Shaikhupura Hdnews

  • Home
  • Shaikhupura Hdnews

Shaikhupura Hdnews ہر خبر سے باخبر رہنے کیلئے ہمارے پیج کو فالو کریں
SHAIKHUPURA

فوجی جب گھر سے جاتا ہیں تو بہن کہتی ہیں بھائی اگلی دفع جب آنا ہیں تو مجھے گولڈ کی رنگ بنوا کر دینی ہیں ،،،،فوجی سر پر ہا...
25/05/2021

فوجی جب گھر سے جاتا ہیں تو بہن کہتی ہیں بھائی اگلی دفع جب آنا ہیں تو مجھے گولڈ کی رنگ بنوا کر دینی ہیں ،،،،
فوجی سر پر ہاتھ رکھ کر کھتا میری بہن ضرور ۔۔

چھوٹا بھائی کھتا ہیں بھائی ہونڈا بائیک لے دو نہ فوجی کھتا ہیں لے دو گاہ تھوڑا صبر کر یار ۔۔

باپ ملتا اور کھتا بس تیری شادی کرنی ہیں جلدی ۔۔

ماں بیٹا اب آے گاہ تو تیری منگنی کرو گی بس جلدی آنا ۔

فوجی ماں باپ بھائی بہن سے مل کر آتا ہیں اسے پتا نہیں ہوتا کہ ملاقات آخری ہیں _

یہاں جب دوشمن سے لڑتے لڑتے تین چار گولی سینے میں اتر جاتی ہیں تو
بہن بھائیوں ماں باپ سے کیے وعدے یاد تو اتے ہو گے ،،،،

جب فوجی کہ گھر فون جاتا ہیں نہ کہ اپکا بیٹا شہید ہو گیا تو وہ بہن بھائی ماں باپ پر کیا گزرتی ہوگی نہ ۔۔۔

پھر ہم کیسے کہ سکتے ہیں کہ آرمی کچھ نہیں کرتی مارخور کچھ نہیں کرتے کچھ نہیں کرتے تو شہید کیسے ہو جاتے

سوچ سمجھ کر پوسٹ کیا کرے کیا پتا کسی شہید کی بہن بھائی ماں باپ اپکی پوسٹ دیکھ رہے ہوں

مارخور 🇵🇰⚔️🇹🇷

11/04/2021
09/04/2021
23/03/2021

_مارچ_23_ایک_تاریخ_ساز_دن

یوم پاکستان

پاکستان کی تاریخ کا بہت اہم دن ہے۔ اس دن۔ یعنی 23 مارچ 1940 کو قرارداد پاکستان پیش کی گئی تھی۔ قرارداد پاکستان جس کی بنیاد پر مسلم لیگ نے برصغیر میں مسلمانوں کے جدا گانہ وطن کے حصول کے لیے تحریک شروع کی تھی اور سات برس کے بعد اپنا مطالبہ منظور کرانے میں کامیاب رہی۔ وہ مطالبہ جو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے نام سے دنیا کے نقشے پر ابھرا۔ اس دن "23 مارچ" پورے پاکستان میں عام چھٹی ہوتی ہے۔

پاکستان کی تاریخ میں تیئیس مارچ کو ایک خاص اہمیت حاصل ہے۔ اس دن برصغیر کے مسلمانوں کی واحد نمائندہ جماعت ( مسلم لیگ) نے قائد اعظم محمد علی کی ولولہ انگیز قیادت میں اپنے ستائیسویں سالانہ اجلاس (منعقدہ لاہور) میں ایک آزاد اور خودمختار مملکت کے قیام کا مطالبہ کیا تھا تاکہ مسلمانوں کے حقوق کا تحفظ ہوسکے ۔

اس تاریخی اجتماع کا آغاز 22 مارچ 1940کو ہوا تھا اور قائداعظم محمد علی جناح نے اس دن اپنی اڑھائی گھنٹے کی تقریر میں فرمایاکہ مسلمان کسی بھی تعریف کی رو سے ایک قوم ہیں، ہندو اور مسلمان دو مختلف مذہبی فلسفوں اورسماجی عادات سے تعلق رکھتے ہیں، جو آپس میں شادی کر سکتے ہیں، نہ اکٹھے کھانا کھا سکتے ہیں۔
اس میں واضح کیا گیا کہ ہندو اور مسلمان دو الگ قومیں ہیں، جو اب ایک ساتھ نہیں رہ سکتیں، ان کا مذہب، عقیدہ اور رسم و رواج الگ ہیں اوروہ ایک الگ وطن چاہتے ہیں
قرارداد پاکستان ہی دراصل وہ مطالبہ ہے، جو اسلامی جمہوریۂ پاکستان کے نام سے دنیا کے نقشے پر ابھرا اور 23 مارچ کا یہ دن ہر سال اہل پاکستان کو اُسی جذبے کی یاد دلاتا ہے، جو قیام پاکستان کا باعث بنا تھا۔ 23 مارچ 1940 پاکستان اور برصغیر کے مسلمانوں کی تاریخ کا ایک سنہری دن ہے

23 مارچ کا دن صرف تقاریر اور تقاریب مقرر کرنے کا دن۔ نہیں بلکہ عملی طور پر وطن عزیز کی مضبوطی اور استحکام کے لیئے کام کرنے کا تجدید عہد کرنے کا دن ہے

جس میں ہمیں بہت سی اصلاحات کرنی ہیں سب سے پہلے اسلام کا دفاع اور ریاست کے مفادات ہیں جن کا دفاع کرنا بہت ضروری ہے افواج پاکستان کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنانا ہے ہمیں لبرل خارجی اور جمہوریوں نے کبھی ایک نہیں ہونے دیا ہم تقسیم ہوتے گۓ اور خارجی جمہوریہ لبرل اتحاد ہمیں تباہی کی طرف لے گیا

جسطرح ہمارے دشمن ہمیں تباہ کرنے کے لیے ذاتی اختلافات چھوڑ کر متحد ہو چکے ہیں ہمیں بھی متحد ہو کر دشمن کو حیران کرنا ہو گا
ہائبرڈ وار صرف افواج کے خلاف پراپوگنڈے کا نام نہیں بلکے ہماری اسلامی اقدار روایت نظریات سب کو اپنی لپیٹ میں لینے کا نام ہے

اور آج آپ دیکھ لیں ہمارے نیوز چینل ہمارے تعلیمی ادارے سب جگہ فحاشی کو پروموٹ کیا جا رہا ہے ہماری آنے والی نسلوں کے ذہنوں کو مفلوج کیا جا رہا ہے فیملی سسٹم اور شرم کی چادر کو آزادی کا دشمن دکھایا جا رہا ہے

یورپ آج اس فیملی سسٹم کی تباہی پر ماتم منا رہا ہے کسی بھی طرح وہ فیملی سسٹم بحال کرنا چاھتے ہیں مگر نہیں کر سکتے اور لنڈے کے لبرل چلے ہیں ہمارا فیملی سسٹم توڑنے آزادی کے نام پر ہمیں ننگا کرنا چاھتے ہیں مگر ابھی سمبھل جانے کا وقت ہے دفاع کریں اپنی روایات اور اسلامی اقدار کا اپنے فیملی سسٹم کو مظبوط کریں اسے توٹنے نا دیں اور اپنی افواج کا ساتھ دیں یہی فوج ہے جو کفار کے راہ کی سب سے بڑی رکاوٹ ہے ۔
🇵🇰

ترکی، ایک بڑی طاقت بن کر ابھرے گا،وہ ایک ایک کر کے پھینکے جانے والے جال کو کاٹ رہا ہے۔سیاسی جال،عسکری جال،معاشی جال،معاش...
21/03/2021

ترکی، ایک بڑی طاقت بن کر ابھرے گا،
وہ ایک ایک کر کے پھینکے جانے والے جال کو کاٹ رہا ہے۔

سیاسی جال،عسکری جال،معاشی جال،معاشرتی جال،ذہنی جال۔۔۔

"ترکی کے راستے"میں آنے والی تمام بیرونی مداخلتیں ختم کر دی جائیں گی۔

"معاہدہِ استنبول" سے دستبرداری بھی اسی تسلسل کا ایک حصہ ہے۔🇹🇷💪🏼

*

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں بھنگ کے پودے سے دھاگہ تیار، یارن بحران میں کمی آئے گی زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں بھنگ کے...
21/03/2021

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں بھنگ کے پودے سے دھاگہ تیار، یارن بحران میں کمی آئے گی

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں بھنگ کے پودے سے دھاگہ تیار کیا گیا ہے جس کو کاٹن یارن کے ساتھ مکس کر کے جینز کی پینٹ تیار کی جائے گی جو نہ صرف یارن بحران پر قابو پانے میں مدد گار ثابت ہوگا بلکہ تھوڑی سی حکومتی توجہ سے ملکی خزانہ کو بھی فائدہ ملے گا۔

پاکستان میں اب بھنگ کے پودے سے جینز تیار کی جائے گی، بھنگ کے پودے کے چھالیے کو کاٹن یارن میں ایک خاص تناسب سے استعمال کیا جائے گا۔ زرعی یونیورسٹی کے شعبہ فیبرک اینڈ ٹیکسٹائل ٹیکنالوجی ماہرین نے بھنگ کی چھال اور کاٹن یارن کو ملا کر دھاگا تیار کرلیا ہے۔
پاکستان میں بھنگ قدرتی طور پر پیدا ہوتی ہے، ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں بھنگ کے دھاگے سے بنی جینز کی ڈیمانڈ بہت زیادہ ہے اور پاکستان کو اس صنعت سے کروڑوں ڈالر کا فائدہ ہونے کی امید ہے۔
ریسرچرز کا کہنا ہے بھنگ کا پودہ جراثیم کش ہونے کی وجہ سے اس کے دھاگے سے تیار پینٹ بھی جراثیم کش ہے جبکہ مختلف کیمیکلز کی مددسے بھنگ کی چھال کو کاٹن یارن میں مکس کیا گیاہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کاٹن یارن کے ساتھ 20 سے 30 فیصد تک بھنگ سے بنا دھاگا استعمال کیا جاسکتا ہے جس سے یارن بحران پر بھی قابو پانے میں مدد ملے گی۔

15/02/2021

*مشرق میں سپر پاور ناقابل قبول ۔ پاکستان ، چین کا نیا روٹ ۔ مودی ، اسٹیبلشمنٹ کی* *سرد جنگ ۔ سعودیہ ، بھارت جنگی مشقیں ۔ ایرانی وزیر دفاع کا دورہ بھارت* ۔

جب سے کووڈ کے دوران امریکہ میں انویسٹمنٹ 49 فیصد تک گری ، اسی دوران چینی معیشت پہلے سے چار فیصد بڑھ گئی ، ٹرائیکا کیجانب سے چین کو گھیرنے کی روز نئی سازشیں سامنے آ رہی ہیں ، مشرق / ایشیا میں دنیا کی سپر پاور ، مغرب / یورپ سے برداشت نہیں ہو رہی ۔ ۔ ۔ کواڈ ، تائیوان ، ہانگ کانگ ، تبت ، ساؤتھ چین سمندر غرضیکہ ٹرائیکا کی کوشش ہے ، چین معاشی ترقی چھوڑ کر ، جنگوں میں مصروف ہو جاۓ ۔ ۔ ۔
گوادر ، سی پیک ، ون بیلٹ ون روڈ پراجیکٹ ، چین ، پاکستان اصل نشانہ ہیں ۔ ۔ ۔

اوپر سے پاکستان ، چین ایک نیا روڈ بنانے جا رھے ھیں ۔ ۔ ۔ پہلے صرف قراقرم ہائی وے روٹ سے چین ، پاکستان جڑتے تھے ، جو 1978 میں مکمل ھوا ، خنجراب سے سی پیک ، گوادر تک یہی روڈ جاتا ہے ، اب نیا روٹ ، چینی یارکنڈ سے شروع ہو کر ، گلگت بلتستان ، سکردو ، سیاچن سے ہوتا ہوا آزاد کشمیر ، وادی نیلم تک جاۓ گا ۔ یہ روٹ ٹرائیکا کی نیندیں حرام کر گیا ہے ۔ ۔ ۔ اس روٹ پر چین ، پاکستان اپنی ملٹری فورسز ، اسلحہ ، ایئر فورس ، انٹیلی جنس ٹیکنیکل اور ہیومن دونوں المختصر ، سب کچھ ڈپلاۓ کریں گے ۔ جونہی بھارت نے کوئی حرکت کی دونوں دوست ممالک ملکر چڑھ دوڑیں گے ۔ یہ روٹ دنیا کی کسی انٹیلی جنس ایجنسی کو نہیں پتا تھا ۔ ۔ ۔ پاکستان ، چین کے پاس ایسے ایسے خفیہ روٹ ہیں ، جو نا کبھی دیکھے گئے نا سنے گئے ۔

تبھی چین کے سامنے سرینڈر کرنے کے بعد بھارتی سابق وزیر دفاع ، اے کے اینتھنی ، کا کہنا ہے ، چین اب کسی بھی وقت پاکستان کی مدد کر کے سیاچن پر ایڈونچر کر سکتا ہے ، بھارتی نیشنل سیکورٹی مودی کیوجہ سے خطرے میں پڑ چکی ہے ۔ یہ تو کچھ بھی نہیں ، ابتداۓ عشق ہے ، روتا ہے کیا ، آگے آگے دیکھئے ۔ ۔ ۔ ۔ سیاچن بھی گیا ، ارونا چل بھی گیا ، کشمیر بھی گیا ، چین کا دعویٰ ہے کے سیاچن بھی اسکا ہے 😎 ۔ ۔ ۔ چینی افواج سیاچن پر آ رہی ہیں ۔
بھارت بھول چکا ہے کہ پاکستان ، چین ایک ہیں ۔ ۔ ۔ بھارت سوچ رہا تھا ، چین کو علاقے سرینڈر کر کے چین سے جان چھوٹ جاۓ گی ، پھر مکمل فوکس پاکستان پر کیا جائے گا ۔ ۔ ۔ بھارت سے متنازعہ علاقے حاصل کرو ، چین ، پاکستان بعد میں فیصلہ کر لیں گے ، کیا کرنا ہے ۔ ۔ ۔
دوسری جانب چین کے سامنے سرنڈر کرنے پر مودی کی الٹی گنتی بھارت میں شروع ہو چکی ہے ۔ مظاہروں میں شدت بڑھتی جا رہی ہے ، کسانوں کے احتجاج میں بھارتی افواج کیساتھ اب وکلاء ، ریٹائرڈ ججز بھی شامل ہو چکے ہیں ، ممبئی ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ بابری مسجد ، گجرات فسادات ، پلوامہ حملوں ، گودرہ ٹرین حادثہ ، پٹھان کوٹ ، اوڑی ، بالا کوٹ جتنے بھی واقعات ہوۓ ہیں ، سب مودی نے کرواۓ ہیں ، پلوامہ حملوں میں جو بارود استعمال ہوا ہے وہ ناگ پور فیکٹری میں تیار ہوا ۔ ۔ ۔ پریس کانفرنس میں ریٹائرڈ جج کے دائیں بائیں ریٹائرڈ فوجی بیٹھے تھے ۔ یعنی اب سول سوسائٹی کسانوں کیساتھ ملکر افواج و عدلیہ پر دباؤ بڑھا رہی ہے کہ مودی کو اسکے نظرئے سمیت جہنم واصل کیا جاۓ ۔ ۔ ۔
جبکہ بھارتی فوج اب یہ چاہتی ہے لداخ کی شرمندگی ، راہول گاندھی کے ذریعے مودی کے سر تھوپ دی جائے ، جس طرح مودی نے گلوان میں چینی در اندازی کا الزام افواج پر تھوپ دیا تھا ، جبکہ راہول گاندھی بھارتی سیاست میں اسی قسم کا کردار ہے ، جو پاکستانی سیاست میں بلاول ہے ۔ ۔ ۔
اصل صورت حال بھارتی اسٹیبلشمنٹ جانتی ہے ، پاکستان ، چین کی تیاریاں عروج پر ہیں ، ہم ان سے کسی صورت نہیں لڑ سکتے ۔ جو بائیڈن کی پالیسیز کیوجہ سے بھارت خطے میں تنہا اور مودی اپنی ٹیم ، را ، افواج سمیت بھارت کیساتھ ساتھ ، دنیا بھر میں مزید ذلیل و رسوا ہو گیا ہے ۔ ۔ ۔ بھارت اب عرب ممالک کی طرح اپنی پوزیشن تبدیل کر کے روس کو دوستی کے پیغامات بھجوا رہا ہے ۔
سعودیہ ، بھارت کو دنیا دھتکار چکی ہے ، ایک ملک پاکستان کا دوست ہے ، دوسرا بدترین دشمن ، بھارت کے پاس مودی کی موجودگی میں آپشنز ختم ہو چکے ہیں ، محمّد بن سلمان کی موجودگی میں ، سعودیہ کے پاس آخری سچا دوست پاکستان بچتا ہے ۔ ۔ ۔ سعودیہ ، بھارت کے درمیان مشترکہ فوجی مشقیں ، بھارتی میڈیا کیمطابق سال 2022 میں ہونے جا رہی ہیں ۔ ۔ ۔ پاکستان نے امریکہ کیطرف سے دھتکار دئیے جانے کے باوجود ، بہت سی ناقابل فراموش غلطیوں کے باوجود ، سعودیہ کو دوبارہ گلے لگانے کی ابتدا کر دی ہے ، مگر بھارتی افواج کیساتھ ، سعودیہ ، یو اے ای کے تعلقات ان ممالک کی بہت بڑی غلطی تصور کی جاۓ گی ، اگر ایسا ہوا تو ، پاکستان کے یو اے ای ، سعودیہ سے تعلقات کی نوعیت ہمیشہ کیلئے تبدیل ہو جاۓ گی ، سعودیہ ، یو اے ای کو اب سنبھلنا ہو گا ، غلطی کی گنجائش نہیں ہے ۔ ۔ ۔
آخر میں ایرانی وزیر دفاع بریگیڈئر جنرل عامر حطمی نے بھارت کا دورہ کیا ہے ، بپن راوت ، منوج نروانے ، راجناتھ سنگھ سے ملاقاتیں کی ہیں ۔ ۔ ۔ اس نے تہران ، نیو دہلی کے کلچر ، تاریخی پس منظر کو ایک قرار دیا ، ریجنل ، جغرافیائ ، بین الاقوامی حالات بھارت ، ایران کے ایک جیسے قرار دئیے ، انڈین اوشن میں ایک ہونے کی بات کی اکٹھے ہو کر دونوں ممالک کے شاندار رول کو بڑھا کر دنیا کے سامنے لانے کی بات کی ، یعنی ایران ڈیفنس ، فوجی سطح پر بھارت کیساتھ کھڑا ہے ۔ اس بیان میں پاکستان کیلئے پیغام ہے ، کوئی برادر اسلامی ملک نہیں ہوتا ، ہر ملک اپنے مفادات کا تحفظ کرتا ہے ، جو کچھ سعودیہ ، یو اے ای کر چکے ہیں ، جو کچھ ایران کر رہا ہے ، یہ کوئی برادر اسلامی ممالک نہیں کرتے ۔ ۔ ۔ ساتھ ضرور چلیں ، جہاں تک مفادات ہیں ، مفادات کو ضرب لگنے کی صورت میں ، ترکی کی پالیسی ۔ ۔ ۔

*صمد انقلابی کا غیر قانونی طورپر نظر بند کشمیریوں کی حالت زار پر اظہار تشویش**سرینگر14فروری*بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ...
14/02/2021

*صمد انقلابی کا غیر قانونی طورپر نظر بند کشمیریوں کی حالت زار پر اظہار تشویش*

*سرینگر14فروری*

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں اسلامی تنظیم آزادی کے چیئرمین عبدالصمد انقلابی نے مقبوضہ علاقے اور بھارتی جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیریوں کی حالت زار پر شدید تشویش کا ا ظہار کیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عبدالصمد انقلابی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ نظر بندوں کو تمام بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے جبکہ انہیں جسمانی اور ذہنی تشدد کا بھی نشانہ بنا یاجارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نظر بندوںکو مقررہ تاریخوں پر عدالتوں میں پیش نہ کر کے انکی نظر بندی کی طول دیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امیرجماعت اسلامی مقبوضہ جموںوکشمیر ڈاکٹر عبدالحمید فیاض ، محمداشرف صحرائی ، محمد یاسین ملک ، شبیراحمدشاہ ، آسیہ اندرابی ، ناہیدہ نسرین ، فہمیدہ صوفی ، ڈاکٹرمحمدقاسم فکتو ، امیرحمزہ شاہ ، محمدیوسف فلاحی ، ایاز اکبر ، پیر سیف اللہ ، زاہد علی ایڈوکیٹ ، شاہدالاسلام ، فاروق احمد ڈار ، معراج الدین کلوال ، ڈاکٹر محمد شفیع شریعتی ، غلام قادر بٹ ، نعیم احمد خان ، سیدمحمداشرف ، مسرت عالم بٹ ، مشتاق الاسلام ، فاروق احمد توحیدی ، ٹکا محمد خان ، شکیل احمد پلوامہ ، سیدجمشیداحمد شاہ ، غلام محمدبٹ ، محمدایوب ڈار ، نذیراحمدشیخ ، محمدایوب میر ، شکیل احمد خان ، فاروق احمد ، محمدعباس ، ناصر عبداللہ ، ایڈوکیٹ فیروز احمد ڈار ، نثاراحمد ، عبدالواحدمیر ، حکیم شوکت ، معراج الدین گورو، آصف ضرار سمیت ہزاروں افراد جن میں کم عمر لڑکے ، معمر افراد اور خواتین بھی شامل ہیں اس وقت مقبوضہ علاقے اور بھارت کی جیلوں میں قید ہیں۔ عبدالصمد انقلابی نے کہا کہ کئی لوگ ایسے بھی ہیں جو گزشتہ پچیس اور تیس برسوں سے سلاخوں کے پیچھے ہیں۔ انہوںنے نظر بندوں کے عزم وہمت کو سلام پیش کرتے ہوئے ایمنسٹی انٹرنیشنل ، ایشیا واچ اور انسانی حقوق کی دیگر عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیری نظر بندوں کی حالت زار کا نوٹس لیکر انکی رہائی کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالیں۔

Address


Telephone

+923227279543

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shaikhupura Hdnews posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share