Jk Talk

Jk Talk From the Heart of the Conflict: Reporting on Kashmir's Struggle
(18)

03/02/2024
10/10/2023
راولاکوٹ ۔ لاہور سے فاروڈ کہوٹہ جانے والی مسافر کوچ چک راولاکوٹ کے مقام پر حادثہ کا شکار ہو گئی حادثہ میں ڈرائیور سمیت 3...
26/06/2023

راولاکوٹ ۔
لاہور سے فاروڈ کہوٹہ جانے والی مسافر کوچ چک راولاکوٹ کے مقام پر حادثہ کا شکار ہو گئی حادثہ میں ڈرائیور سمیت 34 افراد زخمی ہو گے ۔
لاہور سے براستہ راولاکوٹ ہجیرہ فارورڈ کہوٹہ جاتے ہوئے کوسٹر نمبر 0175 جسکو ڈرائور فیاض ولد بشیر چلا رہا تھا بمقام منگ موڑ چک ایکسیڈنٹ ہو گئ اور درجہ ذیل افراد زخمی ہو ئے اور CMH راولاکوٹ میں زیر علاج ہیں۔
1۔محمد انور ولد سیف ادین قوم خواجہ عمر 30 سال ساکنہ کالا مولہ
2۔محمد شاہد ولد محمد صدیق قوم گجر عمر 24 سال ساکن ممتاز،آباد فارورڈ کہوٹہ
3۔ سپاہی طاہر ولد عبدل حمید ساکن کالا مولا عمر 25 سال
4۔ خدیجہ دختر ساجد قوم چوہان عمر 7 سال ساکن سیڑیاں فارورڈ کہوٹہ
5۔خادم حسین ولد شاہ محمد خان عمر 40 سال ساکن خورشید آباد
6۔عدناں فرید ولد محمد فرید قوم قریشی عمر 22 سال ساکن کلساں
7۔اویس ولد ساجد عمر 2 سال قوم چوہاں ساکں فارورڈ کہوٹہ
8۔سبیل ولد سید احمد قوم گجر عمر 16 سال ساکن برنگ بن
9۔عبید ولد خالد قوم چوہاں ساکن سیڑیاں عمر 13 سال
10۔ شوکتد عطا اللہ قوم خواجہ عمر 32 سال ساکن بساہاں شریف
11۔ عبد الخناں ولد عدنان قوم بٹ ساکں فارورڈ کہوٹہ عمر 10 سال شدید زخمی
12۔بابر ندیم ولد خادم حسین قوم گجر عمر 33 سال ساکن برنط بن۔
13۔ یاسر اقبال ولد غلام محمد قوم گجر عمر 30 سال ساکن برنگ بن
14۔سیاب ولد خالد قوم چوہان عمر 19 سال ساکن سیڑیاں
15۔لبنہ خالد دختر خالد عمر 19 سال ساکن سیڑیاں
16۔ نادیہ زوجہ عدنان قوم بٹ عمر 35 سال ساکن دیگوار
17۔عابد خاتون زوجہ طاہر حمید عمر 28 سال فارورڈ کہوٹہ
18۔ فلک دختر طاہر حمید عمر 5 سال فارورڈ کہوٹہ
19۔نور فاطمہ دختر طاہر حمیدعمر 3 سال ساکنفارورڈ کہوٹہ
20۔عریشا دختر عدنان حفیظ قوم بٹ عمر 6 سال فارورڈ کہوٹہ
21۔ سفیہ بیگم ذوجہ خالد عمر 45 سال قوم چوہان ساکن سیڑیاں
22۔عظمی خالد دختر خالد عمر 23 سال فارورڈ کہوٹہ
23۔ مصطفی ولد مدثر عمر 6 سال قوم بٹ ساکن دیگوار
24۔ نائلہ زوجہ مدثر عمر 38 قوم بٹ ساکن دیگوار
25۔ قدسیہ دختر مدثر عمر 8 ماہ قوم بٹ ساکن دیگوار
26۔ ثوبیہ دختر محمد امیں عمر 20 سال قوم مغل ساکن ہوتر فارورڈ کہوٹہ
27۔ عثمان ولد تاج قوم گجر عمر 19 سال ساکن برنگ بن فارورڈ کہوٹہ
28۔ حسنیں گیلانی ولد نعمت شاہ عمر 18 سال ساکں بساہاں شریف
29۔ طاہر امیں ولد محمد امین عمر 17 سال قوم مغل ساکن ہوتر
30۔زکی بٹ ولد سیف دین قوم بٹ عمر 24 سال ساکن دیگوار
31۔صدیق بٹ ولد کریم قوم بٹ عمر 68 سال ساکن دیگوار
32۔عابد اقبال ولد اقبال عمر 40 سال قوم میر ساکن دیگوار
33۔محمد طارق ولد فتح محمد قوم گجر ساکن برنگ بن
مندرجہ بالا افراد ساکنان ضلع حویلی فارورڈ کہوٹہ CMH میں زیر علاج ہیں جبکہ
34۔ فیاض ولد بشیر عمر 35 سال قوم گجر ساکن پلندری سدھنوتی کو راولپنڈی ریفر کر دیا۔

آٹے کی قیمتوں میں اضافہ بدترین مہنگائی کے خلاف پونچھ بھر میں کامیاب ہڑتال کاروبار بند سڑکیں سنسان عوام ایکشن کمیٹی کی کا...
31/05/2023

آٹے کی قیمتوں میں اضافہ بدترین مہنگائی کے خلاف پونچھ بھر میں کامیاب ہڑتال کاروبار بند سڑکیں سنسان عوام ایکشن کمیٹی کی کال پہ پونچھ مکمل بند ہے
راولاکوٹ ہاڑی گل پانیولا ارجہ باغ تھوراڑ ہجیرا کہوکوٹ علی سوجل منگ پانیولہ چہڑھ بن بیک تراڑکھل نواب جسی خان نکہ بازار چھوٹا گلہ جنڈاٹھی سمیت چھوٹے بڑے شہر مکمل بند ہے

کہکوٹ مہنگائی کیخلاف عوامی ایکشن کمیٹی کا دھرنا دوسرے روز میں داخلمہنگائی کیخلاف ایک فیصلہ کن تحریک کیلیے تیار ہیں, یہ و...
29/05/2023

کہکوٹ
مہنگائی کیخلاف عوامی ایکشن کمیٹی کا دھرنا دوسرے روز میں داخل
مہنگائی کیخلاف ایک فیصلہ کن تحریک کیلیے تیار ہیں, یہ واحد ریاست ہے جس کا حکمران طبقہ دنیا کا امیر ترین طبقہ ہے اور عوام روٹی کے نوالے کیلیے دربدر ہے۔ عمر صادق, نادر حمید, عاقب فرید , آصف خالق اور دیگر۔
تفصیلات کیمطابق۔
کہکوٹ مہنگائی کیخلاف جاری دھرنے سے بات کرتے ہوئے زعما نے کہا کے کشمیر کے اس حصے میں آٹے سمیت دیگر اشیاء ضرورت پر سبسڈی دی جائے , اور بجلی سمیت تمام تر چیزوں پر سے ٹیکسیز کا خاتمہ کیا جائے,
حکمران عوامی صبر کا امتحان لے رہے ہیں جس کا خمیازہ بھگتنا ہو گا , آٹے کی حالیہ قیمتوں اور سبسڈی پر کسی صورت کمپرومائز نئ کریں گے , آمدہ دنوں پونچھ بھر اور بالعموم پورے کشمیر میں تحریک کے اگلے مراحلے کا اعلان کریں گے ,اس سے قبل ہمارا بھر پور مطالبہ ہے کہ حکمران اپنی عیاشیوں کو محدود کرتے ہوئے مہنگائے جیسے سنجیدہ مسلئے کو یکسو کریں۔

سپریم کورٹ نے بنجونسہ جھیل کے نام کی تبدیلی کے حوالے سے دائر درخواست خارج کر دی۔کلکٹر کو کوئی قانونی اختیار نہیں کہ وہ ا...
18/05/2023

سپریم کورٹ نے بنجونسہ جھیل کے نام کی تبدیلی کے حوالے سے دائر درخواست خارج کر دی۔
کلکٹر کو کوئی قانونی اختیار نہیں کہ وہ ایسے فیصلہ کریں۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ آزاد کشمیر
اس درخواست میں سماعت کیلئے کچھ نہیں اس لئے اسے خارج کیا جاتا ہے۔سپریم کورٹ آزاد کشمیر
بنجونسہ( ) سپریم کورٹ نے بنجونسہ جھیل کے تاریخی نام کی تبدیلی کے حوالے سے چھوٹا گلہ کی طرف سے دائر ریویو پیٹشن خراج کر دی چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہہ کہ عدالت کاوقت ضائع مت کریں جھیل کا نام بنجونسہ ہی ہے اور بنجونسہ ہی رہے گا کسی صورت تبدیل نہیں ہو سکتا۔سپریم کورٹ نے اپنے تحریری فیصلے میں کہہ کہ کلکٹر نے 1995 میں ایک نوٹیفیکشن جاری کیا جس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔ کلکٹر/کمشنر کا کوئی اختیار نہیں تھا کہ وہ کسی قسم کا حکم جاری کرے۔ سپریم کورٹ نے مزید کہہ کہ ریکارڈ سے معلوم ہوتا ہے کہ درخواست گزار نے پہلے بھی اس قسم کی درخواست 2022 کے فیصلے کی نظر ثانی کیلئے دائر کی تھی جس کو 13-10-2022 کو خارج کر دیا گیا تھا ۔درخواست گزار نے پھر درخواست دی ہے اس طرح کے ماضی کے بند کیس کی دوبارہ سماعت قابل غور نہیں ہے۔ درخواست گزار نے کلکٹر کے اسکرپٹ کا حوالہ دیا ہے حالانکہ کلکٹر کو کوئی قانونی اختیار نہیں کہ وہ ایسا کر سکے اس لیے یہ درخواست نظرثانی کیلئے قبول نہیں اس بنیاد پر اسے خارج کیا جاتا ہے۔ یاد رہے کہ چھوٹا گلہ کے چند افراد نے پی ڈی آئی اور جنگلات کے درمیان آنے والے سپریم کورٹ کے فیصلہ میں درج بنجونسہ جھیل کے نام کو غلطی قرار دیتے ہوئے درستگی کیلئے درخواست دائر کر رکھی تھی جس کو سپریم کورٹ نے خارج کرتے ہوئے بنجونسہ جھیل کا تاریخی نام برقرار رکھا۔یاد رہے کہ چھوٹا گلہ کہ چند افرادکافی عرصے سے بنجونسہ جھیل کے نام کو تبدیل کروانے کی کوشش کر رہے تھے اور کچھ جعلی ڈاکومنٹ کی بنیاد پہ اداروں کو بلیک میل کیا جا رہا تھا۔ چھوٹا گلہ کہ چند افراد کے غیر قانونی عمل سے سیاحت کے ساتھ ساتھ سرکاری املاک کو بھی نقصان پہنچا۔ ان افراد نے بنجونسہ جھیل کی تاریخی حیثیت کو مٹانے کی کوشش کی شوشل میڈیا پہ نفرت انگیزی پھیلائی۔سرکاری سائن بورڈز جن پہ بنجونسہ کا نام درج تھا کو نقصان پہنچایا۔ اس کے علاوہ ان افراد نے غیر قانون وال چاکنگ کرتے ہوئے نیشنل ایکشن پلان کی بھی خلاف ورزی کی۔ عوام علاقہ بنجونسہ ، جنڈالی، چھوٹا گلہ کا انتظامیہ پونچھ اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ ہے کہ ان افراد کے خلاف قانون کو ہاتھ لینے ، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور غیرقانونی وال چاکنگ کے مقدمے درجہ کرتے ہوئے قانونی کاروائی کی جائے۔ یاد رہے کہ بنجونسہ برادری نے بھی اس ریویو پیٹشن میں فریق بننے کیلئے درخواست دائر کر رکھی تھی۔عوام علاقہ یونین کونسل بنجونسہ چیف جسٹس سپریم کورٹ کے مشکور ہیں جہنوں نے حقائق کی روشنی اس سنجیدہ نوعیت کی مسئلہ کو فوری اور صاف الفاظ میں فیصلہ دیا اور بنجونسہ جھیل کا تاریخی نام برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔ عوام علاقہ بنجونسہ بلخصوص کمیٹی ممبران سردار حلیم رفیق،خالد اکبر،قمر ارشاد ،منظور حسین،واصف حسین،اورظہور حسین ،جاوید اکرم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں جہنوں نے دن رات کام کیا اور آخر کار اللہ پاک کے مدد سے کامیابی حاصل کی۔ اس علاوہ قانونی ٹیم بیرون ملک مقیم بنجونسہ برادری کے تمام احباب کا شکریہ جہنوں نے ہمیشہ حوصلہ افزائی کی اور ہم اپنے تاریخی ورثہ کو پرانی حالت میں لا سکے۔

پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سروس کب تک بند رہے گی؟ پی ٹی اے نے بیان جاری کردیاپی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ...
10/05/2023

پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سروس کب تک بند رہے گی؟ پی ٹی اے نے بیان جاری کردیا
پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ ملک میں انٹرنیٹ سروس کی بندش غیر معینہ مدت کے لیے ہے۔
پی ٹی اے کا کہنا ہےکہ انٹرنیٹ سروس محکمہ داخلہ کی درخواست پربند کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد سے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہے اور مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس مکمل بند ہے۔

پاکستان بھر میں یوٹیوب، فیس بک اور ٹوئٹر بند  نیب نے چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کر لیا مل...
09/05/2023

پاکستان بھر میں یوٹیوب، فیس بک اور ٹوئٹر بند

نیب نے چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کر لیا
ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز متاثر ہیں جس سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ملک بھر میں کئی شہروں میں یوٹیوب، فیس بک اور ٹوئٹرکی سروسز بند کردی گئی ہیں جس کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

اس کے علاوہ مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس بھی متاثر ہے۔
اس حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ سروس وزارت داخلہ کی ہدایات پرمعطل کی ہیں۔ حکومتی ذرائع کے مطابق سوشل میڈیاپرجھوٹ اور پروپیگنڈے کے باعث یہ اقدام کیا گیا۔

خیال رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کرلیا ہے۔

گنگا چوٹی مئی کے مہینے میں پھر سے سفید چادر اوڑھے ۔خوبصورت منظر 06 05 2023
06/05/2023

گنگا چوٹی مئی کے مہینے میں پھر سے سفید چادر اوڑھے ۔
خوبصورت منظر
06 05 2023

باغ سابق وزیر اعظم تنویر الیاس کے حق میں احتجاج دو درجن سے بھی کم افراد کی شرکت احتجاج کی کال وسطی باغ کی طرف سے دی گئی ...
05/05/2023

باغ سابق وزیر اعظم تنویر الیاس کے حق میں احتجاج دو درجن سے بھی کم افراد کی شرکت
احتجاج کی کال وسطی باغ کی طرف سے دی گئی تھی احتجاجی شرکاء تنویر الیاس سے اظہار یکجہتی کے لیے جمع ہوئے شرکاء تنویر الیاس کی عدالتی نااہلی کے خلاف جمعہ کے رو ہاڑی گل جمع ہوئے تاہم خاطر خواہ لوگ احتجاج کا حصہ نہ بن سکے
واضع رہے گزشتہ ماہ تنویر الیاس کو عدالت نے نااہل کر دیا تھا جبکہ تحریک انصاف نے پارٹی صدارت بھی واپس لے لی تھی اس سے قبل کھائی گلہ میں بھی سابق امیداوار عرفان اشرف نے احتجاج کی کال دی تھی جس میں درجن بھر لوگ ہی شریک ہو سکے تھے

راولاکوٹ۔ ٹریفک حادثہ ایک أدمی موقع پر جان بحق دوسرا ہسپتال میں دم توڑ گیا ۔   راولاکوٹ ۔ پانیولہ کے قریب جنڈاٹھی بڈالہ ...
04/05/2023

راولاکوٹ۔ ٹریفک حادثہ ایک أدمی موقع پر جان بحق دوسرا ہسپتال میں دم توڑ گیا ۔

راولاکوٹ ۔ پانیولہ کے قریب جنڈاٹھی بڈالہ موڑ پر آئل ٹینکر موڑ کا ٹتے ہوٸے گہری کھائی میں جا گرا ۔ ذرائع

راولاکوٹ : ٹریفک حادثہ کے نتیجہ میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ۔ ذرائع

راولاکوٹ ۔ زخمی شخص کو تشویشناک حالت میں سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا جہاں وہ بھی چل بسا ہے ۔ ذرائع

راولاکوٹ : آئل ٹینکر راولپنڈی سے باغ جا رہا تھا۔ ذرائع

راولاکوٹ ۔ جانبحق ہونے والے افراد کا تعلق پنجاب سے ہے ۔ ذرائع

راولاکوٹ : اندھیرے کی وجہ سے امدادی کاروائیوں میں مشکلات کا سامنا ۔ ذرائع

*ڈاکٹر امیر احمد شیخ انسپکٹر جنرل پولیس آزاد جموں و کشمیر*کے "منشیات سے پاک آزاد کشمیر ویژن" منشیات اور ناجائز اسلحہ مہم...
03/05/2023

*ڈاکٹر امیر احمد شیخ انسپکٹر جنرل پولیس آزاد جموں و کشمیر*

کے "منشیات سے پاک آزاد کشمیر ویژن" منشیات اور ناجائز اسلحہ مہم کے تحت راولاکوٹ پولیس کا منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن۔۔۔۔۔

وحید علی گیلانی ایس ایس پی راولاکوٹ کی ھدایت پر

رفاقت الیاس انسپکٹر سی آئی اے پولیس راولاکوٹ معہ ملازمین نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم صابر سکنہ دریک راولاکوٹ سے چرس برآمد کرتے ہوئے ملزم کے انکشاف پر سورس ٹریس کرتے ہوئے ملزم ثاقب سکنہ چھوٹا گلہ سے ایک کلو تیس گرام (1030گرام )چرس برآمد کرتے ہوئے مقدمات درج کر لیے
ایک اور کارروائی میں میں ملزم خالد سکنہ چھوٹا گلہ سے رائفل 12 بور بدوں لائسنس جبکہ ملزم فیاض سے چرس برآمد کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف 4 مقدمات درج کر لیے

عوام علاقہ اور مختلف تنظیموں نے راولاکوٹ پولیس کی لگا تار کارروائیوں پر خراج تحسین پیش کیا

*ڈاکٹر امیر احمد شیخ انسپکٹر جنرل پولیس آزاد جموں و کشمیر*کے "منشیات سے پاک آزاد کشمیر ویژن" کے تحت راولاکوٹ پولیس کا من...
30/04/2023

*ڈاکٹر امیر احمد شیخ انسپکٹر جنرل پولیس آزاد جموں و کشمیر*

کے "منشیات سے پاک آزاد کشمیر ویژن" کے تحت راولاکوٹ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن۔۔۔۔۔

وحید علی گیلانی ایس ایس پی راولاکوٹ کی ھدایت پر

سردار محمد اعجاز ڈی ایس پی راولاکوٹ کی نگرانی میں ایس ایچ او کھائیگلہ سردار نوید کبیر معہ ملازمین محمد اعجاز ڈی ایف سی،لقمان ،ساجد ،مقصود کنسٹیبلان نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم شہر یار ولد امتیاز سکنہ علی سوجل سے 1060گرام (ایک کلو ساٹھ گرام ) چرس برآمد کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ملزم سے تفتیش جاری مزید انکشافات متوقع

عوام علاقہ اور مختلف تنظیموں نے راولاکوٹ پولیس کی لگا تار کارروائیوں پر خراج تحسین پیش کیا

28/04/2023

تولی پیر اغواء برائے تاوان کے واقعہ کے حوالے سے جس میں سوشل میڈیا پر خبر گردش کر رہی تھی کے تولی پیر سے کچھ سیاحوں کو اغوا کر کے تاوان مانگا جا رہا ہے ایس ایس پی وحید گیلانی کی تفصیلی معلومات کے مطابق تولی پیر یا گرونواح میں اغوا برائے تاوان کا کوئی واقعہ نہ ہوا ہے بلکہ سیاحوں اور مقامی سنگولا کے کچھ لوگوں کے درمیان اس کے علاوہ معاملات ہوئے ہیں دونوں فریقین تھانہ پولیس راولاکوٹ کے پاس موجود ہیں اور ضابطہ کی کاروائی ھو رہی ہے
اس واقعے کا اغوا برائے تاوان سے کوئی تعلق نہ ہے اس واقع کی آڑ میں سوشل میڈیا پر بغیر تحقیق کے غلط خبریں پھلائی جا رہی ہیں جس سےراولاکوٹ میں ٹورازم کے فروغ کو نقصان ھو رہا ہے سوشل میڈیا کے تمام دوستوں سے گزارش ہے کے بغیر تحقیق کے ایسی خبریں نہ پھیلائیں جس سے ٹورازم کو نقصان ھو پولیس جلد حقائق کو سامنے لائے گی

آزادکشمیرمیں آٹے کی قیمتوں کے اضافہ کے بعدبجلی بلات میں بھی بڑے پیمانے پرگھپلے،عدالت کی جانب سے منسوخ شدہ ٹیکس میں بلات ...
27/04/2023

آزادکشمیرمیں آٹے کی قیمتوں کے اضافہ کے بعدبجلی بلات میں بھی بڑے پیمانے پرگھپلے،عدالت کی جانب سے منسوخ شدہ ٹیکس میں بلات میں شامل کردیاگیاہزاروں کی تعدادمیں صارفین محکمہ برقیات کے دفاترمیں پہنچ گے۔محکمہ برقیات نے بلات کی درستگی اورٹیکسزکے خاتمے سے انکارکرتے ہوئے کہاکہ ان کے اختیارمیں نہیں ہے واپڈاکی جانب سے بھاری بلات صارفین کودیئے گے ہیں۔یہ بلات لاہورسے جاری ہوتے ہیں محکمہ برقیات کے اختیارمیں کسی قسم کی تبدیلی ترمیم کااختیارنہیں ہے ۔صارفین بلات جمع کروانے کی آخری تاریخ میں خوارہورہے ہیں۔محکمہ برقیات کے عملہ کاکہناہے کہ صارفین کواسی طرح بلات جمع کروانے پڑیں گے گھریلوبلات پرکمرشل ریٹس لگاکربھارتی ٹیکسزعائدکرکے گھریلوبلات پندرہ سے ہزارروپے کے تھمادیئے گئے ہیں اوردرستگی تصحیح سے بھی انکاری ہیں۔صارفین نے تاجران کے ذمہ داران سے رابطے شروع کردیئے جبری ٹیکسزبوکس بلات کے خلاف احتجاج کی تحریک شروع کرنے کیلئے حکمت عملی جاری۔

25/03/2023
25/03/2023

یونین کونسل علی سوجل
متناعہ مردم شماری کا دوسرا مرحلہ علی سوجل بائیکاٹ سیاسی سماجی تنظیموں ٹریڈ یونین کا مشترکہ اعلامیہ مردم شماری کا دوسرا مرحلہ متنازعہ اس کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے وارڈز کی سطح پہ کمیٹیاں تشکیل مردم شماری کرنے والے اہلکار کمیٹی ممبران سے مشاورت اور معاملات طے کئیے بغیر محلوں یا گھروں میں جانے سے گریز کریں اہل علاقہ سے التماس کے مردم شماری کے دوسرے مرحلے کا مکمل بائیکاٹ کریں
متنازع مردم شماری کے حوالے سے تمام سیاسی پارٹیوں
عوام علاقہ علی سوجل

تھانہ کھائی گلہ کی دبنگ کاروائی علی سوجل کا بدنام زمانہ منشیات فروش چرس سمیت گرفتارملزم سے ایک کلو دو سو گرام چرس برآمد ...
16/03/2023

تھانہ کھائی گلہ کی دبنگ کاروائی علی سوجل کا بدنام زمانہ منشیات فروش چرس سمیت گرفتار
ملزم سے ایک کلو دو سو گرام چرس برآمد پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو حوالات بند کر دیاایس ایس پی , راولاکوٹ سید وحید گیلانی کی ھدایت منشیات فروشوں کے خلاف شاندار کاروائی
ڈی ایس پی سٹی سردار اعجاز کی نگرانی میں
ایس ایچ او تھانہ کھائیگلہ محمد نوید کبیر معہ عملہ کار خاص محمد اعجاز ڈی ایف سی ساجد بحشی ، زاہد الطاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم فرہاد حیات ولد محمد حیات سکنہ ٹیکری علی سوجل سے ایک کلو دو سو (۱۲۰۰)گرام چرس برامد کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ملزم حوالات بند
ملزم فرحاد طویل عرصہ سے منشیات کا دھندہ کر رہا تھا آج پولیس نے بروقت کاروائی کرتے منشیات سمیت گرفتار کر لیا ملزم کی گرفتاری سے مزید انکشافات اور کاروائیاں ممکن ہیں

مہنگائی مکاؤ مارچ کے شرکاء نے کل سے پتن انٹری پوائنٹ پر غیر معینہ مدت کے لیے مطالبات کے حل تک دھرنا دینے کا اعلان کر دیا...
09/03/2023

مہنگائی مکاؤ مارچ کے شرکاء نے کل سے پتن انٹری پوائنٹ پر غیر معینہ مدت کے لیے مطالبات کے حل تک دھرنا دینے کا اعلان کر دیا ۔۔

مہنگائی مکا و مارچ راولاکوٹ کے مطالبات

اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں فی الفور کمی کی جائے

اقوام متحدہ کی طرف آزاد کشمیر، جی بی کے لیے آئے سمیت 48 اشیا خوردونوش کے حوالے سے دی

جانے والی سبسڈی کی بحالی

اسٹیٹ سیچیٹ رول کی خلاف ورزی ختم ،سندھ ہاؤس کے لئے الاٹ کی گئی زمین، پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن منسوخ اور آزاد کشمیر میں غیر ریاستی افراد کی ملازمت کے اعلانات واپس لیے جائیں

معد نیات کی لوٹ مار بند کی جائے

بجلی پر بے جا سیکسز کا خاتمہ کر کے ٹیرف کا تعین کیا جا ہے متنازعہ مردم شماری روک کر آزاد حکومت کے زیر نگرانی مردم شماری کروائی جائے مراعات یافتہ طبقات کو دی گئی

بے تحاشہ سہولتیں فی الفور واپس کی جائیں

آل پارٹیز پیپلز رائٹس فورم پونچھ

راولاکوٹ(آ صف اشرف) مہنگائی کے خلاف مارچ میں صرف تین الیکشن لڑنے والے شامل  دو روز سے راولاکوٹ سے اسلام آباد کی طرف لانگ...
09/03/2023

راولاکوٹ(آ صف اشرف) مہنگائی کے خلاف مارچ میں صرف تین الیکشن لڑنے والے شامل دو روز سے راولاکوٹ سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرنے والے مارچ میں حیران کن طور پر صرف تین امیدوار اسمبلی زاہد رفیق ناصر جاوید رمضان رحیم شامل ہیں زاہد رفیق جماعت اسلامی کے ٹکٹ پر کھائی گلہ حلقہ سے اور ناصر جاوید نیشنل عوامی پارٹی اور رمضان رحیم سرور راجیہ پارٹی کی طرف سے راولاکوٹ شہر سے امیدوار تھے ان تین امیدوار وں سے ہٹ کر الیکشن لڑنے والے یعقوب خان حسن ابراہیم طائر انور عابد حسین عابد اعجاز یوسف اظہر نذر عبدالقیوم افسر سے کوئی ایک بھی مارچ میں شامل نہیں ہوا نہ ہی انتیس کونسلرز سمیت ضلع کونسل پونچھ اور لوکل باڈیز سے کوئی کو نسلر شریک ہے اس وقت شامل بیاسی کارکنان سے پینتالیس قوم پرست ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر جماعت اسلامی کے کارکن ہیں کہیں پارٹیوں کے کارکن درکنار لیڈر شپ تک اس لانگ مارچ میں نہیں ہیں جو سوالیہ نشان بن گیا ہے پیپلز رائٹس فورم میں ن لیگ جماعت اسلامی مسلم کانفرنس پاکستان پیپلز پارٹی جے کے پی پی لیبریشن فرنٹ(روف کشمیر ی) راولاکوٹ انجمن تاجران ٹرانسپورٹ یونین گڈز ٹرانسپورٹ یونین سمیت ایک درجن سے زاہد تنظیمیں شامل ہیں.

پلندری (بیورورپورٹ)سدوزئی فلور مل آزادپتن کے منیجر محمد صابر کو پلندری سے گرفتار کر لیا گیا ھے اور لاک اپ میں بند کر دیا...
09/03/2023

پلندری (بیورورپورٹ)سدوزئی فلور مل آزادپتن کے منیجر محمد صابر کو پلندری سے گرفتار کر لیا گیا ھے اور لاک اپ میں بند کر دیا گیا, تفصیلات کے مطابق محمد صابر نے 22-12-18 کو محمڈن کالج پلندری کے آکاش شکور نامی فرسٹ ائیر کے ایک طالب علم کو اپنی حوس کا نشانہ بنایا تھاپلندری پولیس نے متاثرہ طالبعلم کی مدعیت میں زیر دفعہ377 غیر فطری عمل کی ایف آئی آر درج کر کے ملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش کی لیکن ملزم نے اپنے اثر رسوخ اور دولت کے بل بوتے پر سشن کورٹ پلندری سے عبوری ضمانت حاصل کر لی بعد ازاں متاثرہ طالبعلم کی والدہ قانون و انصاف کے دروازے پر ذلیل وخوار ھوتی رہی لیکن کسی نے اس کی شنوائی نہیں کی اور آخر کار مجبور ھو کر لاکھوں روپے کے عوض غیر مشروط راضی نامہ کر لیا راضی نامہ کرانے والے مافیا نے لاکھوں روپے فیس لیکر ھائی کورٹ سے رجوع کیا جس پر چیف جسٹس آزاد کشمیر نے ملزم کو پہلی پیشی پر عبوری ریلیف دے دیا دوسری پیشی پر راضی نامہ کرانے والے مافیا نے متاثرہ طالبعلم اور اسکی والدہ کو چیف جسٹس ھائی کورٹ کے رو برو پیش کیا تو معزز چیف جسٹس نے متاثرہ طالبعلم اسکی ماں اور وکلا کو سماعت کرنے کے بعد 2 ججوں پر مشتمل ڈویژنل بنج تشکیل دیکر ایس ایچ او پلندری کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا لیکن ایس ایچ او تھانہ پلندری اکمل شریف نے مل منیجر کے خلاف بھرپور سٹینڈ لیا۔ تیسری پیشی پر پلندری پولیس نے ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ طالبعلم کی میڈیکل رپورٹ اور فرانزک کروائی گئی ناقابل تردید ویڈیو سمیت دیگر ریکارڈ معزز بنچ کے سامنے پیش کیا جس پر معزز بنچ نے سیشن کورٹ پلندری کو مقدمہ ریمانڈ کرتے ھوئے شفاف تحقیقات کا حکم دیا ملزم نے چونکہ اپنے اثر و رسوخ اور روپے پیسے کی طاقت کے ذریعہ عبوری ضمانت حاصل کر رکھی تھی لیکن سدھنوتی پولیس نے میڈکل رپورٹ اور دیگر شواہد کی بنیاد پر آج ضمانت منسوخ ھونے پر اسے عدالت سے گرفتار کر دیا گیا ھے مجمد صابر نامی کروڑ پتی ملزم کی گرفتاری پر غریب اور اقلیتی طبقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ھے پلندری شہر کے گرد و نواح میں مقیم اقلیتی طبقہ نہ صرف ایک دوسرے کو ٹیلیفون پر مبارکبادیں دے رھا ھے بلکہ آزاد کشمیر ھائی کورٹ کے معزز ججوں باالخصوص چیف جسٹس صاحب اور سدھنوتی پولیس کو خراج تحسین پیش کر رہیے ہیں بادی النظر میں جب پلندری کے ہرمکتبہ فکر کے منہ پر چپ کی مہر ثبت ھو چکی تھی اور ایک امیر ترین شخص جو لاکھوں روپے ماہوار کمانے والے مل منیجر نے مل کو غیر اخلاقی حرکات کا اڈہ اور شراب خانہ بنا رکھا تھا تو ایسے موقع پر یہ عدالتی فیصلہ اور پولیس کی کارروائی کسی معجزے سے کم نہیں ھے۔

آل پارٹیز رائٹس فورم کا احتجاجی مارچ کی تیاریاں آخری مرحلے میں آج 8 مارچ پونچھ اور دیگر اضلاع سے پیدل مارچ کے شرکاء راول...
08/03/2023

آل پارٹیز رائٹس فورم کا احتجاجی مارچ کی تیاریاں آخری مرحلے میں آج 8 مارچ پونچھ اور دیگر اضلاع سے پیدل مارچ کے شرکاء راولاکوٹ سے پیدل اسلام آباد روانہ ہونگے مرکزی مارچ راولاکوٹ سے دن 11:00 بجے روانہ ہو گا جبکہ دیگر علاقوں کے قافلے مختلف مقامات پہ مارچ میں شامل ہونگے

راولاکوٹ:چھوٹے بھائی کی خود کشی کا صدمہ بڑے بھائی کی بھی جان لےگیا کراچی کے علاقے ڈاکس مائی کلاچی روڈ سمندر کنارے مبینہ ...
04/03/2023

راولاکوٹ:چھوٹے بھائی کی خود کشی کا صدمہ بڑے بھائی کی بھی جان لےگیا

کراچی کے علاقے ڈاکس مائی کلاچی روڈ سمندر کنارے مبینہ طور پر خود کو پھندہ لگا کر خودکشی کرنے والے راولاکوٹ کھائی گلہ نامنوٹہ کے نوجوان کے بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کی موت کے صدمے میں خودکشی کر لی۔متوفی عاطف کی جیب سے ملنے والے شناختی کارڈ پر کھائیگلہ پونچھ راولا کوٹ آزاد کشمیر کا پتہ درج تھا جس کے بعد اس کی شناخت ہوئی تھی۔

نیل فیری کو موصولہ اطلاعات کے مطابق نامنوٹہ سے تعلق رکھنے والے عاطف رحمت نے چند روز قبل کراچی میںمبینہ طور خودکشی کی جس کے بعد نعش گھر پہنچی تو چھوٹے بھائی کی موت کی موت کے صدمے میں بڑے بھائی نے بھی اپنی جان دے دی۔بھائی کی موت کی خبر سنتے ہی اس کے بڑے بھائی بھی صدمہ برداشت نہ کرسکے اور بھائی کی لاش دیکھ کر دو بڑے بھائیوں کی حالت غیر ہوگئی۔

گاؤ ں اپر نامنوٹہ کےعاطف رحمت کے انتقال کی خبر سنتے ہی اس کا بڑا بھائی حواس باختہ ہوکر بھاگتے ہوئے موٹر سائیکل پر باغ کی حدود میں چلا گئے اور بالآخر داعی اجل کو لبیک کہے گئے افضل رحمت کی خبر بجلی بن کر گری دونوں بھائیوں کی یکے بعد دیگرے موت سے نامنوٹہ میں سوگ کا سماں ھے افضل رحمت کے نماز جنازہ کی ادائگی اتوار کے روز ھو گی وقت کا اعلان بعد میں کیاجائےگا
دو نوجوانوں کی خودکشی کی اطلاع ملنے پر عزیز، رشتے دار اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد متوفیاں کے گھر پہنچ گئی۔

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے درمیان بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ،آغاز 23 مارچ سے ہوگااسلام آباد (پی آئی ڈی)وزیر آعظم آزا...
04/03/2023

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے درمیان بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ،آغاز 23 مارچ سے ہوگا
اسلام آباد (پی آئی ڈی)وزیر آعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ 23 مارچ سے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے درمیان بس سروس چلائی جائے گی۔، گلگت بلتستان حکومت کا شونٹر ٹنل تاریخ کا بڑا اور اہم منصوبہ ہے،شونٹرٹنل کے متعلق جی بی حکومت کی جانب سے پچاس ملین مختص کئے گئے ہیں، جبکہ آزا دکشمیر حکومت نے شونٹر ٹنل کے متعلق وزراء پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔بلدیاتی الیکشن کے کامیاب انعقاد پر الیکشن کمیشن اور محکمہ قانون کی بہترین کارگردگی رہی جبکہ اور عوام بھی مبارکباد کے مستحق ہے، لوکل باڈیز الیکشن جیت کر آئے ہیں کسی کو مایوس نہیں ہونے دیں گے۔ان خیالات کا ظہار گزشتہ روز وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے گلگت بلتستان کے وزیر اعلی بیرسٹر خالد خورشید کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمد خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ شونٹر ٹنل کے حوالے سے گلگت اور اسلام آباد کے درمیان فاصلے کم ہونگے۔ اس منصوبے کی اہمیت اور افادیت کو جانتے ہوے آزادکشمیر حکومت نے منصوبے کی جانکاری اور سپرویژن کیلیے وزیر حکومت دیوان علی خان چغتائی کی سربراہی میں ایک کمیٹی بنائی ہے۔وزراء حکومت چوہدری محمد رشید،چوہدری اظہر صادق،سردار فہیم اختر ربانی،چیف سیکرٹری آزادکشمیر،سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس اس کمیٹی کے رکن ہونگے۔ کمیٹی آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتوں اور وفاقی وزارت کمیونیکیشن اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ساتھ قریبی روابط رکھے گی۔کمیٹی گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے نامزد کی جانے والی اسی طرز کی کمیٹی کے ساتھ بھی رابطہ رکھے گی۔کمیٹی اس منصوبے کے سلسلے میں حکومت پاکستان اور آزادکشمیر و گلگت بلتستان کی حکومتوں کے درمیان اشتراک کے امکانات کا جائزہ لے گی۔کمیٹی مقصد کی تکمیل کیلیے ماہرین کو اس میں شامل کر سکتی ہے۔کمیٹی مقصد کے حصول کیلیے لائحہ عمل کو تبدیل بھی کر سکتی ہے۔شونٹر ٹنل کا منصوبہ آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کیلیے اہمیت کا حامل ہے۔ا

دو روز قبل جنوبی اٹلی کے پانیوں میں ڈوب کر ہلاک ہونے والوں میں دو درجن سے زائد پاکستانی بھی شامل ہیں۔ 14 بچوں اور 64 افر...
28/02/2023

دو روز قبل جنوبی اٹلی کے پانیوں میں ڈوب کر ہلاک ہونے والوں میں دو درجن سے زائد پاکستانی بھی شامل ہیں۔ 14 بچوں اور 64 افراد کی لاشیں مل چکی ہیں جبکہ 60 ابھی تک لاپتہ ہیں۔
اطالوی حکام کے مطابق گرفتار ہونے والے تینوں افراد نے خراب موسم کے باوجود مہاجرین کو کشتی پر سوار کروایا۔ ایک چوتھے ملزم کی تلاش جاری ہے۔

20/02/2023

نیلم ویلی میں چائے کے پیسے مانگے پر رینجر والے نے ایک بچے پر تشدد کر دیا

علی سوجل افسوس ناک موٹر سائیکل حادثہ، لائن مین محمد خورشید جان کی بازی ہار گیاموٹر سائیکل حادثہ ہسپتال روڈ پہ پیش آیا عل...
09/03/2022

علی سوجل افسوس ناک موٹر سائیکل حادثہ، لائن مین محمد خورشید جان کی بازی ہار گیا
موٹر سائیکل حادثہ ہسپتال روڈ پہ پیش آیا علی سوجل ہسپتال میں ایمبولینس نہ ہونے کی وجہ سے زخمیوں کو سوزوکی میں راولاکوٹ پہنچایا گیا
علی سوجل افسوس ناک موٹر سائیکل حادثے میں جواں سالہ محمد خورشید داعی اجل کو لبیک کہہ گیا موٹر سائیکل حادثہ ہسپتال روڈ پہ پیش آیا. موٹر سائیکل حادثے کا شکار ہو کر گہری کھائی میں جا گرا نوجوان محمد خورشید شدید زخمی ہوا جسے فوری علی سوجل ہسپتال منتقل کیا گیا ابتدائی طبعی امداد کے بعد شدید زخمی حالت میں CMH راولاکوٹ ریفر کیا گیا تاہم علی سوجل ہسپتال میں ایمبولینس نہ ہونے کی وجہ سے گھنٹوں انتظار کے بعد شدید زخمی زندگی اور موت کی کشمکش میں محمد خورشید کو سوزوکی میں راولاکوٹ لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ کو سکا اور داعی اجل کو لبیک کہہ گیا محمد خورشید محکمہ برقیات میں لائن مین کی خدمات سرانجام دے رہا تھا علی سوجل ہسپتال میں فسٹ ایڈ اور ایمبولنیس کا مسئلہ طویل عرصے سے ہے کسی حادثے یا ایمرجنسی میں ایمبولینس نہیں ہوتی ایمبولینس خرابی کا بہانہ بنایا جاتا ہے آج بھی زخموں سے چور چور خورشید ایمبولینس کا انتظار کرتے کرتے جان کی بازی ہار گیا
محمد خورشید کی نماز جنازہ کل بروز جمعرات علی سوجل بازار میں ادا کی جائے گی

04/01/2022

BREAKING: What are the big revelations in ECP scrutiny committee report on PTI foreign funding?

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jk Talk posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Jk Talk:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share