ENN digital media kotli

  • Home
  • ENN digital media kotli

ENN digital media kotli 64 news kotli

ریز انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ادارے کی ایگزیکٹو منیجر صالحہ ابرار (ایم ایس مائیکروبائیولوجسٹ) کے ساتھادارے کے مت...
07/06/2023

ریز انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ادارے کی ایگزیکٹو منیجر صالحہ ابرار (ایم ایس مائیکروبائیولوجسٹ) کے ساتھادارے کے متعلق تفصیلی گفتگو / گزشتہ سال ادارے کی رجسٹریشن نہ ہونے پر بچوں کا ٹائم ضائع ہوا /اب پنجاب میڈیکل فیکلٹی سے وابستہ رجسٹریشن اور آزاد کشمیر گورنمنٹ سے رجسٹریشن بھی ہو چکی ہے جو بچے پیپر دینا چاہتے ہیں ہم تیار ہیں ادارے کے اندر پہلے سے بہترین نظام / صاف ستھرا ماحول /جدید ترین ٹیکنالوجی /لیبارٹری /سی سی ٹی وی /سیکیورٹی /گراوئنڈ /پارکنگ /انٹرنیٹ /بہترین انتظامات /سہولیات کے ساتھ ساتھ /رعایت فیس5 /10٪ڈسکاؤنٹ آپ کے شہر کوٹلی میں ریز انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کھوئرٹہ کراس کوٹلی ادارے کے ساتھ تعاون کریں ادارہ آپ کے ساتھ تعاون کرے گا ادارے کے متعلق مزید معلومات کے لئے ادارے کے سوشل نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں

05/06/2023

آپ کے شہر کوٹلی میں

آپ کے شہر کوٹلی میں ایک سنہری موقع داخلے جاری ہیں 2023ریز انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجیبہترین انتظامات بہترین سہولیا...
05/06/2023

آپ کے شہر کوٹلی میں ایک سنہری موقع داخلے جاری ہیں 2023
ریز انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی
بہترین انتظامات بہترین سہولیات کے ساتھ

حبر دارآپ کسی بھی لنک کو اوپن کرتے ہوں لنک آپ کے لیے حطرے کی لہر بھی ہو سکتی ہے آپ اپنے کسی دوست پر اعتماد کر کے کسی لنک...
09/10/2022

حبر دار
آپ کسی بھی لنک کو اوپن کرتے ہوں لنک آپ کے لیے حطرے کی لہر بھی ہو سکتی ہے آپ اپنے کسی دوست پر اعتماد کر کے کسی لنک کو اوپن نہ کریں آپ لنک کو اپن کریں گے آپ کا سارا ڈیٹا ہیکرز کے پاس چلا جائے گا...... گزشتہ 2 روز سے آزاد کشمیر کوٹلی میں بے شمار لڑکیوں کے ویٹسپ ہیک کیے گئے جس کے بعد آپ کا ڈیٹا نیٹ پر اپلوڈ کرنے کی دھمکی کے ساتھ ساتھ لاکھوں روپے بٹورنے کی کوشش بھی کی جارہی ہے.... ✍️ دوسری جانب...... آپ کو ایک گینگ کی طرف سے ویٹسپ گروپ لنک بھیجا جاتا ہے کے آپ کو انعام دیا جائے گا... ہمارے چینل کو سبسکرائب کریں وغیرہ وغیرہ آپ اس سے انعام لینے کی توقع کبھی نہ رکھیں آپ حود ایک انعام بن جائے گے..... اگر کسی کا اسی طرح ویٹسپ ہیک ہوا ہے تو آپ اپنے مطلقہ پولیس اسٹیشن کمپلین لکھوائیں... آپ کسی انعام کے چکر میں اپنا پرسنل ڈیٹا نہ کھو بھیٹے (لحاظہ اپنے آپ کو اور اپنا ڈیٹا محفوظ رکھے.... کسی بھی لنک سے لالچ میں نہ آئے.... شکریہ..... ✍️ نمائندہ سمیر علی انجمن تحفظ حقوق عامہ پریس سیکرٹری آزاد کشمیر.....................

نمائندہ سمیر علی سے. آزاد کشمیر میں ٹیلی نار کمپنی اپنے اصل رنگ دیکھانے لگی. یہ کمپنی لوگوں کے ساتھ فراڈ /دھوکہ دہی کر ک...
15/07/2022

نمائندہ سمیر علی سے.

آزاد کشمیر میں ٹیلی نار کمپنی اپنے اصل رنگ دیکھانے لگی.

یہ کمپنی لوگوں کے ساتھ فراڈ /دھوکہ دہی کر کے پیسے بٹور رہی ہے.

جبکے ہماری عوام اس کمپنی سے تنگ آ چکی ہے جس کی وجہ اس کمپنی کی ناکام اور تھکی ہوئی سروس ہے..

پورے آزاد کشمیر میں ٹیلی نار کی سروس کا ایشو چل رہا ہے
جبکے تمام کمپنی کے اندر بھیٹے انچارج ستو پی کے سو رہے ہیں جن کو اس سے ٹس مس نہیں

کوٹلی آزاد کشمیر آبادی کے لحاظ سے سب بڑا ضلع ہے
جہاں پر ٹیلی نار کے لگے ٹاور سروس مہیا کرنے میں ناکام.

ٹاورز تو دور کی بات کوٹلی ٹیلی نار فرنچائز کے باہر سروس مہیا نہیں.

ہماری عوام کو لوٹنے کے لیے اِنہوں نے اپنا سسٹم چلایا ہوا ہے
کمپلین کریں تو کہا جاتا ہے کل کمپنی آئے گی انشاءاللہ سروس ایشو ہے حل ہو جائے گا
لیکن وہ کل ان کی کبھی نہیں آئی.

آزاد کشمیر کےمحتلف شہر یا کوٹلی کے محتلف جگہوں پر سروس ناکام........
کوٹلی مین بازار
لاری اڈا
تھلیر کالونی
مندر محلہ
منڈی
کچہری
دھرنگ
گلہار کالونی
کرتی یونیورسٹی
کرتی بنگ
منیل
ساردہ
پنگ پیراں
رولی کراس
پلہتر
رولی
دھمول
چوکی تھاتی
چوکی مونگ
پوہالہ
سرہوٹہ
سمرور
دھنہ
مین بازار کھوئرٹہ
چرہوئی
کجلانی
ڈنہ
فگوش
بڑالی
نکیال
تتہ پانی
پھگواری
دندلی
دھنواں
گوئی
کلاہ
سرساوہ
سہنسہ مین بازار
بڈلی
چھنی
پوٹھہ
پلیٹ
تریاں
سہر منڈی
گلپور
ناڑ وغیرہ شامل ہیں

کوٹلی عوام کا کہنا ہے آزاد کشمیر میں سب سے بڑا نیٹ ورک ٹیلی نار کا ہے اگر یہی کمپنی ہمیں سروس مہیا نہیں کر رہی تو ہم کیا کریں گے
ہنگامی صورت حال میں اگر کوئی واقعہ پیش آتا ہے تو کسی ایمبولینس یا ایمرجنسی گاڑی کے ساتھ رابطہ مشکل ہو جاتا ہے

آخر یہ لوٹ مار کب تک چلے گی ہم سے ٹیکس کیوں لیا جاتا ہے

ہماری حکومت
مقبوضہ کشمیر تو نہیں آزاد کروا سکتی لیکن یہ سروس کروا سکتی ہے اگر آزاد کشمیر حکومت ٹیلی نار سروس بھی نہیں مہیا کروا سکتی حکومت سے ریکوست ہے کے اس سروس کے ساتھ رابطہ منقطع کیا جائے
آزاد کشمیر کے اندر دکانوں پر دیے جانے والے کارڈز / ایزی لوڈ بازاروں میں لگے سمز سٹالز بند کروائیں جائیں
شکریہ

نمائندہ سمیر علی انجمن تحفظ حقوقِ عامہ پریس سیکرٹری آزاد کشمیر

05/07/2022

اپڈیٹ

کوٹلی آزاد کشمیر بڑالی پٹرول پمپ کے قریب مٹی کا تودہ کمرے پر جاگرا،ایک شخص کے ملبہ تلے دب جانے کی اطلاعات،

کوٹلی:واقع کی اطلاع ملتے ہی SSP کوٹلی ریاض مغل موقع پر پہنچ گئے، امدادی سرگرمیاں جاری،عوام علاقہ کی کثیر تعداد بھی موجود،

کوٹلی:نوید ویلفیئر فاؤنڈیشن کوٹلی چئیرمن کرامت حسین حیدری کی زیر نگرانی رضاکاران امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل،

(نمائندہ سمیر علی سے)= ایس ایچ او تھانہ سٹی کوٹلی راجہ توقیر احمد صاحب نے دبنگ کاروائیوں کے ساتھ جرائم پیشہ عناصر کی کمر...
16/06/2022

(نمائندہ سمیر علی سے)= ایس ایچ او تھانہ سٹی کوٹلی راجہ توقیر احمد صاحب نے دبنگ کاروائیوں کے ساتھ جرائم پیشہ عناصر کی کمر تور ڈالی

ڈی آئی جی ریجن میرپور ڈاکٹر حالد چوہان ، ایس پی کوٹلی سردار ریاض مغل صاحب کی حصوصی ھدایت پر سٹی تھانہ کوٹلی کا چوروں کے حلاف گھیرا تنگ.

پے در پے کاروائیوں میں 7 موٹر-سائیکل برآمد. مزید انکشافات متوقع،تفتیش جاری

مقدمہ علت نمبرات:-
253/22
254/22
262/22
بجرائم 381/A

نام ملزم ناصر عباس شاہ ولد صغیر حسین شاہ قوم سید ساکن چک نمبر MLX.3/4 ڈاکحانہ خاص تحصیل ضلع میانوالی سے .

7 چوری شدہ موٹر-سائیکل کی برآمدگی کی گئی

ملزم ناصر شاہ سے باریک بینی سے تفتیش کی.

پھر جاکر مزکور کی کی نشاندہی پر 7 موٹر-سائیکل برآمد کرتے ہوئے ملزم کے خلاف 3 مقدمات درج رجسٹر کیے.
مزید سلسلہ تفتیش جاری ہے.
اہم انکشافات متوقع ہیں

تھانہ سٹی کوٹلی کا جرائم پیشہ عناصر کے حلاف پے در پے کارروائیاں جاری.

اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی چوھدری نعیم اختر صاحب کا (چھکے پے چھکا)  شاباش ضلعی انتظامیہ کوٹلی۔ اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی کا کوٹلی شہر ک...
02/06/2022

اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی چوھدری نعیم اختر صاحب کا

(چھکے پے چھکا)

شاباش ضلعی انتظامیہ کوٹلی۔

اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی کا کوٹلی شہر کے لیے پانچواں بڑا تحفہ۔ ایک اور پیچیدہ مسلۂ حل ہوا۔

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹلی کے لیے 25 /25فٹ کھلے اور کشادہ دو اور راستہے نکلوا دیے گئے۔
یہ راستے ہاوسنگ سکیم اور کچہری سے بلا کسی تعطل سیدھا ہسپتال کی ایمرجنسی کے سامنے پہچیں گے۔ ایمبولینس اب ہسپتال گلی میں گھنٹوں نہیں پھنسا کرے گی اور نہ ہی اس کو اب ہسپتال ایمرجنسی تک پہنچنے کے لیے کوئی دشواری رہے گی۔

ڈپٹی کمشنر کوٹلی امجد علی مغل نے اس اہم معاملہ کا ٹاسک اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی کو دیا جس پر اسسٹنٹ کمشنر نعیم اختر نے DHQ ہسپتال گلی میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل پر قابو پانے کے لیے بہترین انتظامی صلاحیت کو بروئے کار لاتے ہوئے ہسپتال میں ٹریفک کے داخلی اور خارجی راستوں کو الگ الگ کروا دیا۔

ہاوسنگ سکیم اور کچہری کی طرف سے الگ الگ بنائے گئے ان 25/25 فٹ کشادہ نئے راستوں سے نہ صرف ضلع بھر کے لوگ بلکہ ہجیرہ پلندری عباسپور اور مضافات کے دیگر لوگ بھی یکساں طور پر مستفید ہوں گے۔

انتظامیہ کوٹلی کے اس عمل کو کوٹلی کے شہریوں اور ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے بہت زیادہ سراہا ہے۔ مریضوں اور انکے ہمراہ آئے تیمارداروں کی ڈھیروں دعائیں۔

یاد رہے کہ یہ ہسپتال سال 1981-82 میں بنایا گیا جس کا داخلی اور خارجی ایک ہی راستہ / سڑک ہونے کی وجہ سے آئے روز بڑھتے ٹریفک کے رش کی وجہ سے مریض اور ایمبولینس ہسپتال گلی میں پھنس کر رہ جاتے تھے

جہاں سے کئی بار مریضوں کو چارپائی پر رکھ کر ہسپتال کے اندر تک لے جایا گیا۔ لیکن کوئی اس کا پرسان حال نہ تھا۔
دیر آید — درست آید

تھانہ سٹی کوٹلی کی دبنگ کارروائیوں کا سلسلہ جاری  (تھانہ)سٹی  کوٹلی کی کاروائی. چوری کے چار موٹرسائیکلوں سمیت کھڑی گاڑی ...
27/05/2022

تھانہ سٹی کوٹلی کی دبنگ کارروائیوں کا سلسلہ جاری

(تھانہ)سٹی کوٹلی کی کاروائی.

چوری کے چار موٹرسائیکلوں سمیت کھڑی گاڑی سے چوری ہونے والے 39000روپے برآمد،

چار ملزمان گرفتار مقدمات درج تفتیش شروع تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کوٹلی راجہ توقیر نے ہمراہ نفری احکام بالا کی ہدایت پر کوٹلی کے مختلف مقامات سے چوری ہونے چار موٹرسائیکل برآمد کر کے تین ملزمان انیس رشید،سعد رشید ساکنان درہ شیر خان حال دھرنگ اور ریحان ساکن گلہار کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے چوری کے چار موٹرسائیکل جن میں ایک موٹرسائیکل کا مقدمہ علت نمبر 208/22بجرائم APC 381/Aرئیس ولد عبدالحمید ساکن گوئی کی مدعیت میں نامعلوم چور کے خلاف گزشتہ روز درج ہوا کو بھی برآمد کر لیا

جبکہ دوسری کاروائی کے دوران مقامی خاتون نے تھانہ پولیس کوٹلی کو درخواست دی تھی کہ اس کی گاڑی سے کوئی نامعلوم چور مبلغ 39000روپے چوری کر کے لے گیا

جس پر پولیس نے مقدمہ علت نمبر 211/22 بجرائم 14/EHAدرج کر ملزم فرہاد کو ٹریس کر کے گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے چوری ہونے والی رقم مبلغ 39000 برآمد کر کے ملزم سے تفتیش شروع کر دی گئی دوران تفتیش سنسنی خیزی انکشافات متوقع

اس موقع پرکوٹلی کی عوام نے ایس ایچ او تھانہ سٹی راجہ توقیر احمد صاحب اور ان کی پولیس ٹیم کو حراج تحسین پیش کیا

کوٹلی کی عوام کا کہنا تھا ہے امید ہے کہ ایس ایچ او تھانہ سٹی کوٹلی اور کی پولیس ٹیم جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ایسے ہی کاروائیاں جاری رکھیں گی

ویلڈن. ایس ایچ او تھانہ سٹی کوٹلی

تنظیم انجمن تحفظ حقوقِ عامہ آزادکشمیر. ارباب اختیار توجہ فرمائیں . نمائندہ سمیر علی سے. پولیو کے قطرے پلانے والوں کے لیے...
27/05/2022

تنظیم انجمن تحفظ حقوقِ عامہ آزادکشمیر.

ارباب اختیار توجہ فرمائیں .

نمائندہ سمیر علی سے.

پولیو کے قطرے پلانے والوں کے لیے سوالیہ نشان.(؟)

آحر ہمارے معاشرے میں کیا چل رہا ہے جہاں عورتوں کی عزت محفوظ نہیں.

پولیو کے قطرے پلانے والوں کی. بہودہ حرکات کو روکا جائے اور ان کی جگہ لیڈیز حواتین کا انتظام کیا جائے بے شک وہ دفتروں میں سکولز میں پلائیں یا وہ گھروں میں جا کر.

کیسے عورت ذات کی عزت پامال کی جا رہی ہے خدارا صرف فوٹو سیشن کے لیے دوسروں کی ماؤں بہنوں کی عزت تار تار نہ کریں

سوال تصویر میں موجود ان صاحب کہ لیے ہے کے آپ کی ماں بہن بیوی کے ساتھ بچے کو اس طرح کوئی اور شخص پولیو کے قطرے پلائے تو آپ کو کیا محسوس ہو گا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مجھے اس شخص کا نام تو نہیں پتہ لیکن اس کا کردار اور اس کی حرکات سے میں سمجھتا ہوں
ان صاحب کو اس ڈیوٹی پر کس نے لگایا
کیاسمجھ کر لگایا
بغیر ٹریننگ کے لگایا
یا کسی سفارش پے لگایا
یا لوگوں کی عزت پر
ہاتھ ڈالنا
غلط نظر رکھنا
یا تصویر میں موجود حرکات

ایسے لوگ ہمارے اداروں کو اور ہمارے افسرانوں کو بدنام کرتے ہیں ان کے حلاف سحت سے سحت کاروائی کرنی چاہیے

=نمائندہ سمیر علی_=( انجمن تحفظ حقوقِ عامہ پریس سیکرٹری کوٹلی) ==

(نمائندہ سمیر علی سے) =،کوٹلی(۔27مٸی 2022=) گورنمنٹ گرلزمڈل سکول پنگ پیراں کی عمارت ٹھیکے دارنے محکمہ تعلیم کے آفیسرزکی ...
27/05/2022

(نمائندہ سمیر علی سے) =،

کوٹلی
(۔27مٸی 2022=)

گورنمنٹ گرلزمڈل سکول پنگ پیراں کی عمارت ٹھیکے دارنے محکمہ تعلیم کے آفیسرزکی ملی بھگت سے نقشہ سے ہٹ کر تعمیرکی اور حلیہ بگاڑدیا،گذشتہ چارسالوں سے عمارت ”ہینڈاوور“نہ ہونے کی وجہ سے تباہ ہوچکی ھے ،

مڈل سکول کی بچیاں پراٸمری سکول کے دوکمروں پرمشتمل عمارت میں بڑی مشکل سے تعلیم حاصل کررہی ہیں، قاعدہ کلاس سے آٹھویں کلاس تک کل نوکلاسزبنتی ہیں،جن کی تعدادکوٸی لگ بھگ دوسوسے زاٸد ھے ،

مڈل کلاسزکی بچیاں جوان ہوتی ہیں،جن کے لیے واش.رومزازحدضروری ہیں،جبکہ پراٸمری سکول میں واش رومز نہ ہونے کی وجہ سے ،ٹیچرز،اورطالبات کوسخت پریشانی کاسامنا ھے،

ہیڈمسٹریس کااظہارھے ،کہ نقشہ سے ہٹ کرتعمیرکی گٸی ،عمارت جِس کی سیڑھیاں سکول کی عمارت سے باہررکھی گٸی ہیں،واش رومزاورواش بیسن کی تعداد کم رکھی گٸی ھے ،عمارت کورنگ بھی گھٹیاقسم کاکیاگیا ھے،

۔۔۔۔۔۔سویہ عمارت کرپشن کامنہ بولتا ثبوت ھے دوسری طرف عوامی نماٸندگان نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سعیدہ عندلیب سے گذشتہ چھ ماہ کے دوران متعدد ملاقاتیں کیں ،اورانہیں بطورتعلیمی سربراہ مسٸلہ حل کرنے کی طرف توجہ مبذول کرواٸی جاتی رہی ،مگرہربار ڈی ای اونسواں ہیڈمسٹریس کوہی موردِ الزام ٹھہراتی رہی،دفتری ملازم بھی ڈی ای اوکی زبان بولتے ھوۓ ،ہیڈمسٹریس کی ہٹ دھرمی قرار دیتے رھے ،

عمارت خراب کرنے والے ٹھیکہ دارکی محترمہ حماٸت کرتی ہوٸی نظرآٸی،محکمہ تعلیم کاہردوسراملازم ہیڈمسٹریس کے خلاف بات کرتا ہوانظر آتاھے ،جبکہ ہماری تحقیق کے مطابق ہیڈمسٹریس ہی وہ واحدملازمہ سرکار ھے جِس نے ٹھیکیدارکی کرپشن کے خلاف تنِ تنہااسٹینڈکررکھا ھے ، پتہ چلاکے اِس ٹھیکدارنے محکمانہ ملی بھگت سے اب تک 37 سرکاری عمارت تباہ کردیں ،اوربِل وصول کرلیتا رہا ،

اگرگورنمنٹ گرلز مڈل سکول پنگ پیراں کی ہیڈمسٹریس ٹھیکیدار کے خلاف اسٹینڈ نہ کرتی تو محکمہ تعلیم کی ڈی ای کب کی عمارت پاس کرچکی ہوتی ،جیسے بقیہ تباہ شدہ 37 عمارات بھی پاس کردی گٸیں۔ہیں۔۔۔عوام علاقہ نے وزیرتعلیم آزادکشمیر ملک ظفراقبال سے اپیل کی ھے کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرنسواں اس خاتون کوتعینات کیا جاۓ جومحکمانہ قواعدوضوابط، ضابطہ اخلاق سے واقف ہواوراس میں احساسِ ذمہ داری بھی ہو۔۔۔۔۔۔۔۔ اعلان ختم ہوا

ہمارا کام ہے معاشرے کی حفاظت کرنا اس کو گندگی سے دور کرنا اس میں  غیر احلاقی حرکات کو اجاگر کرنا سچ کا ساتھ دینا غریب مظ...
23/05/2022

ہمارا کام ہے معاشرے کی حفاظت کرنا
اس کو گندگی سے دور کرنا
اس میں غیر احلاقی حرکات کو اجاگر کرنا
سچ کا ساتھ دینا
غریب مظلوم کی آواز بننا

پروں کو کھول زمانہ اڑان دیکھتا ہے
زمیں پہ بیٹھ کے کیا آسمان دیکھتا ہے
ملا ہےموقع تو اس کی حفاظت کر
سنبھل کے چل تجھے سارا جہان دیکھتا ہے

: بند کمروں کی صحافت کرنا میرا منشور نہیں
جو بات بولوں گا سر بازار بولوں گا رات کی تاریکی میں تم مجھے قتل کرو گے
صبح اخبار کی سرخی میں ملوں گا

تنظیم...........

انجمن تحفظ حقوقِ عامہ آزادکشمیر

انجمن تحفظ حقوقِ عامہ کے صدر تبارک سیدایڈووکیٙٹ صاحب
انجمن تحفظ حقوقِ عامہ پریس سیکرٹری سمیر علی

( RAISE INSTITUE OF SCIENCE & TECHNOLOGY)
(نمائندہ سمیر علی سے) =-

ارباب اختیار توجہ فرمائیں.
کوٹلی کھوئرٹہ کراس لڑکیوں کا شام کے ٹائم بلڈنگ کے کارنر پر سیلفیاں لینا. ٹک ٹاک ویڈیو بنانے اور رات کی تاریکی میں چیح /وپکار شور شرابہ کرنے سے اہلیان محلہ کا اعتراض

اہلیان محلے کا کہنا ہے کے ہم عزت دار لوگ ہیں ہمیں ایسی باتیں پسند نہیں ہمیں یہ بھی شک ہے ہمارے گھروں کی ویڈیو ٹک ٹاک بناتی ہوں گی ان کو پابند کیا جائے -

اسی معاملے کی کمپلیں میں نے اس ادارے کے اونر کو جب کی انھوں نے ادارے میں موجود ایک نامعلوم لیڈی انچارج سے بات کرنے کو کہا
جب میں ان کے پاس گیا تو اس حوالے سے رجوع کیا تو جواب ملا کے آپ کو اور محلے والوں کو کیا ٹینشن ہے ہمارا ادارہ ہے ہم جو مرضی کریں لیکن میری طرف سے کی جانے والی بات کو انہون نے فالو ہی نہ کیا

گزشتہ کچھ ماہ پہلے بھی اسی معاملے میں ایک اور نامعلوم لیڈی انچارج کو کمپلین کی تھی جس پر انھوں نے اپنی غلطی مانتے ہوئے اپنی بلڈنگ کو کپرا لگا کر کور کرنے کا کہا تھا

لیکن اس کے بعد کوئی عمل نہ ہوا

اہلیان محلہ کی انتظامیہ کوٹلی سے گزارش ہے کے ان کی حرکات سے ان کو منع کیا جائے . اور محلے والی سائڈ پر کپڑا یا لوہے والی چادر لگوا کر اس کو کور کروایا جائے اگر یہی سلسلہ چلتا رہا تو
اہلیان محلہ کی طرف سے احتجاج بھی کیا جائے گا

سمیر علی نمائندہ.( ENN)ڈیجیٹل میڈیا کوٹلی

=((نمائندہ سمیر علی سے))= ارباب اختیار توجہ فرمائیں کوٹلی ٹریفک پولیس اور تھانہ سٹی کی پولیس کی بھر پور کارروائیوں پر کو...
22/05/2022

=((نمائندہ سمیر علی سے))=

ارباب اختیار توجہ فرمائیں کوٹلی ٹریفک پولیس اور تھانہ سٹی کی پولیس کی بھر پور کارروائیوں پر کوٹلی ون ولنگ کا حاتمہ( 80) ٪ ہو چکا ہے

ڈپٹی کمشنرکوٹلی جناب امجدعلی مغل صاحب،
اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی جناب. چوھدری نعیم اختر صاحب،
ایس پی کوٹلی جناب ریاض مغل صاحب،
اور ایس ایچ او تھانہ سٹی کوٹلی جناب راجہ توقیر احمد صاحب،

اور دیگر تمام افسران سے گزارش کرتا ہوں کے کوٹلی شہر میں موجود موٹر-سائیکل کی دوکانیں جہاں ون ولنگ موٹر-سائیکل تیار کیے جاتے ہیں اور دیگر غیر قانونی سامان کی حرید و فروحت کی جاتی ہے جیسا کے

(١)پریشر ہرن،
(٢)فلیشر لائیٹ،
(٣)اپلائڈ فار موٹر-سائیکل پر نمبر پلیٹ لگانا.
(٤)ون ولنگ موٹر-سائیکل تیار کرنا وغیرہ. ان تمام دوکانوں سے. غیر قانونی سامان ضبط کیا جائے ..اور ان کو آئندہ کے لیے پابند کروایا جائے
امید ہے ارباب اختیار ضرور نوٹس لے گئے

کوٹلی. انجمن تحفظ حقوقِ عامہ آزادکشمیر کاسیکرٹری براۓ” شہری امور“مقررہونے کے بعدیحی جنجوعہ کا پرانی کچہری روڈ کادورہ ،سر...
18/05/2022

کوٹلی. انجمن تحفظ حقوقِ عامہ آزادکشمیر کاسیکرٹری براۓ” شہری امور“مقررہونے کے بعدیحی جنجوعہ کا پرانی کچہری روڈ کادورہ ،سردارمحمدعظیم خان کی قیادت میں شہریوں کاپرتپاک استقبال،اِس موقع پریحی جنجوعہ نے شہریوں سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوۓ کہا ھے کہ عہدہ اوراختیار اللہ تعالی کی امانت ہوتے ہیں،انسانیت کی خدمت میری خواہش اورزندگی کانصب العین ھے،پوری کوشش کروں گا کہ تنظیمی ساتھیوں کے اعتمادپرپورااتروں،شہری مساٸل کواجاگرکرنے اوران کے حل کروانے میں کوٸی دقیقہ فروگزاشت نہیں کروں گا،اللہ مجھے صراطِ مستقیم پرقاٸم رکھے۔آمین۔۔سمیر علی انجمن تحفظ حقوقِ عامہ پریس سیکرٹری کوٹلی.

کوٹلی۔۔29اپریل 2022بڑی تگ ودوکے بعدمیں آخرکار”موتر“ سے مچھلی پکڑنے میں کامیاب ہوگیا ہوں۔۔۔۔اب فیس بکی علماء ومفتیان سے ی...
29/04/2022

کوٹلی۔۔29اپریل 2022
بڑی تگ ودوکے بعدمیں آخرکار”موتر“ سے مچھلی پکڑنے میں کامیاب ہوگیا ہوں۔۔۔۔اب فیس بکی علماء ومفتیان سے یہ فتوی درکار ھے کہ ”موتر“سے پکڑی گٸی مچھلی حلال ہوتی ھے یاحرام۔۔۔۔۔؟؟؟؟۔۔اعلان ختم ہوا

از دفتر انسپکٹر ایس ایچ او تھانہ پولیس کوٹلی  گزارش خدمت ہے کہ حدود تھانہ پولیس سٹی کوٹلی میں جس قدر بھی کرایہ دار جو عی...
25/04/2022

از دفتر انسپکٹر ایس ایچ او تھانہ پولیس کوٹلی
گزارش خدمت ہے کہ حدود تھانہ پولیس سٹی کوٹلی میں جس قدر بھی کرایہ دار جو عیدالفطر کی چھٹیوں میں مکان بند کرکے جائیں گئے وہ اپنے گھر کی معقول حفاظت کا انتظام کرکے جائیں گھر کی حفاظت لیے کوئی چوکیدار یا گھر کا فرد موجود درہے مزید یہ کہ گھر کی کوئی قیمتی اشیا ٔ زیورات ،نقدی وغیرہ ہر گز چھوڑ کر نہ جائیں اور ایسے مقیم افراد جو عید پر آپنے آبائی علاقہ یا رشتہ داروں کے ہاں ایک دن یا گھنٹوں کے لیے بھی جائیں وہ بھی گھر کی حفاظت کو یقینی بناکر جائیں
ایک شہری ہونے کے ناطے آپ کا فرض بنتا ہے کہ اپنے گردو پیش پر نگاہ رکھیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر تھانہ پر کال کرکے دیان اگر آپ کے پڑوس /محلہ میں رہائش پذیر کسی شخص کی حرکات وسکنات مشکوک ہیں یا اس کے پاس مشکوک لوگوں کا آنا جانا ہو تو فوری طور پر تھانہ کے نمبر پر اس کی اطلاع دیں 930203 05826 آپ کا تعاون ہمارے لیے باعث اطمینان ہوگا
منجانب ایس ایچ او سٹی کوٹلی راجہ توقیر احمد

ماہ رمضان کے مبارک مہینے میں اور اس شدید گرمی میں پاسنگ آفیسر عمر  پرویز  ڈسٹرک  کوٹلی  ڈسٹرک ٹریفک انسپکٹر راجہ الیاس ص...
20/04/2022

ماہ رمضان کے مبارک مہینے میں اور اس شدید گرمی میں پاسنگ آفیسر عمر پرویز ڈسٹرک کوٹلی ڈسٹرک ٹریفک انسپکٹر راجہ الیاس صاحب اور ان کی ٹیم آج دن عوام سے(Ltv, htv ) لائسنس ٹیسٹ لیتے ہوئے اس موقع پر پاسنگ آفیسر عمر پرویز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے تمام شہری اپنی عمر پوری ہونے پر اپنا لائسنس لازمی بنوائیں اور قانون کو فالو کریں ہمارا کام ہے آپ کو قانون کی راہ پر چلانا ڈسٹرک ٹریفک انسپکٹر راجہ الیاس صاحب نے کہا کے 18 سال سے اوپر ہر ڈرائیور کے پاس لائسنس ہونا ضروری ہے اکثر حادثے چہرے کی پہچان ختم کر دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ شہری محب وطن اور مہذب شہری بننے کا ثبوت دیتے ہوئے ٹریفک قوانین پر مکمل طور پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں ٹریفک نظام میں بہتری لانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

( نمائندہ سمیرعلی) کوٹلی سن کشمیر نیوز چینل سے اپڈیٹ۔انجمن تخفظ حقوق عامہ آزاد کشمیر کے چیرمین ممتاز قانون دان تبارک سید...
20/04/2022

( نمائندہ سمیرعلی) کوٹلی سن کشمیر نیوز چینل سے اپڈیٹ۔انجمن تخفظ حقوق عامہ آزاد کشمیر کے چیرمین ممتاز قانون دان تبارک سید ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر کل دن 12بجے تک صحت سہولت کارڈ کے دفتر اور میڈیکل سٹور کا تالا نہ کھولا گیا تو ہسپتال کے گیٹ پر اختجاجی کیپ لگاے گیے وزیر اعظم سردار تنویر الیاس صاحب اور سیکرٹری ہیلتھ نوٹس لیں۔۔۔۔۔۔۔ اور اعلان ختم ہو ا

(نمائندہ سمیرعلی  سے) جس بات کا انتظار تھا آخر کار اس کا آپریشن ڈسٹرکٹ ٹریفک انسپکٹر راجہ الیاس صاحب نے کر ہی دیا کوٹلی ...
18/04/2022

(نمائندہ سمیرعلی سے) جس بات کا انتظار تھا آخر کار اس کا آپریشن ڈسٹرکٹ ٹریفک انسپکٹر راجہ الیاس صاحب نے کر ہی دیا کوٹلی ایس پی مرزا شوکت صاحب کی حصوصی ہدایت پر آج ڈسٹرکٹ ٹریفک انسپکٹر راجہ الیاس صاحب کی ہمراہ ٹیم (بٹ چوک حافظ اسلم روڈ شہید چوک لاری اڈا )رانگ پارکنگ گاڑیوں پر بعذریہ لفٹر دبنگ کاروائی کی گئی جرمانوں کے ساتھ ساتھ رانگ پارکنگ گاڑیوں کو لفٹر کے ذریعے پارکنگ میں پہنچایا گیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ٹریفک انسپکٹر راجہ الیاس صاحب نے کہا کوٹلی میں پارکنگ گاڑی کھڑی کرنے کے لئے دی گئی ہے اس کو کھلا میدان رکھنے کے لئے نہیں ہماری عوام ہمارے ساتھ تعاون نہیں کر رہی جب عوام ہمارے ساتھ تعاون نہیں کرے گی تو کون کرے گا ہماری عوام پارکنگ میں گاڑی کھڑی کرنے کے بجائے رانگ پارکنگ روڈ پر ہی گاڑی کھری کر کے رفوچکر ہو جاتی ہے رانگ پارکنگ گاڑی کھڑی کرنے پر عوام کو ہی نہیں بلکہ ایمرجنسی گاڑی یا ایمبولینس وغیرہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ڈسٹرکٹ ٹریفک اسپیکٹر راجہ الیاس صاحب نے کہا میری جو ڈیوٹی ہے میں اپنا کام اچھے طریقے سے کر رہا ہوں اور آئندہ رانگ پارکنگ گاڑی کھری کرنے پر گاڑی ضبط کر کے قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور کسی قسم کی معافی نہ دی جائے گی ڈسٹرکٹ ٹریفک انسپکٹر راجہ الیاس صاحب ویلڈن بہت حوب اپ کی کوششوں کو سلامی 👮🏼‍♂️پیش کرتا ہوں

14/04/2022

*صحافی کے کتنے دشمن؟*

*(١)* کسی بھی ادارے کے بارے میں سچ لکھو تو ادارہ دشمن۔

*(٢)* عوام کو اپنی زمہ داریاں سمجھاؤ تو عوام دشمن۔

*(٣)* پولیس کا اچھا لکھو تو ٹاوٹ انکے بارے میں سچ لکھو تو پولیس دشمن۔

*(۴)* حکومت کی اچھاٸی لکھو تو لفافہ صحافی حکومت کی کوتاہی لکھو تو حکومت دشمن۔

*(۵)* مافیا کو بے نقاب کرو تو سرمایہ دار دشمن.

*(٦)* مافیا پر آنکھیں بند کر لو بھتہ خور صحافی۔
*(٦)* جرم بے نقاب کرو تو جرائم پیشہ دشمن۔

*(٨)* جراٸم پر آنکھیں بند کرو تو عوام دشمن۔

*(٩)* صرف عوام کو سچ اور سچاٸی پر مبنی خبر پہنچانے کی خاطر اپنے ہزاروں دشمن پیدا کرنے والا صحافی آخر کرے بھی تو کیا کرے,؟

*(١٠)* ریاست کی اس چوتھے ستون کو جتنے کلہاڑے ہر طرف سے پڑتے ہیں اگر کسی اور کو پڑ جاۓ تو وہ ریزہ ریزہ ہو جاۓ۔۔

*(١١)* آپکے لٸے دن رات بھاگ کر آپ تک بر وقت خبر پہنچاتا ہے۔

*(١٢)* آپکے لٸے سب کو اپنا دشمن بناتا ہے۔

*(١٣)* صحافی آپکے لٸے اور آپکے حقوق کے لٸے قلم کی لڑائی لڑتا ہے۔

*(١۴)* صحافی کو عزت نہیں دوگے تو آپکی آواز ایوان اقتدار میں بیٹھے حکومتی نمائندوں تک کون پہنچاۓ گا۔
*اس لیے صحافی اور صحافت کو عزت دو*

( نمائندہ سمیرعلی سے) تھانہ سٹی کوٹلی کی جرائم پیشہ عناصر  کے خلاف  دبنگ کاروائی موٹر سائیکل چوری کے مقدمے میں ملزم گرفت...
14/04/2022

( نمائندہ سمیرعلی سے) تھانہ سٹی کوٹلی کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف دبنگ کاروائی موٹر سائیکل چوری کے مقدمے میں ملزم گرفتار موقع پر موٹر سائیکل برآمد ( SHO ) تھانہ سٹی کوٹلی نے چوہدری نوید صاحب نے ہمراہ ٹیم دو مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے یونیورسٹی آف کوٹلی کے طالب علم کے موٹر سائیکل چوری کی رپورٹ موصول ہوتے ہی کوٹلی پولیس نے ( 15) گھنٹوں کے اندر ملزم قدیر ولد محمد نذیر قوم جنجوعہ کو گرفتار کرتے ہوئے موٹر سائیکل برآمد کرلیا جبکہ دوسری کارروائی میں کوٹلی شہر میں دکانداروں سے موبائل فون چھینے نے والا مجرم اشتہاری زوہیب ولد محمد رزاق قوم سدن سا کن سرساوا کو گرفتار کرلیا (تفتیش جاری ) ویلڈن چوہدری نوید صاحب ایس ایچ او سٹی تھانہ کوٹلی امید ہے کوٹلی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ایسے ہی کاروائیاں جاری رہے گی

اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی چوہدری نعیم اختر صاحب نے ہمراہ ایس ایچ او سٹی تھانہ کوٹلی چودھری نوید صاحب اور  ان کی پولیس ٹیم کے سا...
13/04/2022

اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی چوہدری نعیم اختر صاحب نے ہمراہ ایس ایچ او سٹی تھانہ کوٹلی چودھری نوید صاحب اور ان کی پولیس ٹیم کے ساتھ آج کوٹلی شہر کی تمام دکانوں پر وزٹ کیا سبزی فروٹ کی ریٹ لسٹ چیک کی زیادہ ریٹ اور ریٹ لسٹ نہ ہونے پر بھاری جرمانوں کے ساتھ وارننگ دی اور کہا اگلی بار کسی قسم کی معافی نہ دی جائے گی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرکوٹلی چوہدری نعیم اختر صاحب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہمارا کام ہے عوام کو قانون پر چلانا ہم عوام کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں لیکن عوام ہمارے ساتھ نہیں اس موقع پر کوٹلی ٹیلی نار فرنچائز کے منیجر ملک محمد راشد تاج نے کہا اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی چوہدری نعیم اختر صاحب ایک نیک اور اچھے انسان ہیں ان کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے ایسے افسران بہت کم ہوتے ہیں جو اپنے اداروں کا نام روشن کرتے ہیں ویلڈن اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی بہت حوب

محکمہ برقیات کی طرف سے رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں لوڈشیڈنگ قابلِ مذمت فعل ھے،عوام احتجاج کے لیے باہرنکلیں،اعلان ختم...
13/04/2022

محکمہ برقیات کی طرف سے رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں لوڈشیڈنگ قابلِ مذمت فعل ھے،عوام احتجاج کے لیے باہرنکلیں،اعلان ختم ہوا

03/04/2022

محمد شہزاد بندیال کالونی کے رہائشی نے مدد کے لئے پکار لیا اپنی مدد آپ راستہ تو بنا لیا راستہ پکا کرنے کی گنجائش نہیں مستحق افراد سے مدد کی اپیل آپ ہماری راستہ بنانے میں مدد کریں اللہ پاک آپ کی مدد کریں گے اور منزلیں آسان کریں اور اس راستے پر چلنے والوں کے قدم قدم کے بدلے آپ کو ثواب ملے گا مستحق افراد سے مدد کی اپیل آپ ہماری راستہ بنانے میں مدد کریں اللہ پاک آپ کی مدد کریں گے

30 مارچ 2022کوٹلی سے فیصل آباد جانے والی کوچ کو چکسواری کے قریب کس ہاڑاں کے مقام پر  رات 10:20 بجے حادثہ کا شکارالحمدالل...
30/03/2022

30 مارچ 2022
کوٹلی سے فیصل آباد جانے والی کوچ کو چکسواری کے قریب کس ہاڑاں کے مقام پر رات 10:20 بجے حادثہ کا شکار

الحمداللہ کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا

معمولی زخمی ہونے والے 5-6افراد کی ٹریٹمنٹ کر دی گئی ہے
مین کوٹلی میرپور روڈ ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے۔

نعیم اختر
اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی

((( نمائندہ  سمیرعلی سے))) ارباب اختیار  توجہ  فرمائیں کوٹلی شہر و گرد و نواح کے علاقوں میں بھکاریوں ، پھیری اور کچہرا ا...
22/03/2022

((( نمائندہ سمیرعلی سے))) ارباب اختیار توجہ
فرمائیں کوٹلی شہر و گرد و نواح کے علاقوں میں بھکاریوں ، پھیری اور کچہرا اکٹھا کرنے والوں نے لوگوں کا جینا حرام کر دیا ہے انتظامیہ سوئی ہوئی ہے دن بدن چوڑیاں سر عام ہوتی جارہی ہیں انتظامیہ کوٹلی ناکام کوٹلی کی عوام سخت پریشان کوٹلی کی عوام کا کہنا ہے اگر انتظامیہ کوٹلی ایک ہفتے کے اندر اندران پر سرچ آپریشن نہیں کرتی
اس کے بعد جو بھی بھکاری پھیری اور
کچرا اگٹھا کرنے والا کوئی ہمارے گھروں کے ارد گرد ملا اس کو کوئی جانی نقصان پہنچا اس کی ذمہ داری انتظامیہ کوٹلی ہوگی

کوٹلی۔19مارچ 2022. صغیرپٹواری ایک بدنامِ زمانہ کرپٹ ،حرام خور،،بے ایمان،شراب نوش،اورایک گندھے کِردار کاظالم انسان ہے،vچن...
20/03/2022

کوٹلی۔19مارچ 2022.
صغیرپٹواری ایک بدنامِ زمانہ کرپٹ ،حرام خور،،بے ایمان،شراب نوش،اورایک گندھے کِردار کاظالم انسان ہے،vچندایام قبل عادت سے ہٹ کردِن تین بجے کی بجاۓ گیارہ بجے شراب پی کراحاطہ عدالت میں دوڑآیا،اوراے سی کوٹلی کی عدالت کے صحن میں کھڑے ہوکراِس نے نہ صرف غل غپاڑہ کیا بلکہ اِس نے اعلانیہ کہاکہ وہ رشوت خورہے،اپنےسینٸرزآفیسرزکے نام لے کرلوگوں کوبتارہاتھاکے،رشوت خورآفیسرزنے اس کورشوت جیسے ناپاک دھندے پرچھوڑرکھاہے،ہمہ اقسام کی گالی گلوچ کے بعداِس نے اپنی شلواراتاری اورننگا ہوگیا،اِسی سمے اے سی آفس کے ایک ملازم نے پٹواری کے بھاٸی کوفون کرکے بلایا،اورہم سب نے جبری طورپراس کوکارمیں سوارکرکےگھرروانہ کیا،رولی گلی جموں ہاٶس ہرروزمحکمہ مال کے مخصوص پٹواری ،اورشہرکےلچے،لفنگے اگٹھے ہوکرشراب پی کرغل غپاڑہ کرتے ہوۓ ،جموں ہاٶس کے صحن میں موجودقبرستان کی بھی بےحرمتی کرتے ہیں،ماضی میں ایس ایچ او سٹی تھانہ پولیس کوٹلی راجہ طاہرایوب نے چھاپہ مارکرگرداوراورپٹواریوں کی ریکارڈچھترول کرنے کے بعدگرفتارکرکے حوالے عدالت کیاتھا،حرام کی کماٸی پرتعمیرہونے والا جموں ہاٶس جوکہ اِس وقت بدکاری کااڈہ بن چکا ھے،جہاں پرلوگوں کی دولت،ایمان ،جاٸیدادوں،اورریکارڈمال کے ساتھ کھلواڑکیاجاتاھے،پچھلے سال پلہتر کے مقام پرایک یتیم نوجوان کی زمین اپنے قبیلہ کے آفیسرکے نام کرگیاتھا،کمشنرمیرپورچوہدری رقیب نےاِس کوسروس سے معطل کیے رکھاتواِس نے سروس بچانے کی خاطرمتذکرہ نوجوان کی دادرسی کی اورباصیغہ راضی نام اپنی نوکری پربحال ہوا،ہم نے محکمہ مال کے خلاف شکایات کی پوسٹ اپ لوڈ کی توسینکڑوں لوگوں نے فون پراورملاقات کرکے پٹواری صغیرکے خلاف شکایات کیں،بنابریں ہم شکایات اگٹھی کرکے پورا”ٹویوٹا“بھرکرکمشنرمیرپورڈویژن کے پاس پیش ہوکراِس کونوکری سے دوام کے لیے فارغ کرواٸیں گے،ہم نے اِس کے خلاف لنگوٹ کَس لیا ھے،اب اِس کے دِن گنے جاچکے ہیں، زندگی رہی تواس کونوکری سے فارغ کروانے اورجیل بھیجنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔۔
۔۔۔۔انشاءاللہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اعلان ختم ہوا

Address


Telephone

+923454029083

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ENN digital media kotli posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share