KPK TIMES

KPK TIMES خیبرپختونخوا تمام تر علاقائی خبریں /عالمی /بین الاقوامی۔
اشتہارات براہ راست ٹیلی کاسٹ اور بہت کچھ۔
(3)

 سابق سپیکر وسابق وزیر خارجہ گوہر ایوب خان انتقال کرگئے سابق صدر پاکستان فیلڈ مارشل ایوب خان کے فرزند ،تحریک انصاف کے مر...
17/11/2023


سابق سپیکر وسابق وزیر خارجہ گوہر ایوب خان انتقال کرگئے سابق صدر پاکستان فیلڈ مارشل ایوب خان کے فرزند ،تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل سابق وفاقی وزیر عمر ایوب خان اور طارق ایوب خان کے والد،سابق وزراء یوسف ایوب خان ،ارشد ایوب خان ،اکبر ایوب خان کے چچا گوہر ایوب خان حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال کرگئے جنکی نماز جنازہ بروز ہفتہ دن تین بجے آبائی گاؤں ریحانہ میں ادا کیا جائے گا

17/11/2023

ننکانہ میں عشق الٹا پڑگیا !
عاشق اپنی شادی شدہ محبوبہ سے ملنے آیا تو محبوبہ کے شوہر نے زبردستی اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور بیوی کیمرہ مین کا رول ادا کرتے ہوئے ویڈیو بناتی رہی، مقدمہ درج !!!

14/11/2023

ایبٹ آباد لوکل روٹس نیا کرایہ نامہ نوٹیفکیشن کرایہ منڈیاں سے ایبٹ آباد تک 55 روپے مقرر ہونے کی ذرائع

14/11/2023

اسلام آباد کے تھانہ آئی نائن کی حدود آئی ایٹ مرکز میں موبی لنک فرنچائز کے سیلز مین سے گن پوائنٹ پر 8 لاکھ روپے چھیننے کے واقعہ کی FIR درج کرانے کے لئے پولیس نے 5 ہزار روپے رشوت وصول کیا، ڈکیتی کو اٹھارہ روز گزرنے کے باوجود پولیس کی کارکردگی تاحال زیرو رہی، متاثرہ سیلز مین محمد طیب !!!

11/11/2023
بٹگرام :- عوامی تعاون سے بکری چور گروہ گرفتار ، چوری شدہ بکریاں برآمد ، رکشہ قبضہ پولیستھانہ کوزہ بانڈہ کے SHO انسپکٹر ا...
09/11/2023

بٹگرام :- عوامی تعاون سے بکری چور گروہ گرفتار ، چوری شدہ بکریاں برآمد ، رکشہ قبضہ پولیس

تھانہ کوزہ بانڈہ کے SHO انسپکٹر امجد عباسی نے عوامی تعاون سے خاٸستہ رحمان ، ایاز سکنان دلبوڑی اوگی کو گرفتار کر کے چوری کی دفعات میں مقدمہ درج کر لیا ۔ چوری شدہ بکریاں برآمد کر لیں ۔ مزید انٹاروگیشن جاری ہے ۔

09/11/2023

جھنگڑہ برساتی نالے میں بہہ جانے والے عرفان ولدغلام ربانی کی نعش 1122نے تیز پانی سے تلاش کرلی
رپورٹ حویلیاں پریس کلب

09/11/2023

سرگودھا، کوٹمومن میں 4 افراد کے قتل کی واردات، آئس نشہ کے عادی شخص نے خالہ، خالہ زاد بھائی، اسکی بیوی اور چچا زاد کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا !!!

08/11/2023

اسلام آباد( کرائم رپورٹر )
اسلام آباد پولیس کو یرغمال بنانے کے بعد ڈاکو اپنے ساتھی کو چھڑوا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈاکو اپنے ساتھی کو اسلحے کے زور پر پولیس کی حراست سے چھڑا کر لے گئے۔ بہارہ کہو میں ڈاکو اپنے ساتھی کو لے کر با آسانی فرار ہوئے۔ ملزم ڈکیتی کی واردات میں پولیس کے پاس جسمانی ریمانڈ پر تھا جس کے فرار میں پولیس کی مبینہ ملی بھگت کے پہلو کی بھی تحقیقات کی جارہی ہیں اور واقعے کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ ملزم نعیم خان افغان شہری ہے اور متعدد وارداتوں میں ملوث ہے جو ڈکیتی کی واردات میں جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں تھا کہ اس دوران ملزم نے پیٹ میں شدید درد کی شکایت کی جس پر پولیس اسے لے کر پولی کلینک ہسپتال کی جانب روانہ ہوئی کہ راستے میں مری روڈ پر پولیس موبائل کا ٹائر پنکچر ہوگیا اور جب پولیس موبائل کا ٹائر تبدیل کرنے کے مقصد سے رکی تو ملزم کے مسلح ساتھی وہاں پہنچ گئے اور پولیس اہلکاروں کو یرغمال بناکر اپنے ساتھی ملزم کو لے کر فرار ہوگئے۔ مسلح ملزمان کی تعداد پانچ تھی اور نقاب پہنا ہوا تھا۔

ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عمر طفیل ، کی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ، ایس ایچ او پی ...
07/11/2023

ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عمر طفیل ، کی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ،
ایس ایچ او پی او ایف شیراز خان کی کاروائی ،

حویلیاں اور دیگر ملحقہ علاقوں سے مال مویشی چوری کرنے والا دو رکنی گروہ گرفتار ، زیر دفعہ 379/34 پی پی سی مقدمہ درج

جبکہ گرفتار ملزمان فیضان ولد ریاض سکنہ ریلوے پل حویلیاں اور توقیر ولد بشیر سکنہ مسلم آباد کے قبضے سے چوری شدہ مال سے حاصل شدہ رقم برآمد کر لی گئی ، مزید تفتیش جاری ۔۔۔

05/11/2023

حویلیاں سے ناڑہ کا کرایہ 200 کے بجائے 250 روپے کر دیا گیا ہے انتظامیہ سے گزارش ہے کہ زیادہ کرایہ وصول کرنے والی گاڑیوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔اہلیان ناڑہ

04/11/2023

فواد چوہدری کو تھانہ آبپارہ میں درج ایف آئی آر میں گرفتار کیا گیا، پولیس نے گزشتہ سال 20 اگست 2022ء کو مقدمہ درج کیا تھا، فواد چوہدری پر پی ٹی آئی کی ریلی نکالنے اور سڑکیں بلاک کرنے کا الزام ہے !!!

04/11/2023

سپریم کورٹ سے 42 برس بعد دنیا سے گزر جانے والی 2 بہنوں کو جائیداد میں سے حصہ مل گیا،آپ نے 2 بہنوں کا حصہ مار لیا، چیف جسٹس کا درخواست گزار کے بیٹے سے مکالمہ، وہ دونوں جائیداد کا حصہ لئے بغیر فوت ہوئیں، کتنا گناہ اپنے سر رکھو گے، چیف جسٹس، عدالت نے جائیداد نہ دینے والے پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔
واہ رے انصاف تیری پھرتیاں !!!

تلاش ورثاءایںٹ آباد سپلائی میں ٹریفک حادثے کے دوران زخمی ہونے والی مائی صاحبہ کو زخمی حالت میں ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل...
03/11/2023

تلاش ورثاء
ایںٹ آباد سپلائی میں ٹریفک حادثے کے دوران زخمی ہونے والی مائی صاحبہ کو زخمی حالت میں ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا، برائے کرم ورثاء سے گزارش ایوب میڈیکل کمپلیکس رابطہ کریں!

02/11/2023

ایبٹ اباد کے ایک محکمےکے آفیسر کا کتا گم ہو گیا ہے دو ہفتوں سے کتے کی تلاش میں دفتر بھی نہیں آیا

02/11/2023

اسلام آباد کے تھانہ کورال کی حدود میں گھر میں ہونے والی ڈکیتی کا ڈراپ سین، ڈکیتی کروانے والا کرایہ دار نکلا، کرایہ دار سمیت 3 ملزمان گرفتار، لوٹے گئے 2 لاکھ روپے، 2 موبائل فون اور اسلحہ برآمد !!!

27/10/2023

اسلام آباد کے تھانہ نیلور کی حدود چراہ گاؤں میں ساس بہو کے جھگڑے کے دوران بیٹے کی فائرنگ سے ماں گولی لگنے سے دم توڑ گئیں، پولیس نے صدام نامی ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، بیوی کو مارنا چاہتا تھا ماں کو گولی لگ گئی، ملزم کا بیان، ذرائع !!!

24/10/2023

راولپنڈی کے تھانہ دھمیال کی حدود چکری روڈ خالد کالونی فیز 2 میں گھریلو جھگڑے کے دوران خاوند نے بیوی کو قتل کر دیا !!!

اس نوجوان کے ورثا کو تلاش کرنے میں مدد کریں پاکستانی نوجوان کی لاش مردہ خانے میں پڑی ہے۔ تلاش ورثاء۔ کینیڈا کے شہر ٹورنٹ...
20/10/2023

اس نوجوان کے ورثا کو تلاش کرنے میں مدد کریں
پاکستانی نوجوان کی لاش مردہ خانے میں پڑی ہے۔ تلاش ورثاء۔ کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کا رہائشی محسن مشتاق تقریباً دو ماہ قبل انتقال کر گیا تھا۔ ان کی لاش انتقال کے ایک ماہ بعد ان کے اپارٹمنٹ کے تہہ خانے سے ملی تھی۔ لاش ٹورنٹو میں مردہ خانے میں ہے۔ مقامی مسجد کے مولانا صاحب ان کی میت کو دیکھنے گئے اور کہتے ہے کہ اب لاش کی تدفین اور پاکستان واپس بھیجنے کی حالت ميں نہیں رہی۔ براہ کرم گجرات پاکستان سے ان کے رشتہ داروں کو تلاش کرنے میں مدد کریں۔ شکریہ

مانسہرہ پانو انٹرچینج کے قریب حادثے میں تین سگے بھائی جل کر موقع پر دم توڑ گئے۔ ٹرک سے ٹکرانے کے بعد گاڑی میں آگ بھڑک گئ...
20/10/2023

مانسہرہ پانو انٹرچینج کے قریب حادثے میں تین سگے بھائی جل کر موقع پر دم توڑ گئے۔ ٹرک سے ٹکرانے کے بعد گاڑی میں آگ بھڑک گئی تھی۔ لاشیں کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال منتقل۔

اسلام آباد ( شبیرسہام سے)شہری کے ساتھ ہتک آمیز سلوک کرنے اور چار گھنٹے تک تھانے میں حبسِ بے جا میں رکھنے والے تھانہ شہزا...
19/10/2023

اسلام آباد ( شبیرسہام سے)
شہری کے ساتھ ہتک آمیز سلوک کرنے اور چار گھنٹے تک تھانے میں حبسِ بے جا میں رکھنے والے تھانہ شہزاد ٹاؤن کے سب انسپکٹر تنویر کیانی اپنے خلاف انکوائری شروع ہوتے ہی متاثرہ شہری عبدالطیف کے گھر آکر معافی مانگنے کو تیار ہوگیا، مختلف لوگوں کے ذریعے سفارشی فون کراتا رہا۔ سب انسپکٹر تنویر کیانی نے عرفان آباد ترامڑی چوک اسلام آباد کے رہائشی عبدالطیف نامی شہری کو بچوں کے معمولی جھگڑے کے کیس میں فریقین کے مابین صلح ہونے کے باجود تھانے بلاکر انتہائی ہتک آمیز سلوک کیا۔ شہری کو پینٹ کی بیلٹ اتارنے کا کہا۔ انکار پر چار گھنٹے تک تھانے میں بند رکھا اور 25 ہزار روپے رشوت بٹورنے کی بھی کوشش کرتا رہا۔ قانون کی وردی اور اختیارات کے نشے میں بدمست سب انسپکٹر تنویر کیانی کے خلاف متاثرہ شہری عبدالطیف نے آئی جی اسلام آباد کو تحریری درخواست دی تو سب انسپکٹر نے پہلے شہری کو ہراساں کرنے کی کوشش کی۔ بعدازاں ترلے منتوں پر اتر آیا۔ اس دوران اس نے متاثرہ شہری کو درخواست واپس لینے اور صلح کرنے کے لئے کئی لوگوں سے سفارشیں کروائیں جن میں پولیس افسران، صحافی اور دیگر شخصیات بھی شامل ہیں۔ سب انسپکٹر نے متاثرہ شہری کو یہاں تک پیغام بھجوایا کہ میں گھر آکر معافی مانگنے کو بھی تیار ہوں۔ واضح رہے تنویر کیانی کے خلاف آئی جی اسلام آباد کو دی گئی درخواست پر آج بروز جمعہ 20 اکتوبر سے باضابط انکوائری شروع ہورہی ہے اور فریقین کو طلب کیا گیا ہے۔

کمشنر ھزارہ اور  اضلاع کے ڈی سی صاحبان ایسی دلیری کب دکھائیں گے ؟؟؟؟
19/10/2023

کمشنر ھزارہ اور اضلاع کے ڈی سی صاحبان ایسی دلیری کب دکھائیں گے ؟؟؟؟

19/10/2023

راولپنڈی میں پولی نامی خواجہ سراء پر اس کے مخالف خواجہ سراؤں کا حملہ، ون فائیو پر کال کی تو پولیس سوا گھنٹہ بعد آئی، تب تک خواجہ سراؤں نے درگت بنا ڈالی ، متاثرہ خواجہ سراء کی درخواست میں مؤقف، واقعہ گزشتہ روز موتی محل سینما کے عقب میں اظہر سٹریٹ میں پیش آیا

*ہری پور تھانہ سٹی پولیس کی بروقت کاروائی ،ڈی ایچ کیو ہسپتال ہری پور سے اغواء ہونے والا نومولود بچہ بازیاب ،ملزمہ گرفتار...
19/10/2023

*ہری پور تھانہ سٹی پولیس کی بروقت کاروائی ،ڈی ایچ کیو ہسپتال ہری پور سے اغواء ہونے والا نومولود بچہ بازیاب ،ملزمہ گرفتار ،مقدمہ درج رجسٹر۔*

گزشتہ روز تھانہ سٹی کی حدود ڈی ایچ کیو ہسپتال ہری پور کے لیبر روم سے نومولود بچہ اغواء ہونے کا واقع رونما ہوا۔مدعی محمد جاوید کی رپورٹ پر ملزمہ/ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 363/34تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔
ڈی پی او ہری پور محمد عمر خان نے واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سٹی محمد سجاد اور ایس ایچ او تھانہ سٹی کیڈٹ چن زیب تنولی اور دیگر افسران و جوانوں پر مشتعمل ٹیم تشکیل دے کر اغواء ہونے والے بچے کو جلد از جلد بازیاب کروانے اور ملزمہ /ملزمان کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے ۔پولیس ٹیم نے نہایت قلیل وقت میں حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث ملزمہ مسماۃ (ص) زوجہ کامران سکنہ بیڑ حال حسینی چوک کھلابٹ کو گرفتار کر کے بچہ بازیاب کروا کر والدین کے حوالے کردیا ۔گرفتار ملزمہ سے مزید تفتیش جاری ہے۔

19/10/2023

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ورزش والی سائیکلنگ مشین اڈیالہ جیل کے باہر پہنچا دی گئی، سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل نے عدالت کے تحریری فیصلہ تک سائیکل فراہمی سے روک دیا !!!

18/10/2023

28 اکتوبر سابق ضلع ناظم سردار شیر بہادر اپنے
جنبہ سمیت پرویز خٹک کی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے

18/10/2023

پولیس تھانہ کہوٹہ کے علاقہ ہوتھلہ میں بھائی نے سگے بھائی کو قتل کر دیا،ذرائع !!!

سب انسپکٹر کا شہری سے ہتک آمیز سلوک، چار گھنٹے حبسِ بے جا میں رکھابچوں کے جھگڑے پر صلح کے باوجود سب انسپکٹر تنویر کیانی ...
17/10/2023

سب انسپکٹر کا شہری سے ہتک آمیز سلوک، چار گھنٹے حبسِ بے جا میں رکھا

بچوں کے جھگڑے پر صلح کے باوجود سب انسپکٹر تنویر کیانی نے تھانہ شہزاد ٹاؤن بلا لیا، شہری عبدالطیف

آپ خود سے کیسے صلح کرسکتے ہیں؟ سب انسپکٹر کی بھڑک، چار گھنٹے تک حبسِ بے جا میں رکھا، شہری

پینٹ کی بیلٹ اتارنے کا کہا، انکار پر آگ بگولہ ہوگیا، حوالات میں بند کرنے کی دھمکیاں دیتا ریا، متاثرہ شہری

جان خلاصی کے لئے رشوت کا مطالبہ، متاثرہ شہری نے آئی جی کو درخواست دے دی، انکوائری شروع

اسلام آباد( شبیرسہام سے)تھانہ کھنہ میں تعیناتی کے دوران زیر تفتیش ملزم پر وحشیانہ تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر صرف معطلی کی سزا پانے اور بعدازاں تھانہ بدر کئے گئے سب انسپکٹر تنویر کیانی کی شہری کے ساتھ انسانیت سوز سلوک کا ایک اور واقعہ منظر عام پر آگیا۔ تھانہ شہزاد ٹاؤن میں تعینات سب انسپکٹر تنویر کیانی نے پمز ہسپتال کے آفیسر سے ہتک آمیز سلوک کرتے ہوئے انہیں پینٹ کی بیلٹ اتارنے کا کہا۔ شہری کی جانب سے انکار پر اسے چار گھنٹے تک تھانے میں حبسِ بے جا میں رکھا گیا اور جان خلاصی کے لئے 25 ہزار روپے رشوت کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ متاثرہ شہری نے آئی جی اسلام آباد کو تحریری درخواست دے دی ہے۔ جس پر انکوائری شروع ہوگئی ہے۔ محلہ عرفان آباد ترامڑی چوک اسلام آباد کے رہائشی اور پمز ہسپتال میں گریڈ سولہ کے آفیسر چیف ٹیکنیشن ایکسرے عبدالطیف نے آئی جی اسلام آباد کو تحریری درخواست دیتے ہوئے بتایا کہ 14 اکتوبر 2023ء کو محلے میں بچوں کا جھگڑا ہوا۔ اس دوران مخالف پارٹی کے بڑے بھی آگئے۔ جس پر میں نے ون فائیو پر کال کی کہ کہیں جھگڑا بڑھ نہ جائے۔ لیکن پولیس کا کوئی اہلکار موقع پر نہیں آیا۔ میں نے تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درخواست دے دی۔ لیکن آدھے گھنٹے کے اندر محلے کے معززین نے دونوں پارٹیوں کے مابین صلح کروا دی۔ وقوعہ کے دوسرے روز اتوار 15 اکتوبر کی صبح ساڑھے دس بجے مجھے تھانہ شہزاد ٹاؤن میں تعینات سب انسپکٹر تنویر کیانی نے فون کرکے تھانے بلالیا۔ جب میں تھانے پہنچا تو مجھے تنویر کیانی نے کہاکہ آپ کا رات کو جھگڑا ہوا تھا۔ میں نے کہاکہ ہماری صلح ہوگئی ہے۔ جس پر وہ تلملا گیا اور بولا کہ آپ خود سے کیسے صلح کرسکتے ہیں؟ سب انسپکٹر نے انتہائی ہتک آمیز رویہ اختیار کیا۔ حالانکہ میرے خلاف کوئی درخواست نہیں تھی بلکہ میں نے جھگڑے کی درخواست دی تھی لیکن اس کے باوجود مجھ سے موبائل فون، پرس وغیرہ لے کر ایک اہلکار سے کہاکہ اسے حوالات میں بند کر دو۔ اسی دوران مجھ سے کہاکہ اپنی پینٹ کا بیلٹ اتارو۔ میں نے ایسا کرنے سے صاف انکار کر دیا۔ جس پر مجھے بلا وجہ چار گھنٹے تک تھانے میں حبسِ بے جا میں رکھا گیا اور جان چھڑوانے کے لئے 25 ہزار روپے کا مطالبہ کیا۔ بعدازاں میرے قریبی عزیز اور رشتہ دار بھی تھانے آ گئے۔ جس پر سب انسپکٹر کو چاروناچار مجھے چھوڑنا پڑا۔ متاثرہ شہری نے آئی جی اسلام آباد کو تحریری درخواست دیتے ہوئے مذکورہ پولیس آفیسر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ مذکورہ پولیس آفیسر قبل ازیں بھی شہریوں کے ساتھ ظلم و زیادتی کرنے کی شکایات پر معطل ہوچکا ہے۔ چند ماہ قبل تھانہ کھنہ میں تعیناتی کے دوران مذکورہ آفیسر ایک شہری پر تھانے کے اندر وحشیانہ تشدد کرتا رہا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پولیس حکام کو ایکشن لینا پڑا۔ تاہم سزا صرف معطلی تک تھی اور اسے دوبارہ عوام کی کھال کھینچنے کے لئے چھوڑ دیا گیا اور تھانہ کھنہ سے تھانہ شہزاد ٹاؤن تبادلہ کر دیا گیا۔ متاثرہ شہری عبدالطیف کے مطابق سب انسپکٹر تنویر کیانی نفسیاتی مریض ہے۔ اس کا مکمل علاج کرایا جائے بصورت دیگر یہ کسی شہری کی جان لے سکتا ہے۔ پولیس حکام اس کے خلاف سخت کارروائی بھی کرے۔

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَتحصیل تنگی:آبازئی تحصیل تنگی کا رہائشی ٹیسکو اہلکار محمد بلال کرنٹ لگنے سے جاں...
17/10/2023

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
تحصیل تنگی:آبازئی تحصیل تنگی کا رہائشی ٹیسکو اہلکار محمد بلال کرنٹ لگنے سے جاں بحق۔
تنگی: محمد بلال گیارہ ہزار کے وی لائن پر کام کر رہا تھا۔

ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عمر طفیل کی ہدایات پر ایبٹ اباد پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ،ایس ایچ او تھ...
16/10/2023

ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عمر طفیل کی ہدایات پر ایبٹ اباد پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ،
ایس ایچ او تھانہ پی او ایف شیراز خان کی کاروائی،
منشیات فروش ، فرحان ولد غلام حسین سکنہ شیخ کالونی کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے 02 کلو 69 گرام چرس برآمد کر لی ۔

15/10/2023

پیٹرول کی قیمت میں 40 روپے فی لیٹر کی بڑی کمی
ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی

نوٹیفیکیشن جاری

15/10/2023

جسٹس شوکت عزیز صدیقی
بحال ہو گئے ہیں

15/10/2023

اسلام آباد فلسطین کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لئے آنے والوں پر پولیس کا کریک

ڈاؤن جاری

15/10/2023

خوشاب میں ڈکیتی کے ملزم کو رشوت لے کر چھوڑنے پر تھانہ نوشہرہ کے پورے عملے کو معطل کر دیا گیا، جس میں ایس ایچ او، تفتیشی افسر، محرر اور دیگر اہلکار شامل ہیں !!!

ملتان سے راولپنڈی  آنے والی ریل گاڑی فضائیہ ہاؤسنگ سکیم ترنول کے پاس ڈمپر ٹرک سے ٹکرا گئی، واقعہ میں 2 افراد شدید زخمی ہ...
15/10/2023

ملتان سے راولپنڈی آنے والی ریل گاڑی فضائیہ ہاؤسنگ سکیم ترنول کے پاس ڈمپر ٹرک سے ٹکرا گئی، واقعہ میں 2 افراد شدید زخمی ہوگئے، زخمی پمز ہسپتال منتقل !!!

مستونگ: پولیس حراست میں تشدد سے جانبحق ہونے والے نوجوان بابل جان بدوزئی کے قتل کیس کا فیصلہ چار سال بعد سنا دیا گیا۔ قتل...
15/10/2023

مستونگ: پولیس حراست میں تشدد سے جانبحق ہونے والے نوجوان بابل جان بدوزئی کے قتل کیس کا فیصلہ چار سال بعد سنا دیا گیا۔ قتل میں نامزد سابق ایس ایچ او مستونگ تھانہ سفر خان زہری کو عدالت نے 20 سال قید کی سزا سنا دی۔گزشتہ روز 14 اکتوبر 2023ء کو ڈسٹرکٹ سیشن جج عمران صدیقی کی عدالت کی جانب سے مقدمہ نمبر 71/2019 بجرم زیر دفعہ 302٫316٫34ppc رجسڑڈ پولیس تھانہ سٹی مستونگ میں نامزد ملزم سابقہ SHO سفر خان زہری کو جرم ثابت ہونے پر 20 سال قید کی سزا سنائی گئی !!!

15/10/2023

جائیداد کا تنازعہ، برطانیہ میں مقیم اشتیاق عرف پپو نامی شخص نے اجرتی قاتل کے ذریعے گوجرخان میں اپنے کزن شکیل کو قتل کروا دیا، اجرتی قاتل عدنان کو 9 لاکھ روپے دیئے گئے، پلان میں شامل نوید نامی ملزم کی گرفتاری کے بعد انکشافات، پولیس !!!

Address


Telephone

+923089751514

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when KPK TIMES posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to KPK TIMES:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share