڑہ حال پشاور کو حراست میں لے کر اس کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر کیا گیا۔گرفتار ملزمان سے مزید معلومات کے حصول کیلئے تفتیش شروع کی گئی ہے۔
* #ترجمان صوابی پولیس*

09/01/2023

گاؤں اسماعیلہ میں سلمان وا لد شاہ بنا رس کے گھر میں ڈاکہ اور ہوائی فائرنگ تبادلہ اور ایک شخص زخمی اور پورا اسماعیلہ خوف اور پولیس اور فوج کی بھاری نفری موجود

اس کے بچے بھوکے تھے،سستا آٹا لینے کے لئے لگی لائین میں صبح سے کھڑا تھا،زیادہ رش ہونے کی وجہ سے نیچے گرا اور دب کے فوت ہو...
08/01/2023

اس کے بچے بھوکے تھے،
سستا آٹا لینے کے لئے لگی لائین میں صبح سے کھڑا تھا،
زیادہ رش ہونے کی وجہ سے نیچے گرا اور دب کے فوت ہو گیا،
اس کے بچوں کے پاس آٹے کے پیسے نہی تھے اب کفن دفن کے کہاں سے لائینگے، اٹا سے بھی موت سستا ہے اس کے بچے کو کوئی یہ جواب دے سکتا ہے کہ اٹا موت سے سستا ہے ہے
وقت کے حکمرانوں روز محشر الله تعاليٰ آپ سے ضرور پوچھے گا.

*صوابی پولیس کا سرکل ٹوپی کے دیہہ گندف اور ملک آباد کے پہاڑی علاقوں میں ایریا سینٹائزیشن آپریشن, 04 ملزمان گرفتار, اسلحہ...
07/01/2023

*صوابی پولیس کا سرکل ٹوپی کے دیہہ گندف اور ملک آباد کے پہاڑی علاقوں میں ایریا سینٹائزیشن آپریشن, 04 ملزمان گرفتار, اسلحہ اور منشیات برآمد*

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او صوابی کیپٹن (ر) نجم الحسنین کی ہدایات کی روشنی میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے، جرائم کے سدباب اور سماج دشمن عناصر کی گرفتاری کے لئے صوابی پولیس کی ضلع بھر میں ایریا سینٹائزیشن آپریشنز، سنیپ چیکنگ اور دیگرکاروائیاں جاری ہیں۔
اس سلسلے میں ایس ڈی پی او ٹوپی افتخار علی کی زیر قیادت ایس ایچ او IDS آصف علی نے ہمراہ ایلیٹ فورس، بم ڈسپوزل یونٹ، لیڈیز پولیس اور ضلعی پولیس دیہہ گندف اور ملک آباد کے حساس پہاڑی علاقوں میں آپریشن کرتے ہوئے مختلف مقدمات میں مطلوب مجرمان اشتہاریوں اور ملزمان کے ٹھکانوں پر چھاپہ زنی کی جس کے نتیجے میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر ملزم طاہر سکنہ بادہ، اشتہاری مجرم کو پناہ و سہولت دینے پر ملزم نجیب اللہ سکنہ گندف کیمپ، مجرم اشتہاری عادل سکنہ بڈھ بیر اور ملزم محمد تنویر سکنہ گندف کو منشیات فروشی پر گرفتاری کیا گیا۔ ملزمان سے 1200 گرام چرس، 46 گرام ہیروئن اور ایک پستول معہ ایمونیشن برآمد کرکے مقدمات درج رجسٹر کئے گئ
City Swabi, Jalsai Khyber Pakhtun Khwa

*تھانہ تورڈھیر پولیس کی کامیاب کاروائی، دکان کی خرید و فروخت کے تنازعہ پر فائرنگ سے ایک شخص کو قتل جبکہ اس کی 04 سالہ بی...
07/01/2023

*تھانہ تورڈھیر پولیس کی کامیاب کاروائی، دکان کی خرید و فروخت کے تنازعہ پر فائرنگ سے ایک شخص کو قتل جبکہ اس کی 04 سالہ بیٹی کو زخمی کرنے والے سفاک ملزمان گرفتار*
تفصیلات کے مطابق مورخہ 10.08.2022 کو مدعیہ (الف) زوجہ مرسلین سکنہ بیکا ڈھیری نے تھانہ تورڈھیر پولیس کے روبرو رپورٹ درج کراتے ہوئے بیان کیا کہ اس کے شوہر مرسلین کی دودھ اور دہی کی دکان ہے، جب کہ دکان کی خرید و فروخت پر اس کا مسمیان مزمل اور عرب علی ولد فضل زادہ ساکنان بیکا کے ساتھ تنازعہ چلا آرہا تھا۔ بروز وقوعہ اس کا شوہر اپنی 04 سالہ بیٹی کو موٹرسائیکل پر ساتھ بٹھا کر بازار سے دکان کے لئے دودھ اور دہی لینے چلا گیا کہ اس دوران ملزمان مزمل اور عرب علی ساکنان بیکا نے اسلحہ آتشین سے فائرنگ کرکے جس کے نتیجے میں اس کا شوہر لگ کر جان بحق ہوا جب کہ 04 سالہ بیٹی شدید زخمی ہوئی۔
اس سلسلے میں ایس ڈی پی او لاہور شفیع الرحمٰن کی زیر نگرانی ایس ایچ او تورڈھیر مختیار خان بمع ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان مزمل اور عرب علی ساکنان بیکا کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان سے 02 عدد پستول بمع ایمونیشن برآمد کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے
#

07/01/2023

ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر ہمیں خاموش ہونا صرف منافقت نہیں بلکہ اس مٹی اور غریب عوام کے ساتھ غدرای ہے
ہر پارٹی سے تعلق رکھنے والا پاکستانی کو سیاست سے ہٹ کر مہنگائی کے خلاف آواز اٹھانا ہوگا۔

06/01/2023

مکان بنانے والے مستری مزدور اٙن پڑھ کار ، بائک ٹھیک کرنے والے اٙن پڑھ گھر میں بجلی کی وائرنگ کروانی ہو یا ایک سوئچ لگوانا ہو تو اٙن پڑھ سے مکان ho رنگ روغن کروانا ہو تو اٙن پڑھ گھر کی ٹی وی ، واشنگ مشین ، استری وغیرہ ٹھیک کروانی ہو تو اٙن پڑھ شیو ، بال کٹوانے کے لیے اٙن پڑھ شادی بیاہ پے کھانے پکوانے ہوں تو اٙن پڑھ
لکھی ہوئی لِسٹ میں اکثریت انہی کی تعداد ہے جنہوں نے سکول کا منہ بھی نہیں دیکھا ہوا۔اس ملک و نظام کا بیڑہ غرق اٙن پڑھ نے نہیں تعلیم یافتہ نے کیا،بچپن سے سنتے اور دیکھتے آ رہے ہیں ترقی کے لیے تعلیم بڑی ضروری ہے آج گھر گھر محلے محلے سکول و کالج کھلے ہیں مگر آج معاشرے و نظام کی حالت چالیس سال پہلے سے بدتر سے بدتر ہے کیوں؟
اٙن پڑھ جن کا ذکر پہلے کر چکا ہوں آپ کو ذلیل نہیں کرے گا مگر آپ جب کسی بنک ، دفتر ، تھانہ ، کچہری جائیں وہاں ڈگری ہولڈر لوگ ہوتے ہیں جو اپنا فرض تو نبھا نہیں سکتا الٹا لوگوں کو ذلیل کرتے رہتے ہیں فیصلہ آپ خود کریں ۔ کہ اس ملک کے نظام کو تباہ ان پڑھ نے نہیں بلکہ ہمارے تعلیم یافتہ لوگوں نے کیا.... ؟ مخںتیا ر منہد
# Swabi news

TV channel

صوابی ڈپٹی کمشنر، نصرُللہ نے ہمراہ ضلعی پولیس آفیسر کیپٹن (ریٹائرڈ) نجم الحسن اور اسسٹنٹ کمشنر، لاہور محترمہ اذکیٰ فاطمہ...
06/01/2023

صوابی
ڈپٹی کمشنر، نصرُللہ نے ہمراہ ضلعی پولیس آفیسر کیپٹن (ریٹائرڈ) نجم الحسن اور اسسٹنٹ کمشنر، لاہور محترمہ اذکیٰ فاطمہ کے ساتھ اتوار کے دن 8 جنوری کو ضلعی انتظامیہ کی قیادت میں ڈائریکٹوریٹ اُمورِ نوجوانان کے خصوصی تعاون سے فرنٹئیر فور بائی فور کلب سالانہ اباسین کراسنگ ریلی کے حوالے سے سائٹ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

*یہ دو بچے (سجاد اور فرمان) جو کہ اپنا پتہ بخشو پل بتا رہے ہیں۔اسکے علاوہ اپنے بارے میں کوئی معلومات نہیں بتا سکتے۔اس وق...
05/01/2023

*یہ دو بچے (سجاد اور فرمان) جو کہ اپنا پتہ بخشو پل بتا رہے ہیں۔اسکے علاوہ اپنے بارے میں کوئی معلومات نہیں بتا سکتے۔اس وقت تھانہ پبی میں موجود ہیں۔جو کوئی ان کے بارے میں معلومات رکھتا ہو تھانہ پبی پولیس سے رابطہ کریں۔شکریہ*
*جمال خان مدد محرر تھانہ پبی*
*0333 9926384

مظفرگڑھ ہیڈ محمد والا پر ایکسڈنٹ ہوا ہے میاں بیوی دو بچے موقع پر جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ دو بچیاں زخمی ہیں اگر کوئی ان ک...
05/01/2023

مظفرگڑھ ہیڈ محمد والا پر ایکسڈنٹ ہوا ہے میاں بیوی دو بچے موقع پر جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ دو بچیاں زخمی ہیں اگر کوئی ان کے ورثاء کو جانتا ہے تو ان کو مطلع کریں شکری

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Haqooq Tv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Haqooq Tv:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share