Daily Awaz Times Zarghoon Abad

  • Home
  • Daily Awaz Times Zarghoon Abad

Daily Awaz Times Zarghoon Abad daily news

22/11/2023

18 سال سے کم عمر بچوں جن کا ڈرائیونگ لائسنس نہیں بنا ہوا، ان کا موٹر سائیکل پر سکول اور کالج میں داخلہ بند کر دیا گیا۔

20/11/2023

روزنامہ آواز ٹائمز اسلام آباد کے چیف ایڈیٹر دادشاہ اچکزئی نے سید فیصل حمزہ کو ہنگو کے تحصیل بیوروچیف مقرر کردیا، تمام سرکاری وغیرسرکاری ادارے نوٹ فرمائیں۔ شکریہ

کوئٹہ، تھانہ زرغون آباد کے اہلکاروں پر دہشت گردوں کی فائرنگکوئٹہ، ہنہ بائی پاس پر نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے تھانہ ...
20/11/2023

کوئٹہ، تھانہ زرغون آباد کے اہلکاروں پر دہشت گردوں کی فائرنگ

کوئٹہ، ہنہ بائی پاس پر نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے تھانہ زرغون آباد کا پولیس کانسٹیبل غلام مرتضی شہید

شہید پولیس کانسٹیبل غلام مرتضی کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا

فائرنگ کے بعد دہشت گرد موقع سے فرار

18/11/2023

سیکرٹری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ بلوچستان عبداللہ خان نے بتایا کہ سول ہسپتال کوٸٹہ میں کانگو وباء سے منسلک کوئی بھی نیا کیس 6 دنوں سے رپورٹ نہیں ہوا۔ لہذا ہم کہہ سکتے ہیں کہ وائرس کے پھیلاو میں کمی آچک ہے۔ تاہم محکمہ صحت کی تکنیکی ٹیمیں صورتحال کی باقاعدگی سے نگرانی کر رہی ہیں۔

چمن، پشین اور کوئٹہ سے جانوروں کے ساتھ کام کرنے والے افراد کی وجہ سے یکدم کانگو کے واقعات رپورٹ ہوتے تھے، جو ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے ہو رہے ہیں۔ 2023 میں کل 10 اضلاع میں کانگو کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک اور لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو اس بیماری کی روک تھام اور خاتمے کے لیے سختی سے تعمیل کرنے کے لیے پابند کیا گیا ہے۔

مزید برآں، محکمہ صحت کا ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ ڈی جی پی آر کی کوآرڈینیشن اور تعاون سے عوام الناس بشمول لائیو سٹاک سے متعلقہ کاروباروں اور کمیونٹیز میں حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کے لیے آگاہی پیدا کرنے میں مصروف ہے۔

عبداللہ خان نے مزید کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ بیماریوں کو کم سے کم کرنے کے لیے ملٹی سیکٹرل اپروچ اپنایا جائے۔ تمام سرکاری محکموں، ایجنسیوں، خاص طور پر لائیو سٹاک، لوکل گورنمنٹ، محکمہ زراعت، پی ایچ ای، آبپاشی، محکمہ اطلاعات اور سماجی بہبود کے ساتھ ساتھ نجی شعبے کو پیتھوجینز اور بیماریوں کے خلاف لڑنے کے لیے مربوط انداز اپنانا چاہیے۔

محکمہ کھیل کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ صحت سے متعلقہ موضوعات کو نصاب میں شامل کرنے اور صحت کے اچھے کلچر کو فروغ دینے کے لیے محکمہ تعلیم اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

18/11/2023
15/11/2023

بلوچستان انسٹیوٹ آف چاٸلڈ ہیلتھ سروسز
*سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان کا اچانک بلوچستان انسٹیوٹ آف چاٸلڈ ہیلتھ سروسز/ چلڈرن ہسپتال کا دورہ*

سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان کا اچانک دورے پر بلوچستان انسٹیوٹ آف چاٸلڈ ہیلتھ سروسز/چلڈرن ہسپتال پہنچ گئے۔

بلوچستان انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کیئر/چلڈرن ہسپتال پروفیسر حبیب اللہ بابر ، پروفیسر ڈاکٹر غلام نبی ناصر ، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر عطا۶ اللہ بزنجو ، ایسوسی ایٹ پروفیسرڈاکٹر شماٸل مندوخیل ، ڈاٸریکٹر مینجمنٹ ڈاکٹر شیر احمد ساتکزٸی ، ماہر امراض اطفال ڈاکٹر گل ترین ، ڈاٸریکٹر فناٸنس شاہ زیب اسلم ، اسٹاف آفیسر سیکرٹری صحت شوکت زہری ، پرسنل اسٹاف آفیسر حاجی عمران اختر اور دیگر معاونین موجود تھے۔

اچانک آنے کا مقصد عوام تک پہنچنے والی طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لینا ہے۔سیکرٹری صحت بلوچستان

بلوچستان انسٹیٹیوٹ آف چاٸلڈ ہیلتھ سروسز کوٸٹہ جدید ترین مشینری سے لیس ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر حبیب اللہ بابر کی بریفنگ


بلوچستان انسٹی ٹیوٹ آف چاٸلڈ ہیلتھ سروسز کوٸٹہ میں بچوں کے آٸی سی یونٹ ، بریسٹ فیڈنگ کارنر ، کلر ڈوپلر الٹرا ساونڈ ، ان ڈور اور آوٹ ڈور مریضوں کے ABG ٹیسٹ ، جدید سہولیات سے آرستہ ایمبولینس ، سینٹرل آکسیجن سسٹم اور سولر سسٹم کی سہولیات فراہم کر دی گٸیں۔چیف ایگزیکٹیو بلوچستان انسٹی ٹیوٹ آف چاٸلڈ ہیلتھ سروسز کوٸٹہ پروفیسر ڈاکٹر حبیب اللہ بابر کی بریفنگ

ہسپتال میں ڈاکٹروں اور طبی اسٹاف کی موجودگی کا جائزہ لیا اور طبی سہولیات کا معائنہ کیا۔سیکرٹری صحت بلوچستان

سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان نے مختلف وارڈز کا دورہ کیا اور داخل مریضوں سے طبی سہولیات کی فراہمی کے بارے استفسار کیا جس پر مریض اور ان کے تیمارداروں نے چلڈرن ہسپتال کی جانب سے دی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا

چلڈرن ہسپتال بلوچستان کا سب سے بڑا پیڈیاٹرک ہسپتال ہے جس میں روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں مریض آتے ہیں۔ سیکرٹری صحت بلوچستان

چیف ایگزیکٹیو بلوچستان انسٹی ٹیوٹ آف چاٸلڈ ہیلتھ سروسز کوٸٹہ پروفیسر حبیب اللہ بابر اور طبی عملے کی کاوشیں قابل تعریف۔

ہم سب کو مل جل کر بلوچستان انسٹی ٹیوٹ آف چاٸلڈ ہیلتھ سروسز کوٸٹہ کو عوامی خدمت کا مثالی ادارہ بنانا ہے۔سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان

15/11/2023
11/11/2023

نیشنل پارٹی بلوچستان کے عوام کی حقیقی سیاسی و جمہوری جماعت ہے ۔موجودہ بحرانی کیفیت سے بلوچستان کو نیشنل پارٹی ہی نکال سکتی ہے ۔سابقہ صوبائی وزیر سردار محمد اسلم بزنجو،

نیشنل پارٹی کی مخلصانہ قیادت قومی مفادت کے لیے حقیقی سیاسی جدوجہد سے متاثر ہوکر نیشنل پارٹی حصہ بننے کا فیصلہ کیا ہے
میر سرور جتک

نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام پریس کلب خضدار میں شاندار شمولیتی پروگرام زیر صدارت ضلعی صدر ایڈوکیٹ عبدالحمید بلوچ منعقد ہوا،

اجلاس کے مہمان خاص سابقہ صوبائی وزیر نیشنل پارٹی کے رہنما سردار محمد اسلم بزنجو نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما مہر شاہ ویز بزنجو، و خادم خضدار میر عبدالرحیم کرد تھے

اجلاس میں بی ایس او پجار کے سابقہ مرکزی سیکرٹری جنرل نادر بلوچ نیشنل پارٹی خضدار جنرل سیکرٹری عبدالوہاب غلامانی ضلعی نائب صدر میر سلمان زہری، ضلعی فنانس سیکریٹری ٹکری دھنی بخش غلامانی ،ڈپٹی جنرل سیکریٹری محمد وارث شاہین، ضلعی لیبر سیکریٹری ڈاکٹر عبدالرشید غلامانی، ضلعی یوتھ اینڈ اسپورٹس سیکریٹری عابد شاہوانی، تحصیل صدر انور غلامانی ، تحصیل پریس سیکریٹری علی اکبر زہری ، تحصیل جنرل سیکریٹری خلیل الرحمٰن زہری ، تحصیل ڈپٹی جنرل سیکریٹری سیف اللہ ساسولی ، تحصیل فنانس سیکریٹری محمد علی رودینی ، تحصیل مولہ آرگنائزر میر دوست جتک تحصیل باغبانہء آرگنائزر ریاض شاہوانی نیشنل پارٹی کرخ کے رہنما خورشید رند سمیت دیگر ضلعی و تحصیل عہدیداران و سینئر رہنما موجود تھے ۔
شمولیتی پروگرام میں زہری ،مولہ،خضدار، ان علاقوں سے تعلق رکھنے والے بڑی تعداد میں سینکڑوں ساتھیوں سمیت سیاسی سماجی قبائلی رہنما میر سرور جتک کے سربراہی میں شمولیت کا اعلان کیا ،ان میں زہری مشک سرآپ سے ،
میر محراب خان جتک ،میر رفیع اللّٰہ خان جتک ،میر ذوالفقار خان جتک ،میر قمبیر خان جتک ،میر عبداللہ جتک،میر شہروز خان جتک ،میر محمد اکبر جتک،میر اسرار اللہ خان جتک ،
(یونین کونسل مشک دھزیری)
علی محمد جتک ،رسول بخش جتک ،محمد ابراھیم جتک،محمد اشرف جتک،محمد اسلم جتک ،میر احمد جتک،بلال احمد جتک ،محمد سلیم جتک،محمد یونس جتک،محمد یوسف جتک،محمد انس جتک،نادر خان جتک ،ناصر احمد جتک ،خالد حسین جتک ،لعل محمد نیچاری
(سلمانجو بلبل زہری)
یاسر احمد زہری خضدار سے جمع خان ولی خان جتک عامر خان اختر احمد
مولہ سے پاک سرزمین پارٹی کے سابقہ جنرل سیکرٹری میر پسند خان بڈانی زہری نے اپنے عزیز و اقارب جن میں جواد احمد زہری میر نادر علی زہری ممتاز علی طارق علی الم خان پہلوان خان عبدالرحمان رحمت اللہ محمد امین،
اور مولہ کنواں سے عبدالرحیم جتک ہیبت خان جتک صالح محمد جتک مولا بخش جتک جلال خان جتک اعجاز جتک

باغبانہ سے متحرک سماجی قبائلی رہنما میر محمد یاسر باجوئی ان سب نے اپنے تمام سیاسی رفقاء کے ہمراہ نیشنل پارٹی کہ قیادت پر اعتماد کرتے ہوئیں شمولیت کا اعلان کیا ۔
شمولیتی پروگرام سے شامل ہونے والے رہنماوں نےاپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئیں کہا کہ تمام تر سیاسی جماعتوں کا جائزہ لیکر ہم اس نتیجے پر پہنچے کہ نیشنل پارٹی وہ واحد جماعت ہے جو ہر فورم پر بلوچ قوم کی حقوق کی جنگ مخلصانہ و جمہوری جدوجہد سے لڑ رہی ہے وقت کا تقاضا ہیکہ ہمیں نیشنل پارٹی کے قیادت کے ہاتھ مظبوط کرکے ان کے شانہ بشانہ رہنا چاہے تاکہ ہم اپنے معاشرے سے تعلیمی پسماندگی سمیت تمام بنیادی سہولیات کو حاصل کرسکیں
شمولیتی پروگرام سے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سابقہ صوبائی وزیر سردار محمد اسلم بزنجو نے خطاب کرتے ہوئیں کہا کہ بلوچستان کے حالات انتہائی مخدوش ہوتی جارہی ہے امن امان سمیت تمام بنیادی سہولتوں سے محروم بلوچ عوام قسم پرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوکر رہ گئے ہیں ۔میرٹ کی پامالی و بے روزگاری نے بلوچ نوجوانوں میں مایوسی پھیلائی ہے اقتدار میں آکر دوبارہ امن امان کو بہتر بنانے میرٹ کو یقینی بنانے سمیت تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کی یقینی اولین ترجیات میں ہے ۔خضدار کے عوام نیشنل پارٹی کا حصہ بنے تاکہ ہم ان مصنوئی غیر جمہوری قوتوں کے خلاف ایک مظبوط طاقت بن کر انکا راستہ روکے جمہوریت کی بالادستی عوامی بالادستی کورائج کرکے جمہوری عمل سے عوام کے حقیقی نمائندوں کا چناو کرپائیں تاکہ وہ اسمبلی میں جاکر عوام کی حقیقی نمائندگی کرسکیں

06/11/2023

کل ضلع کرم میں 4 جی سروس بحال کرنے کی قوی امکان زرائع

05/11/2023
04/11/2023
03/11/2023

باب دوستی پر پاسپورٹ سسٹم راٸج کرنے کے خلاف چمن شھریوں کا احتجاجی دھرنا آج 14 روز بھی بدستور جاری ہیں۔

03/11/2023

کوئٹہ
محکمہ صحت حکومت بلوچستان
نگران صوبائی وزیر صحت حکومت بلوچستان ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی

03/11/2023

اسلام آباد حکومت پاکستان کا
‏9 نومبر علامہ محمد اقبال ڈے ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان نوٹیفیکیشن جاری

ملتان میں فائرنگ سے مولانا طارق جمیل زخمی، بیٹا عاصم جمیل جاں بحق
29/10/2023

ملتان میں فائرنگ سے مولانا طارق جمیل زخمی، بیٹا عاصم جمیل جاں بحق

27/10/2023

اورناچ۔۔۔۔
کوری ٹو بازار لنک روڈ کی کام بند ہے۔۔ڈپٹی کمشنر خضدار سے نوٹس لینے کی اپیل۔
*سوشل میڈیا ٹیم اورناچ*
اورناچ سوشل میڈیا ٹیم کے مطابق کوری ٹو اورناچ بازار لنک روڈ کی کام کی بندش کی وجہ سے اعوام میں کافی بے چینی پایا جاتا ہے ۔اورناچ کا واحد لنک روڈ ہے پورے اورناچ کے دو حصوں کو آپس میں ملاتا ہے جس سے اعوام کو درپیش سفری مشکلات میں آسانی اور دیگر سہولیات میسر ہوتی ہیں۔۔خصوصا بارشوں کی موسم میں پورا اورناچ دوحصوں بٹ جاتا ہے ایک حصہ دوسرے سے کٹ جاتا ہے ۔ اعوام کو ہسپتال ، اسکول ، بازار اور سرکاری دفاتروں میں جانے کے لیے انتہائی سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ رابطے کا واحد زریعہ یہی ایک لنک روڈ ہے جو کہ حکومت کی طرف سے منظور ہوا تھا اور کام بھی شروع ہوا تھا لیکن ٹھیکہ دار کی عدم دلچسپی کیوجہ کام مکمل بند ہے ۔۔
لہزہ ڈپٹی کمشنر خضدار و محکمہ ہزا کے دیگر آفیسراں بالا سے گزارش ہیکہ نوٹس لیا جاے روڈ کا کام کیوں بند ہے ۔ بصورت دیگر اعوام ہر قسم کے احتجاچ کا حق رکھتا ہے۔ اگر کام بند ہوا تو اعوام اورناچ ٹو خضدار سڑک کو احتجاجا بند کرسکتا ہے۔۔۔۔

26/10/2023

جھنگ(ڈویژنل بیوروچیف ڈیلی آوازٹائمز فیصل آباد۔آصف مجیدسبحانی)ڈپٹی کمشنرعبداللہ خرم نیازی کی ہدایت پر ضلع بھر کی سبزی و پھل منڈیوں میں بولی سے لیکر ترسیل کے عمل تک موثر نگرانی کی جارہی ہے۔ضلعی انتظامیہ شہریوں کو مصنوعی مہنگائی کے خاتمہ کے حوالہ سے ہر ممکن ریلیف فراہم کررہی ہے۔ اس ضمن میں اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ نیاز احمد مغل نے علی الصبح سبزی و پھل منڈی کا دورہ کیا اور مختلف شیڈز میں پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کے عمل کی مانیٹرنگ کی اور اپنی نگرانی میں مختلف سبزیوں کی بولی کروائی۔اس موقع پرانہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ شہریوں کو اشیاءضروریہ کی سستے داموں فراہمی کے حوالے سے مسلسل متحرک ہے۔سبزیوں وپھلوں کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے سبزی منڈی کے باقاعدگی سے براہ راست مانیٹرنگ کی جار ہی ہے تاکہ شہریوں کو ضلعی انتظامیہ کے جاری کردہ ریٹس پر اشیاءضروریہ دستیاب ہوں۔اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایات جاری کیں کہ نیلامی کا عمل شفاف اور طے شدہ طریقے کے مطابق ہونا چاہیے۔ دوکانداروں اور پھڑیوں کے پاس سرکاری ریٹ لسٹ موجود ہو اور اسی کے مطابق سبزی اور پھلوں کی فروخت یقینی بنائی جائے۔

26/10/2023
26/10/2023

چمن بائی پاس روڈ پر گاڑی اور سکوٹر کے درمیان اکسیڈنٹ ہوا جس میں یہ لڑکا موقع پر شہید ہوا ہیں لاش پرانے سول ہسپتال میں ہیں لڑکا کے ورثا کی تلاش ۔۔ہسپتال زرائع

19/12/2022

*کوئٹہ*
نواں کلی زرغون آباد فیز 3 کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق میت سول ہسپتال منتقل کی جارہی ھے

11/12/2022

روزنامہ آواز ٹائمز کے چیف ایڈیٹر دادشاہ اچکزئی نے دانش اقبال کو حیدرآباد کے ڈسٹرکٹ بیوروچیف مقرر کردیا، تمام سرکاری وغیرسرکاری ادارے نوٹ فرمائیں۔ شکریہ

11/12/2022

لکی مروت (بیوروچیف/قطب الدین بیٹنی) جمعیت علمائے اسلام لکی مروت کا تربیتی کنونشن زیر صدارت ضلعی کنونئیر مولانا عبدالحق منعقد ہوا جس میں وفاقی مذہبی امور مفتی عبدالشکور، صوبائی امیر سنیٹر مولانا عطاء الرحمن، نائب صوبائی امیر مولانا مفتی فضل غفور معروف مذہبی سکالرز جناب ذوالفقار علی عالم اور مفتی عبدالوحید قریشی نے خطاب کیا مقررین نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام پارٹی ایک خاص نظم و ضبط کے تحت چلائی جار ہی ہے جہاں ایک عام ورکر اور اعلیٰ عہدیدار کیلئے بھی ایک نظم وضبط کے نافذ ہے پارٹی کے اعلی عہدیدار اور ورکر بھی اسکی تحت کام کررہے ہیں ہماری پارٹی قوائد و ضوابط کے مطابق امیر کی اطاعت ہر پارٹی ورکر پر لازم ہے تربیتی کنونشن میں سابق ضلعی امیر مولانا عبدلارحیم، سابق جائنٹ سیکرٹری مولانا عبدالوکیل، امیر نواز ایڈوکیٹ، حاجی نور جلال شاہ، بشیر حقانی، ختم نبوت کے رہنماء مولانا براہیم آدمی، مولانا اشرف علی، مولانا اضغر علی، مفتی احسان اللہ اور مولانا اعزاز اللہ نے شرکت کی تربیتی کنونشن میں لکی مروت کے امن و امان کی خراب صورتحال تشویش کا اظہار کیا گیا اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کاپرزور مطالبہ کیا گیا اس کے علاوہ مدارس کو سرکاری نرخ پر آٹے کی فراہمی کا مطالبہ بھی کیا گیا

10/12/2022

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Awaz Times Zarghoon Abad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share