Hamdard News Hd Tv

  • Home
  • Hamdard News Hd Tv

Hamdard News Hd Tv اگر آپ ہمدرد نیوز ٹیم کا حصہ بننا چاہتے ہیں تو اس نمبر پر رابطہ کریں 03132602043

16/11/2022

رپورٹ: وقاص احمد ڈپٹی بیورو چیف کراچی ہمدرد نیوز

توشہ خانہ کی گھڑی اسلام آباد میں فروخت کی گئی جس کا ثبوت موجود ہے: عمران خان

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہےکہ توشہ خانہ کی گھڑی اسلام آبادمیں فروخت کی گئی تھی جس کا ثبوت موجود ہے۔

لاہور میں سینئر صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ جس ملک میں رول آف لاء نہیں ہوتاوہ کبھی ترقی نہیں کرتا کیونکہ اس سے آزاد قوم بنتی ہے اور آزاد قوم ملک کو ترقی کی طرف لے جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی پرہم پیچھے بیٹھ کر دیکھ رہے ہیں یہ جو کرنا چاہتے ہیں کریں، نوازشریف چاہتا ہے ایسے چیف کو تعینات کرے جو اس کے مفادات کا تحفظ کرے، کوئی بھی آرمی چیف عوام کے مفاد کے خلاف نہیں جاتا۔

عمران خان کا کہنا تھاکہ توشہ خانہ کی گھڑی اسلام آبادمیں فروخت کی گئی تھی جس کا ثبوت موجودہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ ہمیں مذاکرات کا پیغام بھیجا جارہا ہے مگر ہم نے کہا ہےکہ الیکشن کی تاریخ دیں کیونکہ صاف شفاف الیکشن میں تمام بحران کا حل ہے۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ میں نے کہا تھا اپنے مفاد پر ملکی مفاد کو ترجیح دوں گا، امریکا کے معاملے پر بیان کو غلط طریقے سے پیش کیا گیا، امریکا نے میری حکومت گرائی تھی مگر ملکی مفاد کی وجہ سے ان سے اچھےتعلقات رہیں گے۔

16/11/2022

رپورٹ: وقاص احمد ڈپٹی بیورو چیف کراچی ہمدرد نیوز

الیکشن کمیشن کراچی بلدیاتی انتخابات سے متعلق محفوظ فیصلہ 22 نومبرکو سنائےگا

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیےکے مطابق 22 نومبر کو کراچی بلدیاتی انتخابات کا محفوظ فیصلہ سنایا جائےگا۔

الیکشن کمیشن نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر فیصلہ محفوظ کرلیا

خیال رہےکہ الیکشن کمیشن نے 15 نومبر کو سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

گزشتہ روز سماعت میں چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات 120 دن کے اندر ہونے چاہئیں، صوبائی حکومتیں چاہتی نہیں کہ بلدیاتی انتخابات ہوں، پہلے بھی صوبوں میں بہت مشکل سے بلدیاتی انتخابات کرائے، پنجاب میں بھی بلدیاتی انتخابات کرانے میں بہت مشکل آرہی ہے لیکن ہم کرالیں گے۔

16/11/2022

رپورٹ: وقاص احمد ڈپٹی بیورو چیف کراچی ہمدرد نیوز

نئے آرمی چیف کا تقرر 20 نومبر کے قریب ہو جائے گا: ذرائع

ذرائع نے اُس لیفٹیننٹ جنرل کا نام بھی بتایا جسے فور اسٹار جرنیل بنایا جائے گا اور آرمی چیف لگایا جائے گا۔


معلوم ہوا ہے کہ نئے آرمی چیف کا تقرر 20؍ نومبر کے قریب ہوجائے گا۔ فیصلہ ہوچکا ہے اور ایک قابل بھروسہ ذریعے کے مطابق اس مرتبہ سینیارٹی کو ترجیح دی جائے گی۔

ذریعے نے اُس لیفٹیننٹ جنرل کا نام بھی بتایا جسے فور اسٹار جرنیل بنایا جائے گا اور آرمی چیف لگایا جائے گا لیکن معاملے کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے یہ اخبار یہ نام سامنے نہیں لاسکتا۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے باضابطہ طور پر دفاعی حکام سے ایک دو دن میں رابطہ کیا جائے گا تاکہ آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے عہدوں پر تقرری کیلئے کارروائی کا آغاز کیا جاسکے۔

دفاعی حکام اس کے بعد سینئر ترین تھری اسٹار جرنیلوں کے ناموں کی فہرست (پینل) ایک سمری کے ذریعے مجاز اتھارٹی یعنی وزیراعظم شہباز شریف کو ارسال کریں گے تاکہ مذکورہ عہدوں پر تقرر کیا جا سکے۔

ذریعے نے کہا کہ وزیراعظم آفس کو 18؍ یا 19؍ تاریخ تک سمری موصول ہو جائے گی جس کے بعد چیف ایگزیکٹو دونوں عہدوں پر تقرری کر دیں گے۔ معلوم ہوا ہے کہ زبانی کلامی معاملات پر متعلقہ حکام کے ساتھ بات چیت ہوگئی ہے۔

کہا جاتا ہے کہ حکومت ان تقرریوں کے حوالے سے نومبر کے آخری ہفتے تک کا انتظار نہیں کرے گی، یہ معاملہ سیاست اور میڈیا میں جس غیر معمولی انداز سے توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے اس سے پہلے اس کی مثال نہیں ملتی جس کی وجہ یہ ہے کہ عمران خان کئی ہفتوں سے ان تقرریوں کو ہفتوں سے جاری مہم کے دوران ہدف بنائے ہوئے ہیں۔

عمران خان یہ باتیں پھیلا رہے ہیں کہ موجودہ وزیراعظم شہباز شریف کے پاس اختیار نہیں کہ وہ آرمی چیف کا تقرر کریں کیونکہ اگلے آرمی چیف کا اصل فیصلہ نواز شریف کریں گے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ ایک مجرم اور مفرور ملزم کس طرح آرمی چیف کا تقرر کر سکتا ہے۔

عمران خان پہلے یہ کہتے تھے کہ موجودہ آرمی چیف کو عام انتخابات کے بعد نئی حکومت کی جانب سے مقرر کرنا چاہئے۔ عمران خان نے یہ بھی کہا تھا کہ موجودہ آرمی چیف کو اس وقت تک کیلئے توسیع دی جائے جب تک عام انتخابات ہونے کے بعد نئی منتخب حکومت نہیں آ جاتی۔

وزیراعظم شہباز شریف اور ساتھ ہی حکمران اتحاد کے دیگر رہنماؤں نے عمران خان کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے اصرار کیا تھا کہ آئین اور قانون کے مطابق آرمی چیف کا تقرر وزیراعظم کا استحقاق ہے۔ حال ہی میں وزیراعظم نے دعویٰ کیا تھا کہ ایک مشترکہ دوست کے توسط سے عمران خان نے رابطہ کیا تھا اور تجویز دی تھی کہ آرمی چیف کے تقرر کیلئے باہمی مشاورت کی جائے۔

شہباز شریف نے کہا کہ انہوں نے عمران خان کی تجویز مسترد کر دی کیونکہ قانون اور آئین وزیراعظم کو ان عہدوں پر تقرر کا اختیار دیتا ہے۔ عمران خان کی مایوسی میں اس وقت اضافہ ہوا جب موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے واضح اعلان کر دیا۔

اسلام آباد میں حالیہ دنوں میں ایک سیکورٹی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جنرل باجوہ نے اعلان کیا کہ وہ مزید توسیع میں دلچسپی نہیں رکھتے اور وہ نومبر کے آخر تک ریٹائر ہو جائیں گے.

16/11/2022

رپورٹ: وقاص احمد ڈپٹی بیورو چیف کراچی ہمدرد نیوز

ٹوئٹر نے مزید ہزاروں ملازمین کو ملازمت سے نکال دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر کے 4400 سے 5500 کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کردیا گیا ہے۔

ان ملازمین کو ملازمت سے نکالنے سے قبل آگاہ بھی نہیں کیا گیا بلکہ انہیں اس کا علم اس وقت ہوا جب ٹوئٹر ورک سسٹمز تک رسائی ختم کردی گئی۔

رپورٹ کے مطابق کمپنی کی جانب سے ان ملازمین کو ایک ای میل بھیج کر بتایا گیا کہ انہیں نکالنے کی وجہ اخراجات میں کمی لانا ہے۔

خیال رہے کہ اکتوبر کے آخر میں ایلون مسک نے ٹوئٹر کو 44 ارب ڈالرز میں خرید لیا تھا۔

اس کے بعد سے ایلون مسک کی جانب سے کافی اقدامات کیے گئے ہیں اور 50 فیصد ملازمین کو بغیر نوٹس کے فارغ کیا گیا۔

ایلون مسک نے گزشتہ ہفتے ٹوئٹر ملازمین سے کہا تھا کہ وہ آنے والے مشکل وقت کے لیے تیار رہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر آمدنی میں اضافہ نہیں ہوا تو کمپنی دلوالیہ بھی ہوسکتی ہے۔

ٹوئٹر کے ساتھ ساتھ میٹا کی جانب سے بھی 11 ہزار ملازمین کو فارغ کیا گیا ہے جسے کمپنی کے سی ای او مارک زکربرگ نے مشکل ترین فیصلہ قرار دیا تھا۔

رپورٹ: وقاص احمد ڈپٹی بیورو چیف کراچی ہمدرد نیوز شہید ہیڈ کانسٹیبل ارشد جدون کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔آئی جی سندھ سمیت...
16/11/2022

رپورٹ: وقاص احمد ڈپٹی بیورو چیف کراچی ہمدرد نیوز

شہید ہیڈ کانسٹیبل ارشد جدون کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

آئی جی سندھ سمیت دیگر سینئر پولیس افسران کی شرکت۔

یکم اکتوبر 2022 کو جنجار گوٹھ کےقریب سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان ہونیوالے پولیس مقابلے میں شدید زخمی ہونیوالے ہیڈ کانسٹیبل ارشدجدون گذشتہ روز آغا خان اسپتال کراچی میں دوران علاج جام شہادت نوش کرگئے۔شہید اہلکار کی نماز جنازہ امروز پولیس ہیڈکوارٹرز گارڈن میں ادا کردی گئی۔اس موقع پر پولیس کے چاک وچوبند دستے نے شہید سلام پیش کیا اور پھولوں کی چادر چرھائی۔

نماز جنازہ میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن،ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید اختراوڈھو،ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی عمران یعقوب منہاس ڈی آئی جی سیکیورٹی،ڈی آئی جی ٹریفک،ایس ایس پی سی ٹی ڈی آپریشن،ایس ایس پی سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن سمیت سی ٹی ڈی کے دیگر سینئر پولیس افسران کے علاوہ شہید پولیس اہلکار کے ورثاء، رشتدار،دوست احباب اور اہلیان علاقہ نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔

آئی جی سندھ نے شہید پولیس اہلکار کے ورثاء سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے صبر کی تلقین کی اور شہید کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ دکھ کے ان لمحات میں مجھ سمیت پوری سندھ پولیس آپکے ساتھ ہے اور آپکے ممکنہ مسائل و مشکلات کے اذالے کے لیئے آپکے شانہ بہ شانہ ہے۔آپ خود کو ہرگز تنہا نہ سمجھیں۔

آئی جی سندھ نے شہید پولیس اہلکار کے لیئے تمام تر مروجہ مراعات کا اعلان کرتے ہوئے موقع پر موجود پولیس افسران کو تمام ضروری قانونی و دستاویزی امور جلد مکمل کرنیکے احکامات دیئے۔

11/11/2022

رپورٹ: وقاص احمد ڈپٹی بیورو چیف کراچی ہمدرد نیوز

پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی رہنما میجر (ر) خرم حمید خان روکھڑی کی بنیادی رکنیت ختم کردی۔

پی ٹی آئی کے میانوالی کے ضلعی صدر سلیم گل خان نے بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

عمران خان کے کہنے پر میجر جنرل فیصل نصیر سے 3 مرتبہ ملاقات کی۔ قریبی ساتھی کا انکشاف

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ خرم حمید روکھڑی کی بنیادی رکنیت پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر ختم کی گئی، انہوں نے پارٹی اجازت کے بغیر میڈیا پر پی ٹی آئی کے مؤقف کے خلاف بات کی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے قریبی ساتھی میجر ریٹائرڈ خرم حمید روکھڑی نے انکشاف کیا تھاکہ انہوں نے عمران خان کے کہنے پر میجر جنرل فیصل نصیر سے 3 مرتبہ ملاقات کی۔

11/11/2022

رپورٹ: وقاص احمد ڈپٹی بیورو چیف کراچی ہمدرد نیوز

آئی سی سی کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل نتیجہ خیز بنانے کے لیے قوانین میں تبدیلی کر دی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل اتوار کے روز میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا تاہم محکمہ موسمیات نے اتوار اور پیر کے روز میلبرن میں شدید بارش کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔
ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل فیصلہ کن بنانے کے لیے پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلی کر دی اور ریزرو ڈے والے روز یعنی پیر کو میچ کا نتیجہ نہ آنے کی صورت میں کھیل کا اضافی دورانیہ 2 گھنٹوں سے بڑھا کر 4 گھنٹے کر دیا۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ پوری کوشش ہو گی کہ میچ اتوار کو ہی مکمل ہو جائے، بارش کی صورت میں ریزرو ڈے پر مقابلہ پیر کو دن 3 بجے شروع کیا جائے گا۔
ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی کے مطابق کسی بھی ٹورنامنٹ کے ناک آؤٹ مرحلے کے میچ میں ہر سائیڈ کے لیے کم از کم 10 اوورز کا کھیل ضروری ہے اور میچ کو مکمل کرنے کے حوالے سے کسی بھی قسم کا فیصلہ میچ والے روز لیا جائے گا۔

آئی سی سی کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل مکمل کرنے کے لیے اتوار کے روز ہی فیصلے لیے جائیں گے کہ آیا میچ کو مکمل کرنے کے لیے اوورز کی تعداد کم کی جائے یا پھر اگر میچ اتوار کے روز ممکن نہ ہو تو میچ کو اگلے روز جاری کیا جائے۔

11/11/2022

رپورٹ: وقاص احمد ڈپٹی بیورو چیف کراچی ہمدرد نیوز

نواز شریف اسے آرمی چیف بنانا چاہتا ہے جس سے اس کی چوری بچے، عمران خان

لاہور: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ جو میرٹ پر آئے اسے آرمی چیف بننا چاہیے لیکن نواز شریف اسے آرمی چیف بنانا چاہتا ہے جس سے اس کی چوری بچے، نواز شریف ہمیشہ اس آدمی کو اوپر لاتا ہے جس سے اسے فائدہ ملے۔

لاہور سے ویڈیو لنک کے ذریعے آزادی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکومت نئے آرمی چیف کی تعیناتی کرنے جارہی ہے، 30 سال سے چوری کرنے والا نواز شریف اب آرمی چیف کی سلیکشن کا فیصلہ کرنے جارہا ہے، ملک کی قسمت کا ہر بڑا فیصلہ وہ کرمنل کرے گا جو گزشتہ تیس برس سے ملک سے باہر پیسہ لے جارہا ہے، غیرممالک میں کوئی کرمنل ایسا بڑا فیصلہ نہیں کرسکتا، کبھی نہیں سنا ہوگا کہ برطانیہ میں کسی کرمنل نے این آر او لے لیا ہو۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف مشرف سے معاہدہ کرکے باہر گیا، وزیراعظم لندن میں اُس شخص سے ملتا ہے جو جھوٹ بول کر باہر گیا، نواز شریف کو جے آئی ٹی سے سزا ملی، جو جے آئی ٹی سے سزا یافتہ ہے وہ اب ملک کے فیصلے کرے گا؟ اسی طرح شہباز شریف کو ایف آئی اے سے سزا ملنے والی تھی کہ اسے وزیراعظم بنادیا گیا اور شہباز شریف کے کیسز کے سارے گواہ دو ماہ کے اندر مرگئے۔

چیئرمین تحریک انصاف کے کہا کہ ہمارے دور میں انہوں ںے این آر او کے لیے تین لانگ مارچ کیے، ان کا مقصد اقتدار میں آکر صرف کرپشن کے کیسز ختم کرنا تھا اور انہوں نے اقتدار میں آتے ہی 1100 ارب روپے کے کیسز معاف کراکے ملک پر تباہی پھیر دی۔

انہوں ںے کہا کہ ملک کا سابق وزیراعظم ایک ایف آئی آر درج نہیں کراسکتا کیوں کہ طاقت ور سامنے کھڑا ہے، یہاں طاقت ور کو جیل میں نہیں ڈالا جاتا بلکہ اس سے ڈیل کی جاتی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو لانے کے لیے دو سال تک کوششیں کرتا رہا کیوں کہ ای وی ایم کی آمد سے الیکشن میں دھاندلی ختم ہوجاتی، انہوں ںے الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر ای وی ایم آنے ہی نہیں دی، موجودہ چیف الیکشن کمشنر ان کے گھر کا نوکر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے کبھی زندگی میں میرٹ پر کوئی کام نہی کیا، جو میرٹ پر آئے اسے آرمی چیف بننا چاہیے لیکن نواز شریف اسے آرمی چیف بنانا چاہتا ہے جس سے اس کی چوری بچے، نواز شریف ہمیشہ اس آدمی کو اوپر لاتا ہے جس سے اسے فائدہ ملے۔

انہوں ںے کہا کہ یہ لوگ چوری کا پیسہ بچانے کے لیے اداروں کو کنٹرول کرتے ہیں، نیب پر بھی انہوں ںے اپنا آدمی بٹھایا ہے کوئی بھی باضمیر انسان ان کے ساتھ کھڑا نہیں ہوسکتا، انہوں نے ایف آئی اے کا قانون بدل کر اسے کمزور کردیا اور اب ہمیں تنگ کررہے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ انہوں ںے سوچا کہ میں گولیاں لگنے سے ڈر جاؤں گا، اعظم سواتی بزرگ آدمی ہے ویڈیو سے ڈر جائے گا، ارشد شریف سے جو کچھ کیا اس پر ہم شاک میں ہیں، اس نے ایسا کیا جرم کیا تھا جو اس کو ایسے قتل کیا گیا؟

11/11/2022

رپورٹ: وقاص احمد ڈپٹی بیورو چیف کراچی ہمدرد نیوز

پاکستان فٹبال ٹیم 3 سال بعد پہلا انٹرنیشنل میچ کھیلنے کیلئے تیار۔

لاہور: پاکستان فٹبال ٹیم 3سال بعد پہلا انٹرنیشنل میچ کھیلنے کیلئے تیار ہے، اس میچ میں قومی ٹیم کی قیادت حسن بشیر کریں گے جب کہ دوستانہ فٹبال میچ کیلئے اسکواڈ 13 نومبر (اتوار) کو نیپال روانہ ہوگا۔
پاکستان فٹبال ٹیم تین برس بعد اپنا پہلا انٹرنیشنل میچ کھیلنے کیلئے 13 نومبر کو نیپال روانہ ہوگی، قومی ٹیم کی قیادت حسن بشیر کریں گے جب کہ محمد عمر حیات ان کے نائب ہوں گے۔

منتخب کھلاڑیوں میں گول کیپرز ثاقب حنیف، یوسف اعجاز بٹ اور عبدالباسط، ڈیفینڈرز زین (جونیئر)، سہیل خان، سید جنید علی شاہ، عبداللہ شاہ، مامون موسی، عبداللہ اقبال، سردار ولی اور حسیب خان، مڈ فیلڈرز عمیر علی،زین العابدین اسحاق ،عبدالقدیر خان،عالمگیر غازی، محمد عدنان یعقوب اور عدنان سعید، فارورڈز محمد افضل، محمد وحید، محمد ولید خان اور شائق دوست شامل ہیں۔شہزاد انور ہیڈ کوچ،محمد حبیب اسسٹنٹ کوچ،زاہد تاج گول کیپنگ کوچ، ڈاکٹر عدنان فزیو، ارتضی حسین منیجر، حسنین حیدر (میڈیا)،محمد علی ٹیم کوارڈینیٹر، حیدر علی(میڈیا) اور عبدالقیوم مساجر کے طور پر ہمراہ ہوں گے۔

پاکستانی اسکواڈ اتوار کو فیصل آباد سے اڑان بھرنے کے بعد ٹور کا واحد دوستانہ میچ 16 نومبر کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 4:15 پر کھیلے گا۔
یاد رہے کہ پاکستان نے اپنا آخری انٹرنیشنل میچ 2019 میں فیفا ورلڈکپ کوالیفائرز میں کمبوڈیا کیخلاف کھیلا تھا۔

پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم 3سال کے بعد انٹرنیشنل ٹریک پر واپس آرہی ہے، پاکستانی فٹبالرز کو اپنے ملک کی نمائندگی کا موقع مل رہا ہے، ان کو صلاحیتوں میں نکھار لانے اور اعتماد میں بھی اضافہ کا موقع ملے گا۔
ہیڈ کوچ شہزاد انور کا کہنا ہے کہ 7 ہفتے پر محیط ٹریننگ کے بعد اسکواڈ کو حتمی شکل دی گئی ہے،امید ہے کہ کھلاڑی جوش اور جذبے سے کھیلتے ہوئے کامیابی حاصل کریں گے۔

11/11/2022

رپورٹ: وقاص احمد ڈپٹی بیورو چیف کراچی ہمدرد نیوز

خیبرپختونخوا حکومت کا میڈیکل کالجز کی داخلہ ٹیسٹ فیس میں کمی کا اعلان۔

پشاور: محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے میڈیکل کالجز داخلہ ٹیسٹ ٖفیس میں شریک ہونے والے طلبا کی فیس میں 5 ہزار روپے کی کمی کردی ہے۔

صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کامران بنگش کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان میڈیکل کمیشن کی طرف سے میڈیکل کالجز داخلہ ٹیسٹ کیلئے وصول کی جانے والی فیس 6 ہزار روپے میں سے ہر امیدوار کو پانچ ہزار روپے واپس کر دئیے جائیں گے۔

وزیر تعلیم کے مطابق خیبرپختونخوا میڈیکل یونیورسٹی کے ذریعے بقیہ رقم امیدوار کو واپس کر دی جائے گی،خیبرپختونخوا میں 13 نومبر کو میڈیکل کالجز کے لیے داخلہ ٹیسٹ منعقد ہو رہا ہے۔

میڈیکل کالجز کیلئے ہونے والے ٹیسٹ میں مجموعی طور پر 46 ہزار طلبہ ٹیسٹ دے رہے ہیں۔

خیبرپختونخوا میں ایٹا کے زیر اہتمام میڈیکل کالجز داخلہ ٹیسٹ 7 مقامات پر لیا جائے گاجن میں 28 ہزار سے زیادہ طلبہ پشاور میں منعقد ہونے والے داخلہ ٹیسٹ میں شریک ہونگے۔

کامران بنگش کے مطابق میڈیکل کالجز داخلہ ٹیسٹ کا دورانیہ 210 منٹس پر مشتمل ہوگا،ٹیسٹ دینے والے امیدوار کا پیپر 200 ایم سی کیوز پر مشتمل ہوگا،امیدوار کو کاربن کاپی کے بجائے اوریجنل آنسر شیٹ کی سکین کاپی مہیا کی جائے گی۔

وبائی وزیر کا کہنا ہے کہ داخلےٹیسٹ کا نتیجہ سات دن میں ٹیسٹ میں شریک ہونے والے طلبہ سے شئیر کرلیا جائےگا۔

11/11/2022

رپورٹ: وقاص احمد ڈپٹی بیورو چیف کراچی ہمدرد نیوز

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہوئی۔

جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس عامر فاروق نے بطور چیف جسٹس ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف اٹھالیا، صدر مملکت نے جسٹس عامر فاروق سے حلف لیا۔

جس کے بعد جسٹس عامر فاروق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھٹے چیف جسٹس بن گئے ، جسٹس عامر فاروق کا تعلق لاہور سے ہے۔

جسٹس اطہرمن اللہ کے سپریم کورٹ جانے کے بعد ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔

ایوان صدر میں حلف برداری کی تقریب کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیف جسٹس کو گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔

خیال رہے گزشتہ ہفتے جسٹس اطہرمن اللہ کو سپریم کورٹ میں تعیناتی کی منظوری دی گئی تھی۔

یاد رہے جسٹس عامر فاروق نے یکم جنوری 2015 کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج کے طور پر حلف لیا تھا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں 7 برسوں کے دوران انہوں نے سنگل بینچ میں 10 ہزار سے زائد مقدمات کا فیصلہ سنایا۔

11/11/2022

رپورٹ: وقاص احمد ڈپٹی بیورو چیف کراچی ہمدرد نیوز

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی آنے لگی اور اسٹیٹ بینک کے ساتھ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں بھی کمی ہوئی۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں ہفتے اسٹیٹ بینک کے ذخائر 95 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کم ہوئے اور کمی کے بعد 7 ارب 95 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہ گئے۔

اسی طرح کمرشل بینکوں کے ذخائر 20 لاکھ ڈالرکم ہو کر 5 ارب 76 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہ گئے۔

ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائرمیں پچانوے کروڑ اسی لاکھ ڈالر کمی ہوئی اور تیرہ ارب باہترکروڑ دس لاکھ ڈالر رہ گئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق بیرونی قرضوں اور حکومتوں کے تجارتی قرضوں کی ادائیگی کے سبب ذخائرمیں کمی ہوئی ہے، قرضوں کی ری فنانسنگ کا عمل جاری ہے ، آنے والے ہفتوں میں زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئے گی۔

11/11/2022

رپورٹ: وقاص احمد ڈپٹی بیورو چیف کراچی ہمدرد نیوز

فالج ایسا مرض ہے جس کے باعث دماغ کو نقصان پہنچتا ہے اور جسم کا کوئی حصہ مفلوج ہوجاتا ہے اگر مناسب علاج بروقت مل جائے تو اس کے اثرات کو کم از کم کیا جاسکتا ہے۔

آپ جانتے ہیں کہ دنیا بھر میں فالج یا اسٹروک کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اس کی وجہ غیرمتوازن غذا کا استعمال، نشہ، غیرمعیاری نیند اور ماحولیاتی آلودگی شامل ہیں۔

فالج کیا ہے؟

فلج کا حملہ اس وقت ہوتا ہے جب دماغ کو خون کی فراہمی کم یا اس میں خلل پیدا ہونے کے سبب دماغ غذائی اجزاء اور آکسیجن سے محروم ہوجاتا ہے جس کے نتیجے میں دماغی خلیات مردہ ہونے لگتے ہیں۔

فالج کی دو اقسام ہیں ان میں سے ایک بلڈ کلاٹ کی وجہ سے شریانوں کے بند ہونے جسے (اسکیمک اسٹروک) کہا جاتا ہے جبکہ دوسری قسم کا فالج خون کی شریان کے پھٹنے یا رسنے جسے (ہیموریجک اسٹروک) کی وجہ سے بھی ہوسکتا ہے۔

اسی طرح کچھ افراد اپنے دماغ میں خون کے بہاؤ میں عارضی رکاوٹ کی بنا پر بھی فالج کا سامنا کر سکتے ہیں، جسے عارضی اسکیمک اٹیک کہا جاتا ہے۔

فالج کی علامات

کبھی کبھی فالج قدرے آہستہ اور ہلکی رفتار سے آگے برھتاہے جس کی علامات اتنی واضح نہیں ہوتی، مگر ایک ایسا فالج جو اچانک ہو تو اس کی کئی واضح علامات سامنے آتی ہیں جو درج ذیل ہیں۔

اچانک جسم کا بے حس ہوجانا جیسے بازو، چہرے یا پیروں کی کمزوری، خاص طور پر جسم کے ایک طرف یعنی آدھے حصے کی جانب۔

اچانک کنفیوژن پیدا ہوجانا، بولنے یا سمجھنے میں دشواری کا سامنا۔

ایک یا دونوں آنکھوں سے دیکھنے میں دشواری پیش آنا۔

چلنے میں اچانک پریشانی کا سامنا کرنا، توازن کا برقرار نہ رکھ سکنا اور چکرآنا ۔

سر میں کسی وجہ کے بغیر اچانک شدید درد ہونا۔

فالج سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر

فالج کا بہترین علاج ان تمام عوامل سے دور رہنا جو فالج کا سبب بنتے ہیں ان میں جو عوامل شامل ہیں وہ یہ ہیں۔

ہر طرح کے نشے سے دور رہنا

روزانہ ورزش کرنا

پھلیاں، گری دار میوے اور سبزیاں کو زیادہ غذا میں شامل رکھنا۔

11/11/2022

رپورٹ: وقاص احمد ڈپٹی بیورو چیف کراچی ہمدرد نیوز

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ کارنامہ کیمبرج اور برسٹل کی یونیورسٹیوں کے سائنس دانوں کے ساتھ ساتھ برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) کے محققین کی جانب سے جاری تحقیق کے ایک حصے کے طور پر سامنے آیا ہے۔

اس تحقیق کے دوران جس ڈونر سے خون لیا گیا تھا، اس سے لیب میں تیار کیے گئے خون کی معیاری مدت کا موازنہ بھی کیا جا رہا ہے۔

تین مختلف علاقوں کے ماہرین نے لیبارٹری میں تیار کردہ سرخ خلیات کو ابتدائی طور پر 2 صحت مند افراد کے جسم میں داخل کر دیا ہے، تاہم تحقیق کے لیے 10 رضاکاروں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

برطانوی محققین کا کہنا ہے کہ یہ دنیا کا پہلا ایسا کلینیکل ٹرائل ہے جس میں لوگوں میں لیبارٹری میں تیار خون منتقل کیا گیا ہے، خیال رہے کہ برطانوی ماہرین نے پہلی بار 2017 میں لیبارٹری میں انسانی خون تیار کیا تھا، جسے اب پہلی بار انسانوں کے جسم میں داخل کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق تجربے کے دوران رضاکاروں کو ہر 4 ماہ بعد دوبارہ لیبارٹری میں تیار کردہ خون دیا جائے گا، ماہرین کے مطابق رضاکاروں کو ایک بار لیبارٹری میں تیار شدہ جب کہ دوسری بار عام انسانوں کی جانب سے عطیہ کردہ خون دیا جائے گا اور ہر بار ان کے ٹیسٹ کر کے خون کی کارکردگی یا اس سے ہونے والے نقصانات یا منفی اثرات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

ماہرین کو امید ہے کہ لیبارٹری میں تیار خون عام انسانوں سے عطیے کے طور پر ملنے والے خون سے زیادہ بہتر نتائج دے گا۔

ماہرین نے انسانوں کے خون سے اسٹیم سیل لے کر ان سے لیبارٹری میں سرخ خلیات تیار کیے اور 5 لاکھ اسٹیم سیلز سے تین ہفتوں کے اندر 50 ارب سرخ خلیات تیار کیے گئے۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ لیبارٹری میں تیار کردہ خون پر عطیے والے خون کی ہر تھیلی کے مقابلے میں کم اخراجات آئیں گے، اگر اس کے نتائج اچھے برآمد ہوتے ہیں تو اس سے دنیا بھر کے کروڑوں لوگوں کا دیرینہ مسئلہ ختم ہو جائے گا، تجربے کی کامیابی سے تھیلیسمیا سمیت خون کی کمی اور خون کے دیگر وائرسز میں مبتلا افراد کے علاج میں بھی آسانی ہوگی۔

ماہرین کے مطابق لیبارٹری میں خون تیار کرنے کا مقصد ان نایاب بلڈ گروپس کا خون بنانا ہے جن کے حامل افراد کی دنیا میں بہت کم تعداد ہے۔ اس وقت ’ممبئی‘ نامی ایک بلڈ گروپ کے دنیا بھر میں محض تین افراد ہے، جس میں سے ایک بھارت جب کہ دو افراد برطانیہ میں مقیم ہیں۔ اسی طرح بعض نایاب بلڈ گروپس کے افراد کی بھی تعداد 10 تک ہے اور ہنگامی صورتحال میں ایسے لوگوں کے خون کی دستیابی کو یقینی بنانا ناممکن بن جاتا ہے۔

11/11/2022

رپورٹ: وقاص احمد ڈپٹی بیورو چیف کراچی ہمدرد نیوز

صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن سے آل پاکستان نیوز پیپر سوسائٹی (اے پی این ایس) کے 4 رکنی وفد کی ملاقات

وفد میں صدر اے پی این ایس سرمد علی، جنرنل سیکرٹری ناز آفرین ، سندھ کمیٹی چیئرمین جاوید شمسی اور ڈپٹی چیئرمین یونس مہر شامل تھے۔

سیکرٹری محکمہ اطلاعات عبدالرشید سولنگی بھی ملاقات میں موجود تھے۔

وفد نے صوبائی وزیر کو اخبارات کے مسائل باالخصوص اشتہارات کی مد میں بقایاجات کی ادائیگی سے متعلق آگاہ کیا۔

صوبائی وزیر نے وفد کو اخبارات کے مسائل کے حل کی یقین دہانی

پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو سہ ماہی کی بنیاد پر تمام ادائیگیاں یقینی بنائی جائیں گی ، شرجیل انعام میمن

پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کی گزشتہ سہ ماہی کی 100 فیصد ادائيگیاں کلیئر کی جائیں۔ شرجیل انعام میمن کی سکریٹری اطلاعات کو ہدایت

2019 سے جتنی بھی بقایاجات ہیں ان کی ریکنسی لیشن کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ کی منظوری کے لیے سمری تیار کی جائے۔ شرجیل انعام میمن کی ہدایت

سندھ حکومت نے برسات اور سیلاب کے باعث ترقیاتی کاموں کے فنڈز منجمد کر دیئے تھے ، جس کی وجہ سے این آئی ٹیز جاری نہیں ہو رہی تھیں۔ شرجیل انعام میمن

حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز ریلیز کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ شرجیل انعام میمن

جس سے صوبے میں ترقیاتی کاموں کا سائیکل پھر سے شروع ہو گا ، اور اخبارات کو اشتہارات کی مد میں بزنس میں اضافہ ہوگا۔ شرجیل انعام میمن

سندھ حکومت میڈیا کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی۔ شرجیل انعام میمن

پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کی خصوصی ہدایات ہیں کہ میڈیا کے مسائل حل کئے جائیں ۔ شرجیل انعام میمن

میڈیا کو مضبوط کرنا پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور کے اولین نکات میں شامل ہے۔ شرجیل انعام میمن

ہم سمجھتے ہیں کہ جھموریت کے استحکام میں میڈیا کا اہم کردار ہے۔ شرجیل انعام میمن

11/11/2022

رپورٹ: وقاص احمد ڈپٹی بیورو چیف کراچی ہمدرد نیوز

چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت کی زیر صدارت فوتی کوٹا کے متعلق اہم اجلاس۔

اجلاس میں 22 محکموں میں 586 ملازمتوں کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں سینیئر میمبر بورڈ آف ریونیو، سیکریٹری داخلا، سیکریٹری اسکول ایجوکیشن، سیکریٹری صحت اور دیگر شریک ہوئے۔

اجلاس میں محکمہ زراعت میں 8، روینیو میں 26, کالیج ایجوکیشن میں 6، اور لائیو اسٹاک میں 7 ملازمتوں کی منظوری دی گئی۔

محکمہ صحت میں 67، آبپاشی میں 53، پاپولیشن میں 8 اور ورکس سروسز میں 15 ملازمتوں کی منظوری دی گئی۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن میں 276، بلدیات میں 81 اور پاپولیشن میں 8 ملازمتوں کی منظوری دی گئی۔

سندھ میں فوتی کوٹا پر 2018 سے اب تک 9065 ملازمتوں کی منظوری دی گئی ہے۔ چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت

کمیٹی سے منظور شدہ ملازمین کی تنخواہیں جاری کی جائے۔ چیف سیکریٹری سندھ کی ہدایت۔

فوتی کوٹا پالیسی کو مزید موثر بنانے کے لئے 3 رکنی کمیٹی قائم۔

11/11/2022

رپورٹ: وقاص احمد ڈپٹی بیورو چیف کراچی ہمدرد نیوز

پمز اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد مسعود نے تصدیق کی ہے کہ صحافی ارشد شریف کی حالیہ تصاویر اسپتال سے لیک ہوئی ہیں۔

ڈاکٹر خالد مسعود نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ ارشد شریف کی تصاویر پمز اسپتال کی ہی ہیں، تحقیقات کر رہے ہیں کہ تصاویر کیسے لیک ہوئیں۔

ڈائریکٹر پمز نے بتایا: ’ارشد شریف کے جسم پر تشدد کے 12 نشانات ہیں۔ پوسٹ مارٹم ٹیم نے 12 تشدد کے نشانات باڈی پر دیکھے ہیں۔ ان کے 4 انگلیوں کے ناخن نہیں ہیں۔‘

انہوں نے بتایا کہ کیس حساس ہے اور ظاہری طور پر مجھے بھی تشدد کیا جانا لگتا ہے، کینیا کے پوسٹ مارٹم کی رپورٹ ابھی تک ہمیں نہیں ملی، پولیس اسٹیشن رمنا اور ارشد شریف کی بیوہ نے رپورٹ مانگی تھی۔

ڈاکٹر خالد مسعود نے مزید کہا کہ ایس ایچ او پولیس اسٹیشن رمنا کو پوسٹ مارٹم رپورٹ دے چکے، رپورٹ ارشد شریف کی فیملی کا حق ہے ہم انہیں دیں گے، قانونی لحاظ سے متعلقہ تھانے کو ہم نے رپورٹ فراہم کر دی۔

ان کا کہنا تھا کہ پوسٹ مارٹم کی ابھی فائنل رپورٹ نہیں آئی جو پولیس کو فراہم کریں گے، قانون کے مطابق پولیس کو پوسٹ مارٹم کی فائنل رپورٹ فراہم کریں گے۔

11/11/2022

رپورٹ: وقاص احمد ڈپٹی بیورو چیف کراچی ہمدرد نیوز

وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن امین الحق نے خوشخبری سنائی ہے کہ پاکستان میں آئندہ سال جولائی تک فائیو جی لاؤنچ کرنے کی تیاریاں ہیں۔

امین الحق نے ایک تقریب سے خطاب میں بتایا کہ پاکستان میں اسمارٹ فونز کی مینوفیکچرنگ شروع ہو چکی ہے، کوشش ہے ہر شہری کی ٹیکنالوجی تک رسائی کو ممکن بنایا جائے۔

وزیر آئی ٹی نے کہا کہ پاکستان کی برآمدات میں سب سے زیادہ اضافہ آئی ٹی میں ہوا، آئی ٹی وٹیلی کمیونی کیشن کی برآمدات میں 47.44 فیصدا ضافہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ وزارت آئی ٹی وٹیلی کمیونی کیشن میں کرپشن کا نام و نشان نہیں، جو کرپشن میں ملوث پایا جائے گا وہ وزارت میں نہیں رہے گا۔

امین الحق نے بتایا کہ میں نے جب وزارت سنبھالی تو ہماری برآمدات 1.4 بلین ڈالرز تھی، آج برآمدات بڑھ کر 2.6 بلین ڈالرز ہوگئی جبکہ ہمارا ہدف 5 بلین ڈالرز ہے۔

11/11/2022

رپورٹ: وقاص احمد ڈپٹی بیورو چیف کراچی ہمدرد نیوز

عالمی بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے 2050 تک پاکستان کی جی ڈی پی میں کمی کا خدشہ ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2030 پاکستان کو جی ڈی پی کا 10 فیصد موسمیاتی تبدیلی پر خرچ کرنا ہوگا جبکہ زراعت اور توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے لیے ٹارگٹڈ سبسڈی دینا ہوگی۔

عالمی بینک کے مطابق موسمیاتی تبدیلی سے بچنے کے لیے شعبہ زراعت، توانائی میں اصلاحازت ناگزیر ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان میں حالیہ سیلاب سے 1700 افراد کی اموات ہوئی جبکہ فوری طور پر موسمیاتی تبدیلی سے بچنے کے لیے انویسٹمنٹ کی ضرورت ہے۔

عالمی بینک کا کہنا ہے کہ حالیہ سیلاب سے پاکستان میں 80 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوئے، سیلاب کے باعث تین کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر جبکہ 30 ارب ڈالر کا معاشی نقصان ہوا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے بچنے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔

11/11/2022

رپورٹ: وقاص احمد ڈپٹی بیورو چیف کراچی ہمدرد نیوز

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے الوداعی دوروں کے سلسلے میں سیالکوٹ اور منگلا گیریژنز کا دورہ کیا۔

سیالکوٹ پہنچنے پر آرمی چیف کا استقبال لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر، جبکہ منگلا گیریژن پہنچنے پر آرمی چیف کا استقبال لیفٹیننٹ جنرل ایمن بلال صفدر نے کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دونوں مقامات پر افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور خطاب کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مختلف آپریشنز، تربیت اور قدرتی آفات کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر فارمیشنز کے کردار کو سراہا۔

آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں پر زور دیا کہ وہ ہر طرح کے حالات میں پوری لگن، جذبے اور عزم کے ساتھ قوم کی خدمت کرتے رہیں۔

11/11/2022

رپورٹ: وقاص احمد ڈپٹی بیورو چیف کراچی ہمدرد نیوز

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی فریال تالپور سے اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں صوبے کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ساتھ ملکر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

ملاقات میں صوبے کی سیاسی صورتحال ، سیلاب زدگان کی امداد ، ریلیف کے کاموں سمیت اہم امور پر گفتگو ہوئی جب کہ دونوں رہنمائوں کے درمیان صوبے میں تعلیم ، صحت سمیت دیگر شعبوں کی بہتری کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ پیپلز پارٹی صوبے میں تعلیمی معیار کی بہتری مفت تعلیم اور صحت کے حوالے سے سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے لیے کام کرے سرد موسم میں سیلاب زدگان کو ہماری ضرورت ہے ، جلد از جلد ریلیف کے کاموں کو مکمل اور سردی سے بچنے کی سہولیات ان تک پہنچائیں جائیں۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ وفاق اور صوبے کے درمیان ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لیئے اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا وفاق سے جو تعاون درکار ہوا وفاق صوبے کو فراہم کرے گا۔

فریال تالپور نے گورنر سندھ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور صوبے کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ساتھ ملکر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ فریال تالپور نے کہا کہ پیپلز پارٹی مسائل کے حل کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلے گی۔

11/11/2022

رپورٹ: وقاص احمد ڈپٹی بیورو چیف کراچی ہمدرد نیوز

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پٹرولیم کا اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری پٹرولیم نے کہا کہ گیس اس دفعہ کسی کو نہیں ملنی یہ ہم کلیئر بتادیں۔

سیکرٹری پٹرولیم کا کہنا تھا کہ 3 گھنٹے صبح 2 گھنٹے دوپہر اور 3 گھنٹے شام کو گیس ملے گی، 16 گھنٹے گھریلو صارفین کو گیس دستیاب نہیں ہوگی۔

انھوں نے بتایا کہ ہر سال گیس کے ذخائر میں دس فیصد کمی ہورہی ہے، 10سال بعد پاکستان کے پاس اپنی گیس نہیں ہوگی، مہنگی ایل این جی خرید کر سستی نہیں بیچ سکتے۔

سیکرٹری پٹرولیم نے کہا کہ بقایاجات جمع ہونے سے گیس کمپنیاں دیوالیہ ہونے کے قریب ہیں، ایسے علاقے جہاں گیس ذخائر تو ہیں مگر سیکیورٹی کےباعث منصوبہ ممکن نہیں۔

دوسری جانب حکام سوئی سدرن کا کہنا ہے کہ کمپنی نے گیس لوڈمینجمنٹ پلان وزارت کو فراہم کردیا ہے، سوئی سدرن کا گیس شارٹ فال 200 سے 300 ایم ایم سی ایف ڈی ہے،شارٹ فال کو انڈسٹری کی گیس بند کرکے پوراکیا جائے گا۔

حکام کے مطابق ایک لاکھ 90 ہزار ایسے صارفین ہیں جن کو گیس پہنچانا مشکل ہے ، ایک لاکھ صارفین کو ایل پی جی سلنڈرز فراہم کریں گے۔

11/11/2022

رپورٹ: وقاص احمد ڈپٹی بیورو چیف کراچی ہمدرد نیوز

اسلام آباد کی وفاقی شرعی عدالت میں ٹرانسجینڈر ایکٹ کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

وکیل نادرا نے بتایا کہ نادرا ریگولیشن 13 ٹرانسجینڈر ایکٹ کے آنے سےغیر موثر ہو گیا ہے ، ایکٹ سے پہلے نادرا ٹرانسجینڈرز مرد اور ٹرانسجینڈر خاتون کے شناختی کارڈ جاری کرتا تھا ، ٹرانسجینڈر ایکٹ کے اجرا کے بعد شناختی کارڈ پر ٹرانسجینڈر کے لیے ایکس لکھا جاتا ہے۔

وفاقی شرعی عدالت نے سوال کیا کہ نادرا نےٹرانسجینڈر خاتون اورٹرانسجینڈر مرد کی تعریف کیسے بنائی ہے؟ وکیل نادرا نے کہا کہ اس بات پر تیاری کا وقت دے دیں۔

جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ کیس کی سماعت پر بھی آپ نے بنیادی نکتے پر تیاری نہیں کی، وضاحت دیں نادرا کس طریقہ کار کے تحت ٹرانسجینڈر کا تعین کر رہا ہے۔

جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد شرعی عدالت میں پیش ہوئے اور کہا ایکٹ کا معاملہ طے ہونے تک اس متعلق معاملات روک دیے جائیں، کوئی مرد جب ٹرانسجینڈر کا شناختی کارڈ بنوانے آئے تو میڈیکل ٹیسٹ ہوتا ہے یا نہیں؟

چیف جسٹس شرعی عدالت نے سوال کیا ٹرانسجینڈر قانون سے کتنے افراد کو فائدہ پہنچایا ہے؟ جسٹس سید محمد انور نے کہا کہ اب تک ٹرانسجینڈر ایکٹ سے فائدہ پہنچنے والوں کی تعداد صفر بتائی گئی ہے۔

نمائندہ وزارت انسانی حقوق نے بتایا کہ وزارت ہیومن رائٹس میں ٹرانسجینڈر تحفظ سینٹر قائم کیا گیا ہے، ، وفاقی شرعی عدالت نے ہدایت کی وزارت انسانی حقوق ٹرانسجینڈرز کے معاملےکو سنجیدگی سے دیکھے۔

وفاقی شرعی عدالت نے سوال کیا نادرا ٹرانسجینڈرز مرد اور ٹرانسجینڈر عورت کا تعین کیسے کرتا ہے؟ شناختی کارڈ کے اجرا کے طریقہ کار پر رپورٹ 15دن میں جمع کرائیں۔

عدالت نے نادرا سے ٹرانسجینڈرکی تعریف پر شناختی کارڈ کے اجراکے طریقہ کار پر رپورٹ طلب کرلی۔

11/11/2022

رپورٹ: وقاص احمد ڈپٹی بیورو چیف کراچی ہمدرد نیوز

نواز شریف کو بڑا ریلیف، سفارتی پاسپورٹ جاری کر دیا گیا۔

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کو وفاقی حکومت نے بڑا ریلیف دے دیا۔

ذرائع کے مطابق حکومتِ پاکستان نے نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ جاری کر دیا، وزارت خارجہ کی حتمی منظوری کے بعد سفارتی پاسپورٹ جاری کیا گیا۔

سفارتی پاسپورٹ 5 سال کے لیے جاری کیا گیا ہے، پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے آفس کی جانب سے پاسپورٹ نواز شریف بھجوایا گیا۔

نواز شریف کو ایک ایسے وقت میں سفارتی پاسپورٹ جاری کیا گیا ہے جب ان کی پاکستان واپسی کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔

یاد رہے کہ پی ڈی ایم حکومت نے 25 اپریل کو نواز شریف کو پاسپورٹ جاری کیا تھا جس کی مدت 10 سال ہے اور یہ ترجیحی بنیاد پر عام کیٹیگری میں جاری کیا گیا تھا۔

رپورٹ: وقاص احمد ڈپٹی بیورو چیف کراچی ہمدرد نیوز کراچی : سرجانی ٹاؤن پولیس کا کومبنگ آپریشن گھر گھر تلاشی۔120 گھروں کو س...
11/11/2022

رپورٹ: وقاص احمد ڈپٹی بیورو چیف کراچی ہمدرد نیوز

کراچی : سرجانی ٹاؤن پولیس کا کومبنگ آپریشن گھر گھر تلاشی۔

120 گھروں کو سرچ کیا جبکہ 135 افراد کا تلاش ڈیوائس سے ریکارڈ چیک کیا گیا۔

جن میں چار مشکوک افراد کو جانچ پڑتال کے لیے سرجانی ٹاؤن تھانے منتقل کیا گیا۔

کومبنگ آپریشن ایس پی اورنگی ٹاؤن ، ڈی ایس پی سرجانی، ایس ایچ او سرجانی، اور دیگر پولیس اہلکاروں کے ہمراہ کیا گیا۔

Address


Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00

Telephone

+923132602043

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hamdard News Hd Tv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Hamdard News Hd Tv:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Opening Hours
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share