The voice of hunza

  • Home
  • The voice of hunza

The voice of hunza Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from The voice of hunza, News & Media Website, .

ہنزہ : ٹاٸون منیجمنٹ سوساٸیٹی (ٹی ایم ایس) حیدرآباد ہنزہ کے انتخابات ہوٸے۔ جس میں پرنسپل غلام عباس صدر، ناٸب صدر عقیلہ ب...
03/12/2023

ہنزہ : ٹاٸون منیجمنٹ سوساٸیٹی (ٹی ایم ایس) حیدرآباد ہنزہ کے انتخابات ہوٸے۔ جس میں پرنسپل غلام عباس صدر، ناٸب صدر عقیلہ بی بی، جنرل سیکریٹری نظام الدین اور فنانس سیکریٹری گل سینہ منتخب ہوگٸے۔

سوست گوجال: عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے علان کے مطابق سوست گوجال میں کاروباری سرگرمیاں بند ہے
01/12/2023

سوست گوجال: عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے علان کے مطابق سوست گوجال میں کاروباری سرگرمیاں بند ہے

 #گلگتسنٹرل سیکریٹریٹ پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستانسابق وزیراعلیٰ و صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حاف...
28/11/2023

#گلگت
سنٹرل سیکریٹریٹ پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان

سابق وزیراعلیٰ و صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان سے سابق آزاد امیدوار ہنزہ پروفیسر ریاض حسین کی ملاقات

ملاقات میں مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کی صوبائی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) میں باقاعدہ شمہولیت اختیار کرلیا
Copied

Gilgit : MMA famous female fighter Anita Karim has won 2xGold medals and also got promoted to Purple Belt in Thailand.An...
27/11/2023

Gilgit : MMA famous female fighter Anita Karim has won 2xGold medals and also got promoted to Purple Belt in Thailand.

Anita Karim belongs to Karimabad Hunza and she has won many medals on international stage.

ویل ڈن  ریاضت علی شاہ! فرزند  گلگت بلتستان  ریاضت علی شاہ جن کا تعلق گلگت کے علاقے سونی کوٹ پائین  سے ہے اور معروف سماجی...
27/11/2023

ویل ڈن ریاضت علی شاہ!
فرزند گلگت بلتستان ریاضت علی شاہ جن کا تعلق گلگت کے علاقے سونی کوٹ پائین سے ہے اور معروف سماجی کارکن اور الصباح ویلفیر ٹرسٹ کے سابق چیئرمین ہدایت شاہ کے فرزند ہیں اور انہون نے یوگنڈا کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے زمبابوے کو شکست دے دی .
جس کے بعد یو گینڈا کی کرکٹ ٹیم پہلی مرتبہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر گئی ہے ۔۔۔۔

27/11/2023

گلگت : گلگت بلتستان میں پیرامیڈیکل سٹاف نے مطالبات کے حق میں ساتواں روز بھی کام چھوڑ ہڑتال کی۔ جس کی وجہ سے صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں صحت کا نظام مکمل طور پر مفلوج ہوگیا۔ غریب مریض در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوگٸے۔ پیرامیڈیکل سٹاف کی ہڑتال کے باعث پراٸیویٹ ہسپتالوں اور کلینکس کی موجیں ہوگٸیں جبکہ شدید سردی کے باٸوجود دوردراز علاقوں سے آنے والے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

گلگت بلتستان میں پیرامیڈیکل سٹاف نے ریواٸز سروس سٹرکچر و دیگر مطالبات کے لٸے احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں کام چھوڑ ہڑتال کے باعث غریب مریضوں کا علاج نہیں ہورہا جبکہ انتظامیہ گندم سبسڈی میں کمی کے فیصلے کو منوانے اور فیصلے کو لاگو کرانے پر تمام بہ ذد ہے۔ غریب لوگوں کو علاج کی سہولیات نہ ملنے کا انہیں کوٸی فکر نہیں۔ وزراء اور اعلیٰ سرکاری افسران کا علاج گلگت میں نہیں اسلام آباد میں ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں صحت کا نظام درہم برہم ہونے سے انہیں کیا فرق پڑتا ہے۔ انہوں نے صرف اپنے نااہل بندوں کو نوکریوں پہ کھپانا ہی ہوتا ہے۔ پھر ان کا پسند کے سٹیشنز پر تبادلہ کرایا جاتا ہے۔ بہت سے بااثر ملازمین گھر بیٹھے تنخواہیں بٹورتے رہتے ہیں۔ کوٸی پوچھنے والا نہیں ہوتا جبکہ نیک نیتی سے ڈیوٹی انجام دینے والے کو مزید کھینچا جاتا ہے۔ انہیں مزید بے بس کیا جاتا ہے۔ صحت کا شعبہ انتہاٸی اہمیت کا حامل ہے۔ اس لٸے اسے مزید تباہی و بربادی سے بچایا جاٸے۔
Copied

عوام ہنزہ کو  ناقص آٹا ملنے لگا۔۔۔بیس کلو تھلیے میں دس کلو چوکر اور دیگر گندگی شامل ۔۔۔عوام کا انتظامیہ سے نوٹس مطالبہ۔پ...
27/11/2023

عوام ہنزہ کو ناقص آٹا ملنے لگا۔۔۔بیس کلو تھلیے میں دس کلو چوکر اور دیگر گندگی شامل ۔۔۔عوام کا انتظامیہ سے نوٹس مطالبہ۔

پلیز اپ سب جن کے گھر میں یہ آٹا ہے چھانی لگا کر کمنٹس میں فوٹو شیر کرو تاکہ متعلقہ حکام دیکھے گے۔ شکریہ۔

The Hunza Women Premier League season 02 kicked off today. About dozen teams from District Hunza, Gilgit and Ghizer are ...
27/11/2023

The Hunza Women Premier League season 02 kicked off today. About dozen teams from District Hunza, Gilgit and Ghizer are participating in the League.

The Event is aimed to raise awareness about climate change and wildlife preservation in Gilgit Baltistan.

The official slogan of HWPL is to "PLAY FOR NATURE"

The HWPL pledge to plant a tree for every goal that will be scored in the tournament.

عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے فاونڈرز ممبرز ایڈوکیٹ احسان اور کامریڈ باباجان نے ناصرآباد شناکی ہنزہ کے عوام سے خطابا...
27/11/2023

عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے فاونڈرز ممبرز ایڈوکیٹ احسان اور کامریڈ باباجان نے ناصرآباد شناکی ہنزہ کے عوام سے خطابات کیں۔اور عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان جب تک کوئی بھی اعلامیہ جاری نہیں کرتی تب تک کسی قسم کا کوئی سروے قبول نہیں ہے۔اس کے ساتھ ہنزہ بر کے عوام کو پیغام دیا کہ ہر محلے میں کمیٹیاں بناکر تیاری کریں بہت جلد دھرنے کی کال دی جائے گی۔
ساتھ انتظامیہ کو خبردار کرتے ہیں کہ جعلی سروے کےلیے کسی بھی قسم کا عوام کے اوپر پریشر ڈالنے سے گریز کریں۔

ہنزہ۔صوبائی وزیرویمن ڈولپممٹ اینڈ پاپولیشن ویلفئیر دلشاد بانو نے ہنزہ میں قراقرم ڈولپمنٹ آرگنائزیشن (KADO)کا دورہ کیا او...
25/11/2023

ہنزہ۔صوبائی وزیرویمن ڈولپممٹ اینڈ پاپولیشن ویلفئیر دلشاد بانو نے ہنزہ میں قراقرم ڈولپمنٹ آرگنائزیشن (KADO)کا دورہ کیا اور اس موقع پر صوبائی نے KADO کے تیکنیکی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے مختلف تکینکی پراجیکٹس کا معائنہ کیا اس موقع پر KADO کے ذمہ داروں کو صوبائی وزیر کو بریفنگ دی اس موقع پر صوبائی وزیر سماجی شعبوں میں خدمات انجام دینے والے اداروں کو صوبائی حکومت کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔۔۔۔

گلگت : گلگت بلتستان میں پیرامیڈیکل سٹاف نے مطالبات تسلیم نہ ہونے کے خلاف آج چوتھے روز بھی احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے...
24/11/2023

گلگت : گلگت بلتستان میں پیرامیڈیکل سٹاف نے مطالبات تسلیم نہ ہونے کے خلاف آج چوتھے روز بھی احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے نعرے بازی کی اور جلد مطالبات حل کرنے کا مطالبہ کیا۔ ہڑتال کے باعث سرکاری ہسپتالوں میں مریض رل گٸے۔

مظاہرین نے سروس سٹرکچر کو فوری طور پر منظور کرنے کا مطالبہ کیا۔

گلگت: پی ایچ کیو ہسپتال میں سی ٹی سکین مشین دو ماہ سے خراب۔ مریض دور دراز کے علاقوں سے آتے ہیں اور بغیر ٹیسٹ کے واپس چلے...
23/11/2023

گلگت: پی ایچ کیو ہسپتال میں سی ٹی سکین مشین دو ماہ سے خراب۔ مریض دور دراز کے علاقوں سے آتے ہیں اور بغیر ٹیسٹ کے واپس چلے جاتے ہیں۔ مریضوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے سب سے بڑے ہسپتال میں ایک مشین دو ماہ سے خراب ہے لیکن محکمہ اس بات کا نوٹس نہیں لے رہا جس سے محکمہ صحت کی بے ہسی اور لاپرواہی کا اندازہ ہوتا ہے۔

We are excited to share the inspiring success story and remarkable achievements of Ms. Ashia Bibi from Sumal, Gupis of d...
23/11/2023

We are excited to share the inspiring success story and remarkable achievements of Ms. Ashia Bibi from Sumal, Gupis of district Ghizer, who has earned the "Top Rated" badge on Upwork

Ms. Ashia is an exceptional Content Writer specializing in SEO-friendly articles and blogs for clients worldwide.

Her freelancing journey began immediately after completing her training at the National Freelance Training Program at Karakoram International University. Subsequently, she joined the women-led tech company in Gilgit SheDev, where she contributed as a content writer for over a year.

Through her unwavering dedication and hard work, she has established herself among the top 10 percent of talent on the world's leading freelancing platform, Upwork.

Ms. Ashia has successfully completed several content writing projects and got amusing feedback from her clients. Currently, she is actively engaged with two USA-based companies in content writing.

As a dynamic and accomplished member of the Gilgit-Baltistan Freelancers Association - GBFA, Ms. Ashia's achievements are truly commendable. We extend our heartfelt congratulations to her and convey our best wishes for continued success in the future.

A rare picture of Polo at Baltit Shabaran/Shuwaran 1931.
23/11/2023

A rare picture of Polo at Baltit Shabaran/Shuwaran 1931.

3 star's ready to flyLeft to rightIjlal Karim  sherazi  # sardar Hashim
23/11/2023

3 star's ready to fly
Left to right
Ijlal Karim sherazi # sardar Hashim

ڑپٹی کمشنر ہنزہ کو متنبہ کرتا ہوں کہ عوام ہنزہ کو بیوقوف بنانے سے باز آئے ورنہ ضلعے کو خیر باد کہہ کر نکل جائے۔پورے گلگت...
23/11/2023

ڑپٹی کمشنر ہنزہ کو متنبہ کرتا ہوں کہ عوام ہنزہ کو بیوقوف بنانے سے باز آئے ورنہ ضلعے کو خیر باد کہہ کر نکل جائے۔
پورے گلگت بلتستان میں سبسڑی سے متعلق مسائل پر عوام کو کئی مشکلات کا سامنا ہے جسکے لئے تمام سیاسی و سماجی ذمہ داران متحرک ہے، جبکہ ڑی سی ہنزہ مذہبی زمہ داران کا استعمال کرکے صرف اپنی شہرت کیلئے عوامی مسائل میں مزید اضافہ کرہا۔
لہذا ایسے تمام عوامل کی عوام ہنزہ شدید الفاظ میں مزمت کرتی ہے اور ڑی سی کو آگاہ کرتے ہیکہ اپنے مفاد کیلئے یا اپنی نوکری کیلئے عوام کو درپیش مسائل میں اضافہ نہ کرے اور مذہبی اداروں کا سہارا لے کر شہرت کمانے سے باز رہے
ظہور کریم ایڈووکیٹ
سابقہ امیدوار برائے جی بی اسمبلی حلقہ 6 ہنزہ

ہنزہ : حیدرآباد ہنزہ کی اشاہر لنک روڑ پر سوزوکی حادثے کا شکار ہوگٸی۔ تاہم حادثے میں کوٸی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریسکیو 112...
23/11/2023

ہنزہ : حیدرآباد ہنزہ کی اشاہر لنک روڑ پر سوزوکی حادثے کا شکار ہوگٸی۔
تاہم حادثے میں کوٸی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریسکیو 1122 کے اہلکار سوزوکی ریکور کرنے کے لٸے جاٸے حادثہ پہنچ گٸے ہیں۔

مذکورہ لنک روڑ کو تعمیر ہوٸے مشکل سے چند سال ہوگٸے ہیں لیکن اس سڑک پر کٸی گاڑیاں حادثے کا شکار ہوگٸی ہیں۔ ان حادثات میں ایک قیمتی جان بھی چلی گٸی ہے۔
ان تمام حادثات کی وجہ سڑک کا سٹینڈرڈ کے مطابق تعمیر نہیں ہونا ہے۔
مذکورہ سڑک کچھ جگہوں میں مشکل سے آٹھ دس فٹ اور کچھ جگہوں میں سولہ فٹ ہے۔

ہنزہ : ڈی سی ہنزہ نے کہا ہے کہ محکمہ خوراک نے گلگت بلتستان بھر کی طرح ضلع ہنزہ میں بھی گھرانوں کی تعداد اور آبادی معلوم ...
23/11/2023

ہنزہ : ڈی سی ہنزہ نے کہا ہے کہ محکمہ خوراک نے گلگت بلتستان بھر کی طرح ضلع ہنزہ میں بھی گھرانوں کی تعداد اور آبادی معلوم کرنے کے لئے سروے فارم کا اجراء کیا ہے۔ اس ضمن میں 23 نومبر سے ضلع بھر میں گھر گھر سروے فارم پر کٸے جاٸیں گے۔ جس سے معلوم ہو گا کہ گھر میں کتنے افراد ہیں۔ اس حساب سے گندم ہو یا اٹا فراہم کر دی جائیگی۔

انہوں نے کہا کہ فارم پر کرنے کا مقصد کبھی نہیں ہے کہ گندم سبسڈی کا خاتمہ کرے چونکہ گندم سبسڈی میں اضافہ ہو یا کٹوتی اس میں مذکورہ فارم سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔ البتہ محکمہ خوراک گلگت بلتستان چاہتا ہےکہ ہر گھر میں افراد کا پتہ چلے تاکہ اس حساب سے عوام تک آٹا مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ فارم میں کسی قسم کی سبسڈی کی کٹوتی یا اضافہ کا ذکر نہیں۔ سادہ فارم کا اجراء کیا گیا ہے۔ گھر کے افراد شناخی کارڈ نمبر گھر کا سربراہ ملازمت کاروبار سے وابسطگی کا ذکر ہے اور اسی حساب سے نادرا کے ساتھ ملکر گندم یا اٹے کی شفافیت سے بائیومیٹرک کرتے ہوئے ایک ہی جگہ یا ضلع سے اٹا ملے گا تاکہ کسی بھی فرد کو دو مقامات پر آٹے نہ دیا جاٸے ۔اس سے قبل ضلع بھر میں درست کوائف نہ ہونے کی وجہ سے تقریبا تیس فیصد افراد چاہیے وہ ملام پیشہ ہو یا دیگر شعبے سے تعلق افراد دو دو مقامات سے آٹا وصول کرتے ہیں۔ اس وقت انتظامیہ کے تعاون سے محکمہ خوراک کی فیلڈ ٹیمیں مردم شماری بغرض حصول تعداد نفر برائےریکارڈ کمپیوٹرائز ڈیجیٹلائریشن تمام گاٸوں میں جاری ہیں ۔لہذا عوام الناس سے گزارش ہے کہ متعلقہ ٹیموں سے تعاون کریں اور اپنی ضروری دستاویزات جس میں شناختی کارڈ ، فارم بی اور برتھ سرٹیفکیٹ وغیرہ شامل ہیں تیار رکھیں تاکہ حق داروں کو ان کا حق انکی دہلیز پر میسر ہو۔عوام سے اپیل ہے کہ اس میں ٹیموں سے تعاون کریں تاکہ درست کوائف محکمہ خوراک کو مل سکے۔

انہوں نے کہا کہ اس میں گندم کی سبسڈی کہ کٹوتی یا اضافہ سے کوئی واسطہ نہیں۔ گندم سبسڈی کا فیصلہ ہو یا سرکاری ملازمین 17گریڈ کو اٹا دینایا نہ دینے صوبائی حکومت انتظامیہ سیاسی سماجی حلقوں سے تعلق تنظیمات اور مختلف سول سوسائٹی حلقوں کی متفقہ رائے سے ہوگا۔ کوائف کو جمع کرنے میں کسی قسم کی بھی مذہبی اداروں سماجی تنظیمات کی شمولیت یا ان کی نگرانی نہیں ہے۔ درست کوائف کو جمع کرنے کےلئے سرکاری سطح کی ٹیمیں گھر گھر سروے کرکے فارم پر کریں گی اور انتہائی لازمی ہے اگر کوئی گھ

گلگت بلتستان میں پیرا میڈیکل سٹاف کی کام چھوڑ ہڑتال کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری ۔ مریض رل گٸےہنزہ : پیرا میڈیکل سٹاف کی ...
23/11/2023

گلگت بلتستان میں پیرا میڈیکل سٹاف کی کام چھوڑ ہڑتال کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری ۔ مریض رل گٸے

ہنزہ : پیرا میڈیکل سٹاف کی جانب سے مطالبات کے حق میں کام چھوڑ ہڑتال کا سلسلہ گزشتہ تیسرے روز سے جاری ہے۔ سول ہسپتال علی آباد ہنزہ میں بھی پیرا میڈیکل سٹاف نے کام چھوڑ ہڑتال کی۔ مالزمین نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور جلد مطالبات حل کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ملازمین کا مطالبہ ہے کہ جلد ریواٸز سروس سٹرکچر کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جاٸے۔ علاوہ دیگر مطالبات بھی حل کٸے جاٸیں۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز صوباٸی حکومت اور ہیرا میڈیکل سٹاف کے رہنماٸوں کے درمیان ہونے والے مذاکرات ناکام ہوگٸے تھے۔ جس کے بعد احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

ہڑتال کی وجہ سے گلگت بلتستان کے ہسپتالوں میں مریض رل گٸے۔ دور دراز علاقوں سے علاج کی خاطر آنے والے غریب مریضوں اور ان کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ حکومت نے کمر توڑ مہنگاٸی میں غریب کا جینا دوبھر کردیا ہے۔ ایک طرف تیل کی قیمتوں میں کمی کے باٸوجود گاڑیوں کے کرایوں میں کوٸی کمی نہیں آرہی تو دوسری طرف ہسپتالوں میں جاری ہڑتالوں سے غریبوں کو پراٸیویٹ ہسپتالوں کی طرف رخ کرنا پڑ رہا ہے۔ جہاں لاکھوں روپے کے اخراجات پے کرنے پڑ رہے ہیں۔ جس کے باعث غریبوں کے گھر کا چولھا بھی بجھ رہا ہے۔ انہوں نے غریب مریضوں پر رحم کرنے کی اپیل کی ہے۔

*ہنزہ پولیس کی کامیاب کاروائی بھاری مقدار میں شراب برآمد۔*ایڈیشنل SHO تھانہ گلمت حسین جامی ہمراہ عملہ تھانہ کی حسب معمول...
23/11/2023

*ہنزہ پولیس کی کامیاب کاروائی بھاری مقدار میں شراب برآمد۔*

ایڈیشنل SHO تھانہ گلمت حسین جامی ہمراہ عملہ تھانہ کی حسب معمول روزانہ گشت کے دوران حسینی گوجال ایریا میں دوران ناکہ بندی ایک گاڑی کومشکوک پاکر تلاشی لینے پر گاڑی نمبری NCP-UR-2023 میں موجود 3 کس ملزمان سے بھاری مقدار میں شراب برآمد ہوکر گرفتار کیاگیا. ملزمان کےخلاف مقدمہ نمبر 8/2023 بجرائم 3/4 حکم امتناع منشیات ایکٹ کے تحت تھانہ گلمت میں قائم کیاجاکرگرفتار ملزمان سےمزید تفتیش جاری۔

Legends take no special joy in walking. They like flying. Paragliding, an exhilarating airborne activity, offers partici...
22/11/2023

Legends take no special joy in walking. They like flying. Paragliding, an exhilarating airborne activity, offers participants a unique opportunity to embrace the skies and explore the world from a bird's eye view. As one floats through the air, feeling the gentle breeze against their face, the sensation of freedom and weightlessness engulfs them. Paragliding is a vibrant blend of adrenaline and serenity, combining the thrill of flying with the tranquility of soaring amidst breathtaking landscapes. The image captured by his friend, featuring mighty Lady Finger Peak in the backdrop, showcases the perfect harmony between human adventure and nature's awe-inspiring beauty. Mr. Ijlal, a young paraglider from Karimabad Hunza, exemplifies the spirit of this remarkable activity, fearlessly taking to the skies and embracing the essence of freedom that paragliding offers.

پیراگلائڈنگ، ایک پرجوش ہوائی سرگرمی، شرکاء کو آسمانوں کو گلے لگانے اور پرندوں کی آنکھوں کے نظارے سے دنیا کو دریافت کرنے کا ایک منفرد موقع فراہم کرتی ہے۔ جیسے ہی کوئی ہوا میں تیرتا ہے، اپنے چہرے پر ہلکی ہلکی ہوا کا جھونکا محسوس کرتا ہے، آزادی اور بے وزنی کا احساس ان کو اپنی لپیٹ میں لے لیتا ہے۔ پیراگلائڈنگ ایڈرینالین اور سکون کا ایک متحرک امتزاج ہے، جو کہ دلکش مناظر کے درمیان پرواز کے سنسنی کو جوڑتا ہے۔ اس کے دوست کی طرف سے کھینچی گئی تصویر، جس کے پس منظر میں طاقتور لیڈی فنگر پیک کو نمایاں کیا گیا ہے، انسانی مہم جوئی اور فطرت کے حیرت انگیز حسن کے درمیان کامل ہم آہنگی کو ظاہر کرتا ہے۔ کریم آباد ہنزہ سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان پیرا گلائیڈر جناب اجلال، اس شاندار سرگرمی کے جذبے کی مثال دیتے ہیں، بے خوف ہو کر آسمانوں پر جا رہے ہیں اور پیراگلائیڈنگ سے ملنے والی آزادی کے جوہر کو اپناتے ہیں۔



Seen at Hunza
Ijlal Karim

چیرمین پاکستان تحریک انصاف جناب عمران خان کی ھدایت کی روشنی میں پورے پاکستان میں  تحریک انصاف لیبر ونگ کے تنظیم سازی کا ...
20/11/2023

چیرمین پاکستان تحریک انصاف جناب عمران خان کی ھدایت کی روشنی میں پورے پاکستان میں تحریک انصاف لیبر ونگ کے تنظیم سازی کا عمل جاری ہے صدر لیبرونگ پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان صابر حسین نے ضلع ھنزہ کے لیبرونگ کے تمام کا بینہ کا نوٹیفیکشن جاری کیا.
فریاز علی انفارمشن سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ ضلع ھنزہ

گلگت بلتستان کے لیے ایک اعزاز ۔۔۔۔۔۔شنگائی تعاون کی تنظیم Shingai Cooperation Organization کی سیاحت کے فروغ پر ممبر ملکو...
20/11/2023

گلگت بلتستان کے لیے ایک اعزاز ۔۔۔۔۔۔شنگائی تعاون کی تنظیم Shingai Cooperation Organization کی سیاحت کے فروغ پر ممبر ملکوں کے مابین اجلاس میں 4 رکنی وفد میں معروف سیاحتی امور کے ماہر عرفان اللہ بیگ پاکستان کی نمائندگی کرینگے ۔۔۔۔عرفان اللہ بیگ کا تعلق ضلع ہنزہ کے گاؤں حیدر آباد سے ہے آپ 1984سے سیاحتی شعبے سے منسلک ہیں۔۔۔اپ سابق دور میں وزیراعظم ٹاسک فورس برائے سیاحت کے ممبر اور مختلف سیاحتی امور کے اعزازی زمہ داریاں بھی نبھا چکے ہیں جبکہ آپ 1999 سے تا حال نیشنل ٹوریزم کوارڈینیشن بورڈ کے ممبر ہے۔۔۔اپ دنیا کے بیشتر ممالک میں مختلف وفود میں پاکستان میں سیاحتی مواقعوں کو اجاگر کرنے کے حوالے سے بھی دورہ کر چکے ہیں آپ 21 نومبر 2023 کو براستہ خنجراب پاس چین روانہ ہونگے۔


ہنزہ... علی آباد:آغا خان ہیلتھ سنٹر (نیا) علی آباد آج سے مریضوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔اچھا سیٹ اپ اور صاف ستھرا ماحول ہ...
20/11/2023

ہنزہ... علی آباد:
آغا خان ہیلتھ سنٹر (نیا) علی آباد آج سے مریضوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
اچھا سیٹ اپ اور صاف ستھرا ماحول ہے
امید ہے کہ نئے مرکز صحت سے مریض مطمئن ہوں گے۔
اور انتظامیہ سے بھی امید ہے کہ مریضوں کو صحت کی اچھی سہولیات فراہم کریں گے۔
رپورٹ:
نور علی

ہنزہ:ہز ہائنس پرنس کریم آغاخان حاضر امام کی سر زمین ناصر آباد شناکی ہنزہ  پر (19نومبر 1987 )پہلی تشریف آوری کا دن کو عقی...
19/11/2023

ہنزہ:
ہز ہائنس پرنس کریم آغاخان حاضر امام کی سر زمین ناصر آباد شناکی ہنزہ پر (19نومبر 1987 )پہلی تشریف آوری کا دن کو عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔
یاد رہے 19 نومبر 1987 کو ہز ہائنس پرنس کریم آغاخان حاضر امام نے ناصرآباد میں تشریف لایا تھا اور آغاخان دائمنڈ اسکول ناصرآباد کا دورہ بھی کیا تھا۔
اس دن کے مناسبت سے آغاخان ڈائمنڈ اسکول ناصرآباد میں سالگرہ کی کیک کاٹا گیا ۔اور ایک تقریب کا بھی انقعد کیا گیا جس میں اسکول کے بچوں نے ٹیبولز پیش کئے۔
آج کے اس کیک کٹنگ کے مہمان خصوصی صدر اسماعیلی لوکل کونسل شناکی ہنزہ اور میر محفل چئیرمین اسماعیلی طریقہ بورڈ شناکی نثار صاحب تھے۔اس کے علاوہ دیگر مہمانان جن میں سابق ڈی ڈی ہنزہ جانب شریف صاحب ،مشہور ایجوکیشنیسٹ جناب زنیت شاہ صاحب اور عمائدین ناصرآباد نے بڑی تعداد میں شرکت کیں۔

Proud sonof GBHussain Sheen Hailing from  Jutial Gilgit recently graduated from AMC lahore while completing degree of DD...
19/11/2023

Proud sonof GB
Hussain Sheen Hailing from Jutial Gilgit recently graduated from AMC lahore while completing degree of DDH fromAMC lahore
He is dentist hailing from Gilgit jutial.
we are really Proud of you .
He is son of Doctor Jan Alam.
Congratulations DrHussain Ahmad

ضلع غذر کے گاوں گلمتی کے لئے ایک اور اعزاز۔۔کنول اسلم ولد اسلم خان ساکن گلمتی کی دختر کنول اسلم نے میرٹ کی بنیاد پر میر ...
19/11/2023

ضلع غذر کے گاوں گلمتی کے لئے ایک اور اعزاز۔۔
کنول اسلم ولد اسلم خان ساکن گلمتی کی دختر کنول اسلم نے میرٹ کی بنیاد پر میر پور Must یونیورسٹی میں ڈی وی ایم میں میرٹ کی بنیاد پر داخلہ لے لیا۔ہم اس کامیابی پر اپنی اس نونہار بچی کو اس کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔۔

گلگت بلتستان کے فرزند راشد علی  جی بی کی جا نب سے  AKU   میں  MBBS پروگرام کے لیے منتخب ہونے پر ہم دل کی اتھاہ گہرائیوں ...
16/11/2023

گلگت بلتستان کے فرزند راشد علی جی بی کی جا نب سے AKU میں MBBS پروگرام کے لیے منتخب ہونے پر ہم دل کی اتھاہ گہرائیوں سے ان کو اور ان کی فیملی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ پورے پاکستان سے تقریباً آٹھ ہزار cream اسٹوڈنٹس نے اس اعلیٰ تعلیمی ادارے میں داخلے کے لئے تین مشکل مراحل سے گزرنا تھا اور پورے پاکستان سے ایک سو بچوں کو ڈاکٹر بننے کے لیے منتخب کرنا تھا جس میں گلگت بلتستان کا یہ سپوت کامیاب ہوکر پورے جی بی کا نام روشن کیا ۔۔
اللہ تعالیٰ آپکو آنے والے دنوں میں مزید کامیابیاں نصیب کرے ۔آمین

ہنزہ حسن آباد پل ٹریفک کی آمدورفت کےلیے کھول دیا گیا۔
16/11/2023

ہنزہ حسن آباد پل ٹریفک کی آمدورفت کےلیے کھول دیا گیا۔

گلگت : دنیور منوگہ نالے میں گولی لگنے سے ایک شخص جان بحق ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کے اہلکار 2 گھنٹے پیدل چل کر جا...
14/11/2023

گلگت : دنیور منوگہ نالے میں گولی لگنے سے ایک شخص جان بحق ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کے اہلکار 2 گھنٹے پیدل چل کر جائے حادثہ پہنچ گٸے اور لاش کو محمد آباد ہسپتال دنیور منتقل کردیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق جان بحق ہونے والے شخص کا تعلق سلطان آباد سے بتایا جاتا ہے۔

Address


Telephone

+923400568452

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The voice of hunza posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to The voice of hunza:

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share