Vop

Vop Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Vop, Media/News Company, .

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے کی شدید مذمت:...
16/10/2020

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے کی شدید مذمت:
وزیر اعلی کا کیپٹن اور 5 سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اوکاڑہڈی پی او اوکاڑہ کی طرف سے جاری کردہ حکم(1)محر ر جب بھی سرکاری ٹیلی فون سنے تو پہلے اسلام و علیکم کہے پھر اپنا نام ...
16/10/2020

اوکاڑہ
ڈی پی او اوکاڑہ کی طرف سے جاری کردہ حکم
(1)محر ر جب بھی سرکاری ٹیلی فون سنے تو پہلے اسلام و علیکم کہے پھر اپنا نام اور عہدہ بتائے گا
(2) تفتیشی افسران اپنے کمرہ میں بیڈ اور چارپائی نہیں رکھیں گے اور نہ اپنے کپڑے اور وردی ٹانگیں گے صرف میز کرسی رکھیں گے
(3) محرران روزانہ کی بنیاد پر حولات میں بند ملزمان کی لسٹ وائٹ بورڈ پر آؤیزاں کریں گے جو حولات کے باہر لگائی جائے گی
(4)فرنٹ ڈیسک کا عملہ پراپر ڈریس پہنے گا۔

بھکر رپورٹ رانا محمد ریحان مورخہ 2020۔10۔15 ڈی پی او بھکر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء کی ہدایات پر بھکر پولیس عوام الناس کی ...
16/10/2020

بھکر
رپورٹ رانا محمد ریحان
مورخہ 2020۔10۔15
ڈی پی او بھکر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء کی ہدایات پر بھکر پولیس عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت کے لیئے دن رات کوشاں۔
ضلع بھر کے تمام انٹری پوائنٹس اور تمام تھانہ جات میں مختلف پوائنٹس پر ناکے لگا کر چیکنگ عمل میں لائی جارہی ہے۔
مشکوک افراد کو بذریعہ SVAS و بائیو میٹرک ویریفکیشن سسٹم چیک کیا جا رہا ہے انشاء اللہ کریمنل اشخاص کا قلع قمع کر کے دم لیں گے۔

اوکاڑہڈی پی او فیصل شہزاد نے ٹریفک کے عملہ سے تعارفی میٹنگ کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک کے بہاؤ کو برقرار رکھنے اور حادثات میں...
15/10/2020

اوکاڑہ
ڈی پی او فیصل شہزاد نے ٹریفک کے عملہ سے تعارفی میٹنگ کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک کے بہاؤ کو برقرار رکھنے اور حادثات میں کمی لانے کے لئے ضروری ہے کہ شہری ٹریفک قوانین کی پابندی کریں جو ایسا کرنے سے انکار کریں ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کے افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک پیر ریاض بھی موجود تھے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرہ میں عام رجحان کے مطابق ٹریفک قوانین کو خاطر میں نہ لاجاتا ہے جس کی وجہ سے جہاں دیگر مسائل پید اہوتے ہیں وہاں حادثات رونما ہونا عین فطری امر ہے افسوس ناک حقیقت تو یہ ہے کہ یہ حادثات اکثر اوقات جان لیوا ثابت ہوتے ہیں ہنستے بستے گھرانے اجڑ جاتے ہیں بسا اوقات معمولی سی غلطی کی وجہ سے ایسا حادثہ پیش آجاتا ہے جس میں گھر کا واحد کفیل ا س جہاں سے رخصت ہوجا تا ہے اس قیامت کا احساس اُس کے گھرانے کو ہی ہوپاتا ہے ہماری ذمہ داری ہے کہ ٹریفک قوانین پر عمل در آمد کرانے کے لئے کسی قسم کی رعائت دینے سے اجتنا ب برتیں۔

3 ڈی آئی جیز کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری 1۔تقرری کے منتظر منیر احمد ضیاء راو ڈی آئی جی سپشل پروٹیکشن یونٹ (ایس پی یو) ...
15/10/2020

3 ڈی آئی جیز کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری

1۔تقرری کے منتظر منیر احمد ضیاء راو ڈی آئی جی سپشل پروٹیکشن یونٹ (ایس پی یو) پنجاب تعینات

2۔تقرری کے منتظر آغا محمد یوسف ڈی آئی جی ویلفئیر پنجاب تعینات

3۔تقرری کے منتظر محمد یوسف ملک ڈی آئی جی انٹرنل اکاونٹیبلیٹی برانچ پنجاب تعینات

ڈیرہ اسماعیل خان رپورٹ رانا محمد ریحانڈیرہ پولیس کا ٹراما سنٹر ڈیرہ اسماعیل خان میں ہر قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے...
15/10/2020

ڈیرہ اسماعیل خان
رپورٹ رانا محمد ریحان
ڈیرہ پولیس کا ٹراما سنٹر ڈیرہ اسماعیل خان میں ہر قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے فرضی مشقوں کا سلسلہ جاری۔
تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن (ر) واحد محمود کی زیر نگرانی ڈیرہ پولیس کے ریپڈ رسپانس فورس کے کمانڈوز نے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ضلع بھر کے حساس و اہم مقامات، تعلیمی اداروں، سرکاری عمارتوں وغیرہ پر فرضی مشقوں کے سلسلوں کو جاری رکھتے ہوئے ٹراما سنٹر میں کسی بھی قسم کی دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے کامیاب فرضی مشقوں کا انعقاد کیا۔ موک ایکسر سائز میں دہشت گردی کے واقعات کو ناکام بنانے کے لئے مختلف دستوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ ان مشقوں کا مقصد پولیس جوانوں کی پیشہ وارانہ استعدادی صلاحیتوں کو بڑھانے اور کسی بھی ممکنہ گڑ بڑ کی صورت میں عوام کی جان و مال اور سرکاری و نجی املاک کا تحفظ یقینی بناناہے فرضی مشق کے دوران پولیس جوانوں نے مذاحمت کاروں کے خلاف طاقت کے استعمال اور ان کی گرفتاری عمل میں لانے کے علاوہ پولیس کے ساتھ مزاحمت کے دوران زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد فراہم کرنے اور مزاحمت کاروں کے حملے سے خود کو محفوظ رکھنے کی ڈرل دہرائی اور مختلف فارمیشنز کا عملی مظاہرہ پیش کیا۔ ٹراما سنٹر میں منعقد فرضی مشق کے موقع پر پولیس جوانوں نے ہسپتال کو گھیرے میں لئے رکھا۔ پولیس کی فرضی مشقوں کی تمام تر عوامل کی نگرانی ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن (ر) واحد محمود کر رہے تھے۔ ضلع بھر میں انسدادی دہشت گردی اور نگرانی کی مؤثر حکمت عملی کے تحت جاری پولیس فورس کی عملی مشقوں کے مقاصد اور افادیت کے حوالے سے ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن (ر) واحد محمود کا کہنا ہے کہ عوام کی جان و مال اور عزت و آبرو کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے جبکہ قانون کی حکمرانی اور ریاست کی رٹ کو برقرار رکھنا پولیس فورس کی حلف وفاداری کا نقطہ نظر ہے جس کے لئے تمام تر توانائیوں کو بروئے کار لایا جائے گا۔ اس موقع پر ڈی پی او نے پولیس جوانوں پر زور دیا کہ وہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے منعقد فرضی مشقوں میں حاصل کردہ تجربے کو عوام کے بہتر مفاد کے لئے بروئے کار لائیں اور پروفیشنلزم کی بنیاد پر مطلوبہ اہداف حاصل کرنے میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑیں تاکہ شر پسند عناصر کو اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کا کوئی موقع نہ ملے اور علاقے میں امن کی فضا ء قائم رہے۔

ڈیرہ_اسماعيل خان رپورٹ رانا محمد ریحان ڈیرہ میں ڈرائیونگ_لائسنس کے حصول کے لیے آنے والے افراد لیرننگ پیریڈ مکمل ہونے کے ...
15/10/2020

ڈیرہ_اسماعيل خان
رپورٹ رانا محمد ریحان
ڈیرہ میں ڈرائیونگ_لائسنس کے حصول کے لیے آنے والے افراد لیرننگ پیریڈ مکمل ہونے کے بعد باقاعدہ ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے سے قبل تمام امیدواران کا نہ صرف فزیکل فٹنس کا معائینہ کیا جاتا ہے بلکہ ضلعی پولیس آفیسر کی جانب سے مقرر کردہ ٹیم تمام امیدراوان کا ڈرائیونگ ٹیسٹ بھی لیتی ہے اور امیدوار سے ڈرائیونگ کے تمام ضروری اُصولوں کے بارے میں بھی دریافت کرتی ہے تمام مراحل کو عبور کرنے والے اور میڈیکلی فٹ افراد کو ہی ڈرائیونگ لائسنس باقاعدہ طور پر جاری کیا جاتا۔

سیہون شریفرپورٹ۔حیدر علی بلوچ پیرا میڈیکل اسٹاف کا اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے احتجاج، او پی ڈیز کا بائیکاٹسیہون شریف: ...
15/10/2020

سیہون شریف
رپورٹ۔حیدر علی بلوچ
پیرا میڈیکل اسٹاف کا اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے احتجاج، او پی ڈیز کا بائیکاٹ
سیہون شریف: پیرا میڈیکل اسٹاف کی طرف سے گرینڈ ہیلتھ الائینس کی کال پر ضلع بھر کی اسپتالوں میں او پی ڈیز کا بائیکاٹ. سیہون شریف تحصیل سمیت چھوٹی بڑی ہسپتالوں میں او پی ڈیز بند
مظاہریں کی جانب سے ہمارے جائز مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان. مظاہرین سید شاھزیب شاھ شاھد شیخ خالق بڑدی نظیر کٹوھڑ شیراز قریشی سمیت دیگر نے کہا سندھ حکومت نے رسک الائونس، سروس اسٹرکچر سمیت دیگر مسائل مرحلے وار حل کرنے کا کہا مگر عمل نہیں ہوا ہے مظاہرین نے محکمہ صحت کے اعلیٰ افسران سے مطالبہ کیا کہ معاملے کا نوٹس لے کر ہمارے جائز مطالبات حل کئے جائیں بصورت احتجاج جاری رہے گا، دوسری طرف او پی ڈیز کے بائیکاٹ سے سیہون شریف اور گردونواح کے علاقوں سے آئے ہوئے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے

بصیرپورپولیس تھانہ بصیرپور کی بڑی کاروائی ریجنل پولیس آفیسرطارق عباس قریشی ،فیصل شہزاد DPOاوکاڑہ اور شبیراحمد وڑائچ DSP/...
15/10/2020

بصیرپور
پولیس تھانہ بصیرپور کی بڑی کاروائی
ریجنل پولیس آفیسرطارق عباس قریشی ،فیصل شہزاد DPOاوکاڑہ اور شبیراحمد وڑائچ DSP/SDPO دیپالپور سرکل کی زیر نگرانی میں جاوید خان SHOتھانہ بصیرپور اور ان کی ٹیم راو محمد اقبال ASIمعہ ہمرائیاں نے ڈکیتی کی نیت سے چنڈور روڈ قبرستان میں چھپے ہوئے خطرناک ڈکیت گینگ کے سرغنہ 1۔یوسف عرف چڑا اوڈھ اور اس کے دیگراوڈھ براداری سے تعلق رکھنے والے ساتھیوں2۔ جہانگیر ،3۔ فیاض ،4۔شہزاد ،5۔ علی اصغر ،6۔ ایان علی کو اسلحہ سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے مقدمہ نمبر634/2020مورخہ 14.10.2020بجرم399/402ت پ تھانہ بصیرپور معہ اور برآمدگی اسلحہ3عدد پسٹل30بور ایک عدد کاربین12بوروکافی تعداد میں ایمونیشن برآمد کی جن کے خلاف الگ الگ مقدمات نمبری 635/20،636/20،637/20،638/20بجرم 13(2A)20/65-AOتھانہ بصیرپور درج رجسٹر کیے مزید دوران انٹروگیشن ملزمان نے مقدمات نمبری 605/20جرم 392ت پ،مقدمہ نمبر608/20جرم392ت پ ،مقدمہ نمبر633/20جرم392ت پ اور مقدمہ نمبر609/20جرم380ت پ تھانہ بصیرپور کی واردات کرنے کا بھی انکشاف کیا ہے یوسف عرف چڑا اوڈھ گینگ علاقہ تھانہ کی عوام الناس کیلئے پریشانی کا باعث بنا ہوا تھا جورات کی تاریکی میں روڈ ڈکیتی،ومویشی چوری کی وارداتیں کرتے جن کو SHOبصیر پور اور ان کی ٹیم نے اپنی جان پر کھیل کر گرفتار کیا ۔جن کو سردست مقدمات ہذا میں شناخت پریڈ پر حوالات جوڈیشل بھجوایا جارہا ہے

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی آٹے کی قیمت میں استحکام برقرار رکھنے کے لیے سخت مانیٹرنگ کی ہدایت: پنجاب بھر میں 20 ...
15/10/2020

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی آٹے کی قیمت میں استحکام برقرار رکھنے کے لیے سخت مانیٹرنگ کی ہدایت: پنجاب بھر میں 20 کلو آٹے کا تھیلا سرکاری نرخوں پر صرف 860 روپے میں دستیاب-

بھکر رپورٹ رانا محمد ریحان              بھکر پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈوان۔ بھاری مقدار میں منشیات اور ناج...
15/10/2020

بھکر
رپورٹ رانا محمد ریحان
بھکر پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈوان۔ بھاری مقدار میں منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بھکر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء کے ویژن کے مطابق بھکر پولیس سماجی برائیوں کے خلاف مسلسل کاروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس ضمن میں ایس ایچ او تھانہ صدر دریاخان انسپکٹر محمد آصف خان نے دوران گشت وپڑتال ملزم مسمی عطاءاللہ ولد حاجی شاہ سکنہ ڈی آئی خان 2050 گرام چرس ،مجاہدولد غلام حر سکنہ بستی احمد شاہ والی سے بندوق 12 بور معہ 2 ضرب کارتوس برآمد کرلیے ۔
ایک اور کاروائی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی دریاخان SI محمد شعیب نے دوران گشت و پڑتال محمد اکرم ولد محمد یامین سکنہ پنجگرائیں سے 1150 گرام چرس برآمد کرلی ۔
ایس ایچ او تھانہ دلیوالہ SI زعیم مہدی نے ملزم مسمی رحمت اللہ ولد عطاءاللہ سکنہ دلیوالہ سے 700 گرام چرس اور 30 بور پسٹل معہ 3 ضرب کارتوس برآمد کر لیا۔
ایس ایچ او صدر بھکر SI محمد اختر بگا ،SI وحید حسن لک نے ملزم مسمی منور حسین ولد حقنواز سکنہ داجل سے رائفل 44 بور معہ 6 ضرب کارتوس برآمد کر لیے ۔ ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج کرکے مزید کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے ۔
اچھی کاروائی کرنے پر DPO بھکر نے SHOs اور انکی کی ٹیم کو شاباش دی ۔

سرگودھا رپورٹ رانا محمد ریحان (14 اکتوبر 2020)۔کمشنرسرگودہا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخوں پر فرا...
14/10/2020

سرگودھا
رپورٹ رانا محمد ریحان
(14 اکتوبر 2020)۔کمشنرسرگودہا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخوں پر فراہمی، آٹے و چینی کی قیمتوں میں استحکام، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی پرفارمنس، مائنز ورکرز کی سیفٹی کے اقدامات، ورکرز کی رجسٹریشن، مالی تحفظ، بچوں کی تعلیم اور دیگر انتظامی امور کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔اجلاس میں چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز عبداللہ نیئر شیخ، مسرت جبین، عمر شیر چٹھہ، سیّدموسی رضا اور دیگر متعلقہ افسران بھی شریک ہیں۔

پیرزادہ صاحب
14/10/2020

پیرزادہ صاحب

pirzada sahab
14/10/2020

pirzada sahab

ڈیرہ اسماعیل خانرپورٹ رانا محمد ریحانعوام کو بہتر سہولیات دینے کےلئے کوشاں ہیں، کرونا کی باعث بند کی گئی کھلی کچہریوں کا...
14/10/2020

ڈیرہ اسماعیل خان
رپورٹ رانا محمد ریحان
عوام کو بہتر سہولیات دینے کےلئے کوشاں ہیں، کرونا کی باعث بند کی گئی کھلی کچہریوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جائے گا ، ان خیالات کا اظہار ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ ڈویژن یاسین فاروق نے اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران کیا، انکا کہنا تھا کہ جنوبی وزیرستان میں امن و امان کے قیام اور علاقے کی بہتری کےلئے مزید 8 تھانوں کی منظوری ہوئی ہےجس کو جلد تعمیر کیا جائے گا اور جن سرکاری عمارتوں میں پولیس تھانے/چوکیاں قائم ہیں ان کو محکمہ پولیس کی اپنی عمارتوں میں منتقل کیا جائے گا، ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سابقہ لیویز فورس اور خاصہ دار کو پیشہ وارانہ مہارت دینے کےلئے تربیت کا سلسلہ جاری ہےجس سے ضم شدہ اضلاع کی پولیس کافی بہتر ہو جائے گی، انھوں نے کہا کہ رواں ہفتہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹریفک اگاہی مہم جاری ہے جس کے ذریعہ عوام میں شعور بیدار کرنا ہے تاکہ حادثات کی شرع کو کم کر سکیں اور خصوصا نوعمر چیگچی ڈرائیوروں کی حوصلہ شکنی کی جاسکے اپنے آپ سمیت کسی شہری کےلئے وبال جان نہ بن سکے انکا مزید کہنا تھا کہ ڈرائیونگ لائسنس کی فراہمی کو آسان بنایا جارہا ہے۔ انان کا یہ بھی کہنا تھا کہ گےاشرے میں میڈیا کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے میڈیا مثبت طریقے سے مسائل کی نشان دہی کرے۔ ہم ان پر ایکشن لیں گے-

بھکر رپورٹ رانا محمد ریحان مورخہ 2020۔10۔14ڈسٹرکٹ پولیس آفیسربھکر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء کی سربراہی میں محکمانہ امتحان ...
14/10/2020

بھکر
رپورٹ رانا محمد ریحان
مورخہ 2020۔10۔14
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسربھکر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء کی سربراہی میں محکمانہ امتحان لسٹ "A" کا انعقاد
*امتحان کا انعقاد پولیس لائن بھکر میں کیا گیا*
سیکیورٹی آرڈر کا اجراء بھی کیا گیا اور سیکیورٹی ڈیوٹی پر فورس بھی تعینات کی گئی
تمام امیدواران کو اچھا ماحول اور انکے بیٹھنے کےلئے معقول انتظام کیا گیا
پیپر شروع ہونے سے قبل تمام امیدواران کی حوصلہ افزائی کی اور ان سے مخاطب ہوکر کہا کہ کسی قسم کا کوئی امدادی مواد، موبائل فون وغیرہ ہے تو فوری طور پر انتظامیہ کے حوالے کر دیا جائے اگر بعد میں کوئی ایسی چیز نوٹس میں آئی تو متعلقین کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی
اس موقعہ میں ڈی ایس پی صدر، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز، ڈی ایس پی دریاخان سرکل ،آفس سپرنٹنڈنٹ،آر آئی ، او ایس آئی، ، اور دیگر افسران و ملازمین بھی موجود تھے-

بھکر رپورٹ رانا محمد ریحان مورخہ 2020۔10۔14*‏الحمداللہ چہلم حضرت امام حسینؓ کے تمام جلوس ضلع بھکر میں بخیریت اختتام پذیر...
14/10/2020

بھکر
رپورٹ رانا محمد ریحان
مورخہ 2020۔10۔14
*‏الحمداللہ چہلم حضرت امام حسینؓ کے تمام جلوس ضلع بھکر میں بخیریت اختتام پذیر ۔*
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر کیپٹن (ر ) محمد علی ضیاءخود ضلع ہذا میں جلوسوں،مجالسوں کی مانیٹرنگ کے لیے فیلڈ میں موجود رہے۔
بھکرپولیس نے تمام جلوسوں، مجالسوں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی۔
ڈی پی او بھکر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاءنےضلع بھکرکے تمام ممبران امن کمیٹی، صدر انجمن تاجران ، منتظمین جلوس، مجالس ، میڈیانمائیندگان, ممبران سی پی ایل سی ،تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام،تمام شہریوں جنہوں نے بھر پور تعاون کیا ان سب کا شکریہ بھی ادا کیا۔
مزید DPOبھکر نے چہلم حضرت امام حسین کےسلسلے میں نکالے جلوس ومجالس میں دن رات پوری جانفشانی اور تندہی سے فرائض انجام دینے اور بنا ریسٹ مسلسل الرٹ رہ کر عوام کی جان ومال کی حفاظت کرنے والے اپنے ہر آفیسر، ہر جوان کو خراج تحسین پیش کیا اور دوسرے اضلاع سے آئے اہلکاروں کو بھی شاباش اور سلام کہ انہوں نے ہمارے ضلع کے امن کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔

سرگودھا رپورٹ رانا محمد ریحان (13 اکتوبر 2020)۔ کمشنرسرگودہا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کےبورڈ کے م...
14/10/2020

سرگودھا
رپورٹ رانا محمد ریحان
(13 اکتوبر 2020)۔ کمشنرسرگودہا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کےبورڈ کے منعقدہ اجلاس میں بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہیں۔

سرگودھا رپورٹ رانا محمد ریحان (13 اکتوبر 2020)۔ وزیرقانون پنجاب محمد بشارت راجہ اور چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک صوبے...
14/10/2020

سرگودھا
رپورٹ رانا محمد ریحان
(13 اکتوبر 2020)۔ وزیرقانون پنجاب محمد بشارت راجہ اور چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک صوبے میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔اجلاس میں کمشنرسرگودہا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود، آر پی او سرگودہا ریجن افضال احمد کوثر، ڈپٹی کمشنر سرگودہا عبداللہ نیئر شیخ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودہا فیصل گلزار بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہیں۔

بھکر رپورٹ رانا محمد ریحانڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر بھکر انور علی کانجو کی سربراہی میں ریونیو ٹ...
14/10/2020

بھکر
رپورٹ رانا محمد ریحان
ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر بھکر انور علی کانجو کی سربراہی میں ریونیو ٹیم کا مسلم کوٹ کے نواحی علاقہ میں گندم کے2 ذخیرہ اندوزآڑھتیوں کے خلاف کارروائی560 بیگزگندم برآمد 2,50000 روپے جرمانہ اور گوداموں کو موقع پر سیل کردیا گیا۔

"کسی کو مصنوعی مہنگائی کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف تمام انتظامی اقدامات اٹھا...
13/10/2020

"کسی کو مصنوعی مہنگائی کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف تمام انتظامی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔" وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار. رپورٹ رانا محمد ریحان

ڈیرہ اسماعیل خان رپورٹ رانا محمد ریحان چشمہ روڈ ڈھکی موڑ پر آج پھر ایک مسافر بس حادثے کا شکار ، اس تنگ موڑ کو کشادہ کرنے...
13/10/2020

ڈیرہ اسماعیل خان
رپورٹ رانا محمد ریحان
چشمہ روڈ ڈھکی موڑ پر آج پھر ایک مسافر بس حادثے کا شکار ، اس تنگ موڑ کو کشادہ کرنے کی ازحد ضرورت ہے اس موڑ پہ آئے دن کوئی نہ کوئی حادثہ ہوتا رہتا ہے، یاد رہے کہ اس موڑ کے ساتھ چند افراد نے چار دیواری دے کر سرکاری زمین پر غیر قانونی قبضہ کر رکھا ہے اور موڑ سے پہلے سڑک پر پہلے ہی ریڑھیوں اور ٹھیلے والوں نے قبضہ کر رکھا ہے، اگر یہاں حادثات کو کم کرنا ہے تو سپیڈ بریکرز کے ساتھ پل پر بائونڈری وال تعمیر کرنا ہو گی اور نہر پر بنے پل کو کشادہ کرنا ہو گا تاکہ جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔ عوام کی کمشنر ڈیرہ یحیی اخونزادہ درد مندانہ اپیل ہے کہ جلد سے جلد اس خونی موڑ کو کشادہ کیا جائے تاکہ قیمتی جانوں کو بچایا جا سکے۔

”بلدیہ آن لائن ایپ“ پر آنے والی شکایات کا ازالہ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ بلدیہ آن لائن ایپ کے ذریعے پیدائش، شادی وغی...
13/10/2020

”بلدیہ آن لائن ایپ“ پر آنے والی شکایات کا ازالہ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ بلدیہ آن لائن ایپ کے ذریعے پیدائش، شادی وغیرہ سمیت 6 سروسز فراہم کی جا رہی ہیں۔"

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار

بھکررپورٹ رانا محمد ریحان               مورخہ2020۔10۔12بھکر پولیس کی مختلف علاقوں میں کاروائی۔ جواری گرفتار ۔ ناجائز اسل...
13/10/2020

بھکر
رپورٹ رانا محمد ریحان مورخہ2020۔10۔12
بھکر پولیس کی مختلف علاقوں میں کاروائی۔ جواری گرفتار ۔ ناجائز اسلحہ برآمد،منشیات پکڑ لی۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بھکر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء کے ویژن کے مطابق بھکر پولیس سماجی برائیوں کے خلاف مسلسل کاروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس ضمن میں ایس ایچ او تھانہ سٹی دریاخان SI محمد شعیب نے جوئے کے اڈے پر چھاپہ مارا جواری رنگے ہاتھوں پکڑ لیے ۔ملزمان مسمیان منیر احمد ولد بندو سکنہ دریاخان ،محمد عابد انور ولد محمد انور سکنہ دریاخان ، ذیشان ولد فیاض حسین سکنہ دریاخان کے قبضہ سے 80 ہزار روپے نقدی 7 عدد موبائل فون ،ایک عدد لیپ ٹاپ برآمد کرلیا ۔ملزمان کے خلاف جواء آرڈئینس کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے ۔ایک اور کاروائی میں ملزم مسمی طارق ولد اللہ بخش سکنہ دریاخان سے 360 گرام چرس برآمد کر لی۔
ایس ایچ او تھانہ دلیوالہSI ذعیم مہدی نے دوران گشت و پڑتال ملزم مسمی سے پسٹل 30 بور معہ 3 ضرب کارتوس برآمد کر لیا۔
اچھی کاروائی کرنے پر DPO بھکر نے SHOs اور انکی ٹیم کو شاباش دی۔

بھکررپورٹر رانا محمد ریحان مورخہ 2020۔10۔12ایس ایچ او تھانہ صدر بھکر SI محمد اختر بگا کی کاروائی قتل کا اشتہاری مجرم کٹی...
13/10/2020

بھکر
رپورٹر رانا محمد ریحان
مورخہ 2020۔10۔12
ایس ایچ او تھانہ صدر بھکر SI محمد اختر بگا کی کاروائی قتل کا اشتہاری مجرم کٹیگری A گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بھکر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء کی ھدایات پر SHO تھانہ صدر بھکر SI محمد اختر بگا نےکاروائی کرتے ھوئے قتل کامجرم اشتہاری کٹیگری A کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتارکرلیا ۔مسمی محمد رستم ولد غلام محمد سکنہ عنایت آباد بھکرجو تھانہ صدربھکر کے مقدمہ نمبر 220/20 بجرم 302 /324 148/149ت پ تھانہ صدربھکر کوگر فتار کرلیا ھے ۔مجرم اشتہاری کی گرفتاری پر ڈی پی او بھکر نےSHO تھانہ صدر بھکراور انکی پوری ٹیم کو شاباش دی اور مزید اشتہاری مجرمان کی جلد گرفتاری کی تاکید کی ھے۔

سرگودھا رپورٹ رانا محمد ریحان (12اکتوبر2020)۔ سمگلنگ کی روک تھام اور مکروہ دھندہ میں ملوث افراد کے خلاف وفاقی و صوبائی م...
12/10/2020

سرگودھا
رپورٹ رانا محمد ریحان
(12اکتوبر2020)۔ سمگلنگ کی روک تھام اور مکروہ دھندہ میں ملوث افراد کے خلاف وفاقی و صوبائی محکموں میں بہتر روابط اور مشترکہ آپریشن کے جائزہ اجلاس میں کلکٹر کسٹم انفورسمنٹ اینڈ کمپلائنس ملتان ڈویژن میڈم منیزہ مجید، کمشنرسرگودہا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود ، ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ، ایڈیشنل کلکٹر فیصل آباد سرگودہا ڈویژن غلام نبی کمبوہ، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سرگودہا ڈویژن عباس خان بلوچ سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈویژن و ضلع سطح پر ایرانی ڈیزل، پٹرول کے علاوہ اسلحہ، سگریٹ اور ٹائلز کی سمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے۔کمشنرسرگودہا ڈاکٹر فرح مسعود نے کسٹم افسران کو ڈویژن اورضلع کی سطح پر مکمل سپورٹ فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

بھکر رپورٹ رانا محمد ریحان  مورخہ 2020۔10۔12 ڈی پی او بھکر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء نے کمپلینٹ برانچ DPO آفس میں کھلی کچہ...
12/10/2020

بھکر
رپورٹ رانا محمد ریحان
مورخہ 2020۔10۔12
ڈی پی او بھکر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء نے کمپلینٹ برانچ DPO آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ مردوزن درخواست گزاروں نے اپنی تحریری معروضات پیش کیں جن کے فوری حل کیلئے متعلقہ فیلڈ افسران کو احکامات جاری کیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے اور شکایات کے ازالے کیلئے ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر ڈی پی او بھکر نے انفرادی طور پر ہر درخواست گزار سے ان کے مسائل و شکایات کے حوالے سے استفسار کیا۔ درخواستوں پر ہدایات جاری کرتے ہوئے متعلقہ ایس ڈی پی او اور ایس ایچ اوز کو پابند کیا گیا کہ درخواست گزار کی ذاتی طور پر شنوائی یقینی بنائیں اور شکایات کے ازالے ہر ممکن قانونی مدد و رہنمائی فراہم کی جائے۔عوام کی انصاف تک فوری رسائی ہماری اولین ترجیح ہے ۔ تمام درخواستوں کو بغیر کسی شخصی دباؤ یا سفارش کے حقائق کی روشنی میں جلد یکسو کیا جائے اور اس بابت تعمیلی رپورٹ دفتر بھجوائی جائے۔ تمام تر پولیس ورکنگ کا بنیادی مقصد عوام الناس کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔ جرائم، ظلم و زیادتی، نا انصافی اور سماجی برائیوں کے خلاف پولیس پوری طرح سرگرم عمل ہے۔

12/10/2020
اوکاڑہڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک کواوکاڑہ کے  شہریوں  نےجگہ جگہ پر پرتپاک استقبال کرتے ہوئے گل پاشی ، اور نیک تمناو...
12/10/2020

اوکاڑہ
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک کواوکاڑہ کے شہریوں نےجگہ جگہ پر پرتپاک استقبال کرتے ہوئے گل پاشی ، اور نیک تمناوں کے ساتھ رخصت کیا سول سوسائٹی ، انجمن تاجران نے ڈی پی او عمر سعید ملک کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح آپ نے اوکاڑہ کے شہریوں کے جان ومال کا تحفظ کیا وہ قابل رشک ہے ۔ہم آپ کی صحت اور کامیابی کے لیے دعا گو ہیں اللہ تعالی آپ کو ہر میدان میں کامیاب و کامران کرے۔آمین۔

پشاورآرٹسٹ عفت صدیقی کی طرف سے پشاور میں ایک دلچسپ فورم کا آغاز۔    عفت صدیقی کا کہنا ہے کہ مجھے حکومت نے ثقافت کی زندہ ...
12/10/2020

پشاور
آرٹسٹ عفت صدیقی کی طرف سے پشاور میں ایک دلچسپ فورم کا آغاز۔ عفت صدیقی کا کہنا ہے کہ مجھے حکومت نے ثقافت کی زندہ آمین کا ایواڈ دیا ھے ۔ میں نے اپنی زندگی میں اپنی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے دل سے محنت کی ھے میرا تعلق پشاور سے ھے تو چاھتی ھوں کہ نئی نسل کو پشاور کے ریت رواج رھن سہن شاندار ماضی اور اسلاف کے کارناموں سے آگاہ کروں ۔ اس ضمن میں ایک فورم تشکیل دے رھی ھوں جسمیں بزرگ اپنے تجربات ومشاھدات اور پشاوریوں کے شاندار ماضی کے حوالے سے نوجوانوں کو دلچسپ قصے اور کہانیوں کی صورت آگاھی دیں گے اور نوجوان اپنے بزرگوں کے شاندار ماضی سے سیکھ کے اپنی نئی پود کی تربیت کر سکیں گے ۔ ھفتے میں ایک نشست ھوا کرے گی ۔ قہوہ اور میزبانی کی سعادت میری ھوگی ۔ اس سلسلے میں تمام ٹیلنٹڈپشاوری جو قصہ گوئی میں دلچسپی رکھتے ہوں شعراء ادیب کسی بھی علمی شعبہ کے ماھر ھوں خواتین حضرات اپنے اسماء گرامی مجھے لکھوا سکتے ھیں ۔ ھندکو پشتو کی کوئی تخصیص نہیں بس پشاوری ھونا ضروری ھے ۔ یہ کوئی گروپ یا تنظیم نہیں ھوگی بس دو نسلوں کے باھم رابطےاور اپنے اسلاف کے شاندار ماضی کے حوالے سے ملاقات ھوا کرے گی اس نمبر پر رابطہ فرما لیں فون نمبر ۔ 03119933371 ۔

سیہون شریفانڈس ہائی وے روڈ آمری پل کے قریب دو مسافرگاڑیوں کا آپس میں تصادم تصادم کے نتیجے میں ابتدائی طور پر ایک شخص ہلا...
12/10/2020

سیہون شریف
انڈس ہائی وے روڈ آمری پل کے قریب دو مسافرگاڑیوں کا آپس میں تصادم
تصادم کے نتیجے میں ابتدائی طور پر ایک شخص ہلاک تین سے زائد زخمی ہو گئے زخمیوں کو سید عبداللہ شاہ میڈیکل اسپتال منتقل کیا گیا، امدادی سرگرمیوں میں موٹروے پولیس افسران سرگرم ہیں

اپنی عبادات مساجد میں باجماعت ادا کرنے کے لیے ماسک پہنیں !
11/10/2020

اپنی عبادات مساجد میں باجماعت ادا کرنے کے لیے ماسک پہنیں !

اوکاڑہالہ داد کالونی  میں روٹھی بیوی کو منانے میں ناکامی پر نوجوان نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی اسلم عرف سنی نامی ...
11/10/2020

اوکاڑہ
الہ داد کالونی میں روٹھی بیوی کو منانے میں ناکامی پر نوجوان نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی اسلم عرف سنی نامی نوجوان کی بیوی لڑائی جھگڑے کے بعد اپنے میکے گئ ہوئ تھی نوجوان اپنے سسرال بیوی کو منانے گیا ۔ناماننے پر خود کو گولی مار لی

Address


Telephone

+923030609535

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Vop posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share