Mianwali Times

  • Home
  • Mianwali Times

Mianwali Times ھرخبرسےباخبررھیے؟موسم سیاست اورکھیل کےمیدان سےجوبھی ?
(2)

07/03/2024
07/03/2024

میانوالی میں میونسپل کمیٹی انتظامیہ کی بے حسی کا انوکھا کارنامہ سامنے آ گیا۔شہر بھر کا کچرا اٹھا کر میانوالی کے محلہ ثنا ٹاون میں ڈالنا شروع کر دیا جس سے قریبی آبادیوں کے لوگوں کا جینا مشکل ہو گیا۔تفصیلات جانیں گے تاج محمد جوڑا سے

28/08/2023

میانوالی

ڈپٹی کمشنر میانوالی کا اچانک ریسکیو 1122 میانوالی کے آفس کا دورہ،ریسکیو آفس میں جاری فرضی مشقوں پر اظہار اطمینان کیا۔تفصیلات میانوالی سے تاج محمد جوڑا کی اس رپورٹ میں

20/08/2023

لاری اڈا میانوالی کی تعمیر کے کام کی سست روی پر پپلاں سے چوہدری محمد آصف آرائیں کی رپورٹ

15/08/2023

میانوالی اور گردونواح میں یوم آزادی کی تقریبات

15/08/2023

میانوالی و نواح / پٹرول ڈیزل نایاب

کندیاں پپلاں واں بھچراں میانوالی اور گردونواح میں اکثریت پمپ مالکان نے پمپ بند کر کے آگے رسیاں باندھ کر موٹر بائیکس گاڑیوں کا راستہ روک دیا

پٹرول ڈیزل کی فراہمی بند اور عوام گاڑیاں بائیکس کو سڑکوں پہ دھکے لگانے پہ مجبور ہیں

یہ لوگ پہلے ہی بہت سا مال منافعہ لے رہے ہیں مگر سیل روک کر قیمتیں بڑھنے پر گئ گنا مزید رقم اینٹھ لیتے ہیں انہیں احساس ہی نہیں جو تیل موجود ہے خدارا عوام کو اسی قیمت پہ فروخت کر دیں

مگر انکی لالچ ہرس حوس ختم ہی نہیں ہوتی ہے

14/08/2023

خوش آمدید یوم آزادی
میانوالی میں یوم آزادی کا استقبال تلاوت قرآن کےبعد خوبصورت آتش بازی سے کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر میانوالی تھے تقریب ہاکی سٹیڈیم میانوالی میں منعقد کی گئی۔ تقریب میں ہزارون شہریون نے شرکت کرکے زندہ دلی کا ثبوت دیا۔ . https://youtu.be/qjK_oHKC2P0For Detail Please

01/08/2023
داخلے جاری ہیں
01/08/2023

داخلے جاری ہیں

22/07/2023
میانوالی کے محلہ قادرآباد میں سیوریج کے مسائل تکلیف دہ صورتحال اختیار کر گئے۔                   ۔محلہ دار اپنی مدد آپ ...
22/07/2023

میانوالی کے محلہ قادرآباد میں سیوریج کے مسائل تکلیف دہ صورتحال اختیار کر گئے۔ ۔
محلہ دار اپنی مدد آپ کے تحت سیوریج لائینیں صاف کرنے پر مجبور۔ متعلقہ خاموش تماشائی
پاکستان میں مون سون کی بارشیں شروع ہو چکی ہیں۔ اور یہ بارشوں کا یہ سلسلہ ستمبرتک رہتا ہے۔ بارش کے موسم کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں مون سون کی شدید بارشیں ہوتی ہیں۔ یہ سیلاب کا باعث بن سکتا ہے اور شہری علاقوں میں سیوریج کے موجودہ مسائل کو بڑھا سکتا ہے۔ شہری آبادیوں میں اوور فلو گٹر سب سے بڑا مسئلہ ہے۔
شہری علاقوں میں نکاسی آب کے ناکافی نظام کے نتیجے میں گلیوں، گھروں اور محلوں میں سیلاب آسکتا ہے، جس سے لوگوں کے لیے گھومنا پھرنا مشکل ہو جاتا ہے اور عام زندگی میں خلل پڑتا ہے۔اور علاقہ مکینوں کو مجبوراً اپنی مدد آپ کے تحت سیوریج لائنوں کو صاف کرنا پڑتا ہے۔
برسات کے موسم میں صحت عامہ کی حفاظت کے لیے مناسب کچرے کے انتظام اور صفائی کے طریقے بھی ضروری ہیں۔صفائی کے مناسب انتظامات نا ہونے اور عوام لاپروائی کی وجہ سے کچرا سیوریج میں بہادیا جاتا ہے یا کھلے نالوں کو کچرا دان بنا دیا جاتا جوکہ بارش کے دوران پانی کے راستے میں رکوٹ بن جاتا ہے،اور یہی رکاوٹ ان علاقوں کے لئے تکلیف کا باعث بنتی ہے۔
اس کے لئے جہاں حکومتی سطح ہر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے وہاں علاقہ مکینوں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔
میانوالی کے محلہ قادرآباد میں سیوریج کے مسائل تکلیف دہ صورتحال اختیار کر گئے۔ ۔
محلہ دار اپنی مدد آپ کے تحت سیوریج لائینیں صاف کرنے پر مجبور۔ متعلقہ خاموش تماشائی ۔ پاکستان میں مون سون کی بارشیں شروع ہو چکی ہیں۔ اور یہ بارشوں کا یہ سلسلہ ستمبرتک رہتا ہے۔ بارش کے موسم کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں مون سون کی شدید بارشیں ہوتی ہیں۔ یہ سیلاب کا باعث بن سکتا ہے اور شہری علاقوں میں سیوریج کے موجودہ مسائل کو بڑھا سکتا ہے۔ شہری آبادیوں میں اوور فلو گٹر سب سے بڑا مسئلہ ہے۔
شہری علاقوں میں نکاسی آب کے ناکافی نظام کے نتیجے میں گلیوں، گھروں اور محلوں میں سیلاب آسکتا ہے، جس سے لوگوں کے لیے گھومنا پھرنا مشکل ہو جاتا ہے اور عام زندگی میں خلل پڑتا ہے۔اور علاقہ مکینوں کو مجبوراً اپنی مدد آپ کے تحت سیوریج لائنوں کو صاف کرنا پڑتا ہے۔
برسات کے موسم میں صحت عامہ کی حفاظت کے لیے مناسب کچرے کے انتظام اور صفائی کے طریقے بھی ضروری ہیں۔صفائی کے مناسب انتظامات نا ہونے اور عوام لاپروائی کی وجہ سے کچرا سیوریج میں بہادیا جاتا ہے یا کھلے نالوں کو کچرا دان بنا دیا جاتا جوکہ بارش کے دوران پانی کے راستے میں رکوٹ بن جاتا ہے،اور یہی رکاوٹ ان علاقوں کے لئے تکلیف کا باعث بنتی ہے۔
اس کے لئے جہاں حکومتی سطح ہر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے وہاں علاقہ مکینوں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔

*ڈی پی او میانوالی کا بین الصوبائی بارڈر چیک پوسٹوں، دریائی چیک پوسٹوں کا وزٹ**تمام بارڈر چیک پوسٹوں اور پتن ہائے کو محر...
20/07/2023

*ڈی پی او میانوالی کا بین الصوبائی بارڈر چیک پوسٹوں، دریائی چیک پوسٹوں کا وزٹ*
*تمام بارڈر چیک پوسٹوں اور پتن ہائے کو محرم الحرام کے پہلے عشرہ میں سیل کردیا گیا*

ڈی پی او میانوالی مطیع اللہ خان نے بین الصوبائی بارڈر چیک پوسٹوں دررہ تنگ، قبول خیل، کنڈل کا وزٹ کیا۔ دوران وزٹ تمام چیک پوسٹوں پر سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور وہاں پر موجود افسران و جوانوں کو موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر بریف کیا۔
ڈی پی او میانوالی نے محرم الحرام کے پہلے عشرہ کے لیے تمام بین الصوبائی بارڈر چیک پوسٹوں کو سیکورٹی کے نقطہ نظر سے سیل رکھنے کی ہدایات جاری کردیں۔

علاوہ ازیں دریائی چیک پوسٹ کنڈل کا بھی وزٹ کیا۔ دوران وزٹ چیک پوسٹ پر تعینات عملہ اور سیکورٹی انتظامات کا معائنہ کیا۔ اور عاشورہ تک دریائی راستوں کے ذریعے آمدو رفت کو مکمل بند رکھنے کے احکامات جاری کیے۔

*یکم سے دس محرم الحرام تک امن و امان کے قیام کیلئے تمام بارڈر چیک پوسٹوں اور دریائی راستوں کو سیل کرکے سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔ ڈی پی او میانوالی*

*ترجمان میانوالی پولیس*

Kings are back.SI   and ASI    ( CIA Staff Mianwali Police Team) Welcome Back Dear Brother we pray you may live long and...
20/07/2023

Kings are back.
SI and ASI ( CIA Staff Mianwali Police Team) Welcome Back Dear Brother we pray you may live long and every success in your feet.
Mianwali Police ZindaBad 💖

15/06/2023

شہزاد احمد بعمر تقریباً 17سال آج مورخہ 15 جون دوپہر 2 بجے سے لاپتہ ہے جسے آخری مرتبہ جنرل بس سٹینڈ میانوالی پر دیکھا گیا ہے کسی بھائی کو اس کے بارے میں کوئی معلومات ہوں تو مہربانی فرماکر اس نمبر پر 03027177109 پر یا تھانہ سٹی میانوالی کو اطلاع دیں۔

میانوالی :مدر اینڈ چائلڈ ایکشن کمیٹی میانوالی کے رہنماؤں کا ھسپتال کا دورہ مختلف شعبہ جات کا جائزہ ،سی ایچ او سے ملاقات ...
12/06/2023

میانوالی :مدر اینڈ چائلڈ ایکشن کمیٹی میانوالی کے رہنماؤں کا ھسپتال کا دورہ مختلف شعبہ جات کا جائزہ ،سی ایچ او سے ملاقات
مدر اینڈ چائلڈ ھسپتال میانوالی ایک عوامی فلاحی منصوبہ ھے اسے سیاسی مفادات کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیا جائے گا اس کی اصل حیثیت میں بحالی کیلئے ہر مثبت قدم اٹھایا جائے گا ان خیالات کا اظہار کمیٹی کے رہنماؤں نے مدر اینڈ چائلڈ ھسپتال کے دورہ کے موقع پر صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا وفد میں صاحبزادہ سید محمد صفدرشاہ گیلانی ، ڈاکٹر اکرام اللہ خان ، علامہ انتظار مہدی ، خالد مسعود خان ، نجیب اللہ نجی حاجی اعجاز پنو خیل تاجر رہنما شیروانی ،امیرعبداللہ خان ایڈووکیٹ ، یونس خان باہی ، سید عطا اللہ شاہ اویسی ، ودیگر شامل تھے سی ایچ او ڈاکٹر سیمی نے وفد کو بتایا کہ یہ ھسپتال انسانی بھلائی ،اور زچہ بچہ کی صحت کے حوالے سے ایک مثالی ھسپتال ھے ابھی تک اسے ڈی ایچ کیو کے حوالے کرنے کی کوئی تحریری ھدائت نہیں ملی جو افواہیں گردش کررہی ہیں اس سے متعلق حکومت پنجاب کو ہی علم ھو گا ھم اس ادارے میں احسن طریقہ سے خدمات سر انجام دے رہے ھیں وفد نے اس موقع پر اس امر کا اعادہ کیا کہ یہ ھسپتال اپنی مثال اپ ھے اسے انڈس کے زیر اہتمام ہی چلایا جائے گا اس غیر سیاسی مطالبہ پر میانوالی کے تمام طبقات وشعبہ جات کے لوگ متفق و متحد ھیں اور ہر قربانی دینے کو تیار ھیں

میانوالی (ڈسٹر کٹ ر پو ر ٹر) مد ر اینڈ چا ئلڈ ہسپتا ل بچا ؤ ضلع میانوالی کا اعلیٰ سطحی مشا ورتی اجلا س ڈسٹر کٹ با ر ر وم...
10/06/2023

میانوالی (ڈسٹر کٹ ر پو ر ٹر) مد ر اینڈ چا ئلڈ ہسپتا ل بچا ؤ ضلع میانوالی کا اعلیٰ سطحی مشا ورتی اجلا س ڈسٹر کٹ با ر ر وم میانوالی میں منعقد ہُوا جس کی صد رات ڈسٹر کٹ با ر کے صد ر سلیم اللہ خان نے کی جبکہ جمعیت علمائے پا کستا ن کے مر کز ی جنر ل سیکر ٹر ی صا حبز اد ہ صفدر شا ہ گیلا نی مہما نِ خصو صی تھے جس میں 15مختلف مذ ہبی سیا سی سما جی تا جر ڈاکٹر،وکلا ء تنظیموں کے علا وہ سو ل سو سا ئٹی کے افر اد نے شر کت کی اجلا س میں متفقہ طو ر پر قر ار داد پیش کر تے ہو ئے مطا لبہ کیا گیاکہ مد ر اینڈ چا ئلڈ ہسپتا ل میانوالی کو اپنی سابقہ پو ز یشن پر بر قر ار ر کھا جا ئے کسی قسم کی تبد یلی کو کسی صو ر ت میں قبو ل نہیں کیا جا ئے گا۔حکو مت پنجا ب اِس جا ئز مطالبہ کو فو ر ی طور پر پو را کر ے بصو ر ت د یگرکی ر ا ست اقد ام کو اُٹھا نے پر مجبو ر ہوں گے اِس اجلا س میں احتجاجی تحر یک کو منظم ر کھنے کے لیے مختلف کمیٹیاں تشکیل د ے د ی گئیں۔ جبکہ مد ر اینڈ چا ئلڈ ہسپتا ل بچا ؤ تحریک کا حا جی خا لدمسعو د خان جنر ل سیکر ٹر ی جمعیت علما ئے پا کستا ن کو مر کز ی کو ارڈ نیٹر مقر ر کر دیا گیا ضا بطہ اخلا ق کمیٹی کے ممبر ان میں سید محمد صفد ر شا ہ گیلا نی، لطیف الرحمن خان جنر ل سیکر ٹر ی پاکستا ن عو امی تحریک،حا فظ جا و یداقبا ل سا جد جما عت اسلا می، سید انتظا ر مہد ی نجفی فقہ جعفر یہ علما ء کو نسل لیگل ایڈ کمیٹی سلیم اللہ خان ایڈ و وکیٹ، با بر خان ایڈ و وکیٹ، امیر عبد اللہ خان ایڈ ووکیٹ،شا ہد مسعو د خان ایڈ ووکیٹ، محمدفیا ض خان ایڈووکیٹ، فتح خان ایڈ ووکیٹ،ملک حسنین ایڈ و وکیٹ پر یس کمیٹی میں گلشیر خان، رانا امجد اقبا ل خان، ملک غلا م حسین اعوان، یوسف خان چغتا ئی چیئر مین، معین الد ین سیا لو ی،نجیب اللہ خان نجی، شعبہ ما لیا ت فنا نس کمیٹی۔ ڈاکٹر اکر ام اللہ خان صدر پی ایم اے، گلشیرخان، مبین خان شیر وانی،انجمن تا جر ان میانوالی۔ ڈاکٹر ضیا ء اللہ خان، ڈاکٹر حنیف خان، ر ابطہ کمیٹی۔ اعجا ز احمد خان سا بق نا ظم، سہیل اختر خان، ڈاکٹر اکر ام اللہ خان،محمد اسلم ظفر سنبل، بابر خان ایڈ ووکیٹ، خا لد جا و ید سالا ر ایڈ ووکیٹ، یو نس خان با ہی، عطا ء اللہ شا ہ اویسی شا مل ہیں۔ آ ئند ہ اجلا س انجمن تا جران میانوالی کی میز با نی میں ہوگا۔

تھانہ پائی خیل کے علاقہ سمند والا میں دو خاندانوں کے درمیان معمولی تلخ کلامی پر لڑائی میں 03 افراد قتل،04 افراد کے زخمی ...
03/05/2022

تھانہ پائی خیل کے علاقہ سمند والا میں دو خاندانوں کے درمیان معمولی تلخ کلامی پر لڑائی میں 03 افراد قتل،04 افراد کے زخمی
ہونے کی اطلاع پر ڈی پی او میانوالی اسمعیل الرحمن کھاڑک کا نوٹس، واقعہ کی اطلاع پر ایس پی انوسٹی گیشن میانوالی کیپٹن
ریٹائرڈ قاضی علی رضا کے ہمراہ خود جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ موقعہ کا معائنہ کیا اور ذمہ داران کا تعین کرکے فوری گرفتاری کا
حکم دیا۔
ڈی پی او میانوالی نے ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کی سربراہی میں ڈی ایس پی صدر امیر عباس کھیمٹہ،
ایس ایچ او تھانہ پائی خیل، ایس ایچ او تھانہ موچھ، ایس ایچ او تھانہ صدر، انچارج سی آئی اے سٹاف میانوالی پر مشتمل
ٹیم تشکیل دے کر ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔
فرانزک سائنس اور کرائم سین یونٹ کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ کر شوائد اکھٹے کررہی ہیں۔ نعشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو
ہسپتال میانوالی منتقل کردیا ہے۔
ڈی پی او میانوالی ٹراما سنٹر،ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی میں زخمیوں کی حالت چیک کی اور ہسپتال کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کر
دی گئی ہے
افسوسناک واقعہ کے ذمہ داران قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے
گا۔
ترجمان ڈی پی او آفس میانوالی

میانوالی/کرائم کیسمیانوالی۔ میانوالی کے نواحی علاقہ سمند والا میں ریلوے پھاٹک کے قریب دو گروپوں کے درمیان فائرنگ۔میانوال...
03/05/2022

میانوالی/کرائم کیس

میانوالی۔ میانوالی کے نواحی علاقہ سمند والا میں ریلوے پھاٹک کے قریب دو گروپوں کے درمیان فائرنگ۔

میانوالی۔وقوعہ کے نتیجہ میں 03افراد جانبحق جبکہ 6افراد زخمی ہو گئے۔

میانوالی۔زخمیوں میں سے ایک شخص کی حالت تشویشناک ہے ۔

میانوالی۔ریسکیو1122کی چار ایمبولینسزکے زریعے زخمیوں کو طبی امداد دیکر ہسپتال منتقل کیا گیا ۔

میانوالی۔جانبحق ہونیوالوں میں شہزاد ولد احمد نواز عمر26سال،ذوالقرنین ولد ضیاءاللہ عمر 30سال ،غلام نصیر ولد غلام فرید عمر28سال شامل ہیں

میانوالی۔زخمیوں میں عظیم ولد غلام احمد عمر55سال،محمد بلال ولد عمر حیات عمر 25سال،محمد اقبال ولد خلیل،جاوید خان ولد عمر حیات اور محمد خلیل ولد محمد نواز شامل ہیں۔

01/05/2022

سلطان خیل مکڑوال بمقام گولائی ناز پاکستان کے پاس آگ شدت اختیار کررہی ہے اور ابادی کیجانب بڑھ رہی ہے.
ریسکو کی ایک گاڑی موقع پر موجود ہے جبکہ کالری کی ریسکو کا کچھ پتہ نہیں.
عوام کا کہنا ہے کہ کالری پی ایم ڈی سی کے پاس آگ بجھانے کا کوئی انتظام ہی نہیں.
ضلعی و تحصیل انتظامیہ مزید فائر برگیڈ موقع پر پہنچائے.

میانوالی - تفصیلات کے مطابق ریسکیورز نے موٹر سائیکل رکشہ حادثہ میں شدید زخمی ہونیوالے شخص کی ہزاروں مالیت رقم لواحقین کے...
27/04/2022

میانوالی - تفصیلات کے مطابق ریسکیورز نے موٹر سائیکل رکشہ حادثہ میں شدید زخمی ہونیوالے شخص کی ہزاروں مالیت رقم لواحقین کے حوالے کر کے ایمانداری کی مثال قائم کر دی۔
گزشتہ دن کالا باغ روڈ پر تیز رفتار موٹر سائیکل سوار رکشہ سے ٹکرا گیا ۔تصادم کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہو گیا۔ جسے ریسکیو ٹیم نے طبی امداد دیکر ہسپتال منتقل کردیا۔حادثہ کے دوران زخمی موٹر سائیکل سوار کی ہزاروں مالیت کے دو موبائل سمیت چھپن ہزار نقدی ملی جو ریسکیورز نے ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کنٹرول روم میں جمع کر دی جو رابطہ کرنے پر زخمی کے لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے ریسکیورز کو پیشہ وارانہ فرض شناسی اور ایمانداری کا مظاہرہ کرنے پر شاباش دی جبکہ لواحقین نے شکریہ ادا کیا۔

میانوالی ایک اور قتلافسوسناک خبر تفصیلات کے مطابق محمد اسلم خان ولد محمد امیر خان اشرف خیل شہباز خیل قتل اپنی دکان چور و...
26/04/2022

میانوالی ایک اور قتل
افسوسناک خبر
تفصیلات کے مطابق محمد اسلم خان ولد محمد امیر خان اشرف خیل شہباز خیل قتل
اپنی دکان چور والا میں موجود تھا کہ اچانک دو افراد نے فائر کھول دیا جس سے محمد اسلم خان شہباز خیل موقع پر جاں بحق ہوگیا

ایڈووکیٹ آصف خان مدی خیل میانوالی کی عوام کیلئے مسیحا بن گئے ۔میانوالی تھانہ صدر کے مقدمہ نمبر 94/14 کا ملزم عابد گڈی خی...
23/04/2022

ایڈووکیٹ آصف خان مدی خیل میانوالی کی عوام کیلئے مسیحا بن گئے ۔
میانوالی تھانہ صدر کے مقدمہ نمبر 94/14 کا ملزم عابد گڈی خیل لاہور ہائی کورٹ سے بری۔
ملزم کی طرف سے ہائی کورٹ لاہور میں دلائل میانوالی کے نامور وکیل آصف خان مدی خیل نےدئے۔
اہل علاقہ نے ایڈووکیٹ آصف خان مدی خان مدی خیل کی فتوحات کو اچھے الفاظ میں سراہا۔

ملاخیل میں پہاڑی تودہ گرنے سے مزدور جاں بحقمیانوالی سے تفصیلات کےمطابق گزشتہ روز صبح سویرے آئرن اوور لیز خٹکیارہ پر دورا...
06/04/2022

ملاخیل میں پہاڑی تودہ گرنے سے مزدور جاں بحق

میانوالی سے تفصیلات کےمطابق گزشتہ روز صبح سویرے آئرن اوور لیز خٹکیارہ پر دورانِ کام پہاڑی تودا گرنے سے ایکسیویٹر آپریٹر بمع مشین تودے تلے دب کر موقع پر جاںبحق ہوگیا
جس کو ٹریکٹر ٹرالی کی مدد سے پہاڑی سے نیچے اتارا گیا۔
پہاڑی سے نیچے اتارنے کےبعد متوفی کو لیبر ویلفیئر ہسپتال شفٹ کیاگیا۔مرحوم آپریٹر کا تعلق بلوچستان کےعلاقہ ژوب سے تھا۔

بھلوال TMA کےڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم - لاہور ہائی کورٹ  تاج محمد جوڑا کی رپورٹ کے مطابق میانوالی سے تعلق ...
06/04/2022

بھلوال TMA کےڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم - لاہور ہائی کورٹ

تاج محمد جوڑا کی رپورٹ کے مطابق

میانوالی سے تعلق رکھنے والی خاتون وکیل مسز نائلہ مشتاق دھون نےتحصیل میونسپل کمیٹی بھلوال کے 80 ملازم جو گزشتہ دس بارہ سال سے محکمہ میں ڈیلی ویجز پر بطور سویپر اور چوکیدار کے طور پر فرائض سر انجام دے رہے تھے۔ محکمے کو ان ملازمین کو مستقل کرنے کے لئے بارہا درخواستیں دی گئیں لیکن تحصیل میونسپل کمیٹی بھلوال ان کو مستقل نہیں کر رھی تھی جس پر مزکورہ ملازمین نےلیبر کورٹ سے رجوع کیا۔ اس فیصلہ کے خلاف محکمے نے لیبر اپیلٹ ٹریبونل لاہور سے رجوع کیا۔ ڈیلی ویجرز ملازمین کی وکیل مسز نائلہ مشتاق احمد دھون نےلاھور ہائی کورٹ میں اپیل کا دفاع کیا۔ چنانچہ لیبر اپیلٹ ٹریبونل نےمحکمہ کی اپیل خارج کرتے ہوئے ملازمین کو مستقل کرنے کےاحکامات جاری کر دئیے۔یاد رھے کہ محکمے نے لیبر اپیلٹ ٹریبونل کےفیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا تھا۔ لاہور ہائی کورٹ نے مسز نائلہ مشتاق دھون ایڈووکیٹ کےدلائل کی روشنی میں حکم دیا کہ محکمہ ڈیلی ویجز ملازمین کو فوری طور پر ان کی پہلے دن کی تقرری سے مستقل کرنے کے احکامات جاری کرے۔لاھور ھائی کورٹ کا فیصلہ سننےکےبعد ڈیلی ویجز ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئ اور انھوں نے مسز نائلہ مشتاق دھون کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mianwali Times posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share