Kashmir News

Kashmir News Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Kashmir News, Media/News Company, .

30/07/2022

بھمبر جج حملہ کیس میں گرفتار۔ پی ٹی آٸی راہنما چوہدری عبد الرؤف کاشر کے دست راست چوہدری مریدحسین بھمبر انصاف ہاؤس میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں

15/07/2022
گولی مار دی جائے گی۔۔تحریر: ملک عبدالحکیم کشمیریاگر آپ کے گھر کے نزدیک باڑ لگا کر وہاں ایک سائن بورڈ لگا دیا جائے ۔ کہ "...
15/07/2022

گولی مار دی جائے گی۔۔
تحریر: ملک عبدالحکیم کشمیری
اگر آپ کے گھر کے نزدیک باڑ لگا کر وہاں ایک سائن بورڈ لگا دیا جائے ۔ کہ "باڑ پھلانگنے والے کو گولی مار دی جائے گی" تو آپ کا ردعمل کیا ہو گا۔ اس کا انحصار غیرت اور ضمیر پر ہے ۔
پیر چناسی پاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد شہر کے مشرق کی جانب 30 کلو میٹر دور سطح سمندر سے 9500 فٹ بلند ایک سیاحتی مقام ہے ۔ مظفرآباد شہر میں رہائش پزیر افراد کی ایک بڑی تعداد ویک اینڈ پر پیر چناسی کی وزٹ کا انتخاب کرتی ہے۔ اگر شہر میں درجہ حرارت 40 کے قریب ہو تو پیر چناسی میں دس سے بیس کے درمیان ہوتا ہے ۔
13 جولائی 2022 کو کچھ مقامی خاندان پیر چناسی کا رخ کرتے ہیں تو انھیں بیریئر لگا کر روکا جاتا ہے ۔ جس پر شدید ردعمل سامنے آتا ہے ۔اسی دوران باڑ پر لگے سائن بورڈ پر لکھی عبارت کہ دیوار پھلانگنے والے کو گولی مار دی جائے گی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ہے ۔
گولی مار دی جائے گی ، کیوں ؟
یہ مائنڈ سیٹ ہے کیا؟
کیا یہ مائنڈ سیٹ اس دھرتی کا خدا ہے کہ زندہ رکھنے اور مارنے کے اختیارات کا اعلانیہ دعویٰ کر رہا ہے ۔
کیا ہم عام لوگ ان کے نزدیک انسان نہیں ؟
کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ لگانے والے سیاستدان بتائیں کہ ان کے بیانیے کی عملی روپ سامنے آ چکا ہے اب ان کا کیا خیال ہے ؟
ہم زیر انتظام ہی سہی لیکن یہاں ایک عبوری آئین ہے جس کے تحت قانون ساز اسمبلی صدر وزیراعظم کے عہدے اور سپریم کورٹ ہائی کورٹ موجود ہیں اور یہی ادارے اور افراد جس شکل میں بھی ہوں سپریم ہیں۔
کیا یہاں کا آئین وقانون طاقت ور مائنڈ سیٹ کی رکھیل ہے جس سے جب اور جہاں جی چاہا بدمعاشی سے کھیل لیا۔
لیکن اہم سوال یہ بد معاشی کب تک اور اس کا سلامتی سے کیا تعلق ؟اس خطے میں جو سٹارز ماضی میں احترام کی علامت تھے اب انہیں دیکھ کر خوف کیوں آتا ہے کیا اس پر غور کرنے کی زحمت گوارا کی گئی ؟
حقیقت طاقت ہمیشہ حال میں درست ہونے کی دعویدار ہوتی ہے لیکن ماضی کے فیصلوں سے سبق نہ سیکھنے والے خود حادثوں کو دعوت دیتے ہیں ۔
مظفرآباد سپریم کورٹ کے سامنے یادگار کی تعمیر کا معاملہ دیکھ لیں ۔انجیئنرنگ کے تخمینہ سے 100 فیصد زیادہ رقم پی سی ون کے بغیر سنگل پیج پر ورک آڈر لیا گیا،بعد ازاں 15 فیصد اضافی رقم لی گئی ۔فائل بند ہوتی ہے ۔ایک دن اربابِ اختیار نے سوچا مزید رقم لی جا سکتی ہے ۔ڈنڈے کے زور پر مزید ایک کروڑ سے زائد رقم لی گئی یوں تین ساڑھے تین کروڑ کے منصوبے کے 10 کروڑ وصول کیے گے۔
مظفرآباد شہر کم وبیش 50 مربع کلومیٹر پر محیط ہوگا اس چھوٹے سے شہر کے ساتھ سلامتی کے نام پر کیا ہوا آئیے دیکھتے ہیں ۔
گوجرہ میں عوام کے لئے سٹیڈیم بنا اور اب ؟
پلیٹ میں گراونڈ تھا اور اب ؟
نیلم سکول سے دریا کی طرف کم و بیش 500 کنال رقبہ
دومیل پل کے ساتھ پارک ایم ڈی اے نے بنایا اور اب
شوکت لائن گراؤنڈ
نیلم پبلک سکول گراونڈ
نیلم پارک ٹاہلی منڈی کی زمین .
چہلہ بانڈی میں مقامی لوگوں کیلٸے پہلے دریا پر جانے والے رستے بند کٸے گے پھر قلعہ پلیٹ کے سامنے والا سارا رقبہ تحویل میں لے لیا گیا وہاں نیچے 3 یا 4 گراونڈََز اور ریت کے بیلے ہیں جہاں گرمیوں میں لوگ جاتے تھے مگر اب بند ہے.
گوجرہ قلعہ
ایئرپورٹ
اور اب سریاں ٹاپ جبڑا پھر سری کوٹ پھر پیر چناسی
ہم بزدل لوگ ہیں ۔کالے ڈالے سے خوف زدہ ہیں ۔
سیاست دان وکیل تاجر صحافی بیوروکریسی سب اس عبارت کے سامنے بے بس دکھائی دیتے ہیں کہ طے شدہ حدود پھلانگنے والے کو گولی مار دی جائے گی ۔

02/07/2022

رحمان بیکرز کے ساتھ ملحقہ شاپ انصر گارمنٹس میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ جانے کے باعث دوکان کے اندر تمام ملبوسات جل کر خاکستر ہو گٸے لاکھوں کا نقصان۔۔

مظفر آبادوزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے وزیر خوراک علی شان سونی کی تحریک پر گزشتہ دنوں بھمبر کے جنگ...
25/06/2022

مظفر آباد
وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے وزیر خوراک علی شان سونی کی تحریک پر گزشتہ دنوں بھمبر کے جنگلات میں لگی آگ بجھاتے ہوئے شہید ہونے والے محکمہ جنگلات کے ملازمین فاریسٹر شکور احمد ،فائر فائٹر محمد اعجاز کے لیے 15 لاکھ فی کس مالی امداد کے ساتھ ساتھ شہداء کے بچوں کو ملازمت دینے کے احکامات جاری کیے ہیں۔۔
آگ بجھانے کی جدوجہد میں زخمی اہلکاروں کے لیے 7 لاکھ اور عارضی بھرتی بیلداروں کو مستقل کرنے کے بھی احکامات دیئے ہیں وزیراعظم آزاد کشمیر نے قومی کاز کے لیے جان دینے والے دونوں شہداء کے نام سول ایوارڈ کے لیے حکومت پاکستان کو تجویز کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

بھمبر(یاسین تبسم) ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرول اتھارٹی بھمبر کا آٸس کریم فروخت کرنے والی فرنچاٸز کی چکینگ ناقص آٸس کریم فروخت کرنے ...
22/06/2022

بھمبر(یاسین تبسم) ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرول اتھارٹی بھمبر کا آٸس کریم فروخت کرنے والی فرنچاٸز کی چکینگ ناقص آٸس کریم فروخت کرنے والی ایک فرنچاٸز کا ناقص سامان ضبط کر لیا گیا اور بھاری جرمانہ بھی کیا گیا۔ آٸس کریم فروخت کرنے والی فرنچاٸز کے مالکان صفاٸی ستھراٸی کو یقینی بناٸیں ناقص اور کیمیکل سے تیارشدہ آٸس کریم فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاررواٸی ہو گی ڈسٹرکٹ فوڈ آفیسر کی وارننگ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ فوڈ آفیسر راجہ محمود علی نے فوڈ انسپکٹرز کے ہمراہ بھمبر میں مختلف برانڈ کی آٸس کریم فروخت کرنے والی فرنچاٸز کی چکینگ کی اس موقع پر انہوں نے آٸس کریم ڈمپ کرنے والے فریزر کا معاٸنہ کیا اور صفاٸی ستھراٸی کا جاٸزہ لیا اور فرنچاٸزز کے اندر پاٸی جانی والی خامیوں کو دور کرنے کی ہدایت کی جبکہ اس موقع پر ناقص اور کیمیکل شدہ آٸس کریم فروخت کرنیوالی فرنچاٸز کا ناقص سامان ضبط کرتے ہوٸے بھاری جرمانہ کیا گیا اور وارننگ دی گٸی اگر دوبارہ ناقص اور مضر صحت آٸس کریم بھمبر کی حدود میں فروخت کی گٸی تو فرنچاٸز کو سیل کر دیا جاٸیگا اس موقع پر ڈسٹرکٹ فوڈ آفیسر نے میڈیا نماٸندگان سے گفتگو کرتے ہوٸے کہا کہ ضلع بھمبر کی حدود میں ناقص اور غیر معیاری آٸس کریم فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جاٸیگی اگر ناقص آٸس کریم فروخت کرنے بارے شکایت ملی تو مذکورہ فرنچاٸز کے خلاف قانونی کاررواٸی عمل میں لاٸی جاٸیگی۔۔

سینئر کلرک اسسٹنٹ کمشنر آفس برنالہ باؤ فیصل محمود کے والد گرامی کی وفات پر صدر کشمیر پریس کلب بھمبر چوہدری جمیل شفیع۔ صد...
18/06/2022

سینئر کلرک اسسٹنٹ کمشنر آفس برنالہ باؤ فیصل محمود کے والد گرامی کی وفات پر صدر کشمیر پریس کلب بھمبر چوہدری جمیل شفیع۔ صدر فریڈم فورم بھمبر چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ ۔ اور راقم سینئر نائب صدر الیکٹرانک میڈیا محمد یاسین تبسم نے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئےفاتحہ خوانی کی۔۔۔

بھمبر : سابق سینئر وزیر آزاد حکومت چوہدری طارق فاروق کا میڈیا نمائندگان کے اعزاز میں مقامی ہوٹل پر پر تکلف عشاٸیہ کی تصو...
18/06/2022

بھمبر : سابق سینئر وزیر آزاد حکومت چوہدری طارق فاروق کا میڈیا نمائندگان کے اعزاز میں مقامی ہوٹل پر پر تکلف عشاٸیہ کی تصویری جھلکیاں۔۔ عشاٸیہ میں کشمیر پریس کلب کے سابق صدر راجہ نعیم گل۔ سٸینر ناٸب صدر چوہدری عاطف اکرم۔ سینٸر صحافی اقبال انقلابی۔ کشمیر الیکٹرانکس میڈیا ایسوسی ایشن بھمبر کے صدر ملک شوکت حسین۔ سینٸر ناٸب صدر محمد یاسین تبسم۔ایڈیشنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری قیصر تاٸب۔ ناٸب صدور عمر فاروق مرزا۔شجاع الرحمان۔ سیکرٹری مالیات مرزا احسن رسول۔ مرکزی ترجمان اعجاز افضل۔ فرحان بابا۔ چوہدری ارشد۔راجہ ہارون الرشید۔سعد چوہدری۔ عامر اسحاق کے علاوہ تحصیل صدر مسلم لیگ ن چوہدری ابرارالحق ایڈووکیٹ سابق جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن ضلع بھمبر چوہدری جمیل سلطان۔ چوہدری ماجد اقبال چوہدری اشتیاق محمود آف سوکاسن صدر انجمن تاجران چوہدری اکرم پپو سابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ بھمبر چوہدری تصدق حسنین ٹیپو چوہدری فصیل جاوید اسفندیار طارق نے بھی شرکت کی۔۔

بھمبر درائیاں کے علاقہ کلوال میں مبینہ طور پر  اندھا دھند فائرنگ 11 افراد زخمی 2 کی حالت نازک شدید زخمیوں کو میرپور ریفر...
18/06/2022

بھمبر درائیاں کے علاقہ کلوال میں مبینہ طور پر اندھا دھند فائرنگ 11 افراد زخمی 2 کی حالت نازک شدید زخمیوں کو میرپور ریفر کر دیا گیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی۔ڈی ایس پی سٹی چوہدری محمد امین،ایس ایچ او سٹی چوہدری مہربان نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے زخمیوں میں ایک خاتون پروین اختر سمیت علی شان۔قربان علی طاہر محمود طارق حسین یوسف حسین شبیر حسین عابد حسین صدیق حسین ناصر محمود مظہر اقبال و دیگر شامل۔زخمیوں کو فوری طور پر ٹراما سینٹربھمبر لایا گیا۔جبکہ دوافراد طاہر محمود اور طارق حسین کو میرپور ریفر کردیا گیا۔ہسپتال زرائع کے مطابق 4 افراد کو فائر لگے ہیں ۔ ہولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش و تفتیش شروع کر دی ھے دو گروپوں میں مقامی طور پر تنازعہ زمین بتایا جاتا ھے.

محکمہ جنگلات کے ہونہار۔ فرض شناس فارسٹ آفیسر عبدالشکور گذشتہ ہفتے جنگلات میں لگی آگ کو بجھانے کے دورانآگ کی لپیٹ میں آٸے...
14/06/2022

محکمہ جنگلات کے ہونہار۔ فرض شناس فارسٹ آفیسر عبدالشکور گذشتہ ہفتے جنگلات میں لگی آگ کو بجھانے کے دورانآگ کی لپیٹ میں آٸے اور بری طرح جھلس گٸے انہیں فوری طور پر ریسیکو کیا گیا اور سی ایم ایچ کھاریاں منتقل کیا گیا زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کےبعد فارسٹ آفیسر داعی اجل کو لبیک کہہ گٸے انہوں نے اپنے فراٸض کو احسن طریقہ سے سر انجام دینے کی کوشش کی۔۔ مرحوم عبدالشکور کی نماز جنازہ انکے آبائی گاٶں موہڑہ تہال بنڈالہ میں آج دن دس بجے ادا کی جائے گی۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے درجات بلند فرماٸے۔۔آمین

گذشتہ دنوں باغسر کے قریب جنگل میں آگ بجھانے کے دوران جھلس جانے والے فاٸر فاٹر اعجاز احمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوٸے انتقا...
13/06/2022

گذشتہ دنوں باغسر کے قریب جنگل میں آگ بجھانے کے دوران جھلس جانے والے فاٸر فاٹر اعجاز احمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوٸے انتقال فرما گٸے ان کی نماز جنازہ رات 10.00جے باغسر میں ادا کی جاٸیگی۔۔ انا للہ وانا الیہ راجعون

کس کھبلاں کھنمب کا رہاٸشی مستری غلام غوث کل سہی پہر 4.00 بجے کام کے سلسلہ میں گھر سے بازار کی طرف آیا تھا مگر ابھی تک گھ...
12/06/2022

کس کھبلاں کھنمب کا رہاٸشی مستری غلام غوث کل سہی پہر 4.00 بجے کام کے سلسلہ میں گھر سے بازار کی طرف آیا تھا مگر ابھی تک گھر واپس نہیں آیا گھر والے سخت پریشان ہیں اگر کسی کو پتہ چلے تو درج ذیل نمبر پر اطلاع کرے۔۔ 0345.4437973

إِنَّالِلَّهِ وَإِنَّاإِلَيْهِ رَاجِعُون               صدر کشمیر الیکڑانک میڈیا ایسوسی ایشن میرپور ناصر رفیق چوھدری کے چ...
04/06/2022

إِنَّالِلَّهِ وَإِنَّاإِلَيْهِ رَاجِعُون
صدر کشمیر الیکڑانک میڈیا ایسوسی ایشن میرپور ناصر رفیق چوھدری کے چچا زاد بھائی ارباب جاوید ابوظبہی ایک ٹریفک حادثہ میں وفات پاگئے ہیں مرحوم و مغفور کی نمازجنازہ کل 5 جون 2022 بروز اتوار دن 2 بجے شیروچک (ٹانڈہ موٹا) گجرات میں ادا کی جائےگی۔
اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلٰی ارفع مقام عطا فرماٸے۔۔آمین

کشمیر فریڈم موومنٹ سعودی عرب کے زیر اہتمام دمام الخبر میں سپریم کمانڈر سید عبدالحمید دیوانی کی برسی کی تقریب کے بعد گروپ...
03/06/2022

کشمیر فریڈم موومنٹ سعودی عرب کے زیر اہتمام دمام الخبر میں سپریم کمانڈر سید عبدالحمید دیوانی کی برسی کی تقریب کے بعد گروپ فوٹو

ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ آزاد کشمیر نے گرمائی تعلیمی ادارہ جات بشمول پرائیویٹ کالجز 10:06:2022 سے 11:08:2022 تک تعطیلات ...
03/06/2022

ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ آزاد کشمیر نے گرمائی تعلیمی ادارہ جات بشمول پرائیویٹ کالجز 10:06:2022 سے 11:08:2022 تک تعطیلات کی منظوری صادر فرمائی ہے۔

تلاش گمشدہ  عبد اللہ نسیم ولد محمد نسیم ساکن مغلورہ عمر 16 سال آج صبح نویں جماعت کے امتحانات میں پیپر دینے دھندڑ ہائی سک...
02/06/2022

تلاش گمشدہ
عبد اللہ نسیم ولد محمد نسیم ساکن مغلورہ عمر 16 سال آج صبح نویں جماعت کے امتحانات میں پیپر دینے دھندڑ ہائی سکول گیا جو واپس گھر نہ پہنچا ہے اگر کسی نے دیکھا ہو یا کسی کو علم ہو تو ان نمبروں پر اطلاع کریں
03495460120
03453339817

محکمہ پبلک ہیلتھ کی نا اہلی گورنمنٹ ڈگری کالج براٸے خواتین اور رینج آفس محکمہ جنگلات کے  سامنے سیوریج کے مین ہول سے تعفن...
02/06/2022

محکمہ پبلک ہیلتھ کی نا اہلی گورنمنٹ ڈگری کالج براٸے خواتین اور رینج آفس محکمہ جنگلات کے سامنے سیوریج کے مین ہول سے تعفن زدہ پانی ابلنے لگا سیوریج کے مین ہول سے الودہ پانی ابلنے سے پانی سڑک پر جمع ہو رہا ہے۔ سڑک پر سے طلبا و طالبات اور عوام الناس کا گذرنا محال ہو گیا شہریوں کا محکمہ پبلک ہیلتھ اور محکمہ شاہرات کے اعلی احکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔۔

صدر کشمیر پریس کلب بھمبر چوہدری جمیل شفیع۔ سیکرٹری جنرل راجہ وحید مراد۔  صدر کشمیر الیکڑانک میڈیا ایسوسی ایشن بھمبر ملک ...
29/05/2022

صدر کشمیر پریس کلب بھمبر چوہدری جمیل شفیع۔ سیکرٹری جنرل راجہ وحید مراد۔ صدر کشمیر الیکڑانک میڈیا ایسوسی ایشن بھمبر ملک شوکت حسین اور راقم سمیت دیگر نے ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس آزاد کشمیر چوہدری عبدالرحمان کی والدہ محترمہ کی وفات پر ان کے آبائی گاؤں پتھو رانی میں جا کر ان سے اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔۔۔۔

صدر کشمیر پریس کلب بھمبر چوہدری جمیل شفیع۔ سیکرٹری جنرل راجہ وحید مراد۔ صدر کشمیر الیکڑانک میڈیا ایسوسی ایشن بھمبر ملک ش...
29/05/2022

صدر کشمیر پریس کلب بھمبر چوہدری جمیل شفیع۔ سیکرٹری جنرل راجہ وحید مراد۔ صدر کشمیر الیکڑانک میڈیا ایسوسی ایشن بھمبر ملک شوکت حسین اور راقم سمیت دیگر نے ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس آزاد کشمیر چوہدری عبدالرحمان کی والدہ محترمہ کی وفات پر ان کے آبائی گاؤں پتھو رانی میں جا کر ان سے اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔۔۔۔

بھمبر سماہنی روڈ پر پہونہ موڑ میں سڑک کنارے کھڑی ایوری وین الٹ گی تفصیلات کے مطابق دولت نگر گجرات سے بابا شادی شہید آئے ...
29/05/2022

بھمبر سماہنی روڈ پر پہونہ موڑ میں سڑک کنارے کھڑی ایوری وین الٹ گی تفصیلات کے مطابق دولت نگر گجرات سے بابا شادی شہید آئے ہوئے تین نوجوان سڑک کنارے گاڑی سٹارٹ حالت میں کھڑی کرکے سیلفیاں بنا رہے تھے کہ گاڑی لڑکھ کر سڑک سے نیچے جا گری۔ گاڑی میں کوئی بھی سوار نہیں تھا جس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

28/05/2022

بھمبر میرپور روڈ جاتلاں کے قریب کار اور موٹر سائیکل کا حادثہ اے ڈی محکمہ اوقاف چوہدری پرویز اقبال، بزنس مین چوہدری ذوالفقار علی ملوانا کا چچا ذاد بھائی محمد احتشام ولد محمد صادق ساکن کوٹ جٹاں بابا شادی شہید دم توڑ گیا۔انا للہ وانا الیہ راجعون...

05/05/2022

بھمبر میں نان بائیوں اور بیکرز کی من مانی نان اور روٹی کے نرخوں میں خود ساختہ اضافہ کردیا بیکری اور مٹھائی کے نرخوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا عید پر کم وزن روٹی فی عدد 10 سے بڑھا کر12روپے اور نان کی قیمت 10سے بڑھا کر 15روپے کردی انتظامیہ پراٸس کنٹرول کمیٹی خاموش تماشائی بن گئے آٹے اور میدے کے نرخوں میں وفاقی حکومت نے رمضان میں کمی کردی تھی لیکن انہوں نے اسکے باوجود اضافہ کردیا عوامی حلقوں نے چیف سیکرٹری آزاد کشمیر سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ھے

05/05/2022

عید کے دوسرے روز سیر وتفریح کے لئے پاکستان و آزاد کشمیر سے آئے ہوئے سیاح ٹریفک جام ہونے کے باعث کھجل خوار۔۔ جنڈی چونترہ جس کا شمار آزاد کشمیر کے پر فضا مقامات میں ہوتا ہے۔ جہاں آج انتظامیہ اور حکومت کی طرف سے نامکمل انتظامات کی وجہ سے ٹریفک جام رہی ۔ جو سماہنی اور بھمبر انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اگر عوام کو سہولیات مہیا نا کی جاسکیں، تو سیاح آئیندہ اس علاقے میں آنے سے منہ موڑ لینگے حکومت کو خاطر خواہ سہولیات فراہم کرنا چاہیں۔

بھمبر کی معروف علمی ادبی شخصیت پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج بھمبر مرزا نعیم اقبال اپنی مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد ب...
30/04/2022

بھمبر کی معروف علمی ادبی شخصیت پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج بھمبر مرزا نعیم اقبال اپنی مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد باعزت طور پر پرنسپل کے عہدے سے ریٹائرڈ ہوگئے ۔مرزا نعیم اقبال کا شمار بھمبر کےاعلیٰ پائے کے علمی ادبی شخصیات میں ہوتا ہے۔ موصوف انتہائی ایماندار اور نفیس شخصیت ہونے کے ساتھ ساتھ ایک باوقار استاد کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ محترم مرزا نعیم قبال نے تعلیمی میدان میں35 سالہ شاندار کیریئر کے ساتھ اختتام کیا۔ موصوف ڈگری کالج بھمبر میں زیر تعلیم رہے اور آج خوش قسمتی سے اسی ڈگری کالج جو آج پوسٹ گریجویٹ کالج ہے سے بطور پرنسپل ریٹائرڈ ہونگے انہوں نے دوران سروس ایک بہترین ایڈمنسٹریٹر کے فرائض نبھائے۔ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میں بطور پرنسپل اپنی قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کالج کے انفراسٹرکچر۔تدریسی عمل میں بہتری۔اور کالج کی گورننس کو بہتر کرنے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔ کالج کے نظام میں بہتری لانے والے اقدامات برسوں یاد رکھے جائیں گے۔مرزا نعیم اقبال انتہائی خوش گفتار نرم مزاج اور سب سے بڑھ کر نالج کا ایک ذخیرہ ہیں۔آپ کی صلاحیتوں سے ایک بڑا حلقہ احباب فیض یاب ہوتا ہے۔ آپ کی زیر نگرانی سینکڑوں طلباء آپ کی علمی روشنی سے فیض یاب ہو کر عملی زندگی میں ملک اور قوم کے لیے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ پرنسپل ریٹائرڈ مرزا نعیم اقبال بھمبر کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ پروفیسر مرزا نعیم اقبال کو علمی ادبی اور تعلیمی میدان سے باعزت اور باوقار انداز سے ریٹائرڈ ہونے پردل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اور ان کی تعلیمی خدمات پر انہیں خراج تحسین بھی پیش کرتے ہیں اللہ پاک سے دعا گو ہیں کے پروفیسر مرزا نعیم اقبال کو مزید عزتیں اور رفعتیں عطا کرے۔۔۔ آمین

24/04/2022

صدر انجمن تاجران بھمبر چوہدری محمد اکرم یوم سیاہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوٸے۔۔

23/04/2022

یونین کونسل جنوبی کے ڈھلہ گاؤں میں قتل کی لرزہ خیز واردات میاں بیوی کی معمولی تلخ کلامی پر بیوی قتل پولیس چوکی سنگری باڈی لیکر برنالہ روانہ..

بھمبر۔۔ مرزا فیصل رسول سیکرٹری جنرل آزاد کشمیر ریڈنگ ایسوسی ایشن بھمبر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ڈی جی کمرشل کی طرف سے ...
23/04/2022

بھمبر۔۔ مرزا فیصل رسول سیکرٹری جنرل آزاد کشمیر ریڈنگ ایسوسی ایشن بھمبر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ڈی جی کمرشل کی طرف سے یکم مئی سے قبل ای بلنگ کا حکم نامہ جاری کیا گیا ہے ۔ جس پر آل آزاد کشمیر ریڈنگ ایسوسی ایشن نے مشاورت کی اورای بلنگ سسٹم پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم واپڈا طرز کی مراعات کے بغیر بلنگ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں بھی واپڈا طرز پر مراعات جس میں موبائل الاؤنس موٹر سائیکل الاؤنس۔ ڈیوٹی ۔ کنکشن الاؤنس دیے جائیں جبکہ فیلڈ کے نقائص جن پر تحفظات ہیں کو بھی پہلے دور کیا جاٸے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہمارے جاز مطالبات پر غور کرے۔ بصورت دیگر آزاد کشمیر بھر میں کوئی بھی میٹر ریڈر بلنگ نہیں کرے گا اور اگرریڈنگ ایسوسی ایشن کے چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل درآمد نہ کیا گیا تو علامتی ہڑتال سے نکل کر مستقل احتجاج پر مجبور ہوں گے۔۔۔

بھمبر ۔۔ صدر آزاد کشمیر ریڈنگ ایسوسی ایشن بھمبر راجہ غلام صفدر کی زیر قیادت مراعات کے بغیر ای بلنگ ۔کے خلاف پہلے مرحلے م...
23/04/2022

بھمبر ۔۔ صدر آزاد کشمیر ریڈنگ ایسوسی ایشن بھمبر راجہ غلام صفدر کی زیر قیادت مراعات کے بغیر ای بلنگ ۔کے خلاف پہلے مرحلے میں علامتی احتجاج۔۔۔

چنار فری ڈائیلائسز سنٹر بھمبر آزادکشمیر کے مرکزی سینئر نائب صدر چوہدری عتیق الرحمان برسالوی صاحب نے ملک تنویر احمد صاحب ...
22/04/2022

چنار فری ڈائیلائسز سنٹر بھمبر آزادکشمیر کے مرکزی سینئر نائب صدر چوہدری عتیق الرحمان برسالوی صاحب نے ملک تنویر احمد صاحب کے ہمراہ سینتھل کے معروف تعلیمی ادارے پاک کیمرج ہائی سکول سینتھل میں پرنسپل ادارہ چوہدری عدنان صاحب سے ملاقات کی.
ادارے کی حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی .
اس موقعہ پر انہوں نے تمام بچوں کو اکٹھا کرکے ادارے کے متعلق آگاہ کیا. جس پر تمام بچوں نے اپنی پاکٹ منی سے چنار فری ڈائیلائسز سنٹر بھمبر آزادکشمیر کے ڈونیشن بکس میں عطیات ڈالے.
انتظامیہ ادارہ سکول انتظامیہ اور بچوں کا تہہ دل سے شکرگزار ہے.

یونین کونسل باغسر بنڈالہ کے گاؤں باغچگہ میں نوجوان نے ایک لڑکی کو گولی مارنے کے بعد خودکشی کر لی،نوجوان کی شناخت عبدالما...
22/04/2022

یونین کونسل باغسر بنڈالہ کے گاؤں باغچگہ میں نوجوان نے ایک لڑکی کو گولی مارنے کے بعد خودکشی کر لی،نوجوان کی شناخت عبدالماجد ولد محمد رفیق کے نام سے ہوئی ہے،واقعہ کی اطلاع پر ایس ایچ او پولیس تھانہ چوکی طارق محمود سلہریا ہمراہ پولیس نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔نوجوان کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی،زخمی لڑکی کو بھمبر اور بعد ازاں گجرات ریفر کر دیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔۔

امریکہ...52 لاکھ روپے کے عطیات.نوجوان اوورسیز کشمیری معروف سماجی شخصیت چوہدری عرفان الحسن  ممبر گورننگ باڈی  آف جبی حال ...
21/04/2022

امریکہ...52 لاکھ روپے کے عطیات.
نوجوان اوورسیز کشمیری معروف سماجی شخصیت چوہدری عرفان الحسن ممبر گورننگ باڈی آف جبی حال امریکہ نے اپنے عزیز و اقارب . دوست احباب .بزنس کمیونٹی اور مختلف شخصیات کے اعزاز میں چنار فری ڈایلیسز سنٹر بھمبر آزاد کشمیر کے حوالے سے افطار ڈنر دیا.
تمام شرکا کو امریکہ یونٹ کے صدر چوہدری نعیم احمد اور چوہدری عرفان الحسن نے ادارے کی کارکردگی۔ مساٸل۔ سماہنی برانچ کے قیام .اور بجٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی .تمام شرکا نے دل کھول کر عطیات دٸیے .
اور اس پروگرام میں 52 لاکھ روہے سے زاٸد شرکا نے عطیات دٸیے۔ افطار ڈنر میں چویدری عمران الحق ممبر گورننگ باڈی نے بھی خصوصی شرکت کی .
شرکا ٕ نے چوہدری غلام احمد مرحوم کے مشن کو جاری رکھنے کی مکمل تائید کی .تقریب کے اختتام پر میزبان تقریب چویدری عرفان الحسن نے شکریہ ادا کیا.
ادارے کی مرکزی انتظامیہ چوہدری عرفان الحسن کے تعاون اور شرکا کے خلوص کا شکریہ۔۔

19/04/2022

محکمہ مالیات آزاد حکومت جموں و کشمیر کی جانب سے سرکاری ملازمین/پنشنرز کو عیدالفطر کی تنخواہ/پنشن 2022-04-25 سے ادا کیے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

‏معلوم نہیں کون سی بستی کے مکین تھے‏کچھ لوگ میری سوچ سے بھی بڑھ کر حسین تھے۔
19/04/2022

‏معلوم نہیں کون سی بستی کے مکین تھے
‏کچھ لوگ میری سوچ سے بھی بڑھ کر حسین تھے۔

بھمبر کے کاروبار میں نیا اضافہ میلاد چوک بھمبر میں گل بے بی پواٸنٹ اینڈ گفٹ سنٹر کے نام سے نٸے کاوبار کا آغاز۔۔ گل بے بی...
19/04/2022

بھمبر کے کاروبار میں نیا اضافہ میلاد چوک بھمبر میں گل بے بی پواٸنٹ اینڈ گفٹ سنٹر کے نام سے نٸے کاوبار کا آغاز۔۔ گل بے بی پواٸنٹ اینڈ گفٹ سنٹر پر بچوں کے ہر قسم کے کھلونے۔ گفٹ اور دیگر اشیا نہایت مناسب ریٹ پر دستیاب۔۔ گل بے بی پواٸنٹ اینڈ گفٹ سنٹر کاافتتاح مرکزی صدر انجمن تاجران بھمبر چوہدری محمد اکرم پپو جٹ نے اپنے دست مبارک سے فیتہ کاٹ کر کیا اس موقع پر تاجر حضرات۔سیاسی و سماجی شخصیات۔ عزیز واقارب۔ دوست احباب اور صحافیوں کی کثیر تعداد میں شرکت۔۔ افتتاح کے بعد کاروباری کی ترقی کے لٸے دعا کی گٸی۔۔

ایکسین پی ڈبلیو ڈی میرپور شہزادہ اورنگزیب کے لخت جگر عالیان علی, دختران وانیہ چوہدری اور  آنیہ چوہدری سے چنار فری ڈائیلا...
19/04/2022

ایکسین پی ڈبلیو ڈی میرپور شہزادہ اورنگزیب کے لخت جگر عالیان علی, دختران وانیہ چوہدری اور آنیہ چوہدری سے چنار فری ڈائیلائسز سنٹر بھمبر آزادکشمیر کے مرکزی سینئر نائب صدر چوہدری عتیق الرحمان برسالوی صاحب کی میرپور میں ملاقات.
اس موقعہ پر تینوں بچوں نے ایک لاکھ روپے کا عطیہ چنار فری ڈائیلائسز سنٹر بھمبر آزادکشمیر کے لیے دیا.
یاد رہے کہ شہزادہ اورنگزیب صاحب کی پوری فیملی ادارے کی ماہانہ ممبر ہے اور ڈونر ہیں.
چنار فری ڈائیلائسز سنٹر بھمبر آزاد کشمیر کی انتظامیہ شہزادہ اورنگزیب صاحب اور ان کی فیملی کی تہہ دل سے شکرگزار ہے اور دعا گو ہے کہ اللہ پاک ان کے مال کاروبار صحت زندگی عزت اور شہرت میں مزید برکتیں عطا فرمائے آمین ثم آمین

Address


Telephone

+923466813796

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kashmir News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Kashmir News:

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share