Umar Javaid

Umar Javaid Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Umar Javaid, News & Media Website, .

10/09/2022

deep analysis about the final match of asia cup 2022 pak vs sri lanka ..who will win this final match ...deficiencies and edges of both teams

10/09/2022

Naya Army Chief Kaun Hai | Army Chief Kon ??? | Lamha NewsIn this Naya Army Chief Kaun Hai | Army Chief Kon ??? | Lamha News==================Contents of thi...

لاہور (عمر جاوید)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئی ہیں۔مریم نواز نے ٹوئٹر پر جار...
16/07/2022

لاہور (عمر جاوید)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئی ہیں۔
مریم نواز نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں بتایا- کہ ان کا کوویڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے، ٹوئٹر پر جاری بیان کے بعد مریم نواز کے چاہنے والے ان کی جلد صحتیابی کی دعائیں کررہے ہیں۔
پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز نے طبیعت خراب ہونے پر کورونا ٹیسٹ کروایا تھا جو مثبت آیا، مریم نواز نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے اورسیاسی سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔
مریم نواز نے ضمنی الیکشن کی مہم کے سلسلے میں پنجاب بھر میں دورے کئے تھے اور کل لاہور اورملتان میں کارکنان سے خطاب بھی کیا تھا

سروسز ہسپتال کے نرسنگ ہاسٹل سے لاش ملنے کا معاملہ  متوفیہ کی  شناخت 33 سالہ سونیا کے نام سے ہوئی شادمان پولیس کو 15 کال ...
16/07/2022

سروسز ہسپتال کے نرسنگ ہاسٹل سے لاش ملنے کا معاملہ

متوفیہ کی شناخت 33 سالہ سونیا کے نام سے ہوئی

شادمان پولیس کو 15 کال موصول ہوئی پولیس فوری موقعہ پر پنہچی

سونیا بی بی سروسز ہسپتال میں بطور نرس کام کرتی تھی

پولیس اور فرانزک ٹیموں نے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں
واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش جاری ہے۔

متوفیہ کے ورثاء سے رابطہ کیا جا رہا ہے ۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن

مزید قانونی کارروائی پوسٹ مارٹم رپورٹ اور درخواست ملنے پر عمل میں لائی جائےگی۔ایس پی ماڈل ٹاؤن وقار کھرل
ابتدائی رپورٹ کے مطابق نرس کی ہلاکت نشہ کی زیادتی کی وجہ سے ہوئی ہے ۔

پنجاپ کی پہلی خاتون نیورو سرجن نے سروسز ہسپتال میں ذمہ داریاں سنبھال لیںپروفیسر فوزیہ سجاد سروسز ہسپتال کے نیوروسرجری ڈی...
16/07/2022

پنجاپ کی پہلی خاتون نیورو سرجن نے سروسز ہسپتال میں ذمہ داریاں سنبھال لیں

پروفیسر فوزیہ سجاد سروسز ہسپتال کے نیوروسرجری ڈیپارٹمنٹ میں طعینات

چیپٹر سوسائٹی آف نیوروسرجنز کی موجودہ صدر بھی ہیں

پروفیسر فوزیہ ایف سی پی ایس، رائیل کالج آف سرجری انگلینڈ سے ایم آر سی ایس ہیں

رائیل کالج آف ایڈن برگ سے ایف آر سی ایس ہیں

پرنسپل سمز پروفیسر محمد فاروق افضل نے پروفیسر فوزیہ کو سروسز ہسپتال میں ذمہ داریاں سنبھالنے پر خوش آمدید کہا...

رپورٹ (عمر جاوید)وائی ڈی اےپنجاب کے سیکرٹری صحت سے کامیاب مذاکرات سرگودھا کے ڈاکٹرز اور نرسیں  بحال ڈاکٹر سلمان حسیب اور...
20/06/2022

رپورٹ (عمر جاوید)
وائی ڈی اےپنجاب کے سیکرٹری صحت سے کامیاب مذاکرات سرگودھا کے ڈاکٹرز اور نرسیں بحال
ڈاکٹر سلمان حسیب اور ڈاکٹر مدثر اشرفی کو ڈاکٹروں کا خراج تحسین ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

محکمہ صحت ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن پنجاب میں مذاکرات کامیاب سرگودھا میں معطل ہونے والے تمام ڈاکٹرز اور نرسز کو بحال کر دیا گیا بتایا گیا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب اور خصوصاً ڈاکٹر سلمان حسیب چوہدری اور ڈاکٹر مدثر نواز کی کوشش رنگ لائی وزیر اعلی پنجاب کے دورہ کے بعد سرگودھا میں معطل کیے جانے والے تمام ڈاکٹر ز اور نرسین ملازمت پر بحال کر دی گئی جن کی بحالی کا باقاعدہ طور پر نوٹی فکیشن سیکریٹری صحت نے جاری کر دیا ہے ملازمت پر بحال ہونے والوں میں گریڈ 16 سے 19 کے ڈاکٹرنرسین شامل ہیں سیکریٹری صحت کی طرف جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق سرگودھا میں معطل ہونے والے تمام ڈاکٹرز بحالکر دیئے گئے جن میں گریڈ 19 کے کنسلٹنٹ فزیشن ڈاکٹرمحمد خان گریڈ 18 کے کنسلٹنٹ فزیشن ڈاکٹر ناصر اقبال خان پی جی ٹریننی ڈاکٹر احمد معاڈ ہاؤس آفیسر ڈاکٹر عرفان طاہر سٹاف نرس فرزانہ بتول وغیرہ شامل ہیں ڈاکٹرو کی بحالی کے بعد ڈاکٹرز ہڑتال ختم کر دی ہے ڈاکٹروں کی بحالی میں ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن پنجاب نے اہم۔ رول ادا کیا ہے تفصیلات کے مطابق
صدر ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن پنجاب ڈاکٹر مدثر نواز اشرفی اور پیٹرن چیف ڈاکٹر سلمان حسیب چوہدری کی کاوشیں رنگ لے آئیںسیکریٹری صحت نے مطالبات تسلیم کرتے ہوئے سرگودھا کے تمام معطل ڈاکٹرز کو بحال کر دیا تفصیلات کے مطابق
ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن پنجاب کے وفد نے سیکریٹری صحت علی جان خان سےملاقات کی وفد میں ڈاکٹر سلمان حسیب سرپرستی اعلی yda پنجاب ڈاکٹر شعیب نیازی سینئر نائب صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب ،ڈاکٹر عالمگیر ملک صدر نشتر ہسپتال ملتان، ڈاکٹر خضر ملتان چیئرمین ڈاکٹر انوار چیئرمین JFMGS ، ڈاکٹر رانا جنید شامل سیکرٹری صحت علی جان سے ملاقات کی جس میں انہوں نے سرگودھا کے ڈاکٹر پر کمیٹی بنانے کا اعلان کرکے ان کو بحال کرنے کا وعدہ کیا۔

دو روز قبل ڈاکٹر ایسوسی ایشن پنجاب کے وفد کی سیکرٹری سے دوبارہ ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے واضح کیا کہ 48 گھنٹے میں ڈاکٹر کو بحال کردیا جائے گا اور آج تمام ڈاکٹرز سرگودھا میں بحال کر دیے ہیں۔ینگ ڈاکٹرز نے ڈاکٹر سلمان حسیب چوہدری اور ڈاکٹر مدثر سمیت دیگر تنظیم کے ڈاکٹروں کی کوششوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے اس حوالے سے ڈاکٹر جاوید مرزا ڈاکٹر تسلیم رضا ڈاکٹر ہارون بادشاہ نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہہم ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے رہنماؤں نے ڈاکٹر سلیمان۔حسیب چودھری ڈاکٹر مدثر جن کی خصوصی کاوش سے ہمارے ساتھی جو بحال ہو چکے ہیں ہم سیکریٹری صحت سے کامیاب مذاکرات کرنے پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں ان کے احسان مند ہیں واضح رہے کہ وزیر اعلی پنجاب نے گزشتہ دنوں ڈسٹرکٹ ھسپتال سرگودھا کا دورہ کیا اور کئی ڈاکٹروں کو معطل کردیا کے خلاف ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کر رکھی تھی ڈاکٹروں کی بحالی کے بعد ہسپتالوں کے آؤٹ ڈور میں جاری ہڑتال ختم کر دی گئی ہے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر سلمان حسیب نے کہا کہ ہم سیکرٹری صحت کے مشکور ہیں جنہوں نے ہماری اپیل پر تمام ڈاکٹرز کو بحال کردیا ہے اور مطالبات تسلیم کی ہے

حکومت نے پرویز الہی  کے پر کاٹ دیے ‏کیسے پڑھیے (عمر جاوید) کی رپورٹ سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کی من مانیاں ختم ...
15/06/2022

حکومت نے پرویز الہی کے پر کاٹ دیے
‏کیسے پڑھیے (عمر جاوید) کی رپورٹ

سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کی من مانیاں ختم ,محمد خان بھٹی محکمہ قانون کے ماتحت ہونگے
پنجاب اسمبلی ک خود مختار حیثیت ختم ،پنجاب اسمبلی کو دوبارہ محکمہ قانون کے ماتحت کر دیا گیا
حکومت پنجاب نے پنجاب اسمبلی کو دوبارہ محکمہ قانون کا سپیشل انسٹی ٹیوٹ بنادیا‎
پنجاب اسمبلی سپیکر کے اختیارات محدود کرنے کے بعد
سیکرٹری قانون احمد رضا سرور نے سیکرٹری اسمبلی کی حثیت سے اختیارات سنبھال لیے
سیکرٹری قانون نے ایوان اقبال میں اسمبلی سیکرٹریٹ کو پہنچنے کی ہدایت کر دی،ذرائع
گورنر پنجاب کے حکم کے مطابق پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس ایوان اقبال میں منعقد ہوگا۔
سیکرٹری قانون آج مینٹنگ چیئر کریں گئے

رپورٹر (عمر جاوید)  وزیر اعظم شہباز شریف کا رشکئی خصوصی اقتصادی زون کا دورہ۔وزیر اعظم کو سی آر بی سی چائنا کی طرف سے رشک...
15/06/2022

رپورٹر (عمر جاوید) وزیر اعظم شہباز شریف کا رشکئی خصوصی اقتصادی زون کا دورہ۔
وزیر اعظم کو سی آر بی سی چائنا کی طرف سے رشکئی خصوصی اقتصادی زون کی تعمیر و ترقی پر بریفنگ دی گئی۔
بعد ازاں این ٹی ڈی سی اور ایس این جی پی ایل کے ایم ڈیز نے وزیراعظم کو رشکئی خصوصی اقتصادی زون کو بجلی اور گیس کی فراہمی کے حوالے سے وزیراعظم کو بریف کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے کنسٹرکشن سائٹ کا دورہ کیا اور تقریب کے شرکا سے خطاب بھی کیا۔
وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زون کی تکمیل مقررہ وقت پر کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے صوبوں میں خصوصی اقتصادی زون کی تکمیل ہماری ترجیح ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین نے ماضی میں بھی ایک دوسرے کا ساتھ نبھایا۔ دونوں ممالک کی کمپنیاں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کر سکتی ہیں۔ پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے چینی کمپنیوں کو دعوت دیتے ہیں۔ چینی کمپنیوں کی سرمایہ کاری سے پاکستان سمیت پورے خطے میں ترقی کے نئے باب کھلیں گے۔

رپورٹر (عمر جاوید)سیکرٹری صحت علی جان خان کا مدر اینڈ چائلڈ بلاک گنگارام ہسپتال کا دورہ سیکرٹری کا اعلیٰ انتظامات پر ایم...
09/06/2022

رپورٹر (عمر جاوید)
سیکرٹری صحت علی جان خان کا مدر اینڈ چائلڈ بلاک گنگارام ہسپتال کا دورہ سیکرٹری کا اعلیٰ انتظامات پر ایم ایس اطیر یوسف کو خراج تحسین۔
سپیشل سیکرٹری ڈیویلپمنٹ محمد عثمان اور ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل عاصم الطاف بھی انکے ہمراہ تھے۔
وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر عامر زمان خان اور ایم ایس گنگارام ہسپتال ڈاکٹر اطہر یوسف نے استقبال کیا۔
پراجیکٹ کنسلٹنٹ ڈاکٹر اعجاز شیخ نے مدر اینڈ چائلڈ بلاک کی تعمیر کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
علی جان خان اپنی ٹیم کے ساتھ گراؤنڈ فلور اور فرسٹ اور سیکنڈ فلور پر گئے اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔

مدر اینڈ چائلڈ بلاک جون 2023 تک مکمل فعال ہو جائے گا۔علی جان خان۔
مدر اینڈ چائلڈ بلاک کی تعمیر کے بعد زچہ بچہ کی تمام طبی سہولیات ایک چھت تلے دستیاب ہوں گی۔
علی جان خان گنگارام ہسپتال کے میڈیکل، سرجیکل اور اوپی ڈی وارڈز میں بھی گئے اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔
سیکرٹری صحت نے انڈور وارڈز کے مریضوں سے ادویات اور ٹیسٹوں کی سہولیات سے متعلق دریافت کیا۔
مریضوں کا ہسپتال میں فراہم کردہ طبی سہولیات پر مکمل اطمینان کا اظہار

رپورٹر (عمر جاوید) شہر کے ٹیوب ویلز پر جنریٹرز کی عدم موجودگی کا انکشاف سامنے آ گیا۔ جنریٹرز کی عدم موجودگی کے سبب لوڈش...
01/06/2022

رپورٹر (عمر جاوید) شہر کے ٹیوب ویلز پر جنریٹرز کی عدم موجودگی کا انکشاف سامنے آ گیا۔ جنریٹرز کی عدم موجودگی کے سبب لوڈشیڈنگ میں پانی کی عدم فراہمی معمول بننے لگی۔
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے جنریٹرز کی عدم موجودگی کا نوٹس لے لیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کمشنر لاہور اور ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری شہباز کو سخت احکامات جاری کر دیئے۔ حمزہ شہباز نے ٹیوب ویلز کے ساتھ سٹینڈ بائی جنریٹرز لگانے کا حکم دے دیا۔
کمشنر لاہور نے واسا اور ضلعی حکومت کے افسران کو طلب کر لیا۔ کمشنر لاہور نے ٹیوب ویلز کے اوقات کار بڑھانے اور پانی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری شہباز نے واسا انتظامیہ کو پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔

20/05/2022

Address


Telephone

+923349932361

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Umar Javaid posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share