فتح جنگ کی ڈائری

  • Home
  • فتح جنگ کی ڈائری

فتح جنگ کی ڈائری نیوز سماجی معملات، ثقافت سیاست, تجارت فن کھیل اور تازہ ترین معلومات کےلیے جوائن کریں۔

سیاسی کارکنان اور مقامی لیڈران👇مجھ سے ایسے متعدد سوالات آئے دن کوئی نہ کوئی سنجیدہ فردکرتاہے اور مشورہ دیتا ہے کہ وقت کو...
12/12/2023

سیاسی کارکنان اور مقامی لیڈران👇

مجھ سے ایسے متعدد سوالات آئے دن کوئی نہ کوئی سنجیدہ فردکرتاہے اور مشورہ دیتا ہے کہ وقت کو یوں سیاسی سرگرمیوں میں برباد کرنے کے بجائے کسی نفع بخش سرگرمی میں استعمال کروں۔
میں ان سوالات اور مشوروں پر سوچتا ہوں تو نہایت آسانی سے سیاست کے بارے میں لوگوں کی آراء سمجھ آجاتی ہیں۔ آپ سیاست کی کوئی بھی کتابی تعریف کریں لیکن اس حقیقت سے انکار شاید ہی کرسکیں کہ لوگوں کی اکثریت سیاسی عمل کو منفی سرگرمی یا پھر ایک لاحاصل کام سمجھتی ہے اور اپنے عمل سے اس سے بیگانگی کا اظہار کرتی ہے۔ میں نے اچھے سیاسی کارکنان کو بھی ایک عرصے تک سرگرم اور پھر مایوسی اور دل شکستگی کے ساتھ خود کو سیاسی سرگرمیوں سے الگ تھلگ ہوتے دیکھاہے۔
کوئی بھی سیاسی کارکن اپنے مخالفین کی باتوں کو تو شاید اپنے لیے تندیء بادِ مخالف سمجھ کر مزید اونچا اڑنے کے لیے پر تولنے پر ہر آن آمادہ رہے لیکن جب وہ اپنی ہی صفوں میں اپنے خلاف بنے محاذ اور منظم ہوتی محلاتی سازشیں دیکھے گا تو اپنے دل میں زیادہ عرصے تک اس قافلے کہ ساتھ چلنے کی آمادگی نہیں پائے گا لیکن ہماراالمیہ کہ علاقائی سطح پر چھوٹے قد والے سیاسی لیڈران اگر کسی کو اپنے قد سے بڑا محسوس کرنے لگیں تو اس کی سیاسی موت کے لیے ہر منفی ہتھکنڈہ استعمال کرنے کے درپے ہو جاتے ہیں۔ جس کے نتیجے میں متعلقہ سطح پر سیاسی ارتقائی عمل اور فطری تطہیر ہو ہی نہیں پاتی۔
میرا مشاہدہ رہا ہے کہ اپنی انا کے مارے جب کوئی منصب پالیتے ہیں تو سیاسی عمل کو فروغ دینے اور عوامی پزیرائی کے لیے منصوبہ بندی کے بجائے ان افراد کی زندگی کا مقصد ہی دوسروں کو دبا کر خود کو بڑا ثابت کرنا، مفادِ عامہ کی جدوجہد میں کسی کا دست و بازو بننے کی بجائے مختلف منفی ہھتکنڈوں سے روڑے اٹکانا اور اگر اس سے بھی تسلی نہ ہو تو اپنے ہٹے کٹے جثے کے ساتھ جدوجہد کے آگے دیوار بن کر کھڑے ہونا ہوتا ہے۔
یہ مخالفین کے ساتھ ریشم کی طرح نرم اور اپنے ماتحت افراد کے لیے فولاد بنے رہتے ہیں، اپنے کارکنان کے بے لاگ سوالات سے نہ صرف کتراتے ہیں بلکہ ان کی زبان بندی میں کوشاں رہتے ہیں۔
سیاسی لیڈران کا کام یہ نہیں کہ کارکنان کی زبان بندی کریں اور ان کےرستوں میں رکاوٹیں کھڑی کریں، انھیں تو کارکنان کےاسلوب کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں رہنا چاہیے اور ان کے رستوں میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کے بجائے خود ان کے نئے راستے تراشنے چاہیئں۔
آپ میں سے کوئی بھی فرد کسی بھی سطح پر سیاسی یا سماجی تنظیم کا ذمے دار ہو تو اپنے ماتحت افراد میں سوال کرنے کی عادت ڈالیں۔
ان کی مثبت تنقید پر چیں بجبیں ہونے کے بجائے اپنی کوتاہیوں پر نظر ڈالیں اور کسی کی زبان بندی یا تحریر سے منع کرنے کے جرم کے مرتکب نہ ہوں کیونکہ یہ منفی ہھتکنڈے فرد کے اندر چھپے چور کی چغلی کھاتے ہیں۔
سیاسی عمل میں کوئی منصب اور ذمے داری ہر لمحے آپ سے تقاضہ کرتی ہے کہ اپنے انتہائی سطحی مفادات کے لیے اپنی حدود میں نظریاتی سیاست کا بیڑہ غرق کرنے کی نہ ٹھانیں، اگر محسوس ہو کہ کوئی فرد کسی کام میں مہارت رکھتا ہے یا بہتر طور پر کچھ کرنے کی سکت رکھتا ہے تو اسے آگے بڑھائیں، اس کے ساتھ تعاون کریں نہ کہ اس کے اور اپنے قد کا موازنہ کرنے لگیں اور خود کو قدآور ثابت کرنے کے لیے کسی کو دبائیں، اسے دیوار سے لگانے کے لیے محلاتی سازشوں پر اتریں اور کوئی بھی اوچھا ہتھکنڈہ استعمال کرنے سے دریغ نہ کرتے۔
مزید یہ کہ ہر تنظیم کی اساس اس کا کارکن ہوتا ہے، کارکنان کی بدولت ہی کوئی بھی چھوٹی یا بڑی ، مختصر مدتی یا طویل مدتی سرگرمی اپنے مطلوبہ نتائج حاصل کرتی ہے اس لیے ذہن نشین رکھیں کہ کام کے وقت جنھیں گدھوں کی طرح مختلف محاذوں پر جوتتے ہیں بعد میں انھی کی وفاداریوں پر شک نہیں کرتے۔
میں سیاسی لیڈران کی جگہ کارکنان کو عزت دینے کا خواہاں ہوں کیونکہ ہر ایک پارٹی کی بنیادی اکائی کارکن ہوتا ہے اور کارکنان کی معاشرے میں دوسرے افراد سے مراسم اور روابط سے آپ کو اپنے قافلے کے لیے نیا خون ملنے کی توقع ہوتی ہے۔

پارلیمانی الفاظ میں اپنی بحث سمیٹتے ہوئے میں یہی کہہ سکتا ہوں کہ کارکنان کو جراتِ اظہار کا سلیقہ اور ہر ناپسندیدہ سرگرمی پر سوال کا طریقہ اپنانا چاہیئے اور کسی بھی مقامی لیڈر کا گدھا بننے سے بچنا چاہیے
کیونکہ عزتِ نفس ہر انسان کی ہوتی ہے
اگر کوئی لیڈر اپنے کارکنان کا احساس نہیں کرتا ان کو مشکل وقت میں بےیارومددگار چھوڑتا ہے تو پھر کارکنان کو بھی یہ سوچنا چاہیے کہ وہ کیا کررہے ہیں اور وہ کیا کرسکتے ہیں
کیونکہ کسی بھی جماعت تنظیم میں کارکن ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں اور یہ ہم باخوبی جانتے ہیں کہ اگر ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ جائے تو
لک تروٹا کہا جاتا ہے اس کو جس کی ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ جائے
اور پھر وہ چلنا تو دور اٹھ بھی نہیں سکتا
چاہے انسان ہو یا انسانوں کی بنائی سیاسی یا سماجی پارٹی و تنظیم ہو

آدھا نہیں پورا سوچیں

نقوی نوشت✏

سیدتعبیرشاہ نقوی

10/12/2023

فتح جنگ شہر میں ہوٹلز اور بیکریز کوکھلی چھٹی کوئی پوچھنے والا نہیں کئی ہوٹلز اور بیکریز این او سی اور عملے کے میڈیکل سرٹیفیکٹس کے بغیر چل رہے ہیں
جہاں یہ ہوٹلز اور بیکریز غیر معیاری کھانے اور فاسٹ فوڈ مہنگے اورمن مانے ریٹوں پر عوام کو کھلانے میں مصروف ہیں وہاں ہی ان ہوٹلز اور بیکریز پر کام کرنے والے عملے کا میڈیکل فٹنس ٹیسٹ کا سرٹیفیکٹ نہ ہونا بھی مقامی انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے
اور اس سے مہلک بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے
اربابِ اختیار اس جانب توجہ دیتے ہوئے شہر فتح جنگ کے تمام ہوٹلز بیکریز کی چیکنگ کریں اور بغیر این او سی اور میڈیکل سرٹیفیکٹ کے چلنے والے ہوٹلز اور بیکریز کو سیل کیا جائے•
فتح جنگ شہر میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی گاڑی بھی کوئی کاروائی کرتی نظر نہیں آتی ایسا ممکن ہی نہیں کہ جہاں عام عوام اس ساری صورتِحال سے اگاہ ہے وہاں پنجاب فوڈ اتھارٹی اٹک بےخبرہو
اربابِ اختیار سے عوامی مطالبہ سامنے آیا ہے کہ اس اہم ایشو کی جانب توجہ دیتے ہوئے فوری طور پر کاروائی کی جائے پنڈی روڈ,کھوڑ روڈ,کوہاٹ روڈ اٹک روڈ پر بنے تمام ہوٹلز و بیکریز کو چیک کیا جائے
Govt of Punjab
Chief Secretary Punjab
Punjab Food Authority
Commissioner Rawalpindi Official
Deputy Commissioner Attock
Punjab Food Authority Attock
Assistant Commissioner Fateh Jang-Distt Attock

07/12/2023

*ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کا غیر ملکی مقیم باشندوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا آغاز*

*غیر ملکی باشندوں کو پناہ دینے والوں کے خلاف آپریشن شروع، کسی کے ساتھ ہرگز رعائیت نہ برتی جائے گی*

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ضلع بھر میں غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا جس سلسلہ میں انہوں نے ایک وڈیو میسج میں عوام کے نام پیغام میں کہا کہ غیر قانونی باشندوں کو غیر قانونی طریقے سے دوکان ،مکان کرائے پر دینے یا اپنے کاروبار میں شراکت کرانے والوں کے خلاف بھی سخت قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ سید تعبیرشاہ نقوی

اعوان میڈیا سنٹر فتح جنگ

06/12/2023

پٹرولنگ پولیس چوکی حطار فتح جنگ کے انچارج سب انسپکٹر کوثرممتاز آج شاہ پور ڈیم پنڈی فتح جنگ روڈ پر 2ہائی ایسز میں ہونے والے تصادم کے بعد کی صورتِ حال بیان کرتے ہوئے•

رپورٹ🎥سیدتعبیرشاہ نقوی

اعوان میڈیا سنٹر فتح جنگ
Rawalpindi Police
Attock Police

04/12/2023

ذائقہ فوڈکارنر تھانہ روڈ فتح جنگ ایک دفعہ آہیں گےتوباربار آہیں گے
انشااللہ فیملی ہال کی سہولت بھی موجود ہے

برائے رابطہ:03195242225📲

03/12/2023

میں اٹک سے ہی الیکشن لڑوں گا کیوں کہ میں نے اٹک کی عوام سے وعدہ کیا ہوا ہے؟ ذلفی بخاری
Sayed Zulfikar Bukhari
Asim Raza

03/12/2023

ماجد علی سنبل کا مخصوص انداز

01/12/2023

وزیراعلٰی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر فتح جنگ ٹی ایم اے ہال میں ریوینیو عوامی خدمت کچہری۔

ریوینیو عملہ خدمت میں پیش پیش.
تمام حلقہ پٹواریان عوامی مسائل کے حل کے لیے موجود

پنجاب بھر کی طرح فتح جنگ میں بھی عوامی کھلی کچہری کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس کی صدارت تحصیلدار چوہدری شفقت محمود نے کی جب کہ ان کے ہمراہ نائب تحصیلدار شوکت محمود اور صدر انجمن پٹواریان اظہر محمود شامل تھے۔
کھلی کچہری 11 بجے سے لے کر 12 بجے تک جاری رہی ۔ معمولی نوعیت کی درخواستیں پیش ہوئیں جن پر تحصیلدار چوہدری شفقت محمود نے موقع پر ہی کاروروائی کے احکامات جاری کیے۔ تمام درخواستیں نمٹانے کے بعد تحصیلدار چوہدری شفقت محمود بار بار ہال میں پوچھتے رہے کہ کسی سائل کا کوئی اور مسئلہ ہو لیکن مزید کوئی شکایات پیش نہ ہوئیں۔ محلہ مسجد نئی ملاں بخاری کے متعلق معاملہ پیش کیا گیا جس پر تحصیلدار چوہدری شفقت محمود نے میرٹ پر کاروائی کرنے کا حکم دیا۔ عوام نے ریونیو سے متعلق کھلی کچہری کا خیر مقدم کیا اور چوہدری شفقت محمود اور محکمہ ریوینیو کے عملہ کا شکریہ ادا کیا•

کھوڑ روڈ سی پیک انٹرچینج فتح جنگ پر ہونے والے افسوس ناک ایکسیڈنٹ جس میں دوبچے اور ان کی والدہ جان بحق ہوگئے تھےاس افسوس ...
01/12/2023

کھوڑ روڈ سی پیک انٹرچینج فتح جنگ پر ہونے والے افسوس ناک ایکسیڈنٹ جس میں دوبچے اور ان کی والدہ جان بحق ہوگئے تھے
اس افسوس ناک واقعہ کامقدمہ درج اور مقامی پولیس مصروفِ تفتیش ہے

01/12/2023

راولپنڈی اسلام آباد سبزی منڈی کے ہول سیل ریٹس ملاحظہ فرماہیں

2023•12•01 بروز جمعہ

🎥ویڈیو کریڈٹ:محمد عدنان

وزرات خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیاپیٹرول کی قیمت برقرار، نوٹیفیکیشنڈیزل کی قیمت م...
01/12/2023

وزرات خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا

پیٹرول کی قیمت برقرار، نوٹیفیکیشن

ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی، نوٹیفکیشن

مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 82 پیسے فی لیٹر کمی کردی، نوٹیفیکیشن

نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا، نوٹیفیکیشن

01/12/2023

پنجاب کے اسکولوں میں سردیوں کی چھٹیاں 18 دسمبر سے یکم جنوری تک ہوں گی۔ 17 دسمبر آخری ورکنگ ڈے ہو گا سکول میں۔
2 جنوری کو سکول اوپن ہوں گے۔
پنجاب حکومت کا فیصلہ

*ڈی ایس پی پٹرولنگ ضلع اٹک راجہ فیاض الحق کا PHP ڈرائیونگ سکول حطار کا دورہ*تفصیلات کے مطابق مورخہ 30 نومبر 2023 بروز جم...
30/11/2023

*ڈی ایس پی پٹرولنگ ضلع اٹک راجہ فیاض الحق کا PHP ڈرائیونگ سکول حطار کا دورہ*
تفصیلات کے مطابق مورخہ 30 نومبر 2023 بروز جمعرات کو ڈی ایس پی پٹرولنگ ضلع اٹک راجہ فیاض الحق نے پٹرولنگ پوسٹ حطار پر قائم PHP ڈرائیونگ سکول میں داخلہ لینے والے پہلے بیج کا 14 دن کا موٹرکار ڈرائیونگ کورس مکمل ہونے پر منعقد کردہ تقریب میں شرکت کی۔اور کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولنگ پولیس اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے عوام الناس کی خدمت اور تحفظ کے لیے کوشاں ہے شہروں سے دور دیہاتی علاقوں کی عوام کے لیے پٹرولنگ پوسٹ حطار پر خدمت مرکز، ڈرائیونگ سکول اور ڈرائیونگ لائسنس سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔مزید ڈی ایس پی نے پٹرولنگ پوسٹ حطار کی کارکردگی کو سراہاتے ہوئے پوسٹ انچارج سب انسپکٹر کوثر ممتاز اور انچارج ڈرائیونگ سکول سب انسپکٹر وحید اختر کو شاباش دی اور آئندہ بھی عوام کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے اور بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

رپورٹ📷سیدتعبیرشاہ نقوی

اعوان میڈیا سنٹر فتح جنگ

28/11/2023

*پٹرولنگ پولیس حطار کی شاندار کارکردگی*
تین مجرمان اشتہاری، ایک منشیات فروش اور نان کسٹم سامان سے بھری بس پکڑ لی
پٹرولنگ پوسٹ حطار فتح جنگ کے انچارج سب انسپکٹر کوثر ممتاز نے پٹرولنگ ٹیم کے ہمراہ جدید تکنیکی ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے 3 انتہائی مطلوب مجرمان اشتہاری پکڑ لئے جبکہ ایک منشیات فروش کو گرفتارکر کے اس کے قبضہ سے 200 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کروا دیا. اس کے علاوہ کوئٹہ سے آنے والی ایک بس کی تلاشی کے دوران خفیہ خانوں میں چھپایا گیا کروڑوں روپے مالیت کا نان کسٹم پیڈ سامان برآمد کر کے مزید کاروائی کے لیے کسٹمز انٹیلی جنس حکام کے حوالے کیا گیا.
انچارج پٹرولنگ پوسٹ حطار کوثر ممتاز سب انسپکٹر کا کہنا ہے کہ پٹرولنگ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ اور محفوظ سفر کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے. دوران سفر کسی بھی قسم کی مدد کے لیے ہماری ہیلپ لائن 1124 پر کال کریں

رپورٹ 🎥 ◀ سید تعبیرشاہ نقوی

(اعوان میڈیا سنٹرفتح جنگ)

اب گاوں چمکیں گےاور چنگے بھلے چمکیں گے
27/11/2023

اب گاوں چمکیں گے

اور چنگے بھلے چمکیں گے

افسوس ناک خبر رات تقریباً 9:30 پر سی پیک کے پل کے اوپر کار نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر ماری دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیک...
26/11/2023

افسوس ناک خبر

رات تقریباً 9:30 پر سی پیک کے پل کے اوپر کار نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر ماری دی
جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار 4 افراد میں سے 3 موقع پر دم توڑ گئے اور ایک کو شدید زخمی حالت میں THQہسپتال فتح جنگ لےجایاگیا اور بعد میں راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے
فوت ہو جانے والوں میں ماں اور دو بیٹے ہیں۔
جانبحق ہونے والوں کا تعلق تاجہ بارہ ڈھوک رائے نیکا سے بتایا جارہا ہے
مزید تفصیلات آنا باقی ہیں۔

25/11/2023

اعوان میڈیا سنٹر فتح جنگ
فتح جنگ شہر میں کھوڑ روڈ کوہاٹ روڈ اٹک روڈ اور راولپنڈی روڈ پر جگہ جگہ غیر قانونی اڈوں اور رکشہ اسٹینڈوں کی بھرمار ہے جس کی وجہ سے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہونا لگا
شہر میں ٹریفک کا جام رہنا معمول ہے عوام کا پیدل چلنا تک محال ہے
حکامِ بالا سے عوامی مطالبہ سامنے آیا ہے کہ ان غیرقانونی طور پر قائم اڈوں اور رکشہ اسٹینڈوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے شہر کو ان سے پاک کیا جائے•
Attock Police

22/11/2023

راولپنڈی اسلام آباد سبزی منڈی سے سبزیوں کے ہول سیل ریٹس اس ویڈیو میں ملاحظہ فرماہیں

22۔11۔2023بروز بُدھ

فتح جنگ:فتح جنگ غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کےلیے محفوظ پناہ گاہجہاں پورے ملک میں بلاتفریق غیرقانونی طور پر مقیم افغ...
21/11/2023

فتح جنگ:
فتح جنگ غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کےلیے محفوظ پناہ گاہ
جہاں پورے ملک میں بلاتفریق غیرقانونی طور پر مقیم افغانیوں کے خلاف آپریشن جاری ہے لیکن اس کے برعکس فتح جنگ میں کوئی کاروائی ہوتی نظر نہیں آتی اورغیر قانونی طور پر مقیم افغانی ہر جگہ دندناتے نظر آتے ہیں جو کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے
Punjab Police Pakistan
Rawalpindi Police
Attock Police
سے عوامی مطالبہ ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کے خلاف آپریشن کیا جائے جو کہ ہماری ہچولے کھاتی معشیت کو کسی چچڑ کی طرح چمڑے ہوئے ہیں•
دوسری طرف شہرِ لاوارثاں فتح جنگ میں تجاوزات مافیا کا راج ہے شہر میں کوئی جگہ ایسی نہیں جہاں تجاوزات نہ ہوئی ہوں بازاروں سے گزرنا محال ہے روڈوں پر جگہ ریڑھی رکشے اور تھڑوں والوں کا قبضہ ہے جو کہ بغیر مقامی انتظامیہ کی ملی بھگت کے ممکن نہیں جس کی واضع مثال یہ ہے کہ جب بھی کسی سرکاری اعلٰی افسر کا دورہ متوقع ہوتو شہر اس طرح خالی ہوتا ہے تجاوزات سے کہ یہاں کبھی تجاوزات تھیں ہی نہیں لیکن بعد میں ہر طرف تجاوزات مافیا کا راج ہوتا ہے
اعلٰی افسران سے اس جانب توجہ دینے کا عوامی مطالبہ سامنے آیا ہے کہ مقامی انتظامیہ کے کرپٹ اہلکاروں کے تبادلے کیے جاہیں تاکہ تجاوزات مافیا سے شہر کو پاک کیا جاسکے•
Govt of Punjab
Chief Secretary Punjab
Commissioner Rawalpindi Official
Deputy Commissioner Attock
Assistant Commissioner Fateh Jang-Distt Attock

19/11/2023

لاڈلہ کون👉

لمحہءفکریہہمارا ملک پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے اور کالاعلم کرنےوالا دائرہء اسلام سے خارج ہوتا ہےلیکن نیچے پوسٹ کیا گ...
17/11/2023

لمحہءفکریہ
ہمارا ملک پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے اور کالاعلم کرنےوالا دائرہء اسلام سے خارج ہوتا ہے
لیکن نیچے پوسٹ کیا گیا پوسٹر آپ دیکھیں اور اس پر لکھی تحریر پڑھیں یہ صرف پوسٹر ہی نہیں اس کے باقاعدہ سوشل میڈیا اور کچھ ٹی وی چینلز پر ایڈ چل رہے ہوتے ہیں
کیا یہ جائز ہے
کہاں ہیں ہمارے ملک میں قانون نافذ کرنے والے ادارے یہ کیوں دیدہ دلیری سے کرنے دیا جارہا ہے

16/11/2023

فتح جنگ(اعوان میڈیا سنٹرفتح جنگ)

فتح جنگ شہر میں کم وولٹیج کا مسلہ حل کیا جائے فور کیبل اور اضافی ٹرانسفارمر لگائیں جائیں ان خیالات کا اظہارصارفین نے فتح جنگ واپڈا آفس میں منعقدہ کھلی کچہری میں کیا ڈپٹی ڈرائریکٹرٹیکنیکل آئیسکو اٹک سرکل خان زیب،ایکسئین پنڈی گھیب شاہ نواز بھرت نے عوام کے مسائل سنے اس موقع پرایس ڈی او واپڈا فتح جنگ اربن ملک سلیم،ایس ڈی او فتح جنگ رورل حافظ محمدسرمد،ایس ڈی او کنسٹریکشن قاصد اللہ،لائن سپریڈنٹ یاسر خان بھی موجود تھے سابق ممبر تحصیل کونسل حاجی محمد شفیق نے کم وولٹیج کی شکایت کی سابق کونسلر حاجی محمد رفیع چھاچھی نے کھوڑ روڈ محلہ بھٹے والا قبرستان میں لٹکتی تاروں کو درست کرنے کا مطالبہ کیا سابق سٹی ناظم ملک خالد محمود نے گھروں کے نزدیک سے تاریں ہٹانے،ٹرانسفارمروں کی اپ گریڈیشن اور شفٹنگ کیلئے واپڈا فتح جنگ کو کرین مہیا کرنے کا مطالبہ کیاسماجی رہنما و سینئر صحافی ملک رفاقت اعوان نے کہا کہ کھلی کچہری کے انعقاد کا کم از کم 4 دن پہلے تشہیر کی جائے اور شہر کے وسط ایم سی حال میں لگائی جائے مکی مسجد اور دربار با با پیر احمد شاہ والے علاقے میں تاروں کا جنجال ختم کرکے وہاں فور کیبل لگائی جائے محلہ مدرسہ منہاج القران اٹک روڈ میں اضافی ٹرانسفارمر لگانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ واپڈا فتح جنگ کا عملہ پوری جانفشانی سے کام کرتا ہے مگر عملے کی کمی کی وجہ سے ملازمین کو بارہ بارہ گھنٹے ڈیوٹی کرنی پڑتی ہے انہوں نے کھلی کچہری کی توسط سے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ فتح جنگ آفس میں اضافی عملہ مہیا کیا جائے ڈپٹی ڈرائریکٹر نے تمام مسائل توجہ سے سنے اور انکو فوری طور پر حل کرنے کی ہدایت کی آئندہ کی کچہری میں تمام مسائل کی اپ ڈیٹ لی جائیگی کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل کو فوری حل کرنا ہے ایکسئین پنڈی گھیب نے کہا کہ آئندہ کھلی کچہری کی باضابطہ تشہیر کرائی جائیگی اور پہلے آگاہ کیا جائیگا⚪🔵

11/11/2023

فتح جنگ (اعوان میڈیا سیل فتح جنگ) کورین حکومت اور عوام پاکستان کے پسماندہ علاقوں کی فلاح و بہبود کیلئے بھر پور امداد جاری رکھے ہوئے ہے ان خیالات کا اظہار کوریا انٹر نیشنل کو آپریشن ایجنسی (koicca)کے پاکستان میں کنٹری ہیڈ مسٹر جی ہو ین (Mr je Ho Yeonنے فتح جنگ بار ایسویسی ایشن میں بار کے صدر ملک طاہر محمود ایڈووکیٹ کی وساطت سے غریب اور مستحق بچوں میں سکول بیگ اور کاپیوں کی تقسیم سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مسٹر تیاء جیون (Mr JTaejin jeong ڈپٹی ڈرائر یکٹر پاکستان،مس یون کونگ جو(Mr Yeonkyeong joh)ڈاکٹر اکرام الحق صدر K A A P،کامران بلوچ نائب صدر KAApبھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ ہماری ایجنسی حکومتی تعاون سے پاکستان میں تعلیم،صحت اور ترقی کیلئے کام کررہی ہے کورین حکومت کے تعاون سے پاکستان کے پسماندہ علاقوں میں عوام کو سہولیات کی فراہمی ہماری ترجیح ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فتح جنگ بار کے صدر ملک طاہر محمود ایڈووکیٹ نے بتایا کہ کورین ایجنسی کے تعاون سے 598 بچوں اور بچیوں کو سکول بیگ تقسیم کئے گئے انہوں نے کورین حکومت اور متعقلہ این جی او کے نمائندوں کا شکریہ ادا کیا جہنوں نے انکی درخواست پر مستحق بچوں کو سکول بیگ اور دیگر اشیاء فراہم کی اس موقع پر کورین ایجنسی کے نمائندوں نے فتح جنگ بار،گرلز ہائی سکول نمبر4،پرائمری سکول تحصیل روڈ اور نیو کین سکول میں مختلف سکولوں کے بچوں کو بیگ اور دیگر سامان مہیا کیا اور آئندہ بھی سکولوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے یقین دھانی کرائی صدر بار ملک طاہر محمود ایڈووکیٹ کی جانب سے مہمانوں کی تواضع کیلئے اعلیٰ ریفریشمنٹ کا انتظام کیا گیا۔

10/11/2023

ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی ڈی پی او آفس اٹک میں کھلی کچہری لوگوں کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کی یقین دہانی کرائی•

09/11/2023

یہ ویڈیو مناظر ہیں لاوارث تحصیل فتح جنگ کے گاوں مہلو شریف کے جو نیو انٹرنیشنل ائیر پورٹ اسلام آباد کے ساتھ واقع ہے اور بنیادی سہولتوں سے عرصہ دراز سے محروم ہے یہاں روڈتو کبھی بن گیاتھا اور جس کا اب نام ہی روڈ رہ گیا تھا اور حکومتِ وقت اور حلقے کے سیاسیوں کی عدم توجہ کے بعد اہلِ علاقہ نے اتفاق اتحاد سے مل کر بنا لیا جو کہ حکومتِ وقت اور حلقے کے سیاسیوں کے منہ پر زوردار تھپٹر سے کم نہیں
لیکن یہاں ایک بات اہلِ علاقہ کےلیے بھی سوچنے کی ہے کہ جس طرح انہوں نے مل کر اتفاق اتحاد کرتےہوئے یہ روڈ بنا لیا اس طرح ہی اگر اتفاق اتحاد اپنی صفوں میں پیداکرتے ہوئے اپنے حق کےلیے آواز اٹھاہیں تو یہ بنیادی سہولتیں دینا حکومتِ وقت کی ذمہ داری ہے مامے چاچے کی سیاست سے نکلیں بڑا سوچیں کچھ بڑاکریں کب تک محرومیاں اپنا مقدر سمجھ کرتسلیم کرتے رہو گے
کتنی بار جھوٹے دعوےداروں کا ساتھ دو گے اپنے حق کو پہچانو مخلص نمائندے منتخب کرو جو تمہارے لیے کام کریں نہ کہ تمہاری ذات کو اپنی ذات کےلیے نیلام کریں•

نقوی نوشت✒✒✒

Address

Old National Bank Street Fateh Jangle

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when فتح جنگ کی ڈائری posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share