سینیئر رپورٹر رفاقت علی شاہ پر قاتلانہ حملہ کی مذمت کرتے ہیں۔ پاکستان رپورٹرز فورم انٹرنیشنل
شہر قائد منشیات فروشوں کا جنگل بن گیا ہے۔ میاں طارق جاوید، صدر پی آر ایف آئی
خبر دینے والے صحافی اگر مافیا سے محفوظ نہیں تو انتظامیہ کیا کر رہی ہے۔؟ انفاس کھوکھر، جنرل سیکریٹری پی آر ایف آئی
کراچی (رپورٹ: سی نیوز) پاکستان رپورٹرز فورم انٹرنیشنل کے صدر میاں طارق جاوید، جنرل سیکریٹری محمد انفاس کھوکھر، جوائنٹ سیکریٹری فیصل چوہدری، سیکریٹری انفارمیشن محمد عبداللہ کا روزنامہ آغاز کے سینیئر کرائم رپورٹر رفاقت علی شاہ پر منشیات فروشوں کے کئے گئے حملے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے مجرموں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں۔ پاکستان رپورٹرز فورم انٹرنیشنل کے صدر میاں طارق جاوید کا کہنا تھا کہ شہر قائد منشیات فروشوں کا جنگل بن چکا ہے۔ جہاں پہ اب صحافی بھی جرائم کی خبر دینے والے مافیا سے محفوظ نہیں ہیں۔ شہر قائد میں مافیا اتنی طاقتور ہوگئی ہے کہ پولیس اور شہری انتظامیہ بھی ان کے آگے بے بس دکہائی دیتی ہے۔ سیکٹری جنرل پاکستان رپورٹرز فورم انٹرنیشنل انفاس کھو کھر کا کہنا تھا کہ خبر دینا صحافیوں کی ذمہ داری ہے۔ خبر دینے والے صحافی اگر مافیا سے محفوظ نہیں ہیں تو انتظامیہ کیا کر رہی ہے؟ شہر قائد میں منشیات گُٹکا کی فروخت
جماعت اسلامی کی جانب سے جاری دھرنے میں ناصر حسین شاہ، وقار مہدی اور مرتضی وہاب کی دھرنا گاہ آمد، ایم پی اے جماعت اسلامی سید عبدالرشید نے رسیو کیا مزاکرات کا پہلا مرحلہ شروع۔
ڈی ایس کراچی ڈویژن راؤ وقار احمد شاہد کراچی سے کوئٹہ بحال کی جانے والی 3 اپ 4 ڈاؤن بولان میل کو کراچی سٹی اسٹیشن سے روانگی کے وقت ربن کاٹ کر دعا کر رہے ہیں۔
کراچی کے کاروباری مرکز وکٹوریہ سینٹر میں آتشزدگی۔
شہر قائد کے کاروباری مرکز وکٹوریہ سینٹر میں آگ لگنے سے تاجروں کا کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل کے خاکستر۔
وکٹوریہ سینٹر کی پانچویں منزل پہ لگنی والی آگ پر فائر برگیڈ نے چار گھنٹوں بعد قابو پالیا۔
سرکاری اداروں میں اقربا پروری کے بدترین واقعات۔
محکمہ پولیس میں اعلیٰ افسران نے انسانیت کو شرمندہ کردیا۔
گھوٹکی پولیس کے اہلکار کو چھٹی نہ دے کر ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا۔
ہیجانی کیفیت میں مبتلا پولیس اہلکار بچوں کو لے کر سڑک پر نکل آیا۔
گھوٹکی (رپورٹ: سی نیوز) سرکاری اداروں میں اقربا پروری کے بدترین واقعات۔ محکمہ پولیس میں اعلیٰ افسران نے انسانیت کو شرمندہ کردیا۔ گھوٹکی پولیس کے اہلکار کو چھٹی نہ دے کر ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا۔ ہیجانی کیفیت میں مبتلا پولیس اہلکار بچوں کو لے کر سڑک پر نکل آیا تفصیلات کے مطابق گھوٹکی کے پولیس اہلکار کو بچے کے علاج کے لیے چھٹی نہ ملی اور لاڑکانہ تبادلہ کردیا گیا، چھٹی لینے اور تبادلہ رکوانے کے لیے افسران کو پچاس ھزار روپے رشوت دینی پڑے گی، اہلکار پچاس ھزار میں ایک بیٹا بیچنے کی آوازیں لگاتا رہا۔ ہائے انسانیت کہاں ہے؟
کاٹھیاواڑ کوآپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹی لمیٹڈ کے سالانہ الیکشن 21 نومبر کو ہونگے۔
پروگریسیو پینل نے اپنے چار اُمیدوار میدان میں اتار دیے۔
محمد قاسم(عمر سنز والے)، عبدالرزاق موٹن، اسلم اسماعیل موٹن اور محمد لودھیہ شامل۔
کاٹھیاواڑ کوآپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹی کھنڈرات میں تبدیل ہوچکی ہے۔ پروگریسیو پینل
کاٹھیاواڑ کوآپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹی کے 21 نومبر کے انتخابات اہل، دیانتدار اور کام کرنے والے افراد کی جیت کا دن ہوگا۔ پروگریسیو پینل
21 نومبر قابض ٹولے سے نجات کا دن ہوگا۔ امیدوار
سندھ حکومت نے بہتّر (72ٌ) گھنٹے میں نوٹس نہ لیا گیا تو سندھ اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا
کے یو جے کے صدر فہیم صدیقی نے سندھ حکومت سے واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے بہتّر(72ٌ)گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا
کراچی ( رپورٹ: سی نیوز ) کے یو جے کے صدر فہیم صدیقی لوکل باڈیز رپورٹرز ایسوسی ایشن (لبرا) کے جنرل سیکرٹری عمران علی شاہ،جوائنٹ سیکرٹری سید جنید احمد، کراچی رپورٹرز فورم کے صدر میاں طارق جاوید، عابد عباسی و دیگر ایس بی سی اے میں یادداشت پیش کرنے کے لیے داخل ہونے سے روکنے ہاتھا پائی کی کوشیش،مغلظات بکنے اور بدتمیزی پر لوکل باڈیز رپورٹرز ایسوسی ایشن نے شدید الفاظ میں مذمت کا اظہار کیا ہے،کے یو جے کے صدر فہیم صدیقی نے سندھ حکومت سے واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے بہتّر (72) گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا اگر بہتّر(72ٌ) گھنٹے میں نوٹس نہ لیا گیا تو سندھ اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا منگل کے روز سرکاری اداروں میں صحافیوں کو پیشہ ورانہ خدمات سے روکنے اور داخلے پر پابندی کے خلاف لوکل باڈیز رپورٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ایس بی سی اے بلڈنگ سوک سینٹر میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے سے متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رکن قومی اسمبلی ریحان ہاشمی، جماعت اسلامی کراچی کے ترجمان زاہد عسکری
عدالتی احکامات کو روندنے کا سلسلہ جاری۔
کورنگی ماڈل ملیر زون میں سڑکوں پر بازار لگنے لگے۔
ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر، ایڈمنسٹریٹر اورمیونسپل کمشنر سمیت ڈائریکٹر لوکل ٹیکس اینڈ ریکوری،ٹریڈ لائسنس پراسرار طور پر خاموش۔
کراچی (رپورٹ: سی نیوز ) بلدیہ کورنگی ماڈل ملیر زون میں سڑکوں پر بازار لگنے لگے ۔ ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر، ایڈمنسٹریٹر اورمیونسپل کمشنر سمیت ڈائریکٹر لوکل ٹیکس اینڈ ریکوری،ٹریڈ لائسنس ا پراسرار طور پر خاموش تماشائی بن گئے تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کورنگی اوربلدیہ کورنگی میں عدالتی احکامات کو روندنے کا سلسلہ ہنوز جاری ہے ۔ ماڈل ملیر زون کے علاقے ماڈل کالونی ریلوے اسٹیشن سے متصل جمعرات اور پیر کے روز غیر قانونی بازار لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔ غیر قانونی بازار سڑک کی گرین بیلٹ پر قائم کیا جارہے جس کے سبب مکینوں کو آمدورفت میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس کے علاوہ ٹریفک جام کے سبب مکین شدید اذیت کا شکار ہو رہے ہیں ۔ اس سے قبل علاقہ مکینوں کی متعدد شکایات پر انتظامیہ نے بمشکل مذکورہ بازاروں کو بند کرایا تھا جبکہ سابق ڈپٹی کمشنر کے تبادلے کے بعد ایک بار پھر ہفتہ میں دوبارغیر قانونی بازار لگانے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ سعودآباد تھانے کے بلکل سامنے سعودآباد نمبر 2 سر
سی نیوز۔۔۔ سب سے پہلے خبر دینے کی روایت برقرار
ریلوے کے کرائے۔۔۔ ہوئے عوام کی پہنچ سے دور
کراچی ڈویژن میں حادثات۔۔۔ افسران خاموش
سہولتوں کی فراہمی ۔۔۔ کس کی ذمہ داری؟
افسران کا کردار اور ٹریک کی صورتحال
جانئیے حقائق سی نیوز کی اس رپورٹ میں
رپورٹ: انفاس کھوکھر، محمد عبداللہ
سی نیوز کی سب سے پہلے خبر دینے کی روایت برقرار۔
امتیاز سپر اسٹورز کی لوٹ مار کا بھانڈہ پھوڑ دیا۔
سی نیوز نے سب سے پہلے 8 اکتوبر کو ویڈیو جاری کی۔
شہریوں نے کیش کاؤنٹرز پر شکایات کی انبار لگا دیے۔
انتظامیا خاموش، عوام لوٹ مار پر پریشان۔۔۔
کراچی (بیورو رپورٹ: سی نیوز ) سی نیوز نے سب سے پہلے خبر دینے کی روایت کو برقرار رکھا۔ گذشتہ ماہ 8 اکتوبر کو کراچی سمیت ملک بھر کے امتیاز سپر اسٹورز کے سینٹرز میں ہونے والی لوٹ مار، اوور بلنگ، وزن کی کمی کے حوالے سے خبر نشر کی اور ویڈیو بھی جاری کی تھی۔ سی نیوز کی اس خبر کے بعد مزید ایسی وڈیوز وائرل ہوچکی ہیں جن میں شہری امتیاز اسٹور کے کیش کاؤنٹرز پر اشیاء ضروریہ کے وزن کی کمی، اوور بلنگ اور دیگر جائز شکایات کرتے نظر آرہے ہیں۔ سی نیوز کی ٹیم جلد اس حوالے سے نئے انکشافات کرے گی۔
امتیاز سپر اسٹور کی کراچی سمیت ملک بھر میں قائم سپر مارکیٹس میں لوٹ مار عروج پر پہنچ گئی غلط اور اضافی بلنگ، غیر ضروری اور اضافی سامان سے صارفین کی لاعلمی، لوٹ مار کا سلسلہ جاری. باوثوق ذرائع کے مطابق ملک کی مشہور ترین امتیاز سپر اسٹورز کی چین میں شدید بے ظابطگیاں منظر عام پر آگئیں عوام کی بڑی تعداد نے سپر اسٹور سے خریدی جانے والی اشیاء پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ اسٹور پر رکھی جانے والی اشیا
سی نیوز۔۔۔۔ اللہ خوش رکھے (دُکھی دل کی آواز)
ایک طرف دہمکی۔۔۔ دوسری طرف دادرسی
کن کے آنسو رنگ لے آئے،
کون بنا دُکھی دلوں کا سہارا۔
شیردل گارڈز کے چولہے بُجھ گئے۔
بچے فاقہ کشی پر مجبور۔۔۔ سی نیوز بنا گارڈز کی آواز
توہین مذہب کے جھوٹے الزام میں گرفتار 23 مسیحیوں کو رہا کیا جائے۔ شبیر شفقت، چیئرمین نیشنل کرسچن پارٹی
جیل میں قید مسیحی قیدیوں کی طبی سہولیات کو یقینی بنایا جائے۔ چیئرمین این سی پی
ٹرینیں کیوں ہورہی ہیں منسوخ یا تاخیر کا شکار۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟؟؟؟؟؟
دھری کی دھری رہ گئیں ایس او پیز مگر کہاں۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟؟؟؟؟؟
ٹرینوں کے حادثات کیوں؟ وجہ کیا ہے۔۔۔۔۔؟؟؟؟؟؟؟؟
38 مقامات پر ٹریک کی صورتحال کیا؟؟؟
کراچی سے روہڑی تک ٹرین کی اسپیڈ کتنی۔۔۔۔۔۔؟؟؟؟؟؟؟؟
ٹنکیاں خالی، پانی ناپید، اشیاء مہنگی۔۔۔؟؟؟؟؟
عوام بے بس قلی آزاد، منہ مانگے دام۔۔۔۔
دیکھئے چشم کشا حقائق اس رپورٹ میں۔۔۔۔۔۔
رپورٹ۔۔۔۔۔انفاس کھو کھر، محمد عبداللہ
یکم نومبر سے 5 نومبر تک بچوں کو پیٹ کے کیڑوں سے تحفظ کی مہم کا آغاز کر رہے ہیں۔ قدیر بیگ، پروگرام ڈائریکٹر پاکستان ڈی ورمنگ انی شی ایٹیو
آرٹس کونسل کی کامیابیوں کو رشک کی نگاہوں سے دیکھا جاتا ہے۔ صدر آرٹس کونسل، احمد شاہ
ہم نے پہلے سال ہی عالمی اردو کانفرنس کا آغاز کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ صدر آرٹس کونسل
دنیا بھر سے شعراء اور ادیبوں کو مدعو کر کے نئی روایت ڈالی۔ صدر آرٹس کونسل
پاکستان کی ٹیم جس ٹریک پہ آگئی ہے وہاں کامیابی یقینی ہے۔ احمد شاہ
سی نیوز سے خصوصی بات چیت۔
انٹرویو : میاں طارق جاوید
کراچی رپورٹرز فورم کی جانب سے کراچی پریس کلب میں سینیئر صحافی قمر احمد کی سالگرہ کی تقریب
کراچی پریس کے صدر فاضل جمیلی، سیکریٹری رضوان بھٹی سمیت سینیئر صحافیوں کی شرکت
#cnews
#currentnews
پاکستانی بنگالیز ایکشن کمیٹی کا شیڈولڈ جلسہ منسوخ
تمام انتظامات مکمل تھے، اسٹیج تیار ہو چکا تھا، کرسیاں بچھادی گئیں تھیں
منسوخ شدہ جلسہ 31 اکتوبر کو ہوگا، رہنما پاکستانی بنگالیز ایکشن کمیٹی
#CNEWS
#CurrentNews
حکومت انصاف دے، بیٹیوں کے سروں پر ہاتھ رکھے۔ شبیر شفقت
پریس کلب پر احتجاج سے روکا گیا۔ چیئرمین این سی پی
بل منظور نہ ہوا تو ہر حد تک جائیں گے۔ یاسین جاوید
مسیحی قوم پاکستان کا حصہ ہے اور رہیگی۔ عابدہ غوری
آئین پاکستان اقلیتوں کو مکمل حقوق دیتا ہے۔ منوج چوہان
کراچی پریس کلب کے باہر مظاہرے سے خطاب۔
#CNEWS
#CurrentNews
پاکستان میں صدارتی نظام ہونا چاہئیے۔ پیر رحمان محسود ایڈووکیٹ
سیاسی نظام بلیک میلنگ سے چلتا ہے۔ پیر رحمان محسود
آرٹیکل 61 اور 62 کے مطابق اس حکومت میں کوئی بھی صادق اور امین نہیں ہے۔
پیر رحمان محسود کی سی نیوز کے ساتھ خصوصی گفتگو
کراچی پریس کلب میں صحافیوں کے لئے ڈرائیونگ لائسنس کیمپ کا آغاز ہو گیا۔
پریس کلب کے اراکین ڈرائیونگ لائسنس کیمپ سے بھرپور استفادہ کریں اور سہولت کے ساتھ اپنے لائسنس کی تجدید کرائیں، فاضل جمیلی/محمد رضوان بھٹی
کراچی (رپورٹ: محمد عبداللہ ) کراچی پریس کلب میں دو روزہ ڈرائیونگ لائسنس کیمپ کا آغاز جمعہ سے ہوگیا۔ کراچی پریس کلب کے ممبرز اور انکے اہلخانہ کیمپ سے مستفید ہوئے۔ دو روزہ کیمپ میں لرننگ لائسنس اور پرانے لائسنس کی تجدید کی جائے گی۔ جمعہ 22 اکتوبر کو کیمپ میں 114 لرننگ لائسنس اور 52 لائسنسوں کی تجدید کی گئی ، ہفتہ 23 اکتوبر کو ڈرائیونگ لائسنس کیمپ صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گا۔ کیمپ کے لئے ڈی آئی جی ڈی ایل منیر احمد شیخ نے مختلف ڈی ایل برانچوں کے 10 رکنی عملے کی ڈیوٹی کراچی پریس کلب میں لگائی ہے، پریس کلب کی جانب سے جوائنٹ سیکرٹری ثاقب صغیر اور اراکین گورننگ باڈی کیمپ کی نگرانی کریں گے۔ کراچی پریس کلب کے صدر محمد فاضل جمیلی اور سیکرٹری محمد رضوان بھٹی نے کہا کہ پریس کلب کے اراکین ڈرائیونگ لائسنس کیمپ سے بھرپور استفادہ کریں اور سہولت کے ساتھ اپنے لائسنس کی تجدید کرائیں۔ اس موقع پر گورننگ باڈی کے ارکان حامدالرحمن، عبدالوسیع قریشی اور عبدالعزیز سنگھور اور دیگربھی موجود تھے۔