15/12/2023
ڈیرہ اسمعیل خان سٹاف رپورٹر
ملیریا ایک جان لیوا مرض ہے اس سے بچاؤ بروقت تشخیص اور علاج سے اس کا علاج ممکن ہے علاقے میں صفائ مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ملیریا کے علاج کے حوالے سے لوگوں کو اگاہ کریں اور مشورہ دیں اور ملیریا اگاہی مہم بھی اس سے بچاؤ میں بہت کارامد ہو سکتی ہے ملیریا مچھر صبح اور شام کے اوقات میں زیادہ حملہ کرتا ہے ملیریا بخار کی علامات میں تیز بخار کپکی طاری ہونا بخار کے ساتھ سردی لگنا جسم درد متلی انا شامل ہے بروقت تشخیص اور علاج سے بیماری پر قابو پانا ممکن ہے ملیریا بخار کا زیادہ اثر حاملہ خواتین بچوں اور عمر رسیدہ لوگوں پر زیادہ ہوتا ہے اس کیلئے حفاظتی اقدامات میں قریبی گندے پانی کے جوہڑ میں مٹی کا تیل ڈال دیں دوا لگی مچھر دانی کا استعمال کریں کھڑکیوں پر مچھر جالی کا استعمال کریں جسم کے کھلے حصوں پر مچھر مار تیل کا استعمال کریں ڈیرہ میں تین قسم کا ملیریا مچھر ہے PV ، PF، اور MIX ، مچھر کے کاٹنے سے ملریا پھیلتا ہے گزشتہ ماہ 6000 سے زائد کیسز ملیریا کے رپورٹ ہوئے اور تمام کی بروقت تشخیص اور علاج سے سب لوگ صحت یاب ہوئے ڈیرہ اور اس کی چاروں تحصیلوں میں 105 سرکاری اور 35 پرائیویٹ سنٹر ملیریا کنٹرول پروگرام اور ڈی ایچ او کی زیر نگرانی چل رہے ہیں جن میں ڈی ایچ کیو مفتی محمود ہسپتال بی ایچ یوز ار ایچ سے ودیگر سنٹرز شامل ہیں جہاں پر مفت تشخیص اور علاج کی سہولت میسر ہے اس کے علاوہ اس سے قبل مختلف تحصلیوں اور علاقوں میں چار لاکھ سے زائد مچھر دانیاں تقسیم کی گئ تھی ملیریا کنٹرول کے حوالے سے ڈیرہ میں بھر پور انداز میں کام کیا جا رہا ہے ملیریا کے کنٹرول کیلئے اگاہی مہم کمیونٹی کے لوگ ایک دوسرے کو فراہم کریں تاکہ ملیریا کا تدارک موثر انداز سے کیا جاسکے