Sardar Ghulam Sarwar Sherani

  • Home
  • Sardar Ghulam Sarwar Sherani

Sardar Ghulam Sarwar Sherani Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Sardar Ghulam Sarwar Sherani, Media/News Company, .

شیرانی۔ ۔گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن شیرانی کےصدر بھٹو شیرانی نے کہا ھے کہ ایک ماہ گزرنے کے باوجود اساتذہ کے کیسسز التوا ک...
20/11/2023

شیرانی۔ ۔گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن شیرانی کےصدر بھٹو شیرانی نے کہا ھے کہ ایک ماہ گزرنے کے باوجود اساتذہ کے کیسسز التوا کا شکار ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان کی وضع کردہ تعلیمی پالیسی کے بر عکس اقدامات قابل افسوس ہیں مسأئل کو حل کرنے کے حوالے سے ضلعی سطح پر محکمہ تعلیم کو دیئے گئے اختیارات کے باوجود کسی قسم کی کاروائی نہ کرنے پر اساتذہ میں پائی جانے والی تشویش حق بجانب ہے اساتذہ کے پنشن جی پی فنڈ میڈیکل جیسے کئی توجہ طلب مسائل بتدریج التوا کا شکار ہیں ضلعی انتظامی آفیسران کی عدم دلچسپی ڈپٹی کمشنر پہلے تو ڈی ای اے میٹنگنز میں شرکت نہیں کرتے اگر کوئی نمائندہ شریک ہو بھی جائے تو اجلاس کی منٹس کو دستخط کرنے میں ٹال مٹول سے کام لیتے ہیں جس سے تمام ضروری امور التوا کا شکار رہتے ہیں معلوم ہوا ہے کہ ڈی او ای فیمیل کراچی سےجبکہ ڈی ڈی او ای کوئٹہ میں بیٹھ کر محکمہ تعلیم کے امور چلا رہے ہیں جو باعث تشویش اور ناقابل برداشت عمل ہے ان روئیوں کے باعث اساتذہ اور طلبہ متاثر ہو رہے ہیں متعلقہ حکام بالا سے نوٹس لینے کی استدعا ہے
سردار غلام سرور شیرانی صدر پریس کلب شیرانی (رجسٹرڈ) وقت نیوز۔بلوچستان نیوز ژوب/شیرانی

19/11/2023
15/11/2023
شیرانی۔ کلی چیچوبی میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے حوالے سے ضلعی صدر حاجی میر حسن شیرانی کی صدارت میں ایک پروقار پ...
15/11/2023

شیرانی۔ کلی چیچوبی میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے حوالے سے ضلعی صدر حاجی میر حسن شیرانی کی صدارت میں ایک پروقار پروگرام منعقد کیا گیا جس میں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا شمولیتی اجتماع سے سینئر نائب صدر اکو حریفال قائمقام جنرل سیکرٹری نصیب خان حریفال عبدالغنی شیرانی کابینہ ممبران صدام حسین شیرانی رحمت اللہ شاہ ولی حریفال حبیب اللہ شیرانی عبدالجبار خان اور قبائلی مشران ملک لطیف خان تاج محمد و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک انصاف عمران خان تمام پاکستانی عوام کے دلوں کی دھڑکن بن چکا ہے جو کسی صورت کسی ظالم کے ظلم اور ناانصافی کے اگے جھکنے والا نہیں یہی وجہ ہے کہ جیل میں قید کے باوجود لوگ جوق درجوق پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں جو پاکستانی عوام کا ان سے دلی محبت کا واضع ثبوت ہے اس حوالے آنے والے الیکشن میں ضلع شیرانی کے لئے شیرانی کے عوام نے متفیقہ طور پر حاجی میر حسن شیرانی کو اپنا نمائندہ چنا ہے مقررین نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی اور صوبائی قیادت سے حاجی میر حسن شیرانی کو ٹکٹ دینے مطالبہ کیا اور کہا کہ انشاللہ اس بار اور کوئی نہیں ضلع شیرانی میں صرف اپنا ہی نمائندہ حاجی میر حسن شیرانی کو کامیاب بنائیں گے اخر میں ضلعی صدر حاجی میر حسن شیرانی نے پی ٹی أئی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو مبارک باد دی اور پروگرام میں شریک تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا.سردار غلام سرور شیرانی وقت نیوز۔بلوچستان نیوز ژوب۔ شیرانی

14/11/2023

ژوب. سمبازہ کے علاقے سرہ توئی سے لائے جانے والے کانگو وائرس مشتبہ مریضوں کا پی سی آر ٹیسٹ کرنے سے ٹیسٹ اب نیگیٹو آیا . ڈی ایچ او ژوب سید ڈاکٹر مظفر شاہ

14/11/2023

ایک معتبر ذرائع سے حاصل ہونے والی ابتدائی معلومات کے مطابق ژوب سے ریفر کیے گئے مریضوں کے ساتوں نمونے CCHF کے لیے PCR منفی ہیں۔
ڈاکٹر ہادی کاکڑ

شیرانی۔ڈپٹی کمشنر شیرانی عظیم جان دومڑ کی زیرصدارت پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹ...
14/11/2023

شیرانی۔ڈپٹی کمشنر شیرانی عظیم جان دومڑ کی زیرصدارت پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹراخترمندوخیل ڈپٹی ہیلتھ افیسر ڈاکٹر خیر محمد شیرانی اسسٹنٹ کمشنر محمد حسنین پی پی ایچ ائی افیسران سمیت تمام یونین یو ایس ایم اوز کے نمائندگان شریک تھے ڈپٹی کمشنر عظیم جان دومڑ نے کہا کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ابھی سے بہتر حکمت عملی کے تحت اقدامات کیئے جائیں پولیو مہم میں ہم سب کو مثبت انداز میں کردار ادا کرنا ہوگا پولیو ورکرز سے لیکر ایریا انچارج مانیٹرنگ کرنے والے افسران کا مقصد ایک ھے وہ ھے ملک سے پولیو جیسی مہلک وبا کا خاتمہ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیں ان کےخلاف سخت محنت وجدوجہد سے کام کرنے کی ضرورت ہے اس حوالے سےکسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی رپورٹ۔سردار غلام سرور شیرانی صدر پریس کلب شیرانی(رجسٹرڈ)وقت نیوز۔بلوچستان نیوز ژوب۔شیرانی

شیرانی۔ گورنمنٹ پرائمری سکول کوری وسطہ شیرانی کے استاد سید فیروز حسین شاہ  پر حملہ کرنے والے افراد کیطرف سے علاقائی معتب...
13/11/2023

شیرانی۔ گورنمنٹ پرائمری سکول کوری وسطہ شیرانی کے استاد سید فیروز حسین شاہ پر حملہ کرنے والے افراد کیطرف سے علاقائی معتبرین قبائلی روایات کے مطابق گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر بھٹو شیرانی کے گھر میڑھ لے کر گئے جس پر متاثرہ استاد جی ٹی اے شیرانی ضلعی کابینہ عہدیداران سمیع اللہ قریشی محمد حسن رازمحمد شیرانی بیت اللہ ظاہر شاہ مسلم یار محمد ابراہیم ناصر ملک کریم داد شیرانی شیرمحمد اور جی ٹی اے ڈویژن چیئرمین سلطان شاہ حریفال ایپکا چیئرمین داد خان حریفال اور دیگر نے باہمی مشاورت کے بعد میڑھ کو قبول کیا اس موقع پر جی ٹی اے صدر بھٹو شیرانی نے کہا کہ جی ٹی اے اساتذہ کی نمائندہ تنظیم ہے اساتذہ کے حقوق اور تحفظ کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اساتذہ قوم کے ہیں اس لئے اساتذہ کے ساتھ اس طرح کے ناروا عمل کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ میڑھ کے شرکاء نے غلطی پر ندامت کا اظہار کرتے ہوئے اور معاف کرنے پر سید فیروز حسین شاہ اور جی ٹی اے کا شکریہ ادا کیا۔ سردار غلام سرور شیرانی وقت نیوز بلوچستان نیوز ژوب/شیرانی

ژوب. معراج اعوان  55ساتھیوں کے ساتھ کویٹہ کے طرف رواں دواں ڈسٹرکٹ قلعہ سیف اللہ پر جہاں پر زمیندار ایکشن کمیٹی کی جانب ب...
13/11/2023

ژوب. معراج اعوان 55ساتھیوں کے ساتھ کویٹہ کے طرف رواں دواں ڈسٹرکٹ قلعہ سیف اللہ پر جہاں پر زمیندار ایکشن کمیٹی کی جانب بیچلہ لانگ مارچ کویٹہ کے طرف رواں دواں ہیں اس کے ساتھ ژوب قلعہ سیف اللہ اور لورالائی کے زمیندار ایک جلوس کی شکل میں قلعہ سیف اللہ سے کویٹہ کے طرف روانہ ہونگے جس میں ژوب کی قیادت زمیندار ایکشن کمیٹی کے چیرمین معراج آوان قلعہ سیف اللہ زمیندار ایکشن کمیٹی کے چیرمین عبداللہ جان میرزئی کی سربراہی میں لانگ مارچ کویٹہ کے طرف رواں دواں رہے گی اس دوران راستے میں تمام زمیندار ایکشن کمیٹی کے اعلان کے بعد زمیندار پہلی دفعہ روڈوں پر نکلے ہیں ۔اور حکومت بلوچستان کے نگران حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ زمینداروں کے ساتھ ظلم زیادتی کو فوری طور پر بند کیا جائے ۔بلوچستان کے تمام زمینداروں کو بجلی وقت پر فراہم کی جائے ۔اج پورے بلوچستان کے زمیندار روڈوں پر لانگ مارچ کے لیے نکلے ہوئے ہیں اور کویٹہ کے طرف ایک بڑا احتجاج ریکارڈ کریں گے اور بعد میں ملک نصیر احمد شاہوانی کے قیادت ایوب اسٹیڈیم میں ایک بڑے جلسہ گاہ کا شکل اختیار کرے گا
سردار غلام سرور شیرانی وقت نیوز بلوچستان نیوز ژوب۔شیرانی

09/11/2023

. ڈپٹی کمشنر شیرانی عظیم جان دمڑ کے مطابق ڈی ائی خان قومی شاہراہ بمقام دانہ سر ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بحال کر دی گئ اس حوالے اسسٹنٹ کمشنر شیرانی محمد حسنین تفصیلات بتا رہے ہیں سردار غلام سرور شیرانی صدر پریس کلب شیرانی (جسٹرڈ) وقت نیوز ۔بلوچستان نیوز ژ۔ژوب / شیرانی

شیرانی. پاکستان تحریک انصاف  شیرانی کے زیر اہتمام  کلی لہڑ میں کپیپ کلا خان کے گھر پر پروقار   شمولیتی تقریب کا انعقاد ک...
08/11/2023

شیرانی. پاکستان تحریک انصاف شیرانی کے زیر اہتمام کلی لہڑ میں کپیپ کلا خان کے گھر پر پروقار شمولیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا شمولیتی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر حاجی میر حسن شیرانی تھے منعقدہ شمولیتی تقریب میں سیکنڑوں آفراد نے مختلف سیاسی پارٹیوں سے مستعفی ہوکر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی اس موقع پر ضلعی صدر حاجی میر حسن شیرانی کے علاوہ نائب صدر اکو حریفال شاہ ولی حریفال عید اکبر کلا خان رحمان اللہ حریفال پائے محمد شیرانی رحمت اللہ شیرانی الیاس نجیب شیرانی عبدالغنی شیرانی و دیگر بھی موجود تھے اسٹیج کے فرائض عمر شاہ شیرانی نے سر انجام دیئے پروقار شمولیتی تقریب کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر حأجی میر حسن شیرانی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے والے تمام دوستوں خوش آمدید کہتا ہوں اپ تمام دوستوں کا پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ قابل داد ہے مجھے امید ہے کہ اپ عمران خان کے پیغام کو بھرپور انداز میں گھر گھر تک پہنچائے میں کردار ادا کریں گے تقریب سے نائب صدر اکو حریفال و دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر حاجی میر حسن شیرانی کو کامیاب بنائیں گے شیرانی میں دو اہم شعبے ایجوکیشن اور ہیلتھ غیر فعال ہیں عوام عرصہ دراز سے تمام بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں ان تمام مسائل اور مشکلات کا حل ضلع شیرانی سے تعلق رکھنے والا اپنا ہی نمائندہ ہو سکتا ہے جسے مل کر کامیاب بنائیں گے پروگرام کے اختتام پر پاکستان تحریک انصاف کے ائے ہوئے مہمانوں کو ظہرانہ دیا گیا۔۔۔سردار غلام سرور شیرانی صدر پریس کلب شیرانی (رجسٹرڈ ) وقت نیوز ۔بلوچستان نیوز ژوب ۔شیرانی

شیرانی. لینڈ سلائیڈنگ اور پہاڑی تودے گرنے کے باعث ڈی آئی خان قومی شاہراہ بلاک سینکڑوں مسافر پھنس گئے بھاری مشینری پہنچا ...
06/11/2023

شیرانی. لینڈ سلائیڈنگ اور پہاڑی تودے گرنے کے باعث ڈی آئی خان قومی شاہراہ بلاک سینکڑوں مسافر پھنس گئے بھاری مشینری پہنچا دی گئی ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں شاہراہ کھولنے کے کام کا آغاز پھنسے مسافروں کے لئے طبی عملے ایمبولینس اور خوراک کی فراہم کر دی گئی ڈپٹی کمشنر کے مطابق شاہراہ کھولنے میں 15 تا 20گھنٹے لگ سکتے ہیں تفصیلات کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب دانہ سر کے مقام پر بڑے پیمانے پر لینڈ سلائیڈنگ اور پہاڑی تودے گرنے کے باعث پنجاب اور خیبر پختونخوا کو بلوچستان سے ملانے والی ڈی آئی خان قومی شاہراہ بلاک ہو گیا جس کے نتیجے میں شاہراہ کے دونوں جانب سینکڑوں مسافر جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہے پھنس گئے اس حوالے سے رابطہ کرنے پر ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ نے بتایا کہ بڑے پیمانے پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے جس سے قومی شاہراہ بلاک ہوئی جبکہ شاہراہ کے ایک بڑے حصے کو نقصان بھی پہنچا ہے شاہراہ کو ہنگامی بنیادوں پر کھولنے کے کے لئے بھاری مشینری متاثرہ مقام پر پہنچا دی گئی ہے تمام تر اقدامات کی خود نگرانی کر رہا ہوں جبکہ اسسٹنٹ کمشنر محمد حسنین رسالدار میجر شیر زمان شیرانی اور لیویز فورس کی بھاری نفری بھی موقع پر موجود ہے شاہراہ پر پھنسے مسافروں کے لئے طبی عملے ایمبولینس خوراک اور پانی فراہم کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ شاہراہ کو کھولنے اور پھنسے مسافروں کو ریلیف فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات اور دستیاب وسائل کو بروئے کار لا رہے ہیں شاہراہ کو کھولنے کے لئے 15 تا20 گھنٹے لگ سکتے ہیں رپورٹ۔سردار غلام سرور شیرانی صدر پریس کلب شیرانی وقت نیوز بلوچستان نیوز ژوب۔شیرانی اپڈیٹ ۔۔۔۔۔ شیرانی : لینڈ سلائیڈنگ اور پہاڑی تودے گرنے کے باعث پنجاب اور کے پی کے کو بلوچستان سے ملانے والی ڈی آئی خان قومی شاہراہ بلاک شاہراہ کو کھولنے کی اپریشن جاری ہے ڈپٹی کمشنر شیرانی عظیم جان دمڑ کے مطابق قومی شاہراہ کھولنے میں 48 تا 72 گھنٹے لگ سکتے ہیں لینڈ سلائیڈنگ کے دوران ایک حصہ شاہراہ پر ا گرا جس کے باعث شاہراہ کا بڑا حصہ ٹوٹ گیا ہے شاہراہ پر پھنسے ہوئے مسافروں کو پیدل کراس کراکر روانہ کر دیا گیا لہذا قومی شاہراہ کی بحالی تک مسافر اور ٹرانسپورٹرز متاثرہ شاہراہ پر غیر ضرور سفر سے گریز کریں سردار غلام سرور شیرانی صدر پریس کلب شیرانی شیرانی( رجسٹرڈ) وقت نیوز بلوچستان نیوز ژوب ۔شیرانی

06/11/2023

شیرانی : لینڈ سلائیڈنگ اور پہاڑی تودے گرنے کے باعث پنجاب اور کے پی کے کو بلوچستان سے ملانے والی ڈی آئی خان قومی شاہراہ بلاک ڈپٹی کمشنر شیرانی عظیم جان دمڑ کے مطابق شاہراہ کو کھولنے کے لئے بھاری پہچا دی گئی ہے شاہراہ کھولنے میں 20 گھنٹے لگ سکتے ہیں تمام تر صورتحال اور اقدامات کی خود نگرانی کر رہا ہوں شاہراہ کی دونوں جانب بڑی تعداد میں مسافر پھنسے ہوئے ہیں مسافروں کے لئے طبی عملے ایمبولنس اور خوراک فراہم کر دی گئی ہے اس وقت قومی شاہراہ ڈی آئی خان دانہ سر کے مقام پر ڈپٹی کمشنر شیرانی عظیم جان دمڑ بمہ ضلعی انتظامیہ شیرانی خود موجود ہیں کام تیزی سے جاری ہے روڈ کھولنے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور این ایچ اے بھرپور کوششوں میں مصروف ہیں لہذا قومی شاہراہ کی بحالی تک عوام غیر ضرور سفر سے گریز کریں سردار غلام سرور شیرانی صدر پریس کلب شیرانی شیرانی( رجسٹرڈ) وقت نیوز بلوچستان نیوز ژوب ۔شیرانی

شیرانی۔ال ژوب/شیرانی موٹر یونین شورم کا ایک اہم اجلاس زیر صدرات ال پارٹی کے رہنماء عبدالقیوم منعقد ہوا اجلاس میں ال موٹر...
30/10/2023

شیرانی۔ال ژوب/شیرانی موٹر یونین شورم کا ایک اہم اجلاس زیر صدرات ال پارٹی کے رہنماء عبدالقیوم منعقد ہوا اجلاس میں ال موٹر شورم ژوب/شیرانی کے چیرمین رحمان اللہ مندوخیل نائب صدر نوراللہ جنرل سیکرٹری خالقداد سیکرٹری اطلاعات سفرالدین ال پارٹی کے رہنما محمد انور اختر شاہ شہاب الدین انجمن تاجران کے عبدالجار عرف طور پاکستان تحریک انصاف ضلع ژوب کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر شیر خان دوتانی ٹرانسپورٹ یونین کے ڈویژنل صدر عبدالجار نے شرکت کی اجلاس میں شریک تمام رہنماوں نے اپنے مشترکہ جاری اعلامیے کہا کہ کابلی گاڈیوں کی پکڑ دھکڑ ایک ناروا اور انتہائی ظلم کے مترادف عمل ہے جسے فوری طور پر بند کیاجائے انہوں نے حکومت بلوچستان سےمطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کسٹم کو فوری طور پر کھولا جائے مطالبات تسلیم نہ کرنے کی صورت میں بروز جمعرات صبح 10 بجے بلدیہ پارک میں ال پاٹیز و ال موٹر شورم یونین ژوب/شیرانی کی جانب سے ایک اہم پریس کانفرنس کیا جائے گا جس میں ژوب وشیرانی کے تمام سیاسی جماعتوں سماجی تنظیموں کے رہنماوں سے شرکت کے اپیل کی جاتی ہےسردار غلام سرور شیرانی وقت نیوز ۔بلوچستان نیوز ژوب/شیرانی

27/10/2023

شیرانی انتظامیہ کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کی خفیہ تقریب حقیقی صحافی نظر انداز غیر متعلقہ افراد مدعو اس طرح کے اقدامات نا قابل قبول ہیں اور قابل مذمت ہیں ڈپٹی کمشنر فرضی اور منظور نظر غیر حقیقی افراد کو مدعو کرنے کی بجائے حقیقی صحافیوں کو مدعو کیا کرے کیونکہ کشمیریوں کے ساتھ فرضی یکجہتی کی بجائے حقیقی یکجہتی کی ضرورت ہے
پریس کلب شیرانی (رجسٹرڈ)۔

شیرانی.گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع شیرانی کے انتخابات مکمل بھٹو شیرانی صدر سید علی شاہ حریفال سمیت ضلعی کابینہ بلا مقا...
27/10/2023

شیرانی.گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع شیرانی کے انتخابات مکمل بھٹو شیرانی صدر سید علی شاہ حریفال سمیت ضلعی کابینہ بلا مقابلہ منتخب ہو گئے تفصیلات کے مطابق اساتذہ اتحاد جی ٹی اے ضلع شیرانی کے بھٹو شیرانی صدر جنرل سیکرٹری سید علی شاہ حریفال سینئر نائب صدر دین محمد ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد رحیم چیئرمین خانزادہ سمیع اللہ قریشی ڈپٹی چیئرمین محمد عابد ارگنائزر اختر شاہ شیرانی ڈپٹی ارگنائزر حبیب اللہ سیکرٹری اطلاعات محمد حسن راز محمد شیرانی خاتون (س) مشتاق حسین عابد نواز حکیم شاہ سید جبار شاہ محمد سلیم و دیگر کابینہ ارکان بلا مقابلہ منتخب ہو گئے اس موقع پر نو منتخب صدر بھٹو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کے وقار پر کسی قسم کی انچ انے نہیں دیں گے شیرانی کے تمام تعلیمی اداروں کو فعال بنائیں گے انہوں نے کہا کہ میں سابقہ صدر امیر محمد شیرانی سمیت تمام معزز اساتذہ کرام کا مشکور جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا اپ کے بھرپور اعتماد کو کسی قسم کا ٹھیس پہنچنے نہیں دونگا اس موقع بر اپکا شیرانی کے چیئرمین داد خان حریفال رحیم شیرانی طارق شیرانی نے منتخب صدر بھٹو شیرانی سید علی شاہ حریفال خانزادہ سمیع اللہ قریشی اور داد خان حریفال کو روایتی پگڑیاں اور ہار پہنائے
رپورٹ۔ سردار غلام سرور شیرانی صدر پریس کلب شیرانی وقت نیوز بلوچستان نیوز ژوب/شیرانی

Address


Telephone

+923003888956

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sardar Ghulam Sarwar Sherani posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share