24/10/2025
خاران سے پورٹ کرتے ہے محمدعیسی محمدحسنی )وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی کے خصوصی ہدایت پر پٹوار خانہ خاران میں عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔
کھلی کچہری کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر خاران عبدالحمید بلوچ نے کی، جبکہ خاران رائفلز کے کیپٹن عمیر، ڈی ایس پی گل محمد گرگناڈی اور تمام سرکاری محکموں کے ہیڈ آفیسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔اس موقع پر بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی اور اپنے مسائل و شکایات براہِ راست انتظامیہ کے سامنے پیش کیے۔ ضلعی آفیسران نے ایک ایک مسئلہ بغور سنیں اور متعدد شکایات کے موقع پر ہی حل کے لیے احکامات جاری کیے گئے کھلی کچہری میں امن و امان، تجاوزات، صفائی، سپورٹس اور دیگر عوامی امور سے متعلق معاملات زیرِ بحث آئے۔اسسٹنٹ کمشنر خاران عبدالحمید بلوچ نے کہا کہ عوامی خدمت ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کیے جائیں گے۔کھلی کچہری کے اختتام پر عوام نے ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہا اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کا شکریہ ادا کیا کہ عوامی شکایات کے ازالے کے لیے مؤثر اور قابلِ تحسین پلیٹ فارم فراہم کیا گیا۔