Current Affairs

  • Home
  • Current Affairs

Current Affairs Your Source for all the latest Information

08/02/2023

Rescuers give a boy water in a bottle cap as they pull him out from the rubble in Hatay province.

ہارٹ سرجری کے بعد فٹنس: عابد علی کی نئی ویڈیو آگئیپاکستان کے ٹیسٹ اوپنر عابد علی نے ہارٹ سرجری کے بعد فٹنس کی جانب ایک ا...
21/02/2022

ہارٹ سرجری کے بعد فٹنس: عابد علی کی نئی ویڈیو آگئی
پاکستان کے ٹیسٹ اوپنر عابد علی نے ہارٹ سرجری کے بعد فٹنس کی جانب ایک اور قدم اٹھا لیا۔

صحت یاب ہونے پر عابد علی نے فٹنس مکمل کرنے کی جانب پیش قدمی کرتے ہوئے تیزی سے دوڑنا شروع کر دیا ہے۔

پاکستان کیخلاف آسٹریلیا کو کس سے خطرہ؟ مارک وا کا اہم بیانآسٹریلیا کے لیجنڈ کپتان مارک وا نے پاکستانی اسپنرز کے ساتھ سات...
21/02/2022

پاکستان کیخلاف آسٹریلیا کو کس سے خطرہ؟ مارک وا کا اہم بیان
آسٹریلیا کے لیجنڈ کپتان مارک وا نے پاکستانی اسپنرز کے ساتھ ساتھ فاسٹ بولرز کو بھی آسٹریلوی ٹیم کے لیے خطرناک قرار دے دیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے روس یوکرین تنازع کے عین وقت روسی دورے سے متعلق اہم انٹریو دیتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ پاکستان ڈپلومی...
21/02/2022

وزیر اعظم عمران خان نے روس یوکرین تنازع کے عین وقت روسی دورے سے متعلق اہم انٹریو دیتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ پاکستان ڈپلومیسی کے ساتھ کھڑا ہے کسی تنازع کے ساتھ نہیں۔

کینسر کی آگاہی مہم علاج سے آسان اور سستی ہے، صدر علویصدر پاکستان عارف علوی نے کہا ہے کہ کینسر کی روک تھام اور عوام میں...
21/02/2022

کینسر کی آگاہی مہم علاج سے آسان اور سستی ہے، صدر علوی
صدر پاکستان عارف علوی نے کہا ہے کہ کینسر کی روک تھام اور عوام میں آگاہی اور شعور بیدار کرنے کے بڑے پیمانے پر مہم چلانے کی ضرورت ہے

وزیراعظم کےدورہ روس کے دوران عدم اعتماد لانے کی تجویزپیپلزپارٹی کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس کے دوران عدم ا...
21/02/2022

وزیراعظم کےدورہ روس کے دوران عدم اعتماد لانے کی تجویز
پیپلزپارٹی کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس کے دوران عدم اعتماد لانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز آل راؤنڈر ڈی جے براوو نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ سری لنکا کے خلاف شکست کے بع...
05/11/2021

ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز آل راؤنڈر ڈی جے براوو نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
سری لنکا کے خلاف شکست کے بعد دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز ٹورنامنٹ سے باہر ہوچکی، میچ کے بعد ویسٹ انڈین آل راؤنڈر نے اعلان کیا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ وہ بین الاقوامی کرکٹ کو خیر آباد کہہ دیں۔

ایک گھنٹہ دیا پر اس نے معافی نہیں مانگی،دل میں  کوئی نفرت نہیں,شعیب اختر
05/11/2021

ایک گھنٹہ دیا پر اس نے معافی نہیں مانگی،دل میں کوئی نفرت نہیں,شعیب اختر

وزیر اعظم عمران خان آج اٹک میں مدر اینڈ چائلڈ اسپتال کا سنگ بنیاد رکھیں گے، 300 بستر کے اسپتال پر چھ ارب روپے لاگت آئے...
05/11/2021

وزیر اعظم عمران خان آج اٹک میں مدر اینڈ چائلڈ اسپتال کا سنگ بنیاد رکھیں گے، 300 بستر کے اسپتال پر چھ ارب روپے لاگت آئے گی۔

سعودی ماہرین آثار قدیمہ نے تاریخی مقام العلاء کے پہاڑوں کے درمیان فراموش شدہ بادشاہتوں کی باقیات کا سراغ لگانے کےلیے کھد...
05/11/2021

سعودی ماہرین آثار قدیمہ نے تاریخی مقام العلاء کے پہاڑوں کے درمیان فراموش شدہ بادشاہتوں کی باقیات کا سراغ لگانے کےلیے کھدائی شروع کردی۔

سعودی عرب کا تاریخی مقام دو ہزار سال پرانا شہر العلاء کا افتتاح 2019 میں کیا گیا تھا جس کے بعد سیاحوں کا ہجوم العلاء کی جانب کھنچا چلا آرہا ہے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے باعث پیٹرولیم مصنوعات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پ...
05/11/2021

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے باعث پیٹرولیم مصنوعات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافہ کردیا ہے، رات گئے وزارت خزانہ کی جانب پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نوٹی فیکیشن بھی جاری کردیا گیا

عمران خان نے قوم سے خطاب میں مہنگائی سمیت مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور مہنگائی کے خلاف مظاہرہ کرنے والی اپوزیشن جماعتو...
04/11/2021

عمران خان نے قوم سے خطاب میں مہنگائی سمیت مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور مہنگائی کے خلاف مظاہرہ کرنے والی اپوزیشن جماعتوں کو پیش کش کی کہ اگر دو خاندان لوٹی ہوئی رقم واپس لے آئیں تو تمام اشیاء کی قیمتیں آدھی کردیں گے۔

ورلڈکپ میں آج مزید دو میچوں کو فیصلہ ہوگا، پہلا میچ دبئی اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، ...
03/11/2021

ورلڈکپ میں آج مزید دو میچوں کو فیصلہ ہوگا، پہلا میچ دبئی اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہہ پہر تین بجے شروع ہوگا

دوسرا میچ بھارت اور افغانستان کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

بائیو سکیور ببل کی خلاف ورزی پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انگلینڈ کے امپائر مائیکل گف پر پابندی عائد کردی ہے۔...
02/11/2021

بائیو سکیور ببل کی خلاف ورزی پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انگلینڈ کے امپائر مائیکل گف پر پابندی عائد کردی ہے۔جمعہ کے روز مائیکل گف بائیو سکیور ببل کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہوٹل سے باہر نکلے اور بغیر اجازت لوگوں سے ملاقات کی جس کے بعد انہیں فوری طور پر قرنطینہ کردیا گیا۔

اوپنر بلے باز محمد شہزاد نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ویرات کوہلی سے زیادہ لمبے چھکے لگا سکتے ہیں۔افغانستان کے90کلو گرام سے زائ...
02/11/2021

اوپنر بلے باز محمد شہزاد نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ویرات کوہلی سے زیادہ لمبے چھکے لگا سکتے ہیں۔افغانستان کے90کلو گرام سے زائد وزن رکھنے والے افغانی وکٹ کیپر محمد شہزاد کا کہنا ہے کہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی طرح ڈائٹنگ کیوں کروں جبکہ میں ان سے زیادہ لمبے شارٹ مار کرسکتا ہوں۔

قومی کرکٹ ٹیم جیت کی ہیٹ ٹرک کیلئے پُر عزم، بھارت اور نیوزی لینڈ کےبعد اب افغانستان نشانے پرہوگا، شاہین آج افغانستان سےپ...
29/10/2021

قومی کرکٹ ٹیم جیت کی ہیٹ ٹرک کیلئے پُر عزم، بھارت اور نیوزی لینڈ کےبعد اب افغانستان نشانے پرہوگا، شاہین آج افغانستان سےپنجہ آزمائی کریں گے۔
میگا ایونٹ میں پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں آج دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹکرائیں گی.

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم ترین میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ شارجہ میں کھیلے جارہے ٹی ٹوئنٹی ورل...
29/10/2021

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم ترین میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

شارجہ میں کھیلے جارہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم ترین میچ میں بنگلہ دیش نے دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

سعودی محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ سفری پابندی کے شکار ممالک میں موجود جن غیرملکیوں کے اقاموں کی توسیع نہیں ہوئی وہ فکر ن...
29/10/2021

سعودی محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ سفری پابندی کے شکار ممالک میں موجود جن غیرملکیوں کے اقاموں کی توسیع نہیں ہوئی وہ فکر نہ کریں، مرحلہ وار تجدید کردی جائے گی۔
بیرون ملک سے ایک شخص نے جوازات سے استفسار کیا تھا کہ جن کے اقاموں کی مدت میں جولائی 2021 کے بعد توسیع نہیں ہوئی ,

امریکا نے افغانستان کے لئے بڑی امداد کا اعلان کردیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلکن نے بتایا کہ امریکا انسانی بنیادوں ...
29/10/2021

امریکا نے افغانستان کے لئے بڑی امداد کا اعلان کردیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلکن نے بتایا کہ امریکا انسانی بنیادوں پر افغانستان کو ایک سو چوالیس ملین ڈالر کی اضافی امداد دے گا۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر کی قیمت میں مزید کمی دیکھی گئی، امریکی ڈالر 172 روپے سے کم ہو کر 171 روپے 80 پیسے کا ہوگی...
29/10/2021

کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر کی قیمت میں مزید کمی دیکھی گئی، امریکی ڈالر 172 روپے سے کم ہو کر 171 روپے 80 پیسے کا ہوگیا۔
امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 46 پیسے کمی دیکھی گئی۔

وزارت پاور ڈویژن نے اعلان کیا ہے کہ پاک بھارت میچ کے دوران ملک بھر میں بجلی بند نہیں ہوگی۔ وزارت پاور ڈویژن نے پاور ڈسٹر...
24/10/2021

وزارت پاور ڈویژن نے اعلان کیا ہے کہ پاک بھارت میچ کے دوران ملک بھر میں بجلی بند نہیں ہوگی۔
وزارت پاور ڈویژن نے پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو ہدایت جاری کردی جس میں کہا گیا ہے پاک بھارت میچ کے دوران ملک بھر میں بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات روکنے کیلئے بڑا اقدامپی آئی اے شعبہ کارپوریٹ سیفٹی کے زیر اہتمام ایک ہفتہ پر مشتمل سیفٹ...
24/10/2021

طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات روکنے کیلئے بڑا اقدام
پی آئی اے شعبہ کارپوریٹ سیفٹی کے زیر اہتمام ایک ہفتہ پر مشتمل سیفٹی ویک کا انعقاد کیا گیا، اس کا مقصد طیاروں سے پرندے ٹکرانے سے بچاؤ کے لیے عوام الناس میں آگاہی بیدار کرنا تھی.

ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ کروڑوں انسانوں کو قتل کرنے والے ہمیں انسانیت کا درس نہیں دے سکتے۔ ترک شہر ایسکی کے ...
24/10/2021

ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ کروڑوں انسانوں کو قتل کرنے والے ہمیں انسانیت کا درس نہیں دے سکتے۔
ترک شہر ایسکی کے چیمبر آف کامرس کانگریس سینٹر میں جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی توسیعی صوبائی مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیس بک اور ٹوئٹر کو ٹکر دینے کے لیے اپنا ذاتی ایپ لانچ کرنے کا اعلان کر دیا۔ ٹرمپ نے ٹوئٹر...
21/10/2021

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیس بک اور ٹوئٹر کو ٹکر دینے کے لیے اپنا ذاتی ایپ لانچ کرنے کا اعلان کر دیا۔

ٹرمپ نے ٹوئٹر اور فیس بک کو ٹکر دینے کے لیے ’ٹروتھ‘ نامی سوشل میڈیا پلیٹ فارم بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ عالمی برادری افغان عوام سے منہ موڑ کر انہیں اپنی قسمت پر نہیں ‏چھوڑ سکتی۔ صدر اردوان...
13/10/2021

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ عالمی برادری افغان عوام سے منہ موڑ کر انہیں اپنی قسمت پر نہیں ‏چھوڑ سکتی۔
صدر اردوان نے افغانستان کے موضوع پر منعقدہ ’ جی 20 ہنگامی سربراہی اجلاس‘ میں ‏ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شرکت کی اور اس موقع پر اظہارخیال کیا۔

وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری پر مشاورت مکمل کرلی۔ فواد چوہدری...
13/10/2021

وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری پر مشاورت مکمل کرلی۔
فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ وزیر اعظم اور آرمی چیف کے درمیان نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری پر مشاورت مکمل ہوگئی

عبوری افغان وزیر خارجہ امیر متقی نے ایک بیان میں کہا کہ ہم کسی ملک کےمعاملات میں مداخلت نہیں کرتے، ہم نے کسی غیر ملکی مد...
12/10/2021

عبوری افغان وزیر خارجہ امیر متقی نے ایک بیان میں کہا کہ ہم کسی ملک کےمعاملات میں مداخلت نہیں کرتے، ہم نے کسی غیر ملکی مداخلت کےبغیر ایک آزاد حکومت بنائی ہے، ہم دوسروں سے باہمی تعاون کی توقع رکھتےہیں۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز انتظامیہ نے اپنے کارکنان کو بڑی خوشخبری سنادی ہے۔ سی ای او پی آئی اے ارشدملک کا کہنا ہے کہ ک...
12/10/2021

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز انتظامیہ نے اپنے کارکنان کو بڑی خوشخبری سنادی ہے۔

سی ای او پی آئی اے ارشدملک کا کہنا ہے کہ کیبن کریو کے واجب الادا الاؤنس کی ادائیگی شروع کردی گئی ہے، کل تک تمام کیبن کریوز کو واجبات ادا کردیئےجائیں گے۔

ملک بھر میں گزشتہ شام سے انٹرنیٹ کی سست رفتاری کے باعث لوگوں کو شدید کوفت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جس کی اصل وجہ سامنے آگئ...
12/10/2021

ملک بھر میں گزشتہ شام سے انٹرنیٹ کی سست رفتاری کے باعث لوگوں کو شدید کوفت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جس کی اصل وجہ سامنے آگئی۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کی رفتار میں اچانک آنے والی کمی کی بنیادی وجہ 25 ہزارکلومیٹر طویل ایشیا یورپ ڈبل اے ای ون کیبل میں خرابی کا آنا ہے۔

شعبہ ٹیلی کام کے باوثوق ذرائع کے مطابق 40 ٹیرا بائیٹ کا اہم ترین کیبل فجیرا کے قریب خراب ہوگیا ہے جس کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ اسپیڈ سست ہوگئی ہے۔

پولینڈ میں یورپی اتحاد سے نکلنے کے خدشے کے پیش نظر لاکھوں افراد احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔یورپی یونین کا حصہ رہ...
11/10/2021

پولینڈ میں یورپی اتحاد سے نکلنے کے خدشے کے پیش نظر لاکھوں افراد احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔یورپی یونین کا حصہ رہنے کے لیے دارالحکومت وارسا سمیت ملک بھر میں سو سے زائد مقامات پر مظاہرے کئے گئے جن میں لاکھوں افراد شریک ہوئے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کا ملک یورپ کا حصہ ہے

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Current Affairs posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Current Affairs:

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share