Barrister Sultan Media Cell Poonch Division BMT

  • Home
  • Barrister Sultan Media Cell Poonch Division BMT

Barrister Sultan Media Cell Poonch Division BMT Barrister Sultan Social Media Team

09/08/2023
صدارتی سیکرٹریٹ،ایوان صدر،کشمیر ہاؤس،اسلام آباد 09-08-2023٭٭٭٭اسلام آباد( )09 اگست 2023ء صدر آزادجموں و کشمیر بیرسٹر سلط...
09/08/2023

صدارتی سیکرٹریٹ،ایوان صدر،کشمیر ہاؤس،اسلام آباد
09-08-2023
٭٭٭٭
اسلام آباد( )09 اگست 2023ء
صدر آزادجموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے میئر میرپور چوہدری عثمان خالد کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔اس موقع پر میئر میرپورچوہدری عثمان خالدنے صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو میرپور میں جاری ترقیاتی کاموں اور اس سلسلے میں درپیش مسائل کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر صدرریاست آزاد جموں وکشمیربیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے انعقادکے بعد اب اقتدار نچلی سطح پر منتقل ہوچکا ہے۔ لہذا اب یہ منتخب بلدیاتی نمائندوں پر منحصر ہے کہ عوام کے چھوٹے بڑے مسائل حل کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں اور میں اس سلسلے میں حکومت سے بھی کہوں گا کہ وہ آپ کی ہر ممکن مدد کرے۔ انہوں نے کہا کہ رٹھوعہ ہریام برج کے لئے فنڈز کی فراہمی کے سلسلے میں بھی حکومت آزادکشمیر سے کہوں گا کہ جلد از جلد رٹھوعہ ہریام برج کے لئے فنڈز فراہم کیے جائیں تاکہ برج کا کام مکمل کیا جا سکے۔ صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میرپور کے چھوٹے بڑے مسائل کے حل کے لئے بلدیاتی نمائندے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں اور عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔
٭٭٭٭٭

صدارتی سیکرٹریٹ،ایوان صدر،کشمیر ہاؤس،اسلام آباد 26-06-2023٭٭٭٭اسلام آباد( )26 جون 2023ء  وفاقی مشیربرائے امور کشمیر و گل...
26/06/2023

صدارتی سیکرٹریٹ،ایوان صدر،کشمیر ہاؤس،اسلام آباد
26-06-2023
٭٭٭٭
اسلام آباد( )26 جون 2023ء
وفاقی مشیربرائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد آمد۔اس موقع پر وفاقی مشیربرائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے اُن کی ہمشیرہ کی وفات پرتعزیت کا اظہارکیا۔ وفاقی مشیربرائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے مرحومہ کے بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ وفاقی مشیربرائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا کہ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ و ارفع مقام عطا فرمائے اورسوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین۔
٭٭٭٭٭

06/05/2022

مسجد نبوی(ص)واقعہ نون لیگ کی پلانینگ تھی گرفتار افراد نون لیگی نکلے چھوڑوانے کے لیے سعودی احکام سے سلمان شہباز کے منت ترلے

24/04/2022
08/04/2022




13/03/2022
24/02/2022

ھم آزاد کشمیر حکومت کو خراج تحسین پیش کرتے جنھوں نے ایڈہاک ایکٹ کو منسوخ کر کے ریاست جموں کشمیر کے نوجوان کے دل جیت لیے یہ ایکٹ مہاراجہ راجہ کی حکومت نے اپنے خاص لوگوں اور اپنے خاندان کو نوازنے کے لیے بنایا تھا اور یونیورسٹیوں سے فارغ نوجوان اپنی ڈگریوں کو اٹھا کر سڑکوں پر گھوم رہے تھے اب میرٹ پر ہر کام ھو گا انشاءاللہ اس کالے قانون کو منسوخ کرنے پر ھم وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی صاحب کو اور ان کی پوری کابینہ کو خراج تحسین پیش حق اور سچ کے لیے یہ بڑا اقدام ھے رب کعبہ سے دعا ہے کہ سردار عبدالقیوم نیازی صاحب اور ان کی پوری پارلیمانی پارٹی مزید کامیابیاں عطا فرمائے
پی ٹی آئی زندہ باد

16/02/2022
23/12/2021

بریکنگ نیوز

صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ ہم نے تہرویں ترمیم سے پیدا شدہ صورت حال پر آگے بڑھنا ہے چون...
16/12/2021

صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ ہم نے تہرویں ترمیم سے پیدا شدہ صورت حال پر آگے بڑھنا ہے چونکہ جن حالات میں تہرویں ترمیم پیش کی گئی اور اس کی وجہ سے پیدا شدہ صورت حال کے نتیجہ میں چوہدویں ترمیم بھی کی گئی اور اب پندرہویں ترمیم کے حوالے سے بھی بات کی جا رہی ہے۔ 1974 کا ایکٹ آزاد کشمیر کی تمام جماعتوں کے اتفاق رائے سے بنا تھا اور اب اس میں جو بھی ترمیم کی جائے گی اس میں آزاد کشمیر کی تمام جماعتوں کا اتفاق رائے شامل ہونا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ایوان صدر مظفرآباد میں تہرویں ترمیم پر دی گئی بریفنگ کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری (جنرل) ڈاکٹر سید آصف حسین شاہ، سیکرٹری مالیات عصمت اللہ شاہ اور سیکرٹری قانون ارشاد احمد قریشی بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران اس سلسلے میں آئندہ کے لائحہ عمل اور وے فارورڈ پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ یاد رہے کہ صدر آزاد جموں و کشمیر نے دو روز قبل وفاقی سیکرٹری کشمیر آفیئرزشیر عالم محسود، ایڈیشنل سیکرٹری کشمیر آفیئرززاہد علی عباسی، جائنٹ سیکرٹری آزاد جموں وکشمیر کونسل ریاض احمد خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری (جنرل)گورنمنٹ آف آزاد جموں وکشمیر ڈاکٹر آصف حسین شاہ اور سیکرٹری خزانہ حکومت آزاد کشمیر عصمت اللہ شاہ سے بھی بریفنگ لی تھی۔
٭٭٭٭

صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے سینیٹرڈاکٹر زرقہ سہروردی کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی...
15/12/2021

صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے سینیٹرڈاکٹر زرقہ سہروردی کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ جہاں میں مسئلہ کشمیر کو اُجاگر کرنے کے لئے بین الاقوامی فورمز اور دنیا کے مختلف پارلیمانز میں جاتا ہوں اسی طرح پاکستان میں بھی مسئلہ کشمیر پر قوم کو ساتھ ملانا ہو گا اس سلسلے میں سینٹ اور قومی اسمبلی پہل کر کے وقتاً فوقتاً مسئلہ کشمیر پر قراردادیں پاس کرتے رہیں۔ اسی طرح مقبوضہ کشمیر میں مظالم و بربریت کی مذمت بھی کرتے رہیں۔ صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ آپ کے والد عبدالحق سہروردی آزادکشمیر کے پہلے چیف سیکرٹری تھے اور انہوں نے آزادکشمیر میں بیوروکریسی کی بنیاد رکھی اسی وجہ سے انہیں آزادکشمیر میں فادر آف بیورو کریسی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ وہ شایدواحد چیف سیکرٹری آزادکشمیر تھے جن کا تعلق آزادکشمیر سے تھا اور مجھے قوی امید ہے کہ اُن کی صاحبزادی ہونے کے ناطے آپ بھی مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف اورمسئلہ کشمیرکے حل کے لئے سینٹ اور دیگر فورمز پر آواز بلند کرتی رہیں گی۔ اس موقع پر سینیٹرڈاکٹر زرقہ سہروردی نے صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو یقین دلایا کہ جس طرح آپ مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم اور مسئلہ کشمیر پر بین الاقوامی فورمز پر جارحانہ انداز میں آواز اُٹھا رہے ہیں ہم بھی آپ کے شانہ بشانہ مسئلہ کشمیر کو انٹرنیشنل کمیونٹی کے سامنے اُجاگر کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودہدری اور سینیٹرڈاکٹر رزرقہ سہروردی کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

٭٭٭٭٭

مرکزی نائب صدر پی ٹی آئی آزادکشمیر ویلفیئر ونگ سردار ماجد شریف کو آفیسر تعلقات عامہ ہمراہ وزیراعظم آزاد کشمیرتعیناتی پر ...
13/12/2021

مرکزی نائب صدر پی ٹی آئی آزادکشمیر ویلفیئر ونگ سردار ماجد شریف کو آفیسر تعلقات عامہ ہمراہ وزیراعظم آزاد کشمیرتعیناتی پر مبارکباد ۔ شکریہ قائد کشمیر صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوھدری صاحب شکریہ وزیراعظم آزادکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی صاحب شکریہ مشیر صدر ریاست آزاد کشمیر سردار امتیاز صاحب

13/12/2021




صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو اُٹھانا ہماری اولین ترجیحی ہونی چاہیے میں نے ...
12/12/2021

صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو اُٹھانا ہماری اولین ترجیحی ہونی چاہیے میں نے امریکہ، برطانیہ اور یورپ کے دورے کر کے عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اُٹھایا۔ آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات اور احتساب ہونا چاہیے کیونکہ وزیر اعظم پاکستان عمران کا ویژن یہی ہے کہ گڈ گورننس کے لئے احتساب ہونا چاہیے۔ اسی طرح آزادکشمیر میں حکومت کی کارکردگی بہتر بنانے کی ضرورت ہے کیونکہ ابھی تک نہ تو عوام میں حکومت کا کوئی اچھا تاثر جا رہا ہے اور نہ ہی ہمارے کارکن مطمئن نظر آرہے ہیں۔ اس لئے ہم نے مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں پی ٹی آئی آزادکشمیر کی پارلیمانی پارٹی کے وزراء، پارلیمانی سیکرٹریز اور ممبران اسمبلی کے ایک اجلاس سے ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیر بلدیات خواجہ فاروق احمد، وزیر منصوبہ بندی و ترقیات چوہدری محمد رشید، وزیر تعمیرات عامہ چوہدری اظہر صادق، وزیر برقیات چوہدری ارشد حسین، وزیر ہائیر ایجوکیشن ملک ظفر حسین، وزیر اطلاعات ونشریات فہیم اختر ربانی، وزیر ایلیمنٹری و سکینڈری ایجوکیشن دیوان علی چغتائی، وزیر صحت عامہ نثار انصر ابدالی، وزیر سماجی بہبود سردار محمد حسین،وزیر مال چوہدری اخلاق،مشیر حکومت چوہدری مقبول گجر،ممبر قانون ساز اسمبلی دیوان غلام محی الدین، ممبر قانون ساز اسمبلی یاسر سلطان، ممبر قانون ساز اسمبلی عاصم شریف بٹ، پارلیمانی سیکرٹری برائے سپورٹس کلچرو امور نوجوانان پیر مظہر شاہ، پارلیمانی سیکرٹری محترمہ صبیحہ صدیق اور پارلیمانی سیکرٹری جاوید بٹ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر مختلف وزراء اور ممبران اسمبلی نے اپنے اپنے محکموں اور حلقوں میں مشکلات اور وزیر اعظم آزادکشمیر کی طرف سے وزراء اور ممبران اسمبلی کو اپنے اپنے حلقوں میں نظرانداز کیے جانے اور مشاورت کی کمی سے صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو آگاہ کیا۔ اجلاس میں تمام ممبران اسمبلی نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے آخر میں بحث کو سمیٹتے ہوئے کہا کہ ہمیں بہتری لانا ہو گی اس سلسلے میں تمام لوگوں کو اپنی اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی ہونگی اور بالخصوص وزیر اعظم آزادکشمیر پر جو ذمہ داری عائد ہے وہ پوری کر کے بہتری لانا ہوگی تاکہ ہم وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق آگے بڑھ سکیں۔
٭٭٭٭٭

آزادجموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سط...
10/12/2021

آزادجموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر جاندار انداز میں اجاگر کر رہے ہیں۔

انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال کی طرف دلاتا ہوں جہاں بھارتی فوج انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے۔

بھارت پر بین الاقوامی دباؤ بڑھانے کی ضرورت ہے جس کے لئے ڈائسپورہ کو متحرک کرنا ہو گا۔

میری کوشش ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بین الاقوامی طور پر کوششیں کی جائیں۔

آج ہم انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر مقبوضہ کشمیر کے عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم اُن کی جدوجہد میں اُن کے ساتھ ہیں اور ہم اُن کی آواز دنیا کے ہر فورم پربھرپور انداز میں پہنچائیں گے۔

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے بھی گزشتہ روز کہا ہے کہ اگر بھارت میں کوئی بہتر حکومت آئے تو اُس سے مسئلہ کشمیر پر بات ہو سکتی ہے ہم نے کہا تھا کہ بھارت ایک قدم بڑھائے تو ہم دو قدم بڑھائیں گے لیکن بھارت اپنی روایتی ہٹ دھرمی پر قائم ہے

لہذا اب وقت آگیا ہے کہ بھارتی مظالم کو انٹرنیشنل کمیونٹی کے سامنے بے نقاب کیا جائے کیونکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کی بے پناہ خلاف ورزیاں کر رہا ہے ہمیں اُسے دنیا کے سامنے بے نقاب کر دفاعی پوزیشن پر لانا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جموں و کشمیر لبریشن سیل کے تھنک ٹینک کشمیر ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر جموں کشمیر ہاوس اسلام آباد میں ایک سیمینار سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پرسیمینار سے بھارت میں پاکستان کے سابق سفیر عبدالباسط، سیکرٹری لبریشن سیل اعجاز حسین لون،حریت رہنماء الطاف وانی،نامور محقق اور دانشور ڈاکٹر مشتاق احمد،محقق اور دانشور ڈاکٹر عاصمہ شاکر خواجہ اوردیگر نے بھی خطاب کیا۔

اس موقع پر صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ کشمیر کے مقدمے کو ڈائسپورہ کی مدد سے عالمی سطح پر متحرک کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے نیویارک،برسلز،پیرس،برطانیہ میں ہندوستان مخالف مظاہروں کی قیادت کی۔بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اب دنیا تسلیم کرتی ہے اور ان پر توجہ دیتی ہے ایسے موقع پر ہمیں اپنا مقدمہ پراثر انداز میں اجاگر کرنا ہو گا۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کو ہندوستانی جارحیت کے ثبوت دیئے یورپی ملکوں میں عوامی رائے ہمارے ساتھ ہے۔

بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے مقبوضہ کشمیر کے بہادرعوام کی قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

صدر نے کہا کہ نوجوانوں کو آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا ہو گا آزادجموں و کشمیر کی یونیورسٹیاں اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں۔

سابق سفیر عبدالباسط نے کہا کہ بھارت پر ابھی دباؤ نہیں ہے اس لئے اُس نے مقبوضہ کشمیر میں مختلف تبدیلیوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ہمیں امریکہ اور بھارت پر دباؤ ڈالنا ہو گا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کو بند کرنے اور مسئلہ کشمیر کو حل کریں۔

سیکرٹری لبریشن سیل اعجاز حسین لون نے بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے اعدو شمار سے قارئین کو آگاہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اُجاگر کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔

نامور محقق اور دانشور ڈاکٹر مشتاق احمد نے مسئلہ کشمیر کے آئینی اور قانونی معاملات پر بریفنگ دی۔


صدر آزاد جموں وکشمیر و وائس چیئرمین آزاد جموں وکشمیر کونسل بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو ایوان صدر کشمیر ہاؤس میں کشمیر ک...
10/12/2021

صدر آزاد جموں وکشمیر و وائس چیئرمین آزاد جموں وکشمیر کونسل بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو ایوان صدر کشمیر ہاؤس میں کشمیر کونسل کے اعلیٰ سطحی وفد کی تفصیلی بریفنگ۔

وفد کی طرف سے صدر ریاست کو تیرہویں ترمیم کے بعد کی صورتحال کے تناظر میں کونسل کے اختیارات پر مرتب ہونے والے اثرات قانون سازی،مالی اور ایڈمنسٹریٹو معاملات پر جامع بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر بریفنگ میں وفاقی سیکرٹری کشمیر آفیئرزشیر عالم محسود، ایڈیشنل سیکرٹری کشمیر آفیئرززاہد علی عباسی، جائنٹ سیکرٹری آزاد جموں وکشمیر کونسل ریاض احمد خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری (جنرل)گورنمنٹ آف آزاد جموں وکشمیر ڈاکٹر آصف حسین شاہ اور سیکرٹری خزانہ حکومت آزاد کشمیر عصمت اللہ شاہ بھی موجود تھے۔

اس موقع پر آزاد جموں وکشمیر کونسل کے اعلیٰ سطحی وفد نے وائس چیئرمین کشمیر کونسل بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو کشمیر کونسل کے 52شعبہ جات کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔

انہیں بتایا گیا کہ قانون سازی کے اختیارات نہ ہونے کی وجہ سے آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کا مشترکہ اجلاس بھی نہیں بلایا جا سکتا۔

اس موقع پر وائس چیئرمین آزاد جموں وکشمیر کونسل بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کشمیر کونسل کے وفد سے مختلف سوالات بھی کیے۔

انہوں نے دریافت کیا کہ کونسل کی بلڈنگ اسلام آباد میں جو 2018میں تعمیر کی گئی تھی ابھی تک خالی پڑی ہے اُسے استعمال میں کیوں نہیں لایا جا سکا۔ جس پر انہیں بتایا گیا کہ بلڈنگ کے سلسلے میں کچھ ٹھیکیدران کے ایشوز ہیں جو ابھی تک حل نہیں ہو سکے جس پر صدر ریاست نے انہیں فوری حل کرنے کا کہا تاکہ آزاد جموں وکشمیر کونسل کے ممبران کو اس میں رسائی دی جا سکے۔

Address


Telephone

+923345806550

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Barrister Sultan Media Cell Poonch Division BMT posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share