Hazara99newshd

  • Home
  • Hazara99newshd

Hazara99newshd Hazara 99 News

سوات اپڈیٹ سوات:- مدین کے وقوعہ میں ملوث افراد کیخلاف ایس ایچ او مدین اسلام الحق کے مدعیت میں `ایف آئی آر نمبر221 مورخہ ...
24/06/2024

سوات اپڈیٹ
سوات:- مدین کے وقوعہ میں ملوث افراد کیخلاف ایس ایچ او مدین اسلام الحق کے مدعیت میں `ایف آئی آر نمبر221 مورخہ 20 جون 2024 زیر دفعات 302, 324, 353, 341, 427, 436, 186, 149,148 7ATA/PPC` کے تحت تھانہ مدین میں مقدمہ درج رجسٹر کر لیا گیا ہے۔ جسمیں *49 معلوم جبکہ 2000/2500 نامعلوم ملزمان* نامزد کیے گئے ہیں۔ واقعے کے حقائق معلوم کرنے اور ملوث افراد کو منتقی انجام تک پہنچانے کیلئے ایس پی انوسٹی گیشن بادشاہ حضرت خان کی سربراہی میں جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم(JIT) تشکیل دے دی گئی ہے، جس میں محمد حلیم خان ڈی ایس پی اپر سوات، سید زمان شاہ ایس ڈی پی او مدین، انسپکٹر محمد کرم انوسٹی گیشن آفیسر مدین، اسلام الحق ایس ایچ او مدین، اے ایس ائی گوہر خان (انچارج آئی ٹی انوسٹی گیشن سوات) سمیت سی ٹی ڈی، سپشل برانچ اور آئی بی کے اہلکار شامل ہیں۔جے آئی ٹی نے باقاعدہ طور پر جدید سائنسی اور تکنیکی بنیادوں پر کام کرتے ہوئے شواہد اکھٹے کیے ہے، جس کی تحت گزشتہ رات مختلف کاروائیوں میں *نامزد ملزمان میں سے 23 کو گرفتار کرلیا گیا ہے*۔ جبکہ واقعہ میں دیگر نامعلوم ملزمان کی نشاندہی جاری ہے۔ مزید واقعے کے متعلق اپڈیٹ کیا جائیگا۔

ترجمان سوات پولیس

23/06/2024
*خانہ کعبہ کی چابی کے محافظ شیخ صالح الشیبی انتقال کر گئے*
23/06/2024

*خانہ کعبہ کی چابی کے محافظ شیخ صالح الشیبی انتقال کر گئے*

23/06/2024

حکومت کس بات کا ٹیکس لے رہی ہے !!
روز روز کے ٹارچر سے ایک دن مار دے !!!

*اسلام آباد : حکومت کا ملک بھر میں یکم جولائی 2024ء سے بجلی کے بلوں پر فکسڈ چارجز لگانے کا فیصلہ*301 سے 400 یونٹ استعمال...
22/06/2024

*اسلام آباد : حکومت کا ملک بھر میں یکم جولائی 2024ء سے بجلی کے بلوں پر فکسڈ چارجز لگانے کا فیصلہ*

301 سے 400 یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین یکم جولائی سے 200 روپے چارجز ادا کریں گے

401 سے 500 یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین یکم جولائی سے 400 روپے چارجز ادا کریں گے
501 سے 600 یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین یکم جولائی سے 600 روپے چارجز ادا کریں گے
601 سے 700 یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین یکم جولائی سے 800 روپے چارجز ادا کریں گے
701 سے زائد یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین یکم جولائی سے 1000 روپے چارجز ادا کریں گے...

*‏مشہور امریکی بلاگر اور ٹک ٹاکر (میگن رائس) کسی دین کو نہیں مانتی تھیں۔* *اس نے غزہ کے لوگوں کی استقامت کو دیکھا،* *انک...
22/06/2024

*‏مشہور امریکی بلاگر اور ٹک ٹاکر (میگن رائس) کسی دین کو نہیں مانتی تھیں۔*
*اس نے غزہ کے لوگوں کی استقامت کو دیکھا،*
*انکی ثابت قدمی کی وجہ پوچھی تو بتایا گیا کہ قرآن کریم ہے۔*
*اس نے قرآن پڑھا، تو اللہ نے ایمان لانے کے لیے اس کا دل کھول دیا، اور اس نے اپنے اسلام کا اعلان کردیا*

*‏عزت، شرف، فخر اور استقامت کی سرزمین!*
*یہ غزہ ہے اور یہ اہل غزہ کا ایمان ہے۔*

*کتنے ہی غیرمسلم غزہ کیوجہ سے مسلمان بن گئے اور کتنے ہی مسلمان غزہ کیوجہ سے بے ایمان بن گئے۔*
*اللہ کریم اھل غزہ کی آزمائش ختم فرمائے!*

زندگی کہانی، ایک تصویر۔۔۔یہ ایک اسکول گروپ فوٹو ہے جو 1958 میں ہارلیم، USA میں لی گئی تھی۔ 1996 میں دہرائی گئی تصویر کے ...
22/06/2024

زندگی کہانی، ایک تصویر۔۔۔
یہ ایک اسکول گروپ فوٹو ہے جو 1958 میں ہارلیم، USA میں لی گئی تھی۔ 1996 میں دہرائی گئی تصویر کے نیچے وہی لوگ کھڑے ہیں جہاں وہ 1958 میں کھڑے تھے۔ زیادہ تر لوگ گزر چکے ہیں۔ اور تصویر کھینچتے وقت ان کی جگہیں خالی چھوڑ دی گئیں۔
ان 2 تصویروں کے نیچے یہ پوائنٹس لکھے ہیں:
(1) زندگی عارضی ہے۔ آپ کا خدا آپ کو کسی بھی وقت اپنے پاس واپس بلا سکتا ہے۔
(2) آج آپ جس عہدے پر فائز ہیں وہ بھی مستقل نہیں ہے۔ آپ اسے ایک دن خالی کردیں گے۔
(3) زندگی میں نفرت اور لالچ کی کوئی گنجائش نہیں۔ ہمیں ایک دوسرے کی قدر اور پیار کرنا ہونا ہوگا۔
(4) 50 سال کے عرصے میں، ہم میں سے اکثر اپنی کوششوں اور محنت سے حاصل کردہ تمام چیزوں کو پیچھے چھوڑ کر گزر چکے ہوتے ہیں۔ نفرت اور لالچ کے لیے یہ زندگی بہت مختصر ہے۔
ایک دوسرے سے پیار کریں اور تعریف کریں۔
ہمارا ساتھ ہمیشہ کے لیے نہیں ہے۔ جو کچھ بھی موجودہ لمحہ میں کیا جائے، وہی بہترین لمحہ ہے۔

22/06/2024

سولر سسٹم پر ٹوٹل خرچہ4 لاکھ اگر صحت کارڈ سے 10 لاکھ میں سے 4 لاکھ کم کر دیے جائیں اور ہر گھر کو مفت سولر دیا جائے تو کیا یہ اچھا اقدام نہیں ہوگا !!

*ڈی پی او آفس ایبٹ آباد میں محرم الحرام 2024 کے سلسلے میں ضلعی پولیس سربراہ عمر طفیل کی زیر صدارت ممبران امن کمیٹی ضلع ا...
22/06/2024

*ڈی پی او آفس ایبٹ آباد میں محرم الحرام 2024 کے سلسلے میں ضلعی پولیس سربراہ عمر طفیل کی زیر صدارت ممبران امن کمیٹی ضلع ایبٹ آباد اور اہل تشیع کونسل کے ممبران کے ہمراہ امن و امان کے حوالے سے الگ الگ میٹنگز کا انعقاد*

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈی پی او آفس ایبٹ آباد میں ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عمر طفیل کی زیر صدارت محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کو برقرار رکھنے کے لیے امن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ضلع ایبٹ آباد امن کمیٹی کے ممبران، پریس کلب ممبران ، تحصیل میئر سردارشجاع نبی سمیت ایس پی انوسٹیگیشن طاہر اقبال ، ایس پی کینٹ سعید اختر خان ، ایس پی حویلیاں اشتیاق خان بھی اجلاس کے دوران کے موجود رہے ، اس موقع پر محرم الحرام کے دوران انتظامیہ کے ہمراہ شانہ بشانہ رہتے ہوئے ہر قسم کا تعاون جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔ اجلاس سے خطاب کے دوران ضلعی پولیس سربراہ کا کہنا تھا کہ شہر کے امن کی خاطر تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، میٹنگ کے دوران محرم الحرام کے دوران سکیورٹی انتظامات اور ضلع بھر میں منعقد ہونے والی مجالس اور ماتمی جلوسوں کے پروگرام زیر بحث لائے گئے اور تمام امور کا سکیورٹی اور امن و امان کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیااس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ نے محرم الحرام کے دوران قانون کی بالادستی اور شہر کے امن و امان کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام ممبران کو ان کی ذمہ داریوں کے متعلق آگاہی دی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ شہر آپ کا اپنا ہے اس کی پر امن فضا کو برقرار رکھنے کے لیے جتنی ذمہ داری انتظامیہ کی ہے اتنا ہی حق امن کمیٹی کے ممبران کا بھی ہے ہمیں پوری امید ہے کہ شہر کے امن کی خاطر آپ ہر طرح سے انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گیاس دوران خطاب کرتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ نے کہا کہ کوشش کریں کسی بھی غیر روائتی جلوس یا مجالس سے اجتناب کریں،،محرم الحرام کے دوران لاوڈ سپیکر کے غیر ضروری استعمال، اشتعال انگیز اور شرانگیز تقاریرسے پرہیز کریں امن کمیٹی کے اراکین اور مجالس کے آرگنائزر ز کو باقاعدہ کارڈ جاری کیے جائیں گے جو ماتمی جلوسوں کے دوران انتظامیہ کے ساتھ شانہ بشانہ موجود رہیں گے بغیر چیکنگ کے کسی بھی شخص کو جلوس میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی لہذا انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔
اجلاس کے دوران امن کمیٹی کے اراکین نے اپنی آراہ بھی پیش کی کیں جنہیں سنتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ نے مکمل عملدرآمد کی یقین دہانی کروائی ، جبکہ آخر میں شہر میں امن و امان کے قیام، ملکی ترقی و سلامتی کے لیے دعا بھی فرمائی گئی۔

21/06/2024

سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات آج بروز جمعہ 21 جون کو ہو گی
آج دن کا دورانیہ 14گھنٹے جبکہ رات 10گھنٹے کی ہوگی،ماہرین فلکیات

افسوس ناک خبر ایبٹ آباد واپڈا کا ملازم جان اکبر خیبر ایجنسی جمرود میں ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہو گیا۔ جان اکبر انتہائی م...
21/06/2024

افسوس ناک خبر
ایبٹ آباد واپڈا کا ملازم جان اکبر خیبر ایجنسی جمرود میں ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہو گیا۔ جان اکبر انتہائی ملنسار و خوش اخلاق شخصیت کا مالک تھا۔ اللہ تعالیٰ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے آمین ثم آمین

19/06/2024

تعلیم سے زیادہ انکم سپورٹ پروگرام بجٹ میں اضافہ
کیونکہ ہمیں انجینئر ،ڈاکٹر ، اساتذہ کی نہیں بھیکاروں کی زیادہ ضرورت ہے

ایبٹ آباد شہر گنجان آباد علاقے سلہڈ کے رہائشی دو نوجوان خانپور ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ہیں یہ افسوسناک واقعہ خانپو...
19/06/2024

ایبٹ آباد شہر گنجان آباد علاقے سلہڈ کے رہائشی دو نوجوان خانپور ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ہیں یہ افسوسناک واقعہ خانپور ڈیم پرانا خانپور مسجد راجگان کے قریب واقع ہوا جہاں پر 2 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوئے جاں بحق ہونے والے نوجوان کی نعشیں مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت پانی سے نکال لیں ڈوبنے والے دونوں نوجوانوں کی شناخت ارسلان اور حسیب ہوئی ہے یاد رہے کہ اس قبل خانپور ڈیم کے آس پاس پانی میں نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو چکے مگر اس کے باوجود بھی ضلعی انتظامیہ ہری پور، ٹی ایم اے خانپور اور پولیس نے ان واقعات کی روک تھام کیلئے ٹھوس اور جامع اقدامات آج تک نہیں اٹھائے ہیں جس کی وجہ ان واقعات میں مسلسل آئے روز اضافہ ہو رہا ہے قیمتی انسانی جانین ضائع ہو رہی ہیں

19/06/2024

ایبٹ آباد : شملہ پہاڑی کے قریب بٹنگی دی موری کے مقام پرجنگل میں آچانک نامعلوم وجوہات کی بنا پر جنگل میں آگ بھڑک اُٹھی ریسکیو 1122 کنٹرول روم ایبٹ آباد کو اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو1122 کی فائر ویکل بمعہ فائر فائٹرز جائے وقوعہ پر پہنچے۔
فائر فائٹرز نے بہترین انداز میں فائر فائٹنگ کرتے ہوئے دو گھنٹوں کی انتھک محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

ترجمان ریسکیو 1122 ایبٹ آباد

ایبٹ آباد مری روڈ پر بگنوتر کے قریب مردان کے رہائشی سیاحوں کی موٹر کار اور موٹر سائیکل حادثے کا شکار ہو گئے جس کے نتیجے ...
19/06/2024

ایبٹ آباد مری روڈ پر بگنوتر کے قریب مردان کے رہائشی سیاحوں کی موٹر کار اور موٹر سائیکل حادثے کا شکار ہو گئے جس کے نتیجے میں 6 افراد شدید زخمی ہو گئے جن کو ریسکیو میڈیکل ٹیموں نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ایبٹ آباد ایوب ٹیچنگ اور بینظیر شہید ٹیچنگ ہاسپٹل میں منتقل کر دیا ہے اطلاع ملتے ہی ریسکیو میڈیکل ٹیمیں اور پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئیں فوری طور زخمیوں کو ریسکیو کیا بگنوتر دبئی ہوٹل کے قریب مردان کے رہائشی سیاحوں کی موٹر کار حادثے کا شکار ہو گئی جن خواتین سمیت 4افراد زخمی ہوگئے جن میں صباء بی بی ، اشفاق ، انیتا اور
اقراء بی بی شامل ہیں جن کا تعلق مردان کاٹلنگ سے بتایا جاتا ہے جن کو ریسکیو میڈیکل ٹیم نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے ابتدائی طبعی امداد فراہم کرتے ہوئے ایوب ٹیچنگ ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا اسی طرح دوسرے حادثے میں مری روڈ پر بگنوتر بی ایچ یو کے مقام پر مردان ہی کے رہائشی موٹر سائیکل سوار حادثے کا شکار ہو گئے جس کے نتیجے میں 2افراد زخمی ہو گئے جن میں اختر علی اور بلال ساکنہ مردان شامل ہیں جن کو
ریسکیو میڈیکل ٹیم نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے ابتدائی طبعی امداد فراہم کرتے ہوئے بینظیر شہید ٹیچنگ ہاسپٹل منتقل کیا جہاں سے بعد ازاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے ایوب ٹیچنگ ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا ان زخمیوں میں بعض شدید زخمی جن کو ہسپتال کی مختلف وارڈز میں داخل کر دیا گیا ہے

ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل خان کی ہدایت پر ایس ایس پی ٹریفک طارق محمود خان نے خود جاکر دیگر ٹریفک افسران کو ہمراہ رکھ ک...
19/06/2024

ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل خان کی ہدایت پر ایس ایس پی ٹریفک طارق محمود خان نے خود جاکر دیگر ٹریفک افسران کو ہمراہ رکھ کر ہرنو بازار اور ہرنو پکنک پوائنٹ ہرنو میں ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ پیدا ہونے والے عوامل کی نشان دہی کی اور ان دونوں پوائنٹ پر مزید نفری کو بریف کرکے لگا دیا۔

اسی طرح نتھیاگلی ڈی ایس پی گلیات کے دفتر میں وی وی آئی پی کی سیکورٹی اور روٹ پر موومنٹ کے حوالے سے ڈی ایس پی سراج خان ایس ایچ او نتھیاگلی اور ٹریفک انسپکٹر صاحبان سے اہم میٹنگ کی اور انہیں ضروری ہدایات جاری کیں۔

18/06/2024

ایبٹ اباد گلیات ہر نو پکنک پوائنٹ ٹریفک بری طرح جام

18/06/2024

عید کا دوسرا دن
عزیز اباد سے ہر نو ٹریفک کی شدید بندش گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی

18/06/2024

انا لله وانا اليه راجعون
سعودی عرب میں اب تک شدید گرمی سے 19 حاجی صاحبان جان بحق ہوئے اللہ ہمارے پیاروں کے حج قبول فرمائے آمین

۔چیف منسٹر خیبر پختون خواہ علی امین گنڈاپور صاحب اور منسٹر لوکل گورنمنٹ ارشد ایوب صاحب کی ہدایت پر آج بروز اتوار 16-06-2...
16/06/2024

۔چیف منسٹر خیبر پختون خواہ علی امین گنڈاپور صاحب اور منسٹر لوکل گورنمنٹ ارشد ایوب صاحب کی ہدایت پر آج بروز اتوار 16-06-2024 کو ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال اور ٹی ایم او ایبٹ آباد شکیل حیات کا ٹی ایم اے ایبٹ آباد کی جانب سے نیلے پیر نزد APS اور چھونا کالا پل مویشی منڈی کا دورہ کیا۔
تمام تر کا جائزہ لیا اور مویشی منڈی میں موجود سٹاف کی حاضری بھی چیک کی.
اور سٹاف کو منڈی میں موجود رہنے کی ہدایت جاری کی اور غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی بھی ہدایات جاری کی۔
منڈی کے اندر پینے اور ہاتھ دھونے کے پانی کی فراہمی، اور قربانی کے جانوروں کے entry اور exit پوائنٹس کی چیکنگ کی اور منڈی میں موجود لوگوں میں بیگ تقسیم کیئے۔
انہوں نے ٹی او آر عابد خان دیگر سٹاف کو ہدایات جاری کیں کہ منڈی میں SOPs پر پوری طرح عمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے شہریوں کو تمام تر انتظامات کی سہولت فراہم کی جائے ۔
تمام افراد کو اطلاع دی جاتی ہے کہ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کی نامزد منڈی کے علاوہ کسی بھی جگہ پر خریداری کی اجازت نہیں ہے۔
کے کے ایچ روڈ، مین بازار یا۔شہر میں قربانی کے جانوروں کی فروخت پر مکمل پابندی عائد ہے۔خلاف ورزی کی صورت میں جرمانہ عائد کیے جائیں گا یا جانوروں کو ضبط کر لیا جائے گا۔
منجانب تحصیل میونسپل آفیسر شکیل حیات


سندھ میں غریب محنت کش کے اونٹ کا پاوں کاٹنے والے سندھ کے ظالم وڈیرہ نے سوشل میڈیا پر اونٹ کو انصاف دو کا بھرپور ٹرینڈ چل...
15/06/2024

سندھ میں غریب محنت کش کے اونٹ کا پاوں کاٹنے والے سندھ کے ظالم وڈیرہ نے سوشل میڈیا پر اونٹ کو انصاف دو کا بھرپور ٹرینڈ چلنے اور پولیس ایف آئی آر درج ہونے کے بعد اونٹ کے مالک کیساتھ راضی نامہ کرنے ان کےلئے دو اور اونٹ لینے متاثرہ اونٹ کےلئے مصنوعی ٹانگ لگانے اور معافی مانگنے کےلئے منتیں کر رہے ہیں مگر اونٹ کے مالک نے ابھی تک ہاں نہیں کی
یاد رہے کہ اونٹ واقعہ میں اب تک 5 افراد گرفتار ہوچکے ہیں مگر اصل مجرم وڈیرہ تا حال آزاد ہے۔۔۔
(ذرائع)

*بین الاقوامی طور پر پٹرول کی قیمتوں میں کمی ،پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 20 پیسے فی لیٹر کمی، نئی قیمت 258 روپے 16 پیسے ...
15/06/2024

*بین الاقوامی طور پر پٹرول کی قیمتوں میں کمی ،پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 20 پیسے فی لیٹر کمی، نئی قیمت 258 روپے 16 پیسے فی لیٹر ہوگی، نوٹیفکیشن جاری*

*ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 33 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے اور نئی قیمت 267 روپے 89 پیسے فی لیٹر ہوگی۔*

*قیمتوں کااطلاق آج شروع کر دیا گیا*

15/06/2024

ایبٹ آباد ٹی ایم اے کی جانب سے عوام کو بڑا ریلیف
عید الاضحٰی کے موقع پر
چھوٹے جانور کی انٹری 200روپے,
بڑے جانور کی انٹری فیس 500روپے مقرر

ایبٹ آباد TMA کے زیر اہتمام عید قربان کے موقع پر 5جہگوں پر مویشی منڈی لگا دی گئی ہے
ٹی او آر عابد خان نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایبٹ آباد کے شہریوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ
شیروان روڈ نزد شملہ ہل پارک, شیروان اڈا بلمقابل ٹی ایم اے آفس, جناح روڈ نزد کاغان کیفے ٹی ایم اے پارکنگ, مری روڈ نزد کالا پل چھونا روڈ, میرپور نزد APS کالج یہ جگہ مویشیوں کی خریدوفروخت کیلئے مختص کر دی گئی ہے
چھوٹے جانور کی انٹری فیس 200روپے,بڑے جانور کی انٹری فیس 500روپے اس کے علاوہ کوئی فیس نہیں لی جائے گی
شہری عید الاضحٰی کے موقع پر اپنے جانوروں کو ٹی ایم اے کی جانب سے مختص کردہ جگہوں پر فروخت کریں خلاف ورزی کی صورت میں بھاری جرمانہ کے ساتھ قانونی کاروائی کی جائے گی

15/06/2024

ٹیکس چور عوام یا حکمران ایبٹ اباد کی شہری اس بارے میں کیا کہتے ہیں دیکھیے اس رپورٹ میں !!

 #حویلیاں بائی پاس پر موٹر سائیکل  #ون ویلنگ شو کرنے والوں کو ٹریفک پولیس ایبٹ آباد نے دھر لیا۔ون ویلنگ کرنے والوں کو مو...
14/06/2024

#حویلیاں بائی پاس پر موٹر سائیکل #ون ویلنگ شو کرنے والوں کو ٹریفک پولیس ایبٹ آباد نے دھر لیا۔
ون ویلنگ کرنے والوں کو موٹر سائیکلوں سمیت پکڑ کر تھانہ حویلیاں بند کر دیا گیا ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کی جانب سے حویلیاں بائی پاس پر حویلیاں کے رہاشی کی جانب سے منعقد ون ویلر موٹر سائیکل سواروں کے شو میں ٹریفک پولیس ایبٹ آباد نے رنگ میں بھنگ ڈال دیااس موقع پر شو میں آنے والے موٹر سائیکل سواروں کو گرفتار کرکے تھانہ حویلیاں میں ایف آئی آر درج کرکے بند کردیا گیا۔

*ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد عمر طفیل کی سربراہی میں ضلع پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاون جاری* تھانہ...
14/06/2024

*ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد عمر طفیل کی سربراہی میں ضلع پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاون جاری*

تھانہ رجوعیہ کی حدود ملکاں میں پولیس اور جرائم پیشہ عناصر آمنے سامنے ،

دوران پولیس مقابلہ بدنام زمانہ منشیات فروش حماد رفیق ولد محمد رفیق فائرنگ کے تبادلے میں زخمی حالت میں اسلحہ ، منشیات سمیت گرفتار کر لیا گیا جبکہ گرفتار ملزم کے دیگر دو ساتھیوں کی تلاش جاری

پولیس پر فائرنگ کرنے اور حملہ کرنے پر ملزمان کے خلاف زیر دفعات324/353/34 پی پی سی ، 9DCNSA اور 15AA کے تحت مقدمہ درج ،

رجوعیہ پولیس نے مقدمہ کے اندراج کے بعد مزید تفتیش اور فرار ملزمان کی گرفتاریوں کے سلسلے میں کاروائیوں کا آغاذ کردیا ہے ۔

عید الاضحی کے موقع پر شہریوں کوقربانی کے جانوروں کی خریدوفروخت کے لیے ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر ٹی ایم اے، کینٹ بورڈ کے...
14/06/2024

عید الاضحی کے موقع پر شہریوں کوقربانی کے جانوروں کی خریدوفروخت کے لیے ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر ٹی ایم اے، کینٹ بورڈ کے زیر انتظام ضلع ایبٹ آباد کی چاروں تحصیلوں میں 12 مقامات پر منڈی مال مویشیوں کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے.

تفصیلات کے مطابق تحصیل ایبٹ آبادمیں 6مقامات پر منڈیوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا، حویلیاں میں 2 مقامات پر لورہ میں 1 جبکہ لوئر تناول میں 3 مقامات پر منڈی مال مویشیوں کا انعقاد یقینی بنایا جائے گا۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز، ٹی ایم اے، کینٹ بورڈ، لائیو سٹاک کو منڈیوں کی مانیٹرنگ، ایس او پیز پر عملدرآمد کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

شہریوں سے گزارش ہے کہ قربانی کے جانوروں کی خریدوفروخت کے لیے منڈیوں میں تشریف لے جائیں اور سڑکوں کے کنارے اور دیگر کسی بھی مقام پر جانوروں کی خرید و فروخت سے اجتناب کریں۔

شہری اپنی قیمتی آرا یا شکایات کے اندراج کے لیے ضلعی کنٹرول روم فون نمبر پر 24/7 رابطہ کر سکتے ہیں۔

ضلعی کنٹرول روم ایبٹ آباد
فون نمبر: 09929310553

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ  اسلام آباد کے زیر اہتمام 40th مینجمنٹ کورس میں شریک افسران کی ڈی آئی جی ہزارہ کے دفتر آمد چ...
14/06/2024

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اسلام آباد کے زیر اہتمام 40th مینجمنٹ کورس میں شریک افسران کی ڈی آئی جی ہزارہ کے دفتر آمد

چائنیز اور ترقیاتی پراجیکٹس کی سیکیورٹی ایک بڑا چیلنج ہے جسکی کامیابی کیلئے دن رات کوشاں ہے، طاہر ایوب خان

دنیا بھر سے آنیوالے سیاحوں کو جانی و مالی تحفظ کیساتھ ساتھ سفری سہولیات کیلئے بہترین اقدامات اٹھا رہے ہیں، ڈی آئی جی ہزارہ

اے ایس پی کینٹ فائزہ تنویر نے ہزارہ پولیس کی جانب سے عوام کی سہولت کیلئے اٹھائے گئے اقدامات، جرائم کی روک تھام، پولیس کو درپیش چیلنجزو دیگر امور کے حوالے سے تفصیلی آگاہی فراہم کی

ایبٹ آباد( ترجمان ہزارہ پولیس) نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کے زیر تربیت 40th سینئر مینجمنٹ کورس میں شریک افسران کا DSاعجاز احمد باجوہ کی سربراہی میں ڈی آئی جی ہزارہ کے دفتر آمد۔تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کے زیر تربیت افسران نےDSاعجاز احمد باجوہ کی سربراہی میں ڈی آئی جی ہزارہ ریجن طاہر ایوب خان سے انکے دفتر میں ملاقات کی اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیااس موقع پر ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل بھی موجود تھے۔ اے ایس پی کینٹ فائزہ تنویر نے شرکاء کو ہزارہ پولیس کی جانب سے عوام کی سہولت کیلئے اٹھائے گئے اقدامات، جرائم کی روک تھام، پولیس کو درپیش چیلنجزو دیگر امور کے حوالے سے تفصیلی آگاہی فراہم کی۔ڈی آئی جی ہزارہ نے شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہزارہ پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ اور عوام کو مفت اور فوری انصاف کیلئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔ چائنیز اور ترقیاتی پراجیکٹس کی سیکیورٹی ایک بڑا چیلنج ہے جسکی کامیابی کیلئے دن رات کوشاں ہے۔ہزارہ سیاح کے حوالے سے منفرد اہمیت کا حامل ہے دنیا بھر سے آنیوالے سیاحوں کو جانی و مالی تحفظ کیساتھ ساتھ سفری سہولیات کیلئے بہترین اقدامات اٹھا رہے ہیں۔میٹنگ کے اختتام پرکوآرڈینیٹراعجاز احمد باجوہ نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کی جانب سے ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل کو شیلڈ پیش کی جبکہ ڈی پی او عمر طفیل نے ہزارہ پولیس کی جانب سے ڈی اعجاز احمد باجوہ کو شیلڈ دی۔

Address


Telephone

+923068171717

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hazara99newshd posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Hazara99newshd:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share