Quaid news قائد نیوز

  • Home
  • Quaid news قائد نیوز

Quaid news قائد نیوز خبروں انٹرویوز اور اشتہارات کے لئے قائد نیوز سے رابطہ کریں ۔ شکریہ
(2)

میری زندگی میں دو راتوں کے سوا کوئی رات ایسی نہیں گزری جب میں نے علم کی جستجو میں کچھ ساعتیں کتاب کے ساتھ نہ گزاریں ہوں ...
22/11/2023

میری زندگی میں دو راتوں کے سوا کوئی رات ایسی نہیں گزری جب میں نے علم کی جستجو میں کچھ ساعتیں کتاب کے ساتھ نہ گزاریں ہوں ، پہلی جب میرے باپ کا جنازہ اٹھا اور دوسری میری شادی کی رات."

- الشيخ الرئيس الإمام أبو علي حسين ابن سيناء (بو علی سینا)

*چارسدہ۔پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن،سنگین مقدمات میں مطلوب دومجرمان اشتہاری ،21...
22/11/2023

*چارسدہ۔پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن،سنگین مقدمات میں مطلوب دومجرمان اشتہاری ،21مشتبہ افراد سمیت اسلحہ نمائش میں ملوث تین بھی گرفتار ،*

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا جناب اختر حیات خان کے ہدایات کی روشنی میں ریجنل پولیس آفیسر مردان جناب محمد سلیمان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ جناب نذیر خان کے احکامات پر چارسدہ پولیس کا روزانہ کی بنیاد پرسماج دشمن عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا سلسلہ جاری
۔
سرکل ایس ڈی پی اوز کی قیادت میں پولیس نے تھانہ ترناب ،تھانہ مندنی ،تھانہ نستہ اور تھانہ خواجہ وس کے مختلف حساس مقامات پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب دومجرمان اشتہاری ،21مشتبہ افراد سمیت اسلحہ نمائش میں تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا،ملزمان کے قبضے سے تین پستول بمعہ کارتوس برآمد کرلیا ہے،جدید ٹیکنالوجی وی وی ایس اور سی آر وی ایس سیسٹم کے تحت 65گاڑیاں اور 71افراد کی ویری فکیشن کی گئی ہیں ۔
گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے

22/11/2023
چارسدہ۔عوام الناس کو پر امن ماحول فراہم کرنے کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ جناب نذیر خان کا تھانہ بٹگرام ،چوکی صدر گھ...
20/11/2023

چارسدہ۔عوام الناس کو پر امن ماحول فراہم کرنے کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ جناب نذیر خان کا تھانہ بٹگرام ،چوکی صدر گھڑی اور چوکی خیرآباد کا اچانک دورہ۔

تھانہ اور چوکیات کے محتلف حصوں پر گئے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔تھانہ اور چوکیات کی ریکارڈ اور حوالات کا بھی معائنہ کیا ۔اچھی ڈیوٹی پرچوکی خیرآباد کے جوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے نقد انعام اورسرٹیفکیٹ سے نوازا ۔
پولیس اسٹیشن آئے ہوئے بزرگ شہری سے ملاقات کرتے ہوئے محرر سٹاف کو ان کے فوری حل کے لیے احکامات جاری کیے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ جناب نذیر خان نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا جناب اختر حیات خان اور ریجنل پولیس آفیسر مردان ریجن محمد سلیمان کے ویژن کے مطابق منشیات اور مجرمان اشتہاریوں،ہوائی فائرنگ ،اسلحہ نمائش سمیت جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں عمل لائی جائی۔تھانہ جات میں ہر خاص و عام لائق عزت ہیں۔انہوں نےعوام الناس کے ساتھ تھانہ جات اور چوکیات میں خوش اخلاقی اور شائستہ رویہ سے پیش انے اور ان کی بروقت دادرسی کرنے کا حکم دیا ،مزید کہا کہ ضلع میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے عوام میں پولیس کا بہترین امیج اجاگر کریں۔کسی بھی شہری کے ساتھ ناانصافی بالکل برداشت نہیں کی جائی گی۔علاقہ کو گنداگیرافراد ،منشیات ،راہزن،ڈکیت اور دیگر مجرمانہ سرگرمیوں میں سرگرم عناصر سے پاک کیا جائے۔

20/11/2023

د طارق اقبال عامر اقبال د ورور او محمد اقبال د ځوي عثمان اقبال د واده په موقع يو ښکلې پروګرام

شمولیتی پروگرام یونین کونسل ہری چند حلقہ این اے 24 پی کے 63 تحصیل تنگیمہمان خصوصی سابق ایم این اے ملک انور تاج سابق ایم ...
19/11/2023

شمولیتی پروگرام یونین کونسل ہری چند حلقہ این اے 24 پی کے 63 تحصیل تنگی
مہمان خصوصی سابق ایم این اے ملک انور تاج سابق ایم پی اے خالد مہمند و سابق صوبائی وزیر ارشد خان عمرزئی ضلعی صدر عزیز خان نواب خان جاوید ایڈوکیٹ امان خان فضل آمین و دیگر معزز رہنماؤں نے شرکت کی
آج پاکستان تحریک انصاف کا شمولیتی پروگرام ہری چند حجرہ ضلعی صدر مزدور کسان پارٹی و ہری چند فلاحی تنظیم چئیرمن آمین خٹک منعقد ہوا جس میں آمین خٹک دوستوں سمیت مزدور کسان پارٹی سے مستعفی ہوکر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی

د کتوزو کلي د طارق اقبال عامر اقبال د ورور  او محمد اقبال د ځوي عثمان اقبال د واده په موقع يو څو عکسونه
19/11/2023

د کتوزو کلي د طارق اقبال عامر اقبال د ورور او محمد اقبال د ځوي عثمان اقبال د واده په موقع يو څو عکسونه

17/11/2023

او سی ۔ ٹی ایم اے شبقدر نے یونین کونسل کتوزئی میں صفائی کے ناقص انتظامات پر آنکھیں بند رکھی ہیں صفائی کے ناقص انتظامات کے باعث گلی کوچوں سرکاری سکول ہسپتال گندگی سے بھری پڑی ہے گاوں کے کئی افراد ملیریا اور ٹائیفائییڈ میں مبتلا۔ مزید دیکھتے ہیں کے این این نیوز کے ڈسٹرکٹ رپورٹر افتخار فخر کےاس رپورٹ میں

تحصیل شبقدر ڈی ایس پی سرکل گل شید خان کی ہدایت پر اے ایس آئی عمر حیات خان اور ٹریفک انچارج نورالہی خان کا شبقدر بازار می...
16/11/2023

تحصیل شبقدر ڈی ایس پی سرکل گل شید خان کی ہدایت پر اے ایس آئی عمر حیات خان اور ٹریفک انچارج نورالہی خان کا شبقدر بازار میں غلط جگہ پر گاڑی کھڑی کرنے والوں کے خلاف کاروائی

امعاذ بھائی کی کوششوں سے یہ وئیل چیر چارسدہ میں آر جے عادل کی مدد سے انکے گاؤں کے صاحب الحق مولانا عبد الباری حنفی (مہتم...
16/11/2023

امعاذ بھائی کی کوششوں سے یہ وئیل چیر چارسدہ میں آر جے عادل کی مدد سے انکے گاؤں کے صاحب الحق مولانا عبد الباری حنفی (مہتمم دارلعلوم احناف میرزئی) کے ہاتھوں اس ضرورت مند بچے کو فراہم کی۔ اللہ یہ کوشش اور مالی تعاون قبول کرے اور ہمارے ڈونر کی زندگی میں , دولت میں ,صحت میں برکات نصیب کرے, آمین

*ڈی آر سی تنگی کے ممبران کے ساتھ نو تعینات ڈی ایس پی تنگی حسن خان کا تعارفی میٹنگ* نو تعینات ڈی ایس پی تنگی حسن خان نے ک...
16/11/2023

*ڈی آر سی تنگی کے ممبران کے ساتھ نو تعینات ڈی ایس پی تنگی حسن خان کا تعارفی میٹنگ*

نو تعینات ڈی ایس پی تنگی حسن خان نے کہا ہے کہ ڈی آر سیز کا کردار اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کے ساتھ ساتھ علاقے میں امن وامان کے قیام اور تنازعات کے خاتمے میں بنیادی حیثیت کا حامل ہے. لوگوں کے درمیان صلح کرنے سے دلوں کو جتنی تسلی اور اطمینان ملتا ہے جو کسی اور عمل میں کم ملتا ہوگا. ڈی آر سیز کے قیام سے پولیس اور عدالتوں پر بوجھ کافی حد تک کم ہو گیا ہے. ڈی آر سی تنگی کے مسلمہ کردار پر پولیس کو فخر ہے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی آر سی تنگی کے ساتھ تعارفی میٹنگ کے دوران کیا. اس موقع پرڈی آر سی ممبران نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور حسن خان کو تنگی سرکل میں چارج سنبھالنے پر خوش آمدید کہا. ان کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ جناب نذیر خان کی جانب سے حوصلہ افزائی کرنے پر ڈی آر سی تنگی کی کارکردگی میں بہت بہتری آئی ہے اور بطور سرکل پولیس ہیڈ حسن خان سے بھی توقع رکھتے ہیں کہ وہ ڈی آر سی تنگی کے کام میں مزید نکھار لانے کے لئے اپنا کردار ادا کرینگے. ڈی آر سی تنگی اپنے علاقے کو امن و امان کا گہوارہ بنائے گے چھوٹے بڑے مسائل جرگہ سسٹم کے ذریعے حل کریں گے تنگی پولیس ہر قسم کی تعاون کیلئے ہر وقت تیار ہیں۔ اس موقع پر ڈی ایس پی تنگی حسن خان نے ڈی آر سی تنگی کو مطلوبہ سہولیات فراہمی کے سلسلے میں مکمل تعاون کا بھی یقین دلایا.

پی ٹی آئی وکیل شیر افضل مروت سابق صوبائی وزیر فضل شکور خان کی رہائش گاہ پر منعقدہ ورکر کنونشن سے خطاب کررہے ہے
15/11/2023

پی ٹی آئی وکیل شیر افضل مروت سابق صوبائی وزیر فضل شکور خان کی رہائش گاہ پر منعقدہ ورکر کنونشن سے خطاب کررہے ہے

شبقدر کے حساس مقامات پر سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ کاروائی۔چارسدہ :شبقدرپولیس اور سی ٹی ڈی اہلکاروں کاشبقدر حساس کے مقامات...
15/11/2023

شبقدر کے حساس مقامات پر سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ کاروائی۔

چارسدہ :شبقدرپولیس اور سی ٹی ڈی اہلکاروں کاشبقدر حساس کے مقامات پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ۔

چارسدہ : آپریشن کا انعقاد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ جناب نذیر خان کی ہدایات پر ڈی ایس پی شبقدر گلشید خان کی نگرانی میں کیا گیا۔اپریشن میں ڈی ایس پی سی ٹی ڈی ،لیڈیز پولیس اور دیگر پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔

چارسدہ : کاروائی کے دوران پیر قلعہ، رشکئی، میاں کلے، شنے غنڈے اور دلہ زاک سمیت دیگرمقامات پر شرپسند عناصر اور مجرمان اشتہاریوں کے ٹھکانوں پر چھاپہ۔

چارسدہ : مشترکہ کاروائی کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب 4اشتہاری گرفتار۔

چارسدہ،کاروائی کے دوران 13مشتبہ افراد کو زیرحراست لیاگیا،

چارسدہ :وی وی ایس اور سی آروی ایس سیسٹم کے زریعے 11گاڑیوں اور 9افراد کو چیک کیا گیا،

چارسدہ۔سماج دشمن عناصر کے خلاف گھیراتنگ کردیاگیاہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ نذیر خان

*مردان: امن وامان کی فضاء برقرار رکھنے کی حاطر ڈی ایس پی گل ولی خان کی براہ راست نگرانی میں صدر سرکل کے آہم وحساس مقامات...
15/11/2023

*مردان: امن وامان کی فضاء برقرار رکھنے کی حاطر ڈی ایس پی گل ولی خان کی براہ راست نگرانی میں صدر سرکل کے آہم وحساس مقامات پر پولیس کی خصوصی ناکہ بندیاں*

*مشکوک افراد اور مشکوک گاڑیوں کی چیکنگ کا سلسلہ رات گئے تک جاری*

ڈی پی او مردان نجیب الرحمن صاحب کا امن وامان کے حوالے سے جاری احکامات پر ڈی ایس پی گل ولی خان نے صدر سرکل کے اہم وحساس مقامات پر پولیس ناکہ بندیوں کا دورہ کیا
دورے کے موقع پر ناکہ بندیوں پر موجود پولیس جوانوں سے ملاقات اور ان کی حوصلہ افزائی کیلئے کافی دیر تک ان کے ساتھ خود ناکہ بندی پر موجود رہے اور ڈیوٹی کے متعلق ھدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کی جان ومال کی خفاظت کے ساتھ ساتھ اپنی خفاظت بھی ضروری ہے دوران ڈیوٹی احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرکے ھلمٹ جیکٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں اور اپنے اردگرد مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں

ڈیلر زکی چھٹی :  اسلحہ فروخت پر پابندی عائدوزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان آرڈیننس فیکٹری کے علاوہ کسی بھی ڈیل...
14/11/2023

ڈیلر زکی چھٹی : اسلحہ فروخت پر پابندی عائد

وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان آرڈیننس فیکٹری کے علاوہ کسی بھی ڈیلر کی رسیدیں قابل قبول نہیں،

اسلحہ ڈیلرز ممنوع بور ہتھیار فروخت نہیں کر سکتے،اسلحہ ڈیلرز لائسنس ہولڈرز کو بھی ممنوع بور ہتھیار فروخت نہیں کر سکتے،

پاکستان آرڈیننس فیکٹری کے علاوہ کسی ڈیلر سے خریدے گئے اسلحے کا لائسنس نہیں بنے گا

محکمہ بلدیات خیبر پختونخوا نے عوامی مسائل کے حل کیلئے بروز بدھ 15نومبر صبح 11 بجے آن لائن کھلی کچہری کا انعقاد کیا ہےآن ...
14/11/2023

محکمہ بلدیات خیبر پختونخوا نے عوامی مسائل کے حل کیلئے بروز بدھ 15نومبر صبح 11 بجے آن لائن کھلی کچہری کا انعقاد کیا ہے
آن لائن کھلی کچہری پروگرام میں نگران وزیر بلدیات انجینئر عامر درانی اور سیکرٹری بلدیات داود خان عوام کے مسائل سنیں گے۔ محکمہ بلدیات سے متعلق اپنی شکایات آن لائن گوگل فارم یا دئیے گئے فون نمبر پر درج کر سکتے ہیں۔
Local Government Elections & Rural Development Department KP
Google Form link: https://forms.gle/f4g9Ajk16asYn43P9

For live Call on 15 November at 11AM: 091-9210523

14/11/2023

شبقدر کے سپیشل ڈش چھولے پر سچ ٹی وی نیوز کے لئے سید نادر شاہ کی رپورٹ ۔ منگل 14 نومبر 2023

تحصیل شبقدر اے ایس آئی حاجی زائی ذمرود شاہ کو بہترین کارکردگی پر ڈی پی او چارسدہ نزیر خان نے توصیفی سرٹیفکیٹ دیا
14/11/2023

تحصیل شبقدر اے ایس آئی حاجی زائی ذمرود شاہ کو بہترین کارکردگی پر ڈی پی او چارسدہ نزیر خان نے توصیفی سرٹیفکیٹ دیا

آج کا سرکاری نرخ نامہ۔ضلع کوھاٹ کی عوام کو مطلع کیا جاتا ہے  کہ گرانفروشی / دکانوں میں سرکاری نرخ نامے کی عدم موجودگی پر...
14/11/2023

آج کا سرکاری نرخ نامہ۔

ضلع کوھاٹ کی عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ گرانفروشی / دکانوں میں سرکاری نرخ نامے کی عدم موجودگی پر ضلعی انتظامیہ کوھاٹ کے کنٹرول روم نمبر 09229260046/ 0922920032 پر اطلاع دیں۔ آپ کی شکایات پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
Commissioner Kohat Division, Kohat
PMRU Khyber Pakhtunkhwa

چارسدہ۔نگراں وزیراعظم انور الحق کاکڑ کی چارسدہ آمد پر چارسدہ پولیس کی طرف سے فل پروف سکیورٹی انتظامات،نگراں وزیراعلی خیب...
13/11/2023

چارسدہ۔نگراں وزیراعظم انور الحق کاکڑ کی چارسدہ آمد پر چارسدہ پولیس کی طرف سے فل پروف سکیورٹی انتظامات،
نگراں وزیراعلی خیبرپختونخوا کی وفات پر تعزیت کیلئے انکے رہائش گاہ امد۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ نذیر خان کی قیادت میں چارسدہ پولیس کی طرف سے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا جناب اختر حیات خان ،ریجنل پولیس آفیسر مردان محمد سلیمان خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ نذیر خان سیکیورٹی انتظامات کی براہ راست نگرانی کے لیے خود موجود رہے،مرحوم وزیراعلی کی رہائش گاہ کی اطراف میں پولیس افسران اور جوانوں کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے ، مرحوم وزیراعلی کی رہائش گاہ پر صوبائی اور مرکزی اعلی آفیسرز حکومتی ارکان کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جن کی سیکیورٹی کے لیے منظم سیکیورٹی انتظامات کئے جاچکے ہیں۔
آئی جی خیبرپختونخوا جناب اختر حیات خان اور ریجنل پولیس آفیسر مردان محمد سلیمان نے سیکیورٹی کی بہترین انتظامات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ نذیر خان اور پولیس جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شاباس دیں۔

*چارسدہ۔ڈی ایس پی شبقدر گلشید خان کا رات گئے تھانہ خواجہ وس اور محتلف چوکیات کا اچانک دورہ، تھانہ اور چوکیات کی سیکیورٹی...
12/11/2023

*چارسدہ۔ڈی ایس پی شبقدر گلشید خان کا رات گئے تھانہ خواجہ وس اور محتلف چوکیات کا اچانک دورہ، تھانہ اور چوکیات کی سیکیورٹی کا معائنہ،منشیات فروشان،مجرمان اشتہاری کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لانے کی ہدایات جاری*

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ جناب نذیر خان کے ہدایات پر عوام کو پر امن ماحول فراہم کرنے کے لیے ڈی ایس پی شبقدر گلشید خان کا تھانہ خواجہ وس،چوکی صدر گھڑی اور چوکی خیرآباد کا اچانک دورہ کیا ،اس موقع پر ڈی ایس پی شبقدر گلشید خان تھانہ کا ریکارڈ چیک کیا،حوالات کا معائنہ کرتے ہوئے حوالات میں بند ملزمان سے ملاقات کی جبکہ مختلف اخاطوں میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ،پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کی حفاظت ہمارا اولین ترجیح ہے ،عوام کی حفاظت کے ساتھ ساتھ پولیس جوان دوران ڈیوٹی موبائل فون استعمال نہ کریں اور اپنی حفاظت کے ہیلمٹ جیکٹ پہنے،تھانہ میں آنے والے سائیلن کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں ،مزید انہوں نے منشیات فروشان ،مجرمان اشتہاری اور دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے ۔

نن په تحصيل شوقدر يونين کونسل کتوزو کښې د سردار خيلو د عبيدالله خان کليم الله خان غلام الله د ورور ولي الله د واده په مو...
12/11/2023

نن په تحصيل شوقدر يونين کونسل کتوزو کښې د سردار خيلو د عبيدالله خان کليم الله خان غلام الله د ورور ولي الله د واده په موقع يو څو عکسونه

‏خیبر پختون خوا کے نگراں وزیر اعلٰی اعظم خان انتقال کر گئے
11/11/2023

‏خیبر پختون خوا کے نگراں وزیر اعلٰی اعظم خان انتقال کر گئے

10/11/2023

جعلی ڈی ایس پی صوابی میں لوگوں سے موبائل لے کر اور جاتے وقت تھانہ حاضر ہونے کی ہدایت کرتے ہیں اگر کوئی اس کو جانتے ہو تو صوابی تھانہ کالو خان یا کسی بھی تھا نے سے رابط کر سکتے ہو

نوتعینات ڈی ایس پی تنگی حسن خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ۔
10/11/2023

نوتعینات ڈی ایس پی تنگی حسن خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ۔

09/11/2023
اہم خبر۔۔۔خیبر پختونخوا عبوری حکومت میں کی گئی بھرتیاں غیر قانونی قرار اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے مراسلہ جاری کردیاخیبر...
09/11/2023

اہم خبر۔۔۔خیبر پختونخوا عبوری حکومت میں کی گئی بھرتیاں غیر قانونی قرار اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے مراسلہ جاری کردیا
خیبرپختونخوا کے عبوری حکومت میں 17/1/2023 سے جتنی بھی بھرتیاں ہوئی ہیں سب الیکشن کمیشن کے مطابق غیر قانونی ہیں اور ان کا کوئی آفس ریکارڈ موجود نہیں
الیکشن کمیشن اور اینٹی کرپشن نے صوبائی محکموں کو مراسلہ ارسال کردیا

حاجی مزمل شاہ باچا وفات پاچکا ہے مرحوم سید نبی شاہ کا بھائی جبکہ سابقہ ناظم سید حیدر علی شاہ باچا کا چچا ذاد بھائی تھا م...
09/11/2023

حاجی مزمل شاہ باچا وفات پاچکا ہے مرحوم سید نبی شاہ کا بھائی جبکہ سابقہ ناظم سید حیدر علی شاہ باچا کا چچا ذاد بھائی تھا مرحوم کا نماز جنازہ کل بروز جمعہ بتاریخ 10/11/2023 صبح 11 بجےفاطمہ خیل قبرستان میں ادا کی جائے گی

09/11/2023

تحصیل شبقدر میں بارش رحمت

ضلع چارسدہ پی ٹی آئی سابقہ منسٹر فضل محمد خان کے حجرے میں ورکرز کنونشن بروز بدھ 15 تاریخ چارسدہ
08/11/2023

ضلع چارسدہ پی ٹی آئی سابقہ منسٹر فضل محمد خان کے حجرے میں ورکرز کنونشن بروز بدھ 15 تاریخ چارسدہ

تحصیل شبقدر کتوزائی بٹگرام روڈ اور گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کے سامنے ایک ہفتے سے گند پڑا ہے انتظامیہ کی لاپرواہی کی وج...
08/11/2023

تحصیل شبقدر کتوزائی بٹگرام روڈ اور گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کے سامنے ایک ہفتے سے گند پڑا ہے انتظامیہ کی لاپرواہی کی وجہ سے پیدل چلنے والوں اور سٹوڈنٹس اسکی بد بو سے سخت پریشان ہیں

(تحریر عرفان اللہ)آلائی  جھنگڑئےچیئر لفٹ حادثہ جو انٹرنیشنل نیوز کا زینت بنا رہا دو دن تک یہ واقعہ ہر ٹی وی چینل کا موضو...
08/11/2023

(تحریر عرفان اللہ)آلائی جھنگڑئےچیئر لفٹ حادثہ جو انٹرنیشنل نیوز کا زینت بنا رہا
دو دن تک یہ واقعہ ہر ٹی وی چینل کا موضوع بحث رہا
امید یہی کی جا رہی تھی کہ شاید اب آلائی کی پسماندگی سے ساری دنیا خصوصا پاکستان کا وفاقی حکومت وافق ہو چکا ہے
اب آلائی عوام کے برے دن ختم ہونے والے ہیں

ایسا لگ رہا تھا تیسرے روز وزیر اعظم نے آلائی چیئر لفٹ حادثے میں محفوظ رہ جانے والے اسکول کے بچوں اور انہیں بچانے والے کرداروں کو اسلام آباد بلایا اور انہیں اعزازی اسناد سے نوازا گیا

اسی روز حکومت نے چیئر لفٹوں پر پابندی عائد کر دی کہ اس میں انسانی سفر خطرناک ہے
جس گاؤں کا چیئرلفٹ حادثے کا شکار ہوا تھا اسکے مالک اور ڈرائیور کو تو فورا جیل کے سلاخوں کے پیچھے پہچایا گیا

امید یہی کی جا رہی تھی کہ اب چیئرلفٹ پر پابندی لگ چکی ہے کم از کم جھنگڑئے گاؤں کیلئے چیئرلفٹ کے متبادل سڑک اور ندی پر پل ہنگامی بنیادوں پر تعمیر کرانے کا نقد اعلان ہوگا
لیکن جیسا ہم سوچ رہے تھے ایسا کچھ ہوا ہی نہیں

چیئرلفٹ پر پابندی لگ گئی جو جھنگڑئے کے عوام کیلئے مزید اذیت و تکلیف کا زریعہ بن گیا ہے
لوگ اب اپنے مریضوں کو میلوں کا سفر پیدل طے کرکے دندی کے اس پار لیکر آ رہے ہیں

اب مجبورا گاؤں کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت گاؤں تک سڑک بنانے کیلئے کام شروع کر دیا ہے ،

اس بات سے بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ پاکستانی ریاست پختون بلیٹ کے ساتھ کتنی محبت کرتا ہے

ضروری اعلان۔۔۔حکومت کی طرف سے ایسے بچے جو پیدائشی طور پر گونگے بہرے ھوں اور ان کی عمر 5 سال تک ھے. انہں cochlear implant...
07/11/2023

ضروری اعلان۔۔۔
حکومت کی طرف سے ایسے بچے جو پیدائشی طور پر گونگے بہرے ھوں اور ان کی عمر 5 سال تک ھے. انہں cochlear implants کی سھولت دی جا رھی ھے. اس device کی مدد سے بچہ سننے کے قابل ھو جاتا ہے. اس device کی قیمت تقریباً 24 لاکھ ھے جو پاکستان بیت المال کی طرف سے مفت مہیا کی جا رہی ہے. پلیز اس بابت اپنے سماج کو آگاہ فرمائیں تاکہ ہماری لوگ اس اہم سہولیت سے مستفید ہوسکیں..
نیز یہ کہ فارم اور طریقہ کار کے متعلق اپنے ضلع میں قائم بیت المال کے سٹاف سے رابطہ کریں ۔

07/11/2023

شبقدر بازار کے تاجروں نے غیر اعلانیہ ناروا بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا سچ ٹی وی نیوز کے لئے سید نادر شاہ کی رپورٹ

Address


Telephone

+923475650383

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Quaid news قائد نیوز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share