GB Super News

  • Home
  • GB Super News

GB Super News GB Super News is a Web Channel committed bring you latest Gilgit Baltistan news and featured stories

16/12/2022
ڈائریکٹر ایجوکیشن بلتستان کے دستخط سے کچورا میں پوسٹینگ ہونے والے اساتذہ پچھلے دو ماہ سے اب تک کچورا ہائی سکول میں غیر ح...
27/10/2022

ڈائریکٹر ایجوکیشن بلتستان کے دستخط سے کچورا میں پوسٹینگ ہونے والے اساتذہ پچھلے دو ماہ سے اب تک کچورا ہائی سکول میں غیر حاضر کیا ڈائریکٹر کا رٹ کچورا میں نہیں ہے چیرمین تحفظ حقوق کچورا
کچورا کے تعلیمی مسائل کے حوالے سے بات چیت کرتے چیرمن تحفظ حقوق کچورا کا کہنا تھا کچورا کے تعلیمی مسائل دن بدن بڑتا جارہا ہے۔کچورا کو DDO شپ ملنے کے باوجود مسائل جو کا تو ہے۔سکولوں میں بچے تو موجود ہے لیکن ان کو پڑھانے والے استاتذہ موجود نہیں ہے۔ پرائمری سیکشن جوکہ بچوں کا بیسک ہوتا ہے 70 بچوں کے لیے صرف ایک ٹیچر ہے۔ہای سکول کچورا کا پرسان حال نہیں ہے پچے ٹایم پے سکول نہیں أتے ہیں ۔DDO صاحب خود ہفتہ میں ایک دن ڈیوٹی پر اتا ہے کوئ پوچھنے والا نہیں ہے۔ڈریکٹر ایجوکیشن بلتستان کے دستخط سے کچورا میں پوسٹینگ ہونے والے اساتذہ پچھلے دو ماہ سے اب تک کچورا ہائی سکول میں غیر حاضر ڈائریکٹر کا رٹ کچورا میں نہیں ہے۔کیا کچورا والوں کو پھر ا سے حتجاج کرنا پڑھے گا۔حکم بالا نوٹس لے۔

20/07/2022

راولاکوٹ(آ صف اشرف) آ زاد کشمیر حکومت کی حثیت صوبائی سٹیٹس میں بدلنے کا فیصلہ مشیر امور کشمیر قمر زمان کائرہ نے کشمیر اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے ممبران اسمبلی کو راضی کرنے کی زمہ دار ی لے لی ن لیگ میں قیادت کی تبدیلی سے پہلے شہبازشریف سے ملاقات میں نئی قیادت نے اتفاق کر لیا پہلے مرحلہ میں کشمیر کونسل کو اختیارات واپس کئیے جائیں گے ساتھ آزادکشمیر حکومت سے حاصل مالی اور سیاسی اختیارات واپس لیکر حکومت پاکستان کو دئیے جائیں گے ایکٹ چوہتر کے بعد دوسرا مگر فیصلہ کن وار ہوگا جس کے بعد ازاد کشمیر حکومت کی حثیت بلدیہ لیول کے برابر آ جائے گی زرائع کے مطابق گزشتہ چند ماہ سے قوم پرست کشمیری سیاسی گروپز کو تشدد کے زریعہ دبانے کا مقصد رائے عامہ کو دباو ڈالنے اسی تناظر میں کیا جا رہا تھا قانون ساز اسمبلی میں اج بیس جولائی کو اجلاس میں پیش رفت کی جائے گی البتہ راجہ فاروق حیدر اور حسن ابراہیم اس ترمیم کی مخالفت کر یں گے شہبازشریف نے وزیر قانون اعظم تارڈ کی زمہ داری لگائی تھی کہ اکتیس جولائی سے قبل آ زاد کشمیر حکومت کی حثیت صوبائی طرز کی ہونے ڈرافٹ تیار کر کے بھیجیں جس پر چیف سیکرٹری نے نوٹ لکھ کر آ زاد کشمیر حکومت کو بھیجا کہ اس ڈرافٹ کی تیاری میں وہ تین نماہندے نامزد کرے جو وزیر قانون پاکستان کی سربراہی میں کمیٹی سے مل کر حتمی ڈرافٹ تیار کر ے جس کو قانون ساز اسمبلی سے منظور کروایا جائے اس حوالہ سے بیرسٹر سلطان نے اج اسمبلی کا اجلاس طلب کر وا رکھا ہے جس میں پندرویں ترمیم کو سامنے لایا جائے گا سابق صدر ریاست یعقوب خان سابق وزیر اعظم عتیق خان چودھری یاسین لطیف اکبر کے ماضی میں صوبہ بنانے کی مخالفت آ ج ایک چیلنج بن کر ان کے سامنے آ گیا ہے

چیف جسٹس گلگت بلتستان وزیر شکیل صاحب کا مظاہرین کے مطالبات کا نوٹس اور یقین دہانی کے بعد  دھرنا ختم۔GB BOL News GBR TV
17/07/2022

چیف جسٹس گلگت بلتستان وزیر شکیل صاحب کا مظاہرین کے مطالبات کا نوٹس اور یقین دہانی کے بعد دھرنا ختم۔
GB BOL News GBR TV

فوجی مجسمہ کہاں ہے؟
09/07/2022

فوجی مجسمہ کہاں ہے؟

09/07/2022

ایکٹنگ ❣️👌

21/05/2022

شغرتھنگ ٹو استور روڈ
ہم آپ لوگوں سے وعدہ کرتے ہیں✍️
ہم آپ لوگوں سے وعدہ کرتے ہیں✍️
آخر یہ وعدے کا ڈرامہ کب ختم ہوگا کئی بار حکومت نے ہمارے ساتھ وعده کیاهے کیا کیا حکومت اور اس کے ماتحت اداروں نے فیز تھری کے متاثرین سے کیا ہوا وعدہ پورا کیا ہے؟ کیا حکومت نے فیز فور کے معاملات میں ہمارے ساتھ وعده نہیں کیا؟ کیا انہیں لوگوں نے کول کو وسیع کرتے وقت ہمارے ساتھ وعدہ نہیں کیا؟
ہم کچورا کے عوام نے ہر بار حکومت اور اداروں کا ساتھ دیا ہے اور آئندہ بھی دیتے رہیں گے لیکن ظلم کبھی برداشت نہیں کریں گے. شغرتھنگ استور روڈ ہو یا کوئی اور سرکاری پروجیکٹ ہو کچورا کے عوام ہر ممکنہ تعاون کرنے کو تیار ہیں اگر حکومت اور انتظامیہ ہمارے تحفظات دور کردے تو.چونکہ کچورا میں زمینیں فی کنال 6 سے 7 کروڑ میں فروخت ہورہا ہے اور پچھلے دو تین سالوں میں ہونے والے پراپرٹی کی خریداری (جس میں اعلیٰ عدلیہ سمیت دیگر سرکاری محکمے شامل ہیں) کا مجموعی ریٹ کا اوسط 1 کروڑ سے بھی زیادہ بنتا ہے. ہمارا مطالبہ یہیں ہے کہ کچورا کی زمین کا سرکاری ریٹ پچھلے تین سالوں کی رجسٹری کا اوسط (جو کہ 1 کروڑ سے زیادہ بنتا ہے) مقرر کیا جائے اور اسی حساب سے ہمیں معاوضہ فراہم کیا جائے. ہم کسی بھی عوامی پراجیکٹ کے خلاف نہیں ہے بلکہ ہم ہر نئے ترقیاتی پراجیکٹ کا خیرمقدم کرتے ہے لیکن اگر ہمارے اوپر ظلم کرنے کی کوشش یا سازش کی گئی تو ہم ہرگز خاموش نہیں رہیں گے.
اس معاملے میں ہمارا مطالبہ محکمہ مال کے زمہ داران اور نمائندہ حلقہ نمبر 2 ممبر گلگت بلتستان اسمبلی جناب میثم کاظم صاحب سے ہے کہ آپ لوگ بھی اس معاملے میں عوام کو سبز باغ دکھانے اور دھمکانے کی بجائے مخلصانہ طور پر عوامی مطالبات حل کریں.

روڈ سائڈ پہ گاڑی کھڑی کر کے رش بڑھنے سے تنگ آکر کچورا کے جوان نے شیشہ توڑنے اور گاڑی کو نقصان پہنچانے کی دھمکی دی ہے.سیا...
15/05/2022

روڈ سائڈ پہ گاڑی کھڑی کر کے رش بڑھنے سے تنگ آکر کچورا کے جوان نے شیشہ توڑنے اور گاڑی کو نقصان پہنچانے کی دھمکی دی ہے.
سیاح احتیاطی تدابیر اختیار کریں یا اپنی گاڑی فیس جمع کرکے پارکنگ میں کھڑی کریں.

04/05/2022

شہدا کانفرنس کچورا

01/05/2022

سرحدی علاقے کھرمنگ میں چاند نظر آنے کی اطلاع پر شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں،
سید اکبر شاہ جامعہ محمدیہ کھرمنگ

کھرمنگ.. ہلال آباد کھرمنگ میں چاند دیکھنے کے حوالے سے ہلال کمیٹی و علمائے کرام کی اجلاس علامہ سید علی الموسوی کی زیر صدا...
01/05/2022

کھرمنگ..

ہلال آباد کھرمنگ میں چاند دیکھنے کے حوالے سے ہلال کمیٹی و علمائے کرام کی اجلاس علامہ سید علی الموسوی کی زیر صدارت جاری ہیں اس لئے کنفرم ہونے تک انتظار کرے۔

کچورا: وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان محترم جناب خالد خورشید کا صوبائی وزیر زراعت کاظم میثم اور ضلعی انتظامیہ کے سربراہان کے ہم...
30/04/2022

کچورا: وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان محترم جناب خالد خورشید کا صوبائی وزیر زراعت کاظم میثم اور ضلعی انتظامیہ کے سربراہان کے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری یوتھ علامہ اعجاز حسین بہشتی کے رہائش گاہ آمد اور شیخ صاحب کے والدہ گرامی کی رحلت پر لواحقین سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی۔

30/04/2022

سابق وزیراعظم عمران خان نیازی کا قوم سے خطاب.

سکود : وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید صوبائی وزیر تعمیرات عامہ وزیر محمد سلیم کی رہائش گاہ پر تشریف لائیں اور صوبائی...
30/04/2022

سکود : وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید صوبائی وزیر تعمیرات عامہ وزیر محمد سلیم کی رہائش گاہ پر تشریف لائیں اور صوبائی وزیر سے ان کی ہمشیرہ کی انتقال پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ۔ انہوں نے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور درجات کی بلندی کی دعا کی ۔ وزیر محمد سلیم نے دکھ کی اس گھڑی میں گھر آکر ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرنے پر وزیر اعلی گلگت بلتستان کا شکریہ ادا کیا ۔اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت کاظم میثم،صوبائی وزیر سیاحت راجہ ناصر علی خان اور دیگر بھی ہمراہ تھے۔

29 اپریل: وزیراعلی  گلگت بلتستان کی  ڈمبوداس کے مقام پر عمائدینِ روندو سے زلزلہ متاثرین کے حوالے سے ملاقات!اس موقع پر صو...
30/04/2022

29 اپریل: وزیراعلی گلگت بلتستان کی ڈمبوداس کے مقام پر عمائدینِ روندو سے زلزلہ متاثرین کے حوالے سے ملاقات!

اس موقع پر صوبائی سیاحت راجہ ناصر علی خان ، کمشنر بلتستان، ڈپٹی کمشنر سکردو، ضلعی انتظامیہ کے زمہ داران اور پولیس افسران کے علاوہ مقامی عمائدین، مشائخ کرام اور زلزلہ متاثرین کے سرکردہ لوگ موجود تھے۔

وزیراعلی نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا وہ مسلسل زلزلہ متاثرین کے حوالے سے رابطے میں رہے ہیں اور پورے روندو کو آفت ذدہ قرار دے کر متاثرین کی داد رسی کو یقینی بنایا۔

وزیراعلی خالد خورشید نے متاثرین کے تمام مطالبات پر عمل درآمد کی یقینی دہانی کرائی اور مہاجرین اور خطرے کی زد میں رہائش پذیر گھرانوں کے لیے فی ماہ 15000 روپے وظیفے کا اعلان کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مسئلے کے مستقل حل تک یہ وظیفہ جاری رہے گا۔

وزیراعلی خالد خورشید نے عوامی مطالبات پر عملدرآمد کے لیے احکامات صادر کیے جن میں تلو ڈسپنسری کی ہنگامی بنیادوں پر تعمیر نو، تمام انفراسٹرکچر بشمول روڈ، بجلی گھر سور واٹر چینلز کی بحالی سر فہرست تھے۔

وزیراعلی نے مشائخ کرام اور کور کمیٹی ممبران سے میں بھی ملاقات کی اور ان کے مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کرائی۔

ڈپٹی کمشنر سکردو نے حالیہ زلزلے کے بعد انتظامیہ اور حکومت گلگت بلتستان کی طرف سے لیے گئے اقدامات پر۔بریفنگ دی۔ انہوں نے حاضرین کو بتایا کہ ستائیس دسمبر کے بعد سے اب تک مستحقین تک ریلیف پہنچانے کے لیے بر وقت اقدامات کیے گئے جن میں انفراسٹرکچر کی بحالی، راشن اور ٹینٹس کی فراہمی اور نقصانات کا سروے وغیرہ شامل ہیں۔ بتا یا گیا کہ نوے فیصد روڈز بحال کیے جا چکے ہیں اور تمام مواضعات و محلہ جات میں بجلی و پانی کی مکمل فراہمی کو یقینی بنایا جا چکا ہے۔ علاوہ ازیں واٹر چینلز پر ایمرجنسی نافذ کر کے ہنگامی بنیادوں پر کام کا آغاز کیا گیا جن میں سے بیشتر بحال ہو چکے ہیں اور مزید پر کام جاری ہے جسے جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ مزید برآں ستائیس دسمبر کو ہونے والے نقصانات کے تخمینے کے لیے سروے مکمل کر کے متعلقہ اتھارٹی تک پہنچایا جا چکا ہے اور سولہ مارچ کے نقصانات کا سروے بھی اختتامی مراحل میں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہاجرین اور نو آبادکاری کی لسٹیں مکمل کر کے بھیجی جا چکی ہیں۔

صوبائی وزیر سیاحت راجہ ناصر علی خان نے وزیراعلی کا شکریہ ادا کیا اور شرکاء کو آگاہ کیا کہ وزیراعلی کی ذاتی کاوشوں اور دلچسپی کی وجہ سے روندو متاثرین کے مسائل کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے اور زلزلے کے علاوہ ترقیاتی کاموں پر بھی توجہ دے رہے ہیں۔

آخر میں متاثرین کی کور کمیٹی، مشائخ کرام اور عمائدین نے فرداً فرداً اپنے مطالبات پیش کیے اور خیالات کا اظہار کیا۔ اس دوران انتظامیہ، لائن ڈیپارٹمنٹس اور تمام حکومتی عہدیداران کی کاوشوں کو سراہا گیا جس پر وزیراعلی نے تعریفی اسناد دینے کا حکم بھی دیا۔

الرٹ نسبت متوقع بارشیں/ لینڈ سلائیڈنگعوام الناس کو ہدایت دی جاتی ہے کہ اس دوران بے جا سفر سے گریز کریں۔ شکریہ۔حکومت گلگت...
30/04/2022

الرٹ نسبت متوقع بارشیں/ لینڈ سلائیڈنگ
عوام الناس کو ہدایت دی جاتی ہے کہ اس دوران بے جا سفر سے گریز کریں۔
شکریہ۔

حکومت گلگت بلتستان از دفتر ڈی ڈی ایم اے سکردو

29/04/2022

سکردو 14 سالہ لڑکا زیادتی کیس. 😡😡😡

مجلسِ ترہیم
29/04/2022

مجلسِ ترہیم

آغا خان رورل سپورٹ پروگرام AKRSP کی جانب سے روندو آفت زدہ علاقے کے متاثرہ عارضی مہاجرین اور دیگر غرباء میں فوڈ پیکیجز کا...
29/04/2022

آغا خان رورل سپورٹ پروگرام AKRSP کی جانب سے روندو آفت زدہ علاقے کے متاثرہ عارضی مہاجرین اور دیگر غرباء میں فوڈ پیکیجز کا کھیپ ضلعی انتظامیہ کے حوالے کیا گیا۔
۔AKRSP کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کے لئے 400 فوڈ پیکیجز آج ڈپٹی کمشنر سکردو حافظ کریم داد چغتائی نے وصول کئے۔
ان پیکیجز میں روزمرہ اشیائے صرف شامل ہیں۔ جو ضلعی انتظامیہ کی زیر سرپرستی تقسیم کئے جائیں گے۔ آغا خان رورل سپورٹ پروگرام کی جانب سے روندو کے زلزلہ متاثرین کیلئے امداد کا یہ دوسرا مرحلہ ہے۔ جبکہ اس سے قبل پہلے مرحلے میں بھی ان کی جانب سے تقریبا 1000 خاندانوں کو اشیائے ضروریہ فراہم کئے گئے تھے۔ AKRSP کے ریجنل پروگرام منیجر صداقت حسین کے مطابق ان کا ادارہ بنیادی طور پر دیہی ترقیاتی ادارہ ہے اور ان کا بنیادی مقصد ترقیات عامہ اور خاص کر دیہی علاقوں میں غربت میں کمی اور معاشی خوشحالی ہے جس کے لئے مخیر اور معاون اداروں کی جانب سے معاونت حاصل ہوتی ہیں۔ تاہم علاقے میں ایک اہم ادارے کی حیثیت سے اور عوام کے ساتھ گہرے روابط اور انمول رشتے کی بنیاد پر مصیبت کی اس گھڑی میں ان کے ادارے اور معاونین نے روندو کے حالیہ زلزلہ کے دوران متاثرین کی حتی المقدور مدد کی ہے۔ ڈپٹی کمشنر سکردو نے AKRSP کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ AKRSP کا فقہید المثال تعاون کا رشتہ رہا ہے جو نہ صرف مشکل گھڑی میں عوام کی مدد کی صورت میں جاری ہے بلکہ کرونا وبا کے دوران بھی دور افتادہ اور مشکل علاقوں میں ویکسینیشن کے لئے بھی ان کا خصوصی تعاون رہا ہے۔ روندو کے عمائدین نے بھی اس بروقت امداد اور ہمدردی پر AKRSP کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

23/04/2022
22/04/2022

لاہور میں پی ٹی آئی کا پاور شو جلسہ۔

کچورا ٹو استور روڈ پر کچورا کے عوام کے تحفظات یقیناً آپ سب جانتے ہیں کہ شغرتنگ پروجیکٹ کی منظورِ ملگئی ہے اور حکومت اس پ...
21/04/2022

کچورا ٹو استور روڈ پر کچورا کے عوام کے تحفظات
یقیناً آپ سب جانتے ہیں کہ شغرتنگ پروجیکٹ کی منظورِ ملگئی ہے اور حکومت اس پر جلدی سے کام شروع کرنا چاہتی ہے ۔لیکن سنےمیں آیا ہے کہ حکومت کچورا کے عوام کے زمینوں کو کم معاوضہ(2500000) دیکر خریدنا چاہتے ہیں حالانکہ کچورا کی زمین کی قیمت فی کنال ایک کروڑ اور ڈیڑھ کروڑ کے درمیان ہے کچھ لوگوں کے تو گھر اور ہوٹلز بھی اس پروجیکٹ میں شامل ہورہے ہےسیاحت کے لحاظ سے بھی یہ علاقہ بُہت مشہور ہے۔ اسی وجہ سے باہر کے لوگ بھی کچورا کی زمین ایک کروڑ اور ڈیڑھ کروڑ کے درمیان خریدتے ہیں ۔ حالانکہ یہ پروجیکٹ صرف کچورا کے عوام کے لئے نہیں ہے بلکہ پورے بلتستان کے لیے ہے۔آپ سب جانتے ہیں کہ سکردو روڈ موت کا کنواں بنا ہوا ہے اور یقیناً سارے اسی روڈ پر سفر کرے گے لہٰذا حکومت کو اس پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ اور نہ ہی حلقہ دو کے نمائندوں نے اس پر کچورا کے عوام کو اعتماد میں لیا ہے۔ لہٰذا ہم جناب میثم کاظم اور وزیر اعلی گلگت بلتستان جناب خالد خورشید اور امور کشمیر و گلگت بلتستان جناب قمر زمان کائرہ سے یہ درخواست کرتے ہیں کہ اس عمل پر کچورا کے عوام کو اعتماد میں لیا جائے اور ان سے بات کرکے اس معاملہ کو حل کیا جائے ۔بصورت دیگر کچورا کے عوام احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔

مولانا فضل الرحمن کا فوری الیکشن کرنے کا مطالبہ
18/04/2022

مولانا فضل الرحمن کا فوری الیکشن کرنے کا مطالبہ

شہباز شریف پاکستان پاکستان کا نیا وزیراعظم منتخب ہوئے۔
11/04/2022

شہباز شریف پاکستان پاکستان کا نیا وزیراعظم منتخب ہوئے۔

11/04/2022

عمران خان سے یکجہتی کے لیے ملک بھر میں احتجاج۔

عمران خان اب وزیراعظم نہیں رہے۔
09/04/2022

عمران خان اب وزیراعظم نہیں رہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپنے عہدے سے استعفی دے دی۔
09/04/2022

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپنے عہدے سے استعفی دے دی۔

Address


Telephone

+923554816156

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GB Super News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share