Ever Green kotli sattian

  • Home
  • Ever Green kotli sattian

Ever Green kotli sattian All about Nature and beauty's,Natural beauty is a treasure that will never end nature has many face

بٹگرام : تاریخ کا مشکل ترین ریسکیو آپریشن  ، اللہ پاک کامیاب کرے. تمام دوست دعا کریں کہ لفٹ میں پھنسے معصوم بچے خیریت سے...
22/08/2023

بٹگرام :
تاریخ کا مشکل ترین ریسکیو آپریشن ، اللہ پاک کامیاب کرے. تمام دوست دعا کریں کہ لفٹ میں پھنسے معصوم بچے خیریت سے ریسکیو ہو جائیں۔آمین۔

16/08/2023
11/08/2023
23/07/2023

ہائے ہوئے پردیس۔😌

 ۔حالانکہ تصویر میں نظر آنے والے  شخص کی ایک eye brow نہیں ہے پھر بھی آپکی نظر اس کے دانت پر پڑی، کیونکہ جو دکھتا ہے وہ ...
23/05/2023

۔
حالانکہ تصویر میں نظر آنے والے شخص کی ایک eye brow نہیں ہے پھر بھی آپکی نظر اس کے دانت پر پڑی، کیونکہ جو دکھتا ہے وہ بکتا ہے، جلدبازی میں لڑکی اور بچے پر بھی سرسری نظر گئی ہو گی جبکہ وہ دونوں بالکل ٹھیک ہے، ہماری نظر صرف اس ایک غلطی کی جانب چلی گئی جسے نمایاں کیا گیا
یہی ترغیب ہے یہی ذہن سازی ہے
اور ہم ایسے ہی پروپیگنڈے کا شکار ہو کر اپنوں اور غیروں کی تفریق میں غلطی کر جاتے ہیں۔
مثبت سوچئے ، پرکھ کیجئے ،
اپنوں سے پیار کیجئے معاشرہ خود بخود خوبصورت بنتا جائیگا
جزاکم اللہ خیرا

 #بلاعنوان‏اہل عرب بابا جی کو بلا رہے ہیں !!پندرہ سال اس نے اجرت پر بکریاں چرائی سالانہ جو کچھ ملتا وہ جمع کرتا رہتا پھر...
25/04/2023

#بلاعنوان

‏اہل عرب بابا جی کو بلا رہے ہیں !!
پندرہ سال اس نے اجرت پر بکریاں
چرائی سالانہ جو کچھ ملتا
وہ جمع کرتا رہتا پھر پاسپورٹ بنوایا
میرے رب کا نظام کہ پانچ سال مزید عمرہ کی تیاری نہ ہو سکی اور پاسپورٹ ختم ہو گیا
پھر پاسپورٹ بنوایا
پھر کرونا کی وجہ سے سفر کی پابندیاں لگنے کے بعد یہ سفر نہ کر سکے ۔
پھر تیاری شروع کی تو اپنی جمع پونجی پندرہ بکریاں بیچی اور بغیر کسی گروپ وغیرہ کے
حرمین الشریفین کے مقدس سفر پر
یہ روانہ ھو گئے ۔۔۔۔۔۔۔۔نہ ہوٹل کا انتظام نہ کھانے کی فکر ،
فکر ایک ہی کہ بس انکے در پر پہنچ جاؤ ۔۔۔۔۔۔۔
بکریاں چرانا انبیاء علیہم الصلاۃ والسلام والا
جب یہ مدینہ منورہ کی مقدس سرزمین پر پہنچے
قربان جاؤں جہاں ملائکہ بھی بڑے ادب سے حاضر ھوتے ھیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ مہمان رسول صلی اللہ علیہ وسلم سادہ لباس
پہنے اس در پر آ چکے تھے جہاں سے کوئی محروم نہیں جاتا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اللہ تبارک وتعالیٰ نے ایک ذریعہ وڈیو کی صورت میں پوری دنیا میں پھیلا دیا ۔۔
کہ یہ انسان ھے یا فرشتہ ۔۔۔۔
پوری دنیا متوجہ ھوئی یہ سوتا کہاں ھے رھتا کہاں ھے آیا کہاں سے ھے ۔۔ ؟؟
کسی کو کچھ معلوم نہیں ۔۔۔۔۔۔۔
مگر کسی کو کیا پتہ یہ اخلاص والا سچا عاشق رسول کیسے بھلا اس در پر بھوکا سو سکتا ھے ۔۔
کیا عرب کیا عجم سب دیوانہ وار چلے آ رہے ہیں خدمت کے لیے ۔۔۔۔
اللہ اللہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔معلوم ھوا یہ نہ فرشتہ ھے نہ خاندان صحابہ کا فرد ۔۔
بلکہ یہ پاکستان کی سر زمین بلوچستان جیسے پسماندہ علاقے سے تعلق رکھنے والا
ایک چرواہا ھے ۔۔۔۔۔۔۔
جو سچا عاشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم ھے ۔۔۔۔۔۔۔
اللہ اکبر کبیرا ۔۔۔۔۔۔۔۔
جب عشق سچا ھو تو رب العالمین خود انتظام فرماتے ہیں ۔۔۔۔
اب اس بابا جی کو اہل عرب کی جانب سے
حج کے لیے بلوایا جا رہا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کیا نصیب ہیں کیا شان ھے ۔۔۔۔۔
یہ صدقہ ھے مدینہ منورہ کا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میں تو پھر یہی کہتا ہوں ۔۔۔۔۔۔۔
ارے آج بلوچستان کا ایک چرواہا بابا شکل و صورت محمد الرسول صلی اللہ علیہ وسلم
جیسی بنا کر انکے عشاق صحابہ کرام کی لسٹ میں اپنا نام لکھوا لیتا ھے ۔۔
دنیا اسکی عزت کرتی ہے ۔۔۔۔۔۔
دنیا دیکھ کر رشک کرتی ھے ۔۔۔
بتاؤ نہ پھر میرے پیغمبر کے صحابہ کیسے ھوں گئے ۔
انکا مقام و مرتبہ کیا لفظوں میں بیان کرنا ممکن ھے ۔۔؟
نہیں وہ تو صحابہ ہیں ۔۔۔۔
صحابہ کون ہیں ۔۔۔
جنہیں میرے رب نے سرٹیفکیٹ دے دیا
رضی اللّٰـــــهُ تعالیٰ عنہ
میں آپ سے راضی آپ مجھ سے راضی ۔
اور پھر صحابہ کے عشاق نے اپنی جانیں ان پر وار کر کہا۔
اے اصحاب پیغمبر
آپ کا سب کچھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر قربان
ہمارا سب کچھ آپ پر قربان ۔۔۔۔۔۔
دعا فرمائیں حق تعالیٰ ہم سب کو اخلاص کی دولت سے مالا مال فرما کر
اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سچی غلامی نصیب کرے ۔۔۔
آمین یا رب العالمین

راولپنڈی سی پی او راولپنڈی کے پولیس سسٹم میں بہتری کے دعوے جھوٹے نکلے تھانہ کوٹلی ستیاں ظالم ایے ایس آہی نے ماہ مقدس میں...
21/04/2023

راولپنڈی سی پی او راولپنڈی کے پولیس سسٹم میں بہتری کے دعوے جھوٹے نکلے

تھانہ کوٹلی ستیاں ظالم ایے ایس آہی نے ماہ مقدس میں بزرگ شہری کی داڑی مونڈنے کے بعد پلاس سے ناخن نکالنے کی کوشش کی

تھانہ کوٹلی ستیاں چوکی انچارج لہتراڑ اے ایس آئی بلال نے ظلم کی انتہا کر دی 63 سالہ بزرگ کی ناہی بلاکر چوکی میں سفید داڑھی مونڈوا دی سفید بالوں اور داڑھی کے اوپر کالا کولا لگا کر جھوٹا منشیات کامقدمہ درج کر کے جیل بھیج دیا
چوکی انچارج لہتراڑ بلال بزرگ شہری سے پانچ لاکھ عیدی کا مطالبہ کرتا رہا

بزرگ شہری کی طرف سے سی پی او راولپنڈی کو دی جانے والی درخواست پر بھی کارواہی نہ ہوسکی شہریوں نے احتجاج کی دھمکی دیے دی

کوٹلی ستیاں دیرا دنوہی کے رہاہشی ارشد محمود نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری عمر 63 سال ہے چوکی انچارج لہتراڑ بلال نے 14/4/2023کو میرے گھر صبح تین بجے چھاپہ مارا اور میرے پوچھنے پر گھر میں توڑ پھوڑ کی اور عورتوں سے بدتمیزی کی اور مجھے بلاوجہ گرفتار کر لیا اور چوکی لے جا کر مجھ پر بدترین تشدد کیا گیا اور میرے کپڑے اتارے گے اور پلاس سے میرے ہاتھوں کے ناخن کھچنے کی کوشش کی گی اور ناہی بلا کر میری سفید داڑی کاٹ دی اور جو باقی بچی اس پر کالا کولا لگا کر مجھ پر جھوٹا اور من گھڑت منشیات کا مقدمہ درج کیا اور مجھے گھر سے اٹھایا گیا جس کا گواہ پورا گاوں ہے اور میری ایف آہی آر میں گرفتاری گھر سے کہی کہی کلومیٹر دور ہے اور ٹاہم بھی رات آٹھ کا لکھا ہوا ہے کرپٹ ترین اے ایس آئی بلال نے سنت رسول کو منڈوا کر توہین مذہب کی ہے میری ویزاعلی پنجاب اور آہی جی پنجاب اور سی پی او راولپنڈی سے اپیل ہے کہ کرپٹ ترین اور ظالم چوکی انچارج کے خلاف فل فور کارواہی کی جائے اور مقدمہ درج کیا جائے اور مجھے انصاف فراہم کیا جائے

کوٹلی ستیاں کے رہاہشوں نے اس ظلم پر چوکی انچارج کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور اعلی احکام سے اپیل کی ہے کہ اس معاملے کی انکواہری کر کے ایسے ظالم شخص کو ڈسمس سروس کیا جائے ورنہ سی پی او آفس کے باہر دھرنا دیا جائے گا

21/04/2023

Beautiful weather ❤️

Aerial View Darbar E Aaliya Balawara Shareef, Kotli Sattian 📍 Balawara Shareef
15/04/2023

Aerial View Darbar E Aaliya Balawara Shareef, Kotli Sattian

📍 Balawara Shareef

Ameen..
09/04/2023

Ameen..

Juma Mubark ❤️
07/04/2023

Juma Mubark ❤️

نبھانے والے نبھاتے ہیں زندگی کے آخری حصے تک 💗
06/04/2023

نبھانے والے نبھاتے ہیں زندگی کے آخری حصے تک 💗

یوسی ملوٹ ستیاں موہڑہ چوانہ ۔ ظلم کی انتہا ہے ۔ ایک ہی دن میں تقریبا دس بکریاں شیر کا شکار بن گئ ۔ غریب لوگوں کا لاکھوں ...
05/04/2023

یوسی ملوٹ ستیاں موہڑہ چوانہ ۔
ظلم کی انتہا ہے ۔ ایک ہی دن میں تقریبا دس بکریاں شیر کا شکار بن گئ ۔ غریب لوگوں کا لاکھوں کا نقصان ۔ انسانی جانیں خطرے میں۔ مزید نقصان کا خدشہ ۔ اہل علاقہ کا اعلی حکام اور محکمہ وائلڈ لائف سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ ۔

04/04/2023

چیونٹیوں کو کیسے پتہ چلتا ہے
فلاں کمرے میں فلاں الماری میں فلاں دراز میں فلاں ڈبے کے اندر شاپر میں میٹھا پڑا ہے ؟🥺

*ظلم کے ضابطے ہم نہیں مانتے**سستے آٹے کے نام پہ کوٹلی ستیاں کے غریبوں کی تذلیل۔کے بعد ان پہ جھوٹی FIR کی شدید مزمت کرتے ...
04/04/2023

*ظلم کے ضابطے ہم نہیں مانتے*
*سستے آٹے کے نام پہ کوٹلی ستیاں کے غریبوں کی تذلیل۔کے بعد ان پہ جھوٹی FIR کی شدید مزمت کرتے ہیں
منجانب
کوہسار اتحاد زندہ باد

پودے بے جان اشیاء میں سے ہرگز نہیں ہیں بلکہ وہ جذبات بھی رکھتے ہیں اور اس کا اظہار بھی کرتے ہیں لیکن انسانی کان کی محدود...
04/04/2023

پودے بے جان اشیاء میں سے ہرگز نہیں ہیں بلکہ وہ جذبات بھی رکھتے ہیں اور اس کا اظہار بھی کرتے ہیں لیکن انسانی کان کی محدود سماعت ان آوازوں کو سن نہیں سکتی۔

سائنسدانوں نے ایک تحقیق کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ "چیخیں” سننے کے بعد پودوں میں بھی تناؤ پیدا ہوتا ہے اور وہ روتے ہیں، تحقیق کے مطابق جب پودے دباؤ میں ہوتے ہیں تو ردعمل میں الٹرا سونک آوازیں خارج کرتے ہیں، جنہیں الٹرا سونک مائیکرو فون کے ذریعے سنا جاسکتا ہے۔

دنیا میں پہلی بار تل ابیب یونیورسٹی کے محققین نے پودوں کی طرف سے آنے والی مختلف آوازوں کو ریکارڈ اور ان کا تجزیہ کیا۔

پودوں سے خارج ہونے والی ان کی آوازیں ان کی حالت کے بارے میں آگاہ کرتی ہیں جیسے انہیں کوئی چوٹ لگی ہے یا جڑوں کو پانی درکار ہے۔ ٹماٹر اور تمباکو کے پودے اس طرح رونے کی صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہیں، یہ تحقیق اس مفروضے کو بھی ثابت کرتی ہے کہ جب پودے تناؤ میں ہوتے ہیں تو ہلتے ہیں۔

سائنسدانوں کے مطابق اعلیٰ درجے کی آرٹیفیشل انٹیلی جینس الگورتھم کا استعمال کرتے ہوئے ریکارڈنگ کا محققین نے دریافت کیا کہ جب پودوں پر دباؤ پڑتا ہے تو وہ اکثر آوازیں پیدا کرتے ہیں اور یہ کہ تناؤ کی ہر شکل اور ہر قسم کے پودے کی منفرد شناخت کی جانے والی آواز ہوتی ہے۔

تل ابیب یونیورسٹی کی ایک نئی تحقیق کے نتائج کے مطابق انسانی کانوں کے لیے ناقابل سماعت ہونے کے باوجود، چمگادڑ، چوہوں اور حشرات الارض سمیت مختلف قسم کی مخلوقات ان آوازوں کا پتہ لگانے کے قابل ہوتی ہیں جو پودوں سے پیدا ہوتی ہیں۔تجزیہ کیا گیا اور پودوں کو ان کی منفرد آوازوں کی بنیاد پر ممتاز کیا گیا جو وہ خارج کرتے ہیں

04/04/2023

کوٹلی ستیاں میں آٹے کا رولا.۔۔غلطی کسکی؟؟
گورنمنٹ کی؟؟
انتظامیہ کی؟؟
عوام کی؟؟
مقامی قیادت کی؟؟
سوشل میڈیا کے سفید پوشوں کی؟؟
سیاست میں دوسری پارٹی کو مار دینا؟؟
1.گورنمنٹ کی سب سے بڑی غلطی نا اہل اور اہل والا چکر ختم کرے جسکے پاس آئ ڈی کارڈ ہے اسکو آٹا ملنا چاہیے۔۔باقی حقیقت یہ ہے کے گورنمنٹ وافر مقدار میں آٹا بھیج رہی ہے۔جتنی ڈیمانڈ دو آٹا آتا ہے۔۔
2.گورنمنٹ کو چاہیے کہ آٹا ہر بندے کو 3 دن بعد ملنا چاہیے۔ایک خاندان کا 20 کلو آٹا بمشکل 3دن نکالتا ہے ہفتے اور دس دن والا چکر ختم کیا جاۓ۔۔
3.انتظامیہ کی سب سے بڑی غلطی اتنی بڑی تحصیل جہاں اتنی بڑی برادری اور غیرت مند برادری آباد ہو۔وہاں ایک عورت اے سی کی ڈیوٹی کیسے کرسکتی ہے؟؟؟فلفور کسی مرد کو پوسٹ کیا جاۓ جو آرڈر دینے اور عمل کرانے میں پاور رکھتا ہو۔۔
4.انتظامیہ کو چاہیے جو بندہ ایک بار آٹا لے چکا ہے اسکو آٹے پوائنٹ پر رکنے نہ دیا جاۓ اسےفوراً وہاں سے روانہ کیا جاۓ۔اور کوئ ایسا سسٹم کیا جاۓ کو جو بندہ آٹا لیتا ہے اسکے انگوٹھے پے پکا نشان لگایا جاۓ تا کہ دو دن وہ نشان صاف نہ ہو۔۔
5.عوام ہماری ماشاء الله۔۔۔عوام کو چاہیے کہ آج کہ دور میں ہر بندے کے حالات تنگ ہیں۔آٹا تقریباً ہر بندے کو لینا چاہیے لیکن صرف اپنا حق لیں تعلقات بنا کر 20 20 تھیلے نہ لے کر جائیں روزہ کی حالت میں بھی عوام یہ کام کر رہی روز محشر جواب دینا ہو گا اس عمل کا بھی۔ہمارا وہی حق ہے جو لمٹ موجودہ حکومت نے رکھی ہے۔۔
6.مقامی قیادت کی بات کی جاۓ تواسمیں اس ٹائم ن لیگ پی پی پی اور دیگر پی ڈی ایم کی جماعتیں ہیں جو اس ٹائم حکومت سنبھالے ہوۓ ہیں انکو چاہیے آٹا پوائنٹ پر حاضری دیں سکی سیاست نہ چمکائیں اور عوام کی مشکلات حل کرائیں اور کوشش کریں آٹے کی تقسیم میں چاچے مامے والا چکر ختم ہو ہر بندے کو حق ملے۔۔
7.سوشل میڈیا کے سفید پوش ہر دور میں اس علاقے کی بربادی کرتے رہے۔عملی کام زیرو اور شام کو سب لوگ پوسٹیں لگا لگا کر اپنے ہی علاقے اور لوگوں کی تزلیل کر رہے ہوتے ہیں۔اور میری ان دوستوں سے ہاتھ جوڑ کر ریکوسٹ ہے جو لوگ اوور سیز بیٹھے ہوۓ ہیں اپنے علاقے اور عوام کی بہتری کے لیے لکھیں۔آپ لوگ ملک سے باہر بیٹھے ہوتے ہیں اور یہاں آن گراؤنڈ کچھ اور ہو رہا ہوتا ہے براۓ مہربانی مکمل تسلی کے بعد پوسٹیں کیا کریں اور کوشش کریں پازیٹیو لکھیں۔۔۔
8.اس ٹائم سب سے بڑا مسئلہ سیاست کا ہے جو ہر گز غلط ہو رہا ہے آٹے کے معاملے میں ہر پارٹی کی کوشش ہے کہ ن لیگ کو فلاپ کیا جاۓ۔کریں ایک دوسرے کو فلاپ لیکن اپنی ہی ماؤں بہنوں کو زلیل کر کے نہیں۔۔اور علاقے کو بدنام کر کے نہیں۔۔
8.آخر میں ایک ریکوسٹ ہے جن گھروں میں مرد حاضر ہیں وہ کوشش کریں خود آٹا لے کر جائیں عورتوں کو نہ بھیجیں۔۔
محسن ستی گاؤں برحد

دنیا بدل گئی، لوگ بدل گئے۔۔۔ بچے جوان اور جوان بوڑھے ہو گئے، نسلیں گزر گئیں لیکن نہیں بدلا تو روح افزا کا ڈھکن نہیں بدلا...
03/04/2023

دنیا بدل گئی، لوگ بدل گئے۔۔۔ بچے جوان اور جوان بوڑھے ہو گئے، نسلیں گزر گئیں لیکن نہیں بدلا تو روح افزا کا ڈھکن نہیں بدلا۔ 😁

26/03/2023
26/03/2023

کوٹلی ستیاں اور اسکے گردونواح میں ایک زوردار دھماکے کی آ واز سنی گئی ہے ہر طرف لوگ ایک دوسرے سے پوچھ رہے ہیں جبکہ خوف و ہراس بھی پھیلا ہوا ہے کسی کو اس کے بارے میں معلومات ہو تو شیئر کریں-

26/03/2023

اسامہ واجب ستی کو صرف دو دن کے اندر پہلے شہزاد ٹاون تھانہ اسلام آباد منتقل کیا گیا ۔پھر اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا اور اب اٹک جیل پہنچا دیا گیا ہے ۔ اس یتیم مظلوم بچے کی آواز بنین ۔ ایک سبزی کی دکان پر کام کرکے اپنے گھر والوں کا پیٹ پالنے والے پر اتنا ظلم کیوں ۔
اس کا جواب کون دے گا ۔

پولیس گردی نامنظور ۔

کراچی میں فروٹ بائیکاٹ کا رزلٹ آپ کے سامنے ہے۔اگر ہم لوگ چاہیں تو پنڈی اور اسلام آباد میں بھی فروٹس کے ریٹ کم ہو سکتے ہی...
25/03/2023

کراچی میں فروٹ بائیکاٹ کا رزلٹ آپ کے سامنے ہے۔
اگر ہم لوگ چاہیں تو پنڈی اور اسلام آباد میں بھی فروٹس کے ریٹ کم ہو سکتے ہیں ‏27 مارچ سے 31 مارچ تک صرف 4 دن افطاری کے لیے پھلوں کی خریداری بالکل بند کر دیں-

25/03/2023


27 مارچ سے 31 مارچ تک صرف 4 دن افطاری کے لیے پھلوں کی خریداری بالکل بند کر دیں یا محدود کر دیں تا کہ ان کی قیمتیں عام شہریوں کی پہنچ میں آ سکیں
سوشل میڈیا کے دوستوں سے اپیل ہے کہ اس تحریک کو رضاکارانہ طور پر آگے بڑھائیں شکریہ ۔

25/03/2023

بڑا سبق ضرور دیکھیں

Today weather 0600 🥰⛈️☔
24/03/2023

Today weather 0600 🥰⛈️☔

کراچی سے تعلق رکھنے وال نوجوان مصطفی حنیف کا منفرد اقدام, مہنگائی کے اس دور میں جہاں پھلوں کی قیمت آسمانوں کو چھو رہی ہی...
24/03/2023

کراچی سے تعلق رکھنے وال نوجوان مصطفی حنیف کا منفرد اقدام, مہنگائی کے اس دور میں جہاں پھلوں کی قیمت آسمانوں کو چھو رہی ہیں اور جسے افورڈ کرنا عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتا جارہا ہے وہیں مصطفی حنیف نے 10 روپے کلو کے حساب سے پھلوں کا اسٹال لگادیا ہے جہاں رعایتی قیمت میں پھل دستیاب ہیں,

So sad..
24/03/2023

So sad..

22/03/2023

آپ سب کو رمضان المبارک کا چاند مبارک ہو۔ اللہ پاک ہم سب کی خطائیں معاف فرمائے اور ہمیں اس ماہ مقدس سے دوجہاں کے خزانے سمیٹنے کی ہمت و توفیق عطا فرمائے، آمین ثم آمین

Schedule of distribution of free Atta in kotli sattian share this post to everyone thanks.
22/03/2023

Schedule of distribution of free Atta in kotli sattian share this post to everyone thanks.

اللّٰہ خیر کوٹلی ستیاں پنڈی اسلام آباد پشاور اور بنو کے گردونواح میں شدید زلزلہ آیا ہے۔اللّٰہ پاک سب کو اپنی امان میں رک...
21/03/2023

اللّٰہ خیر کوٹلی ستیاں پنڈی اسلام آباد پشاور اور بنو کے گردونواح میں شدید زلزلہ آیا ہے۔
اللّٰہ پاک سب کو اپنی امان میں رکھیں ۔ آمین

Address

Kotli Sattian

Telephone

+923115243929

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ever Green kotli sattian posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Ever Green kotli sattian:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share