INNTV

INNTV News, Articles, Reports Advertisement, Reports, Marketing

24/06/2024
05/11/2023

5 نومبر 2023
آئی ایس او طالبات کراچی کے تحت فوارا چوک تا کراچی پریس کلب احتجاجی ریلی

غزہ میں جاری وحشیانہ بمباری نے صہیونی ریاست کا حقیقی چہرہ دنیا کے سامنے آشکار کردیا،ڈویژن صدر آئی ایس او طالبات کراچی خواہر زہرا

سرزمین فلسطین کے حق میں صہیونی دھشتگردوں سے نبرد آزما تمام مقاومتی تنظیمیں ملت اسلامیہ کا فخر ہیں، مقررین

پاراچنار پر جاری تکفیری لشکرکشی اور سیکیورٹی فورسز پر کئے گئے حملوں کی مذمت کرتے ہیں،مقررین

بہت جلد کرہ عرض پر اسرائیل نامی کسی قبضہ گروپ کا وجود نہیں ہوگا،ڈویژن صدر آئی ایس او طالبات کراچی خواہر زہرا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امت اسلامیہ سرزمین فلسطین کی بقا کے لیئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی، آج عالم انسانیت کے سامنے شیطان بزرگ امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل کا حقیقی چہرہ آشکار ہوچکا ہے،مظلوم فلسطینیوں کے قتل عام نے عالم انسانیت کو جھنجوڑ کر رکھ دیا ہے،ان خیالات کا اظہار صدر آئی ایس او طالبات کراچی ڈویژن خواہر زہرا نے آئی ایس او طالبات کراچی ڈویژن کے تحت فوارا چوک تا کراچی پریس کلب مظلومین فلسطین کی حمایت میں نکالی گئی ریلی کے اختتامی جلسے سے کرتے ہوئے کیا۔انہونے مزید کہا کہ فلسطین کی موجودہ صورتحال امت مسلمہ سے دفاعی معاونت کا تقاضہ کر رہی ہے مگر افسوس نام نہاد مسلم ممالک کے حکمران وہاں راشن کے تھیلے بھجوا کر سادہ لوہ عوام کو بیوقوف بناتے دکھائی دے رہے ہیں اور اپنے آقاؤں دھشتگرد زمانہ امریکہ و اسرائیل کو مظلومین فلسطین پر حملوں کے لیئے اپنی سرزمین فراہم کررہے ہیں، بہت جلد کرہ عرض پر اسرائیل نامی کسی قبضہ گروپ کا وجود نہیں ہوگا،ہم آج کے اس اجتماع سے ان نام نہاد اسلامی ممالک کہ جو حقیقت میں اسلام کے دشمن ہیں ان کو یہ واضح پیغام دیتے ہیں کہ خبردار رہو کہیں ایسا نہ ہو کہ طوفان الاقصی کا بھنور ہی تم سب کو اپنی لپیٹ میں لےلے،آج کہ جب مسلمانان پاکستان کی نظریں فلسطین کی جانب ہیں اور شیطان بزرگ کا چہرہ دنیا کے سامنے آرہا ہے ،وہیں عالمی استعمار پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات اور سیکیورٹی فورسز پر اپنے کارندوں کے ذریعہ حملے کروا کر عوام کی توجہ مسئلہ سے ہٹانا چاہتا ہے۔آج کا یہ اجتماع پاراچنار میں کئی روز سے جاری تکفیری لشکرکشی اور سیکیورٹی فورسز پر کئے گئے حملوں کی مذمت کرتا ہے اورمطالبہ کرتا ہے کہ پاراچنار میں فوری امن و امن کی صورتحال کو قابو میں لا کر تکفیری عناصر کیخلاف فوری کاروائی کی جائے۔ریلی میں شہر بھر سے خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ ریلی کےدیگر مقررین میں خواہر نشاط زہرا اور سابق ڈویژن صدر آئی ایس او طالبات کراچی ڈویژن خواہر نرجس زہرا شامل تھیں۔مقررین کا ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین کسی ایک فرقہ کا مسئلہ نہیں بلکہ عالم اسلام کا مسئلہ ہے، آج ہمیں فرقہ پرستی سے باہر نکل کر امت واحدہ بن کر مسئلہ فلسطین اور قبل اول کی آزادی کے لیئے عملی جدوجہد کرنی ہوگی۔

کراچی۔پریس کلب کے بایر مجلس وحدت مسلمین کا سوئیڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ احتجاجی مظاہرے میں  م...
02/07/2023

کراچی۔پریس کلب کے بایر مجلس وحدت مسلمین کا سوئیڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

احتجاجی مظاہرے میں ملت جعفریہ و دیگر مکاتب کے علماء کرام اور ایم ڈبلیو ایم کارکنان کی بڑی تعداد موجود۔

احتجاجی مظاہرین کی سوئیڈن حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی

احتجاجی مظاہرین نے سوئیڈن کا پرچم نظر آتش کیا ۔

کراچی (آئی۔این۔این)سوئیڈن حکومت کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کی اجازت دینا ناقابل برداشت عمل ہے مقدسات کی توہین کسی صورت بھی قابل قبول نہیں سوئیڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی پر روسی صدر ویلادمیر پوٹین کا موقف قابل ستائش یے سوئیڈن کی حکومت واقعے میں ملوث گستاخ کو سخت سزادے۔بے حرمتی پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور حکومت کا کر دار مجرمانہ ہے سوئیڈن عملے اور سفیر کو بلا کر اس کی سرزنش کی جائے۔ان خیالات اظہار مجلس وحدت مسلمین کے صدر علامہ صادق جعفری نے اتوار کی شام کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں کیا۔احتجاج میں مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام شخصیات سمیت ایم ڈبلیو ایم کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی مظاہرین نے سوئیڈن حکومت امریکہ و اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی احتجاجی مظاہرین نے سوئیڈن کے خلاف شدید نعرے بازی کی سوئیڈن کا پرچم بھی نظر آتش کیا گیا۔احتجاجی مظاہرے سے دیگر مقررین نے سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سوئیڈن میں توہین کا یہ پہلا واقعہ نہیں حکومت پاکستان سوئیڈن کے سفیر کو فوری ملک بدر کریں۔ تمام عالم اسلام سوئیڈن حکومت سے سفارتی تعلقات منقطع کرے سوئیڈن کی حکومت نے فریڈم آف ایکسپریشن کے کالے قانون کو لاگو کیا۔سوئیڈن کا یہ کالا قانون صہیونی کالا قانون ہے۔عالمی استعمار امریکہ و اسرائیل ایسے تمام کالے قانون اور بے حرمتیوں کے پیچھے ہیں ۔افسوس سے کہنا پڑھتا ہے کے ملکی موجودہ حکومت اپنے خلاف تو فوری کاوائیاں عمل میں لاتی ہے مگر قرآن کی بے حرمتی کے خلاف آج تک کوئی مذمت نہیں سوئیڈن کے سفیر کو ملک سے بے دخل اور حکومتی سطح پر احتجاج کیا جائے۔احتجاجی مظاہرے میں علامہ مبشر حسن ،ڈاکٹر صابر ابو مریم،اسحاق قرآیتی، ملک غلام عباس، عبدالوحید یونس، قاری ادریس، مولانا نشان حیدر، مولانا بشیر انصاری، رضی حیدر، ذوالفقار علی بھٹو، قیصر رضا، قیصر زیدی سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔

05/05/2023
30/04/2023
یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر آئی ایس او پاکستان طالبات کراچی ڈویژن کے تحت کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ،آئی ایس ا...
30/04/2023

یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر آئی ایس او پاکستان طالبات کراچی ڈویژن کے تحت کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ،آئی ایس او

حکومت پاکستان سفارتی تعلقات کا استعمال کرتے ہوئے سعودی حکومت سے جنت البقیع کی فوری تعمیر کا مطالبہ کریں، مقررین

جنت البقیع میں موجود اہلِ بیت و صحابہ کرام کی قبور کو فوری طور پر تعمیر کیا جائے،مقررین

عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں جنت البقیع اور جنت المعلیٰ کی تعمیر میں کردار ادا کریں،مقررین

کراچی(پ-ر) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان طالبات کراچی ڈویژن کے زیِر اہتمام آٹھ شوال یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر کراچی پریس کلب پہ احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاج میں مولانا حیات عباس نجفی اور فاضلہ قم خواہر ثروت زہرا نے خصوصی شرکت کی اور شرکاۓ احتجاج سے خطاب کیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ سن 1925 میں اہل بیت رسول ﷺ اور جلیل القدر صحابہ کرامؓ کے مزارات کو منہدم کیا گیا جس کے باعث مسلمانان عالم کے اندر غم و غصہ کی فضا پھیلی۔ انہدامِ جنت البقیع کا مسئلہ کسی ایک مسلک کا مسئلہ نہیں بلکہ دنیا میں موجود تمام عاشقان ِ اہلِ بیت و صحابہ کرام کے جذبات کا مسئلہ ہے۔ اس المناک واقعہ کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں اور حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تعمیرِ جنت البقیع میں اپنا موئثر اور مثبت کردار ادا کرے۔ اہلِ بیت و صحابہ کی قبور کی بے حرمتی کسی صورت برداشت نہیں کی جاسکتی۔ بیدار ملتِ اسلام اور بلخصوص ملتِ تشیعُ کو ان عظیم ہستیوں کے مزارات اور قبور کی حفاظت بھی کرنی پڑی تو صفِ اول میں اپنی جانوں اور خون کا نذرانہ دے دینگے لیکن مزارات و قبور پر آنچ نہیں آنے دینگے۔ فقط جنت البقیع کی تعمیر فی الفور تعمیر ہی اس غم و غصے کا واحد حل ہے۔اسی کے ساتھ مقررین نے سعودی عرب اور ایران دوستی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملتِ اسلامیہ کی دو بڑے بازؤوں میں باہمی اتحاد و اتفاق تفرقہ بازی پھیلانے والوں کے منہ پہ طماچہ ہے ۔ مملکتِ خداداد پاکستان نے بھی ازل سے اتحاد کی کوشش کی ہے اور ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے۔ دنیا بھر کے مسلمان اگر اپس میں اتفاق برقرار رکھیں تو ملتِ اسلام دنیا میں کامیاب ترین جماعت کی صورت میں ابھرے گی اور مسئلہ فلسطین اور کشمیر بآسانی حل ہوجائنگے۔احتجاجی مظاہرے میں خواتین سمیت بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر جنت البقیع اور جنت المعلیٰ میں موجود اہل بیت رسولﷺ اور صحابہ کرام ؓکے مزارات مقدسہ کی از سر نو تعمیر کا مطالبہ کیا گیا۔

30/04/2023

پولیو خطرناک مرض ہے جو بچوں کو اپاہج بنا دیتا ہے۔ پولیو ویکسین ہی موذی وائرس سے چھٹکارا دلا سکتی ہے۔
جامپور کے اکرم نے اپنے بچوں علی اور عمر کو ڈیرہ غازی خان کے بس ٹرمنل پر دورانِ سفر پولیو کے قطرے پی کر یہ پیغام دیا ہے کہ ہم سب مل کر پولیو کو شکست دیں گے۔
🇵🇰

30/04/2023

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when INNTV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to INNTV:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share