27/04/2024
میپل لیف سیمنٹ فیکٹری داودخیل / پبلک ھیئرنگ
میپل لیف سیمنٹ فیکٹری داؤدخیل میانوالی کی نجکاری 1992ء میں اونے پونے اس وقت ھوئے جب نام نہاد ایک نجکاری بل 1990ء میں قومی اسمبلی سے یہ کہکر بھاری اکثریت سے منظور کروایا گیا کہ نقصان میں چلنے والے ادارے فروخت کرنا مقصود ھیں پھر پوری دنیا نے یہ تماشا دیکھا کہ اربوں کھربوں کے ادارے کوڑیوں کے مول اپنوں کو بینکوں سے بھاری قرضوں کے عوض دے دیئے گئے اور بعد ازاں یہ قرضے بھی معاف کر دیئے گئے ان اداروں کے ساتھ موجود اربوں روپے کی زمینیں اور ملازمین و آفیسران کی بڑی بڑی رھائش گاھیں سویٹ ڈش کے طور پر دی گئیں ..میپل لیف سیمنٹ فیکٹری داودخیل بھی دیگر اثاثوں سمیت مفت دے دی گئی اس فیکٹری کی انتظامیہ یہ کہتی رھی کہ فیکٹری نقصان میں ھے پھر لائن ون لگا دیا گیا پھر نقصانات کا راگ الاپ کر لائن 2 پھر 3 اور 4 لگایا گیا اگرچہ بین الااقوامی قوانین کے مطابق آبادی کے اوپر کوئی فیکٹری نہیں لگائی جاسکتی لیکن یہ پلانٹس تو کوئلہ پر چلنے والے پلانٹس ھیں یہ تو لگ ھی نہیں سکتے ان پلانٹوں پر کوئلے کی وجہ سے گرد وغبار اور زھریلے اثرات نے چرند پرند سبزیاں اور فصلیں ھمیشہ مثاثر کی ھیں علاقے کی ایک بڑی آبادی کے مختلف علاقہ جات میں دمہ , الرجی , سانس اور آنکھوں کی بیماریاں اور کینسر و دیگر بیماریاں پھیل چکی ھیں کئی اموات میں درجنوں افراد ایڑیاں رگڑ رگڑ کر منوں مٹی تلے جا سوئے لیکن مذکورہ فیکٹری انتظامیہ کے بااثر ھونے اور ھر حکومت کی قربت کی وجہ سے اور محکمہ ماحولیات کی ملی بھگت کی وجہ سے آج تک مذکورہ فیکٹری کے مالکان کو کسی نے نہیں پوچھا.........اب لائن فائیو کی تنصیب کی تیاریاں تیزی سے جاری و ساری ھیں.....
گذشتہ روز بھی لائن 5 کی اس تنصیب کے لیئے محکمہ ماحولیات نے میپل لیف سیمنٹ فیکٹری کی انتظامیہ سے اسی طرح ملی بھگت کر کے ھیئرنگ سماعت کی جس طرح پہلے 2 نمبر طریقے سے 4 پلانٹس کی تنصیب کے وقت پبلک سماعت کی گئی تھی یعنی چپکے سے فیکٹری کے اندر چھپ کر اپنے عارضی اور مستقل ملازمین کو بٹھا کر سماعت کرتے رھے اب بھی اسی طرح کی سماعت کی ....اوپن سماعت نہیں کی گئی جس پر شہری سراپا احتجاج ھیں اور چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان قاضی فائز عیسی اور چیف جسٹس ھائی کورٹ راولپنڈی بنچ اور صدر پاکستان آصف علی زرداری اور وزیر اعظم پاکستان اور گورنر پنجاب سے سخت نوٹس لینے کی اپیل کی ھے............
اکرام اللہ رپورٹر روزنامہ خبریں / پی ٹی وی نیوز نیٹ ورک داودخیل میانوالی