14/10/2025
ہمارے گاؤں حاجی بانڈہ محلہ لاجبَر آباد کا ٹرانسفارمر پچھلے ڈیڑھ مہینے سے بار بار خراب ہو رہا تھا۔ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے صدر حاجی مکرم خان صاحب، نائب صدر ملک انعام صاحب, جنرل سیکرٹری زیور شاہ صاحب اور جماعتِ اسلامی کے صدر راز محمد صاحب نے نودیہ بالا کے چیئرمین مولانا کاشف صاحب سے رابطہ کیا۔
ہم ان تمام شخصیات کے تہہِ دل سے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمارا مسئلہ سنجیدگی سے لیا۔ خاص طور پر ہم پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما مولانا کاشف صاحب کے بے حد مشکور ہیں کہ اگرچہ ان کا تعلق ہمارے گاؤں حاجی بانڈہ سے نہیں ہے، پھر بھی انہوں نے خلوصِ دل سے ہمارا مسئلہ حل کر دیا۔
اللہ تعالیٰ انہیں جزائے خیر دے اور ہمیشہ اسی طرح عوام کی خدمت کی توفیق عطا