Current affairs pak

  • Home
  • Current affairs pak

Current affairs pak It's all about current news updates Current topics in Pakistan

سکردو:- ڈی پی او سکردو اسحاق حسین کی ہدایات پر ایس ڈی پی او سٹی وزیر فرمان علی کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹ...
11/06/2024

سکردو:- ڈی پی او سکردو اسحاق حسین کی ہدایات پر ایس ڈی پی او سٹی وزیر فرمان علی کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر محمود علی اور ان کے عملے نے غیر مقامی بھکاریوں کو بلتستان بدر کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ۔ غیر مقامی بھکاریوں کی آمد سے بلتستان کے مثالی معاشرے پر منفی اثرات مرتب ہورہے تھے جسے دیکھتے ہوئے ڈی پی او سکردو اسحاق حسین نے سکردو پولیس کو غیر مقامی پیشہ ور بھکاریوں کو علاقہ بدر کرنے کا حکم دے دیا ہوا تھا۔ ڈی پی او کے ہدایات کی روشنی میں پیر کے روز ایک کھیپ کو تھانہ سٹی اور پولیس چوکی بس اڈہ کے عملے نے جنرل بس اسٹینڈ سے عوامی ٹرانسپورٹ کے ذریعے راولپنڈی روانہ کردیا ۔ عید الضحیٰ کے رش کی وجہ سے غیر مقامی بھکاریوں کو ایک ساتھ بھیجنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے سلسلہ وار نکالنے کا فیصلہ کر دیا ہے ۔ یاد رہے غیر مقامی پیشہ ور بھکاریوں کی آمد سے بلتستان کے معاشرے میں طرح طرح کی برائیاں جنم لے رہی تھیں جسے دیکھتے ہوئے ڈی آئی پی او سکردو نے ان غیر مقامی بھکاریوں کو علاقہ بدر کرنے کا حکم دیا ہوا ہے۔

جی ایم شجاع پی آر او ٹو ڈی پی او سکردو
Gilgit-Baltistan Police

پاکستان میں تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں میں خدمات کے اعتراف میں صدر پاکستان نے پرنس رحیم آغاخان کو اعلیٰ سول اعزاز نشان پا...
07/06/2024

پاکستان میں تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں میں خدمات کے اعتراف میں صدر پاکستان نے پرنس رحیم آغاخان کو اعلیٰ سول اعزاز نشان پاکستان سے نوازا !

گلگت: سابق وزیراعلی و صوبائی صدر پی ٹی آئی خالد خورشید کی زیر صدارت 'گرین ٹوررزم لیز سکینڈل' کے حوالے سے پی ٹی آئی گلگت ...
05/06/2024

گلگت: سابق وزیراعلی و صوبائی صدر پی ٹی آئی خالد خورشید کی زیر صدارت 'گرین ٹوررزم لیز سکینڈل' کے حوالے سے پی ٹی آئی گلگت بلتستان کا اہم مشاورتی اجلاس منعقد!

اجلاس میں سابق سینیئر وزراء کرنل(ر) عبیداللہ بیگ اور راجہ زکریا مقپون و پی ٹی آئی کے دیگر سیننرہنماء شریک

*ریسٹ ہاؤسز کے خسارے کی آڑ میں گلگت بلتستان کے 44 سیاحتی مقامات اور 4400 کنال زمین اونے پونے دام گرین ٹوررزم نامی ایک نوزائندہ کمپنی کے حوالے کردی گئی ہے۔ 4199 کنال جنگلات کی وہ زمین ہے جس پر کوئی عمارت سرے سے موجود ہی نہیں۔*
اجلاس میں شرکاء کو اہم بریفںگ

*گرین ٹوررزم کی آڑ میں گلگت بلتستان کی انتہائی قیمتی زمینوں پر قبضے یعنی "بلیک ٹورزم" کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔ کالا معاہدہ فوری منسوخ کیا جائے۔ بصورت دیگر کٹھ پتلی صوبائی حکومت عوامی غیض و غضب کا سامنا کرنے کے لئے تیار رہے*
پی ٹی آئی گلگت بلتستان کا فیصلہ

*ائندہ دنوں میں اہم قانون مشاورت کے بعد گرین ٹوررزم کمپنی معاہدے کے خلاف گلگت بلتستان کی عدلیہ سے رجوع کیا جائے گا۔*
پی ٹی آئی گلگت بلتستان مشاورتی اجلاس میں اہم ترین فیصلہ

اجلاس میں شرکاء نے گرین ٹوررزم کمپنی کے ساتھ کٹھ صوبائی حکومت کے لیز معاہدے کو گلگت بلتستان کی قیمتی زمین اور اثاثوں پر ڈاکہ قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اجلاس میں کہا گیا کہ گلگت بلتستان کی کٹھ پتلی حکومت نے عوام کے مفادات کے تحفظ کے بجائے گلگت بلتستان کی زمینوں پر قبضے کی مذموم کوشش میں شرمناک سہولت کاری کی۔ چند ماہ کے اقتدار، نوکری و مراعات کے لئے کٹھ پتلی حکومت میں موجود لوٹوں، ن لیگی و پی پی پی ممبران و سرکاری اہلکاروں نے بدترین ضمیر فروشی کی۔ عوام گلگت بلتستان ان مکروہ چہہروں کو کبھی نہیں بھولے گی۔ ان کا کڑا احتساب کریگی

اجلاس میں کٹھ پتلی حکومت صوبائی سے دو ٹوک مطالبہ کیا گیا کہ فوری طور کالے گرین ٹورزم معاہدے کو منسوخ کرے

اجلاس میں کہا گیا کہ گزشتہ سال پی ٹی آئی کی منتخب عوامی حکومت گراکر جی بی اسمبلی پر قبضے کے زریعے گلگت بلتستان پر کٹھ پتلی حکومت مسلط کرنے کے گہناونے مقاصد پورے کئے جارہے ہیں۔ کٹھ پتلی صوبائی حکومت اب تک خفیہ معاہدہ عوام کے سامنے پیش کرنے سے فراری ہے۔ کٹھ پتلی حکومت گرین ٹوررزم کمپنی کے اصل مالکوں کا نام لینے کی سکت نہیں رکھتی کل کو یہ 4400 کنال زمین و قیمیت سیاحتی مقامات کیسے واپس لے گی۔

اس موقع پر سابق وزیراعلی خالد خورشید نے کہا کہ بانی چیرمین عمران خان نے 3 سالہ پہلے ہی گلگت بلتستان کے عوام کو خبردار کیا تھا کہ آپ کی زمین انتہائی قیمتی اور محدود ہے اس کا تحفظ کریں۔ پی ٹی آئی گلگت بلتستان سیاحتتی سرمایہ کی آڑ میں زمینوں پر قبضے کی کوشش کو یکسر مسترد کرتی ہے اور اس میں شامل ہر تمام سہولت کاروں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ حکومت فوری گرین ٹوررزم کمپنی لیز معاہدہ منسوخ کرے۔ آئندی دنوں میں اہم قانونی مشاورت کے بعد معاہدے کے خلاف گلگت بلتستان کی عدالت سے رجوع کریں گے۔

سابق وزیراعلی خالد خورشید نے پی ٹی آئی کو ہدایت دی کہ گرین ٹوررزم کمپنی سکینڈل کے حوالے سے اپنے اپنے اضلاع میں عوام سے فوری راپطہ شروع کریں اور اس کے خوفناک حقائق عوام تک پہنچائیں

عوامی ورکرز پارٹی پارٹی گلگت بلتستان انٹرا پارٹی انتخابات, کامریڈ بابا جان صدر ، شیرنادر شاہی جنرل سکرٹری،  ظہور الٰہی ت...
03/06/2024

عوامی ورکرز پارٹی پارٹی گلگت بلتستان انٹرا پارٹی انتخابات, کامریڈ بابا جان صدر ، شیرنادر شاہی جنرل سکرٹری، ظہور الٰہی ترجمان منتخب

گلگت( پ ر) عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان کا انٹرا پارٹی الیکشن کے سلسلے میں ایک اہم تقریب کا انعقاد پیلس ہوٹل گلگت چیئرمین الیکشن کمیٹی اختر امین کے زیرصدارت منعقد ہوا۔ تقریب میں عوامی ورکرزپارٹی گلگت بلتستان کے سینکڑوں کارکنان و عہدیداران نے شرکت کی۔
تقریب میں عوامی ورکرپارٹی گلگت بلتستان کے انٹرا پارٹی الیکشن کمیشن کے چیئرمین اخترامین ، ممبر اکرام جمال اور ممبر عبدالمجید خان نے باقاعدہ الیکشن پروسس کا اعلان کیا جس کے مطابق مختلف عہدوں پر امیدواروں کی کاغذات نامزد ہوئے۔ جس کے مطابق کامریڈ بابا جان صدر، ضیغم عباس سینئر نائب صدر، آصف سخی نائب صدر، شیرنادر شاہی جنرل سکرٹری، ظہور الہٰی پریس اینڈ انفارمیشن سکرٹری ، کامریڈ نازنین ڈپٹی جنرل سکرٹری، اخون بائے سکرٹری اور نور نعید تعلیم و تربیت، کامریڈ ذیشان احمد سکرٹری یوتھ و طلبہ، عقیلہ سکرٹری خواتین، امین ہنزائی سکرٹری لیبر، جلال سکرٹری کسان اور نورخان فنانس سکرٹری تین سال کے لئے منتخب ہوگئے۔
آخر میں عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان کی الیکشن کمیٹی کے چیئرمین کے حکم پر سینئر رہنما کامریڈ فرمان علی نے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا۔

جاری کردہ: چیرمین اختر امین و ممبران الیکشن کمیٹی عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان
Date: 02/05/2024

‏میں نے گھر میں چڑیا پالی ،ایک دن وہ اڑ گئی۔ پھر ایک گلہری پالی لیکن وہ بھی بھاگ گئی۔ پھر میں نے آنگن میں ایک درخت لگایا...
02/06/2024

‏میں نے گھر میں چڑیا پالی ،ایک دن وہ اڑ گئی۔ پھر ایک گلہری پالی لیکن وہ بھی بھاگ گئی۔ پھر میں نے آنگن میں ایک درخت لگایا 🌴 🌲 چڑیا اور گلہری دونوں واپس آ گئے۔۔۔۔
صبح بخیر

قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی اور کلاسز میں حاضر نہ ہونے سمیت اسائمنٹ جمع نہ کرنے اور یونیورسٹی قوائد کی خلاف ورزی کے مرتکب...
02/06/2024

قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی اور کلاسز میں حاضر نہ ہونے سمیت اسائمنٹ جمع نہ کرنے اور یونیورسٹی قوائد کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار دیکر جامعہ قراقرم نے درجن سے زائد طلبہ کو تاحکم ثانی یونیورسٹی میں داخلہ معطل کردیا گیا۔۔۔

دنیور:دنیور (ہنزہ سے) سے تعلق رکھنے والے لیفٹیننٹ کرنل امیر حمزہ کو مکمل کرنل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔  وہ گلگت بلت...
01/06/2024

دنیور:
دنیور (ہنزہ سے) سے تعلق رکھنے والے لیفٹیننٹ کرنل امیر حمزہ کو مکمل کرنل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔ وہ گلگت بلتستان سکاؤٹس میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں ۔

شینا و اردو زبان کے معروف و ممتاز مزاحمتی و صوفیانہ شاعر شاہد حسین شاہد کو جنم دن مبارک!
01/06/2024

شینا و اردو زبان کے معروف و ممتاز مزاحمتی و صوفیانہ شاعر شاہد حسین شاہد کو جنم دن مبارک!

پرنسز زہرا کا خاموش پیغام۔وہ تمام لڑکے  لڑکیاں جو آزادی کا غلط مطلب لے رہی ہیں۔ اُنکے لیے پرنسز زہرا ایک خاموش پیغام دے ...
31/05/2024

پرنسز زہرا کا خاموش پیغام۔
وہ تمام لڑکے لڑکیاں جو آزادی کا غلط مطلب لے رہی ہیں۔ اُنکے لیے پرنسز زہرا ایک خاموش پیغام دے کر چلی گئی ہیں۔۔ یورپ میں پلی بڑی دنیا کی امیر زادی جب گلگت بلتستان کی سرزمین ائی تو یہاں کے معاشرے اور کلچر کے مطابق اپنا سادہ لباس زیب تن کیا۔۔صرف یہاں ہی نہیں پرنسز جب یورپ میں بھی ہوتی ہیں تو اپنا پوشاک بہت سادہ رکھتی ہیں۔
جبکہ ہمارے بچے، بچیاں دو چار کلاس پڑھ کے بھول جاتی ہیں انکا Back ground کیا ہے۔۔ وہ کس خاندان سے تعلق رکھتی ہیں۔۔ اور اس میں اسماعیلی اداروں کی بھی بہت زیادہ کمزوری ہے کہ وہ اپنے امام کا “Vission” صحیح طرح بیان نہیں کر پائے جس کی وجہ سے آج معاشرہ ایک بہرا روی کی طرف گامزن ہے-


جامعہ قراقرم میں طلباء کے  احتجاج  کے رد عمل میں پروگریسیو یوتھ الائنس کے نیئر عباس ،قراقرم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن  کے بابر...
30/05/2024

جامعہ قراقرم میں طلباء کے احتجاج کے رد عمل میں پروگریسیو یوتھ الائنس کے نیئر عباس ،قراقرم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے بابر حسین اور اویس مہدی اور دیامر کے طالب علم رہنما سلیم کی گرفتاری انتہائی شرمناک عمل اور سرمایہ دار ریاستوں کا تعلیم دشمن ہونے کا واضع ثبوت ہے- ریڈ ورکرز فرنٹ گلگت بلتستان جامعہ قراقرم کی انتظامیہ کو متنبہ کرتی ہے کہ وہ طالب علم رہنماوں کے ساتھ انتقامی کاروائیاں بند کریں اور جامعہ قراقرم کے طلباء سے کیۓ گیۓ تمام وعدوں کو پورا کرے-بصورت دیگر پورے گلگت بلتستان سطح پر طلباء کو منظم کرکے بھر پور رد عمل دیا جائیگا۔

جاری کردہ : ریڈ ورکرز فرنٹ ،گلگت بلتستان

بھکاریوں کے روپ میں سیاح گلگت بلتستان پہنچ گئے ہیں، ملک کے دیگر صوبوں سے بھکاریوں کے روپ میں آئیے ہوئے چار خاندانوں کے 3...
29/05/2024

بھکاریوں کے روپ میں سیاح گلگت بلتستان پہنچ گئے ہیں، ملک کے دیگر صوبوں سے بھکاریوں کے روپ میں آئیے ہوئے چار خاندانوں کے 30 سے زائد افراد کو رات کو گلگت کے مختلف ہوٹلوں سے پکڑے گئے ہیں، جن کو صبح واپس بھیج دیا جائے گا، ضلعی انتظامیہ گلگت کی جانب سے بھکاری نما سیاحوں کے خلاف کارروائی شروع، ہوٹلوں سے بھکاری برآمد ہو رہے ہیں۔

جمیل نگری

27/05/2024
گلگت بلتستان یوتھ کی جانب سے کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ،گلگت بلتستان کی زمینوں پر غیر قانونی قبضوں، بنیادی ا...
26/05/2024

گلگت بلتستان یوتھ کی جانب سے کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ،

گلگت بلتستان کی زمینوں پر غیر قانونی قبضوں، بنیادی انسانی حقوق کی پامالی، آئین پاکستان اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف گلگت بلتستان یوتھ نے کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے مختلف بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت اور متعلقہ اداروں کے خلاف نعرے درج تھے۔

مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ گلگت بلتستان کی زمینوں پر طاقتور افراد اور ادارے زبردستی قبضہ کر رہے ہیں، جس سے مقامی لوگوں کے حقوق مجروح ہو رہے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان غیر قانونی قبضوں کو روکا جائے اور مقامی لوگوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

واضع رہے کہ حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان کے مختلف سیاحتی مقامات گرین ٹورازم کمپنی کو لیز پر دئیے جانے بعد ملکی سطح پر احتجاجی سلسلہ جاری ہے۔

وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان حاجی گلبر خان نے کیڈٹ کالج سکردو کے 19 ویں پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے اس...
25/05/2024

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کیڈٹ کالج سکردو کے 19 ویں پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے اس پروقار تعلیمی ادارے میں بحیثیت مہمان خصوصی شریک ہونا میرے لئے باعث افتخارہے، اس ادارے کا شمار ملک کے بہترین تعلیمی اداروں میں ہوتا ہے، مجھے قوی امید ہے کہ یہ سلسلہ جاری و ساری رہے گا۔ تعلیمی میدان میں اس کالج کی کارکردگی مثالی ہے اور کیڈٹس کی تربیت پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے اوربحیثیت قوم ہمیں اسی طرح کے جذبے کی اشد ضرورت ہے۔ کالج انتظامیہ، اساتذہ کرام ا ور تمام کیڈٹس کو اور پاس آؤٹ ہونے والے طلبہ اور ان کے والدین مبارک باد کے مستحق ہیں کہ آپ کے بچوں نے 5سال اس کالج میں کامیابی سے گزارے اور آج عملی زندگی میں قدم رکھنے کیلئے تیار ہیں۔ میری دعا ہے کہ ان طلبہ کو زندگی کے ہر میدان میں کامیابی ملے اور یہ کالج مزید ترقی کی منزلیں طے کرے۔ میں یقین دلاتا ہوں کہ کالج کی ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ اسی لئے ہم نے کالج کی گرانٹ کو 20 کروڑ کردیا ہے۔ کالج کیلئے تین کروڑ روپے کی مالیت کا سولر سسٹم بھی منظورکیا ہے۔ کالج میں کلاسز کی کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے 12 مزید نئی کلاسزکی جلد از جلد تعمیر کی منظوری دی ہے۔ کالج میں پینے کے صاف پانی کیلئے دو کروڑ روپے بورنگ کیلئے منظور کئے ہیں۔ بجلی کی فراہمی کیلئے کچورا سے ڈائریکٹ لائن کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ کالج کیلئے جدید کمپیوٹر لیب قائم کریں گے جس میں 120 کمپیوٹرز فراہم کئے جائیں گے۔ کالج میں لیبارٹریز بلاک بنایا جائے گا جس میں تمام لیبارٹریز کا قیام جدید تعلیمی ضروریات کے مطابق کیا جائے گا۔ میرا وعدہ ہے کہ ہم اپنے اس عظیم ادارے کوعظیم تر بنانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کیا اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے کیڈٹس میں انعامات تقسیم کئے۔

گلگت۔گورنرگلگت بلتستان سید مہدی شاہ سے شیعہ امامی اسماعیلیوں کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغاخان کی صاحبزادی شہزادی زہرا آغ...
22/05/2024

گلگت۔گورنرگلگت بلتستان سید مہدی شاہ سے شیعہ امامی اسماعیلیوں کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغاخان کی صاحبزادی شہزادی زہرا آغا خان نے گورنر ہاوس گلگت میں ملاقات کی۔ ,ملاقات میں چیئرمین حبیب بینک لمیٹڈ و ڈائریکٹر آغاخان فنڈذ فار اکنامک ڈولپمنٹ سلطان علی الانا اور دیگر عہدیدارن بھی موجود تھے۔

شہزادی زہراء آغا خان اور صاحبزادے شہزادی علی محمد  گلگت پہنچنے پر سول اور عسکری افسراں ویلکم کر رہے ہیں۔
22/05/2024

شہزادی زہراء آغا خان اور صاحبزادے شہزادی علی محمد گلگت پہنچنے پر سول اور عسکری افسراں ویلکم کر رہے ہیں۔

تحریک انصاف کے رہنما پرویز الہی کو جیل سے رہا کر دیا گیا ہے، چوہدری  شجاعت صاحب کے بچوں سے اس وقت تک کوئی بات نہیں ہو گی...
22/05/2024

تحریک انصاف کے رہنما پرویز الہی کو جیل سے رہا کر دیا گیا ہے، چوہدری شجاعت صاحب کے بچوں سے اس وقت تک کوئی بات نہیں ہو گی جب تک ہمارا مینڈیٹ واپس نہیں ہو گا،میں عمران خان کے ساتھ تھا، ہوں اور انشاء اللہ رہوں گا۔‘

افسوس ناک خبر !خانہ آباد ہنزہ پل ٹوٹنے کے باعث مژدہ گاڈی دریا برد ہو گیا گاڈی میں دو افراد سوار تھے جن میں سے ایک کو تھو...
21/05/2024

افسوس ناک خبر !

خانہ آباد ہنزہ پل ٹوٹنے کے باعث مژدہ گاڈی دریا برد ہو گیا گاڈی میں دو افراد سوار تھے جن میں سے ایک کو تھول نگر کے نوجوانوں نے ریسکیو کر لیا اور گلگت منتقل کیا ہے جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔
مقامی ذرائع

پاکستانیوں کچھ یاد آیا 💔Today Best Photo ❤۔۔۔۔💃👄😍🍎🍗🌯🌮🍴🍿🕌🕌🕋🕋🕌🕌🕋🕋🕌                     Actres   with   and  also known as ...
20/05/2024

پاکستانیوں کچھ یاد آیا 💔

Today Best Photo ❤
۔۔
۔
۔

💃👄😍🍎🍗🌯🌮🍴🍿
🕌🕌🕋🕋🕌🕌🕋🕋🕌










Actres with and also known as in movie

سکردو: معروف ویلاگر محمد شیرازنے یوٹیوب کو خیرباد کہ دیا۔ننھے ولاگر محمد شیراز نے اپنے یوٹیوب پر جاری آخری ویڈیو میں بتا...
20/05/2024

سکردو: معروف ویلاگر محمد شیرازنے یوٹیوب کو خیرباد کہ دیا۔
ننھے ولاگر محمد شیراز نے اپنے یوٹیوب پر جاری آخری ویڈیو میں بتایا کہ وہ آخری مرتبہ ولاگنگ کررہے ہیں اب سے وہ ولاگنگ نہیں کرینگے۔ شیراز کے والد محمد تقی نے بتایا کہ شیراز کو یوٹیوب سے دور کرنے کا فیصلہ اس کی بہتری کے لئے لیا ہے بڑھتی شہرت اور سٹارڈم نے شیراز کی معصومیت ختم کردی تھی اور اس کے رویوں میں واضع تبدیلیاں رونما ہورہی تھی جو اس کی شخصیت کو متاثر کرسکتی تھیں اس لئے شیراز کو یوٹیوب سے دور کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

حادثے سے 20 منٹ پہلے تصویر سید و سردار کا ۔ رب کریم اپنی حفاظت  میں رکھے  آمین  . . .                                   ...
20/05/2024

حادثے سے 20 منٹ پہلے تصویر سید و سردار کا ۔ رب کریم اپنی حفاظت میں رکھے آمین . . .





Munawar Ali Everyone Loves Raymond Everyone



گلگت بلتستان کیلئے اعزاز! ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی ذرخیر ہے ساقی. سکردو بلتستان زگنگ کواردو سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر عفیف...
19/05/2024

گلگت بلتستان کیلئے اعزاز!

ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی ذرخیر ہے ساقی.

سکردو بلتستان زگنگ کواردو سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر عفیفہ کمال دختر پروفیسر حشمت کمال الہامی (مرحوم) نے شعبہ Botonay میں چائنہ کے نارمل یونیورسٹی نانچنگ میں ڈاکٹریٹ (PhD) کی ڈگری کامیابی سے مکمل کرلی.

انہوں نے بوٹونی میں
Comparative genomic analysis of chloroplast and mitochondria and molecular identification in Dendrobium brymerianum Rchb.
کے عنوان پر ریسرچ کی۔
اس کامیابی پر کمال خاندان اور خصوصا ڈاکٹر عفیفہ کمال کی خدمت میں مبارک باد پیش کرتے ہیں۔🌹
خدا مزید کامیابیوں سے ہمکنار کرے🤲

وزیر  اعلی  پنجاب  نے  ایک  بار  پھر  پنجاب  پولیس  کی  وردی   پہن  لی  ۔
19/05/2024

وزیر اعلی پنجاب نے ایک بار پھر پنجاب پولیس کی وردی پہن لی ۔

نوریما ریحان  کی فحش ویڈیو وائرل ہونے کے بعد خود کشی کی کوشش ۔ نوريما ریحان جو کہ ہنزہ گلگت بلتستان کی گلوکار اور ان دون...
18/05/2024

نوریما ریحان کی فحش ویڈیو وائرل ہونے کے بعد خود کشی کی کوشش ۔
نوريما ریحان جو کہ ہنزہ گلگت بلتستان کی گلوکار اور ان دونوں سوشل میڈیا پر کافی مقبولیت حاصل کر چکی تھی۔ ذرائع کے مطابق کل رات کی ویڈیو کال میں اپنی جسم کی نمائش اور غیراخلاقی حرکت کرتے ہوئے ایک ویڈیو کال کی ویڈیو ریکارڈنگ وائرل ہوئی تھی اس کے بعد نوریمہ نے زہر کھا کر خود کشی کرنے کی کوشش کی اور ابھی خطرہ سے باہر ہے اور ہسپتال میں زیر علاج ہے ۔تمام دوستوں سے گزارش یوں کی جاتی ہے کہ کسی کی ماں بہن کی عزت کا یوں تماشہ بنانے سے پہلے ایک بار ضرور سوچے تاکہ آپکی ایک غلطی کی وجہ سے کسی کی جان نہ جا سکے شکریہ

دوسری بات : تمام بہنوں سے بھی خصوصی گزارش کیجاتی ہے کہ دو ٹکے کی شہرت کیلئے اپنی قیمتی جسم کی نمائش نہ کریں۔

نشانے پہ   کون  ہے   اس  وقت  آپ  کے  خیال  میں  ؟
17/05/2024

نشانے پہ کون ہے اس وقت آپ کے خیال میں ؟

گرین کمپنی لیز   ایشو گلگت:قائد اہلسنت والجماعت گلگت بلتستان و کوہستان خطیب مرکزی جامع مسجد گلگت مولانا قاضی نثار احمد ن...
17/05/2024

گرین کمپنی لیز ایشو

گلگت:قائد اہلسنت والجماعت گلگت بلتستان و کوہستان خطیب مرکزی جامع مسجد گلگت مولانا قاضی نثار احمد نے جمعے کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاہےکہ گلگت بلتستان کی زمینیں ہوں یا ریسٹ ہاؤسز کسی بھی ادارے کو دینے سے پہلے عوام اور اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے۔گلگت بلتستان کی سر زمین یہاں کے باسیوں کی ملکیت ہے ریاست پر ہمارا مکمل بھروسہ ہے۔ریاست گلگت بلتستان کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کرے۔عوامی مفادات سے ہٹ کر کوئی بھی فیصلہ قبول نہیں ہوگا۔

بریکنگ نیوز حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان پٹرول 15 روپے اور ڈیزل 9 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی !    ...
16/05/2024

بریکنگ نیوز
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
پٹرول 15 روپے اور ڈیزل 9 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی !

گلگت  حلقہ ون اور2 میں: پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ سٹی صدر بینا علی کی زیر صدارت , میں حلقہ ون برمس اور حلقہ دو مجنی...
14/05/2024

گلگت حلقہ ون اور2 میں:

پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ سٹی صدر بینا علی کی زیر صدارت , میں حلقہ ون برمس اور حلقہ دو مجنی محلہ میں ایک شمولیتی پروگرام منعقد ہوا۔
سٹی انفارمیشن فروہ علی اور دیگر خواتین شامل ہوئی۔ ،اور محترمہ زہرہ بتول اور ہیرہ علی کو ہار پہنا کر پارٹی میں خوش آمدید بھی کیا گیا ، انشاللہ بہت جلد سٹی کے عہدوں کا اعلان ہو گا۔

گلگت بلتستان کے 20 مختلف ریسٹ ہاؤسز اور 16 فارسٹ نرسریوں کو ایک معاہدہ کے تحت پاک فوج کے حوالہ کر دیا گیا,
14/05/2024

گلگت بلتستان کے 20 مختلف ریسٹ ہاؤسز اور 16 فارسٹ نرسریوں کو ایک معاہدہ کے تحت پاک فوج کے حوالہ کر دیا گیا,

Address


Telephone

+923482825037

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Current affairs pak posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share