Kashmir 20 Four News

  • Home
  • Kashmir 20 Four News

Kashmir 20 Four News Kashmir 20 Four News is a page for latest News & Updates. On this page you can see latest news of Pa
(2)

10/10/2022

جڑواں شہروں بشمول پشاور روڈ پر واقع متعدد پٹرول پمپوں کے کم پیمانے اور ملاوٹ اس مہنگائی کے دور میں دردسر بن گئے پٹرول پمپوں کے کم پیمانوں کے سبب ادا کردہ رقم سے کم پٹرول ملنے کا انکشاف ملاوٹ کے سبب موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے انجن خراب ہونے لگے ذرائع کا کہنا ہے ایک طرف دن بدن پٹرول کی بڑھتی قیمتوں نے شہریوں کو امتحان میں ڈال رکھا ہے تو دوسری جانب جڑواں شہروں بشمول ترنول،چونگی نمبر 26،شاہین آباد،گولڑہ موڑ،پیر ودھائی موڑ،پشاور روڈ سمیت مضافات میں موجود پٹرول پمپ مالکان نے پٹرول ملاوٹ کے ساتھ کم پیمانوں میں واضع کمی کر رکھی ہے جس پر انتظامیہ کی خاموشی اس جرم میں شریک ہونے کا واضع تاثر دیتی نظر آتی ہے جبکہ اس حوالہ سے ٹرانسپوٹرز حضرات کا کہنا ہیں پٹرول پمپ مالکان جہاں ایک طرف پیمانوں میں کرکے شہریوں کو لوٹ رہے ہیں اور دوسری جانب ملاوٹ شدہ پٹرول سے ان کی گاڑیوں کے انجن بھی خراب ہو رہے ہے غیر معیاری پٹرول کے استعمال سے انجن دھواں پیدا کرتے ہے جو ماحول میں آلودگی کا سبب بن رہا ہے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے شہر بھر میں معیاری پٹرول پوری پیمائش کے ساتھ بھی موجود ہے جس کیلئے ٹرانسپوٹرز کو تھوڑی تگ ودو کرنے کی ضرورت ہے معیاری پٹرول پمپ کا انتخاب کریں اپنی محنت سے کمائی ہوئی دولت اور انجن دونوں محفوظ رکھے جا سکتے ہے شہروں نے ڈپٹی کمشنرز سمیت سول ڈیفنس حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا فوری طور پر جڑواں شہروں اور نمضافات میں موجود پٹرول پمپوں کے پیمانے اور کوالٹی کے معیار کو چیک کیا جائے اور پیمانوں اینڈ کوالٹی میں ہیرا پھیری کرنے والے عوامل کو سخت سزاؤں سمیت بھاری جرمانے کرتے ہوئے پمپ سربمہر کئے جائیں تاکہ آئیدہ معیاری پٹرول پمپ مالکان کیلئے شرمندگی کا باعث نہ بن سکیں؛

*۔ پاکستان آرمی کے نام ایک اور اعزاز۔۔ پاکستان آرمی کا سیکورٹی دستہ فیفا ورلڈ کپ 2022کی سیکیورٹی سنبھالنے کیلئے نور خان ...
10/10/2022

*

۔ پاکستان آرمی کے نام ایک اور اعزاز۔

۔ پاکستان آرمی کا سیکورٹی دستہ فیفا ورلڈ کپ 2022کی سیکیورٹی سنبھالنے کیلئے نور خان ائیر بیس سے قطر روانہ۔

۔ یہ دستہ پاکستان آرمی کے آفیسرز، جونئیر کمیشنڈ آفیسرز اور جوانوں پر مشتمل ہے۔

۔ پاکستان آرمی فیفا ورلڈ کپ 2022 کے دوران قطر حکومت کو سیکیورٹی میں معاونت فراہم کریگی۔

۔ اس ضمن میں 8رُکنی عالمی فیفا ٹریننگ ٹیم نے ستمبر میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

۔ دورے کے دوران ٹریننگ ٹیم نے پاکستان آرمی کے منتخب شدہ دستے کو فیفا سیکیورٹی سے متعلق تربیت فراہم کی۔

۔ قطر حکومت نے پاکستان سے فیفا ورلڈ کپ2022کے دوران سیکیورٹی میں معاونت کی درخواست کی تھی۔

۔ اِس ضمن میں قطری وزارت داخلہ کے4رُکنی وفد نے اگست میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

فتح پور تھکیالہ ۔سابق وزیر اعظم ،سابق صدر آزاد کشمیر سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان مرحوم کی پہلی برسی کی تقریبات نہ...
10/10/2022

فتح پور تھکیالہ ۔
سابق وزیر اعظم ،سابق صدر آزاد کشمیر سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان مرحوم کی پہلی برسی کی تقریبات نہایت عقیدت و احترام سے منائی گئی ۔تقریب کی پہلی نشست میں صبح 7:30بجے مزار سالار جمہوریت پر قرآن خوانی کی گئی ۔قران خوانی کے بعد مفتی عبدالرحمان جامی کی نقابت میں مختلف مقامی مکاتب فکر نے سالار جمہوریت کو انکی قومی خدمات پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا ۔پولیس کے چاق وچوبند دستے نے مزار سالار جمہوریت پر سلامی دی ۔ ضلعی انتظامیہ نے صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کی طرف سے سردار سکندر حیات خان کے مزار پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں ۔پہلی نشست کے اختتام پر سردار سکندر حیات خان کے درجات کی بلندی اور ایصال ثواب کے لئے دعا کی گئی ۔ تقریب کی دوسری نشست میں سیکرٹری جنرل کے فرائض مسلم لیگ ن کے نوجوان رہنماء سردار عمیر نعیم نے ادا کیے ۔جبکہ تقریب کی صدارت سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کی۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک آور ہدیہ نعت سے ہوا۔تقریب کے اہم شرکاء میں سابق سینئر وزیر حکومت و سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن آزاد کشمیر چوہدری طارق فاروق ،سابق وزراء حکومت راجہ قیوم ،راجہ نصیر خان ،ڈاکٹر نجیب نقی ، راجہ نثار خان ،چوہدری یاسین گلشن ،چوہدری رخسار ،حریت رہنماء سید یوسف نسیم،سابق امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر رشید ترابی ،کنوینئر آل پارٹیز حریت کانفرنس محمود احمد ساگر ،سابق امیدوار ان اسمبلی راجہ ایاز نثار ،راجہ شاداب سکندر ، سردار منیر حسین خان ،سابق مشیر حکومت ملک کرامت حسین ، عبدالمنان گوہر ،ڈاکٹر محمود الحسن (ر) سیکرٹری ،،سابق چیئرمین کے ڈی اے سردار عقیل ،سابق ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرلز چوہدری شیر عالم ایڈووکیٹ ،چوہدری ایاز اشرف ایڈووکیٹ ، سردار مشہود، خورشید قادری ایڈووکیٹ ،راجہ اعجاز سلیم ، جسٹس (ر) سردار اشرف خان ،راجہ فیاض،ڈاکٹر عارف مظفر آباد ،سردار منظر بشیر ایڈووکیٹ ، ڈپٹی کمشنر کوٹلی ،تحصیلدار فتح پور تھکیالہ امجد قادر ،سردار مسعود سرفراز ،سردار شفیق انقلابی ،ڈاکٹر سردار نصراللہ خان ایم ایس ڈی ایچ کیو کوٹلی ،سردار مبشر سرفراز ،پروفیسر سکندر حسین پرنسپل بوائز انٹر کالج اگہار کوٹلی ، راجہ طارق محمود اسسٹنٹ کمشنر چڑہوئی ،سردار معظم سرفراز ملک محمد نواز چیف آفیسر بلدیہ کوٹلی ،سمیت آزاد کشمیر بھر سے قومی سیاسی وسماجی رہنماؤں ، مقامی سیاسی وسماجی شخصیات ،کارکنان اور عوام علاقہ نے کثیر تعداد میں شامل تھے ۔سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان ،چوہدری طارق فاروق ،راجہ قیوم،ڈاکٹر نجیب نقی ،عبدالرشید ترابی، محمود احمد ساگر ،سید یوسف نسیم و دیگر مقررین نے اپنے خطابات میں سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان کو انکی قومی خدمات پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا ۔تقریب کے میزبانوں سابق وزیر حکومت و ممبر کشمیر کونسل سردار محمد نعیم خان ،سابق وزیر حکومت و ممبر کشمیر کونسل سردار فاروق سکندر نے جملہ مہمانانِ گرامی کا تقریب میں شرکت پران کا شکریہ ادا کیا۔

08/08/2022

لاہور۔۔سراج الحق کا بجلی کے بلوں پر ٹیکس وصولی کیخلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان

سب نے قوم کا خون نچوڑنے کو ترجیح دی،مہنگائی نے عوام سے دن کا چین اور رات کا سکون چھین لیا ہے،امیر جماعت اسلامی پاکستان

تینوں بڑی سیاسی پارٹیاں اسٹیبلشمنٹ کے گملے کی پیداوار ہیں،وقت آ گیا ہے کہ عوام ملک کو غلام بنانے والوں کے خلاف ڈٹ جائیں

ظالمانہ نظام کیخلاف نوجوان جماعت اسلامی کی جد و جہد میںہراول دستے کا کردار اد ا کریں ،تقریب اورتربیت گاہ کے شرکا سے خطاب

13/07/2022

باغ/تراڑ کھل
تراڑکھل آزاد کشمیر کا رہائشی پی ٹی سی ایل کا انجینئر محمد وقاص باغ میں دوران ڈیوٹی ٹاور کی مرمت کے دوران اچانک کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا ، تھانہ سٹی پولیس باغ نے مقامی لوگوں کی اطلاع پر جائے وقوعہ سے نعش تحویل میں لے لی اور لواحقین کو مطلع کیا، میڈیکل رپورٹ سے کرنٹ کے ذریعے موت واقع ہونے کی تصدیق کے بعد ورثاء نے کسی پر بھی شک و شبہ ظاہر نہ کیا جس پر پولیس نے نعش لواحقین کے حوالے کر دی انجینئر محمد وقاص کو آبائی علاقہ تراڑ کھل میں سپرد خاک کر دیا گیا، محکمہ پی ٹی سی ایل نے بےحسی کی انتہا کر دی کسی ذمہ دار آفیسر نے نماز جنازہ میں شرکت کرنا گوارہ نہیں کیا جبکہ ذرائع کے مطابق پی ٹی سی ایل کے ایک جاوید نامی آفیسر نے باغ کا دورہ کیا اور انجینئر وقاص کی موت کو کرنٹ کے بجائے ہارٹ اٹیک وجہ قرار دینے کی کوشش میں مصروف رہا عوام علاقہ نے محکمہ کی بے حسی اور مذکورہ آفیسر کی اس بیانک حرکت پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے حکومت آزاد کشمیر اور پی ٹی سی ایل کے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ دوران ڈیوٹی کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہونے والے انجینئر کے ورثاء کو پورا معاوضہ اور مراعات دی جائیں اگر پی ٹی سی ایل نے جاں چھڑانے کی کوشش کی اور اس معاملہ میں لیت و لعل سے کام لیا تو نہ صرف ورثاء بلکہ پورا علاقہ بھرپور احتجاج کرے گا اور ذمہ داران کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی
منقول

05/07/2022

پرویز شوکت پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز کے بلا مقابلہ صدر اور شاہد علی سیکرٹری جنرل منتخب

اسلام آباد(پ ر) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (ورکرز ) کے دو سالہ انتخابات برائے 2022 ،2024 راولپنڈی کے نجی ہوٹل میں منعقد ہوئے جس میں پرویز شوکت پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے بلا مقابلہ صدر اور شاہد علی (فیصل آباد ) سیکرٹری جنرل منتخب ہو گئے جبکہ الیکشن کمیٹی کے چیئرمین غلام عباس تنویر ممبران ناصر شیخ اور شوکت ووٹو پر مشتمل الیکشن کمیٹی کے جاری کردہ نوٹفکیشن کے مطابق 2 جولائی کو 26 امید واروں نے کاغذات نامزدگی داخل کی ہے تین جولائی کو شام چھ بجےتک کاغذات پر اعتراضات طلب کئے گئے مگر کسی امید وار پر کوئی اعتراض داخل نہیں کیا گیا چنانچہ الیکشن کمیٹی نے تین اور چار کی درمیانی رات کو 26 امید واروں کے بلامقابلہ منتخب ہونے کا اعلان کر دیا گیا چیئرمین الیکشن کمیٹی اور دیگر ممبران کے دستخطوں سے جاری نوٹفکیشن کے مطابق پرویز شوکت پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (ورکرز ) کے بلا مقابلہ صدر جبکہ شاہد علی سیکرٹری جنرل منتخب ہو گئے دیگر عہدیداروں میں سینئر نائب صدر بخت جیر (لاہور ) ، نائب صدر عرفان آراہی (حیدر آباد ) ،نائب صدر ،طاہر راٹھور جبکہ خزانچی کے عہدے پر شعیب الدین (چاچو) کو کامیاب قرار دیا گیا ، اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل کے عہدوں پر میاں محمد سمیع ،اسلام آباد سے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے ، گوجرانوالہ سے سکندر مغل اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے ، انیس حیدر کو کر اچی سے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا جبکہ رانا محسن فاروق ،مس افشاں بطول ،خورشید انور ، تحسین کمال حسین ، تحسین عباسی ،عمر شاہین ، سردار عمران اقبال ، عبداللہ سروہی ، عمران پٹولی ، احسان اللہ گجر ، اے آر سلیم ، منظور احمد انصاری ، سید شعیب الدین ، عمر حمید ، محمود خان ،میاں نصیر ممبر فیڈرل ایگزیکٹو کونسل منتخب قرار دیئے گئے ، ان انتخابات کیلئے 180 سے زائد ڈیلی گیٹس اور 30 کے لگ بھگ یونین آف جرنلسٹس کے عہدیداروں نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نومنتخب صدر پرویز شوکت نے کہا کہ وہ چالیس سال سے کارکنوں کی خدمت کر رہے ہیں اور انہوں نے اپنی پوری زندگی یونین سازی یا ورکر کے حقوق کی لڑائی کیلئے کسی حکومت یا بھی سیاسی یا غیر سیاسی تنظیم سے کوئی مالی معاونت حاصل نہیں کی انہو ں نے کہا کہ میری تنظیم میں بہت اچھے ٹریڈ یونینسٹ ،ایماندار اور پڑھے لکھے لوگ شامل ہوئے ہیں ہم میڈیا انڈسٹری میں تنخواہوں اور واجبات کی عدم ادائیگی اور غیر قانونی چھانٹیوں کے خلاف ہر سطح پر بھر پور جدوجہد کریں گے اور میڈیا انڈسٹری میں لیبر قوانین کو نافذ کرائیں گے ،جو مالکان کارکنوں کو حقوق دیں گے ویج بورڈ کے مطابق تنخواہیں ادا کریں گے ان سے بھر پور تعاون کیا جا سکتا ہے نو منتخب سیکرٹری جنرل شاہد علی نے کہا کہ پرویز شوکت ایک منجھے ہوئے ٹریڈ یونین لیڈر ہیں ان کے ساتھ مل کر مسائل حل کرنے کیلئے جدوجہد کروں گا ۔ آر آئی یو جے کے صدر یاسر شہزاد نے اتنی بڑی تعداد میں ملک بھر سے آنے والے عہدیداروں اور ڈیلی گیٹس کا شاندار الفاظ میں خیر مقدم کیا.

27/06/2022

نیلم
فوڈ اتھارٹی آزادجموں وکشمیر ٹیم نے نگدر،کارکہ کی دکانوں پر مضر صحت اشیاء کیخلاف آپریشن کیا۔دکانوں سے کثیر تعداد میں ناقص پاپڑ،مصالحہ جات،مٹھائیاں،مشروبات برآمد ہوئیں۔مضر صحت اشیاء کی فروختگی پردکانداروں کو بھاری جرمانے اور بعض کو وارننگ دی گئی۔ضبط شدہ اشیاء خردونوش کو جلاکر تلف کردیاگیاہے۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر/ فوڈ سیفٹی انجینئر ابراراحمد میر نے کاروباری حضرات کوہدایات جاری کیں ہیں کہ نسل نو کوبیماریوں سے بچانے کیلئے خالص اشیاء کی فراہمی یقینی بنائیں۔حفظان صحت کے مطابق اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جائے مضرصحت اشیاء کو بیماریوں کی جڑ قراردیاہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز فوڈ اتھارٹی آزادجموں وکشمیر کی ٹیم نے عوامی شکایت پر گنجان آبادعلاقہ نگدر، کارکہ اورگردونواح کی جملہ دکانوں پر چھاپے مارے جہاں اشیاء خردونوش کامعیار چیک کیاگیا۔زائدالمعیاد،مضرصحت، ناقص اشیاء رکھنے والے دکانداروں پر بھاری جرمانے اور بعض کووارننگ دیتے ہوئے ہدایات دیں کہ آئندہ ایسے واقعات پر دکانیں بھی سیل کی جاسکتی ہیں بہر صورت مضرصحت اشیاء کیخلاف سخت ایکشن لیاجائیگا۔فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے مشروبات، پاپڑ، مٹھائیاں اور مصالحہ ضبط کرنے کے بعد جلاکر تلف کردیا ۔

23/06/2022

قومی احتساب آرڈیننس 1999 میں ترامیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،نئے چیئرمین نیب کے تقرر تک ڈپٹی چیئرمین ادارے کے سربراہ ہوں گے،جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی چیئرمین نیب کا تقرر صدر کے بجائے اب وفاقی حکومت کرے گی۔ ٹیکس ،وفاقی ،صوبائی کابینہ، کونسلز اور اسٹیٹ بینک کے فیصلے نئے اختیار سے باہر ہوں گے۔ مالی فائدہ لینے کے ثبوت کے بغیر طریقہ کار کی خرابی پر نیب کارروائی نہیں ہوگی۔وفاقی، صوبائی قوانین کے تحت ریگولیٹری باڈیز کے کیسز پرنیب اختیار ختم کر دیا گیا ہے ۔نئے قانون میں مقدمہ ثابت کرنے کی ذمہ داری نیب پر ہوگی ،نوٹیفیکیشن کے مطابق نیب قانون میں محض گمان پر ملزم کو سزا کی شق ختم کر دی گئی۔چیئرمین نیب ملزم کے فرار یا شہادتیں ضائع کرنے کے شواہد پر ورانٹ کر سکیں گے ۔ نیب افسران پر انکوائری یا انویسٹی گیشن کی تفصیل عام کرنے پر پابندی عائدہوگی۔ انکوائری انویسٹی گیشن تفصیل عام کرنے والے نیب افسر کو ایک سال قید ،دس لاکھ جرمانہ ہوگا ۔عوام سے دھوکے پر 100 شکایات سے کم پر نیب کارروائی نہیں کر سکے گا-

20/06/2022

اسلام آباد
ملک میں گزشتہ کئی روز سے جاری بارشوں کے باعث جہاں موسم میں بہتری آئی ہے وہیں ملک میں بجلی کا شارٹ فال بھی کم ہوا ہے، شارٹ فال میں کمی کے باوجود مختلف علاقوں میں 8سے 12 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق اس وقت ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 218 میگاواٹ ہے ، بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار 782 میگاواٹ ہے جبکہ ملک میں بجلی کی کل طلب 27 ہزار میگاواٹ ہے۔ پاوڑ ڈویژن کا کہنا ہے کہ پانی سے 5 ہزار 259 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے،سرکاری تھرمل پلانٹس 1 ہزار 562میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 10 ہزار 834 میگاواٹ ، ونڈ پاور پلانٹس 1ہزار 609 میگاواٹ اور سولرپلانٹس سے 111 میگا واٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔ بگاس سے چلنے والے پلانٹس 127 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں ، جوہری ایندھن سے اس وقت 2ہزار 280 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔ شارٹ فال کم ہونے کے باجود لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، ملک کے مختلف علاقوں میں 8سے 12 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ،اسلام آباد میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 2 سے 4 گھنٹے تک ہے،زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ اس سے بھی زیادہ ہے۔

06/06/2022

سندھ ہائی کورٹ ، دعا زہرا کاظمی کی عمر کا تعین کرنے کیلئے میڈیکل بورڈ بنا نے کی ہدایت

دوران سماعت دعا زہرا نے بیان حلفی ریکارڈ کروادیا، کیس کی سماعت کل (بدھ )تک ملتوی کردی،عا زہرا کو پناہ شیلٹر ہوم بھجوانے کا حکم

میرا نام دعا زہرا ، میری عمر 18سال ہے اور میں نے مرضی سے شادی کی،دعا زہرا

کسی نے اغوا نہیں کیا،میں اپنی مرضی سے ظہیر کے پاس گئی تھی اور اب ظہیر کے ساتھ ہی رہنا چاہتی ہوں۔

مہدی کاظمی میرے والد ہیں تاہم میں اپنے والدین کے پاس واپس نہیں جانا چاہتی اور نہ ہی ان کے ساتھ ملنا چاہتی ہوں ،عدالت میں بیان

سندھ پولیس نے سخت سیکیورٹی میں دعا زہرااور ان کے شوہر ظہیر احمد کو عدالت میں پیش کیا

دعا زہرا کے والدین کی اس سے ملنے کی کوشش، پولیس کا ملنے کی اجازت دینے سے انکار، عدالت کی اجازت سے ہی والدین دعا زہرا سے مل سکیں گے،پولیس

05/06/2022

لاہور
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنماو سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ عمران خان کا ملک کی حقیقی آزادی اور خود مختاری کا بیانیہ11رکنی حکمران اتحاد پر بھاری ہے ، پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں سیاسی میدان خالی نہیں چھوڑیں گے اور جیسے بھی حالات ہوں ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا ،ملک کے تمام مسائل کا واحد حل صرف اور صرف شفاف انتخابات ہیں ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے حلقہ این اے131کے اراکین، رہنمائوں اور متحرک کارکنوں سے ملاقات میں گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ جو سازش کر کے اقتدار میں آئے ہیں وہ اپنے دعوے پورے کریں ،یہ دعوے کر رہے تھے کہ ہم اقتدار میں آکر عوام کیلئے دودھ اور شہد کی نہریں بہا دیں گے لیکن انہوں نے صرف دو ماہ میں ہی عوام پر زندگی تنگ کر دی ہے ۔آج عوام عمران خان کی حکومت کو یاد کر رہے ہیں اور بر ملا تحریک انصاف کی کامیاب پالیسیوںکا اعتراف کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت نے مشکل حالات کے باوجود اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھا ہوا تھا ، تمام شعبوں کے فعال ہونے کی وجہ سے ہماری معیشت ترقی کر رہی تھی لیکن ایک سازش کے تحت سپیڈ بریکر بنائے گئے جس کا خمیازہ آج پوری قوم کو بھگتنا پڑ رہاہے ۔ انہوںنے کہا کہ عمران خان نے دو دہائیوں سے زائد عرصے پر مبنی اپنی جدوجہد سے عوام کوکرپشن کے خلاف شعوردیا جس سے بہت سے لوگوں کے چہرے بے نقاب ہوئے ۔ اب عمران خان ملک کی حقیقی آزادی اورخود مختاری کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں جو پاکستان کی بقاء اورسلامتی کی ضامن ہے ۔ہمایوں اخترخان نے کہا کہ ان شا اللہ تحریک انصاف عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے دوبارہ حکومت میں واپس آئے گی اورقوم سے وعدہ ہے کہ ہم پاکستان کی معیشت کو دوبارہ ٹیک آف کی پوزیشن پرلے کر جائیں گے۔

02/06/2022

لاہور …ملکی سیاست اہم موڑ پر ہے، حکومت نام کی کوئی چیز موجود ہی نہیں: چودھری پرویزالٰہی

عمران خان نے حکومت کو کچھ دن کی مہلت دی ہے کہ جلد از جلد الیکشن کی تاریخ کا اعلان کیا جائے

حکمران اقتدار کے نشے میں چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کر رہے ہیں، سانحہ ماڈل ٹائون کے مرکزی کرداروں کو سزا دی ہوتی تو آج یہ واقعات رونما نہ ہوتے ۔ وفد سے گفتگو

28/05/2022

اسلام آباد۔۔ یاسین ملک کی سزانے بھارتی حکومت کی سیاسی دہشتگردی کو عیاں کردیا، خواتین رہنما جماعت اسلامی

بھارتی عدالت نے یاسین ملک کیخلاف جھوٹے مقدمے میں ناانصافی پر مبنی سزا دے کر دہرامعیار پیش کیا

پچھلے ستر سالوں سے جماعت اسلامی کشمیریوں کے حقوق کے لیے ممکنہ فورمز پر آواز اٹھا رہی ہے

عائشہ سید،نزہت بھٹی ،رخسانہ غضنفر، نصرت ناہیدکی مشعال ملک سے ملاقات میں گفتگو

28/05/2022

اسلام آباد
ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 780 میگاواٹ ہو گیا ،لوڈشیڈنگ بدستورجاری ہے پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار 18 ہزار 720 میگاواٹ ہے، جب کہ کل طلب 24 ہزار 500 میگاواٹ ہے، جس کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں 8 سے 12 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی اور زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی زیادہ ہے،لوڈشیڈنگ کے باعث کاروبارزندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ،پانی کی قلت پیدا ہو گئی۔ اس وقت پانی سے 4 ہزار 611 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے، سرکاری تھرمل پلانٹس 1 ہزار 156 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 9 ہزار 568 میگاواٹ ہے، ونڈ پاور پلانٹس 828 میگاواٹ اور سولرپلانٹس سے پیداوار 126 ہے، بگاس سے چلنے والے پلانٹس 142 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ، جوہری ایندھن 2 ہزار 284 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے

20/05/2022

ملتان …25سے 29 مئی کے دوران اسلام آباد مارچ کریں گے،حتمی تاریخ کافیصلہ( اتوار کو) کور کمیٹی اجلاس میں ہوگا ، عمران خان

جلد از جلد اسمبلیاں تحلیل کی جائیں اور انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا جائے

مجھے کہا گیا کہ آپ کی جان کو خطرہ ہے، بلٹ فروف شیشہ لگالو،خوف کا بت ٹوڑنے سے ہی قوم وجود میں آتی ہے

بار بار میرا نام لیتی ہو، مریم تھوڑا دھیان کرو تمہارا خاوند ناراض نہ ہوجائے،سابق وزیراعظم کاملتان میں پارٹی کے جلسے سے خطاب

20/05/2022

لاہور.....اللہ کا شکر ہے آج وہ واحد احسان بھی میرے سر سے اتر گیا جو صوبائی اسمبلی کی سیٹ کی صورت میں مجھ پر کیا گیا تھا، عبدالعلیم خان

باقی رہا وہ 10سال کے احسانات کا معاملہ جو میں نے عمران خان کی ذات اور پی ٹی آئی پر کئے اس کو میں نے اللہ پہ چھوڑ دیا ہے

اللہ بہترین انصاف کرنے والا ہے،پاکستان تحریک انصاف کے ڈی سیٹ ہونے والے منحرف رکن پنجاب اسمبلی کا ردعمل

20/05/2022

اسلام آباد ہائیکورٹ پر حملے کے کیس میں نامزد وکلا پر 30مئی کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے اسلام آباد ہائیکورٹ حملہ کیس کی سماعت کی جس دوران مقدمے میں نامزد 28سے زائد وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے کہا کہ مقدمے میں نامزد وکلا پر 30مئی کو فرد جرم عائد کی جائیگی لہذا تمام نامزد ملزمان آئندہ سماعت پرحاضری یقینی بنائیں۔انسداد دہشتگردی عدالت نے کیس میں نامزد ملزمان کے وکلا کی استدعا پر ملزمان کو چالان کی کاپیاں بھی تقسیم کردیں۔واضح رہے کہ 8فروری2021کو وکلا نے ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بلاک پرحملہ کیا تھا جس کے بعد پولیس نے دہشتگردی کی دفعات کے تحت30سے زائد وکلا کیخلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

16/05/2022

راولپنڈی
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے 31 مئی تک اہم فیصلے ہونے کی پیشگوئی کردی۔سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کی جانب سے موجودہ نگران حکومت پر کڑی تنقید کی گئی ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹرپربیان میں سابق وزیر داخلہ شیخ شید نے کہا ہے کہ نگران حکومت آنی ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ پٹرول گیس بجلی بڑھانی ہے یا الیکشن کرانے ہیں یا گرفتاریاں کرنی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ 200 کا ڈالر اور ڈیفالٹ ہونے سے بچنے کے لیے عبوری معیشت دان زیر غور ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ اپنا ڈی جی آیف آئی اے، آئی بی لا کر سارے کیس ختم کروانا، ان حالات پر 31 مئی تک اہم فیصلے ہو جائیں گے۔

12/05/2022

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حسان خاور نے کہا ہے کہ ہم کسی صورت حکومت کو اوورسیز ووٹرز کے حق پر نقب نہیں لگانے دیں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں حسان خاور نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کا ضمیر فروشی کا بازار لگا حکومت میں آنے کا ایجنڈا سب کے سامنے ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ عوام کی فلاح کے لیے نہیں اپنے کیسز ختم کروانے اور اوورسیز کا حق چھیننے آئے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے ترسیلات زر سے ملک چل رہا ہے، لاکھوں افراد ہر ماہ کڑوروں روپے بھیجتے ہیں جو کہ معاشی استحکام کے لیے ضروری ہے۔ انہوںنے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کو ان کے پیسے تو چاہیے ہیں پر ان کو ووٹ کا حق نہیں دینا چاہتے، ہم کسی صورت حکومت کو اوورسیز ووٹرز کے حق پر نقب نہیں لگانے دیں گے

12/05/2022

وفاقی وزیرپارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ حکومت کی اولین ترجیح انتخابی اصلاحات ہیں ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ یہ کہنا بے بنیاد ہوگا کہ پاکستان کی قسمت کے فیصلے لندن میں ہو رہے ہیں، حکومت کی اولین ترجیح انتخابی اصلاحات ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکمران طبقہ آئین کی پاسداری نہیں کرے گا تو عوام کو کیسے کہہ سکتے ہیں

12/05/2022

شکرگڑھ میں نور کوٹ ریلوے سٹیشن کے قریب سرغنہ سمیت ڈکیت گینگ کے 6 کارندوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ڈی ایس پی ملک خلیل نے بھی ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکو ئوں نے ڈیڑھ ماہ قبل اسامہ یونس نامی شہری کے گھر50لاکھ کی ڈکیتی کی تھی، بدلہ لینے کے لئے اسامہ نے ڈکیت گینگ کے سرغنہ اشرف خان عرف ماما چنگڑ کے ساتھ پہلے تعلقات بنائے اور پھر گزشتہ شب سٹیشن نورکوٹ کے قریب بلایا، نشہ آور مشروب پلا کر پہلے بے ہوش کیا اور پھر ساتھی کے ساتھ مل کر فائرنگ کر کے انہیں مار دیا۔ تمام ہلاک افراد کا تعلق ڈکیت گینگ سے تھا، ہلاک افراد میں گینگ کا سرغنہ اشرف خان بھی شامل ہے، مارے گئے ڈاکوئوں سے کلاشنکوف اور بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا۔پولیس حکام نے کہا کہ ملزمان کو شہری اسامہ یونس نے ساتھی کی مدد سے فائرنگ کر کے قتل کیا ۔ڈی ایس پی ملک خلیل نے کہا کہ اشتہاری ملزمان کو مارنے والے ملزم اسامہ اور ساتھی کی تلاش جاری ہے۔پولیس کے مطابق ڈکیت گینگ قتل، ڈکیتی اور زیادتی سمیت درجن سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا۔

12/05/2022

الیکشن کمیشن نے 20 پی ٹی آئی کے منحرف ارکان قومی اسمبلی کے خلاف ریفرنسز خارج کردیے

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 20 منحرف ارکان قومی اسمبلی کو ڈی سیٹ کرنے کی درخواستیں مسترد کردیں

چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت تین رکنی بینچ نے منحرف ارکان کے خلاف ریفرنسز پر محفوظ فیصلہ سنادیا

الیکشن کمیشن نے آج دلائل مکمل ہونے پر ریفرنسز پر فیصلہ محفوظ کیا تھا،

اسپیکر قومی اسمبلی نے 14 اپریل کو ریفرنسز چیف الیکشن کمشنر کو بھجوائے،

الیکشن کمیشن نے 28 اپریل کو ریفرنسز پر پہلی سماعت کی،

الیکشن کمیشن نے ریفرنسز پر چار سماعتیں کیں،

11/05/2022

اسلا م آباد
الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے منحرف ارکان قومی اسمبلی سے متعلق ریفرنس مسترد کر دیا۔الیکشن کمیشن کے ممبران نے پی ٹی آئی کے 20 منحرف اراکین کے خلاف دائر ریفرنس پر فیصلہ اتفاق رائے سے دیتے ہوئے خارج کیا۔ تفصیلات کے مطابق قائم مقام سپیکر کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو پی ٹی آئی کے 20 منحرف ارکین قومی اسمبلی کیخلاف ریفر نس دائر کیا گیا تھا، الیکشن کمیشن میں راجہ ریاض، نورعالم خان، فرخ الطاف، احمد حسین ڈیہڑ، رانا قاسم نون، غفار وٹو، سمیع الحسن گیلانی، مبین احمد، باسط بخاری، عامر گوپانگ، اجمل فاروق کھوسہ، ریاض مزاری، جویریہ ظفر آہیر، وجیہہ قمر، نزہت پٹھان، رمیش کمار، عامر لیاقت حسین، عاصم نذیر،نواب شیر وسیر، افضل ڈھانڈلہ کے خلاف یہ ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے ان ریفرنسز کی سماعت کی ، پی ٹی آئی کے منحرف ارکان نے اپنے خلاف آرٹیکل 63 اے کی خلاف ورزی کے ریفرنسز کو خلاف قانون و آئین اور ناقابل سماعت قرار دیا تھا۔منحرف ارکان نے اپنے جواب میں استدعا کی تھی کہ الیکشن کمیشن پہلے ریفرنسز کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ کرے، کیوں کہ یہ خلاف آئین اور نا قابل سماعت ہیں۔جوابات میں عائشہ گلالئی کیس کا بھی حوالہ دیا گیا ہے، منحرف ارکان نے کہا ہے کہ ان کے خلاف ریفرنسز آرٹیکل 63 اے پر پورا نہیں اترتے، اس لیے الیکشن کمیشن ریفرنسز کو خارج کرے۔جوابات میں منحرف ارکان نے آرٹیکل 63 اے کی خلاف ورزی کے الزام کو مسترد کیا، ان کا کہنا تھا کہ پارٹی سربراہ کی جانب سے الیکشن سے متعلق تحریری ہدایات انھیں نہیں ملیں، شو کاز نوٹس میں ضابطہ اخلاق پر عمل نہیں کیا گیا۔پی ٹی آئی کے منحرف رکن نور عالم خان کے وکیل گوہر خان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی شوکاز نوٹس کے جواب میں کہا تھا نہ پی ٹی آئی چھوڑی ہے اور نہ ہی پارلیمانی پارٹی، بعد میں پارٹی نے کہا کہ عدم اعتماد پر ووٹ نہیں دینا جو ثابت کرتا ہے کہ پارٹی نے تسلیم کیا نور عالم ان کا رکن ہے۔وکیل گوہر خان نے مزید کہا کہ نور عالم نے تین اپریل کو اجلاس میں شرکت کی، پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ اجلاس میں شرکت کریں، پارٹی نے دوبارہ کوئی ہدایت نہیں کی کہ آپ اجلاس میں شرکت نہ کریں، نور عالم نے کسی اور پارلیمانی پارٹی میں شمولیت اختیار نہیں کی۔ممبر الیکشن کمیشن نے پوچھا کہ کیا نور عالم خان نے تحریک عدم اعتماد کے دن ووٹ کاسٹ کیا؟ جس پر ان کے وکیل نے کہا کہ نور عالم خان نے تحریک عدم اعتماد پر ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔نور عالم خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ ان کے موکل پر آرٹیکل 63 ون (اے) کا اطلاق نہیں ہوتا، یہ کہتے ہیں بچوں کی شادی نہیں ہو گی، یہ ہمارے بچوں کے لیے اتنی فکر مند کیوں ہیں۔نور عالم خان کے وکیل نے کہا کہ سیکرٹری جنرل کی جانب سے جاری شوکاز نوٹس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے، نور عالم خان ابھی بھی پی ٹی آئی کے رکن ہیں، سپریم کورٹ فیصلہ دے چکا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فل کورٹ نااہلی ریفرنسز کا فیصلہ سنا سکتا ہے۔ممبر کمیشن ناصر درانی نے پوچھا کہ کیسے نتیجہ نکالا کہ الیکشن کمیشن کا 5 رکنی بینچ ہی فیصلہ سنا سکتا ہے؟ جس پر گوہر خان نے کہا کہ سپریم کورٹ اس پر فیصلہ دے چکا ہے۔پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کے خلاف دائر درخواست میں فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا گیا، بعد میں الیکشن کمیشن کی طرف سے متفقہ فیصلہ سناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان قومی اسمبلی پر آرٹیکل 63 اے کا اطلاق نہیں ہوتا۔ فیصلہ چیف الیکشن کمشنرنے پڑھ کر سنایا، جس میں کہا گیا کہ منحرف اراکین کے حوالے سے ٹھوس شواہد نہیں دیے جاسکے اور آرٹیکل 63اے کے تحت ریفرنس ثابت نہیں کیا جا سکا۔منحرف اراکین اسمبلی ڈی سیٹ ہونے سے بچ گئے۔

11/05/2022

لندن
وزیراعظم شہباز شریف نے عہدہ سنبھالنے کے بعد لندن میں پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد سے ملاقات کیلئے لندن پہنچ گئے۔ جہاں پر ان کی سابق وزیراعظم سے ون آن ون ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار بھی شریک تھے۔ملاقات کے دوران لیگی قائد نے سابق صدر آصف زرداری سے فون پر ہونے والی گفتگو سے وزیراعظم شہباز شریف کو آگاہ کیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی ملاقات کے دوران اتفاق پایا گیا ہے کہ ملک میں جلد انتخابات کا کوئی امکان نہیں،جنرل الیکشن انتخابی اصلاحات مکمل ہونے پر ہی ہونگے۔دوسری طرف ن لیگ کی نائب صدر اور نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے لندن میں نواز شریف اور شہباز شریف کی ملاقات کی تصاویر شیئر کی ہیں۔ایک تصویر میں شہباز شریف کو اپنے بڑے بھائی نواز شریف سے جھک کر گلے ملتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

09/05/2022

اسلام آباد
آئی ایم ایف کی شرائط پر پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی ختم کرنے کی تیاریاں ہو رہی ہیں، وزارت خزانہ رواں ہفتے کے دوران سبسڈی ختم کرنے کا پلان تیار کرے گی۔ذرائع کے مطابق بجلی کے فی یونٹ پر دی گئی سبسڈی بھی ختم کیے جانے کا امکان ہے، آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران سبسڈی ختم کرنے کا پلان پیش کیا جائے گا،پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات 18 مئی سے شروع ہوں گے۔آئی ایم ایف کے ساتھ قطر میں دس روز تک مذاکرات جاری رہیں گے،پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں آئندہ بجٹ تجاویز زیر غور آئیں گی۔حکومت اس وقت پٹرولیم مصنوعات پر 65 ارب روپے کی سبسڈی دے رہی ہے، پٹرول پر 21 ارب اور ڈیزل پر 44 ارب روپے سبسڈی دی جا رہی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی مرحلہ وار ختم کیے جانے کا امکان ہے،

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kashmir 20 Four News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share