27/06/2023
معروف صحافی عبدالرزاق بنگلزئی کو آٹھویں مرتبہ پریس کلب ڈیرہ مراد جمالی کا بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد۔
(جوہر بنگلزئی)
پریس کلب ڈیرہ مراد جمالی کے نومنتخب صدر عبدالرزاق بنگلزئی نے صحافت کا آغاز روزنامہ نعرہ حق سے کیا اس کے بعد روزنامہ عوام کوئٹہ روزنامہ کوہستان کوئٹہ سے منسلک رہنے کے بعد روزنامہ مشرق کوئٹہ کا تاحال ڈیرہ مراد جمالی میں رپورٹر ہے۔ الیکٹرانک میں بھی مہارت رکھتا ہے اے آر وائی چینل نصیرآباد کا ضلعی رپورٹر بھی رہ چکا ہے اس وقت وہ ،،اب تک،، چینل کے لئے بطور ضلعی رپورٹر کام کر رہا ہے۔ عبدالرزاق بنگلزئی کو یہ بھی اعزاز حاصل ہے کہ وہ اس سے قبل سات مرتبہ صدر پریس کلب ڈیرہ مراد جمالی رہ چکے ہیں اب آٹھواں مرتبہ پریس کلب کے ممبران ان پر اعتماد کرکے 24 جون 2023 کو دوبارہ انہیں صدر پریس کلب بلا مقابلہ بناکر ان پر اعتماد کیا۔
عبدالرزاق بنگلزئی نصیر آباد کے صحافتی تاریخ میں اتنا بڑا نام ہے کہ ان کی کاوشوں کے بغیر یہاں کی صحافتی تاریخ مکمل ہو نہیں سکتی۔ نصیر آباد میں صحافت کے حوالے سے انہوں نے نہایت دقیع کام سر انجام دیا ہے اور دے رہا ہے 1996ء سے تاحال وہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے تمام اصولوں سے واقف ہوکر اپنے پیشے سے مخلص نظر آتے ہیں۔ وہ ہمیشہ آمرانہ صحافت کے بجائے جمہوری نظریہ صحافت کو فروغ دے رہا ہے آج شعبہ صحافت میں ان کے بے شمار شاگرد شعبہ صحافت سے وابستہ ہوکر ملک و قوم کی خدمت کر رہے ہیں۔ وہ ہمیشہ صحافت کے ذریعے عوام کے حقوق کا تحفظ کر رہے ہیں۔ اس بات میں کچھ شک نہیں کہ وہ حکومت اور عوام کے درمیان مضبوط پل کا کردار ادا کررہا ہے۔ بلوچستان کے خمیر سے جنم لینے والے عبدالرزاق ببگلزئی کو نصیر آباد کے حقیقی ترجمان کی حیثیت حاصل ہے ان کی غیر جانبدارانہ صحافت کے ذریعے نصیر آباد کے بہت سے لوگوں کے مسائل پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے جلد حل ہوئے ہیں۔
عبدالرزاق بنگلزئی صحافی ہونے کے ساتھ ساتھ قلم کار اور ادب سے بھی شغف رکھتے ہیں اس وقت وہ معروف ادبی تنظیم ،،نصیرآباد کیئر،، کا عہدیدار ہے۔ اس وقت وہ ایک قبائلی شخصیت کے طور پر بھی پہنچانا جاتا ہے۔ صحافت کے حوالے سے عبدالرزاق بنگلزئی کا شمار حساس اور قومی شعور رکھنے والے صحافیوں میں ہوتا ہے جنہوں نے ہر سوسائٹی کے عوام کے لئے آواز بن کر ان کے ہاں سے ہاں ملاکر ان کے جائز مسائل کو ہائی لائٹ کرنے میں دیر نہیں کیا عبدالرزاق بنگلزئی اپنی صحافت اور عملی جدوجہد کے ذریعے مظلوم طبقات اور متاثرہ لوگوں کے دکھوں کو آگے بڑھانے کے لئے مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں یہ جدوجہد عرصہ 26 سالوں سے جاری ہے انہوں نے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والوں کے مسائل کو اجاگر کرنے میں ہمیشہ پہل کرنے کی کوشش کی ہے۔
ہم انہیں بحیثیت صدر پریس کلب مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی مزید کامیابی و کامرانی کیلئے دعا گو ہیں۔