Barrister Sultan Mahmood Chaudhary بیرسٹر سلطان میڈیا سیل انٹرنیشنل آفیشل

  • Home
  • Barrister Sultan Mahmood Chaudhary بیرسٹر سلطان میڈیا سیل انٹرنیشنل آفیشل

Barrister Sultan Mahmood Chaudhary بیرسٹر سلطان میڈیا سیل انٹرنیشنل آفیشل Barrister Sultan Mahmoud Ch Official
بیرسٹر سلطان میڈیا سیل انٹرنیشنل آ

11/05/2024

صدرریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں سیکرٹری جنرل کشمیر امریکن اوئیرنس فورم و ممتاز کشمیری رہنمائ ڈاکٹر غلام نبی فائی سے ملاقات بارے BSMCمیڈیاسیل کی خصوصی رپورٹ

Report Written by Naseer Ahmed
Voice
Naseer Ahmed
Video Editing Ammad Ali
Report released by Barrister Sultan media cell international official

صدارتی سیکرٹریٹ،ایوان صدر،کشمیر ہاؤس،اسلام آباد 10-01-2024٭٭٭٭میرپور( )10 جنوری 2024ء برطانوی ہائی کمشنرمس جین میریٹ(Ms....
10/01/2024

صدارتی سیکرٹریٹ،ایوان صدر،کشمیر ہاؤس،اسلام آباد
10-01-2024
٭٭٭٭
میرپور( )10 جنوری 2024ء
برطانوی ہائی کمشنرمس جین میریٹ(Ms. Jane Marriott) کی برطانوی ہائی کمیشن کے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ صدرآزادجموں وکشمیر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کی آبائی رہائش گاہ چیچیاں میرپور آمد اور تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر وفد میں برطانوی وزارت خارجہ میں پاکستان اور افغانستان سکیورٹی آپریشن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ رچرڈ لنڈسے(Mr. Richard Lindsay)،برطانوی ہائی کمیشن کے ہیڈ آف ریجنل سکیورٹی ٹیم سام شیرمین (Mr. Sam Sherman)،برطانوی ہائی کمیشن کے ہیڈ آف کونسل البرٹ ڈیوڈ (Mr. Albert David)،برطانوی ہائی کمیشن کے سکینڈ سیکرٹری رس میک پارٹلینڈ (Mr. Russ Macpartland)،برطانوی ہائی کمیشن کی ہیڈ آف کمیونیکیشن مس سنیہالالہ (Ms. Sneha Lala)، برطانوی ہائی کمیشن کے ڈیزائن اینڈ ڈیجیٹل آفیسر آکاش اشرف (Mr. Aakash Ashraf)اور برطانوی ہائی کمیشن کی پولیٹیکل ایڈوائزر مس عدیلہ خان(Ms. Adeela Khan) شامل تھے جبکہ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور برطانوی ہائی کمشنر مس جین میریٹ (Ms. Jane Marriott)کے درمیان ون آن ون ملاقات میں آزادکشمیر میں برطانوی حکومت کی طرف سے جاری منصوبہ جات برطانیہ میں مقیم اوورسیز کشمیریوں کو درپیش مسائل اور آزادکشمیر میں برطانوی حکومت کی طرف سے سرمایہ کاری، موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث آزادکشمیر میں ہونے والے اثرات اور ان سے نبردآزماہونے کے لئے لائحہ عمل طے کرنے پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ جبکہ اسی طرح صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور برطانوی ہائی کمشنرمس جین میریٹ(Ms. Jane Marriott) نے برطانیہ میں مقیم کشمیریوں کے مختلف وفود سے ملاقاتیں کر کے تارکین وطن کو درپیش مسائل سنے۔ اس موقع پر صدرریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور برطانوی ہائی کمشنرمس جین میریٹ(Ms. Jane Marriott) کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
٭٭٭٭٭

صدارتی سیکرٹریٹ،ایوان صدر،کشمیر ہاؤس،اسلام آباد 30-12-2023٭٭٭٭اسلام آباد( )30 دسمبر 2023ء صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیر...
30/12/2023

صدارتی سیکرٹریٹ،ایوان صدر،کشمیر ہاؤس،اسلام آباد
30-12-2023
٭٭٭٭
اسلام آباد( )30 دسمبر 2023ء
صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے معروف کشمیری حریت رہنماء پروفیسر نذیر احمد شال کی لندن میں وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیااور پروفیسر نذیر احمد شال کی تحریک آزادی کشمیر کے لئے کی جانے والی کوششوں پر اُن کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ پروفیسر نذیر احمد شال (مرحوم)نے اپنی پوری زندگی جدوجہد تحریک آزادی کشمیر کے لئے وقف کر رکھی تھی۔پروفیسر نذیر احمد شال(مرحوم) نے ساری زندگی کشمیریوں کے حقوق کے لئے دنیا کے ہر فورم پر آواز اُٹھائی اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لئے مسلسل جدوجہد کرتے رہے۔ صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ پروفیسر نذیر احمد شال اوراُن کی اہلیہ محترمہ شمیم نذیر شال نے مسئلہ کشمیر کواُجاگر کرنے اور کشمیریوں کو اُن کا حق خودارادیت دلوانے کیلئے میرے ساتھ مل کر بین الاقوامی سطح پرناقابل فراموش اور اہم کردار ادا کیا۔صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ پروفیسر نذیر احمد شال کی وفات سے تحریک آزادی کشمیر کو بہت بڑا نقصان ہوا ہے اور اُن کی وفات سے جو خلاء پیدا ہوا ہے وہ مدتوں پورا نہیں ہوسکے گا۔ صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میں اس موقع پر پروفیسر نذیر احمد شال مرحوم کی اہلیہ محترمہ شمیم نذیر شال اور اُن کے دیگر اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتا ہوں اور مشکل کی اس گھڑی میں ہم اُن کے ساتھ ہیں اور ہم یقین دلاتے ہیں کہ اُن کے مشن کو جاری و ساری رکھیں گے۔ صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ پروفیسر نذیر احمد شال (مرحوم)کو جنت الفردوس میں اعلیٰ و ارفع مقام عطا فرمائے اوراُن کی اہلیہ محترمہ شمیم نذیر شال اور جملہ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین۔
٭٭٭٭٭

30/11/2023
صدارتی سیکرٹریٹ،ایوان صدر،کشمیر ہاؤس،اسلام آباد 14-07-2023٭٭٭٭اسلام آباد( )14 جولائی 2023ء صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر س...
14/07/2023

صدارتی سیکرٹریٹ،ایوان صدر،کشمیر ہاؤس،اسلام آباد
14-07-2023
٭٭٭٭
اسلام آباد( )14 جولائی 2023ء
صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے سابق صدر آزاد جموں وکشمیر سردار محمد یعقوب خان، آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن لیڈ رخواجہ فاروق احمد اور سابق وزیر حکومت چوہدری عزیز کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات۔ اس موقع پر ملاقات میں صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور سابق صدر آزاد جموں وکشمیر سردار محمد یعقوب خان، آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن لیڈ رخواجہ فاروق احمد اور سابق وزیر حکومت چوہدری عزیز کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
٭٭٭٭٭

صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر و سابق صدر مسلم لیگ ن راجہ فاروق حیدر خان نے ا...
16/01/2022

صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر و سابق صدر مسلم لیگ ن راجہ فاروق حیدر خان نے ایوان صدر مظفر آباد میں تفصیلی ملاقات کی۔ اس موقع پر ملاقات میں تحریک آزادی کشمیر کو تیز تر کرنے، مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر بھرپور انداز میں اٹھانے، مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے ہوئے مظالم کو رکوانے اور کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دلوانے کے لیے حکمت عملی تیز کرنے پر مشاورت کی گئی۔ ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ آزادی کے بیس کیمپ سے موثر انداز میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کے لیے سب کو متحرک ہونا پڑے گا۔ ہمارے آپس میں چاہے جتنے بھی سیاسی اختلافات ہوں لیکن مسئلہ کشمیر پر ہمارا موقف ایک ہونا چاہیے۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کے درمیان ملاقات میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ سب مل جل کر مسئلہ کشمیر کو آگے بڑھائیں گے۔ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو آزاد کشمیر میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ہونے والی حلقہ بندیوں پر اپنے تحفظات سے بھی آگاہ کیا۔ صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمو د چوہدیری نے کہا کہ آزا دکشمیر میں ایک بہتر ماحول پیدا کیا جائے تاکہ آزاد کشمیر کو صحیح معنوں میں آزادی کا بیس کیمپ بنایا جا سکے۔ کیونکہ مقبوضہ کشمیر کی عوام کی نظریں آزاد کشمیر پر ہیں اور انہیں کسی صورت یہاں کی صور تحال سے مایوسی نہیں ہونی چاہیے۔ ملاقات میں اس بات کا بھی اعادہ کیا گیا کہ مقبوضہ کشمیر کے حالا ت اس بات کے متقاضی ہیں کہ آزاد کشمیر کی تمام سیاسی جماعتیں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ایک نقطہ پر یکجا اور یک زبان ہونی چاہیں۔

صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ ہم آج یہاں سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم ...
15/01/2022

صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ ہم آج یہاں سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم ان کی جدوجہد میں شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور اس وقت تک کھڑے رہیں گے جب تک کہ مقبوضہ کشمیر آزاد نہیں ہو جاتا۔ مودی کا مکرو چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے اور عالمی برادری اب مسئلہ کشمیر کا حل چاہتی ہے۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے آزاد کشمیر میں پارٹی کی حکومت بنانے کے لیے اپنا اہم کردار ادا کیا انہیں حکومت کا حصہ بنایا جائے گا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے تعمیر و ترقی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں اور حکومت کو موقع دیں ہم انشا اللہ آپ کی مایوسیاں کو دور کریں گے۔ عام آدمی کے مسائل کے حل کے لیے حکومت اپنی بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔ بطور صدر ریاست میں آزاد کشمیر میں تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلوں گا اور آزادی کے بیس کیمپ کو صحیح معنوں میں آزاد ی کا بیس کیمپ بنایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں مظفرآباد کے نواح میں دومیشی (راڑہ) کے مقام پر ایک جلسہ عام سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جلسہ عام کی صدارت صدر ریاست کے پرسنل اسسٹنٹ برائے اطلاعات جاوید چوہدری نے کی جبکہ جلسہ عام سے چیئرمین ایم ڈی اے سید اظہر گیلانی، مظہر اعوان، ملک عنایت، راجہ فرح ممتاز، عمران خورشید اعوان، راجہ مدد، شازیہ اعوان، راجہ شیراز، سید چن شاہ کاظمی، چوہدری شاہنواز، اجمل مغل، زین کھوکھر، مظہر خان جدون، تبریز کاظمی، قاری صادق، چوہدری منظور، چوہدری ذوہیب، امین بٹ، باوا بلال، راجہ الیاس، چوہدری اسلم و دیر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ اس سے قبل صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری جب دومیشی پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا، انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گے، ان پر گل پاشی کی گئی، ان کے حق میں نوجوانوں نے زبردست نعرے بازی کی، اس موقع پر راستے کو ان کے خیر مقدمی بینر، پینا فلیکس اور قد آور تصاویر سے دلہن کی طرح سجایا گیا تھا۔ اس موقع پر جلسہ گاہ میں عوام کا ایک جم غفیر موجود تھا۔ اس جلسہ میں خواتین کی بھی ایک بہت بڑی تعداد موجود تھی۔ عوام کا جوش و خروش دیدنی تھااور لوگ صدر ریاست کی ایک جھلک دیکھنے اور ان کا خطاب سننے کے لیے بے چین تھے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ میں نے جب صدر ریاست کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا تو میں نے عہد کیا تھا کہ آزاد کشمیر کو صحیح معنوں میں آزادی کا بیس کیمپ بنایا جائے گا اور یہاں سے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر جارہانہ انداز میں اجاگر کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں میں نے صدر کا عہدہ سنبھالتے ہی ستمبر میں امریکہ اور بعد ازاں اکتوبر میں برطانیہ اور یورپ کا دورہ کیا۔ کیوں کہ کرونا کی وجہ سے گزشتہ دو سال سے بیرون ملک ہمارا کشمیری ڈائسپورا غیر متحرک تھا میرے دورے سے مسئلہ کشمیر پر موجود جمود کو توڑنے میں مدد ملی اور مسئلہ کشمیر کو تقویت حاصل ہوئی۔ دنیا اب مسئلہ کشمیر کو سمجھ چکی ہے اور مسئلہ کشمیر کا حل چاہتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کارکن ہمیشہ سے میرا اثاثہ رہے ہیں اور میں جب وزیراعظم تھا تب بھی اور آج بھی جب میں صدر ریاست ہوں میں کارکنوں کے حق کے لیے آواز بلند کرتا رہوں گا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے تعمیر و ترقی کے لیے قردار ادا کر رہے ہیں اور حکومت پارٹی کارکنوں کی ایڈجسٹمنٹ کے لیے کوششیں کر رہی ہے۔ صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا جب میں وزیراعظم تھا جاوید چوہدری کی دعوت پر دمیشی آیا تھا اور آج جبکہ صدر ریاست ہوں تو اکیس سال کے بعد میں دوبارہ جاوید چوہدری کی دعوت پر یہاں آیا ہوں یہ میرے دیرینہ ساتھی ہیں۔ صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ ہماری حکومت کشمیر میں تعمیر و ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز کرے گی جس سے یہاں خوشحالی، عام آدمی کے مسائل کا حل اور عوام کا معیار زندگی بہتر کرنے میں مدد ملے گی۔
٭٭٭٭

15/01/2022

دومیشی راڑہ مظفرآباد میں صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا والہانہ استقبال

18/12/2021




16/12/2021




صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ ہم نے تہرویں ترمیم سے پیدا شدہ صورت حال پر آگے بڑھنا ہے چون...
16/12/2021

صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ ہم نے تہرویں ترمیم سے پیدا شدہ صورت حال پر آگے بڑھنا ہے چونکہ جن حالات میں تہرویں ترمیم پیش کی گئی اور اس کی وجہ سے پیدا شدہ صورت حال کے نتیجہ میں چوہدویں ترمیم بھی کی گئی اور اب پندرہویں ترمیم کے حوالے سے بھی بات کی جا رہی ہے۔ 1974 کا ایکٹ آزاد کشمیر کی تمام جماعتوں کے اتفاق رائے سے بنا تھا اور اب اس میں جو بھی ترمیم کی جائے گی اس میں آزاد کشمیر کی تمام جماعتوں کا اتفاق رائے شامل ہونا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ایوان صدر مظفرآباد میں تہرویں ترمیم پر دی گئی بریفنگ کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری (جنرل) ڈاکٹر سید آصف حسین شاہ، سیکرٹری مالیات عصمت اللہ شاہ اور سیکرٹری قانون ارشاد احمد قریشی بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران اس سلسلے میں آئندہ کے لائحہ عمل اور وے فارورڈ پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ یاد رہے کہ صدر آزاد جموں و کشمیر نے دو روز قبل وفاقی سیکرٹری کشمیر آفیئرزشیر عالم محسود، ایڈیشنل سیکرٹری کشمیر آفیئرززاہد علی عباسی، جائنٹ سیکرٹری آزاد جموں وکشمیر کونسل ریاض احمد خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری (جنرل)گورنمنٹ آف آزاد جموں وکشمیر ڈاکٹر آصف حسین شاہ اور سیکرٹری خزانہ حکومت آزاد کشمیر عصمت اللہ شاہ سے بھی بریفنگ لی تھی۔
٭٭٭٭

صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے سینیٹرڈاکٹر زرقہ سہروردی کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی...
15/12/2021

صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے سینیٹرڈاکٹر زرقہ سہروردی کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ جہاں میں مسئلہ کشمیر کو اُجاگر کرنے کے لئے بین الاقوامی فورمز اور دنیا کے مختلف پارلیمانز میں جاتا ہوں اسی طرح پاکستان میں بھی مسئلہ کشمیر پر قوم کو ساتھ ملانا ہو گا اس سلسلے میں سینٹ اور قومی اسمبلی پہل کر کے وقتاً فوقتاً مسئلہ کشمیر پر قراردادیں پاس کرتے رہیں۔ اسی طرح مقبوضہ کشمیر میں مظالم و بربریت کی مذمت بھی کرتے رہیں۔ صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ آپ کے والد عبدالحق سہروردی آزادکشمیر کے پہلے چیف سیکرٹری تھے اور انہوں نے آزادکشمیر میں بیوروکریسی کی بنیاد رکھی اسی وجہ سے انہیں آزادکشمیر میں فادر آف بیورو کریسی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ وہ شایدواحد چیف سیکرٹری آزادکشمیر تھے جن کا تعلق آزادکشمیر سے تھا اور مجھے قوی امید ہے کہ اُن کی صاحبزادی ہونے کے ناطے آپ بھی مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف اورمسئلہ کشمیرکے حل کے لئے سینٹ اور دیگر فورمز پر آواز بلند کرتی رہیں گی۔ اس موقع پر سینیٹرڈاکٹر زرقہ سہروردی نے صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو یقین دلایا کہ جس طرح آپ مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم اور مسئلہ کشمیر پر بین الاقوامی فورمز پر جارحانہ انداز میں آواز اُٹھا رہے ہیں ہم بھی آپ کے شانہ بشانہ مسئلہ کشمیر کو انٹرنیشنل کمیونٹی کے سامنے اُجاگر کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودہدری اور سینیٹرڈاکٹر رزرقہ سہروردی کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

٭٭٭٭٭

صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو اُٹھانا ہماری اولین ترجیحی ہونی چاہیے میں نے ...
12/12/2021

صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو اُٹھانا ہماری اولین ترجیحی ہونی چاہیے میں نے امریکہ، برطانیہ اور یورپ کے دورے کر کے عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اُٹھایا۔ آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات اور احتساب ہونا چاہیے کیونکہ وزیر اعظم پاکستان عمران کا ویژن یہی ہے کہ گڈ گورننس کے لئے احتساب ہونا چاہیے۔ اسی طرح آزادکشمیر میں حکومت کی کارکردگی بہتر بنانے کی ضرورت ہے کیونکہ ابھی تک نہ تو عوام میں حکومت کا کوئی اچھا تاثر جا رہا ہے اور نہ ہی ہمارے کارکن مطمئن نظر آرہے ہیں۔ اس لئے ہم نے مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں پی ٹی آئی آزادکشمیر کی پارلیمانی پارٹی کے وزراء، پارلیمانی سیکرٹریز اور ممبران اسمبلی کے ایک اجلاس سے ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیر بلدیات خواجہ فاروق احمد، وزیر منصوبہ بندی و ترقیات چوہدری محمد رشید، وزیر تعمیرات عامہ چوہدری اظہر صادق، وزیر برقیات چوہدری ارشد حسین، وزیر ہائیر ایجوکیشن ملک ظفر حسین، وزیر اطلاعات ونشریات فہیم اختر ربانی، وزیر ایلیمنٹری و سکینڈری ایجوکیشن دیوان علی چغتائی، وزیر صحت عامہ نثار انصر ابدالی، وزیر سماجی بہبود سردار محمد حسین،وزیر مال چوہدری اخلاق،مشیر حکومت چوہدری مقبول گجر،ممبر قانون ساز اسمبلی دیوان غلام محی الدین، ممبر قانون ساز اسمبلی یاسر سلطان، ممبر قانون ساز اسمبلی عاصم شریف بٹ، پارلیمانی سیکرٹری برائے سپورٹس کلچرو امور نوجوانان پیر مظہر شاہ، پارلیمانی سیکرٹری محترمہ صبیحہ صدیق اور پارلیمانی سیکرٹری جاوید بٹ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر مختلف وزراء اور ممبران اسمبلی نے اپنے اپنے محکموں اور حلقوں میں مشکلات اور وزیر اعظم آزادکشمیر کی طرف سے وزراء اور ممبران اسمبلی کو اپنے اپنے حلقوں میں نظرانداز کیے جانے اور مشاورت کی کمی سے صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو آگاہ کیا۔ اجلاس میں تمام ممبران اسمبلی نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے آخر میں بحث کو سمیٹتے ہوئے کہا کہ ہمیں بہتری لانا ہو گی اس سلسلے میں تمام لوگوں کو اپنی اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی ہونگی اور بالخصوص وزیر اعظم آزادکشمیر پر جو ذمہ داری عائد ہے وہ پوری کر کے بہتری لانا ہوگی تاکہ ہم وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق آگے بڑھ سکیں۔
٭٭٭٭٭

آزادجموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سط...
10/12/2021

آزادجموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر جاندار انداز میں اجاگر کر رہے ہیں۔

انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال کی طرف دلاتا ہوں جہاں بھارتی فوج انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے۔

بھارت پر بین الاقوامی دباؤ بڑھانے کی ضرورت ہے جس کے لئے ڈائسپورہ کو متحرک کرنا ہو گا۔

میری کوشش ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بین الاقوامی طور پر کوششیں کی جائیں۔

آج ہم انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر مقبوضہ کشمیر کے عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم اُن کی جدوجہد میں اُن کے ساتھ ہیں اور ہم اُن کی آواز دنیا کے ہر فورم پربھرپور انداز میں پہنچائیں گے۔

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے بھی گزشتہ روز کہا ہے کہ اگر بھارت میں کوئی بہتر حکومت آئے تو اُس سے مسئلہ کشمیر پر بات ہو سکتی ہے ہم نے کہا تھا کہ بھارت ایک قدم بڑھائے تو ہم دو قدم بڑھائیں گے لیکن بھارت اپنی روایتی ہٹ دھرمی پر قائم ہے

لہذا اب وقت آگیا ہے کہ بھارتی مظالم کو انٹرنیشنل کمیونٹی کے سامنے بے نقاب کیا جائے کیونکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کی بے پناہ خلاف ورزیاں کر رہا ہے ہمیں اُسے دنیا کے سامنے بے نقاب کر دفاعی پوزیشن پر لانا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جموں و کشمیر لبریشن سیل کے تھنک ٹینک کشمیر ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر جموں کشمیر ہاوس اسلام آباد میں ایک سیمینار سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پرسیمینار سے بھارت میں پاکستان کے سابق سفیر عبدالباسط، سیکرٹری لبریشن سیل اعجاز حسین لون،حریت رہنماء الطاف وانی،نامور محقق اور دانشور ڈاکٹر مشتاق احمد،محقق اور دانشور ڈاکٹر عاصمہ شاکر خواجہ اوردیگر نے بھی خطاب کیا۔

اس موقع پر صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ کشمیر کے مقدمے کو ڈائسپورہ کی مدد سے عالمی سطح پر متحرک کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے نیویارک،برسلز،پیرس،برطانیہ میں ہندوستان مخالف مظاہروں کی قیادت کی۔بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اب دنیا تسلیم کرتی ہے اور ان پر توجہ دیتی ہے ایسے موقع پر ہمیں اپنا مقدمہ پراثر انداز میں اجاگر کرنا ہو گا۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کو ہندوستانی جارحیت کے ثبوت دیئے یورپی ملکوں میں عوامی رائے ہمارے ساتھ ہے۔

بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے مقبوضہ کشمیر کے بہادرعوام کی قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

صدر نے کہا کہ نوجوانوں کو آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا ہو گا آزادجموں و کشمیر کی یونیورسٹیاں اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں۔

سابق سفیر عبدالباسط نے کہا کہ بھارت پر ابھی دباؤ نہیں ہے اس لئے اُس نے مقبوضہ کشمیر میں مختلف تبدیلیوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ہمیں امریکہ اور بھارت پر دباؤ ڈالنا ہو گا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کو بند کرنے اور مسئلہ کشمیر کو حل کریں۔

سیکرٹری لبریشن سیل اعجاز حسین لون نے بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے اعدو شمار سے قارئین کو آگاہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اُجاگر کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔

نامور محقق اور دانشور ڈاکٹر مشتاق احمد نے مسئلہ کشمیر کے آئینی اور قانونی معاملات پر بریفنگ دی۔


صدر آزاد جموں وکشمیر و وائس چیئرمین آزاد جموں وکشمیر کونسل بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو ایوان صدر کشمیر ہاؤس میں کشمیر ک...
10/12/2021

صدر آزاد جموں وکشمیر و وائس چیئرمین آزاد جموں وکشمیر کونسل بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو ایوان صدر کشمیر ہاؤس میں کشمیر کونسل کے اعلیٰ سطحی وفد کی تفصیلی بریفنگ۔

وفد کی طرف سے صدر ریاست کو تیرہویں ترمیم کے بعد کی صورتحال کے تناظر میں کونسل کے اختیارات پر مرتب ہونے والے اثرات قانون سازی،مالی اور ایڈمنسٹریٹو معاملات پر جامع بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر بریفنگ میں وفاقی سیکرٹری کشمیر آفیئرزشیر عالم محسود، ایڈیشنل سیکرٹری کشمیر آفیئرززاہد علی عباسی، جائنٹ سیکرٹری آزاد جموں وکشمیر کونسل ریاض احمد خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری (جنرل)گورنمنٹ آف آزاد جموں وکشمیر ڈاکٹر آصف حسین شاہ اور سیکرٹری خزانہ حکومت آزاد کشمیر عصمت اللہ شاہ بھی موجود تھے۔

اس موقع پر آزاد جموں وکشمیر کونسل کے اعلیٰ سطحی وفد نے وائس چیئرمین کشمیر کونسل بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو کشمیر کونسل کے 52شعبہ جات کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔

انہیں بتایا گیا کہ قانون سازی کے اختیارات نہ ہونے کی وجہ سے آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کا مشترکہ اجلاس بھی نہیں بلایا جا سکتا۔

اس موقع پر وائس چیئرمین آزاد جموں وکشمیر کونسل بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کشمیر کونسل کے وفد سے مختلف سوالات بھی کیے۔

انہوں نے دریافت کیا کہ کونسل کی بلڈنگ اسلام آباد میں جو 2018میں تعمیر کی گئی تھی ابھی تک خالی پڑی ہے اُسے استعمال میں کیوں نہیں لایا جا سکا۔ جس پر انہیں بتایا گیا کہ بلڈنگ کے سلسلے میں کچھ ٹھیکیدران کے ایشوز ہیں جو ابھی تک حل نہیں ہو سکے جس پر صدر ریاست نے انہیں فوری حل کرنے کا کہا تاکہ آزاد جموں وکشمیر کونسل کے ممبران کو اس میں رسائی دی جا سکے۔

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Barrister Sultan Mahmood Chaudhary بیرسٹر سلطان میڈیا سیل انٹرنیشنل آفیشل posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Barrister Sultan Mahmood Chaudhary بیرسٹر سلطان میڈیا سیل انٹرنیشنل آفیشل:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share