Geo Paharpur News

  • Home
  • Geo Paharpur News

Geo Paharpur News پہاڑپور و گردونواح کا مقبول ترین ویب چینل
جیو پہاڑپور نیوز ؛ عوام کی آواز

پہاڑپور سٹی:پہاڑپور ریڑی بان صدر چوہدری عتیق الرحمن کیطرف سے سابق صوبائی ممبر احتشام جاوید اکبر خان اور سلمان اکبر خان ک...
30/10/2025

پہاڑپور سٹی:
پہاڑپور ریڑی بان صدر چوہدری عتیق الرحمن کیطرف سے سابق صوبائی ممبر احتشام جاوید اکبر خان اور سلمان اکبر خان کیلئے عشائیہ کا پروگرام کیا گیا۔اس موقع پر چیئرمین جنید طارق قریشی،چوہدری نذیر،چوہدری جمیل،چوہدری ظہیر،چوہدری آس محمد،چوہدری نوید، چوہدری انعام اللّٰہ، عطاءاللّٰہ راجپوت، سیف اللّٰہ راجپوت،ملک اسد لانگ،چوہدری حشمت اللّٰہ، چوہدری عظمت اللّٰہ،چوہدری نعیم،چوہدری قدرت اللّٰہ،صبور راجپوت، تنزیل سندھی، ریاض قصاب،بلال قصاب، محمد زبیر،نذیر ممبر ودیگر سیاسی وسماجی شخصیات موجود تھی۔

صبا قمر احمد علی اکبر کی مداح  صبا قمر احمد علی اکبر کی سانول یار پیا میں اداکاری سے اس قدر متاثر ہوئیں کہ ان کا کہنا تھ...
29/10/2025

صبا قمر احمد علی اکبر کی مداح

صبا قمر احمد علی اکبر کی سانول یار پیا میں اداکاری سے اس قدر متاثر ہوئیں کہ ان کا کہنا تھا کہ سانول سے محبت ہو گئی ہے، کیا کمال کا کردار ہے اور کیا شاندار اداکاری ہے، امید ہے کہ ایک دن احمد کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے گا، بہترین اداکار ہیں کردار ایسا نبھایا کہ لطف آ گیا

عوام دوست پولیس آفیسر کیڈٹ ظفر عباس ایس ایچ او تھانہ پہاڑپور تعیناتتفصیلات کے مطابق ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان نے سب انسپ...
29/10/2025

عوام دوست پولیس آفیسر کیڈٹ ظفر عباس ایس ایچ او تھانہ پہاڑپور تعینات

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان نے سب انسپکٹر کیڈٹ ظفر عباس کو ایس ایچ او تھانہ پہاڑپور تعینات کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ کیڈٹ ظفر عباس اس سے قبل بھی تھانہ پہاڑپور میں دو مرتبہ بطور ایس ایچ او کامیاب ترین پیریڈز گزار چکے ہیں۔ وہ ڈیرہ اسماعیل خان کے مختلف تھانوں میں اپنی انتہائی پیشہ ورانہ صلاحیت، محنت، لگن، عوام دوست رویے، مثبت پالیسیوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت اور مؤثر کارروائیوں کی بدولت عوام اور افسران، دونوں میں انتہائی مقبولیت رکھتے ہیں۔

29/10/2025

ساتویں سلطان انٹرنیشنل نیزہ بازی ٹورنامنٹ 2025 پہلے دن کی مختصر جھلکیاں

📢 اہم اعلان!ڈیرہ اسماعیل خان میں پہلی بار Forex Academy کا آغاز کر دیا گیا ہے! 💹اگر آپ فاریکس ٹریڈنگ سیکھنے میں دلچسپی ر...
23/10/2025

📢 اہم اعلان!
ڈیرہ اسماعیل خان میں پہلی بار Forex Academy کا آغاز کر دیا گیا ہے! 💹

اگر آپ فاریکس ٹریڈنگ سیکھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں اور ہمارے Top Mentor سے عملی تربیت حاصل کرنا چاہتے ہیں، تو یہ موقع ضائع نہ کریں۔

📞 مزید معلومات اور رجسٹریشن کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔03039699979

23/10/2025
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیس ڈیرہ اسماعیل خان میں آیوڈین کی کمی سے ہونے والی بیماریوں سے بچاؤ کاعالمی دن منایا گیاآیوڈین کی کمی سے ...
23/10/2025

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیس ڈیرہ اسماعیل خان میں آیوڈین کی کمی سے ہونے والی بیماریوں سے بچاؤ کاعالمی دن منایا گیا

آیوڈین کی کمی سے بچنے کا آسان اور سستا حل آیوڈین ملا نمک استعمال کرنا ہے۔

محکمہ صحت خیبرپختونخوا ، حلال فوڈ اتھارٹی خیبرپختونخوا اور نیوٹریشن انٹرنیشنل کے تعاون سےڈی۔ایچ۔او آفیس میں آگاہی سیشن اور واک منعقد کی گئ۔
آگاہی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی داور خان کنڈی ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سید محمد خان محسود اور یونیورسل سالٹ آیوڈائزیشن پروگرام کے زونل منیجر مصور خان کا کہنا تھا کہ آیوڈین کی انسانی جسم میں خاص اہمیت ہے اور انسان کو زندگی بھر آیوڈین کی ضرورت رہتی ہے۔ آیوڈین کی کمی سے انسانی جسم میں مختلف بیماریاں پیدا ہوتی ہیں جن میں گلہڑ ،ذہنی و جسمانی کمزوری، ذہنی پسماندگی ، قد کا نا بڑھنا ، عورتوں میں بانجھ پن وغیرہ شامل ہیں۔ آیوڈین کی کمی سے ہونے والی بیماریوں سے بچنے کا واحد اور سستا حل آئیوڈین ملا نمک کا استعمال کرنا ہے۔

ڈیرہ:کینٹ پولیس کا عوامی شکایات پر اسلامیہ کالونی میں مبینہ فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، کارروائی کے دوران میاں بیوی سمیت 9 اف...
23/10/2025

ڈیرہ:کینٹ پولیس کا عوامی شکایات پر اسلامیہ کالونی میں مبینہ فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، کارروائی کے دوران میاں بیوی سمیت 9 افراد گرفتار کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق علاقے میں ایک گھر میں غیر اخلاقی سرگرمیوں کی شکایات موصول ہو رہی تھیں، جس پر ایس ایچ او کینٹ نے ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران چار خواتین اور تین نوجوان مرد موقع پر موجود پائے گئے۔ذرائع کے مطابق گرفتار میاں بیوی اس اڈے کو خود چلا رہے تھے۔ پولیس نے تمام افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔علاقہ عمائدین اور شہریوں نے پولیس کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے اڈوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھی جائے تاکہ علاقے کا اخلاقی ماحول بہتر ہو سکے۔

22/10/2025

پہاڑپور میں فروٹ اور سبزیوں کے ریٹ آسمان پر ، ریڑی دکان اور لوڈر کے ریٹ میں فرق کیوں؟ ریڑی اور دکان کے ریٹ نرخنامہ سے مختلف کیوں؟ دیکھئے آج کے
پروگرام : پہاڑپور کے عوامی مسائل میں۔
میزبان: سیف اللّٰہ راجپوت
مہمان: ریڑی بان صدر چوہدری عتیق الرحمن

پہاڑپور سٹی پہاڑپور بازار میں جامع مسجد مٹی سلطان کے سامنے کل بروز جمعرات کو ریاض قصاب کے پاس اونٹ کا گوشت فروخت کیا جائ...
22/10/2025

پہاڑپور سٹی
پہاڑپور بازار میں جامع مسجد مٹی سلطان کے سامنے کل بروز جمعرات کو ریاض قصاب کے پاس اونٹ کا گوشت فروخت کیا جائے گا
رابطہ نمبر03409869386
رابطہ نمبر 03468990105
03459836878

Address


Telephone

+923169351155

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Geo Paharpur News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Geo Paharpur News:

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share