Ehadnama

Ehadnama The voice of DERA ISMAIL KHAN, Social media & web based news chanel, only for local issues.......

ڈیرہ اسماعیل خانخیبرپختونخوا کے پولیس آفیسر ڈی پی او ڈیرہ محمد شعیب خان دہشتگردوں کے حملہ میں فرنٹ لائن پر مقابلہ کرنے ا...
08/12/2022

ڈیرہ اسماعیل خان
خیبرپختونخوا کے پولیس آفیسر ڈی پی او ڈیرہ محمد شعیب خان دہشتگردوں کے حملہ میں فرنٹ لائن پر مقابلہ کرنے اور دہشتگردوں کا حملہ پسپا کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے۔ دو روز قبل درازندہ سرکل میں گاؤں کھوئی بہارہ کے قریب ڈی پی او ڈیرہ محمد شعیب خان کے قافلے پر دہشتگردوں نے حملہ کر دیا تھا۔ حملہ کے بعد ڈی پی او ڈیرہ محمد شعیب خان کی قیادت میں دہشتگردوں کے خلاف سرچ آپریشن اور دہشتگردوں کو بھرپور جواب دینے پر پاک فوج‘خیبر پختونخواہ پولیس کے اعلیٰ افسران‘سول سوسائٹی‘ انڈسٹریلسٹس اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے سرکردہ افراد نے ڈی پی او ڈیرہ محمد شعیب خان کی جوانمردی کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دو روز قبل پولیو مہم کی سیکورٹی کے جائزہ کے لیے جانے والے ڈی پی او ڈیرہ محمد شعیب خان کے قافلے پر نامعلوم سمت سے دہشتگردوں نے اچانک اندھا دھند فائرنگ کر دی تھی۔ اس وقت ڈی پی او ڈیرہ اس قافلے میں موجود تھے۔ فائرنگ کے نتیجے میں ڈی پی او ڈیرہ کے قافلے میں موجود گاڑیوں کو نقصان پہنچا تاہم ڈی پی او حملے میں محفوظ رہے۔ حملے کے بعد ڈی پی او نے اپنی قیادت میں حملہ آوروں کے خلاف فوری طور پر آپریشن کرتے ہوئے دہشتگردوں کو پسپا ہونے پر مجبور کر دیا اور علاقے کو گھیرے میں لیکر مختلف مقامات پر دہشتگردوں کا پیچھا کرتے ہوئے چھاپوں کا آغاز کر دیا۔ ڈی پی او ڈیرہ محمد شعیب کے اس اقدام کو پاک فوج‘پولیس‘ سول سوسائٹی اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے سرکردہ افراد نے سراہتے ہوئے ان کی جوانمردی اور بلند حوصلے کو سراہا۔ اس ضمن میں ریجنل پولیس آفیسر محمد سلیم خان مروت نے ڈی پی او کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان سمیت تمام اسکواڈ کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا اور انہیں انعامات سے نوازا۔ خیبر پختونخواہ کے تمام افسران ڈی پی او ڈیرہ کی جوانمردی پر ان کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں جبکہ پاک فوج کے افسران نے بھی مختلف فورمز پر ڈی پی او ڈیرہ محمد شعیب خان کے عزم و ہمت کو سراہا ہے۔

08/12/2022

ڈیرہ اسماعیل خان
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسرور الٰہی بابر(تمغہ امتیاز)کی محنت رنگ لے آئی۔ پاکستان ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان نے زرعی یونیورسٹی کو ایچ ای سی کے معیار کے مطابق جانچنے کے لیے دورے کے بعد زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کے دو پروگراموں کے لیے این او سی جاری کر دی۔ ان پروگراموں میں ایم ایس سی (آنرز) ہارٹیکلچر اور ایم ایس سی(آنرز) اگرانومی شامل ہیں۔ اس این او سی کے جاری ہونے کے بعد طلبا ء میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان کی عوام اور طلبا نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسرور الٰہی بابر(تمغہ امتیاز) اور ان کے جملہ سٹاف کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جن کی انتھک محنت سے ڈیرہ اسماعیل خان کی واحد یونیورسٹی کو خصوصاً ایم ایس سی میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کی این او سی جاری کی خصوصاً ان طلبا کے لیے یہ بہت خوش آئند ہے جنہوں نے مستقبل قریب میں ان پروگرامز میں داخلے لینے ہیں۔۔

ڈیرہ اسماعیل خان:-ڈیرہ پولیس کی جانب سے پولیو مہم کیلئے سیکورٹی کے سخت انتظامات، سیکورٹی کے دوران بچوں کی ڈیرہ پولیس کے ...
08/12/2022

ڈیرہ اسماعیل خان:-
ڈیرہ پولیس کی جانب سے پولیو مہم کیلئے سیکورٹی کے سخت انتظامات، سیکورٹی کے دوران بچوں کی ڈیرہ پولیس کے اہلکاروں کے ساتھ والہانہ محبت کا اظہار ڈیرہ پولیس پر عوام کا کھلم کھلا اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان درازندہ میں پولیس کانسٹیبللان سے اسلحہ چھننےکے واقعہ کے  بعد ڈی پی او ڈیرہ محمد شعیب ،ایس ڈی پی او صدر ...
08/12/2022

ڈیرہ اسماعیل خان
درازندہ میں پولیس کانسٹیبللان سے اسلحہ چھننےکے واقعہ کے بعد ڈی پی او ڈیرہ محمد شعیب ،ایس ڈی پی او صدر سرکل حافظ محمد عدنان اور ایس ڈی پی ار پروا سرکل ملک عابد اقبال پولیس نفری کے ہمراہ سرچ آپریشن کے دوران۔۔۔

انجمن ترقی پسند مصنفین ڈیرہ اساعیل خان کے زیر اہتمام ” ہمیں ناز ہے “ کے عنوان سے شہر کے نامور ادیبوں کے اعتراف فن میں عل...
07/12/2022

انجمن ترقی پسند مصنفین ڈیرہ اساعیل خان کے زیر اہتمام ” ہمیں ناز ہے “ کے عنوان سے شہر کے نامور ادیبوں کے اعتراف فن میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل آفس ڈیرہ کے تعاون سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں جناب خورشید ربانی، سید حفیظ اللہ گیلانی ، سلطان ناصر اور سید ارشاد حسین کو ان کی ادبی خدمات اور فن کے اعتراف میں اعزازات سے نوازا گیا۔ تقریب میں جناب طاہر شیرازی ، ڈاکٹر شاہد مسعود خٹک، خوشحال ناظر اور عنایت عادل نے مقالہ جات پیش کیے اور مندرجہ بالا ایوارڈ یافتگان کے فن و شخصیت کا احاطہ کیا۔ تقریب کی صدارت انجمن ترقی پسند مصنفین کے صوباٸی صدر ثنا اللہ شمیم نے کی جبکہ احسان بلوچ نے نظامت کے فراٸض سر انجام دیٸے۔

دی بنک آف خیبر فوارہ چوک ڈی آئی خان کا عملہ نہایت فرض شناسی سے سیلاب متاثرین کو رقوم کی ادائیگی میں مصروف عمل ھے اور روز...
07/12/2022

دی بنک آف خیبر فوارہ چوک ڈی آئی خان کا عملہ نہایت فرض شناسی سے سیلاب متاثرین کو رقوم کی ادائیگی میں مصروف عمل ھے اور روزانہ سیکڑوں متاثرین سیلاب کو بغیر کسی کٹوتی یا بنک چارجز کے رقم ان کے حوالے کی جا رھی ھے۔ان بات میں ایک فی صد بھی صداقت نہیں ھے کہ سیلاب متاثرین کو رقوم کی ادائیگی میں ان سے کٹوتی ھو رھی ھے۔ان خیالات کا اظہار دی بنک آف خیبر فوارہ چوک ڈی آئی خان کے منیجر سید رسول خان نے کیا۔انہوں نے کہا کہ کسی نے سوشل میڈیا کے پر ایک جھوٹی اور غیر مصدقہ خبر نشر کی ھے کہ ھمارا بنک متاثرین سے ھزار روپے کی کٹوتی کر رھا ھے جو کہ محض بہتان ھے۔انہوں نے کہا کہ متاثرین کے اکاؤنٹس میں ایک ھزار روپے کی رقم چھوڑ دی جاتی ھے تاکہ ان کا اکاونٹ آنئدہ آنے والی مزید رقم کے لئے بحال رھے۔انہوں نے مزید کہاکہ میں اور میرا عملہ شب و روز متاثرین سیلاب کی خدمت کے لئے کوشاں ھے۔باوجود شدید رش اور دیگر مسائل کے سیکڑوں کی تعداد میں متاثرین کو روزانہ مستفید کیا جا رھا ھے۔انہوں نے کہا کہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کے علاوہ متاثرین کے ساتھ خصوصی ھمدردی ھے۔انہوں نے مزید کہا کہ کسی کو بنک سے کوئی شکایت ھو تو مجھ سے براہ راست رابطہ کیا جاسکتا ھے۔بنک عملہ بے بنیاد اور جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف ھر قسم کی قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتا ھے۔

وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود کی جانب سے پوسٹ مینوں میں موٹرسائیکل تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری، اسلام آباد، ملتان کے...
07/12/2022

وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود کی جانب سے پوسٹ مینوں میں موٹرسائیکل تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری، اسلام آباد، ملتان کے بعد بلوچستان کے پوسٹ مینوں میں آج وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود نے موٹرسائیکلز تقسیم کی ، ڈی جی پاکستان پوسٹ حسن اختر رانا بھی ہمراہ

07/12/2022

ڈیرہ اسماعیل خان
تھانہ یارک کی حدود یونین کونسل گلوٹی ڈیرہ بنوں روڈ چنڈہ چیک پوسٹ کے قریب ذاتی دشمنی پر فائرنگ،
زین الدین والد نامعلوم ،صفت اللہ ولد نعمت اللہ، سکنہ چنڈہ موقع پر جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خانآل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ضلع ڈیرہ اسماعیل خان نے اپنے ضلعی اور یونٹ و تحصیل کے عہدیداران کے لئے عشائ...
07/12/2022

ڈیرہ اسماعیل خان
آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ضلع ڈیرہ اسماعیل خان نے اپنے ضلعی اور یونٹ و تحصیل کے عہدیداران کے لئے عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں تمام عہدیداران نے بھرپور شرکت کی ان کے علاؤہ ایپکا کے لیگل ایڈوائزر میں ایڈوکیٹ سپریم کورٹ جناب سلیم اللہ خان رانازئی صاحب ایڈوکیٹ سپریم کورٹ عبد القیوم قریشی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ فضل الرحمان بلوچ اور ایڈوکیٹ ہائی کورٹ تنویر احمد نے خصوصی شرکت کی ضلعی صدر ایپکا حاجی فدا حسین بلوچ نے آئے ہو ے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا

07/12/2022

*اطلاع عام*
زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسما عیل خان میں بروز جمعرات مورخہ8 دسمبر 2022 صوباٸی حکومت کے احکامات کی روشنی میں تمام آسامیوں کے انٹرویو تا حکم ثانی ملتوی کردیٸے گٸے ہیں

منجانب: رجسٹرار آفس
زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسما عیل خان

ڈیرہ اسماعیل خان کی تاریخ میں پہلی بار پروفیشنل باکسنگ اور پروفیشنل ایم ایم اے کے انٹرنیشنل مقابلے 17 اور 18 دسمبر کو 3 ...
07/12/2022

ڈیرہ اسماعیل خان کی تاریخ میں پہلی بار پروفیشنل باکسنگ اور پروفیشنل ایم ایم اے کے انٹرنیشنل مقابلے 17 اور 18 دسمبر کو 3 سے 9 بجے تک ڈسٹرکٹ کونسل ہال نزد سول ہسپتال میں منعقد کئے جارہے ہیں۔
جس میں پاکستان اور افغانستان کے ٹاپ ایم ایم اے فائٹرز حصہ لے رہے ہیں۔
آرگنائزر عرفان محسود

محمد یعقوب کو دوبارہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ڈیرہ تعینات کردیا گیا, خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے سکریٹری لیبر نے عوام دوست...
07/12/2022

محمد یعقوب کو دوبارہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ڈیرہ تعینات کردیا گیا, خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے سکریٹری لیبر نے عوام دوست اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر محمد یعقوب کو جنوبی وزیرستان سے دوبارہ ڈیرہ اسماعیل خان میں تعینات کر دیا نوٹیفیکیشن جاری۔جس پر مزدور یونین اور سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے خیبرپختونخوا حکومت کے اقدام کو سراہا گیا، سیکٹریری لیبر اور ڈائریکٹر لیبر عرفان خان کی خصوصی طور پر ڈیرہ میں مزدوروں کو تحفظ فراہم کرنے اور محکمہ کی جانب سے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی پر مزدور یونینز کا خراج تحسین

نعمت اللہ خان کندی کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (آر اینڈ ایچ آر )ضلع ٹانک تعینات
07/12/2022

نعمت اللہ خان کندی کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (آر اینڈ ایچ آر )ضلع ٹانک تعینات

ڈیرہ اسماعیل خانڈپٹی کمشنر نصراللہ خان کی زیر صدارت رواں خصوصی انسداد پولیو مہم کے پہلے روز کی کارکردگی سے متعلق جائزہ ا...
07/12/2022

ڈیرہ اسماعیل خان
ڈپٹی کمشنر نصراللہ خان کی زیر صدارت رواں خصوصی انسداد پولیو مہم کے پہلے روز کی کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرڈیرہ اسماعیل خان، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے علاوہ ای پی آئی کوارڈینیٹر، ایل ایچ ڈبلیو کوارڈینیٹر، محکمہ صحت، تعلیم، پولیس، آرمی، ڈی ایچ سی ایس او، مانیٹرز و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ 5دسمبر2022سے جاری خصوصی مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے3لاکھ36ہزار776بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جسکے حصول کیلئے 2375 فکسڈ و موبائل تجربہ کار ٹیمیں تعینات کی گئیں ہیں جبکہ اس کے ساتھ ساتھ پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کیلئے بھی فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ اس موقع پر خطا ب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انسداد پولیو ایک قومی فریضہ ہے اور اس کی ادائیگی میں کسی قسم کی غفلت کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا لہذا تمام افسران و اہلکار اپنے فرائض تندہی سے سرانجام دیں تاکہ مہم کو کامیابی سے ہمکنا ر کیا جا سکے۔

06/12/2022

ڈیرہ اسماعیل خان
تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن ڈیرہ میں پنشنرز اور ملازمین کی تنخواہ کی عدم فراہمی کی وجوہات کیا؟ استعفوں کے بعد ترقیاتی کام اور عوامی مسائل کا کیا ہوگا؟ سنیئے اس حوالے سے صوبائی وزیر فیصل امین گنڈاپور کا کیا کہنا ہے
اس ویڈیو میں دیکھیں

06/12/2022

ڈی آئی خان میں فورسز کے آپریشن میں ٹی ٹی پی کے تین دہشت گرد ہلاک
ڈیرہ اسماعیل خان(ایکسپریس نیوز) سی ٹی ڈی، انٹیلی جنس اداروں اور سیکورٹی فورسز نے مقامی پولیس کے ہمراہ تھانہ درابن کے علاقے میں آپریشن کیا جس تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔فورسز نے گائوں گرہ مستان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی تو دہشت گردوں نے سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔ جوابی فائرنگ سے تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی شناخت منیب، جنید اور شوکت کے نام سے ہوئی، جن کا تعلق تحریک طالبان پاکستان گنڈہ پور گروپ سے ہے۔ہلاک ہونے والے ملزمان مختلف دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔ ان کے قبضے سے کلاشنکوف،دو پستول ، دستی بم اور موبائل فون برآمد ہوئے۔

محمد یعقوب کو دوبارہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ڈیرہ تعینات کردیا گیاڈیرہ اسماعیل خان:خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے سکریٹری لی...
06/12/2022

محمد یعقوب کو دوبارہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ڈیرہ تعینات کردیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان:خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے سکریٹری لیبر نے عوام دوست اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر محمد یعقوب کو جنوبی وزیرستان سے دوبارہ ڈیرہ اسماعیل خان میں تعینات کر دیا نوٹیفیکیشن جاری۔جس پر مزدور یونین اور سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے خیبرپختونخوا حکومت کے اقدام کو سراہا گیا، سیکٹریری لیبر اور ڈائریکٹر لیبر عرفان خان کی خصوصی طور پر ڈیرہ میں مزدوروں کو تحفظ فراہم کرنے اور محکمہ کی جانب سے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی پر مزدور یونینز کا خراج تحسین

ڈیرہ اسماعیل خان:گورنر سیکرٹریٹ خیبر پختون خواہ کے دفتر سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گورنر خیبر پختون خواہ غلام علی نے جام...
06/12/2022

ڈیرہ اسماعیل خان:
گورنر سیکرٹریٹ خیبر پختون خواہ کے دفتر سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گورنر خیبر پختون خواہ غلام علی نے جامعہ گومل میں نئی بھرتیوں پر مکمل پابندی عائد کردی نئی بھرتیوں کیلئے لئے گئے ٹیسٹ/انٹرویو بھی منسوخ کر دیئے گئے۔

تحریر سابق ایم ایس ڈاکڑ شاہ جہاں ملک دوستو!!! چند دن پہلے دریائے سندھ کے پار بھکر ، دریا خان جانے کا موقع ملا  تو احساس ...
06/12/2022

تحریر سابق ایم ایس ڈاکڑ شاہ جہاں ملک

دوستو!!! چند دن پہلے دریائے سندھ کے پار بھکر ، دریا خان جانے کا موقع ملا تو احساس ہوا کہ سرائیکستان کا خواب دیکھنے والے ھمارے ڈیرہ اور ٹانک وسیب کے سرائیکی اپنے نظریات کے دعوے میں سچے اور حق بجانب ہیں رنگ و نسل ، بول چال اور مزاج میں ھماری ان بھائیوں سے مطابقت قابلِ ذکر اور حیران کن ہے آپ ان کے درمیان اپنے اپ کو پر سکون ، بےفکر اور مطمئن محسوس کرتے ہیں ان جذبات و احساسات کی بنیادی وجہ مشترکہ ماں بولی سرائیکی زبان ھے میل جول ، خرید وفروخت ،سرکاری دفاتر ،بازاروں اور پارکوں میں چلتے پھرتے احساس بیگانگی سے آپ بیگانہ رہتے ہیں آپ اپنے سیل فون اور جیب کی فکر سے بھی آزاد رہتے ہیں کوٹ مٹھن شریف کے ہفت زبان شاعر بابا فرید کی تعلیمات ، کرامات اور صوفیانہ کلام نے ھم سرائیکیوں کے مزاج کو بھی اپنے رنگ میں ڈھال دیا ھے ۔سترویں صدی میں بابا فرید نے جو اخلاقی اقدار وروایات ، ذہنی اور روحانی اسباق و رویے چھوٹے ہیں ان کی مہک و خوشبو آج بھی پوری تازگی کے ساتھ موجود ہے ھمارے ھاں آج بھی چوکوں پر سننے کو ملتا جیسے رب کو منظور ، جو قسمت میں لکھا ھے ، تقدیر جو فیصلہ کرے ۔ میں نے معاف کیا ،میں کمزور ھوں میرا رب بدلہ لے گا یہ سب کچھ صوفیاء کرام کی تربیت اور تعلیمات کا نچوڑ ہے جو آج بھی سرائیکی وسیب کی پہچان ھے بعض بدبخت اسے ھماری کمزوری سمجھتے ہیں سرائیکی واسی عقل و شعور اور سیاسی سوجھ بوجھ میں ملکی سطح پر آج بھی ممتاز مقام رکھتے ہیں صنعتی ، زرعی اور تعلیمی حوالوں سے یہاں کا غریب تخت لاہور کا محتاج ہے اور ڈیرہ ٹانک والے تخت پشاور کے ۔ ھم سے تو kpk کے بدلے میں شناخت تک چھین لی گئی ھے پٹھان کے لیے ھم جٹ اور لاھوری کے لیے اچھوت ۔ ایک فرق یہاں واضح ھے کہ نمائندے اپنے ھم زبان چنتے ہیں اور ھم ایسے دونمبر اپنے سروں پر مسلط کر لیتے ہیں جو الیکشن میں ھم سے سرائیکی زبان میں بات کرتے ہیں اور ملک صاحب ملک صاحب کہتے نہیں تھکتے مطلب نکلنے کے بعد ھم جٹ بن جاتے ہیں اور وہ اپنی اصلیت کی کھال اوڑھ لیتے ہیں۔ بھکر اور دریا خان کے لوگوں کو رفاعی کاموں میں امتیازی حیثیت حاصل ھے یہاں فری ڈسپنسری ، صحت کی سہولیات کے لیے ٹرسٹ کافی ہیں ان میں برگیڈئر شفیق ٹرسٹ قابل ذکر ہیں یہاں تقریباً بیماریوں کا علاج مستند ڈاکٹرز کرتے ہیں۔ ڈاکٹر شہر یار صاحب غریب پرور اور رحم دل ڈاکٹر مشہور ہیںurologist ،FCPS ہیں ھماری ذاتی ملاقات نہیں ھوسکی ھمارے ھاں ڈیرہ میں زچگی کے لیے جو آپریشن 30/40 ہزار روپے کے عوض کیا جاتا ہے شفیق ٹرسٹ میں 7/10 ہزار روپے چارج کیے جاتے ہیں وہاں صحت کارڑ کی سہولت میسر ھے بھکر اور دریا خان میں صاحب ثروت حضرات غرابا کے لیے کافی کچھcontribute کر رہے ہیں ھمارے ھاں فلاحی کاموں کی روایت ہندوؤں نے شروع کی تھی جو اب ناپید ہو چکی ہے ڈیرہ اور ٹانک کے صاحب ثروت حضرات کو بھی عوامی نوعیت کے فلاحی کاموں میں پہل کرنی چاہیے تاکہ اردگرد کے علاقوں کے شہریوں کو احساس ھو کہ ھمارے وسیب میں بھی احترام اور احساس انسانیت ابھی باقی ھے دہائیوں سے یہاں نہ کوئ کیڈٹ کالج ، نہ فلاحی ہیلتھ کیئر سنٹر ،نہ کوئی لائبریری وجود میں آئی ھے روزانہ کی بنیاد پر چھولے ، پلاؤ ، شوارما شاپ اور پلازے کھل رہے ہیں ھم نے فکری ارتقاء کی بجاۓ اپنے بچوں میں حیوانی جبلتیں پروان چڑھانے کی قسم کھا رکھی ھے جو حصول تعلیم کے نام پر ڈگریاں اکٹھی کر رہے ہیں ان کے رویے علم کی روشنی سے بےنور نظر آتے ہیں۔سلامت رھو۔۔۔

ڈیر ہ اسماعیل خان ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ رینج محمد سلیم خان مروت نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر لڑنے ...
06/12/2022

ڈیر ہ اسماعیل خان
ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ رینج محمد سلیم خان مروت نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر لڑنے والی پولیس کے حوصلے بلند ہیں، منشیات، جوا سمیت دیگر سماجی برائیوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، ڈیرہ شہر میں ٹریفک سمیت دیگر مسائل تاجروں، شہریوں اور میڈیا کے باہمی مشاورت سے حل کرینگے، تھانے آنے والے شریف شہریوں کی عزت نفس کا خصوصی خیال رکھنے اور ان کے جائز مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کی ہدایات جاری کی جاچکی ہیں، فرائض کی انجام دہی میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں میڈیا سے خصوصی نشست کے دوران کیا۔ آر پی او ڈیرہ محمد سلیم خان مروت کا کہنا تھا کہ جرائم پر قابو پانے اور امن و امان کی بہتری کیلئے تھانہ کینٹ کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کے حوالے سے کام کیا جارہا ہے، جلد تھانہ کینٹ کو دو حصوں میں تقسیم کردیا جائے گا جبکہ تھانہ ڈیرہ ٹائون کے قیام کیلئے ڈیرہ ٹائون شپ کے علاقہ میں تھانہ کی عمارت کی تعمیر کیلئے اراضی کی خرید کیلئے بھی پیشرفت کی جارہی ہے۔ تھانہ ڈیرہ ٹائون کو نئی جگہ پر منتقل کیا جائے گا جس سے یقینی طور پر اس کے امن و امان، جرائم کے خاتمہ اور عوامی مسائل کے حل میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پولیس نے بیش بہا قربانیاں دی ہیں، قیام امن میں سی ٹی ڈی، پاک فوج سمیت دیگر سیکورٹی اداروں نے بھی اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ شہر میں ٹریفک کے مسائل کے حل کیلئے پولیس نفری میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ پولیس عوام سے خند ہ پیشانی سے پیش آئے گی، ڈی آر سی کے دورہ کے موقع پر اراکین سے کہا ہے کہ لوگوں کے باہمی تنازعات کو افہام و تفہیم سے تھانہ کچہری کی بجائے بغیر کسی معاوضے کے مل بیٹھ کر حل کیا جائے۔

ڈیرہ اسماعیل خاندرازندہ ، پولیو مہم کی سیکورٹی انتظامات کی چیکنگ کے دوران ڈی پی او ڈیرہ محمد شعیب کے کانوائے پر دھشتگردو...
06/12/2022

ڈیرہ اسماعیل خان
درازندہ ، پولیو مہم کی سیکورٹی انتظامات کی چیکنگ کے دوران ڈی پی او ڈیرہ محمد شعیب کے کانوائے پر دھشتگردوں کا حملہ. تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں جاری 05 روزہ پولیو مہم کے سیکورٹی انتظامات کی چیکنگ کے سلسلے میں ڈی پی او ڈیرہ محمد شعیب امروز درابن ، درازندہ اور پروآ سرکل کے دورے کے دوران کھوئی بہارہ میں بی ایچ یو کے قریب ڈی پی او ڈیرہ محمد شعیب کے کانوائے پر نامعلوم سمت سے دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ کردی ۔ نامعلوم سمت سے ہونےوالی فائرنگ سے ڈی پی او کی گاڑی سمیت سکواڈ میں شامل گاڑیوں کو نقصان پہنچا ۔دھشت گردوں کے حملے میں ڈی پی او جس گاڑی میں موجود تھے کو بھی نقصان پہنچا۔ فائرنگ سے ڈی پی او ڈیرہ محفوظ رہے جبکہ سیکواڈ میں شامل گاڑی میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا ۔ ڈی پی او ڈیرہ محمد شعیب کی کمانڈ میں ہونےوالی جوابی فائرنگ سے دہشت گرد فرار ہوگئے جس پر پولیس نے پاک آرمی کے ہمراہ علاقہ کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔ڈی پی او سکواڈ پر حملے کے باوجود بھی ڈی پی او ڈیرہ محمد شعیب نے اپنی موجودگی میں پولیو مھم مکمل کرائی۔ڈی پی او ڈیرہ کے مطابق پولیس پر حملے کے باجود بھی پولیو مھم موخر نھی کی گئی..

06/12/2022

ڈیرہ اسماعیل خان ۔۔درازندہ سرکل کے گاوں کھوئی بھارہ گاوں میں پولیو مہم کی سیکورٹی انتظامات کی چیکنگ پر ڈی پی او ڈیرہ محمد شعیب کے سکواڈ ہر دھشتگردوں کا حملہ۔

ڈیرہ اسماعیل خان ۔نامعلوم۔سمت سے ڈی پی او سکواڈ پر شدید فائرنگ ۔
ڈیرہ اسماعیل خان ۔حملہ کے وقت ڈی۔پی او خود گاڑی میں موجود تھے۔
ڈیرہ اسماعیل خان ۔ڈی پی او ڈیرہ محمد شعیب خود پولیس ٹیم کی قیادت کررھے ھیں۔
ڈیرہ اسماعیل خان۔پاک فوج کے آفیسران بھی ڈی پی او کے ھمراہ اپریشن میں مصروف عمل۔
ڈیرہ اسماعیل خان ۔ ڈی پی او ڈیرہ محمد شعیب کی گاڑی پر شدید فائرنگ کی گئی ھے
اپریشن شروع ھے ۔

06/12/2022

ڈیرہ اسماعیل خان
رتہ کلاچی سپورٹس کمپلیکس میں ریجنل سپورٹس آفس ڈیرہ کے زیراہتمام انٹر کونسٹیٹیونسی گیمز ٹرائلز جاری

کرکٹ، والی بال ، فٹبال اور بیڈمنٹن کے کھلاڑی پہنچ گئے۔

ڈیرہ اسماعیل خانوائس چانسلرزرعی یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرمسرورالٰہی بابر(تمغہ امتیاز)کی سربراہی میں زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسم...
06/12/2022

ڈیرہ اسماعیل خان
وائس چانسلرزرعی یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرمسرورالٰہی بابر(تمغہ امتیاز)کی سربراہی میں زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کے سٹاف نے ایرڈزون ریسرچ سنٹرمیں رتہ کلاچی کے سائنسدانوں کے تعاون سے گندم کی جدیدسائنسی طریقے سے کاشت اورگندم کی جدید اقسام کی تیاری شروع کردی ہے جس سے نہ صرف دونوں اداروں کی تحقیقی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا بلکہ نوجوان طالب علموں کی تربیت میں اضافہ ہوگا۔تفصیلات کے مطابق وائس چانسلرزرعی یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرمسرورالٰہی بابر(تمغہ امتیاز)کی سربراہی میں زرعی یونیورسٹی سٹاف نے ایرڈزون ریسرچ سنٹرمیں رتہ کلاچی کے سائنسدانوں کے تعاون سے گندم کی جدیدسائنسی طریقے سے کاشت اورگندم کی جدید اقسام کی تیاریوں کاسلسلہ شروع کردیا ہے۔ جدیدسائنسی طریقے سے گندم کی جدیداقسام کی تیاری سے نہ صرف دونوں اداروں کی تحقیقی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا بلکہ نوجوان طالبعلموں کودورجدیدکے تقاضوں کے مطابق علم حاصل کرنے کے مواقع فراہم ہوں گے..

ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں خصوصی انسداد پولیو مہم کا آغاز، افتتاحی تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ ارشد عبا...
06/12/2022

ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں خصوصی انسداد پولیو مہم کا آغاز، افتتاحی تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ ارشد عباسی نے بچوں کو پولیو سے بچائو کی ویکسین کے قطرے پلاکر مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا، تقریب میں ڈی ایچ او ڈیرہ ڈاکٹر محمود جان بیٹنی،پولیو آفیسرڈاکٹر عرفان، ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیونیکیشن آفیسر پولیس پروگرام تسکین عباس سمیت دیگر حکام کی شرکت ،پانچ سال تک کی عمر کے3لاکھ 36 ہزار 776بچوں کو پولیو سے بچائو کی ویکسین پلانے کا ٹارگٹ، 2375 فکسڈ و موبائل ٹیمیں تعینات، سیکورٹی کی خاطرخواہ انتظامات،۔تفصیلات کے مطابق صوبے کے دیگر اضلاع کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی خصوصی انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر دفتر ڈیرہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ ارشد عباسی نے بچوں کو پولیو سے بچائو کی ویکسین کے قطرے پلاکر مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈیرہ ڈاکٹر محمود جان بیٹنی،پولیو آفیسرڈاکٹر عرفان، ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیونیکیشن آفیسر پولیس پروگرام تسکین عباس ،این سٹاپ آفیسرزاور دیگر حکام بھی شریک تھے۔ ڈی ایچ او ڈیرہ ڈاکٹر محمود جان بیٹنی کا مہم کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ 5دسمبر2022سے جاری خصوصی مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے3لاکھ36ہزار776بچوں کو پولیو سے بچائو کی ویکسین پلانے کا ٹارگٹ ہے جسکے حصول کیلئے 2375 فکسڈ و موبائل تجربہ کار ٹیمیں تعینات کی گئیں ہیں جبکہ اس کے ساتھ ساتھ پولیو ٹیمیں کی سیکورٹی کیلئے بھی فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ اے ڈی سی (ایف اینڈ پی)ارشد عباسی کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ تمام والدین اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں۔

ڈیر ہ اسماعیل خان مرکزی تاجر اتحاد کا اجلاس زیر صدارت صدر حامد علی رحمانی ''المصطفیٰ ہائوس'' میں منعقد کیا گیا ۔ اجلاس م...
06/12/2022

ڈیر ہ اسماعیل خان
مرکزی تاجر اتحاد کا اجلاس زیر صدارت صدر حامد علی رحمانی ''المصطفیٰ ہائوس'' میں منعقد کیا گیا ۔ اجلاس میں سینئر نائب صدر کریم خان وزیر، جنرل سیکرٹری ملک اشفاق چغتائی، وائس چیئرمین حاجی خالد ناز،مارگلہ کیبل نیٹ ورک کے ایم ڈی وسیم نواز، حقنواز وزیر، لقمان بیٹنی، طارق سپل، وحید خان، محمد اسد، کریم نواز، ثناء اللہ خٹک، حاجی محمد زبیر، رانا وسیم، محمد اسماعیل، حنظلہ خان، وحید، صاحب جان، احمد علی راجپوت اور بادشاہ نور وزیر سمیت دیگر تاجروں نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ تاجروں کے مسائل کے حل میں ہمیشہ مرکزی تاجر اتحاد نے بنیادی کردار ادا کیا ہے، جیولرز پر ایف بی آر کی جانب سے ظالمانہ ٹیکسز نوٹس کی مذمت کرتے ہیں، اسی طرح محکمہ ایکسائز نے بھی پروفیشنل ٹیکس کے نام پر جیولرز کوجو نوٹسز جاری کئے ہیں اس کو بھی مسترد کرتے ہیں۔ ٹریفک کا نظام درست کیا جائے، موبائل چوری کی وارداتوں کے تدارک کیلئے بغیر اطلاع کے موبائل ڈیلرز کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے، اگر تاجروں کے مسائل حل نہ ہوئے تو ضلع بھر میں تاجر تنظیموں کی مشاورت سے شٹر ڈائون ہڑتال پر مجبور ہوں گے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ امن کمیٹیوں میں ''جی حضور'' ممبران کو ہٹایا جائے اور اس میں مرکزی تاجر اتحاد کو بھی نمائندگی دی جائے۔ تاجر آج بھی بڑی طاقت ہیں، تاجروں کو مزید مضبوط کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان بالخصوص ڈیرہ شہر و مضافاتی علاقوں میں بغیر شیڈول کے ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کے علاوہ کئی کئی گھنٹے اڈے کاٹ کر بجلی کی فراہمی معطل رکھی جارہی ہے جس سے تاجروں کے کاروبار شدید متاثر ہورہے ہیں۔ محکمہ فوڈڈیرہ نے صوبائی حکومت کی جانب سے سستے آٹے کا کوٹہ من پسنداور منظوررا فراد کو نوازنے کیلئے اصل آٹا ڈیلروں کی حق تلفی کی ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے اور ذمہ داروں کیخلاف شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں ۔ اس موقع پر مرکزی تاجر اتحاد نے اعلان کیا کہ اگر آئندہ کسی بھی محکمے نے مرکزی تاجر اتحاد کی مشاورت کے بغیر دکانداروں کیخلاف کسی بھی قسم کی کوئی کاروائی کی تو دمادم مست قلندر ہوگا۔آخر میں ملک اشفاق چغتائی نے مرکزی انجمن تاجران کے صدر راجہ اختر علی مرحوم ،معروف کالم نگار و ادیب سید علی کوثر خماراور معروف کاروباری شخصیت و لاکوزین ہوٹل کے مالک محمد ایوب مروت کی وفات پر مرحومین کی مغفرت و بلندی درجات کیلئے دعا کرائی۔

ڈیرہ اسماعیل خانریڈیو پاکستان کے پروگرام رابطہ میں  شوکت اللہ خان محسود ایس ڈی او پیسکو  کینٹ سب  ڈویژن   ڈیرہ انٹرویو ن...
06/12/2022

ڈیرہ اسماعیل خان
ریڈیو پاکستان کے پروگرام رابطہ میں شوکت اللہ خان محسود ایس ڈی او پیسکو کینٹ سب ڈویژن ڈیرہ انٹرویو نے کہا کہ تمام صارفین وقت مقررہ پر بلوں کی ادائیگی کریں اوور بلنگ،ناجائز جرمانوں کے علاوہ جائز مسائل کا حل بجلی چوری کی روک تھام،لائن لاسز پر قابو پانے کے علاوہ صارفین کو ہر ممکن بجلی فراہم کرنا پیسکو واپڈا کی ذمہ داری ہے مرمت کاموں کے باعث طویل لوڈشیڈنگ ہو جاتی ہے تاہم اب غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہ ہو اس کیلئے حکمت عملی تیار کی جارہی ہے بجلی چوری قابل برداشت نہیں ہوگی بجلی چوروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔۔۔

05/12/2022

ٹانک(بیورورپورٹ)بجلی پانی صحت امن وامان سیورج نظام اور سڑکوں کی عدم موجودگی شہر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہزاروں شہری ٹانک ایکشن کمیٹی کی قیادت میں سڑکوں پر نکل آئے ڈپٹی کمشنر متعلقہ حکام صوبائی حکومت اور منتخب عوامی نمائندوں کے خلاف شدید نعرہ بازی کشمیر چوک کو بلاک کردیا گیا کئی گھنٹوں تک ہزاروں گاڑیاں پھنسی رہیں مسافروں کو مشکلات کا سامنا
تفصیلات کے مطابق ضلع ٹانک میں کئی دہائیوں سے بجلی کی طویل بندش پینے کے صاف پانی ہی عدم موجودگی ضلع کے اکلوتے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں سہولیات کے فقدان ڈاکٹرز کی کمی سیورج نظام کی عدم موجودگی اور سڑکوں اور کی خراب ترین صورتحال پر ضلعی حکام سمیت متعلقہ حکام اور منتخب عوامی نمائندوں کی مجرمانہ خاموشی کے خلاف سماجی تنظیم ٹانک ایکشن کمیٹی کی قیادت میں ہزاروں شہری سڑکوں پر نکل آئے ہیں شہر میں مختلف مقامات صابر بازار وزیر آباد اور دامان چوک سے کشمیر چوک تک احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں کشمیر چوک پر قائدین شمس محسود حاجی زمان بیٹنی ملا عبد الرحمان کلیم اللہ ایڈوکیٹ شیر پاؤ ایڈوکیٹ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلعی حکام کو کئی سال قبل صوبائی حکومت کی جانب سے بیوٹی فیکیشن کی مد 70 کروڑ سے زائد رقم فراہم کی گئی ہے لیکن افسوس کا مقام ہے ضلعی حکام نے فنڈز کے استعمال کے بجائے ذاتی سیونگز اکاؤنٹ میں رکھ کر اس پر سود لیتے چکے آرہے ہیں شہر میں سڑکوں اور دیگر سہولیات تو اپنی جگہ پینے کیلئے صاف پانی اور صحت کے بنیادی سہولیات موجود نہیں ہیں شہر سمیت مضافاتی علاقوں کی سڑکیں ناقابل استعمال حد تک خراب ہوچکیں ہیں لیکن مجال ہے کہ ضلعی حکام سمیت منتخب عوامی نمائندوں اور صوبے میں حکمران جماعت پی ٹی آئی کی کانوں پر جوں تک رینگتی ہو مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے مسائل کا ذمہ دار ضلعی حکام کو قرار دیا اور ڈپٹی کمشنر کے فوری تبادلے کا مطالبہ کیا مقررین کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلی خیبر پختون خواہ نے سیلاب کے دوران ٹانک کے دورے کئے یہاں پر سیلاب کے باعث ہزاروں لوگ بے گھر ہوئے لیکن کئی ماہ گزرنے کے باوجود تاحال سیلاب زدگان کو معاوضے ادا نہیں کئے گئے جو مرکزی اور صوبائی حکومت کی نااہلی اور عوامی مسائل سے عدم دلچسپی کا مظہر ہے مظاہرے کے دوران ٹانک جنوبی وزیرستان پشاور بنوں اور ڈیرہ اسماعیل کی سڑکیں بند رہیں جس کئی گھنٹوں تک مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے واضح رہے کہ تاجر برادری کی جانب سے مکمل حمایت کا اعلان کیا گیا تھا اور شہر بھر می شٹر ڈاؤن ہڑتال رہی...

ڈی پی او ڈیرہ ان ایکشن۔گلشیر معطل ہو کر پولیس لائن کلوز جبکہ خالد جاوید بلوچ ایس ایچ او کینٹ تعینات۔عوامی حلقوں کا خالد ...
05/12/2022

ڈی پی او ڈیرہ ان ایکشن۔گلشیر معطل ہو کر پولیس لائن کلوز جبکہ خالد جاوید بلوچ ایس ایچ او کینٹ تعینات۔عوامی حلقوں کا خالد جاوید ایس ایچ او کینٹ تعیناتی فیصلے کا خیر مقدم

وزیراعظم کے معاون خصوصی اور سیکریٹری اطلاعات پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی کی مسلم لیگ ن کے قائد میان نواز شریف سے  ملاقاتفی...
05/12/2022

وزیراعظم کے معاون خصوصی اور سیکریٹری اطلاعات پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی کی مسلم لیگ ن کے قائد میان نواز شریف سے ملاقات

فیصل کریم کنڈی نے میان نواز شریف کی مزاج پرسی کی

سابق وزیراعظم میان نواز شریف اور فیصل کریم کنڈی کے درمیان ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

ملاقات کے دوران مریم نواز شریف بھی موجود تھیں

05/12/2022

ڈیرہ اسماعیل خان
ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی پی او ڈیرہ کاایکشن ، ذمہ داران کے خلاف کاروائی کا حکم
تفصیلات کے مطابق پولیو مہم کے لیے متوقع ناکہ بندی پر ایس ایچ او کینٹ کی موجودگی میں پولیس نفری ٹھہرانے کی جگہ پر گندگی اور مردہ کتے کی ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی پی او ڈیرہ نے ایکشن لے لیا‘ ایس ایچ او کو معطل کرکے ویڈیو وائرل کرنے والے ذمہ داران کے خلاف تادیبی کارروائی کا حکم دیدیا۔ پولیو مہم کی سیکورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے ایس ایچ او کینٹ گل شیر نفری کو ناکہ بندی کے مطلوبہ مقام پر لیکر پہنچے جہاں نفری ناکہ بندی کے لیے متعین کرنی تھی اس جگہ پر مردہ کتے کے ساتھ ساتھ گندگی کے ڈھیر تھے نفری میں موجود ایک پولیس اہلکار نے اس مقام کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی جس پر ڈی پی او ڈیرہ محمد شعیب خان نے ایکشن لیتے ہوئے ایس ایچ او کینٹ گل شیر خان کو معطل کرکے لائن حاضر کر دیا جبکہ ویڈیو وائرل کرنے والے اہلکار کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دیدیا۔

05/12/2022

رہنما پاکستان پیپلز پارٹی معاون خصوصی وزیر اعظم پاکستان فیصل کریم خان کنڈی کا پیغام خواجہ سرا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل ہونے کے لیے اپنے مقامی دفتر جا کر رجسڑیشن کروائیں۔۔۔

ڈیرہ اسماعیل خان:پولیو مہم کا آغاز‘ ضلع بھر میں دفعہ144 نافذ کر دی گئی ڈیرہ اسماعیل خان: دفعہ 144 ڈپٹی کمشنر نصر اللہ خا...
05/12/2022

ڈیرہ اسماعیل خان:پولیو مہم کا آغاز‘ ضلع بھر میں دفعہ144 نافذ کر دی گئی

ڈیرہ اسماعیل خان: دفعہ 144 ڈپٹی کمشنر نصر اللہ خان کی ہدایت پر نافذ کیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان: دفعہ 144 کے تحت ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد

ڈیرہ اسماعیل خان: دفعہ 144 کے تحت موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

ڈیرہ اسماعیل خان: پولیو مہم 5 سے10 دسمبر تک جاری رہے گی

ڈیرہ اسماعیل خان: دفعہ 144 پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے پیش نظر لگایا گیا ہے

ڈیرہ اسماعیل خان:بوڑھے شہری، بچے، خواتین اور مریض موٹرسائیکل کی ڈبل سواری کی پابندی سے مستثنیٰ ہونگے

جامعہ عثمانیہ مریالی میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات۔تفصیلات۔ ڈیرہ اسماعیل خان کی قدیم دینی درسگاہ جامعہ عثمانیہ مریالی ا...
05/12/2022

جامعہ عثمانیہ مریالی میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات۔
تفصیلات۔ ڈیرہ اسماعیل خان کی قدیم دینی درسگاہ جامعہ عثمانیہ مریالی المعروف مدرسہ قاری محمدنوازفاروقیؒ میں گذشتہ روز سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقد کی گئی۔تقریب کے مہمانان خصوصی سراٸیکی وسیب کی قدیم و معروف دینی درسگاہ جامعہ اسلامیہ علاقہ ڈھڈیاں والا تحصیل کلورکوٹ کے استاذالحدیث مولاناعطإالرحمان اور وفاق المدارس العربیہ اسماعیل خان کےمسٸول شیخ الحدیث جامعہ معارف الشرعیہ شورکوٹ مولانا جان محمد تھے انکے ساتھ تقریب میں مولانا قاری یحییٰ عمارمہتمم جامعہ مصباح العلوم ظفرآباد ڈیرہ اسماعیل خان کے مشہور نعت خوان محترم شاہد نواز سرپرست بزم حسان نے بھی شرکت فرمائ۔
مہمانان خصوصی نے مدرسہ کے خماسی امتحان میں پوزیشن لینے والےطلبا میں انعامات تقسیم کیے اور استاذ الحدیث مولاناعطاءالرحمن نے دینی تعلیم کی اہمیت پر مختصر پر مغز طلبإ کو نصیحت فرمائی۔
جامعہ عثمانیہ مریالی کے مھتمم مولاناقاری محمدعمیرفاروقی نے اپنے خطاب میں مہمان گرامی اور مجلس شوریٰ کا شکریہ ادا کیا اور مدرسے کی تعلیم و ترتیب سے آگاہ فرمایا اس موقع پر انعامات کے سلسلے میں مدرسہ میں اساتذہ کرام اور مدرسے کی خدمت کرنے پر اور صفائی کا خصوصی خیال کرنے پر بھی طلبہ کو خصوصی انعامات سے نوازا گیا۔ اس موقع پر قاری محمد عمیر فاروقی کا کہنا تھا کہ اس دور کے اندر جہاں تعلیم کے ساتھ ساتھ نوجوانوں میں ادب اور اچھےاخلاق کا بھی فقدان ہے اس لیے طلبإ میں جامعہ عثمانیہ مریالی میں اساتذہ کرام اور دین سیکھنےکیساتھ ساتھ ادب اوراچھےاخلاق پربھی خصوصی توجہ دی جاتی ہےاور ڈسپلن اور صفائی کا بھی خصوصی خیال کیا جاتا ہے۔
اسی لئے امتحانات کیساتھ بہترین نظم و ضبط ادب اور ڈسپلن اور صفائی کا خیال کرنے پر بھی طلباء کو خصوصی انعام دیے گئے۔اس تقریب میں جامعہ کے تمام اساتذہ کرام طلبہ کرام اور انتظامی عملے سمیت مجلس شوریٰ کے بزرگ اراکین اور طلبإ کے والدین نے شرکت فرمائی۔
جامعہ کے خماسی امتحان میں پورے جامعہ میں اول نمبر پر آنے والے طالب علم محمد راضی خان سکنہ کوٹ پلک
ادب اور خدمت پر محمدذیشان آف مریالی ڈسپلن اور صفاٸ پر کمرہ نمبر 7 کےامیر جمعہ خان آف درازندہ کو خصوصی انعامات دیے گئے۔
تقریب کے آخر میں ملک و ملت کی سلامتی اور مدرسے کی ترقی کے لیے استاد شیخ الحدیث مولانا جان محمدنے خصوصی دعا فرمائیے۔

ڈیر ہ اسماعیل خانڈسپیوٹ ریزولوشن کونسل (ڈی آرسی)کا قیام تاریخی اقدام ہے۔اسکا قیام سال2014میں لایا گیا تھا۔ڈی آرسی ممبران...
05/12/2022

ڈیر ہ اسماعیل خان
ڈسپیوٹ ریزولوشن کونسل (ڈی آرسی)کا قیام تاریخی اقدام ہے۔اسکا قیام سال2014میں لایا گیا تھا۔ڈی آرسی ممبران کو تہہ دل سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں کہ وہ بلا معاوضہ عوامی خدمت اور اپنا قیمتی وقت نکال کر پولیس کیساتھ معاشرے میں امن و امان کے قیام اور لوگوں کے مسائل کو مل بیٹھ کرفریقین کے تعاون سے علاقائی سطح پر حل کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان محمد سیلم مروت نے ڈی آر سی اراکین کے ساتھ منعقد ہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری ڈی آر سی حاجی عبدالحلیم خان قصوریہ،اللہ بخش سپل، ملک اکرام ایسر ایڈوکیٹ سمیت تمام ڈی آر سی ممبران موجود تھے۔سیکرٹری ڈی آر سی نے رواں سال کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی۔آرپی او ڈیرہ کو بتایا گیا کہ رواں سال ڈی آر سی ڈیرہ کو سائلین کی طر ف سے مجموعی طور پر527درخواستیں موصول ہوئیں تھیں۔ ڈی آرسی کو موصول ہونے والے عوامی تنازعات کے کیسز کو قلیل سماعت کے دوران باہمی مفاہمت کے ذریعے 453تنازعات نمٹائے گیے ہیں،31درخواستوں پر قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی ہے جبکہ 43درخواستیں زیر سماعت ہیں جنکے حل کے لیے مختلف پینل تشکیل دیئے گیے ہیں۔ اس موقع پر آرپی او ڈیرہ نے ڈی آر سی ممبران سے مخاطب ہو کر کہا کہ آپ لوگوں کے دلوں کو جوڑنے کا فریضہ سر انجا م دے رہے ہیں۔ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں لوگوں کے درمیان صلح کرانے والے انصاف پسند بندوں کے لیے آخرت میں بڑی بشارتوں کا وعدہ کیا گیا ہے ہمیشہ غریب اور مظلوم عوام کو بلا امتیازانصاف کی فراہمی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور بلاخوف اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔ڈی آر سی میں لوگوں کو مفت و جلد انصاف کی فراہمی میسر ہوتی ہے جس سے لوگوں کا اعتماد ڈی آرسی پر بڑھ جاتا ہے۔ہماری یہ کوشش ہو گی کہ ڈی آر سی کو مزید وسعت دی جائے تا کہ لوگوں میں بھائی چارے کے اس عمل کو مزید بہتری کی جانب لایا جائے اور لوگوں کے مسائل انکی دہلیز پر حل کیے جا سکیں۔آخر میں ڈی آر سی ممبران نے اس حوالے سے جو مسائل ان کو روز مرہ کی بنیاد پر درپیش ہیں بیان کیے جن پر آر پی او ڈیرہ نے فوری طور پر موقع پر عملدرآمد کرتے ہوئے حل کرنے کے احکامات صادر کیے ۔اس موقع پر چیئرمین ڈی آر سی نے آر پی او ڈیرہ کوروایتی پگڑی پہناتے ہوئے گلدستہ اور تحائف بھی پیش کیے۔

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان نصراللّٰہ خان کی ہدایات پہ عمل کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر پہاڑپور انیق انور کی جانب سے تحصیل پہا...
05/12/2022

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان نصراللّٰہ خان کی ہدایات پہ عمل کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر پہاڑپور انیق انور کی جانب سے تحصیل پہاڑپور میں کی جانیوالی سرگرمیاں۔

بنیادی مرکز صحت کوٹلہ لودھیان میں کووڈ ویکسینیشن، ملیریا، ڈینگی کنٹرول اور دیگر صحت کی ضروری سہولیات کے ساتھ ساتھ ادویات کی فراہمی کا معائنہ۔

تحصیل پہاڑپور کے مختلف سرکاری تعلیمی مراکز کا دورہ۔ اساتذہ و طلباء کی حاضری، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور سکول ریکارڈ کا معائنہ۔

تحصیل پہاڑپور میں اشیاء کی صفائی ستھرائی، قیمت اور معیار کے حوالے سے مختلف جنرل سٹورز اور قصاب کی دکانوں کا معائنہ۔

تحصیل پہاڑپور کے مختلف پٹرول پمپس کا معائنہ۔ قیمتوں، پمپس پہ صفائی ستھرائی کے انتظامات اور گیج کی جانچ۔

ڈیرہ اسماعیل خانعظیم الشان سرائیکی ٹیلنٹ ایوارڈ شو گومل یونیورسٹی ممبر قومی اسمبلی و سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ...
05/12/2022

ڈیرہ اسماعیل خان
عظیم الشان سرائیکی ٹیلنٹ ایوارڈ شو گومل یونیورسٹی ممبر قومی اسمبلی و سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اکنامکس افئیرز محمد یعقوب شیخ کی شرکت ۔۔

وزیراعلی محمود خان نے سوات کے صحافیوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا،سوات پریس کلب کے تمام صحافیوں کیلئے میڈیا کالونی کی ال...
05/12/2022

وزیراعلی محمود خان نے سوات کے صحافیوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا،سوات پریس کلب کے تمام صحافیوں کیلئے میڈیا کالونی کی الاٹمنٹ لیٹر جاری کر دیا، تقریب میں صوبائ وزرا امجد علی، وزیر محب اللہ خان، سیکرٹری ہاوسنگ فوکل پرسن فار ڈویلمنٹ محمد خلق سمیت دیگر حکام نے شرکت کی

Address


Telephone

+923085588188

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ehadnama posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Ehadnama:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share