Geo lawa news HD

  • Home
  • Geo lawa news HD
27/07/2025

*اسلام آباد فوڈ اتھارٹی چھاپہ/25 من گدھے کا گوشت برآمد*
لاہور کے بعد اسلام آباد میں بھی گدھے کا گوشت برآمد۔ترنول میں پچاس سے زائد گدھے اور بڑی مقدار میں گوشت برآمد کر لیا۔گیااسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی جانب سے بڑی کاروائی ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر طاہرہ صدیق موقع پر موجود
ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ملوث افراد کے خلاف فی الفور اندراج مقدمہ کا حکم فوڈ اتھارٹی ٹیم کی جانب سے گوشت کو تلف کرنے کا سلسلہ جاری۔فوڈ اتھارٹی ٹیم کی جانب سے ٹوٹل 25 من گوشت برآمد کیا گیا، موقع پر موجود ایک غیر ملکی شہری کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا گوشت کن کن ایریاز میں سپلائی کیا گیا، تفتیش جاری ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی ابتدائی تحقیقات کے مطابق گوشت بیرون ملک سپلائی کیا جاتا تھا، شہر میں محفوظ غذا کی فراہمی کے لیے فوڈ اتھارٹی دن رات کوشاں ہے، ڈاکٹر طاہرہ صدیق

19/04/2025

اسلام آباد میں ایک بار پھر سے زلزلے کے شدید جھٹکے
‏زلزلے کی شدت 5.9 اور زیر زمین گہرائی 94 کلومیٹر تھی، مرکز افغانستان اور تاجکستان سرحد

ناروے کا یہ گاؤں ریجوکان (Rjukan) کے نام سے جانا جاتا ہے، جو جنوب مشرقی ناروے میں واقع ہے۔ یہ گاؤں گہرے پہاڑوں کے درمیان...
19/04/2025

ناروے کا یہ گاؤں ریجوکان (Rjukan) کے نام سے جانا جاتا ہے، جو جنوب مشرقی ناروے میں واقع ہے۔ یہ گاؤں گہرے پہاڑوں کے درمیان ایک وادی میں واقع ہے، جس کی وجہ سے یہاں سردیوں کے دوران کئی مہینے سورج کی روشنی نہیں پہنچتی۔

2013 میں، ریجوکان میں ایک منفرد منصوبہ شروع کیا گیا جس کے تحت ایک دیوہیکل آئینہ نصب کیا گیا۔ اس آئینے کو پہاڑ کی چوٹی پر رکھا گیا ہے اور یہ سورج کی روشنی کو گاؤں کے مرکزی چوک تک منعکس کرتا ہے۔ یہ آئینے کمپیوٹر کے ذریعے کنٹرول کیے جاتے ہیں تاکہ سورج کی حرکت کے مطابق ایڈجسٹ ہوں اور زیادہ سے زیادہ روشنی گاؤں تک پہنچ سکے۔

اس منصوبے کا مقصد گاؤں کے لوگوں کی زندگی کے معیار کو بہتر بنانا تھا، کیونکہ سردیوں کے دوران روشنی کی کمی سے مقامی افراد پر منفی نفسیاتی اثرات پڑ سکتے تھے، جنہیں موسمی جذباتی ڈس آرڈر (Seasonal Affective Disorder - SAD) کہا جاتا ہے۔

یہ خیال اصل میں 1913 میں آیا تھا، جب گاؤں میں ایک صنعتکار، سم ایئڈی (Sam Eyde) نے اس کا تصور پیش کیا تھا۔ تاہم، اُس وقت ٹیکنالوجی محدود تھی، اور اس پر عمل درآمد ممکن نہ ہو سکا۔ بعد میں، ریجوکان میں ایک کیبل کار بنائی گئی تاکہ لوگ پہاڑ کی چوٹی پر جا کر سورج کی روشنی سے لطف اندوز ہو سکیں۔

ریجوکان کا یہ منصوبہ سیاحوں کے لیے بھی ایک بڑی کشش بن گیا ہے۔ لوگ اس منفرد نظام کو دیکھنے اور اس روشنی سے لطف اندوز ہونے کے لیے یہاں آتے ہیں، جس نے اس گاؤں کو دنیا بھر میں مشہور کر دیا ہے۔

منقول

سوجی یا مونگ دال کی  اجزاء : 👇👈 سوجی یا مونگ کی ثابت دال بھون کی پیسی ہوئی ½ کلو 👈 دیسی گھی ڈیڑھ پاؤ 👈 پسی ہوئی کوزہ مصر...
23/11/2024

سوجی یا مونگ دال کی
اجزاء : 👇
👈 سوجی یا مونگ کی ثابت دال بھون کی پیسی ہوئی ½ کلو
👈 دیسی گھی ڈیڑھ پاؤ
👈 پسی ہوئی کوزہ مصری ایک پاؤ یا حسب ذائقہ
(شکر یا چینی بھی استعمال کر سکتے ہیں)
👈 سبز الائچی 5 سے 7 عدد
👈 ناریل کا برادہ 50 گرام
👈 بادام 50 گرام
👈 پستہ 50 گرام
👈 کاجو 50 گرام
👈 کشمش 50 گرام
👈 چار مغز 50 گرام
👈 اخروٹ 50 گرام
👈 سونف 25 گرام
👈 سفید تل 25 گرام
👈 کمر کس 10 گرام
👈 مکھانے 10 گرام
👈 گوند کیکر 30 گرام

بنانے کی ترکیب 👇
آدھا گھی کڑاہی میں ڈالیں اور ہلکی آنچ پر پھول مکھانے گوند اور کمر کس کو الگ الگ بھون کے نکال لیں۔
پھر انکے ساتھ سونف شامل کر کے گرائنڈ کر لیں،
اب اسی گھی میں کشمش کو بھی ہلکی آنچ پر بھون کے نکال لیں اب ناریل کے علاوہ باقی سب کٹے ہوئےخشک میوے اسی گھی میں بھون کے نکال لیں،
اب کڑاہی کو صاف کر کے باقی بچا ہوا گھی ڈالیں الائچی کے دانے ڈالیں اور ہلکی آنچ پر سوجی یا پسی ہوئی دال کو ہلکا براؤن ہونے / خوشبو آنے تک بھونیں،
جب بُھن جائے تو چولہا بند کر دیں اور مصری / چینی / شکر کے علاوہ باقی سب بُھنے ہوئے اجزاء اور ناریل کو اس میں مکس کر دیں ،
جب ٹھنڈا ہو جائے تو پسی ہوئی چینی یا مصری یا شکر بھی ڈال دیجئے۔ مزیدار پنجیری تیار ہے۔

❤💚💙😘🌹 Geo lawa

‏ڈسکہ کے نواحی گاؤں میں سسرال والوں نے سات ماہ کی حاملہ بہو کو قتل کر کے اس کے جسم کےٹکرے ٹکرے کر کے دو بوریوں میں بند ک...
15/11/2024

‏ڈسکہ کے نواحی گاؤں میں سسرال والوں نے سات ماہ کی حاملہ بہو کو قتل کر کے اس کے جسم کےٹکرے ٹکرے کر کے دو بوریوں میں بند کر کے اسکی لاش نہر میں پھینک دی۔سر دھڑ سے الگ کر کے اس کو چولہے پر اس وقت تک جلایا جب تک اسکے نقوش گوشت کی بوٹی نہیں بن گئے۔ اسکے بعد سرکو الگ مقام پر پھینک دیا تاکہ ملے تو بھی شناخت نہ ہو سکے۔اور یہ سب لڑکی کی سگی خالہ (ساس)نے اور دو سگی خالہ زاد بہنوں (نندوں)نے کیا۔ تینوں ماں بیٹیوں نے لاہور سے جراحی کی خدمات لے کر یہ ظلم کیا ۔بعد میں جھوٹاالزام لگا دیا کہ آشنا کے ساتھ بھاگ گئی ہے۔بے چاری زارا قدیر کا قصور صرف یہ تھا کہ وہ خوبصورت تھی اور شوہر کی محبت تھی جو بیرون ملک مقیم تھا۔۔
اس لڑکی کے بدقسمت باپ کی حالت یہ ہے کہ اب شاید ہی زندہ بچ سکے۔۔!
خدارا بیٹیاں بیاہیں تو ان کی خبر بھی رکھیں

07/09/2024
لاوہ(نمائندہ بول تلہ گنگ) جناح پبلک سیکنڈری سکول فارگرلز دندہ شاہ بلاول کا میٹرک 2024 میں 100٪رزلٹ، سکول سٹاف کا اہلیانِ...
09/07/2024

لاوہ(نمائندہ بول تلہ گنگ) جناح پبلک سیکنڈری سکول فارگرلز دندہ شاہ بلاول کا میٹرک 2024 میں 100٪رزلٹ، سکول سٹاف کا اہلیانِ علاقہ اور طالبات کے والدین کی جانب سے مبارکباد و خراج تحسین 38طلبہ کا اے پلس گریڈ، 27 کا اے گریڈ جبکہ 15 طالبات کا بی گریڈ، اہلیان علاقہ کا سکول سٹاف و انتظامیہ کو خراج تحسین. تفصیلات کے مطابق جناح پبلک سیکنڈری سکول فارگرلز دندہ شاہ بلاول کی طالبات نے میٹرک کے نتائج میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جس کے مطابق 38 طالبات نے اے پلس گریڈ کے ساتھ جبکہ 27 طالبات نے اے گریڈ کے ساتھ اور 15 طالبات نے بی گریڈ کے ساتھ میٹرک کا امتحان پاس کیا ہے جس پر طالبات کے والدین نے سکول سٹاف اور انتظامیہ کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے سکول ہذا جوکہ ایک پرائیویٹ تعلیمی ادارہ ہے مگر شاندار تعلیمی کارکردگی کی بناء پر ہمیشہ سنہری حروف میں نام لکھا جاتا ہے. جناح پبلک سکول نے کوالٹی ایجوکیشن اور فری ایجوکیشن کو ہمیشہ فروغ دے کر اپنی شاندار روایت قائم کی ہے اوربہترین تعلیمی کارکردگی کی وجہ سے علاقہ بھر میں اپنی مثال آپ ہے

05/05/2024

کیسا مقدس پیشہ، کیسی عوامی آواز، کونسے معاشرتی مسائل، کونسا چوتھا ستون
مجھ سمیت یہاں سب شہرت کے چکر میں صحافت کرتے ہیں یا مفادات کے چکر میں
جہاں بلیک میلنگ نہیں وہاں مفادات کا چکر ہے، جہاں مفادات کا چکر نہیں وہاں شہرت کا چکر ہے

پھر مجھ سے پوچھتے ہیں بھائی صحافت چھوڑ دی 3مئی کو پوسٹ نہیں لگائی

13/02/2024

جو جو دوست کل تک اسے چابی والا کھلونا کہتے رہے آج شرمندہ تو ہونگے اپنے بیان پر۔۔۔۔کیونکہ وہ حق کے ساتھ کھڑا ہے استعمال کیا جاتا تو وہ بھی اپنے جلسوں میں مئی کا ذکر کرتا اسے سیٹوں سے نوازا جاتا یا اس کے لئے حلقے خالی چھوڑ دیئے جاتے-اگر اقوام متحدہ میں اسلام اور رسول کے لئے بولنے والے کو خیرات میں اتنی عزتوں اور غیبی امداد سے نوازا جارہا ہے تو پھر اس مولوی کو بھی وہی عزت اور نصرت سے بھی وہی نواز رہے ہیں جن کی ناموس کے لئے ان کے باپ نے سرکاری ملازمت چھوڑی، جیلیں بھگتی، کارکنان کے درمیان بیٹھ کر شیلوں کا سامنا کیا جن کی جماعت کے دو اراکین میں سینٹ کے ووٹ کے لئے اپنا بندہ تو کھڑا کرلیا لیکن بکے نہیں ناں مراعات لیں

ضلع تلہ گنگ میں پہلی دفعہ رائیل سنوکر کلب نزد الائیڈ بینک پلازہ تلہ گنگ میں ایسا سنوکر کلب بنایا گیا جس میں ساری ایڈوانس...
06/12/2023

ضلع تلہ گنگ میں پہلی دفعہ رائیل سنوکر کلب نزد الائیڈ بینک پلازہ تلہ گنگ میں ایسا سنوکر کلب بنایا گیا جس میں ساری ایڈوانس فیسلٹیز دی گئی ہیں جس کے افتتاح کے موقع پر تلہ گنگ کے سنئر صحافیوں نے تلہ گنگ کی مشہور ومعروف شخصیات نے ملک سعد کے دوستوں نےاور انٹر نیشنل سطح پرسنوکر کھیلنے والے پلیئرز اور مشہور ٹک ٹاکرز نے شرکت کی افتتاح کے موقع پر ٹورنا منٹ کروایا گیا جس کے اختتام پر جیتنے والوں کو رائیل کلب کے چیف ایگزیکٹو ملک سعد کی طرف سے انعامات سے نوازا گیا

29/11/2022

https://youtu.be/GXU_vbxHYAo
مزید تفصیلات کیلئے ہمارا چینل جیو لاوہ نیوز سبسکرائب کریں

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Geo lawa news HD posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Geo lawa news HD:

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share