Hafiz Ihsan

Hafiz Ihsan Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Hafiz Ihsan, Digital creator, .
(1)

02/03/2024

په صفت به دې هزار کتابه ډک کړم
ته ښکلا د دې جهان یې محمده ﷺ❤🥰

18/02/2024

تقریبا ہر خاندان میں ایک نہ ایک شخص ایسا ضرور ہوتا ہے جسے عام حالات میں تو نارمل تصور کیاجاتا ہےلیکن جب حالات بے قابو ہوں یادشمن طاقتور ہو تو اس کے پاس سب جاتے ہیں اور اس سے آگے بڑھنے کی درخواست کرتے ہیں۔

واقعی ۔۔اللہ اکبر ♥️🙏
08/01/2024

واقعی ۔۔اللہ اکبر ♥️🙏










کہ دہ ورتلو طاقت دے نوی درود وایہ پہ سردار دہ مدینے ♻️💕
15/12/2023

کہ دہ ورتلو طاقت دے نوی
درود وایہ پہ سردار دہ مدینے ♻️💕

07/12/2023
اگر کسی کمزور اور جونئیر کی غلطی پر آپ کا بلڈ پریشر بڑھ جاتا ہے جبکہ کسی امیر، سینئیر اور طاقتور کی غلطی پر کنٹرول رہتا ...
27/10/2023

اگر کسی کمزور اور جونئیر کی غلطی پر آپ کا بلڈ پریشر بڑھ جاتا ہے جبکہ کسی امیر، سینئیر اور طاقتور کی غلطی پر کنٹرول رہتا ہے تو یقین مانیے آپ کو بلڈ پریشر نہیں منافقت کی بیماری ہے۔ جس کا علاج ممکن نہیں

تصویر میں نظر آنے والا بچہ امان اللہ ہے جو کہ چوتھی جماعت کا طالب علم اور میرا شاگرد ہے۔ یہ اتنا شرمیلا اور ڈرپوک تھا کہ...
10/10/2023

تصویر میں نظر آنے والا بچہ امان اللہ ہے جو کہ چوتھی جماعت کا طالب علم اور میرا شاگرد ہے۔ یہ اتنا شرمیلا اور ڈرپوک تھا کہ اگر آپ اس سے اپنا نام پوچھتے تو کانپ جاتا تھا اور اپنا نام نہیں بتا سکتا تھا لیکن میں نے اسکو بالکل اپنے بیٹے جیسا پیار دیا اسے گلے سے لگاتا تھا ہر وقت حوصلہ دیتا اور کبھی اسکو ایک تھپڑ بھی نہیں دی۔۔یہ جب ریڈنگ یا لکھائی میں غلطی کرتا تو میں اسے کہتا کہ بالکل صحیح پڑھ رہے ہو یا لکھ رہے ہو۔۔۔اس طرح کرتے کرتے آج یہ بورڈ پر پریزینٹیشن کر رہا ہے۔الحمد للہ

الغرض بچے حوصلہ افزائی سے آگے بڑھتے ہیں۔نہ کہ مار پیٹ سے۔

انسان ماحول کا غلام ہے 😥یہ بات سنی تھی لیکن آج عملی طور پر دیکھ لیا۔یہ ٹیسٹ جس سٹوڈنٹ کا ہے آج مجھے کہہ رہا تھا کہ سر را...
03/10/2023

انسان ماحول کا غلام ہے 😥
یہ بات سنی تھی لیکن آج عملی طور پر دیکھ لیا۔یہ ٹیسٹ جس سٹوڈنٹ کا ہے آج مجھے کہہ رہا تھا کہ سر رات کو ہمارے محلے میں میوزک پروگرام تھا اس میں کافی لوگ آئے ہوئے تھے ان میں کچھ کے پاس علاقائی روایات کے مطابق اسلحہ بھی تھا۔یہ لڑکا کہہ رہا تھا کہ سر مجھے اسلحہ رکھنا اور اسکی نمائش کرنا بہت پسند ہے ۔ حالانکہ میرے خیال میں ایسے سٹوڈنٹس ڈاکٹر، انجنیئر اور آفیسر بننے کی خواہش رکھتے ہیں یہ خداداد صلاحیتوں کا مالک ہے اسکی قابلیت قدرتی ہے۔ ٹیسٹ میں شاید اس نے زیادہ توجہ اور آرام سے لکھائی نہیں کی ہے لیکن اسکی ہینڈ رائٹنگ اس سے کافی اچھی ہے۔اور استاد جو اسے پڑھاتا ہے فورا اسے سمجھ لیتا ہے۔
بہرحال پھر میں نے کافی موٹیویشن دی اور اسے معاشرے کی برائیوں کے بارے میں اسے کافی سمجھایا اور جو لوگ انہیں آئیڈئیل لگ رہے ہیں انکے مستقبل اور انکے بچوں کے مستقبل کے بارے میں بتایا۔ بعد میں بات اسکی سمجھ میں آگئی الحمد للہ
اور آئندہ ایسی باتوں اور سوچ سے توبہ تائب ہوگیا۔

الغرض بچوں کو ایسے ماحول سے بچانا سکول اور ٹیوشن سنٹر بھیجنے سے زیادہ ضروری ہے۔پوسٹ اچھی لگی ہو تو شیئر ضرور کریں۔شکریہ

11/07/2023

چین کی تاریخ کا ایک انوکھا واقعہ | فوری انصاف | سبق آموز واقعہ

جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ پر حملہ کیا گیا تو ان کے لیے دودھ لایا گیا، جیسے ہی آپ نے دودھ پیا تو وہ آپ کی پسلیوں کے زخم س...
27/06/2023

جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ پر حملہ کیا گیا تو ان کے لیے دودھ لایا گیا، جیسے ہی آپ نے دودھ پیا تو وہ آپ کی پسلیوں کے زخم سے بہہ نکلا۔ طبیب نے ان سے کہا: اے امیر المومنین! وصیت فرما دیں، آپ زیادہ دیر زندہ نہیں رہ سکیں گے۔

تو انہوں نے اپنے بیٹے عبداللہ کو بلایا اور کہا کہ حذیفہ بن الیمان کو میرے پاس کو بلاؤ۔
حذیفہ بن الیمان حاضر ہو گئے۔ یہ وہ صحابی ہیں جنہیں نبی کریم ﷺ نے منافقین کے ناموں کی فہرست عطا کی تھی اور ان ناموں کے بارے میں اللہ پاک، اس کے رسول ﷺ اور حذیفہ بن الیمان کے علاوہ کوئی نہیں جانتا تھا۔

حضرت عمر نے پوچھا جبکہ خون ان کی پسلیوں سے بہہ رہا تھا۔ کہ اے حذیفہ بن الیمان میں آپ کو اللہ کی قسم دے کر کہتا ہوں! کیا اللہ کے رسول ﷺ نے میرا نام منافقین کے ناموں میں لیا ہے یا نہیں؟

یہ سن کر حذیفہ بن الیمان کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے اور فرمایا! یہ میرے پاس رسول اللہﷺ کا راز ہے جو میں کسی کو نہیں بتا سکتا۔
آپ نے پھر پوچھا! خدا کے لیے مجھے اتنا بتادیں، اللہ کے رسول ﷺ نے میرا نام شامل کیا ہے یا نہیں؟

حذیفہ بن الیمان کی ہچکی بندھ گئی اور کہتے ہیں!
اے عمر! میں صرف آپ کو بتا رہا ہوں اگر آپ کی جگہ کوئی اور ہوتا تو میں کبھی بھی اپنی زبان نہ کھولتا اور وہ بھی صرف اتنا بتاتا ہوں کہ رسول اللہﷺ نے اس میں آپ کا نام شامل نہیں کیا۔

حضرت عمر نے اپنے بیٹے عبداللہ سے کہا!
کہ دنیا میں میرے لیے ایک چیز باقی رہ گئی ہے۔
حضرت عبداللہ نے پوچھا! وہ کیا ہے ابا جان؟

حضرت عمر نے فرمایا! بیٹا میں جوار رسول ﷺ میں دفن ہونا چاہتا ہوں۔
لہذا ام المؤمنین حضرت عائشہ کے پاس جاؤ، ان سے یہ مت کہنا کہ امیر المؤمنین عمر بلکہ کہنا کہ کیا آپ عمر کو اپنے ساتھیوں کے قدموں میں دفن ہونے کی اجازت دیتی ہیں؟ کیونکہ آپ اس گھر کی مالکن ہیں۔
تو ام المؤمنین نے جواب دیا کہ یہ جگہ تو میں نے اپنے لیے تیار کر رکھی تھی لیکن آج میں اسے عمر کے لیے ترک کرتی ہوں۔

عبداللہ ابن عمر شاداں و فرحاں واپس آئے اور عرض کی، اجازت مل گئی ہے۔
عبداللہ ابن عمر نے دیکھا کہ حضرت عمر کا رخسار مٹی پر پڑا ہے تو انہوں نے آپ کا چہرہ اٹھا کر اپنی گود میں لے لیا۔
حضرت عمر نے اپنے بیٹے کی طرف دیکھا اور فرمایا کہ کیوں تم میرا چہرہ مٹی سے بچانا چاہتے ہو۔
عبداللہ ابن عمر نے کہا ابا جان۔
لیکن حضرت عمر نے بات کاٹتے ہوئے فرمایا کہ اپنے باپ کا چہرہ مٹی سے لگنے دو۔ بربادی ہے عمر کے لیے اگر کل اللہ پاک نے اسے نہ بخشا۔

حضرت عمر اپنے بیٹے کو یہ وصیت فرما کر موت کی آغوش میں چلے گئے!
اے میرے بیٹے میری میت مسجد نبوی میں لے جانا اور میرا جنازہ پڑھنا اور حذیفہ بن یمان پر نظر رکھنا، اگر وہ میرے جنازے میں شرکت کریں تو میری میت روضہ رسولﷺ کی طرف لے جانا۔
اور میرا جنازہ روضة الرسولﷺ کے دروازے پر رکھ کر دوبارہ اجازت طلب کرنا اور کہنا!
اے ام المؤمنین آپ کا بیٹا عمر یہ مت کہنا کہ امیر المؤمنین، ہو سکتا ہے میری زندگی میں مجھ سے حیا کی وجہ سے اجازت دی گئی ہو، اگر اجازت مرحمت فرما دیں تو دفن کرنا ورنہ مجھے مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کر دینا۔

عبداللہ ابن عمر کی نظریں حذیفہ بن الیمان پر تھیں. وہ کہتے ہیں کہ میں حذیفہ بن یمان کو ابا جان کی نماز جنازہ پر دیکھ کر بہت خوش ہوا اور ہم جنازہ لے کر روضہ رسول کی طرف چلے گئے۔ دروازے پر کھڑے ہو کر میں نے کہا۔ "يا أمنا! ولدك عمر في الباب
هل تأذنين له"؟ اے ہماری ماں، آپ کا بیٹا عمر دروازے پر ہے، کیا آپ تدفین کی اجازت دیتی ہیں؟
ام المؤمنین نے جواب دیا! مرحبا یا عمر۔ عمر کو اپنے ساتھیوں کی ساتھ دفن ہونے پر مبارک ہو۔ ام المؤمنین نے اپنی چادر سمیٹی اور روضہ رسولﷺ سے باہر نکل آئیں۔ رضي الله عنهم و رضو عنه.
اللہ پاک راضی ہو حضرت عمر سے، زمین کا چپہ چپہ جن کے عدل کی گواہی دیتا ہے، جن کی موت سے اسلام یتیم ہو گیا، جن کو اللہ کے رسول ﷺ نے زندگی میں جنت کی خوشخبری دی ہو پھر بھی اللہ کے سامنے حساب دہی کا اتنا خوف! ہمارا کیا بنے گا؟

25/06/2023

کامیاب زندگی گزارنے کا ایک اصول | استاد اور شاگرد کا قصہ | یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد آپکو اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں اپنی قدر بڑھانے کا ہنر آجائے گا۔

21/06/2023

اگر آپ اپنی زندگی سے مطمئین نہیں ہیں | آپ کو لگتا ہے کہ دوسرے لوگ آپ سے اچھی زندگی گذار رہے ہیں تو یہ ویڈیو آپ کے لیئے ہے۔

19/06/2023

والد صاحب اس دنیا میں نہیں ہے۔گھر کا اکیلا کفیل ہوں😥
جب بھی زندگی میں شکوے شکایات کرنے کو دل کرے تو ایسے لوگوں کو دیکھا کرو۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔

18/06/2023

کہ غواڑے چہ زڑہ دے مضبوط او پرسکون وی
نو قرآن پاک تلاوت نہ بہترین دوا نستہ

18/06/2023

سچ اور جھوٹ | سبق آموز واقعہ | ویڈیو پورا لازمی دیکھیں |
#شیئر کریں۔

18/06/2023

چا سرہ تعلق جوڑولو نہ مخکے دا سوچ خامخا کوہ چہ۔۔۔

15/06/2023

آپ کا بچہ بھی بڑا آدمی بن سکتا ہے ! بس یہ ایک کام کریں۔

04/06/2023

Pashto motivational story

01/05/2023

استاد کی ریٹائرمنٹ تقریب میں اظہار خیال



20/04/2023

یا اللہ ان سب کو واقعی زندگی بھر کیلئے مستحق آٹا بنا جنہوں نے دوسرے مستحقین کا آٹا دھوکے سے اپنے لئے چوری کرکے نکالا ھے۔
🙏🙏

02/04/2023

یہ سحری کی رونقیں بھی ماؤں سے ہوتی ہیں جو خود چلتے پھرتے سحری کرتی ہیں پر سب کے لیے سحری بناتی ہیں اللہ سب کی ماؤں کو سلامت رکھے

30/03/2023

د غریب مدد ، ہغہ پہ ژڑا ولے شو ؟

Address


Telephone

+923450251857

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hafiz Ihsan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share