Urdu Times

Urdu Times News

ملتان، ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بہاولپور شیخ طاہر کینٹ میں گرفتارملتان، شیخ طاہر نے ہوٹل میں لڑکی کے ساتھ مبینہ طور پر ...
18/06/2022

ملتان، ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بہاولپور شیخ طاہر کینٹ میں گرفتار

ملتان، شیخ طاہر نے ہوٹل میں لڑکی کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کی

ملتان، شیخ طاہر نے مبینہ طور پر لڑکی کو نوکری کا جھانسہ دیا

ملتان، پولیس نے لڑکی کو تھانے کے ایک کمرے میں بٹھا دیا

ملتان، پولیس نے لڑکی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا،پولیس حکام

ملتان، لڑکی سیف ٹاؤن لاہور کی رہائشی ہے،پولیس حکام

پی ٹی آئی نے پنجاب میں اپنے ہی ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کے خلاف عدم اعتماد کر دیا
06/04/2022

پی ٹی آئی نے پنجاب میں اپنے ہی ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کے خلاف عدم اعتماد کر دیا

06/04/2022

پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کی کوششیں زبردستی روکنے کے لیے ہتھکنڈوں کا استعمال جاری

پنجاب اسمبلی اجلاس گزٹ نوٹیفکیشن تک نہیں ہوسکتا

اسمبلی سیکرٹریٹ نوٹیفکیشن کرنے میں غیر آئینی اور غیر قانونی اقدامات کررہا ہے

جو طاقتیں ایسا کررہی ہیں وہ سب کے سامنے ہیں، دوست مزاری

سابق وزیراعظم اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سید یوسف رضا گیلانی کا کانگو میں ہیلیکاپٹر کا حادثے پر اظہار افسوسسید یوسف رضا ...
30/03/2022

سابق وزیراعظم اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سید یوسف رضا گیلانی کا کانگو میں ہیلیکاپٹر کا حادثے پر اظہار افسوس

سید یوسف رضا گیلانی کا ہیلیکاپٹر حادثے کے نتیجے میں پاک فوج کے افسران اور جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس

کانگو حادثے کے نتیجے میں پاک فوج کے افسران اور جوانوں کی شہادت کا واقعہ قابل افسوس ہے، سید یوسف رضا گیلانی

سید یوسف رضا گیلانی کی لیفٹیننٹ کرنل آصف، میجرسعد اور میجر فیضان علی کے درجات کی بلندی کے لئے دعا

سید یوسف رضا گیلانی کی نائب صوبیدار سمیع اللہ خان، حوالدار محمد اسماعیل، کریو چیف محمد جمیل کے لیئے مغفرت کی دعا

سید یوسف رضا گیلانی کی شہداء کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت و ہمدردی

وطن کے لئے جان قربان کرنے والے قوم کے اصل ہیرو ہیں، سید یوسف رضا گیلانی

شہداء کی عظیم قربانیوں کو کبھی بھلایا نہیں جا سکتا، سید یوسف رضا گیلانی

ملتان,لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2021 میں بلدیاتی انتخابات کے الیکٹورل گروپ کے طریقہ کار پر تحفظات اٹھ گئےملتان,ہائیکورٹ ملتان...
30/03/2022

ملتان,لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2021 میں بلدیاتی انتخابات کے الیکٹورل گروپ کے طریقہ کار پر تحفظات اٹھ گئے

ملتان,ہائیکورٹ ملتان بینچ میں بلدیاتی انتخابات کے نئے طریقہ کار کو عدالت میں چیلنج کردیا گیا

ملتان,شہری جہانزیب خان نے ایڈوکیٹ عقیل یوسف بھٹی کے توسط سے عدالت عالیہ میں رجوع کر لیا

ملتان,حکومت نے مارچ 2022 میں نوٹیفکیشن کے زریعے بلدیاتی انتخابات میں الیکٹورل گروپ کی رجسٹریشن کروانے کا حکم دیا, درخواست گزار

ملتان,الیکٹورل گروپ کے طریقہ کار سے بلدیاتی انتخابات میں کوئی شخص آزاد حیثیت میں الیکشن نہیں لڑ سکتا,درخواست گزار

ملتان,لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2021 کا سیکشن 47,(5) اور 50 الیکشن ایکٹ 2017 کے خلاف ہے, ایڈوکیٹ عقیل یوسف بھٹی

ملتان,آئین پاکستان کا آرٹیکل 25 شہریوں میں کسی قسم کا فرق نہ رکھنے کی گارنٹی دیتا ہے,درخواست گزار

ملتان,بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے حکومت کا 10 مارچ 2022 کا جاری نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے,استدعا درخواست گزار

ملتان,درخواست میں الیکشن کمیشن آف پاکستان,چیف سیکرٹری پنجاب,ڈی جی ایل ڈی اینڈ سی ڈی ڈیپارٹمنٹ کو فریق بنایا گیا ہے

30/03/2022

ملتان: ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کا میڈیا پر وائرل ویڈیو پر نوٹس

ملتان: چونگی نمبر 9 پر پیمانے میں گڑبڑ پر ٹوٹل کمپنی کا مکمل پٹرول پمپ سیل

ملتان: اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے محکمہ انڈسٹریز کے ہمراہ کارروائی کی

ملتان: پٹرول پمپ پر صارف کی گاڑی کی 42 لیٹر ٹینکی میں 50 لیٹر سے زائد پٹرول ڈالا گیا تھا

ملتان: صارف کی شکایت پر ضلعی انتظامیہ نے پٹرول پمپ سیل کرکے کارروائی کا آغاز کردیا

ملتان: شہر بھر کے پٹرول پمپس کی چیکنگ شروع کردی گئی ہے۔اے سی سٹی

24/03/2022

وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب، 27 مارچ کو اسلام آباد میں ہونے والے جلسے کی دعوت بھی دی

او سی پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ سندھ ہاؤس مہمانوں کے بیٹھنے کی جگہ تھی اگر اس کو سیا...
20/03/2022

او سی

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ سندھ ہاؤس مہمانوں کے بیٹھنے کی جگہ تھی اگر اس کو سیاسی اکھاڑا بنائیں گے تو حالات تو تبدیل ہونگے ہی،،ہم نے پنجاب میں کسی قسم کی تبدیلی کا فیصلہ نہیں کیا،، یہ چوں چوں کا مربہ جلد ختم ہونے والا ہے

وی او

ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ ملک میں افرا تفری پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،سندھ ہاؤس مہمانوں کے بیٹھنے کی جگہ تھی اگر اس کو سیاسی اکھاڑا بنائیں گے تو حالات تو تبدیل ہونگے ہی، لوگوں کی بولیاں اور منڈیاں لگیں ہوئی ہیں،منحرف ارکان احمد حسین ڈیہڑ اور رانا قاسم نون کو کہتا ہوں واپس آجائیں ورنہ لوگ آپ کا محاسبہ کریں گے،ان کا مزید کہنا تھا کہ مزہبی لبادہ اوڑھے شخص نے جوبائیڈن سے براہ راست مدد کی اپیل کی،کسی کی بھی تبدیلی کا فیصلہ نہیں کیا گیا،وزیراعلی پنجاب کی تبدیلی کی باتیں صرف افواہ ہیں، او آئی سی کانفرنس میں خصوصی طور پر مسئلہ کشمیر اور مسلم اُمہ کو درپیش مسائل پر بات ہوگی اور مشترکہ اعلامیہ پیش کیا جائے گا،اعجاز چوہدری نے کہا کہ دوحہ مذاکرات میں پاکستان اور ایجنسیوں نے مثالی کردار ادا کیا جس کا نتیجہ افغانستان سے امریکہ کا واپس جانا ہے،27 مارچ کو پوری قوم عمران خان کیساتھ کھڑی ہوگی

ملتان،ملک احمد حسین ڈیہڑ کے مخالفین اور حمایتی آمنے سامنےملتان،پی ٹی آئی یوتھ کی طرف سے ملک احمد حسین ڈیہڑ کے گھر کے گھی...
18/03/2022

ملتان،ملک احمد حسین ڈیہڑ کے مخالفین اور حمایتی آمنے سامنے

ملتان،پی ٹی آئی یوتھ کی طرف سے ملک احمد حسین ڈیہڑ کے گھر کے گھیراؤ کا اعلان، ذرائع

ملتان،ملک احمد حسین ڈیہڑ کے گھر کے گھیراو کرنے کے اعلان پر ان کے حمایتیوں کی طرف سے شدید ردعمل،ذرائع

ملتان،ملک احمد حسین ڈیہڑ کے قریبی حلقوں کی جانب سے اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کی حکمت عملی تیار،ذرائع

ملتان، پی ٹی آئی یوتھ ونگ نے 19مارچ صبح دس بجے رکن قومی اسمبلی ملک احمد حسین ڈیہڑ کے گھر کا گھیراؤ کرنے کا اعلان کر دیا گیا،ذرائع

ملتان،سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی یوتھ ونگ نے ممبر قومی اسمبلی کے گھر کے گھیراؤ کا اعلان جاری کر دیا،ذرائع

ملتان،احمد حسین ڈیہڑ کے حمایتیوں نے ملک احمد حسین ڈیہڑ کو فون کرکے ان کے گھر کی حفاظت کی یقین دہانی کرائی،ذرائع

ملتان،پی ٹی آئی کی طرف سے کسی بھی قسم کے ایڈونچر پر شدید ردعمل کا مظاہرہ کیا جائیگا،ذرائع

پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب نے لانگ مارچ کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی پارٹی قائد محمد نوازشریف اور صدر شہبازشریف کی منظوری ...
18/03/2022

پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب نے لانگ مارچ کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی

پارٹی قائد محمد نوازشریف اور صدر شہبازشریف کی منظوری سے شیڈول جاری کیاگیا

صوبائی، ڈویژنل، ضلعی اور وارڈ کی سطح پر عہدیداروں اور کارکنان کو باضابطہ ہدایا ت جاری

24 مارچ کو حمزہ شہباز اور مریم نوازشریف کی قیادت میں کاروان لاہور سے روانہ ہوگا

حمزہ شہباز اور مریم نوازشریف کی قیادت میں کاروان رات گوجرانوالہ میں قیام کرے گا

25 مارچ کو کاروان گوجرانوالہ سے جہلم پہنچے گا ، رات جہلم میں قیام کرے گا

26 مارچ کی صبح کاروان جہلم سے روانہ ہوگا ، رات راولپنڈی میں قیام کرے گا

27 مارچ کی صبح حمزہ شہبازاور مریم نوازشریف کی قیادت میں کاروان اسلام آباد روانہ ہوگا

مسلم لیگ (ن) کے کاروان کا دو یا اس سے زیادہ دن تک اسلام آباد میں قیام کرنے کا امکان

ڈویژنل صدر، جنرل سیکریٹریز 20 مارچ کو ڈویژن اور ضلعی عہدیداروں کے اجلاس میں لانگ مارچ کی تیاریوں کو حتمی شکل دیں :

صوبائی حلقوں کے صدر اور جنرل سیکریٹریز 21 مارچ تک صوبے اور یونین کونسلز کی تنظیموں کے ساتھ مارچ کی تیاریوں کے اجلاس کریں:

مسلم لیگ (ن) پنجاب کے جنرل سیکریٹری سردار اویس خان لغاری کے دستخطوں سے جاری شدہ سرکلر میں کاروان میں بھرپور شرکت کی ہدایت

سرگودھا، بہاولپور، ملتان اور ڈی جی خان ڈویژن کے عہدیدار اور کارکن26 مارچ کو راولپنڈی میں قائدین کے کاروان میں شامل ہوجائیں گے :

‏پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے پارلیمنٹ لاجز پر پولیس کے حملے کی مذمتپارلیمنٹ لاجز میں پولی...
10/03/2022

‏پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے پارلیمنٹ لاجز پر پولیس کے حملے کی مذمت

پارلیمنٹ لاجز میں پولیس کا آپریشن اس بات کا ثبوت ہے کہ عمران خان گھبراگیا ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

‏اراکین پارلیمان پر تشدد اور گرفتاریاں ناقابل برداشت ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

عمران خان بس بہت ہوگیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

فوری طور پر پارلیمنٹ لاجز کے آپریشن کو روکا جائے ورنہ ایسی آمرانہ کارروائیوں کا ردعمل حکومت کے لئے اچھا ثابت نہیں ہوگا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

‏عمران خان پولیس کے ذریعے سے اراکین پارلیمان کو ڈرانے کی کوشش میں کامیاب نہیں ہوں گے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

عمران خان نے پارلیمنٹ لاجز پر حملہ کرواکر پی ٹی وی پر حملے کی تاریخ دہرادی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

‏اراکین پارلیمان کا عمران خان پر سے اعتماد اٹھ چکا ہے اور اب گھبرائے ہوئے سلیکٹڈ وزیراعظم نے اراکین اسمبلی کو ہراساں کرنا شروع کردیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

‏پارلیمنٹ لاجز میں اراکین اسمبلی کے خاندان رہتے ہیں، آج عمران خان نے عوامی نمائندوں کے گھروں میں گھس کر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کردیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

02/03/2022

ملتان,پاکستان پیپلزپارٹی کا عوامی لانگ مارچ

ملتان,جیالوں کا بہاولپور بائی پاس چوک پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ

ملتان,جیالوں کا بلاول بھٹو زرداری کی آمد سے قبل ہی جوش و ولولہ دیدنی

ملتان,بلاول بھٹو زرداری پنجاب میں داخل ہو چکے ہیں,علی موسی گیلانی

ملتان,بلاول بھٹو زرداری کل شام 5 بجے ملتان پہنچے گے,علی موسی گیلانی

ملتان,بلاول بھٹو زرداری کے استقبال کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں,علی موسی گیلانی

ملتان,پیپلز پارٹی کے مارچ سے عمران خان نے گھبرا کر پٹرول سستا کر دیا ہے,علی موسی گیلانی

ملتان,ابھی تک ملتان کی انتظامیہ ہمارے ساتھ تعاون کر رہی ہے,علی موسی گیلانی

02/03/2022

PPP AWAMI LONG MARCH

02/03/2022

PPP LONG MARCH REACHED GHOTKI

28/02/2022

پاکستان پیپلز پارٹی کا عوامی مارچ

23/02/2022

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا "سندھ حقوق مارچ" کے حوالے سے سندھ کی عوام کے نام، اہم ویڈیو پیغام

26 فروری سندھ کی تاریخ میں ایک اہم دن ہو گا،مخدوم شاہ محمود قریشی

میں اور ہماری پاکستان تحریک انصاف سندھ کی قیادت سندھ آ رہے ہیں، مخدوم شاہ محمود قریشی

ہم سندھ کی عوام کے ساتھ "عوامی رابطہ مہم کا آغاز کر رہے ہیں، مخدوم شاہ محمود قریشی

ہم سندھ کے عوام کو حقائق بتانا چاہتے ہیں کہ پچھلے پندرہ سالوں میں ان کے ساتھ کیا ہوا، مخدوم شاہ محمود قریشی

ہم سندھ کی عوام سے رجوع کریں گے، مخدوم شاہ محمود قریشی

یہ دورہ پورے ستائیس اضلاع پر محیط ہو گا، مخدوم شاہ محمود قریشی

26 فروری سے سندھ حقوق مارچ شروع ہو گا اور 6 مارچ کو اختتام پذیر ہو گا، مخدوم شاہ محمود قریشی

جو لوگ سندھ کی ناقص طرز حکمرانی، لوٹ مار، کرپشن کے نظام سے تنگ آ چکے ہیں انہیں درخواست کروں گا کہ آج موقع ہے باہر نکلنے کا، قدم بڑھانے کا، مخدوم شاہ محمود قریشی

آئیے مل کر سندھ میں تبدیلی کا آغاز کریں، مخدوم شاہ محمود قریشی

22/02/2022

ملتان,علی آرکیڈ میں ٹریول ایجنسی کے آفس میں چوری کی واردات

ملتان,نامعلوم چور آفس کے گیٹ کا لاک توڑ کر اندر داخل ہوا

ملتان,واقع کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی

ملتان,سی سی ٹی وی فوٹیج میں نامعلوم چور پہلے تسلی سے آفس کے باہر کھڑا رہا

ملتان,نامعلوم چور نے بڑی مہارت کے ساتھ گیٹ کے لاک کو چند سیکنڈز میں توڑ ڈالا

ملتان,نامعلوم چور کچھ دیر تک آفس کی تمام دراز کو چیک کرتا رہا

ملتان,نامعلوم چور نے ایک دراز سے ایک لاکھ روپے کی نقدی شاپر میں ڈالی

ملتان,نقدی شاپر میں ڈالنے کے بعد نامعلوم چور موقع سے فرار ہو گیا

ملتان,نماز پڑھنے کے لیے آفس سے گیا تھا,واپسی پر رقم غائب تھی,متاثرہ شخص

ملتان,ٹریول ایجنسی کے آفس میں چوری کی واردات 18 فروری کو کی گئی,پولیس حکام

ملتان,نامعلوم چور کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے جلد گرفتار کر لیا جائے گا,پولیس حکام

ملتان،ائیرپورٹ سے دبئی اور شارجہ جانے والے 12 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق،ائیر پورٹ حکامملتان،مسافروں اور عملے کے ...
22/02/2022

ملتان،ائیرپورٹ سے دبئی اور شارجہ جانے والے 12 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق،ائیر پورٹ حکام

ملتان،مسافروں اور عملے کے کورونا ریپیڈ پی سی آرٹیسٹ کا عمل جاری،ائیر پورٹ حکام

ملتان،دبئی جانے والے7 مسافروں میں کورونا کی تصدیق، ائیر پورٹ حکام

ملتان،شارجہ جانے والے 5 مسافروں میں کورونا کی تصدیق،ائیر پورٹ حکام

ملتان،مسافروں کو سفر سے روک دیا گیا ہے،ائیر پورٹ حکام

ملتان،تمام مسافروں کو 14 دنوں کے لیے قرنطینہ سنٹر منتقل کر دیا گیا،ائیر پورٹ حکام

پی ٹی اے نے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا  ٹرانس ورلڈ سب میرین کیبل سسٹم میں ایک کیبل کٹ گئی، ...
22/02/2022

پی ٹی اے نے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا

ٹرانس ورلڈ سب میرین کیبل سسٹم میں ایک کیبل کٹ گئی، پی ٹی اے

انٹرنیٹ سروسز میں کمی ہوسکتی ہے،پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن

پاکستان کے سمندری ساحلوں سے تقریباً 400 کلومیٹر کے فاصلے پر کیبل کٹی ہے،پی ٹی اے

کنسورشیم انٹرنیٹ کی فراہمی کے لیے ایڈہاک بینڈوڈتھ کا بندوبست کیا جارہا ہے،پی ٹی اے

خرابی کی جگہ اور انٹرنیٹ کی بحالی کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں،پی ٹی اے

او سیملتان میں ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں ملزم وسیم کی رہائی کا پروانہ جاری کر دیا گیا.سیشن کورٹ نے ملزم وسیم کی بریت ک...
19/02/2022

او سی

ملتان میں ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں ملزم وسیم کی رہائی کا پروانہ جاری کر دیا گیا.سیشن کورٹ نے ملزم وسیم کی بریت کے فیصلے پر عملدرآمد کے لیے روبکار جاری کردی.ملزم وسیم کو والدہ کے راضی نامے کے حلف پر ہائیکورٹ نے بری کیا تھا.

وی او

ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں ملزم وسیم کی رہائی کا پروانہ جاری کر دیا گیا.سیشن کورٹ نے ملزم وسیم کی بریت کے فیصلے پرعملدرآمد کے لیے روبکار جاری کردی ہے.ملزم وسیم جولائی 2016 سے جیل میں قید ہے.ملزم وسیم کو پانچ سال سات ماہ بعد آج رہائی ملے گی.ملزم وسیم کو والدہ کے راضی نامے کے حلف پر ہائیکورٹ نے بری کیا جبکہ ملزم وسیم کو 27 ستمبر 2019 کو عمر قید کی سزا ہوئی تھی.ملزم نے بہن قندیل بلوچ کو قتل کرنے کا اعترافی بیان دیا تھا.جبکہ دوسری جانب ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس کے تمام ملزمان بری ہوچکے ہیں.ملزم وسیم کو آج نیو سینٹرل جیل سے رہائی ملے گی.

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوریپٹرول کی قیمت میں 12 روپے 3 پیسے فی لیٹر اضافہ، نوٹیفیکیشن ڈیزل کی قیمت میں...
15/02/2022

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری

پٹرول کی قیمت میں 12 روپے 3 پیسے فی لیٹر اضافہ، نوٹیفیکیشن

ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 53 پیسے فی لیٹر اضافہ، نوٹیفیکیشن

مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 8 پیسے فی لیٹر اضافہ، نوٹیفیکیشن

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا، نوٹیفیکیشن

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عوامی مارچ کے روٹ پلان کی منظوری دے دیپاکستان پیپلزپارٹی کا عوامی مار...
15/02/2022

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عوامی مارچ کے روٹ پلان کی منظوری دے دی

پاکستان پیپلزپارٹی کا عوامی مارچ کراچی سے 10 دن میں 34 مختلف شہروں سے ہوتا ہوا اسلام آباد پہنچے گا

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں عوامی مارچ کا آغاز کراچی میں مزار قائد سے اتوار 27 فروری کو صبح 10 بجے سے ہوگا

پاکستان پیپلزپارٹی کا عوامی مارچ براستہ ٹھٹہ اور سجاول سے ہوتا ہوا بدین پہنچے کا جہاں پہلے دن کا اختتام ہوگا

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں عوامی مارچ اپنے دوسرے دن 28 فروری پیر کو حیدرآباد، ہالا، نواب شاہ سے ہوتا ہوا مورو پر ختم ہوگا

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں یکم مارچ منگل کو عوامی مارچ مورو سے خیرپور شہر پہنچے گا جہاں سکھر میں تیسرے دن کا اختتام ہوگا

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں دو مارچ بدھ کو لانگ مارچ کا آغاز سکھر سے ہوگا جہاں سے وہ براستہ گھوٹکی رحیم یار خان پہنچے گا

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں تین مارچ جمعرات کو عوامی مارچ رحیم یار خان سے شروع ہوگا جہاں بہاول پور، لودھراں سے ہوتا ہوا ملتان میں ہونے والے بڑے عوامی اجتماع پر ختم ہوگا

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں چار مارچ جمعہ ملتان سے لانگ مارچ براستہ خانیوال، چیچہ وطنی سے ہوتا ہوا ساہیوال پہنچے گا

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں عوامی مارچ اتوار پانچ مارچ ہفتے کو ساہیوال سے اوکاڑہ اور پتوکی سے ہوتے ہوئے لاہور میں داخل ہوجائے گا

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دوپہر ایک بجے چھ مارچ اتوار کو ناصر باغ لاہور میں لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کریں گے

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری عوامی مارچ کی قیادت کرتے ہوئے لاہور کے ناصر باغ سے شیرانوالہ باغ گوجرانوالہ پہنچیں گے جہاں عوامی اجتماع سے خطاب ہوگا

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں لانگ مارچ چھ مارچ کو وزیرآباد میں اپنے دن کا اختتام کرے گا

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں سات مارچ پیر کو عوامی مارچ کا قافلہ وزیر آباد سے لالہ موسی جائے گا، جہاں جہلم اور گوجر خان ہوتا ہوا راولپنڈی لیاقت باغ پر اپنے دن کا اختتام کرے گا

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں آٹھ مارچ پیر کو لانگ مارچ کا آغاز راولپنڈی سے ہوگا اور عوامی قافلہ مختلف گزرگاہوں سے ہوتے ہوئے اسلام آباد پہنچے

ہائیکورٹ ملتان بینچ نے ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں مرکزی ملزم وسیم کی عمر قید کی سزا ختم کرتے ہوئے بری کردیا، ملزم کو جس...
14/02/2022

ہائیکورٹ ملتان بینچ نے ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں مرکزی ملزم وسیم کی عمر قید کی سزا ختم کرتے ہوئے بری کردیا، ملزم کو جسٹس سہیل ناصر نے راضی نامہ اور گواہوں کے بیانات سے منحرف ہونے پر بری کیا، ملزم جولائی 2016 سے ہی گرفتار ہے

لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کا بڑا فیصلہ،ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں اسکا ملزم بھائی وسیم بھی بری ہوگیا،ملزم وسیم کو 27 ستمبر 2019 کو ملتان کی ماڈل کورٹ نے عمر قید کی سزا سنائی تھی، ہائیکورٹ ملتان بینچ میں ملزم کی والدہ نے راضی نامہ کا بیان حلفی جمع کرایا،وکیل نے دلائل دیئے کہ سیشن عدالت نے راضی نامہ کو نظر انداز کر دیا تھا،مدعی مقدمہ مقتولہ کا والد وفات پا چکا ہے، مقدمہ کے گواہان بھی ٹرائل کورٹ میں اپنے بیانات سے منحرف ہو گئے تھے،عمر قید کی سزا پانے والے ملزم وسیم کے خلاف اپنی بہن ماڈل قندیل بلوچ کا گلہ دبا کر غیرت کے نام پر قتل کرنے کا الزام ، ملزم وسیم نے عدالت میں سزا منسوخی کی اپیل دائر کررکھی تھی،مقتولہ کے دو بھائی سمیت 5 ملزمان بری ہوچکے ہیں،بری ہونیوالوں میں معروف مذہبی سکالر مفتی عبدالقوی بھی شامل تھے، ملزم وسیم کی جانب سے ایڈووکیٹ سردار محبوب نے عدالت عالیہ میں دلائل پیش کئے

پاکستان تحریک انصاف کے راہنما اسد عمر نے کہا کہ عدم اعتماد لانے والوں کو خود پر اعتماد نہیں جتنی تاریخیں انھوں نے دیں ات...
13/02/2022

پاکستان تحریک انصاف کے راہنما اسد عمر نے کہا کہ عدم اعتماد لانے والوں کو خود پر اعتماد نہیں جتنی تاریخیں انھوں نے دیں اتنی تاریخیں سول کورٹ میں نہیں ملتیں۔

ملتان ڈوگر ہاوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ شہباز شریف نے زرداری صاحب کے پیٹ سے عوام کی لوٹی دولت نکالنے کا کہا تھا یہاں تو ان کے اپنے چپڑاسی کے اکاونٹ سے 4 ارب روپے نکلے تحریک عدم اعتماد لانے والوں کو خود آپکے اوپر اعتماد نہیں ہے یہ سیاسی بے روز گار لوگ ہیں ان کی بات کا برا نہیں منایا چاہئےڈیرہ اسماعیل خان میں بلدیاتی الیکشن ہونے والے ہیں مولانہ فضل الرحمان پہلے وہاں کارکردگی دکھائیں مولانہ اپنے گھر کی دونوں سیٹیں ہم سے ہار چکے ہیں ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی پاکستانی سے پوچھ لیکن ہماری بڑی کامیابی فارن پالیسی میں رہی ہے پاکستان نے خارجہ پالیسی نے دو مور کی گردان کو توڑا اور جو لوگ ہمیں امریکہ سے ڈراتے تھے وہ آج تعریف کرتے ہیں فارن پالیسی ہماری بہت بڑی اچیومنٹ رہی ہے اور ہمیں فخر ہے کہ شاہ صاحب ہمارے وزیر خارجہ ہیں

ملتان،وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی ہمشیرہ  کی گاڑی حادثے کا شکارملتان،وزیر اعلی کی ہمشیرہ ملتان سے تونسہ شری...
12/02/2022

ملتان،وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی ہمشیرہ کی گاڑی حادثے کا شکار

ملتان،وزیر اعلی کی ہمشیرہ ملتان سے تونسہ شریف جارہی تھی تونسہ موڑ کے قریب حادثہ پیش آیا

ملتان،گنے کی لوڈ ٹرالی کے پیچھے سے گاڑی جا ٹکرائی

ملتان،زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کوٹ ادو منتقل کیا گیا،اسپتال انتظامیہ

ملتان،ٹرالی ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا،پولیس حکام

ملتان،حادثہ کی خبر سن کر انتظامیہ حرکت میں آگئی

ملتان،طبی امداد دینے کے بعد وزیر اعلی پنجاب کی ہمشیرہ کو تونسہ شریف روانہ کردیا گیا

07/04/2021

ewwegweg

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Urdu Times posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share