Main Hoon Pakistan

  • Home
  • Main Hoon Pakistan

Main Hoon Pakistan Program "Main Hoon Pakistan" Host by "Atif Sharif". In This Program We Introduce Lifestyle Of Successful People And Also Promote The Real Struggle Of Pakistan.

29/11/2023

Follow my Account.

11/03/2023

کراچی : گلشن حدید میں ڈکیتی کی بڑی واردات
6 ڈاکوؤں نے ایک ہی مارکیٹ کی 10 دکانیں لوٹ لی۔ (ذرائع)

06/03/2023
02/03/2023
15/02/2023
https://youtu.be/E-sQ66xE6ZY
09/02/2023

https://youtu.be/E-sQ66xE6ZY

کراچی یوٹیلیٹی اسٹور پر من پسند لوگوں کو آٹے کی فروخت Utility Stories KarachiMain Hoon PakistanSteel Town Karachi ...

https://www.facebook.com/100089250224003/posts/127938453524495/?mibextid=Nif5oz
08/02/2023

https://www.facebook.com/100089250224003/posts/127938453524495/?mibextid=Nif5oz

Pak Up
کراچی: یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا نایاب اور جہاں دستیاب وہاں من پسند لوگوں کو فروخت۔
کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن کے یوٹیلیٹی اسٹور پر آٹے کی من پسند لوگوں کو فروخت عوام میڈیا کے سامنے پھٹ پڑی۔ 2 گھنٹے سے لائن میں کھڑے ہیں مگر آٹا صرف پسندیدہ لوگوں کو بغیر لائن کے دیا جا رہا ہے۔ یوٹیلیٹی حکام کا کہنا ہے کہ آٹا ماہانہ راشن لینے والے لوگوں کو پہلے دیا جا رہا ہے۔
Utility Stores Corporation of Pakistan

"Prayers for Turkey" 🤲
07/02/2023

"Prayers for Turkey" 🤲

https://www.facebook.com/100089250224003/posts/126015240383483/?mibextid=Nif5oz
04/02/2023

https://www.facebook.com/100089250224003/posts/126015240383483/?mibextid=Nif5oz

کراچی: گڈاپ ٹاؤن ضلع ملیر یوسی پپری میں نامعلوم افراد کی جانب سے صحت کارڈ کے نام سے پاکستان تحریک انصاف کا جعلی کیمپ لگایا۔ جس میں علاقے مکینوں سے ایک سو روپے صحت کارڈ کی جعلی رجسٹریشن کروانے کے نام پر وصولی کررہے تھے۔
جس کی اطلاع ملتے ہی پاکستان تحریک انصاف گڈاپ ٹاؤن ضلع ملیر کے جنرل سیکرٹری عمیر شاہ، نائب صدر خیر اللہ یوسفزئی اور جوائنٹ سیکریٹری سعید سواتی کیمپ پر پہنچ کر جعلی رجسٹریشن کے کام کو روکا اور ان سے عوام کی لی گئی رقم واپس عوام کو واپس کی گئی۔

بعد ازاں بن قاسم پولیس کو اطلاع دے کر موقع پر ہی نامعلوم افراد کو پولیس کے حوالے کیا۔

03/02/2023

مہنگائی سے ستائے عوام ہوجائے تیار، پیٹرول مزید 30 روپے مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر 17 فیصد جی ایس ٹی عائد کرنے پر غور کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ جنوری کے آخر میں ہی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35 روپے کے بڑے اضافے کا اعلان کیا تھا
اس اعلان کے بعد پیٹرول کی قیمت 249 روپے 80 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 262 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہوگئی تھی۔

اسی طرح مٹی کا تیل 189 روپے 83 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل 187 روپے فی لیٹر دستیاب ہے

وَلَا تَقُولُوا۟ لِمَن يُقْتَلُ فِى سَبِيلِ ٱللَّـهِ أَمْوَٰتٌۢ ۚ بَلْ أَحْيَآءٌ وَلَـٰكِن لَّا تَشْعُرُونَ ﴿154﴾Do not ...
31/01/2023

وَلَا تَقُولُوا۟ لِمَن يُقْتَلُ فِى سَبِيلِ ٱللَّـهِ أَمْوَٰتٌۢ ۚ بَلْ أَحْيَآءٌ وَلَـٰكِن
لَّا تَشْعُرُونَ ﴿154﴾
Do not say [to the people] who are killed on the path of God, “They are dead”. No! They are alive, but you are unaware.

اور اللہ کی راہ میں شہید ہو نے والوں کو مردہ مت کہو، وہ زندہ ہیں مگر تم نہیں جانتے !

*نقیب اللّٰہ محسود کون تھا؟**راؤ انوار کا بڑا انکشاف*
24/01/2023

*نقیب اللّٰہ محسود کون تھا؟*
*راؤ انوار کا بڑا انکشاف*

Naqeebullah Mehsud Kon Tha?SSP Rao Anwar ka bara inkshafMain Hoon PakistanNaqeebullah Murder Naqeebullah MashoodNaqeebullahSSP Rao AnwarRao Anwar ...

*مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں*https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=109990378652636&id=100089250224003&mibe...
12/01/2023

*مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں*

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=109990378652636&id=100089250224003&mibextid=Nif5oz

کراچی: اسٹریٹ کرمنلز کی جانب سے لوٹ مار کرنے کا نیا انکشاف سامنے آیا ہے، جس نے پولیس کی نیندیں حرام کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملیر کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں اسٹریٹ کرمنلز کی جانب سے پولیس یونیفارم پہن کر لوٹ مار کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

شاہ لطیف تھانے میں رشید عالم نامی مدعی نے ڈکیتی کا مقدمہ درج کرایا ہے، مدعی مقدمہ کے مطابق اپنے دوستوں کے ہمراہ چائے پینے جا رہا تھا کہ ہ شاہ لطیف گلستان سوسائٹی میں تین موٹر سائیکلوں پر پانچ مسلح ملزمان آئے اور ہمیں روکا۔

مقدمے کے متن میں بتایا گیا کہ دو موٹر سائیکلوں سے چار لڑکے اترے جن کے ہاتھ میں اسلحہ تھا، ایک میں سے ایک نے پولیس کی وردی اور دوسرے نے پولیس کی ٹوپی پہن رکھی تھی،ملزمان چار موبائل فونز اور96ہزار روپے چھین کرفرار ہوگئے۔

12/01/2023

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کردیئے، سمری گورنر کو بھجوادی گئی۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کردیئے ہیں، سمری گورنر کو بھجوادی گئی ہے، انہوں نے 48 گھنٹے میں دستخط نہ کئے تو اسمبلی خود بخود تحلیل ہوجائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب اسمبلی کے ساتھ کے پی اسمبلی بھی تحلیل کردی جائے گی، پی ٹی آئی اپنی دو اسمبلیاں توڑ کر الیکشن میں جائے گی۔

پی ٹی آئی رہنماء کا مزید کہنا ہے کہ 48 گھنٹے میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو نگراں حکومت کے قیام کیلئے خط لکھیں گے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم مسلم لیگ ق، پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کا شکریہ ادا کرتے ہیں، دونوں صوبوں میں 90 روز کے اندر انتخابات ہونے جارہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کو اپنے بل سے باہر آنا چاہئے، اسپیکر کو بھی کہہ رہے ہیں ہمارے استعفے قبول کریں۔

گزشتہ رات چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیا تھا، جس میں انہیں 186 ووٹ ملے گے، اپوزیشن نے ایوان سے واک آؤٹ کیا تھا اور عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

01/01/2023

Address


Telephone

+923032070969

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Main Hoon Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share