ARY Mini

ARY Mini news about Pakistan

07/09/2022

Imran khan live jalsa

کراچی میں ملیر میمن گوٹھ میں دو گروپوں کے درمیان جھگڑے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں چار افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔...
28/05/2022

کراچی میں ملیر میمن گوٹھ میں دو گروپوں کے درمیان جھگڑے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں چار افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دونوں گروپوں میں کئی ماہ سے پلاٹ کا تنازعہ چل رہا تھا، گروپوں میں مسلح تصادم ہوا، گروپوں کے افراد نے ایک دوسرے پر فائرنگ کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوئے، جاں بحق ہونے والے افراد میں دونوں گروپوں کے افرا شامل ہیں۔

پولیس کی نفری نے موقع پر پہنچ کر صورتِ حال کو کنٹرول کرلیا جب کہ ملوث افراد کی تلاش اور شناخت کا عمل شروع کر دیا گیا۔

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کا کہنا ہے کہ دونوں گروپوں کے 15 سے زائد ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان سے بھاری اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے، پولیس کی نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے، پولیس جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھےکر رہی ہے۔

ACTIVATE SOUND

اسلام آباد : وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے یکم جون سے پٹرول کی قیمت میں اضافے سے متعلق لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا پٹرولی...
28/05/2022

اسلام آباد : وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے یکم جون سے پٹرول کی قیمت میں اضافے سے متعلق لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرتے تو مزید مہنگائی ہوتی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا عمران خان نے آئی ایم ایف سے جو معاہدہ کیا، اس معاہدے کے حساب سے ڈیزل کی قیمت 300روپےلیٹرہونی تھی، ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے تھے وہ معاہدہ عمران خان اور شوکت ترین نے کیا۔

پٹرول کی قیمتوں کے حوالے سے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ابھی پٹرولیم قیمتیں بڑھائی ہیں، مجھے نہیں لگتا 2 یا 4 دن میں دوبارہ بڑھیں، مزید پیٹرول قیمت بڑھائی جائے گی یا نہیں اس کا کچھ نہیں پتا، جلدی پیٹرول قیمت بڑھانا مناسب نہیں ہوگا نہیں۔

وزیرخزانہ نے لا علمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا یکم کو پیٹرول قیمت بڑھے گی یا نہیں مجھے علم نہیں، توقع تویہی ہے کہ یکم سے پیٹرول قیمت نہیں بڑھے گی تاہم بجلی مہنگی کرنے کی سمری میرے پاس موجود نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا ڈیزل کی مد میں سبسڈی ختم کرنے کا ارادہ تھا، اس طرح 114روپےسبسڈی ختم اور30روپےلیوی لگتی ، ڈیزل کی قیمت 300 اور پیٹرول کی قیمت 270 روپے ہوتی، ہم ابھی اضافی ٹیکس نہیں لگارہے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئی ایف سے معاہدہ عمران خان اور شوکت ترین نے کیا تھا، سبسڈی کا پیسہ کہاں رکھ کر گئے تھے ہمیں بھی بتادیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پیٹرول کی قیمت خوشی سے نہیں بڑھائی، عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت بڑھی جس وجہ سے قیمتیں بڑھانی پڑیں، قیمت 30 روپے بڑھانے سے خسارہ 60ارب روپے کم ہو سکے گا اور بنیادی خسارہ 2500 ارب روپے تک رہے گا۔

ACTIVATE SOUND

کراچی: پی ٹی آئی کے کارکنان پر پولیس کی جانب سے شیلنگ اور لاٹھی چارج کیے جانے پر قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی بھ...
28/05/2022

کراچی: پی ٹی آئی کے کارکنان پر پولیس کی جانب سے شیلنگ اور لاٹھی چارج کیے جانے پر قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی بھی بول پڑے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال کو آمرانہ رویہ قرار دے دیا۔

شاہد آفریدی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ’طاقت کا بے دریغ استعمال، چادر چار دیواری کا تقدس پامال، لاٹھی، گولی کی یلغار، آمریت تو ہوسکتا ہے جمہوریت ہر گز نہیں۔‘

انہوں نے لکھا کہ اختلاف اور احتجاج ایک بنیادی حق ہے اور یہی حق ہم 22 کروڑ انسانوں کو ایک قوم بناتا ہے، خدارا اس ملک کو ایک ریاست رہنے دیں۔‘

طاقت کا بے دریغ استعمال، چادر چار دیواری کا تقدس پامال، لاٹھی، گولی کی یلغار، آمریت تو ہو سکتا ہے، جمہوریت ہر گز نہیں۔ اختلاف اور احتجاج ایک بنیادی حق ہے اور یہی حق ہم 22 کروڑ انسانوں کو ایک قوم بناتا ہے۔ خدارا، اس ملک کو ایک جمہوری ریاست رہنے دیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی مارچ پر کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں پولیس کی جانب سے شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں درجنوں کارکنان زخمی ہوگئے تھے۔

ACTIVATE SOUND

RiyaL new rateسعودی عرب کے مختلف ٹرانزیکشن مراکز کے مطابق جمعہ 29 مئی 2022 کو سعودی ریال کا ‏ریٹ کیا ہے؟پاکستان، انڈیا ا...
28/05/2022

RiyaL new rate
سعودی عرب کے مختلف ٹرانزیکشن مراکز کے مطابق جمعہ 29 مئی 2022 کو سعودی ریال کا ‏ریٹ کیا ہے؟

پاکستان، انڈیا اور بنگلا دیش رقم بھیجنے کے لیے ریال کا ریٹ، ٹرانزیکشن مرکز کا نام اور فیس کیا ‏‏‏ہوگی اور ‏ٹرانزیکشن فیس پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس (واٹ) کتنا ہوگا اس کی تفصیل کچھ یوں ہے۔

فوری(بینک الجزیرہ):53 روپے 12پیسے، فیس:10 ریال
ایس ٹی سی پے :53روپے 19 پیسے، فیس:17.25 ریال
تحویل الراجحی(الراجحی بینک):53 روپے 11 پیسے، فیس :10 ریال
ویسٹرن یونین: 53 روپے 35 پیسے: فیس 23 ریال
منی گرام:53 روپے 47 پیسے، فیس :23 ریال
ٹیلی منی(اے این بی):53 روپے 25 پیسے، فیس :15

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ یہ حکومت اپنے فیصلوں میں آزاد نہیں، جو حکومت بیرونی مداخلت سے آئی ہ...
28/05/2022

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ یہ حکومت اپنے فیصلوں میں آزاد نہیں، جو حکومت بیرونی مداخلت سے آئی ہو عوام کے لیے فیصلے نہیں کر سکتی۔

وزیر اعظم شہباز شریف کے قوم سے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں مدت سے متعلق کوئی بات نہیں کی، مریم اورنگزیب تو مدت پوری کرنے کی قوم کو دھمکی دے رہی تھیں، موجودہ حکومت کو پتہ ہے پہلے دن ہی اس کو عوام نے مسترد کر دیا تھا، قوم کو پتہ ہے بیرونی طاقت اور لوگوں کے ضمیروں کو خرید کر یہ حکومت آئی، یہ لوگ حکومت کرنے کی صلاحیت ہی نہیں رکھتے۔

اسد عمر نے کہا کہ یہ حکومت ملک کو دلدل میں پھنساتی چلی جا رہی ہے، مراسلے کی تصدیق کرنے والے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شہباز شریف بھی تھے، قومی سلامتی کمیٹی کے دونوں اجلاسوں میں مداخلت کی تصدیق کی گئی تھی، مفتاح کہتے تھے تیل کی قیمت 137 روپے سے ایک روپے نہیں بڑھائیں گے، مشکل فیصلے عمران خان نے کیے تھے کہ آئی ایم ایف کے سامنے نہیں لیٹیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا عوام پر بوجھ نہیں ڈالوں گا ہم روس سے تیل لیں گے، انہوں نے تو شاہی فرمان جاری کر دیا کہ پیٹرول کی قیمت 30 روپے بڑھا دو، حکومت ان سے سنبھالی نہیں جا رہی، روپے کی قدر گرتی جا رہی ہے، مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ کے ذریعے جو پیسے آئے وہ ہی خزانے میں جمع کرادیں، عمران خان جس قیمت پر آٹا چھوڑ کر گئے تھے اسی قیمت پر ہی لے آئیں۔

انہوں نے کہا کہ یوٹیلٹی اسٹور میں قیمتیں کم کرنے کے اعلان سے بے وقوف بنا رہے ہیں، کرپشن پر لیکچر شہباز شریف کے منہ سے اچھا نہیں لگتا، مقصود چپڑاسی والے پیسے خزانے میں جمع کرائیں پھر کرپشن پر لیکچر دیں، عمران خان پر انہوں نے ہر قسم کا الزام لگا کر دیکھ لیا، عمران خان ملک کی خدمت کیلئے آئے، ایک روپے کی کرپشن نہیں کی، عمران خان نے اپنے کسی رشتے دار کو عہدہ نہیں دلوایا، عوام امپورٹڈ حکومت کو مسترد کر چکی ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ ن لیگ کے سیاستدان بھی کہتے ہیں کہ ہماری سیاست غرق ہو رہی ہے، لولی لنگڑی، امپورٹڈ، بھکاری حکومت سے ن لیگی سیاستدان بھی تنگ ہیں، عمران خان پر الزامات ن لیگ نے لگائے تھے اور سپریم کورٹ لے گئے تھے، عمران خان نے سپریم کورٹ میں 40 سال پرانی دستاویزات تک دکھائیں، عمران خان نے یہ نہیں کہا کہ میرے والد یا بچوں سے پوچھیں، عمران خان کوئی قطری خط بھی نہیں لایا، عمران خان پر کیس چلا اور آخر میں سپریم کورٹ نہیں صادق اور امین قراردیا۔

ACTIVATE SOUND

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ کل بروز اتوار ہوگی، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی...
28/05/2022

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ کل بروز اتوار ہوگی، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ میں ایک دن باقی ہے، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے 32 اضلاع میں الیکشن ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ بیلٹ پیپرز، بیگز اور اسٹاف کو متعلقہ پولنگ اسٹیشنز تک پہنچا دیا جائے گا۔ پولنگ مٹیریل کی تقسیم کا کام 32 اضلاع میں صبح 8 بجے شروع ہوچکا ہے، ریٹرننگ افسران کے دفتر سے پولنگ مٹیریل کی تقسیم جاری ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سیکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کنٹرول روم سے پولنگ سامان کی ترسیل کی نگرانی جاری ہے، چیف الیکشن کمشنر انتظامات کی سینٹرل کنٹرول روم سے نگرانی کر رہے ہیں۔

ACTIVATE SOUND

مظفرآباد: حریت رہنما یاسین ملک کی سزا کے خلاف اقوام متحدہ کےجنرل سیکریٹری کوخط لکھ دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق صدر آزاد کش...
28/05/2022

مظفرآباد: حریت رہنما یاسین ملک کی سزا کے خلاف اقوام متحدہ کےجنرل سیکریٹری کوخط لکھ دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق صدر آزاد کشمیربیرسٹر سلطان محمود نے اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری کوخط لکھا،خط بیرسٹرسلطان محمودنےاقوام متحدہ کےکمیشن انسانی حقوق کوخط ارسال کیا، جس میں حریت رہنما یاسین ملک کو بھارتی عدالت سےعمرقید کی سزا پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

صدر آزاد کشمیر نے مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق پامالی پر توجہ مبذول کرائی، صدرآزاد کشمیر نے یاسین ملک کی غیر منصفانہ عمرقید کی سزا پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حریت رہنما کو مسئلہ کشمیر کی آزادی پر آواز اٹھانے کی سزا دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:
بھارتی عدالت نے کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنادی

خط میں کہا گیا کہ حریت رہنما یاسین ملک پوری دنیا میں آزادی کی علامت ہے، انہیں عمرقید کی سزا بھارت کی روایتی سوچ کی غمازی کرتی ہے، اقوام متحدہ حریت رہنمایاسین ملک کی رہائی کیلئےفوری اقدامات اٹھائے۔

اس کے علاوہ صدر آزاد کشمیر نے یورپی یونین کے صدر، یورپی پارلیمنٹ کےصدر کوخط لکھا، بیرسٹرسلطان محمود نے یورپی پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی کےچیئرمین کو خط لکھا، عالمی انسانی حقوق تنظیموں کو یاسین ملک کی رہائی کےسلسلےمیں خطوط لکھے، خطوط میں مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق پامالی پردنیاکی توجہ مبذول کرائی ہے۔

ACTIVATE SOUND

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے لئے این او سی دینے کی درخواست مسترد کردی گئی ، ضلعی انتظامیہ نے کہا لوگ...
25/05/2022

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے لئے این او سی دینے کی درخواست مسترد کردی گئی ، ضلعی انتظامیہ نے کہا لوگوں کی تعداد زیادہ ہوسکتی ہے جوعوام کے مفاد میں نہیں۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے لئے این او سی دینے کی درخواست مسترد کردی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی رہنما کو وجوہات کے ساتھ جوابی خط لکھ دیا ہے۔

خط کے متن میں کہا گیا کہ جی نائن اور ایچ نائن کے درمیان والی جگہ موزوں نہیں ، لوگوں کی تعداد زیادہ ہوسکتی ہے جوعوام کے مفاد میں نہیں کیونکہ مارچ کے باعث راستے بند ہوں گے، ایئر پورٹ کا راستہ بھی بند ہوگا۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ حکم پر ایسی جگہ اجازت نہیں دی جا سکتی، تمام وجوہات کے باعث درخواست مسترد کی جاتی ہے۔

یاد رہے تحریک انصاف نے حقیقی آزادی مارچ کی اجازت کے لیے ڈپٹی کمشنراسلام آباد کو خط لکھ دیا، جس میں اسلام آبادانتظامیہ کو 25مئی کی احتجاجی تحریک سے آگاہ کرتے ہوئے سیکیورٹی سمیت دیگرانتظامات کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

علی اعوان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈحکومت کےخلاف احتجاج ہماراآئینی اورقانونی حق ہے، عوام کسی صورت مسلط شدہ حکومت کوتسلیم نہیں کریں گے۔

پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی مارچ کیلئے ضلعی انتظامیہ سے اجازت لینے کے معاملے پر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ راناوقاص نے پولیس اور ضلعی انتظامیہ سے رائے مانگی تھی۔

اہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج تاریخ رقم کرنے کا دن ہے، کوئی بھی گھر ...
25/05/2022

اہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج تاریخ رقم کرنے کا دن ہے، کوئی بھی گھر نہ بیٹھے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عوام کے لئے آج تاریخ رقم کرنے کا دن ہے، میری عوام سے اپیل ہے کہ کوئی گھر میں نہ بیٹھے اور حقیقی آزادی مارچ کا لازمی طور پر حصہ بنیں۔

حماد اظہر نے اپنے ٹوئٹ میں لاہوریوں کو پیغام دیا کہ تمام لوگ بتی چوک لاہور پہنچیں۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آج ڈی چوک اسلام آباد پہنچنے کا اعلان کررکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ‏
عمران خان نے کل ڈی چوک کی کال دے دی

تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کیلئے پنجاب کے مختلف شہروں میں سڑکوں پر کنٹینر کھڑے کردیئے گئے،موٹر وے پر لاہور اور اسلام آباد جانے والی ٹریفک کا داخلہ بند کردیا گیا اور انٹرچینجز پر کنٹینر لگا کر پولیس تعینات کی گئی ہے۔

عمران خان کے مارچ کو روکنے کیلئے فیض آباد انٹرچینج کو سیل کردیا گیا ہے، راول پنڈی اور اسلام آباد کے تمام بس اڈے بھی سیل کرکے ٹرانسپورٹرز کو گاڑیاں سڑکوں پر نہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پنجاب، سندھ، اسلام آباد میں 5 سے زائد افراد کا اجتماع ممنوع ہے، پشاور میں بھی پولیس اہلکار سڑکوں پر ٹرک کھڑے کرکے چیکنگ کرتے رہے۔

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران سڑکوں کی بندش اورگرفتاریوں کیخلاف کیس میں سیکرٹری داخلہ اورچی...
25/05/2022

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران سڑکوں کی بندش اورگرفتاریوں کیخلاف کیس میں سیکرٹری داخلہ اورچیف کمشنراسلام آبادکوبارہ بجے طلب کرلیا اور چاروں صوبائی حکومتوں کو بھی نوٹس جاری کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران سڑکوں کی بندش اور گرفتاریوں کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی ، جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں سپریم کورٹ 3رکنی بینچ نے سماعت کی۔

درخواست گزار شعیب شاہین ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ سڑکوں کی بندش سے بنیادی حقوق متاثر ہو رہے ہیں، جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ، اسکولز اور ٹرانسپورٹ بندہے ، معاشی لحاظ سے ملک نازک دوراہے،دیوالیہ ہونے کے در پرہے۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کیا ہر احتجاج پر پورا ملک بند کردیا جائےگا؟ امتحانات ملتوی، سڑکیں ،کاروبار بند کر دیئےگئے ، جس پر اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ مجھے تفصیلات کا علم نہیں، معلومات لینے کا وقت دیں۔

جسٹس مظاہر نقوی نے استفسار کیا اٹارنی جنرل صاحب کیاآپ کو ملکی حالات کاعلم نہیں؟ سپریم کورٹ کاآدھاعملہ راستےبندہونےسےپہنچ نہیں سکا، اٹارنی جنرل نے کہا کہ اسکولوں کی بندش پر شایدآپ میڈیا رپورٹس کا حوالہ دےرہےہیں، میڈیا کی ہر رپورٹ درست نہیں ہوتی، جس پر جسٹس مظاہر نقوی کا کہنا تھا کہ اسکولزبندش اور امتحانات ملتوی کےسرکاری نوٹیفکیشن ہوتے ہیں۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ بنیادی طورپر حکومت کاروبار زندگی ہی بند کرنا چاہتی ہے، اٹارنی جنرل نے کہا کہ خونی مارچ کی دھمکی دی گئی ہے،بنیادی طور پر راستوں کی بندش کے خلاف ہوں، عوام کےجان و مال کےتحفظ کیلئے اقدامات ناگزیر ہوتے ہیں، راستوں کی بندش کو سیاق و سباق کے مطابق دیکھا جائے۔

جسٹس اعجاز الاحسن کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی احتجاج کیلئےجگہ مختص کی گئی تھی، میڈیا کے مطابق تحریک انصاف نے احتجاج کیلئے درخواست دی تھی، جس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ انتظامیہ سے معلوم کرتا ہوں کہ درخواست پر کیا فیصلہ ہوا۔

صدر اسلام آبادہائیکورٹ بار نے بتایا کہ پولیس وکلا کو بھی گھروں سے گرفتار کررہی ہے، وکیل شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ سابق جج ناصرہ جاویدکےگھربھی رات گئےپولیس نے چھاپہ مارا،مظاہرین اورحکومت دونوں آئین اور قانون کے پابند ہیں۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ قانون ہاتھ میں لینے کااختیار کسی کو نہیں، اٹارنی جنرل نے سوال کیا کہ مسلح افراد کو احتجاج کی اجازت کیسےدی جا سکتی؟ جس پر وکیل کا کہنا تھا کہ ابھی تواحتجاج شروع نہیں ہوا تومسلح افرادکہاں سے آ گئے؟

صدر ہائیکورٹ بار نے کہا فضل الرحمان 2بارسرینگر ہائی وے پر دھرنا دےچکےہیں،بلاول بھٹو بھی اسلام آباد میں لانگ مارچ کر چکے ہیں، اب بھی مظاہرین کیلئے جگہ مختص کی جا سکتی ہے۔

اٹارنی جنرل نے کہا معیشت کے حوالے سے عدالت کو ایسی بات نہیں کرنی چاہیے، جس پرجسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ ملک کی معاشی صورتحال توہر انسان کو معلوم ہے۔

سپریم کورٹ نے سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنراسلام آباد ، آئی جی اور ڈپٹی کمشنر اور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو 12 بجے طلب کر لیا اور چاروں صوبائی حکومتوں کو بھی نوٹس جاری کر دیے۔

سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیرالتوا کیس میں جاری احکامات بھی طلب کرلئے۔

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کو روکنے کے لئے پنجاب پولیس اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی اور پرامن کارکنان ...
25/05/2022

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کو روکنے کے لئے پنجاب پولیس اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی اور پرامن کارکنان پر شیلنگ کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد سابق صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد اور حماد اظہر کے ہمراہ بتی چوک پہنچے اور وہاں لگے کنٹینرہٹادئیے، قافلہ شاہدرہ کی جانب روانہ ہوا تو پولیس نے آزادی چوک ٹمبر مارکیٹ کے قریب ان پر شیلنگ کردی تاہم کارکنان شیلنگ کی پروا کئے بغیر آکے بڑھتے رہے۔

پولیس کی جانب سے نیازی چوک پر تحریک انصاف کے کارکنوں پر شیلنگ کی گئی، پولیس اہلکار اوور ہیڈ پل پرکھڑے ہوکر کارکنوں پرشیلنگ کرتے رہے، اسکے علاوہ مینارپاکستان کے قریب بھی پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کارکنان پر شیلنگ کی گئی۔

پولیس کے بہیمانہ شیلنگ کے باوجود پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر، علی چوہدری ،خالد گجر ،شبیر سیال نے راوی پل سےکنٹینرز ہٹا دیئے۔

سینیٹر اعجاز چوہدری کی جانب سے ٹوئٹ کیا گیا کہ راوی پل سے پی ٹی آئی کا قافلہ چل پڑا ہے۔

رکاوٹیں ہٹانے کے بعد پی ٹی آئی رہنماحماد اظہر کا قافلہ شاہدرہ ٹول پلازہ عبور کرگیا، شاہدرہ ٹول پلازہ پر انتظامیہ کی بڑی رکاوڑٹیں لگائی تھیں، حماد اظہر نےکارکنوں کے ہمراہ راوی پل بتی چوک پر کنٹینر ہٹا دیا تھا۔

پاکستان تحریک انصاف کے آزادی مارچ کے سلسلے میں حکومت نے راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اے آر...
24/05/2022

پاکستان تحریک انصاف کے آزادی مارچ کے سلسلے میں حکومت نے راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کےمطابق پی ٹی آئی حقیقی آزادی مارچ کو ناکام بنانے کیلیے حکومت نے راولپنڈی اسلام آبا دمیٹرو بس سروس بند کیا ہے، یہ فیصلہ میٹرو بس سروس راولپندی اور اسلام آباد انتظامیہ کی درخواست پر بند کی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ میٹرو بس سروس ممکنہ طور پر 26 مئی تک بند رہے گی اور اس کی بحالی یا مزید بندش کا فیصلہ حالات کو دیکھ کر کیا جائیگا۔

ذرائع نے بتایا کہ حالات کے تناظر میں وفاقی انتظامیہ نے فیض آباد انٹر چینج کو بھی سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل خبر آئی تھی کہ وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے لانگ مارچ کے شرکا کیلیے کھانا بنانے اور پہنچانے والوں کیخلاف بھی کریک ڈاؤں کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:
لانگ مارچ، کھانے بنانے اور پہنچانے والوں کیخلاف بھی کریک ڈاؤن کا فیصلہ

اس حوالے سے ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا ہے کہ وفاق میں کھانا پہنچانے والے افراد کی فہرستیں بھی تیار کرلی گئی ہیں جب کہ کریک ڈاؤن کا دائرہ بڑھانے کیلیے مزید ٹیمیں بھی تشکیل دی جارہی ہیں۔

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور لانگ مارچ کے شرکا کیلیے کھانا بنانے اور پہنچان...
24/05/2022

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور لانگ مارچ کے شرکا کیلیے کھانا بنانے اور پہنچانے والوں کیخلاف بھی کریک ڈاؤں کا فیصلہ کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے حوالے سے کریک ڈاؤن جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے لاک ڈاؤن کے شرکا کیلیے کھانا بنانے اور کھانا پہنچانے والوں کیخلاف بھی کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا ہے کہ وفاق میں کھانا پہنچانے والے افراد کی فہرستیں بھی تیار کرلی گئی ہیں جب کہ کریک ڈاؤن کا دائرہ بڑھانے کیلیے مزید ٹیمیں بھی تشکیل دی جارہی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ آج اسلام آباد میں گرفتار100 سے زائد افراد کو جیل بھجوایا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد گزشتہ روز سے کریک ڈاؤن جاری ہے۔

پیر اور منگل کی درمیانی شب اور منگل کو دن بھر میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاری کیلیے چھاپوں کا سلسلہ جاری رہا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں چھاپے ، پی ٹی آئی کے 400سے زائد کارکن گرفتار، فواد چوہدری کی تصدیق

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پنجاب میں رات گئے 1100 گھروں پر چھاپوں میں 400سے زائد کارکن حراست میں لیے گئے۔

لاہور: پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر صحت یاسمین راشد کے کلینک پر پولیس نے چھاپہ مارا ہے۔اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی...
24/05/2022

لاہور: پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر صحت یاسمین راشد کے کلینک پر پولیس نے چھاپہ مارا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کے کلینک پر پولیس نے چھاپہ مارا اور ان کے کلینک میں کمرے چیک کرتے رہے۔

ذرائع کے مطابق یاسمین راشد اپنے کلینک میں بدستور موجود ہیں میڈیا کی موجودگی میں پولیس نے انہیں گرفتار نہیں کیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پولیس یاسمین راشد کو کلینک سے بغیر گرفتار کیے چلی گئی اور جیل روڈ پر واقع کلینک سے کچھ فاصلے پر تاحال موجود ہے۔

مزید پڑھیں: یاسمین راشد نے حماد اظہر کے گھر کے باہر دھرنا دے دیا

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کلینک سے کارکنان کو پہلے ہی روانہ کردیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے حماد اظہر کے گھر کے باہر دھرنا دے دیا تھا۔

یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ حمزہ شہبازنے حکم دیا ہے کہ پی ٹی آئی والوں کو پکڑو، اوچھے ہتھکنڈوں پر انہیں شرم آنی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ کتنے لوگوں کو گرفتار کریں گے اس وقت پوراپاکستان پی ٹی آئی ہے اور ہم کوئی غلط کام نہیں کررہے احتجاج ہمارا آئینی حق ہے۔

پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے خلاف پولیس نے راستے بند کرنے کیلیے مال بردار کنٹینرز بھی پکڑلیے، ملک بھر اشیائے خورونوش کی قلت...
24/05/2022

پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے خلاف پولیس نے راستے بند کرنے کیلیے مال بردار کنٹینرز بھی پکڑلیے، ملک بھر اشیائے خورونوش کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے کل سے شروع ہونے والے حقیقی آزادی لانگ مارچ کو روکنے کیلیے حکومت کی ایما پر پولیس نے راستوں کی بندش کیلیے مال بردار کنٹینرز بھی پکڑ لیے ہیں جس کے باعث ملک بھر میں اشیائے خورونوش کی قلت کا اندیشہ بھی پیدا ہوگیا ہے، جب کہ ملک بھر کی تاجر تنظیموں نے بھی حکومت کے اس اقدام کے خلاف آواز بلند کردی ہے۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں پولیس نے راستوں کی بندش کے لیے درجنوں مال بردار کنٹینرز بھی پکڑ لیے ہیں جس کے باعث ملک بھر میں اشیائے خورونوش کی قلت کا اندیشہ پیدا ہوگیا ہے، اس حوالے سے ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ ایک ایک گاڑی میں کروڑوں روپے کا سامان ہے اور یہ سامان خراب ہونے کا اندیشہ ہے، جب کہ پولیس نے یہ بھی کہا ہے کہ حالات خراب ہوئے تو اپنے سامان کی بھی ہمیں خود ہی حفاظت کرنی ہے۔

مال بردار کنٹینرز اور ٹریلرز کی پکڑ دھکڑ پر گڈز ٹرانسپورٹرز نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے، ترجمان گڈز ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ سڑکیں بند کرنے کے لیے انتظامیہ کنٹینرز اور ٹرک پکڑ رہی ہے، سیکڑوں مال بردارگاڑیوں کو پنجاب پولیس نے روک لیا ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں اگر بروقت ترسیل نہ ہوئی تو کروڑوں کی اشیائے خورونوش خراب ہوجائیں گی اور اس سے ملک اور تاجروں کو نقصان پہنچنے کی ذمےدار حکومت ہوگی۔

صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے بھی اس صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ بند کرے ورنہ کنٹینروں میں رکھا سامان تباہ ہو جائے گا، سامان کی ترسیل رکنے سے اشیائےخور ونوش کی قلت کا خدشہ ہے، کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ سے ملک کا معاشی پہیہ رک گیا ہے۔

دوسری جانب لاہور، فیصل آباد، خانیوال، جہلم، شاہ کوٹ، گجرانوالہ ودیگر شہروں میں بس اڈوں کو بند اور شہروں سے باہر جانے والی بسوں کو بھی روک دیا گیا ہے جس کے باعث مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے، شدید گرمی سے پریشان حال شہریوں میں بزرگ، خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: راستوں‌ کی بندش، آئل کمپنیز نے پٹرول کی ترسیل روک دی

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے کل شروع ہونے والے لانگ مارچ کو روکنے کیلیے حکومت کی جانب سے گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ اور راستوں کی بندش جیسے اقدامات کے بعد آئل کمپنیز نے ترسیل روک دی۔

ترجمان وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ کسی شہر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز کی بندش کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔اے آر وائی نیو...
24/05/2022

ترجمان وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ کسی شہر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز کی بندش کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ کسی بھی شہر یا علاقے میں موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

ترجمان وزارت داخلہ نے میڈیا سے گزارش کی ہے کہ بغیر تصدیق کے ایسی خبریں چلانے سے گریز کیا جائے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے حوالے سے ملک بھر بالخصوص پنجاب میں حکومت کے کریک ڈاؤن، بس اڈوں اور مسافر بسوں کی بندش، اسلام آباد جانے والے راستوں کو کنٹینرز لگائے جانے کے باعث عوام میں موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ سروس بند کیے جانے کے حوالے سے بھی خدشات پائے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کنٹینرز لگادیے گئے، لاہور کا ملک بھر سے رابطہ منقطع

لاہور سمیت کئی شہروں کے داخلی خارجی راستوں کو انتظامیہ کی جانب سے پہلے ہی بند کرکے ان کا زمینی رابطہ ملک بھر سے منقطع کیا جاچکا ہے۔

جمعیت علماء اسلام (ف) کے رکن اسمبلی مولانا اسعد محمود نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان نے تحریک عدم اعتماد واپس لینے کی صورت...
24/05/2022

جمعیت علماء اسلام (ف) کے رکن اسمبلی مولانا اسعد محمود نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان نے تحریک عدم اعتماد واپس لینے کی صورت میں اسمبلی توڑ کر استعفیٰ دینے پر رضامندی کا اظہار کیا تھا۔

قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے مولانا اسعد محمود نے کہا کہ کبھی سازش اور کبھی قتل کی بات کر رہے ہیں عدم اعتمادکی تحریک آئی تو عمران خان کہتارہامیں ڈٹ کرمقابلہ کروں گا وہ پرامید تھا کوئی مدد کو آجائے گا لیکن
ہمارے اتحاد نے منصوبہ ناکام بنا دیا۔

اسعدمحمود نے کہا کہ عمران خان نے ڈپٹی اسپیکر کے ذریعے غیرآئینی اقدام اٹھایا عمران خان نے عدم اعتماد کی تحریک سے ایک روز قبل پیغام بھجوایا اور کہا کہ تحریک واپس لےلیں تو اسمبلی توڑ کر استعفیٰ دیتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت تو اپوزیشن پر کوئی سازش یا کوئی الزام نہیں تھا عمران خان کبھی مجاہد، کبھی لبرل اور کبھی کچھ بن جاتا ہے دنیا کو پاکستان کی طرف متوجہ کر رہے ہیں کہ سرمایہ کاری لائیں۔

MAFİ MANG Lİ 📣وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ اقبال کے پوتے اور بیٹ...
24/05/2022

MAFİ MANG Lİ 📣
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ اقبال کے پوتے اور بیٹے کے گھر پولیس چھاپے کی مذمت کرتا ہوں اور معافی مانگتا ہوں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے علامہ اقبال کی بہو اور پوتے کے گھر پولیس چھاپے کی شدید مذمت کرتے ہوئے معافی مانگ لی ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کے دوران خواجہ آصف نے کہا کہ جسٹس ناصرہ جاوید مرحوم جسٹس جاوید اقبال کی اہلیہ اور علامہ اقبال کی بہو ہیں، ہمیں ان کے بیٹے ولید اقبال کا بھی احترام ہے، علامہ اقبال کی بہو اور پوتے کے گھر پر پولیس چھاپے کی مذمت کرتا ہوں اور معافی مانگتا ہوں۔

مزید پڑھیں: علامہ اقبال کی بہو اور پوتے کی رہائش گاہوں پر پولیس کے چھاپے

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی مارچ سے قبل کارکنوں اور رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن میں پولیس نے علامہ اقبال کی بہو جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ جاوید اقبال اور ان کے پوتے سینیٹر ولید اقبال کی رہائش گاہوں پر بھی پولیس نے چھاپے مارے تھے۔

İMRAN KHAN KA AWAM KO PAGAM TO JOİN HAQeeqi azadi march with your family and friendsSirinagar highway Islamabad 3pm join...
24/05/2022

İMRAN KHAN KA AWAM KO PAGAM TO JOİN HAQeeqi azadi march with your family and friends
Sirinagar highway Islamabad 3pm join pm Imran Khan.

کراچی: پولیس نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی رہائش گاہ کا دوبارہ سے گھیراؤ کرلیا ہے۔اے آر وائی نیوز کے ...
15/05/2022

کراچی: پولیس نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی رہائش گاہ کا دوبارہ سے گھیراؤ کرلیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق حلیم عادل شیخ کے گھر کراچی پولیس کی ٹیم دوبارہ پہنچ گئی۔ رہائش گاہ کو گھیرے میں لے لیا گیا۔ پولیس پارٹی نے گھر سے حلیم عادل شیخ کے بارے میں معلومات لیں۔
حلیم عادل کے ملازمین سے اینٹی انکروچمنٹ کی ٹیم نے پوچھ گچھ کی۔ ذرائع اینٹی انکروچمنٹ نے بتایا کہ اپوزیشن لیڈر کے خلاف مقدمات درج ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حلیم عادل شیخ اور اہل خانہ کو ہراساں کرنا افسوس ناک ہے، پیپلز پارٹی سندھ میں حالات کشیدہ کرنے پر اتر آئی ہے، سیاسی اختلاف پر اداروں کا استعمال ناقابل برداشت ہے۔
گزشتہ روز پولیس نے حلیم عادل شیخ کے گھر کا گھیراؤ کیا تھا۔ پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے گھیراؤ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ بظاہر پولیس کمانڈوز کے ساتھ چھ موبائل موجود ہیں، امپورٹڈ حکومت اب گھبراہٹ کا شکار ہے۔
ذرائع کا بتانا تھا کہ حلیم عادل کے خلاف دو مقدمات درج ہوئے تھے۔ پہلا مقدمہ گلشن معمار میں دہشت گردی، اقدام قتل و دیگر دفعات پر ہوا تھا جبکہ دوسرا اینٹی انکروچمنٹ تھانے میں 40 ایکڑ سرکاری زمین پر قبضے کا درج ہوا تھا۔
بعدازاں پولیس حلیم عادل کے گھر پر ضمانت کے آرڈر دیکھ کر واپس روانہ ہوگئی تھی۔ اپوزیشن لیڈر اس وقت گھر پر موجود نہیں تھے۔

آباد : ن لیگی حکومت نے لانگ مارچ سے قبل تحریک انصاف کے 700 رہنماؤں کو گرفتار کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ...
14/05/2022

آباد : ن لیگی حکومت نے لانگ مارچ سے قبل تحریک انصاف کے 700 رہنماؤں کو گرفتار کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے تحریک انصاف کے 70ْ0 رہنماؤں اور کارکنوں کی فہرست تیار کرلی، جنہیں سابق وزیر اعظم عمران خان کے اعلان کردہ لانگ مارچ سے قبل ملک بھر سے گرفتار کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فہرست میں زیادہ پی ٹی آئی کے کچھ سرکردہ رہنما اور کارکنان بھی شامل ہیں

ذرائع نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے 700 افراد میں تین سو پچاس پنجاب، دو سو خیبر پختونخوا اور ڈیڑھ سو سندھ سے ہیں۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے سازش کرنے والوں کے نام سامنے لانے کا عندیہ دے دیا۔اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین تحریک انص...
14/05/2022

سابق وزیراعظم عمران خان نے سازش کرنے والوں کے نام سامنے لانے کا عندیہ دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت سے ڈریں جب میں سازش کے تمام کرداروں کے نام سامنے لاؤں گا۔

ان کا کہنا ہے کہ مجھ سے رابطے کیے جارہے ہیں کہ بات کرلیں لیکن جب تک الیکشن نہیں ہوتے کسی سے بات نہیں کروں گا رابطے کرنے والے کچھ لوگوں کے نمبرز بلاک کردیئے ہیں جس نے بات کرنی ہے الیکشن کی تاریخ دینے کے بعد کرے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ سسٹم میں ایک سے زیادہ میر جعفر بھی ہوسکتے ہیں ایسے فیصلے کرائے گئے جس سے میری حکومت کمزور ہوئی، میرے لیے عوام اتنی بڑی تعداد میں نکل آئے گی اس کی توقع نہیں تھی، کرپشن پر سمجھوتہ کیا نہ کبھی کروں گا صرف الیکشن واحد حل فوری تاریخ کا اعلان کیا جائے ورنہ اسلام آباد کی طرف مارچ ہوگا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے دور حکومت میں نیب میرے کنٹرول میں نہیں تھا اور علیم خان کو بھی جیل میں نیب نے ہی ڈالا تھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ مجھے لگتا تھا اسٹیک ہولڈرز کرپشن کو سب سے بڑا مسئلہ سمجھتے تھے، مجھے بعد میں پتہ چلا اسٹیک ہولڈرز کے لیے کرپشن بڑامسئلہ نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شریفوں نے مرحوم ایف آئی اے ڈائریکٹر ڈاکٹر رضوان پر بہت ظلم کیا تھا ایسے ہی ایماندار افسران کو قتل کیا جاتا رہا تو آئندہ کوئی افسر کارروائی نہیں کرے گا

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ARY Mini posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share