02/01/2023
02جنوری 2023
باغ (پی آئی ڈی) ڈپٹی کمشنر عبدالحمید کیانی نے کہا ہے کہ پولیو ایک موذی مرض ہے جس سے بچاؤ کے لیے سب کو ملکر کام کرنا ہو گا، اپنی آنے والی نسلوں کو پولیو جیسے موذی مرض سے بچانے کے لیے محکمہ صحت کیساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے تا کہ ہماری نسلیں پولیو سے بچ سکیں، ضلع باغ میں پولیو مہم 16جنوری سے شروع ہو گی جو 20جنوری تک جاری رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیو مہم کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر منظور حسین، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سردار عبدالعزیز خان، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر سردار محمد پرویز خان، اسٹیٹ آفیسرراجہ افرا سیاب،محمد رضوان، محمد حنیف و دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر منظور حسین نے ڈپٹی کمشنر کو پولیو مہم کے حوالے سے بریفنگ دی جس میں انہوں نے بتایا کہ ضلع باغ کی کل آبادی 400083نفوس پر مشتمل ہے، پانچ سال سے کم عمر بچوں کی تعداد 66251ہے ان بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلانے کے لیے 397موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو ہر گھر جا کر بچوں کو پولیو ویکسین پلائیں گی، اسکے ساتھ چھ ماہ سے پانچ سال تک کے بچوں کو وٹامن اے کی خوراک بھی دی جائے گی، ضلع باغ میں نیشنل ایکشن ایمرجنسی پلان کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیو ریڈیکشن کمیٹی قائم کی گئی ہے، انہوں نے بتایا کہ ضلع باغ میں 55فکسڈ سنٹر قائم کیے گئے ہیں جہاں فیلڈ سے آنے والے بچوں کو پولیو ویکسین پلائی جائے گی اس کے علاوہ اہم لاری اڈوں اور انٹری پوائنٹس پر 09ٹرانزٹ پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں جہاں سفر کرنے والے بچوں کو پولیو ویکسین پلائے جائے گی، انہوں نے بتایا کہ جلع باغ میں 90ایریا انچاجز اپنی اپنی یونین کونسل میں مہم کی نگرانی کریں گے تین تحصیل سپیر وائزر بھی ڈیوٹی سر اانجام دیں گے چوبیس یونین کونسل میڈیکل آفیسر اپنے اپنے زون میں ٹیموں کی نگرانی کریں گے ضلع لیول پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پولیو مہم کی نگرانی کریں گے، انہوں نے بتایا کہا ہر یونین کونسل لیول پر اریڈیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں لیڈی ہیلتھ سپر وائزر اور محکمہ صحت کے اہلکاران کے علاوہ یونین کونسل میں امام مسجد، پٹواری اور اساتذہ کا تعاون شامل ہو گا، انہوں نے بتایا کہ ضلع باغ میں رپورٹنگ اور شکایات دور کرنے کے لیے پولیو کنٹرول سیل قائم کیا گیا ہے جس میں اس نمبر پر 05823920089شکایات یا رپورٹس درج کرائی جا سکتی ہیں۔
پی آئی ڈی نیوز باغ
تاریخ 02-01-2023